Baaghi TV

Category: لاہور

  • خلیل الرحمان قمر کیس، آمنہ عروج پر تشدد ثابت،پولیس اہلکاروں کیخلاف کاروائی کا حکم

    خلیل الرحمان قمر کیس، آمنہ عروج پر تشدد ثابت،پولیس اہلکاروں کیخلاف کاروائی کا حکم

    خلیل الرحمان قمر کیس، آمنہ عروج پر تشدد ثابت، عدالت نے پولیس افسران کے خلاف کاروائی کی ہدایت کر دی

    لاہور ہائیکورٹ نے خلیل الرحمان قمر کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا ہے،عدالت نے ملزمہ کی حراستی تشدد کی درخواست پر تحریری حکم جاری کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے کو پولیس افسران کے خلاف شکایت درج کر کے کارروائی کی ہدایت کر دی،عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ میڈیکل رپورٹ سےثابت ہوا کہ آمنہ عروج پر جسمانی ریمانڈ کے دوران تشدد کیا گیا، کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ 2022ء کے تحت حراستی تشدد جرم ہے،ملزمان کو سزا دینے کے لیے اس کیس کی تحقیقات ضروری ہیں، ملزمہ کے مطابق جسمانی ریمانڈ کے دوران ذہنی اور جسمانی تشدد کیا گیا، عدالتی حکم پر ملزمہ کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، آمنہ عروج نے بتایا درخواست اس کی جانب سے دی گئی ہے

    واضح رہے کہ عدالت میں جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹ میں تفتیش کے دوران آمنہ عروج پر تشدد کا انکشاف سامنے آیا تھا،آمنہ عروج کی دونوں ٹانگوں پر تشدد کے نشانات پائے گئے، آمنہ عروج کو 3 انجریز ہیں، میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا کہ آمنہ عروج کا ایکسرے اور دیگر ٹیسٹ کروائے جائیں،آمنہ عروج نے دوران تفتیش کرنٹ لگانے کا انکشاف کیا تھا تاہم ڈاکٹرز نے کرنٹ لگانے سے متعلق آمنہ عروج کے بیان سے اتفاق نہیں کیاتھا۔

    آمنہ عروج کی والدہ زینت بی بی نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ آمنہ عروج کو جسمانی ریمانڈ کے دوران پولیس کی جانب سے شدید جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، تشدد کے باعث آمنہ عروج شدید اندرونی و بیرونی چوٹوں کا شکار ہیں، آمنہ عروج کی والدہ جیل میں ملاقات کے لیے گئی تو انہیں بتایا گیا کہ آمنہ عروج کو اسپتال لے جایا گیا ہے لیکن والدہ کو پتہ لگا کہ آمنہ عروج کو اصل میں آرگنائز کرائم یونٹ کے تفتیشی افسر کے پاس لے جایا گیا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آمنہ عروج کو عدالت کے روبرو پیش کرنے اور میڈیکل کروانے کا حکم جاری کیا جائے۔

    خلیل الرحمان آج کل خبروں میں ہیں، گینگ سے تشدد کا نشانہ بننے سے لے کر نازیبا ویڈیو لیک ہونے تک ہر روز خلیل الرحمان قمر کی دو چار خبریں آ رہی ہیں، ہر خبر میں نئے انکشافات سامنے آ رہے جس میں خلیل الرحمان قمر کا حقیقی کردار بے نقاب ہو رہا ہے،خلیل الرحمان قمر آمنہ عروج کو فون کرتے تھے، خود ملنے گئے، ایک بار نہیں کئی بار ملے، نازیبا ویڈیو بنیں اور وائرل ہو گئیں، مقدمہ درج ہوا تو آمنہ عروج ،حسن شاہ و دیگر کو گرفتار کر لیا گیا خلیل الرحمان قمر بھی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایف آئی اے پہنچ گئے کہ میری ساکھ متاثر ہوئی ہے،خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،

    خلیل الرحمان قمر کو 15 جولائی کو مبینہ طور پر اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، ملزمان کے خلاف 21 جولائی کو تھانہ سندر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا،پولیس کے مطابق کیس کے مرکزی ملزم حسن شاہ سمیت 12 ملزمان پولیس کی تحویل میں ہیں،حسن شاہ 28 جولائی کو پشاور سے اپنے دوست کے ہمراہ گرفتار ہوا تھا اور اسی دن ہی خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو وائرل ہوئی تھی،پولیس نے گینگ کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ نکال لیا ہے، ملزم حسن شاہ کے خلاف ننکانہ صاحب میں اغواء ، تشدد ، بجلی چوری کے 2 مقدمات درج ہیں ،ملزم کے ساتھی رفیق عرف فیکو قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث رہا ہے،مرکزی ملزم حسن شاہ اور رفیق کو پولیس نے پشاور سے گرفتار کیا ہے،پولیس ریکارڈ کے مطابق رفیق عرف فیکو کے خلاف قتل ، اقدام قتل ، تشدد کے 6 مقدمات شیخوپورہ میں درج ہیں،ملزم رفیق لاہور میں بھی قتل کے مقدمہ کا اشتہاری ہے،ملزم رفیق مرکزی ملزم حسن شاہ کے شوٹر کے طور پر آپریٹ کرتا ہے، ملزم حسن شاہ منشیات کا عادی ہے،افیون سمیت پکڑا گیا ہے

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو پر عفت عمر بولیں،”ان کا جسم،ان کی مرضی”

    خلیل الرحمان قمر کو تھپڑ کس نے مارا،خاتون اینکر سے غیر اخلاقی حرکت

    میں نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ نہیں کیا،آمنہ کی درخواست ضمانت دائر

    خلیل الرحما ن قمر کیس،آمنہ عروج کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھجوا دیا گیا

    نازیبا ویڈیو”لیک” ہونے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا،خلیل الرحمان قمر کا دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر کو زنا کے جرم میں کیوں نہیں پکڑا جارہا؟صارفین برہم

    خلیل الرحمان قمر کی ایک اور "ویڈیو "آنے والی ہے

    تھانے میں آمنہ کو کرنٹ لگایا گیا،خلیل سے معافی مانگو

    خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟

    میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں

    خلیل الرحمان قمر کیس،مرکزی ملزم حسن شاہ گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کی کہانی،مکمل حقائق،ڈرامہ نگاری سے ڈرامائی بیان

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کی برابری کی خواہش آمنہ نے پوری کر دی

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو،تصاویر بھی خاتون کے پاس موجود ہیں،دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر سے فون پر چیٹ،تصاویر کا تبادلہ،پھر اس نے ملنے کا کہا،ملزمہ کا بیان

    خواتین آدھے کپڑے پہن کر مردوں‌کو ہراساں کررہی ہیں خلیل الرحمان قمر

    سونیا کی جرائت کیسے ہوئی وہ کہے کہ اس نے میرے پاس تم ہو رد کیا خلیل الرحمان قمر

    اچھی بیوی کون ہوتی ہے خلیل الرحمان قمر نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر نے پہلا لو لیٹر کس کو اور کس عمر میں لکھا

    خلیل الرحمان قمر کو اپنے حسن کی اداؤں سے لوٹنے والی آمنہ کی تصاویر

    خلیل الرحمان قمر اور آمنہ کی نازیبا ویڈیوز؟ ڈاکٹر عمر عادل کی نس بندی ہونی چاہئے

    ہمارے پاس ویڈیوز،خلیل الرحمان قمر آمنہ سے فزیکل ہونا چاہتا تھا،حسن شاہ کا دعوٰی

  • لاہور میں نایاب برفانی تیندوے کی کھال برآمد، ملزم گرفتار

    لاہور میں نایاب برفانی تیندوے کی کھال برآمد، ملزم گرفتار

    لاہور: محکمہ وائلڈ لائف نے لاہور میں ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے نایاب برفانی تیندوے کی کھال برآمد کر لی ہے اور اس سے متعلق ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کامیاب کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب محکمہ وائلڈ لائف کو ملزم کے سوشل میڈیا کے ذریعے نایاب جنگلی جانوروں کی کھالیں فروخت کرنے کی اطلاع ملی۔
    ترجمان محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق، ملزم غیر قانونی طور پر جنگلی جانوروں کی کھالیں فروخت کر رہا تھا اور اس نے برفانی تیندوے کی کھال کو بھی غیر قانونی طور پر حاصل کر رکھا تھا۔ برفانی تیندوے کی کھال کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 20 ہزار ڈالر یعنی تقریباً 56 لاکھ روپے ہے، جو اس کی نایابیت اور قدر کو ظاہر کرتی ہے۔ملزم کی گرفتاری اور برفانی تیندوے کی کھال کی برآمدگی محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کیے گئے سخت اقدامات کی نشاندہی کرتی ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے کارروائی کے دوران ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا اور کھال کو ضبط کر لیا۔
    سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اس کارروائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگلی حیات کے تحفظ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالیرنس پالیسی پر عمل درآمد جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت کو روکنے اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہیں۔
    محکمہ وائلڈ لائف کے حکام نے اس کارروائی کو جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے نہ صرف نایاب جانور کی کھال کو محفوظ کیا گیا بلکہ مستقبل میں ایسے جرائم کی روک تھام کے لیے بھی ایک پیغام دیا گیا ہے۔اس کارروائی کے بعد محکمہ وائلڈ لائف نے عوام سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی یا غیر قانونی تجارت کی اطلاع فراہم کریں تاکہ جنگلی حیات کی حفاظت کی جا سکے اور ان کی بقا کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • اوریا مقبول جان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

    اوریا مقبول جان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

    لاہور کی مقامی عدالت نے ،صحافی،اینکر و یوٹیوب اوریا مقبول جان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

    اوریا مقبول جان کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں عدالت پیش کیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،تفتیشی افسر نے عدالت سے اوریا مقبول کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ،عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا مسترد کر دی، عدالت نے اوریا مقبول جان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ اوریا مقبول جان کے خلاف سائبر کرائم اور نفرت انگیز تقریر کا کیس درج ہے۔ اس سے قبل عدالت نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اوریا مقبول جان کو ایف آئی اے کے حوالے کیا تھا۔

    قبل ازیں ایف آئی اے نے اوریا مقبول جان کے موبائل کی ٹیکنیکل رپورٹ حاصل کر لی تھی،اوریا مقبول جان کے واٹس ایپ سے ایک گروپ پکڑا گیا جو اداروں، اعلی عدالتی شخصیات کے خلاف پروپیگنڈہ کرتا تھا ،اوریا مقبول جان پیسے لے کر اداروں کے خلاف سکریپٹ بھی لکھا کرتے تھے،واٹس ایپ گروپ میں ڈیپ فیک کے زریعے ویڈیوز اور تصاویر کو بنا کر حکومت اور قومی سلامتی کے اداروں کو ٹارگٹ کیا جا رہا تھا ،اوریا مقبول جان واٹس ایپ گروپ میں دیگر افراد کو حکومتی اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کی ہدایات بھی دیتے پائے گئے.

    فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع

    فیض حمید پر ڈی ایچ اے پشاور کو 72 کروڑ کا نقصان کا الزام،تحقیقات

    قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

    فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

    بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع

    فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کر دیا گیا ،عمران خان

  • کچے کے علاقے میں پولیس ملازمین کے لیے خصوصی الاؤنس دینے کا فیصلہ

    کچے کے علاقے میں پولیس ملازمین کے لیے خصوصی الاؤنس دینے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب کے کچے کے علاقے میں تعینات پولیس ملازمین کا مورال بلند کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ان ملازمین کو ان سخت حالات میں کام کرنے کی ترغیب دینا ہے، جہاں انہیں مختلف چیلنجز اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ذرائع کے مطابق، خصوصی الاؤنس کی سمری محکمہ خزانہ پنجاب کو موصول ہو چکی ہے، جو کہ حتمی منظوری دے گا۔ آئی جی پنجاب پولیس عثمان انور کی جانب سے یہ سمری بھیجی گئی ہے، جس میں رحیم یار خان اور راجن پور کے 1357 پولیس ملازمین کو الاؤنس دینے کی درخواست کی گئی ہے۔سمری کے مطابق، یہ الاؤنس صرف انسپکٹرز، سب انسپکٹرز، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، اور حوالداروں تک محدود ہوگا، یعنی درجہ چہارم کے ملازمین اور انسپکٹرز لیول کے اہلکاروں کو یہ الاؤنس دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ان ملازمین کی مالی معاونت کے ساتھ ساتھ ان کے کام کی قدردانی بھی ہے، جو کچے کے علاقے میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی جی پنجاب پولیس عثمان انور کی جانب سے 33 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری کی درخواست بھی کی گئی ہے، تاکہ یہ الاؤنس باقاعدہ طور پر دیا جا سکے۔ اس الاؤنس سے رحیم یار خان میں 943 اور راجن پور میں 414 انسپکٹرز لیول کے ملازمین مستفید ہوں گے۔یہ اقدام اس وقت اٹھایا جا رہا ہے جب کچے کے علاقے میں پولیس ملازمین کو مختلف چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جن میں علاقے کی جغرافیائی مشکلات، مقامی جرائم پیشہ عناصر کی مزاحمت، اور دیگر سکیورٹی خدشات شامل ہیں۔ اس الاؤنس سے ان ملازمین کو مالی مدد کے ساتھ ساتھ ان کی کارکردگی میں بھی بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔

    محکمہ داخلہ کے ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ حتمی منظوری کے بعد یہ الاؤنس فوری طور پر متعلقہ ملازمین کو فراہم کیا جائے گا، جس سے ان کی حوصلہ افزائی اور کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔ یہ الاؤنس نہ صرف مالی امداد فراہم کرے گا بلکہ ان ملازمین کی خدمات کو بھی سراہنے کا ذریعہ بنے گا، جو کچے کے علاقے میں اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر خدمات انجام دے رہے ہیں۔پولیس ملازمین کے لیے یہ الاؤنس اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت اور محکمہ پولیس ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کی حفاظت اور فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ اس اقدام سے توقع کی جا رہی ہے کہ کچے کے علاقے میں جاری آپریشنز میں مزید بہتری آئے گی اور پولیس ملازمین کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہو گا۔

  • ڈاکٹر عبدالقدیر خان ٹرسٹ اسپتال میں منی لانڈرنگ کا انکشاف ،دو ملزمان گرفتار

    ڈاکٹر عبدالقدیر خان ٹرسٹ اسپتال میں منی لانڈرنگ کا انکشاف ،دو ملزمان گرفتار

    لاہور: ڈاکٹر عبدالقدیر خان ٹرسٹ اسپتال میں کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کا بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے، جس میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے اہم کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کیس ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نام سے منسوب اسپتال کے مالی معاملات میں بے ضابطگیوں اور غیر قانونی رقم کی منتقلی سے متعلق ہے۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق، گرفتار کیے گئے ملزمان سہیل اور شوکت بابر ورک پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان ٹرسٹ اسپتال میں کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ ان کے خلاف مقدمہ ڈاکٹر دینا خان کی درخواست پر درج کیا گیا تھا، جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزمان نے اسپتال کی جعلی ڈیڈ تیار کی اور اس کے ذریعے مالی معاملات میں گھپلا کیا۔
    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ پہلے تھانہ نصیر آباد میں درج ہوا تھا، جس میں ملزم سہیل کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔ مقدمہ اسپتال کی جعلی ڈیڈ تیار اور استعمال کرنے کے الزام میں درج کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ، دیگر ملزمان نے اپنی عبوری ضمانت کروالی تھی، تاہم ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ایف آئی اے کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف ایک اور ایف آئی آر تھانہ راوی روڈ میں بھی درج ہے، جس میں مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ ان تمام مقدمات میں ملزمان پر سنگین الزامات ہیں، جن میں منی لانڈرنگ، جعلی دستاویزات کی تیاری اور استعمال، اور مالی بدعنوانی شامل ہیں۔ایف آئی اے نے اس کیس میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مزید شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ منی لانڈرنگ جیسے سنگین الزامات پر ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا امکان ہے۔ اس اسکینڈل کی وجہ سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان ٹرسٹ اسپتال کے مالی معاملات پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

  • گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا لاہور میں واقع اقبال اکیڈمی کا دورہ

    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا لاہور میں واقع اقبال اکیڈمی کا دورہ

    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے لاہور میں واقع اقبال اکیڈمی کا دورہ کیا، جہاں انہیں اکیڈمی کی تحقیقاتی سرگرمیوں اور اقبالیات کے فروغ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

    اقبال اکیڈمی کے چیئرمین، پروفیسر ڈاکٹر عبد الروف رفیقی نے گورنر کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں اکیڈمی کی جانب سے کی جانے والی تحقیق اور اقبالیات کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کی تعلیمات اور انکی سوچ کو پروان چڑھانے سے ہم پاکستان کا روشن چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرسکتے ہیں اقبالیات پر جتنا کام ہونا چاہیئے تھا، وہ نہیں ہو پایا۔ دنیا معمولی چیز کو پروموٹ کرکے توجہ حاصل کرتی ہے جبکہ ہمارے پاس اقبالیات جیسے عظیم موضوعات ہیں اور ہم انہیں فروغ دینے میں مطلوبہ مقاصد حاصل نہیں کررہے انہوں نے اس حوالہ سے اقبال اکیڈیمی کے کام کو سراہا انہوں نے کہا کہ اقبال کی فکر و فلسفہ کو مزید گہرائی سے سمجھنے اور فروغ دینے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ اقبال کا فلسفہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ یہ خطے میں تہذیب اور محبت کے قیام میں معاون ثابت ہو سکتا ہے اور خطہ کے ممالک کو ایک دوسرے سے جوڑ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی یونیورسٹیوں میں بھی شعبہ اقبالیات پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقبال کے افکار کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنا کر نئی نسل کو اس سے روشناس کرایا جانا چاہئے، تاکہ اقبال کے پیغام کو بہتر طریقے سے سمجھا جا سکے اور اس کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لائی جا سکیں۔دورے کے دوران، گورنر نے اقبال اکیڈمی کے مختلف شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا اور اکیڈمی کے کام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اقبال کا پیغام آج کے دور میں بھی اسی طرح قابل عمل ہے اور ہمیں اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنی معاشرتی اور ثقافتی اقدار کو مستحکم کر سکیں۔انہوں نے اس موقع پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیئے

  • اوریا مقبول جان کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست خارج

    اوریا مقبول جان کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست خارج

    صحافی ،اینکر و یوٹیوبر اوریا مقبول جان کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    ایڈیشنل سیشن جج رفت علی نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے اوریا مقبول جان کے ریمانڈکے خلاف درخواست کو خارج کر دیا،عدالت نے کہا کہ برآمدگی ہوچکی ہے مزید برآمدگی ہورہی ہے لہذا عدالت اپیل خارج کرتی ہے،اسلیے عدالت درخواست خارج کرتی ہے،اوریا مقبول جان کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ دینے کے خلاف درخواست دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا اوریا مقبول جان کا جسمانی ریمانڈ قانون کے خلاف دیا گیا، عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے

    واضح رہے کہ اوریا مقبول جان کو لاہور سے ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا، اوریا مقبول جان ایف آئی اے کی تحویل میں جسمانی ریمانڈ پرہیں، جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر کل انہیں عدالت پیش کیا جائے گا،

    قبل ازیں ایف آئی اے نے اوریا مقبول جان کے موبائل کی ٹیکنیکل رپورٹ حاصل کر لی تھی،اوریا مقبول جان کے واٹس ایپ سے ایک گروپ پکڑا گیا جو اداروں، اعلی عدالتی شخصیات کے خلاف پروپیگنڈہ کرتا تھا ،اوریا مقبول جان پیسے لے کر اداروں کے خلاف سکریپٹ بھی لکھا کرتے تھے،واٹس ایپ گروپ میں ڈیپ فیک کے زریعے ویڈیوز اور تصاویر کو بنا کر حکومت اور قومی سلامتی کے اداروں کو ٹارگٹ کیا جا رہا تھا ،اوریا مقبول جان واٹس ایپ گروپ میں دیگر افراد کو حکومتی اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کی ہدایات بھی دیتے پائے گئے.

    فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع

    فیض حمید پر ڈی ایچ اے پشاور کو 72 کروڑ کا نقصان کا الزام،تحقیقات

    قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

    فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

    بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع

    فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کر دیا گیا ،عمران خان

  • بجلی کے بل میں ریلیف دینے کا ویژن نوازشریف کا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

    بجلی کے بل میں ریلیف دینے کا ویژن نوازشریف کا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 14واں اجلاس ہوا
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 14واں اجلاس میں پنجاب او راسلام آبادکے صارفین کیلئے بجلی کے بلو ں میں ریلیف کی منظوری دے دی گئی۔ صوبائی کابینہ ارکان نے عوام کو ریلیف دینے پر وزیراعلی مریم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کیا۔صوبائی کابینہ اجلاس میں قائد محمد نوازشریف کے ویژن اور ریلیف میں معاونت پر وزیراعظم محمد شہبازشریف کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ 46ارب روپے سے عوام کو بجلی کے بل میں ریلیف دینے کا ویژن محمد نوازشریف کا ہے، کریڈٹ ان کو ہی ملنا چاہیے۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،انہوں نے ریلیف کی مد میں بہت مدد کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جلد سولر پینل پروگرام شروع ہوجائے گا، اگلی گرمیوں میں بجلی کے بل میں ریلیف دینے کیلئے کام ابھی سے شروع کردیاہے۔وزیر اعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ الحمد للہ عوام کو بجلی کے بل میں ریلیف دینے کا وعدہ پورا کردیا۔ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہمیشہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کی توفیق دی۔ بجلی کے بلوں میں بہت بڑا ریلیف ہے، ایسا ریلیف پہلے کبھی نہیں دیا گیا۔ عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نوازشریف کا ویژن ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہر بل پر لکھا ہے کہ آپ کا اصل بل یہ تھا اورحکومت پنجاب کی جانب سے ریلیف کے بعد اتنا کم ہوگیاہے۔ 46ارب روپے سے عوام کو بجلی کے بل میں ریلیف کی تشہیر دوسروں نے کی جس پر ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ عوام کو بجلی کے بل میں ریلیف پرمخالفین کو ہونے والی پریشانی سے حیرانی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بلوں میں ریلیف دینے پر پریس کانفرنس کی گئیں، مقابلہ بازی کی گئی لیکن شکریہ ہمارا پراجیکٹ عوام تک پہنچایا۔ بجلی میں ریلیف لوگوں پر احسان نہیں،ان کاحق ہے۔ کام کرنے او رباتیں کرنے والوں میں بہت واضح فرق ہوتاہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ عوام کے ساتھ ہیں اور عوام کا ساتھ نبھائیں گے۔ پنجاب کے ہر شہری کے مسائل کا حل حکومت ذمہ داری ہے۔ بجلی کے بلوں میں ریلیف فوری اقدام ہے، پائیدا ر ریلیف کے لئے سولر پینل پراجیکٹ لارہے ہیں۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب او راسلام آباد کے صارفین کو اگست اور ستمبر کے بلوں میں 14روپے فی یونٹ بجلی میں ریلیف دیاجائے گا۔200سے 500یونٹ تک بجلی خرچ کرنے وا لے گھریلو صارفین ریلیف حاصل کرسکیں گے۔ حکومت پنجاب کے ریلیف کے ساتھ 20 لاکھ بجلی کے بل ادائیگی کے لئے صارفین تک پہنچ چکے ہیں۔ ہر بل پر حکومت پنجاب کی سبسڈی اور واجب الادا رقم کے بارے میں درج ہے۔ اسلام آباد کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد صارفین کو بھی بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جا رہاہے۔ صوبائی وزراء نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی مر یم نوازشریف نے عوام کی معاشی مشکلات کے پیش نظر تاریخ ساز اقدام کیاہے۔

    کابینہ نے پنجاب کی پہلی جامع کلائمیٹ رزلینٹ پنجاب ویژن اینڈ ایکشن پلان 2024 کی منظوری دے دی۔ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے کلائمیٹ رزلینٹ پنجاب ویژن اینڈ ایکشن پلان 2024 پر بریفنگ دی، اجلاس میں بتایا گیا کہ کلائمیٹ رزلینٹ پنجاب ویژن اینڈ ایکشن پلان قومی و بین الاقوامی معاہدو ں کے عین مطابق ہے۔ ملکی تاریخ کی پہلی جامع پالیسی میں فلڈ مینجمنٹ،ایکو سسٹم انفراسٹرکچر، فوڈ سکیورٹی،زراعت،ہیٹ ویویو پر ایکشن پلان مرتب کیا گیا اورگرین کور، بائیو ڈاؤرسٹی، ویسٹ مینجمنٹ،گرین ٹرانسپورٹ، آبی تحفظ او رڈیپارٹمنٹل ایکشن پلان بھی شامل ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے ای ٹینڈرنگ کے ذریعے 10ارب روپے کی بچت پر منسٹر تعمیرات و مواصلات صہیب ملک اور سیکرٹری سہیل اشرف کو شاباش دی اور کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں شفافیت کی ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔ شفافیت او رکرپشن کے خاتمے کا اثر اداروں پر نظر آنا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہر ادارے میں کرپشن ہے،جس کا خاتمہ ہماری ذمہ داری ہے۔ کرپشن گھاٹے کا سودا ہے، کرپشن کا پیسہ جیسے آتاہے ویسے ہی واپس چلا جاتاہے۔ شفافیت مسلم لیگ ن کی حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔

    صوبائی کابینہ نے پنجاب زکوۃ و عشر کونسل کی تشکیل کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں پنجاب بیت المال ایکٹ 1991کے تحت موجودہ پنجاب بیت المال کونسل تحلیل کرنے اور نئی بیت المال کونسل قائم کی منظوری بھی دی گئی۔ لاہور میں آنکھوں کے علاج معالجہ کے لئے الشفا ہسپتال کوسرکاری اراضی لیز پر دینے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ برائے 2023، حکومت پنجاب کی پبلک سیکٹر انٹر پرائزز کی سالانہ آڈٹ رپورٹ 2023-24 اورحکومت پنجاب اور ضلعی حکومتوں کے اکاؤنٹس کی سپیشل آڈٹ رپورٹ برائے سال 2016-17،2021-22اور 2022-23 کی منظوری بھی دی گئی۔ صوبائی وزراء، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

    سینیٹ کمیٹی نے ملک بھر میں بجلی کی چوری کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

    بجلی کا بل بنا موت کا پیغام،10ہزارکے بل نے قیمتی جان لے لی

    1لاکھ90ہزار سرکاری ملازمین کو 15ارب روپے کی سالانہ بجلی مفت ملتی ہے

    لاہور دا پاوا، اختر لاوا طویل لوڈ شیڈنگ اور مہنگے بجلی بلوں پر پھٹ پڑا

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    لاہور میں کئی علاقوں میں بجلی غائب،لیسکو حکام لمبی تان کر سو گئے

    ایک مکان کابجلی بل 10 ہزار،ادائیگی کیلیے بھائی لڑ پڑے،ایک قتل

    مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں

    4 آئی پی پیز کو بجلی کی پیداوار کے بغیر ماہانہ 10 ارب روپے دیے جا رہے ، گوہر اعجاز

    بجلی کا بل کوئی بھی ادا نہیں کرسکتا، ہر ایک کے لئے مصیبت بن چکا،نواز شریف

    حکومت ایمرجنسی ڈکلیئر کر کے بجلی کے بحران کو حل کرے۔مصطفیٰ کمال

    سرکاری بجلی گھر بھی کیپسٹی چارجز سے فائدہ اٹھا رہے ہیں،سابق وزیر تجارت کا انکشاف

  • عمران خان کو آکسفورڈ  کا نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے،عظمیٰ بخاری

    عمران خان کو آکسفورڈ کا نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے،عظمیٰ بخاری

    وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی کا نہیں بلکہ اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جو شخص پورے پاکستان سے زیادہ مغرب کو جانتا تھا اس کو آج مغربی میڈیا "ڈس گریس” کا لقب دے رہا ہے، عمران خان کی کرپشن کی داستانیں 4 سال سے عالمی میڈیا کی زینت بن رہی ہیں، ٹرانسپریسی انٹرنیشنل نے مسلسل دو مرتبہ عمران دور میں کرپشن انڈکس اوپر جانے کی نشاندہی کی،ہر ہفتے نئے بیانیہ بنانے والالیڈر بہروپیا اور فراڈیا ہوتا ہے، دونوں میاں بیوی نے 45 ماہ وزیراعظم اور خاتون اول کے عہدوں کو او ایل ایکش پر چڑھائے رکھا،دامن میں توشہ خانہ کی گھڑیاں اور 90 ملین پاؤنڈ چھپائے آکسفورڈ کے چانسلر کا الیکشن لڑنے چلے ہیں،9 مئی کی ناکام بغاوت کے سنگین مقدمات انڈر ٹرائل ہیں، کرپٹ پریکٹسز اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ جیسے مقدمات میں سزا یافتہ شخص کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑنا ویسے ہی باعث ندامت ہے، چھوڑوں گا نہیں، این آر او نہیں دوں گا معافی دے دیں جیسے بیانیے لیڈر نہیں گیدڑوں کے ہوتے ہیں

    عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے نامناسب ترین امیدوار قرار

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں

    خلیل الرحمان قمر کیس،مرکزی ملزم حسن شاہ گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کی کہانی،مکمل حقائق،ڈرامہ نگاری سے ڈرامائی بیان

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کی برابری کی خواہش آمنہ نے پوری کر دی

    واضح رہے کہ ڈیلی میل نے عمران خان کے حوالہ سے سٹوری شائع کی ہے،ڈیلی میل کے مطابق عمران خان کے الیکشن لڑنے کے فیصلے کے خلاف آکسفورڈ یونیورسٹی میں سخت اشتعال اور مظاہرے ہوئے ہیں،ڈیلی میل نے اپنی سرخی میں عمران خان کو Disgraced وزیراعظم کا خطاب دے دیا ،آکسفورڈ یونیورسٹی کو عمران خان کے چانسلر کا الیکشن لڑنے کیخلاف غم و غصّے سے بھری ای میلز اور احتجاجی پٹیشن موصول ہونا شروع ہو گئیں ،ڈیلی میل کے مطابق ان ای میلز میں بانی پی ٹی آئی کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے نامناسب ترین امیدوار قرار دیا گیا ہے- پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کرپشن کیسز میں سزا یافتہ شخص کا آکسفورڈ یونیورسٹی جیسے بڑے تعلیمی ادارے کے چانسلر کا الیکشن لڑنا قابل قبول نہیں ،

  • جدید دور میں کیسے ممکن ہے کہ ایک شخص لاپتہ ہو اور آپ پتہ نہ لگا سکیں،عدالت

    جدید دور میں کیسے ممکن ہے کہ ایک شخص لاپتہ ہو اور آپ پتہ نہ لگا سکیں،عدالت

    لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ ،اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمداکرم کی بازیابی درخواست پر سماعت ہوئی

    لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے درخواست پر سماعت کی، محمد اکرم کی اہلیہ میمونہ ریاض، ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور پولیس کے سینئر افسران عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت عدالت نے سی پی او راولپنڈی سے استفسار کیا کہ محمداکرم کی بازیابی سےمتعلق کوئی سراغ ملا؟ سی پی او نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ بازیابی کے لیے کام کررہے ہیں،دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ صبح 25 افراد مختلف اداروں کے یونیفارم میں گھر میں داخل ہوئے، اہلکاروں نے اڈیالہ جیل کےاندر سرکاری رہائشگاہ کی تلاشی لی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ جو الزام لگا رہی ہیں یہ کافی سنگین ہیں،محمداکرم کی فیملی کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، اس معاملے کی مکمل تحقیقات بھی کی جائیں،جو کچھ ہو رہا ہے کسی نے لوگوں کے لئے کوئی اعتماد نہیں چھوڑا، ہر کسی نے اپنا کردار ادا کرنا ہے، سب اللہ تعالٰی کو جواب دہ ہیں،مسنگ ایشو کافی الارمنگ ہو چکا ہے، پتہ چلتا ہےبندہ یہاں مسنگ ہے لیکن افغانستان بیٹھا ہوا ہے۔

    سماعت کے دوران جسٹس مرزا وقاص روف نے پولیس افسر سے پوچھا کہ آپ نے اب تک لاپتہ سرکاری آفیسر کی بازیابی کے لیے کیا اہم قدم اٹھایا۔ یہ سب کیا ہو رہا ہے؟کیا آپ شہریوں کو تحفظ دے رہے ہیں، کیا میں اور آپ شہریوں کے تحفظ کے ضامن نہیں؟ اس جدید دور میں کیسے ممکن ہے کہ ایک شخص لاپتہ ہو اور آپ پتہ نہ لگا سکیں، اس تمام صورتحال پر میں حیران ہوں عام شہری کتنا پریشان ہو گا،ممکن ہے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ خود غائب ہوا تو بھی آپ کی ذمہ داری ہے کہ اسے تلاش کریں، سی پی او راولپنڈی نے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کی بازیابی کے لیے 14 روز کی مہلت مانگ لی جس پر عدالت نے محمداکرم کی بازیابی کےلیے مہلت دیتےہوئےسماعت 10ستمبر تک ملتوی کردی

    تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا

    سیالکوٹ:سوشل میڈیا پر فرقہ واریت کو فروغ دینے والے دو افراد جیل میں نظر بند

    عزم استحکام معیشت کی مضبوطی کا ضامن۔تجزیہ، شہزاد قریشی

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق عزم استحکام آپریشن کا غلط تاثر لیا گیا

    معاشی مشکلات کی وجہ سے آپریشن عزم استحکام کا فیصلہ کیا گیا ہے، خواجہ آصف