Baaghi TV

Category: لاہور

  • ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین وفات پا گئے

    ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین وفات پا گئے

    شیخوپورہ سے ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے.

    خاندانی ذرائع کے مطابق رانا افضال حسین کو اپنی رہائشگاہ پر دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا،رانا افضال حسین وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کے بڑے بھائی تھے، مرحوم رانا احمد عتیق ايم اين اے کے والد محترم تھے ،نمازجنازہ ان کے آبائی گاوں مریدکے میں ادا کیا جائے گا،نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

  • مونس الہیٰ مشکل میں، شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا

    مونس الہیٰ مشکل میں، شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا

    مونس الہیٰ مشکل میں پھنس گئے،عدالتی حکم پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا

    ترجمان ایف آئی اے لاہور کا کہنا ہے کہ مونس الہیٰ کا پاسپورٹ بھی کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے،مونس الہیٰ کیساتھ 6 اور ملزمان کا شناختی کارڈ بھی بلاک کر دیا گیا ہے،ملزمان کا شناختی کارڈ اینٹی منی لانڈرنگ سرکل لاہور میں ایف آئی آر نمبر 16/2023 میں بلاک کیا گیا،جن دیگر ملزمان کےشناختی کارڈ اینٹی منی لانڈرنگ کیس میں بلاک کیا گیا ہے ان میں عامر سہیل، عمیر فیاض، امتیاز علی شاہ، فرصت علی اور عابد علی خان شامل ہیں۔

    ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خان ورک نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،عدالت ان ملزمان کے خلاف جو بھی احکامات دے گی ان پر عملدرآمد ہو گا۔

    واضح رہے کہ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں ضمنی چالان داخل کیا تھا،ضمنی چالان ایف آئی اے عدالت لاہور میں جمع کرایا گیا تھا چالان میں کہا گیا ہے کہ فراست علی چٹھہ نے ایک ارب روپے مونس الہی کی کمپنیز میں جمع کرایا، ضمنی چالان مونس الہی کے ریڈ وارنٹ انٹر پول کو پہلے ہی بھجوائے جا چکے ہیں،ایک ارب روپے کی خطیر رقم فراصت علی چٹھہ کی جانب سے چوہدری مونس الہیٰ کی کمپنیوں میں جمع کرائی گئی ،اربوں روپے کی مبینہ کرپشن میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ سرکل نے مونس الٰہی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ۔ایف آئی اے کے مطابق چوہدری مونس الٰہی بطور ایم این اے کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث رہے ،عامر سہیل، مونس الٰہی کے کیش رائیڈر اورفرنٹ مین کے طور پر کام کرتا رہا۔ مو نس الٰہی کو تین کال اپ نوٹس جاری کیے گئے مگر وہ ایک بار بھی پیش نہیں ہوئے چوہدری مونس الہیٰ کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ پہلے ہی جاری کئے جا چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ مونس الہٰی اس وقت ملک میں موجود نہیں ہیں اور گزشتہ سال ان کو وطن واپس لانے کے لیے قانونی عمل کا آغاز بھی کر دیا گیا تھا۔وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق گزشتہ سال مونس الہٰی کو واپس لانے کے لیے نگراں وفاقی حکومت کا انٹرپول سے رابطہ ہوا تھا اور اس حوالے سے ایف آئی اے نے انٹرپول حکام سے رابطے کیے تھے۔ذرائع وفاقی حکومت کے مطابق مونس الہٰی کے خلاف تمام مقدمات کی تفصیل انٹرپول حکام سے شیئر کی گئی تھیں اور گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کرانے کا عمل شروع ہوگیا تھا۔

    فیصلے سے ثابت ہوا کہ لاڈلہ ازم آج تک برقرار ہے ، شرجیل انعام میمن

    سپریم کورٹ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف کاروائی کا مطالبہ

    سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں،پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

    سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں، سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    کچھ ججز دانا ہوں گے، میں اتنا دانا نہیں، پاکستان کو ایک بار آئین کے راستے پر چلنے دیں، چیف جسٹس

    نشان نہ ملنے پر کسی امیدوار کا کیسے کسی پارٹی سے تعلق ٹوٹ سکتا؟ چیف جسٹس

    انتخابات بارے کیا کیا شکایات تھیں الیکشن کمیشن مکمل ریکارڈ دے، جسٹس اطہر من اللہ

    سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل پر سماعت 24 جون تک ملتوی

    سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

    مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

    حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

    سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

  • لاہور میں بارش،موسم خوشگوار،بارشوں کے پیش نظر کئی علاقوں میں فلڈنگ کے خطرات

    لاہور میں بارش،موسم خوشگوار،بارشوں کے پیش نظر کئی علاقوں میں فلڈنگ کے خطرات

    پنجاب میں مون سون بارشوں کا سپیل شروع ہو گیا , 29 اگست تک بارشیں جاری رہیں گی ، پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور سمیت گوجرنوالہ ، گجرات ، راولپنڈی ، سرگودھا ، ملتان کے ڈویژن میں بارشیں ہوگی ،بارشوں کے پیش نظر کئی علاقوں میں فلڈنگ کے خطرات بھی ہے ،پنجاب بھر کے کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز ، واسا ، محکمہ آب پاشی ، ریسکیو کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میں بارش متوقع ہے،

    شہر لاہور میں بارش کے پیش نظر موسم خوشگوار ہو گیا ہے،شہر لاہور کا درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، لاہور کے محتلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،لاہور بھاٹی گیٹ،کربلاگامے شاہ لاہور،ضلع کچہری،مال روڈ کے علاقوں میں بارش ہوئی، جبکہ دہلی دروازے، اکبری منڈی کے علاقوں میں بھی شدید بارش ہوئی ہے

    وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت رین ایمرجنسی کا اجلاس،اقدامات کا حکم
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت رین ایمرجنسی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں صوبائی وزراء، شرجیل میمن، سعید غنی، جام خان شورو، مخدوم محبوب الزمان، صوبائی مشیر نجمی عالم، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، میئر سکھر ارسلان شیخ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سینئر ممبر بورڈ آف ریوینیو بقاء اللہ انڑ، صوبائی سیکریٹریز، میٹرو لاجسٹ سردار سرفراز، کور ہیڈ کوارٹر اور کوم کار کے نمائندے شریک ہوئے،حیدرآباد، لاڑکانو، شہید بینظیرآباد، میرپورخاص ڈویژنل میئرز اور کمشنرز اور دیگر اضلاع کے ڈی سیز نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی،وزیراعلیٰ سندھ کو موسم کی پیشن گوئی پر میٹرولاجسٹ سرفراز احمد نے بریفنگ دی، اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ میں 26 اگست یعنی آج بارش کا سسٹم داخل ہوگا، یہ نیا بارش کا سسٹم 31 اگست تک جاری رہے گا،اس کے بعد ایک نیا بارش کا سسٹم ستمبر کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے،اس نئے اسپیل سے کراچی میں 150 تا 200 ملی میٹرز بارش ہوسکتی ہے،ٹھٹہ، سجاول، میرپورخاص، سانگھڑ اور نوابشاہ میں 250 تا 300 ملی میٹرز بارش متوقع ہے،بدین، ٹنڈو محمد خان، تھرپارکر اور عمرکوٹ میں 500 ملی میٹرز بارش کا امکان ہے،سندھ کے دیگر اضلاع میں 70 تا 100 ملی میٹرز بارش کا امکان ہے،28 اگست کو بارش بہت تیز ہونے کی پیش گوئی ہے، کھیر تھر رینج پر بارش کے نتیجے میں دادو، قمبر، شہدادکوٹ، جیکب آباد اور جامشورو میں سیلابی صورتحال ہوسکتی ہے

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سمندر دشت میں رہے گا،ماہی گیروں کے لئے بھی محکمہ فشریز ضروری ہدایات جارے کرے، وزیراعلیٰ سندھ نے تمام ڈویژنل کمشنرز کو صورتحال کا جائزہ لے کر انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی،وزیراعلیٰ سندھ نےتمام بلدیاتی اداروں کو متحرک رہنے کی ہدایت کر دی،اور کہا کہ کراچی کے تمام نالوں کی نگرانی، نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کیلئے مشینری کا انتظام کریں،

    مخدوم محبوب نے وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ امدادی سامال پی ڈی ایم اے کے اسٹاک میں موجود ہے،امدادی سامان میں خیمے، ترپالیں، مچھردانیاں، پانی کے کولر،ہائیجینک کٹس اور جانوروں کی مچھردانیاں شامل ہیں. وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ ٹاؤنز کو بھی نالوں کی صفائی کیلئے مشینری دی ہے، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے ایم سی کے نالوں اور واٹر بورڈ کے نکاسی آب کا سسٹم بہتر کیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے تمام انتظامیہ، بلدیاتی اداروں اور اپنا بندوبست کرنے کی ہدایت کر دی،وزیر آبپاشی جام خان شورو نے نہروں کی پوزیشن سے اجلاس کو آگاہی دی اور بتایا کہ دریا کے دائیں کنارے پر بارشوں اور ہل ٹورینٹ کے پیش نظر ضروری مشینری بھی بندوں پر موجود ہے، سیکریٹری آبپاشی ظریف کھیڑو نے کہا کہ حمل جھیل تا منچھر جھیل تک بندوں کی مضبوطی کا کام کر رہے ہیں،منچھر جھیل تا حمل جھیل تک تمام کمزور مقامات کی نگرانی بھی جاری ہے، سیکریٹری آبپاشی ظریف کھیڑو

    کراچی میں 27 تا 31 اگست موسلا دھار بارش متوقع ہے،میٹرولاجسٹ سرفراز احمد نے کہا کہ دوسرا اسپیل ستمبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگا،دوسرے اسپیل میں بھی کراچی میں بارشیں متوقع ہیں،

    بھارت،سکول کے واش روم میں دوچار سالہ بچیوں کے ساتھ زیادتی

    اجمیر سیکس اسکینڈل،100 سے زائد لڑکیوں سے زیادتی ، 32 سال بعد 6ملزمان کو عمر قید کی سزا

    بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

    بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

    بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

    ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

    مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال

    بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد

    ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ملزم نے شراب پی، فحش ویڈیو دیکھیں

    شادی شدہ خاتون کی عصمت دری اور تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج

  • مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کا پاور شیئرنگ معاہدے پر اتفاق: ترقیاتی فنڈز اور انتظامی تعیناتیاں زیر غور

    مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کا پاور شیئرنگ معاہدے پر اتفاق: ترقیاتی فنڈز اور انتظامی تعیناتیاں زیر غور

    پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ کے اہم معاملے پر رابطہ کمیٹیوں کا اجلاس اختتام پذیر ہوگیا ہے، جس میں مختلف معاہداتی نکات پر تفصیلی مشاورت کے بعد مرحلہ وار عملدرآمد کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اس اجلاس کا مقصد دونوں جماعتوں کے درمیان حکومتی اتحاد کو مزید مستحکم کرنا اور ملکی استحکام کے لیے مل کر چلنے کی حکمت عملی طے کرنا تھا۔اجلاس میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے تحریری معاہدے پر مشاورت کی اور اس کے نفاذ کے لیے ایک واضح ٹائم فریم طے کرنے پر اتفاق کیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران معاہدے کے کچھ نکات پر فوری عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ باقی نکات پر مرحلہ وار عمل کرنے کے لیے ایک مخصوص وقت مقرر کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔ اس کے علاوہ، قانونی سازی، بجٹ اور پالیسیوں کے حوالے سے قبل از وقت پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لینے پر بھی دونوں جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے پایا گیا۔ مذاکراتی کمیٹی میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب، ملک احمد خان شریک تھے، جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن، حسن مرتضیٰ اور علی حیدر گیلانی شریک ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ پنجاب کے اضلاع میں جہاں پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، وہاں انتظامی عہدوں پر پیپلزپارٹی کی مرضی کے افسران کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔ اسی طرح، ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کے معاملے میں بھی پیپلزپارٹی کو مسلم لیگ (ن) کے ارکان کے برابر فنڈز دینے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما حسن مرتضیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اجلاس کے نتائج پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے اجلاس میں ایک سب کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ تمام مسائل کا جائزہ لے گی اور ہفتے کے اندر چیزوں کو حتمی شکل دے کر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

    حسن مرتضیٰ نے اس تاثر کی نفی کی کہ پیپلزپارٹی حکومت میں اپنے حصہ کا مطالبہ کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "یہ بات درست نہیں ہے، ہم اتحادی حکومت کو مضبوط اور مستحکم بنانا چاہتے ہیں اور اسے آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ اس اجلاس کا مقصد ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور عوام کی خدمت کے لیے مل کر کام کرنے کی حکمت عملی طے کرنا تھا۔اس اجلاس کے نتائج نے ظاہر کیا کہ دونوں جماعتیں مل کر حکومت چلانے اور ملکی استحکام کے لیے متحد ہیں۔ اس معاہدے کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں بھی دونوں جماعتوں کے درمیان تعاون میں مزید بہتری آئے گی اور عوام کو بہتر خدمات فراہم کی جائیں گی۔

  • پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ بھی  ملتوی : ڈی سی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

    پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ بھی ملتوی : ڈی سی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں 27 اگست کو ہونے والے جلسے کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے رہنما شوکت بسرا نے کیا، جنہوں نے مزید کہا کہ پارٹی اب اپنی تمام تر توجہ اسلام آباد میں ہونے والے جلسے پر مرکوز رکھے گی۔شوکت بسرا کے مطابق، پی ٹی آئی نے لاہور جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان اسلام آباد جلسے کے بعد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس دوران پارٹی نے ڈی سی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق، لاہور کی مقامی قیادت میں موجودہ اختلافات کی وجہ سے جلسے کی تیاریاں نہ ہو سکیں۔ تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کی قیادت کے آپسی اختلافات اور کارکنان کی نالائقی کی وجہ سے جلسے کی تیاریوں میں تاخیر ہوئی۔ لاہور کے کارکنان بھی اپنی قیادت سے ناراض ہیں، جس کی وجہ سے جلسے کی منسوخی کا فیصلہ کیا گیا۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی نے لاہور میں 27 اگست کو جلسے کے انعقاد کا اعلان کیا تھا، لیکن تاحال انتظامیہ کی جانب سے جلسے کے لیے باضابطہ اجازت نہیں ملی تھی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے ڈی سی لاہور کو جلسے کی اجازت کے لیے پانچویں درخواست بھی جمع کرائی گئی تھی، لیکن پھر بھی جلسہ گاہ کی جگہ کے بارے میں کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

    ڈی سی لاہور کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
    پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر اکمل خان باری نے ڈی سی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود جلسہ گاہ کی جگہ کے بارے میں آگاہ نہیں کر رہے ہیں۔ اکمل خان نے بتایا کہ عدالتی حکم نامہ کی کاپی بھی ڈی سی لاہور کو فراہم کی جا چکی ہے، لیکن اس کے باوجود جلسے کی اجازت کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔پی ٹی آئی کی قیادت کا ماننا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے اس تاخیر کا مقصد تحریک انصاف کو جلسہ کرنے سے روکنا ہے، اور یہ عمل ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ لہٰذا، پی ٹی آئی نے ڈی سی لاہور کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پارٹی کے مطابق، لاہور جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان اسلام آباد کے جلسے کے بعد کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کی قیادت نے کارکنان کو اسلام آباد جلسے کی تیاریوں پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ لاہور میں بھی جلد ہی جلسہ ہوگا جس کی تاریخ بعد میں دی جائے گی۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کی قیادت کو متحد کرنے اور کارکنان کے خدشات کو دور کرنے کے لیے کوششیں کی جائیں گی تاکہ آئندہ جلسے کی تیاریوں میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔
    یاد رہے کہ 22 اگست کو پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کو بھی ملتوی کر دیا تھا۔ اس بات سے ظاہر ہوتا ہے کہ پارٹی کو مختلف شہروں میں جلسوں کی تیاریوں میں مشکلات کا سامنا ہے اور تنظیمی مسائل کے باعث جلسوں کی منصوبہ بندی متاثر ہو رہی ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے ڈی سی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست اور لاہور میں جلسے کی تیاریوں میں مشکلات کے پیش نظر، پارٹی کی حکمت عملی میں ممکنہ تبدیلیاں متوقع ہیں۔ پی ٹی آئی کی قیادت کو انتظامی مسائل اور قیادت کے اختلافات کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ کے پروگراموں کی منصوبہ بندی میں احتیاط سے کام لینا ہوگا۔پارٹی کے اندرونی معاملات اور انتظامی مسائل کی وجہ سے جلسوں کی تیاریوں میں رکاوٹیں آئیں ہیں، جس کا حل نکالنا پی ٹی آئی کی قیادت کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔

  • ہم نے نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کو دنیا کی 24ویں بڑی معیشت بنایا تھا، اسحاق ڈار

    ہم نے نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کو دنیا کی 24ویں بڑی معیشت بنایا تھا، اسحاق ڈار

    لاہور: پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ، اسحاق ڈار، نے ایک میڈیا بریفنگ کے دوران اپنی سیاسی اور معاشی بصیرت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ملک کی ماضی کی معیشتی حالت، موجودہ چیلنجز، اور مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔اسحاق ڈار نے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ جب نواز شریف نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا تو ملک کی حالت انتہائی خستہ حال تھی، اور کچھ علاقوں میں گندگی اور بدانتظامی کی وجہ سے ڈیڑھ ڈیڑھ فٹ کیچڑ پڑا رہتا تھا۔ تاہم، نواز شریف کی قیادت میں کی گئی ترقیاتی کاموں نے پاکستان کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔اسحاق ڈار نے اپنے اس بیان کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ "جس نے بھی ملک کے ساتھ غداری کی، اس کا انجام بھیانک ہوتا ہے۔” انہوں نے اپنی سیاسی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی عہدوں کے پیچھے نہیں بھاگے، بلکہ ہمیشہ ملک کی خدمت کو ترجیح دی ہے۔ "اللہ کا فضل ہے کہ پہلے بھی وزیر خزانہ رہا، اور اس بار مجھے کئی مزید ذمہ داریاں ملی ہیں۔”

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان دنیا کی 24ویں بڑی معیشت بن گیا تھا، لیکن بعد میں آنے والی حکومتوں کے غلط فیصلوں اور ناقص پالیسیوں کے باعث پاکستان کی معیشت 47ویں نمبر پر پہنچ گئی۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ پچھلے چار سالوں میں پاکستان کو بھنور سے نکلنے کے لیے 15 سال لگنے کی بات کی جا رہی تھی، مگر نواز شریف کی حکومت نے صرف ساڑھے تین سال میں ملک کو مشکلات سے نکالا۔ان کے بقول، "2013 میں گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ ہوتی تھی اور ملک دہشتگردی کا شکار تھا، مگر ہم نے ساڑھے تین سال میں اس مسئلے کو حل کیا اور پاکستان کو دنیا کی 24ویں بڑی معیشت بنا دیا۔” اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال میں پاکستان کو معاشی طور پر شدید نقصان اٹھانا پڑا۔

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ موجودہ وزیر اعظم، شہباز شریف، دن رات تمام محاذوں پر محنت کر رہے ہیں، اور ان کی قیادت میں معیشت کو دوبارہ بحال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کوششوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے اقدام سے عوام کو بجلی بلوں میں 46 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔اسحاق ڈار نے اپنی سیاسی جدوجہد کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ انہوں نے 1993 میں پہلا ایم این اے کا الیکشن لڑا اور فیصلہ کیا کہ حکومت کا آغاز دربار شریف کے منصوبے سے کیا جائے گا۔ انہوں نے لاہور ویٹرنری ہسپتال کے ساتھ محفل سماع کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ یہ اللہ کے کام ہوتے ہیں، وہ جس سے چاہے کام لیتا ہے۔نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ اللہ کی یکطرفہ مہربانی ہے کہ ہم پر اس نے انعام کیا، ورنہ ہم سب گنہگار ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ملکی مفاد کو ترجیح دیں گے اور عوام کی خدمت کو اپنا اولین فریضہ سمجھتے ہیں۔

  • قذافی اسٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ: محسن نقوی نے پیش رفت کا جائزہ لیا

    قذافی اسٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ: محسن نقوی نے پیش رفت کا جائزہ لیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم میں جاری اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی رات گئے تک جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے منصوبے کی تیز رفتار تکمیل کے لیے اہم ہدایات بھی جاری کیں۔قذافی اسٹیڈیم، جو پاکستان کی کرکٹ تاریخ کا ایک اہم مرکز ہے، کی اپ گریڈیشن کا کام رات کے اوقات میں بھی پوری تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے رات گئے اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں میں جاری کام کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے بیسمنٹ کی کھدائی کے کام کو خاص طور پر دیکھا اور اس کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیا۔
    محسن نقوی نے بیسمنٹ کی کھدائی کے کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اضافی لیبر اور مشینری کا استعمال کیا جائے تاکہ کام جلد از جلد مکمل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اپ گریڈیشن کے اس پراجیکٹ کو مقررہ وقت میں مکمل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، اور اس کے لیے تین شفٹوں میں کام کو جاری رکھا جائے گا۔
    محسن نقوی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ لاہور میں ہونے والی بارشوں کے پیش نظر، کام کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کے لیے خاص پلاننگ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک چیلنجنگ ٹاسک ہے، لیکن ہماری ٹیم کے پاس اس کو کامیابی سے پورا کرنے کے لیے تمام ضروری صلاحیتیں موجود ہیں۔ انہوں نے پوری ٹیم کو دن رات محنت کرنے کی تاکید کی تاکہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل ہو جائے۔
    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو اس موقع پر فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے حکام نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے کام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، اور جلد ہی اسٹیڈیم کو عالمی معیار کے مطابق تیار کر لیا جائے گا۔اس دورے کے دوران ایف ڈبلیو او، پی سی بی، اور نیسپاک کے متعلقہ حکام بھی موجود تھے، جو اپ گریڈیشن کے مختلف پہلوؤں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ محسن نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ تمام متعلقہ ادارے مل کر کام کریں تاکہ منصوبہ بروقت اور بہترین معیار کے ساتھ مکمل ہو سکے۔
    قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پاکستان کی کرکٹ کے لیے ایک اہم منصوبہ ہے، خاص طور پر چیمپئنز ٹرافی جیسے بڑے بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی کے لیے اس کی بروقت تکمیل ضروری ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن سے نہ صرف ملکی بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی کرکٹ کی ساکھ کو مزید تقویت ملے گی۔اس دورے کے بعد، محسن نقوی کی ہدایات اور ٹیم کی محنت سے امید کی جا رہی ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کا اپ گریڈیشن پراجیکٹ مقررہ وقت میں مکمل ہو جائے گا اور پاکستان ایک اور شاندار بین الاقوامی کرکٹ ایونٹ کی میزبانی کے لیے تیار ہو گا۔

  • بریکنگ،پی ٹی آئی کا 27 اگست کو ہونے والا لاہور جلسہ بھی منسوخ

    بریکنگ،پی ٹی آئی کا 27 اگست کو ہونے والا لاہور جلسہ بھی منسوخ

    تحریک انصاف نے اسلام آباد کے بعد لاہور جلسہ بھی منسوخ کر دیا

    تحریک انصاف نے لاہور میں 27 اگست کو جلسے کا اعلان کر رکھا تھا تاہم باخبر ذرائع کے بعد اب تحریک انصاف نے لاہور جلسہ ملتوی کر دیا ہے، تحریک انصاف کی پارٹی قیادت تقسیم ہو چکی ہے، تحریک انصاف میں اختلافات چل رہے ہیں، پی ٹی آئی لاہور کی قیادت بھی اختلافات کا شکار ہے، ایسے میں کارکنان بھی نالاں ہیں، پی ٹی آئی نے لاہور جلسے کا اعلان کیا تھا تا ہم اس کے لئے کوئی تیاریاں نہیں کی جا رہی تھی، جلسے کے لئے کوئی متحرک نہیں تھا ، اب جلسہ منسوخ ہو چکا ہے.

    وزیر اعلیٰ پنجاب پولیس کا حوصلہ بڑھانے خود رحیم یار خان پہنچ گئیں

    اللہ کا واسطہ مجھے بچا لیں، ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں یرغمال پولیس اہلکار کی دہائی

    اطلاع دیں،ایک کروڑ انعام پائیں، خطرناک ڈاکوؤں کی تصاویر جاری

    رحیم یار خان،پولیس اہلکاروں کی شہادت پر مقدمہ درج

    کچے کے علاقے میں شہید 12 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

    رائفل پکڑ لو لگتا ہے آخری ٹائم ہے،حملے سے قبل پولیس اہلکاروں کی ویڈیو وائرل

    پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی،حملے کا مرکزی ملزم بشیر شر ہلاک

  • امیر بالاج ٹیپو قتل کیس، ملزم احسن شاہ کی ہلاکت کا مقدمہ درج

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس، ملزم احسن شاہ کی ہلاکت کا مقدمہ درج

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کے ملزم احسن شاہ کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیاگیا ہے

    ملزم احسن شاہ کی ہلاکت کا مقدمہ تھانہ شادباغ میں سب انسپکٹر او سی یو شکیل بٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے،درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ پولیس ملزم احسن شاہ کو مال برآمدگی کے لیے جا رہی تھی،پہلے سے گھات لگائے بیٹھے ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی،ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آ کر زیر حراست احسن شاہ زخمی ہو گیا ، ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے،زخمی احسن شاہ نے فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کی شناخت علی رضا کے طورپر کی ،دو نامعلوم ملزمان تھے، ملزم کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم اسکی موت ہو گئی

    واضح رہے گزشتہ شب امیر بالاج ٹیپوقتل کیس کا ملزم احسن شاہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا،ملزم احسن شاہ کے بھائی علی رضا اور اس کے نامعلوم ساتھیوں نے چھڑانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی.

    دوسری جانب امیر بالاج کے قتل کو کئی ماہ گزر چکے لیکن اصل ملزمان گرفتار نہ ہو سکے،پولیس نےایک شوٹراور 2 سہولت کاروں کو گرفتار کیا تاہم مرکزی ملزمان گرفتار نہ ہو سکے،سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد کی روشنی میں پولیس اب تک تین ملزم گرفتار کرسکی ہے جن میں شوٹر ہارون، مقتول بالاج کا دوست احسن اورملک سہیل شامل ہیں،ملک سہیل کی ضمانت ہو چکی ہے،امیر بالاج قتل کیس میں 7 افراد ملوث ہیں،جن میں ایک موقع پرمارا گیا تین گرفتارر،جبکہ تین طیفی بٹ، گوگی بٹ اور بلال مفرور ہیں،احسن کی گزشتہ روز موت ہو گئی ہے.

    علاوہ ازیں امیربالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم طیفی بٹ امیربالاج کےقتل کے بعد اسکے بھائی کو بھی قتل کروانے کے لئے احسن شاہ کےساتھ رابطے میں رہا ہے،بالاج کے قتل سے دو دن پہلے احسن شاہ کی طیفی بٹ کے گھر نصیر آباد میں ملاقات ہوئی، امیر بالاج اور معصب کے دادا سلطان محمود عرف بچھو پہلوان نے تصدیق کر دی،میڈیا پر چلنے والی خبروں کےذرائع کےمطابق طیفی بٹ کیطرف سے بھیجے گئے شوٹرز نے بالاج اور معصب دونوں بھائیوں کو قتل کرنا تھا، امیر بالاج کے قتل اور تدفین کے دوسرے روز احسن شاہ نے بہانے سے مقدمہ کے مدعی اور بالاج کے بھائی معصب کو اپنے گھر اکیلے آنے کا کہا ، معصب کے دادا سلطان محمود عرف بچھو پہلوان نے جانے سے منع کر دیا۔ احسن شاہ، ملک سہیل اور اصغر پٹھان کے پکڑے جانے پر سب انکشافات سامنے آئے ہیں ڈی آئی جی آرگنائزڈکرائم عمران کشور تصدیق کر چکے ہیں کہ طیفی بٹ دونوں بھائیوں کو قتل کروانا چاہتا تھا ۔

    امیر بالاج ٹیپو کو 18 فروری کو شادی کی تقریب میں قتل کیا گیا تھا،چوہنگ پولیس کے مطابق ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کا مقدمہ اس کے بھائی امیر مصعب کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، قتل کےمقدمے میں 302 سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی تھیں، مقدمہ خواجہ تعریف گلشن، اس کےکزن خواجہ عقیل اور 4 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا،پولیس کے مطابق امیر بالاج پر فائرنگ کےدوران گولی لگنے سے مرنے والے مبینہ حملہ آور کی شناخت مظفر کے نام سے ہوئی جو شیخوپورہ کا رہائشی تھا اور امیر بالاج پر فائرنگ کے دوران ہی مارا گیا تھا

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس، احسن شاہ کے گھر سے رقم برآمد،ایک اور مبینہ ملزم گرفتار

    امیر بالاج قتل کیس، شوٹر مظفر مالشیا نہیں بلکہ طیفی بٹ کا گن مین تھا

    امیر بالاج کو قتل کرنے والی ٹیم کے سرغنہ کی شناخت

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،ایک اور موبائیل فوٹیج،ایک اور ملزم سامنے آ گیا

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،ایک اور حملہ آور گرفتار،تحقیقاتی ٹیم تشکیل

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،اہم پیشرفت،ریکی کرنیوالا دوست گرفتار

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس: نامزد ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کیلئے انٹر پول سے رابطہ

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،حملہ آور کی لاش ورثا کے حوالے

    ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج قتل،طیفی بٹ مقدمے میں نامزد

  • 50 سے زائد وارداتیں کرنے والے میاں بیوی ڈکیت گینگ گرفتار

    50 سے زائد وارداتیں کرنے والے میاں بیوی ڈکیت گینگ گرفتار

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں میاں بیوی مل کر ڈکیتی کی وارداتیں کرنے لگے، 50سے زائد وارداتوں کے بعد پولیس نے دونوں کو پکڑ لیا

    میاں بیوی کی واردات کا طریقہ یہ تھا کہ موٹر سائیکل پر بچے کو ساتھ لے کر باہر نکلتے کسی ویران مقام پر رکتے اور قریب آنے والے سے پتہ پوچھتے کہ یہ علاقہ کدھر ہے، جب شہری پتہ بنانے کی کوشش کرتا تو اسی دوران میاں بیوی اسلحہ کے زور پر واردات کر کے شہری کو لوٹ کر کے فرار ہو جاتے،پولیس نے شہر میں میاں بیوی ڈکیت گینگ کی وارداتیں زیادہ ہونے کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا تو ملزمان تک پہنچ گئی،پولیس نے میاں بیوی کو حراست میں لے لیا،

    پولیس حکام کے مطابق لاہور میں اسلحہ کے زور پر میاں بیوی وارداتیں کرتے تھے، شاہدرہ کے علاقے میں دونوں نے واردات کی تو انکو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان سے لوٹی ہوئی رقم، موبائلز، اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان راہ چلتے شہری سے راستہ پوچھنے کے بہانے لوٹ مار کرتے تھے جبکہ ملزمان سے 3 لاکھ روپے نقد، 2 پستول، 12 موبائل اور موٹر سائیکل برآمد کرلیا گیا ہے،پولیس کی چیکنگ سے بچنے کیلئے خاتون ملزمہ اسلحہ اپنی چادر میں لپیٹ لیتی تھی اور وارادت کے بعد ملزمہ لوٹا ہوا مال اور اسلحہ پرس میں چھپا لیتی تھی،پولیس نے گرفتار ملزمان مومنہ اور عقیل کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے.

    اللہ کا واسطہ مجھے بچا لیں، ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں یرغمال پولیس اہلکار کی دہائی

    اطلاع دیں،ایک کروڑ انعام پائیں، خطرناک ڈاکوؤں کی تصاویر جاری

    رحیم یار خان،پولیس اہلکاروں کی شہادت پر مقدمہ درج

    کچے کے علاقے میں شہید 12 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

    رائفل پکڑ لو لگتا ہے آخری ٹائم ہے،حملے سے قبل پولیس اہلکاروں کی ویڈیو وائرل

    پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی،حملے کا مرکزی ملزم بشیر شر ہلاک