Baaghi TV

Category: لاہور

  • جی سی یونیورسٹی،طلبا و طالبات کے ٹی شرٹ،جینز پہننے پر پابندی

    جی سی یونیورسٹی،طلبا و طالبات کے ٹی شرٹ،جینز پہننے پر پابندی

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جی سی یونیورسٹی نے نیا ڈریس کوڈ نافذ کیا ہے،طلبا و طالبات کے ٹی شرٹ ،جینز پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے

    جی سی یونیورسٹی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طالبعلم ڈریس شرٹس اور پینٹ پہنیں گے جبکہ طالبات باحیا کپڑے پہنیں گی،اس ضمن میں نوٹفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق طالبات کا دوپٹا لینا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے،یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ڈریس کوڈ پر عمل نہ کرنے والے طلبا کے خلاف کاروائی ہو گی

    20 اگست کو جاری کئے گئے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق، جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے طلباء کے لیے نئے ڈریس کوڈ کی منظوری دے دی ہے۔ اس نئی پالیسی کے تحت ہر طالب علم کو اپنا یونیورسٹی شناختی کارڈ ہر وقت کلاس روم اور کیمپس میں ظاہر کرنا ہوگا۔نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ طلباء سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ "یونیورسٹی کی اقدار کی عکاسی کرتے ہوئے، مہذب لباس پہنیں۔” "مرد طلباء کو ڈریس شرٹ اور جوتے پہننے کی ضرورت ہے، جبکہ طالبات کو دوپٹہ کے ساتھ معمولی لباس پہننا ہوگا۔” تمام انٹرمیڈیٹ طلباء کو جی سی یو یونیفارم مناسب طریقے سے پہننا چاہیے۔’کوئی بھی طالب علم جو ڈریس کوڈ کی پابندی نہیں کرتا ہے اسے یونیورسٹی کے احاطے میں چیک کیا جائے گا اور اس کے مطابق جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    جی سی یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر شازیہ بشیر کا کہنا ہے کہ”طالبات بے ڈھنگے کپڑے پہن کر یونیورسٹی آجاتی ہیں، جامعات میں ڈسپلن قائم ہونا چاہیے،طالبات کا یونیورسٹی میں ٹی شرٹ، ٹائٹس پہننا نامناسب ہے، لڑکوں کو بھی اچھے کپڑے پہننے چاہیے، میں تنگ نظر نہیں مگر گورنمنٹ کالج کے لیے یہ فیصلہ ضروری ہے،

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • غریب عوام کیلیے ایک اور بری خبر،یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ

    غریب عوام کیلیے ایک اور بری خبر،یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ

    غریب عوام کے لئے ایک اور سہولت ختم، وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

    وفاقی حکومت کی جانب سے غریب عوام پر آئے روز ایک نئی پریشان کرنے والی خبر سنا دی جاتی ہے، بجلی مہنگی، گیس مہنگی، ہر چیز مہنگی،اب خبر آئی ہے کہ غریب عوام کو سبسڈی فراہم کرنے والے یوٹیلٹی سٹور کو بھی حکومت نے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے،یوٹیلیٹی اسٹور انتظامیہ کے مطابق وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کو 2 ہفتے کا وقت دیا ہے،یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب اشیاء پر سبسڈی پہلے ہی ختم ہو چکی ہے،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز بند ہونے کی خبر کے بعد 11 ہزار سے زائد ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے، 6 ہزار مستقل جب کہ دیگر ملازمین کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجزپر ہیں،یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں کمپنیوں سے لین دین کے معاملات نمٹانے کے لیے دو ہفتے کا وقت دیا گیا ہے

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں اشیا پر سبسڈی ختم ہونے کے بعد یوٹیلٹی سٹور پر عوام نے خریداری کرنا ختم کر دیا ہے، یوٹیلٹی سٹور ویران نظر آتے ہیں، آٹے چینی سمیت دیگر اشیا سے یوٹیلٹی سٹور بھرے ہوئے لیکن عوام خریداری کے لئے نہیں جا رہی.دو روز قبل یوٹیلٹی سٹورز پر انٹرنیٹ بند تھا، جس کی وجہ سے دن بھر کوئی خریداری نہ ہو سکی،یوٹیلٹی سٹورز کے بندش کے فیصلہ کی وجہ سے جہاں ملازمین میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے وہیں عوام بھی پریشان ہیں.

    یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کی خبر سامنے آنے کے بعد لاہور میں یوٹیلٹی سٹور کے ملازمین نے احتجاج کیا ،
    یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین نے اسکیم موڑ ریجنل آفس کے سامنے احتجاج کیا اور یوٹیلیٹی اسٹورز کو بحال رکھنے کے حق میں نعرے بازی کی،اس دوران مظاہرین کا کہنا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کسی صورت قبول نہیں،ہم یوٹیلیٹی اسٹورز سے اپنی تنخواہیں خود جنریٹ کرتے ہیں، وفاقی حکومت ملازمین کو تنخواہیں نہیں دیتی، یوٹیلیٹی اسٹورز ہر سال الٹا حکومت کو ٹیکس دیتا ہے، حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا فیصلہ واپس لے،اس فیصلے سے کئی خاندان بے روزگار ہو جائیں گے.

    سیکرٹری صنعت و پیداوار نے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کی تصدیق کردی
    اسلام آباد(محمد اویس)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار میں سیکرٹری صنعت و پیداوار نے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کی تصدیق کردی ۔ سینیٹر سیف اللہ نیازی نے سوال کیا کہ کیا حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے جا رہی ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس سینیٹر عون عباس کی زیر صدارت ہوا۔سیکرٹری صنعت و پیداوار نے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کی تصدیق کی۔ سینیٹر سیف اللہ نیازی نے سوال کیا کہ کیا حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے جا رہی ہے، جس پر سیکرٹری صنعت و پیداوار نے کہا کہ حکومت اس بارے میں سوچ رہی ہے۔ سیکرٹری نے مزید بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کو دوسرے اداروں میں بھیجنے کے لیے کام جاری ہے اور حکومت غیر ضروری کاروبار سے باہر نکلنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر ریلیف دینے سے مقابلے کی فضا ختم ہو جاتی ہے۔

    شکریہ جنرل باجوہ،اہم معلومات ہاتھ لگ گئی،فیض ،عمران ،بشریٰ کا گٹھ جوڑ

    فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے،عمران خان

    فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض

    فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات

    فیض حمید کی گرفتاری پر نہ ڈرا ہوں نہ گھبرایا ہوں،عمران خان

    جنرل فیض حمید کا 30 سال تک قبضے کا منصوبہ،بغاوت ثابت؟

    فیض نیازی گٹھ جوڑ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کیسے توڑا تھا؟ اہم انکشافات

    فیض حمید کی گرفتاری پر خلیل قمر،عمر عادل خوش،اڈیالہ جیل سے جاسوس گرفتار

    گرفتاری کا خوف،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بیرون ملک فرار

    فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع

    فیض حمید پر ڈی ایچ اے پشاور کو 72 کروڑ کا نقصان کا الزام،تحقیقات

    قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

    فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

    بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع

    فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کر دیا گیا ،عمران خان

    فیض حمید کے مسئلے پر بات نہیں کرنا چاہتا یہ فوج کا اندورنی معاملہ ہے ، حافظ نعیم

  • کھڑی کار سے ایک ہی خاندان کی 2 خواتین سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد

    کھڑی کار سے ایک ہی خاندان کی 2 خواتین سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد

    سرگودھا ،موٹروے ایم 2 پر بھیرہ کے قریب 2خواتین سمیت 4 افراد کی لاشیں موٹروے ایم 2 پر کھڑی گاڑی سے برآمد ہوئی ہیں

    لاہو رسے تعلق رکھنے والے چاروں افراد ایک ہی خاند ان سے ہیں، گاڑی لاہور سے اسلام آباد جارہی تھی، تحقیقات جاری ہیں،موٹروے کے قریب کھڑی کار سے 2 خواتین، 1 مرد اور 1 بچے کی لاشیں ملی ہیں،ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور کار کے ڈرائیور عمر قاسم کو بیہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا، گاڑی سے جن افراد کی لاشیں ملیں وہ لاہور کے رہائشی تھے، اور اسلام آباد سفر کر رہے تھے، ان افراد کی موت کیسے ہوئی اس پر پولیس تحقیقات کر رہی ہے،

    ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ کار سوار فیملی میکلوڈ روڈ لاہور کی رہائشی ہے اور لاہور سے اسلام آباد جارہی تھی کہ بھلوال کے قریب موٹر وے پر اچانک سب پر بے ہوشی طاری ہوگئی جس پر ڈرائیور عمر قاسم نے گاڑی روک دی۔

    ریسکیو حکام کے مطابق کافی دیر تک گاڑی موٹروے پر کھڑی دیکھ کر موٹروے پولیس نے ریسکیو 1122 کو طلب کیا جنہوں نے کار کا شیشہ توڑ کر لاشوں کو باہر نکالا،کار ڈرائیور نے پولیس کو بتایا ہے کہ راستے میں ایک خاتون کی طبعیت خراب ہوئی تھی تو انہوں نے جوس پیا تھا،گاڑی میں سے 2 جوس کے ڈبے ملے ہیں جن میں سے ایک ڈبے کی ڈیٹ ایکسپائر ہے تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد ہی ہلاکت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔

    ترجمان پولیس نے کہا ہے کہ تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو کہ لاہور کے رہائشی ہیں، یہ افراد لاہور سے اسلام آباد کی جانب سفر کر رہے تھے، ڈاکٹروں کے مطابق اموات کی وجہ فوڈ پوائزننگ ہو سکتی ہے۔

  • لاہور سے کراچی آنے والی عوام ایکسپریس کی بوگی پٹری سے اتر گئی

    لاہور سے کراچی آنے والی عوام ایکسپریس کی بوگی پٹری سے اتر گئی

    لاہور (باغی ٹی وی): لاہور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس ٹرین کی ایک بوگی لاہور ریلوے اسٹیشن پر پٹری سے اتر گئی ہے۔

    ریلوے حکام کے مطابق یہ حادثہ اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 5 پر پیش آیا اور حادثے کی زد میں آنے والی بوگی اے سی بزنس کلاس کی تھی۔ حادثے کے فوری بعد ریلوے حکام نے بوگی کو پٹری پر لانے کے لیے امدادی کارروائی شروع کر دی ہے۔

    اس حادثے کے باعث ٹرین کی روانگی میں تاخیر ہوئی ہے اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

  • پنجاب حکومت نے 32 افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے، نوٹیفکیشن جاری

    پنجاب حکومت نے 32 افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے، نوٹیفکیشن جاری

    پنجاب حکومت نے بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیاں کرتے ہوئے 32 افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے ہیں۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی (سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ) کی جانب سے ان تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق، محمد مرتضیٰ اور طیب خان کو ڈپٹی سیکرٹری چیف منسٹر آفس تعینات کر دیا گیا ہے۔ زاہد پرویز کو ایڈشنل سیکرٹری ایڈمن محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کیا گیا ہے جبکہ تقرری کے منتظر کیپٹن (ریٹائرڈ) سمیع اللہ کو ایڈشنل سیکرٹری ویلفیئر محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی تعیناتی مل گئی ہے. ثقلین سلیم کو ڈپٹی سیکرٹری اسٹاف ٹو چیف سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے اور ان سے ڈپٹی سیکرٹری سروس میٹرز کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔ امتیاز محسن کو ڈپٹی سیکرٹری ٹو چیف سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے جبکہ صولت ثاقب کو ممبر چیف منسٹر انسپکشن ٹیم مقرر کر دیا گیا ہے۔ تقرری کے منتظر طارق محمود کو ممبر پنجاب ریونیو اتھارٹی تعینات کر دیا گیا ہے۔
    نبیل اختر کو سپیشل سیکرٹری مارکیٹنگ اینڈ ڈیولپمنٹ ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے جبکہ امبرین چوہدری کو ڈپٹی سیکرٹری سکول ایجوکیشن مقرر کیا گیا ہے۔ ساجد منیر، جو تقرری کے منتظر تھے، کو ڈپٹی سیکرٹری انرجی ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔طارق علی کو ڈی جی پی اے ایم آر اے تعینات کیا گیا ہے جبکہ عمر افتخار اور محمد تنویر کی خدمات پنجاب ریونیو اتھارٹی کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ امین اویسی کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔یہ تقرر و تبادلے پنجاب حکومت کی جانب سے انتظامی امور میں بہتری لانے اور مختلف محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔ ان تبدیلیوں کا مقصد محکموں کے درمیان تعاون کو بڑھانا اور افسران کی صلاحیتوں کا بہترین استعمال کرنا ہے۔

  • فری لانسرز کا حکومت سے انٹرنیٹ مسائل کے حل کا مطالبہ

    فری لانسرز کا حکومت سے انٹرنیٹ مسائل کے حل کا مطالبہ

    پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری سے وابستہ فری لانسرز نے حکومت سے فوری طور پر انٹرنیٹ مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فری لانسرز کا کہنا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ کی غیرمستحکم صورتحال کے باعث ای کاروبار سے وابستہ افراد کو شدید مالی نقصان کا سامنا ہے، جس کی مالیت 50 لاکھ ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔لاہور میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں معروف فری لانسر ثاقب اظہر نے بتایا کہ ملک بھر میں تقریباً 18 لاکھ افراد ای کاروبار، خاص طور پر فری لانسنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں، جنہیں انٹرنیٹ کے مسائل کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ ثاقب اظہر نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ان مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھائے تاکہ فری لانسرز اور دیگر ای کاروباری افراد کی مشکلات میں کمی آئے۔
    ثاقب اظہر نے مزید کہا کہ پاکستان میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے سے وابستہ افراد کا کاروبار بھی انٹرنیٹ مسائل کے باعث شدید متاثر ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کے مسائل کی وجہ سے نہ صرف فری لانسرز بلکہ پورے ملک کی آئی ٹی انڈسٹری کو نقصان پہنچ رہا ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جو بھی فیصلے کیے جائیں، انہیں فری لانسرز اور ای کاروبار سے وابستہ افراد کو اعتماد میں لے کر کیا جائے تاکہ انٹرنیٹ کے مسائل کا مناسب حل نکالا جا سکے اور ملک کی آئی ٹی انڈسٹری کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔

  • لاہور:پولیس کی کارروائی،میو ہسپتال سے جعلی ڈاکٹر گرفتار

    لاہور:پولیس کی کارروائی،میو ہسپتال سے جعلی ڈاکٹر گرفتار

    لاہور (باغی ٹی وی رپورٹ):پولیس کی کارروائی،میو ہسپتال سے جعلی ڈاکٹر گرفتار

    تفصیل کے مطابق گوالمنڈی چوکی میو ہسپتال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم ڈاکٹر کا لباس پہن کر ہسپتال میں گھوم رہا تھا۔ پولیس نے ملزم کو مشکوک دیکھ کر چیک کیا جس پر ملزم نے جعلی ڈگری پیش کی۔

    دوران تفتیش، ملزم زیادہ دیر پولیس کو چکما نہ دے سکا اور ڈاکٹر نہ ہونے کا اعتراف کر لیا۔ ملزم احسان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    انچارج چوکی میو ہسپتال کا کہنا ہے کہ انسداد جرائم کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے بھی اس کارروائی کو سراہا ہے۔

  • لاہور:پولیس 3 سالہ معصوم بچی کو اغواکاروں کے چنگل سے آزاد کرانے میں کامیاب

    لاہور:پولیس 3 سالہ معصوم بچی کو اغواکاروں کے چنگل سے آزاد کرانے میں کامیاب

    لاہور (باغی ٹی وی رپورٹ)ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی ہدایت پر مغویہ 3 سالہ بچی حرین کو انچارج انویسٹی گیشن وحدت کالونی میاں ارسلان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بحفاظت بازیاب کر لیا ہے۔

    ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے پولیس ٹیم کو بچی کی فوری بازیابی کا ٹاسک دیا تھا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے بچی کو آزاد کشمیر سے بازیاب کروایا۔

    بچی کے ورثاء نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا شکریہ ادا کیا اور انہیں پھول پیش کیے۔ بچی کی بحفاظت بازیابی پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے پولیس ٹیم میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔

    ایس ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کا کہنا ہے کہ وہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے شب و روز

  • روڈ پر ڈکیتی ،جرائم کی صورت میں متعلقہ پولیس افسران ذمہ دار ہوں گے،وزیراعلیٰ پنجاب

    روڈ پر ڈکیتی ،جرائم کی صورت میں متعلقہ پولیس افسران ذمہ دار ہوں گے،وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پولیس کو روڈ ڈکیتی کی وارداتیں فوری طور پر روکنے کا ٹاسک دے دیا

    وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سڑکوں پر محفوظ سفر کیلئے اقدامات یقینی بنانے کا حکم دے دیا،ہر ضلع میں کرائم کی شرح کو ہرصورت نیچے لانے کی ہدایت کر دی،پنجاب کے ہر علاقے میں ہاٹ سپاٹ ایریاز ختم کرنے کیلئے ایکشن شروع کرنے کا حکم دے دیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ تاجر اور دوکانداوں کا تحفظ بنانے کیلئے ڈکیتی کی وارداتوں کا سدباب کیا جائے، چھوٹے بڑے شہروں کے روڈز پر ڈکیتی اور دیگر جرائم قطعاً قابل قبول نہیں،پنجاب کی ہر سڑک، گلی محلے کو محفوظ بنانا ہوگا، کسی کو جرم کرنے کی جرات نہ ہو،کسی روڈ پر ڈکیتی اور جرائم کی صورت میں متعلقہ پولیس افسران ذمہ دار ہوں گے،عورتیں اور بچے ریڈ لائن ہیں، ان کے خلاف جرائم کو ہر صورت روکا جائے،

    محکمہ داخلہ پنجاب نے پتنگ بازوں کے گرد شکنجہ سخت کر دیا
    دوسری جانب پنجاب کابینہ نے پتنگ بازی پر پابندی کے ایکٹ 2007 میں اہم ترامیم منظور کر لیں،محکمہ داخلہ پنجاب نے پتنگ بازوں کے گرد شکنجہ سخت کر دیا،پتنگ بازی، پتنگ سازی اور ٹرانسپورٹ کرنا ناقابل ضمانت جرم قرار دے دیا گیا،پتنگ کیساتھ ساتھ دھاتی ڈور، تار، تندی اور مانجھا لگی ڈور کی تیاری، استعمال اور ٹرانسپورٹیشن جرم قرار دے دیا گیا،پتنگ اڑانے والے کو 3 سے 5 سال قید یا 20 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گے،پتنگ اڑانے والے کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 1 سال قید کی سزا ہوگی،پتنگ ساز اور ٹرانسپورٹر کو 5 سے 7 سال قید یا 50 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہونگے،پتنگ بنانے والے اور ٹرانسپورٹر کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مذید 2 سال قید کی سزا ہوگی،پتنگ باز بچے کو پہلی بار وارننگ، دوسری بار پکڑے جانے پر 50 ہزار جرمانہ ہوگا،پتنگ باز بچے کو تیسری دفعہ خلاف ورزی پر 1 لاکھ جرمانہ ہوگا،بچہ جرمانہ ادا نہ کر سکے تو اسکے والدین یا سرپرست سے وصول کیا جائے گا،چوتھی خلاف ورزی پر بچے کو جوینائل جسٹس سسٹم ایکٹ 2018ء کے تحت سزا اور جیل جانا پڑے گا

    اجمیر سیکس اسکینڈل،100 سے زائد لڑکیوں سے زیادتی ، 32 سال بعد 6ملزمان کو عمر قید کی سزا

    بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

    بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

    بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

    ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

    مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال

    بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد

  • برطانوی فسادات کو ہوا دینے والے لاہوری صحافی  کےجسمانی ریمانڈ  میں توسیع

    برطانوی فسادات کو ہوا دینے والے لاہوری صحافی کےجسمانی ریمانڈ میں توسیع

    ضلع کچہری لاہور، برطانیہ میں فیک نیوز کے ذریعے فسادات کا معاملہ،ایف آئی اے نے ملزم کو عدالت پیش کر دیا گیا

    ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار ملزم فرحان آصف نےمزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ،تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم سے ریکوری کرنی ہے اور ٹویٹس کے متعلق تفتیش کرنی ہے ،عدالت ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کرے ، عدالت نے کہا حکم دیا کہ ملزم کی آئندہ تفتیشی رپورٹ عدالت پیش کیاجائے عدالت عدالت نے ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کو منظور کر لیا،ایف آئی اے نے 1 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم کو عدالت میں پیش کیا ،ملزم کیخلاف مقدمہ پیکا ایکٹ کی دفعہ 9 اور 10 اے کے تحت درج کیا گیا

    فرحان آصف پر مقدمہ درج، موبائل ،لیپ ٹاپ برآمد،جرم کا اعتراف کرلیا
    قبل ازیں برطانیہ میں فیک نیوز کے ذریعے فسادات کو ہواد ینے پر لاہوری صحافی فرحان آصف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،فرحان آصف پر ایف آئی اے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،مقدمہ سائبر کرائم کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں پیکا ایکٹ کی دفعہ 9 اور 10 اے کو شامل کیا گیا ہے،درج مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ دوران تحقیقات ملزم فرحان آصف نے جرم کا اعتراف کیا ہے، ملزم نے ایکس اکاؤنٹ پربرطانیہ میں چاقو زنی واقعے کی تصاویر شیئر کیں، ایکس اکاؤنٹ ہینڈلر نے ویب سائٹ پر آرٹیکل بھی پوسٹ کیا،آرٹیکل میں 17 سالہ علی ال شکاتی کو چاقوزنی واقعے کا ذمے دار قرار دیا گیا، آرٹیکل میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا تھا کہ گرفتار ہونے والا مسلم ہے،آرٹیکل میں حملہ آور کو برطانیہ میں پناہ گزین بھی بتایا گیا،لاہور صحافی ،فری لانسر فرحان آصف کے سوشل میڈیا پر جھوٹے دعوے کی وجہ سے فسادات پھیلے،ہنگامہ آرائی ہوئی، ایکس اکاؤنٹ ہولڈر کی شناخت فرحان آصف کے نام سے ہوئی، اس نے غیر ملکی چینل کو غلط معلومات دینے کا بھی اعتراف کیا ، معلومات میں ملزم نے الزام دیگر لوگوں پر عائد کرنے کی کوشش کی، دوران تفتیش ایکس اکاؤنٹ ملزم کا ہی ہونے کی تصدیق کی گئی، ملزم سے دو لیپ ٹاپ اور ایک موبائل فون برآمد کیا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق فرحان آصف نے اپنی پوسٹ میں بچیوں پر حملہ کرنے والے کا نام شکتی علی پوسٹ کیا، ملزم نے برطانیہ میں ہونے والے واقعے پر لگائی پوسٹ اور ویڈیو دوسرے پلیٹ فارم سے منسلک کرنے کی کوشش کی، ملزم نے صرف ایک بار بیرون ملک کا دورہ کیا تھا،ملزم نے غلط اور فیک خبروں کے ذریعے کمائی کی، ملزم نے کچھ پوسٹس کو رپورٹ ہونے کے بعد ڈیلیٹ بھی کیا،ملزم کبھی برطانیہ نہیں کیا گیا، اسکا وہاں ایک خاتون سے رابط تھا ملزم ماہانہ تین سے چار لاکھ روپے کما رہا تھا،

    برطانیہ میں بیٹھ کر پاکستان بارےجھوٹی خبریں دینے والوں‌کو گرفتارکیا جائے ، مبشر لقمان

    غلط معلومات پھیلا کر برطانوی فسادات کو ہوا دینے والا لاہوری صحافی گرفتار

    برطانیہ،تیز تر انصاف،عدالتوں میں ویڈیو چل گئیں،فسادات میں ملوث ملزمان کو سزائیں

    فسادات مجھے برطانیہ چھوڑنے پر مجبور کر سکتے ہیں،حمزہ یوسف

    برطانیہ میں نسل پرستی کی لہر: اقلیتوں پر حملوں میں اضافہ

    برطانیہ میں دوبارہ ہنگامہ: فاشسٹ گروپوں کی جانب سے عمارتوں کو نذر آتش ، لوٹ مار کی گئی

    برطانیہ کے شہر لیڈز میں ہنگامہ آرائی میں ملوث متعدد افراد گرفتار