Baaghi TV

Category: لاہور

  • غیرت کے نام پر اپنی کزن کو قتل کرنیوالے ملزمان گرفتار

    غیرت کے نام پر اپنی کزن کو قتل کرنیوالے ملزمان گرفتار

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود کے نوٹس پر اندھے قتل کی واردات ٹریس کر لی گئی

    گرفتار ملزمان عاشق اور شہباز نے 32سالہ فوزیہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،ملزمان نے قتل کی سنگین واردات کے بعد نعش کھیتوں میں پھینک دی تھی، ملزمان کو اپنی چچا ذاد کزن فوزیہ کے امجد نامی شخص سے ناجائز تعلقات کا شبہ تھا، انچارج انویسٹی گیشن ہنجروال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ روپوش اشتہاری ملزمان کو ٹھوکر سے گرفتار کیا،ملزم کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت روایتی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل 12بور رائفل برآمد کر لی گئی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کا کہنا ہے کہ ملزم کو مضبوط چالان مرتب کر کے منتقی انجام تک پہنچایا جائے گا،شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے شب و روز کوشاں ہیں،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے پولیس ٹیم میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں،

    غلط معلومات پھیلا کر برطانوی فسادات کو ہوا دینے والا لاہوری صحافی گرفتار

    گنگارام ہسپتال میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش،لاہور میں احتجاج

    پولیس کا ناروا سلوک،نوجوان نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی

    باپ کی بیٹی کو دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش،ڈولفن ٹیم نے بنائی ناکام

    لاہور میں جرائم بڑھ گئے، پولیس خاموش تماشائی، سینئر صحافی خالد محمود خالد بھی لٹ گئے

    فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض

    فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات

  • غلط معلومات پھیلا کر برطانوی فسادات کو ہوا دینے والا لاہوری صحافی گرفتار

    غلط معلومات پھیلا کر برطانوی فسادات کو ہوا دینے والا لاہوری صحافی گرفتار

    برطانیہ میں غلط معلومات پھیلا کر فسادات کو ہوا دینے والےلاہور ی صحافی کو گرفتار کر لیا گیا

    ویب سائٹ کے لئے کام کرنے والے لاہوری صحافی جس کی شناخت فرحان آصف کے نام سے ہوئی ہے، کو پولیس نے ڈیفنس سے گرفتار کیا ہے، پولیس افسران نےفرحان آصف سے تحقیقات کی بیان قلمبند کیا بعد ازاں مزید تحقیقات کے لئے ملزم کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا، کیس میں مزید تفتیش اور حقائق سامنے لانے کے لیے ایف آئی اے ازسر نو تفتیش کرے گی۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق تفتیش کار چاہتے ہیں کہ حکومت برطانیہ کے نشریاتی ادارے آئی ٹی وی نیوز کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے، جس نے لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک فری لانسر پر الزام لگایا تھا ،پیش رفت سے باخبر افسران نے ڈان کو بتایا کہ ان کی اپنی تحقیقات نے انہیں اس نتیجے پر پہنچایا کہ فرحان آصف ، جو چینل تھری ناؤ پلیٹ فارم سے وابستہ ایک فری لانس ویب ڈویلپر ہے جس پر غلط معلومات پوسٹ کرنے کا الزام لگایا جاتا ہے، اس جعلی خبر کا ذریعہ نہیں تھا، بلکہ سوشل میڈیا سے پوسٹ کاپی پیسٹ کی گئی تھی، پولیس افسر کا یہ بھی کہنا تھا کہ "الزامات کو ہلکے سے نہیں لیا جانا چاہیے کیونکہ یہ برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی بالخصوص اور عام طور پر مسلمانوں پر دور رس اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔”

    تفتیش کار چاہتے ہیں کہ جے آئی ٹی ‘سنگین’ الزامات کی تحقیقات کرے۔ کہتے ہیں کہ چینل تھری ناؤفری لانس جعلی دعووں کا ‘بنیادی ذریعہ’ نہیں تھا۔فتیش کاروں کا خیال ہے کہ یہ غلط معلومات سب سے پہلے 29 جولائی کو ایک غیر معروف ٹیبلوئڈ kossyderrickent.com نے شائع کی تھی۔ٹیبلوئڈ جنوبی افریقہ، نائیجیریا، کینیا، یوگنڈا، امریکہ، زمبابوے اور ہندوستان میں مشہور شخصیات اور رجحان ساز موضوعات کے بارے میں رپورٹس شائع کرتا ہے۔ہ اس کے بعد یہ غلط معلومات برطانیہ میں مقیم ایک خاتون نے شیئر کی، جو اس سے قبل ایکس پر کرونا اور موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے میں ملوث رہی ہے۔زیربحث خاتون کا ایکس اکاؤنٹ بھی غیر فعال لگتا ہے، آخری پوسٹ 7 اگست کو کی گئی تھی۔

    فرحان آصف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اب غیر فعال کر دیے گئے ہیں، اس کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ یا مشتبہ لین دین کی تاریخ نہیں ہے۔فرحان آصف نے غلطی کا احساس کرتے ہوئے معافی نامہ جاری کیا اور تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا تھا

    farhan

    قبل ازیں برطانوی قصبوں اور شہروں میں نسلی فسادات کو ہوا دینے کا الزام لگانے والی ایک ویب سائٹ کو بند کر دیا گیا ہے،ویب سائٹ کو منگل کی سہ پہر کو آف لائن لیا گیا تھا، پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے شہری فرحان آصف نے گزشتہ ماہ ساؤتھ پورٹ میں اسکول کی تین لڑکیوں کے قتل کے جھوٹے دعووں کے بعد پھوٹنے والے تشدد کے ذمہ دار ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا: "مجھے نہیں معلوم کہ اس طرح کا ایک چھوٹا سا مضمون یا معمولی ٹویٹر اکاؤنٹ کس طرح وسیع الجھن کا باعث بن سکتا ہے۔

    خبر رساں ادارے آئی ٹی وی نیوز کے ساتھ دو بات چیت میں، فرحان آصف نے کئی بار ایک آزاد مصنف ہونے کا دعویٰ کیا او ر کہا کہ مضمون سے کوئی تعلق نہیں تھا،لیکن آئی ٹی وی نیوز کے ذریعے دریافت کیے گئے ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ وہ جھوٹی خبروں کو فروغ دینے والی نیوز ویب سائٹس کے نیٹ ورک میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔یہ بتانا ممکن نہیں ہے کہ چینل تھری ناؤ ویب سائٹ کس کے پاس رجسٹرڈ ہے کیونکہ اس کے ڈومین کی معلومات کو گمنام رکھا گیا ہے – لیکن یہ متعدد دیگر ‘نیوز’ ویب سائٹس کے ساتھ ایک مشترکہ اشتہاری اکاؤنٹ شیئر کرتی ہے، جن میں دو Fox3Now اور Fox7Now نامی ہیں۔ان دیگر سائٹوں کے ملکیتی ریکارڈ عوامی رہے ہیں ، دونوں فرحان آصف کے نام پر رجسٹرڈ ہیں۔

    برطانیہ میں فسادات کو ہوا دینے والےلاہوری فرحان آصف کے خلاف کاروائی کا مطالبہ
    برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف فسادات کا باعث بننے والی غلط معلومات کا مرکزی مصنف لاہور کی ایک کمپنی تھی جس کی ملکیت فرحان آصف کے پاس ہے۔ یہ انتہائی افسوسناک خبر ہے،فرحان آصف کے لالچی اور گھٹیا حرکتوں پر نہ تو مجھے ،نہ ہی کسی اور کو مورد الزام ٹھہرایا جا سکتا ہے تاہم یہ تمام پاکستانیوں کے لیے انتہائی شرمناک ہے۔ اس آدمی اور اس کی لاہور میں قائم ‘چینل 3 ناؤ’ کمپنی کو جان کر بہت مایوسی ہوئی ہے کہ ہم نے اس کے مکروہ کلک بٹ کے ذریعے وہ خوفناک مناظر تخلیق کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ پاکستان کے میڈیا ریگولیٹر اور نظام انصاف کو اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جانا چاہیے۔ اگرچہ اس نے اس کلک بٹ کی غلط معلومات سے لاکھوں کمائے ہیں، اس نے لاکھوں برطانوی مسلمانوں اور خاص طور پر مہاجرین اور پناہ کے متلاشیوں میں خوف پیدا کیا ہے

    برطانوی فسادات میں لاہوری نوجوان بھی ملوث نکلا
    برطانیہ میں فسادات کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، عدالتیں ملزمان کو سزائیں سنا رہی ہیں اورجیل بھجوا رہی ہیں ایسے میں برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ میں ہونے والے حالیہ فسادات میں لاہور کا ایک نوجوان بھی ملوث ہے، بی بی سی کے مطابق نووا سکوٹیا کا ایک ہاکی پلئیراور امریکا، ٹیکساس کا ایک شہری بھی برطانوی فسادات میں ملوث ہے، ان ملزمان کا تعلق چینل 3 ناؤ نامی ویب سائٹ سے ہے جس میں خبر شائع ہونے کے بعد برطانیہ میں فسادات کا آغاز ہوا تھا، ملزمان نے خبر میں ساؤتھ پورٹ شہر میں تین بچیوں کے 17 سالہ قاتل کا جھوٹا نام لکھا اور اسے سوشل میڈیا پر پھیلایا، اسی ویب سائٹ نے یہ دعوی بھی کیا تھا کہ حملہ آور پناہ گزین ہے جو ایک سال قبل غیر قانونی طریقے سے کشتی کے ذریعے برطانیہ پہنچا تھا جو کہ غلط دعویٰ تھا،اس ویب سائٹ پر ملزمان کی جانب سے خبر شائع کر کے سوشل میڈیا پر پھیلانے کے بعد مسلمانوں کی آبادی اور مساجد کو نشانہ بنایا گیا اور حملے کئے گئے

    بی بی سی نے چینل 3 ناؤ نامی ویب سائٹ سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد کی نشان دہی کرنے کے بعد ان کے دوستوں اور ساتھیوں سے بات کی اور اس بات کی تصدیق کی کہ یہ افراد حقیقت میں وجود رکھتے ہیں،چینل 3 ناؤ نامی ویب سائٹ دراصل سوشل میڈیا پر جرائم کی خبریں شائع کرکے پیسے بنا رہی ہے

    لاہوری نوجوان جس کی شناخت فرحان کے طور پر ہوئی ہے وہ چینل 3 ناؤ نامی ویب سائٹ سے وابستہ تھا،بی بی سی کے مطابق تحقیقاتی صحافی کا کہنا ہے کہ ” انہیں نووا سکوٹیا کے ہاکی کھلاڑی جیمز کا نام اور تصویر ملی جس کے بعد فیس بک پر ان کا اکاؤنٹ تلاش کیا گیا جہاں ان کے چار آن لائن دوستوں میں سے ایک کا نام فرحان تھا، فرحان کے فیس بک اکاؤنٹ سے پتہ چلا کہ وہ چینل 3 ناؤ نامی ویب سائٹ کے لئے بطور صحافی کام کرتا ہے اور لاہور کا رہائشی ہے

    فرحان، جو پاکستان میں مقیم ہیں، کی تصدیق سابق ساتھیوں نے کی اور سوشل میڈیا پر اس کے اسلامی عقیدے اور بچوں کے بارے میں پوسٹ موجود ہیں۔ اس کا نام جھوٹے مضمون سے منسلک نہیں ہے تاہم وہ اس ویب سائٹ کے لیے کام کرتا ہے، فرحان نے رابطہ کیے جانے کے فوراً بعد بی بی سی کے تحقیقاتی صحافی کو انسٹاگرام پر بلاک کر دیا۔

    برطانیہ،تیز تر انصاف،عدالتوں میں ویڈیو چل گئیں،فسادات میں ملوث ملزمان کو سزائیں

    فسادات مجھے برطانیہ چھوڑنے پر مجبور کر سکتے ہیں،حمزہ یوسف

    برطانیہ میں نسل پرستی کی لہر: اقلیتوں پر حملوں میں اضافہ

    برطانیہ میں دوبارہ ہنگامہ: فاشسٹ گروپوں کی جانب سے عمارتوں کو نذر آتش ، لوٹ مار کی گئی

    برطانیہ کے شہر لیڈز میں ہنگامہ آرائی میں ملوث متعدد افراد گرفتار

  • گنگارام ہسپتال میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش،لاہور میں احتجاج

    گنگارام ہسپتال میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش،لاہور میں احتجاج

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،

    لاہور کے سرکاری ہسپتال گنگام رام میں پانچ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی گئی، اب لاہور کے ہسپتالوں میں بھی بچیاں محفوظ نہ رہیں، لاہور کے گنگا رام اسپتال کی سکیورٹی پر سوالیہ نشان لگ گیا،مدر اینڈ چائلڈ سینٹر کے ساتویں فلور پر صفائی ورکر نے 5 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی، اسپتال انتظامیہ کی جانب سے معاملے کو دبانے کی کوشش جاری ہے،مبینہ طور پر ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے بچی کی ماں پر دباؤ ڈالا گیا ہے، ملزم کی شناخت عابد کے نام سے ہوئی ہے.

    متاثرہ بچی کی والدہ نےایم ایس سر گنگا رام ہسپتال کو درخواست دی اور کہا کہ بیٹی سے صفائی والے نے نیو ایمرجنسی کی تیسری منزل پر زیادتی کی کوشش کی،میرے شور مچانے پر لوگ اکٹھے ہو گئے اور صفائی والے کو مارا، میں کوئی کارروائی نہیں کرنا چاہتی،

    دوسری جانب فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی طالبات نے مبینہ واقعے کے خلاف احتجاج کیا،طالبات سڑکوں پر نکل آئیں اور ملزم کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ملزم کو سزائیں دیں، ہسپتالوں میں ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئے، ایسے افراد کو ہسپتال سے نکالا جائے، وائس چانسلر پروفیسر خالد گوندل نے کہا کہ معاملے کی انکوائری کر رہے ہیں، انکوائری کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

    پولیس کا ناروا سلوک،نوجوان نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی

    پرویز الہی نے پی ٹی آئی چھوڑ کر سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی

    رہائی کے چند دن بعد پرویز الہیٰ پھر مشکل میں پھنس گئے

    میرے ساتھ” زیادتی” کرنے میں سب سے زیادہ اہم کردار محسن نقوی کا رہا ،پرویز الہیٰ

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    سوشل میڈیا پر فوج مخالف پروپیگنڈہ کےخلاف سینیٹ میں قراردادمنظور

    سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر،یورپی ممالک سے 40 پاکستانی ڈی پورٹ

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    تصاویر:سعودی عرب میں سوئمنگ سوٹ فیشن شو،خواتین ماڈلز کی نیم عریاں کیٹ واک

  • وکیل نے پرویز الہیٰ کو ملکی سیاست پر بات کرنے سے روک دیا

    وکیل نے پرویز الہیٰ کو ملکی سیاست پر بات کرنے سے روک دیا

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری طبعیت ابھی ناساز ہے عدالت کے احترام میں آیا ہوں،

    پرویز الہی کا کہنا تھا کہ معزز جج کا حکم تھا بیماری کی حالت میں آنا پڑا،مگر اب میری طبعیت میں بہتری ہورہی ہے ، صحافی نے سوال کیا کہ سر آج سے تین سال پہلے اسی عدالت میں اسی کرسی پر شہباز شریف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بیٹھے ہوئے تھے اور آج آپ،جس پر پرویز الہیٰ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو پیغام دو کہ وہ اس کرسی پر آکر بیٹھے جائیں اور میں وہاں چلا جاتا ہوں ،

    پرویز الہیٰ صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے کہ انکے وکیل عامر سعید راں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی ملکی سیاست پر بات نہیں کرینگے،وکیل کے منع کرنے پر پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ میرے لیگل ایڈوائزر بیٹھے ہیں باقی وہ آپکو بتائیں گے،

    ایف آئی اے عدالت نے چوہدری مونس الہی سمیت 8 افراد کو اشتہاری قرار دے دیا
    پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے کی سماعت ہوئی،پرویز الہی طبعیت ناساز ہونے کے باوجود اسپیشل سینٹرل عدالت پیش ہوئے،ایف آئی اے عدالت نے چوہدری مونس الہی سمیت 8 افراد کو اشتہاری قرار دے دیا،عدالت نے کاروائی 19 ستمبر تک ملتوی کردی ،پرویز الہی حاضری لگا کر عدالت سے واپس روانہ ہو گئے،دوران سماعت پرویز الہیٰ نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ طبعیت بہت ناساز ہے ،عدالت نے پرویز الٰہی کو کمرہ عدالت میں بیٹھے کی ہدایت کردی ،وکیل عامر سعید راں‌نے کہا کہ زارا الہی پردہ نشین خاتون ہے اسکی مستقل حاضری معافی کی درخواست دائر کی ہے ،جب فرد جرم عائد ہوگی اس وقت آجائیں گی

    پرویز الہی نے پی ٹی آئی چھوڑ کر سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی

    رہائی کے چند دن بعد پرویز الہیٰ پھر مشکل میں پھنس گئے

    میرے ساتھ” زیادتی” کرنے میں سب سے زیادہ اہم کردار محسن نقوی کا رہا ،پرویز الہیٰ

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    سوشل میڈیا پر فوج مخالف پروپیگنڈہ کےخلاف سینیٹ میں قراردادمنظور

    سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر،یورپی ممالک سے 40 پاکستانی ڈی پورٹ

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    تصاویر:سعودی عرب میں سوئمنگ سوٹ فیشن شو،خواتین ماڈلز کی نیم عریاں کیٹ واک

  • مجھے رلانا آسان کام نہیں، پھر بھی آج میرے آنسو نکل آئے، مریم نواز

    مجھے رلانا آسان کام نہیں، پھر بھی آج میرے آنسو نکل آئے، مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں کا ریلیف شارٹ ٹرم نہیں ہے۔ میں دو مہینے بعد سولر اسکیم لا رہی ہوں جس سے ہمیشہ کے لئے بجلی کے بلوں میں کمی آئے گی

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی وزارت اعلی کے دور میں جو بچے پوزیشن ہولڈر ہوتے تھے انکو گارڈ آف آنر دیا جاتا تھا۔ اسی لیے میں نے وزیر تعلیم سے کہا کہ اگر اس مرتبہ پوزیشن ہولڈر بچوں کو گارڈ آف آنر نہیں دینا تو پھر اور کس کو دینا ہے،شہباز شریف دور میں کچھ کالجز میں لیپ ٹاپ دینے میں گئی تھی، آج جو بچے آئے ہیں پوزیشن ہولڈر یہ ہمارے سر کا تاج ہیں،تعلیم اور صحت میرے دل کے سب سے قریب ہیں اور میری ترجیحات میں یہ سب سے اوپر ہیں میرا آپ سے وعدہ ہے کہ ہر آنے والا دن آپکی تعلیم اور تربیت میں بہتری لے کر آئے گا، میری کوشش ہے کہ ہم ایسا کام کریں جس سے آپ کو مستقبل میں فائدہ ہو،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب بھر کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ سے کہا کہ کل میری جگہ پر آپ میں سے کوئی بچہ کوئی بچی یہاں کھڑی ہو گی،پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز میں 138 پوزیشن ہولڈرز ہیں، ان 138 پوزیشن ہولڈرز میں سے بیٹیوں کی تعداد زیادہ ہے، میرے لیے بیٹیاں اور بیٹے برابر ہیں،

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں جیل میں بھی رہی ہوں اور 6، 7 سال مقدمات بھی بھگتے ہیں۔ لیکن کبھی میری آنکھوں میں آنسو نہیں آئے۔یہ جو آپکو گارڈ آف آنر ملا ہے اسے دیکھ کر میری آنکھوں میں آنسو آ گئے۔میرے جیسے انسان کو رلانا کوئی آسان کام نہیں ہے، مجھے خوشی ہوتی ہے جب میں آپکو آگے بڑھتا ہوا دیکھتی ہوں۔ مجھے کچھ سکولز کی ٹیچرز نے بتایا کے کچھ بچے غربت کی وجہ سے ناشتہ کر کے نہیں آتے اور 10 ،11 بجے تک کچھ بچے بےہوش ہو جاتے ہیں ان بچوں کے لئے میں سکول میل پروگرام لا رہی ہوں جو 5 ستمبر سے شروع ہوگا۔مجھے یقین ہے کہ اگلے سال انشاء اللہ تعالیٰ ان ٹاپرز کی اور پوزیشن ہولڈرز طلبہ کی تعداد اس سے زیادہ ہوگی۔ماں باپ کی عزت کریں اور محنت کریں دنیا کوئی طاقت آپکو ترقی سے نہیں روک سکتی

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم پنجاب میں سولر پروگرام لا رہے ہیں، جس سے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف ملے گا،ہمیشہ کے لئے عوام کا بجلی کے بلوں کا مسئلہ حل ہو گا،

    پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

    معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    ریاست مدینہ کی جانب حکومت کا پہلا قدم،غریب عوام کی دعائیں، علی محمد خان نے دی اذان

    وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

    سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

    ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ

  • باپ کی بیٹی کو دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش،ڈولفن ٹیم نے بنائی ناکام

    باپ کی بیٹی کو دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش،ڈولفن ٹیم نے بنائی ناکام

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں لڑکی کو دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش ڈولفن ٹیم نے ناکام بنادی

    گھریلو ناچاقی،پسند کی شادی پر باپ نے کزن کے ساتھ مل کر بیٹی کو دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش کی ۔ کٹار بند روڈ پر لڑکی کو دریائے راوی میں پھینکتا دیکھ کر مقامی سکیورٹی گارڈ نے 15 پر اطلاع دی۔پٹرولنگ پر مامور ڈولفن ٹیم فوری موقع پر پہنچی اور لڑکی کو بچا لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق لڑکی کی شناخت ثانیہ کنول کے نام سے ہوئی ہے۔لڑکی نے انکشاف کیا کہ اس کا باپ اسے مارنے کیلئے دریائے راوی میں پھینکنا چاہتا ہے۔ لڑکی کا والد برکت علی اور کزن محمد امین کو حراست میں لیے لیا گیا ہے۔ متاثرہ لڑکی و ملزمان کو تھانہ چوہنگ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ،مقامی پولیس وقوعہ کے حوالہ سے تفتیش کررہی ہے،مزید حقائق تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گے۔

    لاہور میں جرائم بڑھ گئے، پولیس خاموش تماشائی، سینئر صحافی خالد محمود خالد بھی لٹ گئے

    فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض

    فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات

    فیض حمید کی گرفتاری پر نہ ڈرا ہوں نہ گھبرایا ہوں،عمران خان

    جنرل فیض حمید کا 30 سال تک قبضے کا منصوبہ،بغاوت ثابت؟

    فیض نیازی گٹھ جوڑ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کیسے توڑا تھا؟ اہم انکشافات

    فیض حمید کی گرفتاری پر خلیل قمر،عمر عادل خوش،اڈیالہ جیل سے جاسوس گرفتار

    فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع

  • لاہور میں جرائم بڑھ گئے، پولیس خاموش تماشائی، سینئر صحافی خالد محمود خالد بھی لٹ گئے

    لاہور میں جرائم بڑھ گئے، پولیس خاموش تماشائی، سینئر صحافی خالد محمود خالد بھی لٹ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے، چوری ،ڈکیتی کی وارداتؤں میں اضافہ ہو چکا ہے تو وہیں خواتین و بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات بھی بڑھ رہے ہیں تاہم پولیس افسران کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کر رہی ہے

    لاہور میں ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں نے شہریوں کو پریشان کر دیا ہے، پولیس کے امن و امان ،جرائم کو کم کرنے کے دعوے ہوا نکلے، پولیس کی کارکردگی و نااہلی ،ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہونے لگا، لاہور میں شہری غیر محفوظ ہو گئے،لاہور سے سینئر صحافی خالد محمود خالد کو دن دہاڑے لوٹ لیا گیا، خالد محمود خالد بینک سے رقم نکلوا کر نکلے تھے کہ ڈاکوؤں نے اسلحہ کےز ور پر ڈکیتی کی اور ان سے ایک لاکھ 55 ہزار نقدی چھین کر فرار ہو گئے، ڈکیتی کا واقعہ مصری شاہ میں پیش آیا،

    لاہور شہر کے دیگر علاقوں میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی،طلائی زیورات، موبائل فون،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا ،پولیس ہر کہیں بے بس نظر آئی، شہری لٹتے رہے پولیس تماشا دیکھتی رہی،لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں صدیق احمد سے2لاکھ نقدی اور موبائل فونز گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا، لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں جاوید سے 1 لاکھ 90ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا گیا،گلشن راوی کے علاقے میں ہارون سے ایک لاکھ 76ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا گیا،باغبانپورہ میں صلاح الدین سے ایک لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا گیا،لاہور کے علاقے سندر میں وحید سے1 لاکھ 40ہزار روپے موبائل فون،بادامی باغ میں شہباز سے 90 ہزار اور موبائل فون،شفیق آباد میں فرزند سے 74 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا،

    چوروں نے لاہور کے علاقوں گلبرگ ،ساندہ ،اقبال ٹاؤن اور غازی آباد کے علاقوں میں سے 4 کاریں جبکہ شفیق آباد، شادمان، قلعہ گجر سنگھ، کاہنہ، ساندہ، چوہنگ، ٹائون شپ، مزنگ، گجر سنگھ اور نواب ٹاؤن کے علاقوں میں سے 10 موٹر سائیکلیں چوری کی ہیں.

    لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر پانچ لاکھ 96 ہزار نقد، زیورات، موبائل فون و قیمتی سامان لوٹ لیا، شہری قاسم نے پولیس کو درخواست دے دی، گلشن اقبال کے علاقے میں ڈاکوؤں نےجواد اور اس کی فیملی کو یرغمال بنا کر 4 لاکھ 10 ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لیے، برکی میں ناصر سے 3لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون، شفیق آباد میں قیوم سے 2 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون، مزنگ کے علاقے میں مظفر سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون، گڑھی شاہو کے علاقے میں عدیل سے33 ہزار روپے اور موبائل فون، مغلپورہ کے علاقے میں اختر سے 24 ہزار روپے اور موبائل فون،گرین ٹاؤن کے علاقے میں احمد سے 12ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ فارمیسیز اور دوکانوں پر وارداتوں میں ملوث متحرک گروہ پکڑا گیا ،کوٹ لکھپت پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز سے گروہ کے 2 ارکان گرفتار کیے ،ملزمان کی شناخت پیکو موڑ پل کے قریب کی گئی تھی ، ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں دوکان سے واردات کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ،گرفتار ملزمان نے چند روز قبل رائیونڈ کے علاقے میں شاپ پر ڈکیتی کی تھی،ملزمان چوری، ڈکیتی جیسے سنگین جرائم میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں،ملزمان محیب الرحمن اور شہزاد سے اسلحہ و چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد، مقدمہ درج کر لیا گیا

    فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض

    فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات

    فیض حمید کی گرفتاری پر نہ ڈرا ہوں نہ گھبرایا ہوں،عمران خان

    جنرل فیض حمید کا 30 سال تک قبضے کا منصوبہ،بغاوت ثابت؟

    فیض نیازی گٹھ جوڑ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کیسے توڑا تھا؟ اہم انکشافات

    فیض حمید کی گرفتاری پر خلیل قمر،عمر عادل خوش،اڈیالہ جیل سے جاسوس گرفتار

    فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع

    فیض حمید پر ڈی ایچ اے پشاور کو 72 کروڑ کا نقصان کا الزام،تحقیقات

    قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

    فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

    بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع

    فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کر دیا گیا ،عمران خان

    فیض حمید کے مسئلے پر بات نہیں کرنا چاہتا یہ فوج کا اندورنی معاملہ ہے ، حافظ نعیم

  • لاہور میں بارش،محکمہ موسمیات نے دیگر شہروں میں بھی بارش کی نوید سنا دی

    لاہور میں بارش،محکمہ موسمیات نے دیگر شہروں میں بھی بارش کی نوید سنا دی

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بارش ہوئی ہے جس سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی ہے

    لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی ہے، بارش کے بعد گلیاں پانی سے بھر گئی ہیں، کئی علاقوں میں بارش کے بعد بجلی بھی غائب ہو گئی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ایم ڈی واسا غفران احمد نے واسا لاہور کو متحرک رہنے کی ہدایات کر دیں ،مون سون ایمرجنسی کیمپ پر تمام سٹاف و مشینری مکمل الرٹ رہیں ،ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ تمام جنریٹرز کو سٹینڈ بائی اور فعال رکھا جائے ،تمام ڈسپوزل سٹیشنز کی سکرینوں کو مکمل صاف رکھنے کی ہدایات کی گئی ہیں،تمام انڈر پاسز اور شاہراہوں کو کلیئر رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں

    کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں سے نالوں میں طغیانی
    خیبر پختو نخوا میں بھی بارشوں سے ندی نالے بپھر گئے،جنوبی وزیرستان میں شدید بارش کے بعد ریلوں نے تباہی مچادی ، پنجاب میں بھی مون سون بارشوں کا طاقتور سپیل جاری ہے، کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں سے نالوں میں طغیانی آ گئی، کوٹ مٹھی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ دریائے چناب میں جھنگ کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی ہے،پانی کی سطح میں اضافے سے دریائے چناب کے کنارے آباد متعدد دیہات متاثر ہوئے ہیں جبکہ مظفر گڑھ کی تحصیل رنگپور کی نہر میں30 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ہے،احمد پور شرقیہ میں اوچ کینال میں20 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، فصلیں زیر آب آ گئیں جبکہ پانی قریبی رہائشی بستیوں میں داخل ہونے سے متعدد گھروں کی دیواریں گر گئیں،دریا ئے سندھ میں ڈی آئی خان کے مقام پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے، کچے کے علاقے میں ہسپتال اور ہسکول دریا برد ہو گئے،

    مہانڈری دریائے کنہار پر جھیل بننے سے ہوٹلوں دوکانوں اور مقامی آبادی کو خطرہ
    بالاکوٹ کے علاقہ مہانڈری میں ایک بار پھر سیلاب کا خطرہ ہے،مہانڈری دریائے کنہارپر جھیل بننے سے ہوٹلوں دوکانوں اور مقامی آبادی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہےپہاڑ سرکنے کے بعد وہاں پر علاقہ مکین نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے،مہانڈری میں پہاڑ کا حصہ سرک کر دریائے کنہار میں گر گیا، ضلعی وتحصیل انتظامیہ موقع پر پہنچ گی ہے اور نقصان کا جائزہ بھی لے رہے ہیں،این ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ جھیل کو کھولنے کے لیے این ایچ اے کی بھاری مشینری موقع پر پہنچ گئی ہے ،مہانڈری کے مغربی جانب دریائے کنہار کے کٹاؤ سے لساں دھانوں پہاڑی سے لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ دن بھر جاری رہا ، مٹی کے بھاری تودے دریائے کنہار میں گرنے لگے ، بھاری لینڈ سلائیڈنگ اپنے ساتھ درختوں کو بھی جڑوں سے اکھاڑ کر لے آئی لینڈ سلائیڈنگ سے مہانڈری کے مغربی جانب واقع گاؤں لساں دھانوں کی مقامی آبادی کے درجنوں گھروں کو شدید خطرات لاحق ہیں تاہم ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی لینڈ سلائیڈنگ والے مقام سے شاھراہ کاغان دور ہونے کے باعث جاری ٹریفک میں کسی قسم کا خلل نہیں پڑا شاھراہ کاغان پر معمولات زندگی مکمل بحال ہیں ادھر لینڈ سلائیڈنگ والے متاثرہ ایریا میں تودے گرنے سے دریائے کنہار کی روانی متاثر ہو رہی ھے اور خدا نخواستہ بند پڑنے سے دریائے کنہار میں جھیل بن سکتی ھے جو مقامی آبادی کے لئے خطرہ لاحق کر سکتی ھے

    گلگت،لینڈ سلائیڈنگ،15 مکانات مکمل تباہ،59 گھروں کو جزوی نقصان
    گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں پیش آئے ہیں جس کے باعث شاہراہ قراقرم مختلف مقامات پر بند ہوگئی ہے،ڈی سی غذر کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گوپس کے گاؤں یانگل میں لینڈ سلائیڈنگ سے 15 مکانات مکمل تباہ ہوگئے اور 59 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ لینڈ سلائیڈنگ سے 45 مویشی خانے مکمل اور 20 جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں،انتظامیہ کے مطابق اشکومن، ہائم اور یاسین میں بھی 11 گھر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئے اور مویشی خانوں کو بھی نقصان پہنچا، شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں سے کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں اور درخت بھی جڑوں سے اکھڑ گئے،بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ گلگت، غذر، شندور روڈ ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا تاہم ہنزہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے بعد شاہراہ قراقرم مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہوگئی جبکہ متعدد بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

    رواں سال مون سون بارشوں کے باعث 84 شہری جاں بحق 224 زخمی اور 245 گھر متاثر
    وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے کی فلڈ الرٹ فیکٹ شیٹ جاری کردی گئی، مون سون بارشوں کی صورتحال، پنجاب کے دریاؤں، بیراجز اور ڈیمز میں پانی کی سطح بارے اعداد و شمار شامل ہیں،ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا امکان ہے،ڈیرہ غازی خان ملتان اور بہاولپور ڈویژنز میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے،رواں سال مون سون بارشوں کے باعث 84 شہری جاں بحق 224 زخمی اور 245 گھر متاثر ہوئے،اموات آسمانی بجلی،کرنٹ لگنے کچے گھر اور بوسیدہ عمارتوں کے گرنے سے ہوئیں۔ مون سون بارشوں کے باعث 44 مویشی بھی ہلاک ہوئے، 100 گھر مکمل جبکہ 145 گھر جزوی طور پر متاثر ہوئے،حکومتی پالیسی کے مطابق متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی جا رہی ہے،زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ،دریائے سندھ میں تربیلا کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے جبکہ تونسہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے،دریائے چناب راوی ستلج اور جہلم میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے۔ڈیرہ غازی خان رودکوہیوں میں بھی پانی کا بہاؤ نارمل ہے، نارووال نالہ بسنتر میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 70 فیصد، تربیلا میں 99فیصد ہے۔ستلج ، بیاس اور راوی پر قائم بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح 54 فیصد تک ہے۔پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں 24 گھنٹے صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے ۔ممکنہ سیلابی خطرے کے پیشِ نظر انتظامات مکمل ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے پیشِ نظر تمام محکمے ہمہ وقت الرٹ ہیں،ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ عوام الناس سے التماس ہے کہ موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں میں ہرگز رہائش پذیر نہ ہوں۔خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں ۔ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

    دوسری جانب کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود ہے جبکہ سورج اور ہلکے بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی بھی جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج بھی وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
    محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے،اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، تونسہ، لیہ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، قصور، لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، ڈیرہ اسماعیل خان اورخوشاب میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،بالاکوٹ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، نوشہرہ، صوابی، چارسدہ، مہمند، خیبر، باجوڑ، مالاکنڈ، مردان، پشاور، کرک، کوہاٹ اور کرم میں بارش کی توقع ہے۔زیارت، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، لورالائی، کوئٹہ، قلعہ عبد اللہ، قلات، خضدار، قلعہ سیف اللہ اور لسبیلہ میں بھی بارش کا امکان ہے،کراچی، جامشورو، ٹھٹھہ اوربدین میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام اور مانسہرہ میں بارش ہونے کی توقع ہے، اس کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے،

    محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، لورالائی، کوئٹہ اور زیارت میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ قلات، خضدار، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور لسبیلہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،گزشتہ روز کوئٹہ میں درجہ حرارت 33، قلات میں 28، ژوب میں 34، زیارت میں 25، سبی میں 36 اور تربت میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،نوکنڈی درجہ حرارت میں 42، چمن میں 37، گوادر میں 32 اور جیونی میں 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

  • مریم اورنگزیب کا بجلی بلوں میں ریلیف پر پراپیگنڈا کرنے والوں پر شدید تنقید

    مریم اورنگزیب کا بجلی بلوں میں ریلیف پر پراپیگنڈا کرنے والوں پر شدید تنقید

    مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بجلی بلوں میں دیے گئے ریلیف پر پراپیگنڈا کرنے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی سیاست کرتی ہے اور مشکل حالات میں بھی عوام کو ریلیف فراہم کرنا اس کی اولین ترجیح رہی ہے۔مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ پنجاب حکومت نے بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ریلیف کے تحت 201 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سہولت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو وفاقی حکومت کی جانب سے ریلیف مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر اس ریلیف پر بے بنیاد پراپیگنڈا کر رہے ہیں، جو کہ قابل مذمت ہے۔
    مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے بجلی کے بلوں میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے اپنے بجٹ سے 45 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ریلیف عوام کے لیے ایک بڑی سہولت ہے، اور یہ سلسلہ وفاقی حکومت کے اقدامات کا تسلسل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو بھی 14 روپے فی یونٹ کا ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔مسلم لیگ ن کی رہنما نے ماضی کی حکومتوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ چار سال تک ملک میں نالائقی، چوری اور کرپشن کا بازار گرم رہا، جس کے نتیجے میں ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وہ لوگ جو آج بجلی کے ریلیف پر پراپیگنڈا کر رہے ہیں، انہوں نے اپنے دورِ حکومت میں عوام کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا بلکہ نواز شریف کے دیے گئے ریلیف کو بھی عوام سے چھین لیا۔
    مریم اورنگزیب نے اپنی پریس کانفرنس کے اختتام پر کہا کہ ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے جو عوام کے لیے دیے گئے ریلیف پر پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کی ہے اور وہ اس عزم پر قائم رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا مسلم لیگ ن کی سیاست کا حصہ ہے اور وہ ہر مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔اس پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کے حوالے سے حکومت کے اقدامات کو اجاگر کیا اور مخالفین کی جانب سے کیے جانے والے پراپیگنڈا کو سختی سے مسترد کر دیا۔

  • گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا لاہور کے سفاری پارک کا دورہ، پودا لگایا اور عوام کو محنت کی اہمیت کا پیغام دیا

    گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا لاہور کے سفاری پارک کا دورہ، پودا لگایا اور عوام کو محنت کی اہمیت کا پیغام دیا

    پاکستان کے معروف ایتھلیٹ اور گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے لاہور کے سفاری پارک کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ماحولیات کی بہتری کے لیے پودا لگایا۔ اس موقع پر ڈی جی وائلڈ لائف پنجاب مدثر ریاض بھی موجود تھے، جنہوں نے ارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔سفاری پارک میں پودا لگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ اگر ہم محنت اور لگن سے کوئی بھی کام کریں تو اللہ تعالیٰ ہمیں اس کا صلہ ضرور دیتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر ہم سب ایک پیج پر رہیں اور متحد ہو کر کام کریں تو ہم بڑے سے بڑے چیلنجز کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ارشد ندیم نے اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی، جس کے باعث وہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ارشد ندیم نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کی حمایت اور رہنمائی نے انہیں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔
    ڈی جی وائلڈ لائف پنجاب مدثر ریاض نے بھی اس موقع پر ارشد ندیم کی کامیابیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی ہے، اور یہ پاکستان کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ مدثر ریاض نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ایسے نوجوانوں کو سپورٹ کی ضرورت ہے تاکہ وہ عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکیں۔ارشد ندیم کا سفاری پارک میں پودا لگانا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ نہ صرف کھیلوں میں بلکہ معاشرتی بھلائی کے کاموں میں بھی سرگرم ہیں۔ ان کا یہ اقدام عوام کو ماحولیات کے تحفظ اور درختوں کی اہمیت کے بارے میں شعور دینے کے لیے ہے۔