لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ حکمرانی کے لیے حضرت عمر فاروقؓ کے ماڈل کی پیروی کرتی ہیں، جو حکمرانوں کے لیے مینارہ نور اور مشعل راہ ہیں۔ مریم نواز نے یہ بات مسجد نبوی ﷺ کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر سے ملاقات کے دوران کہی۔ملاقات کے دوران مسجد نبویؐ کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر وزیراعلیٰ آفس پہنچے، جہاں مریم نواز نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ان کے والد محمد نوازشریف کے ساتھ سعودی شاہی خاندان کی دوستی قابل رشک ہے، اور ان کا پاور ہاؤس مدینہ منورہ میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں لاہور کے مقابلے میں مدینہ منورہ کی ہر گلی کا زیادہ علم ہے۔
مریم نواز نے ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اور یہ ان کا بھی مشن ہے۔ انہوں نے شہزادہ محمد بن سلمان کی اخلاص کے ساتھ سعودی عرب کے عوام کی خدمت کو سراہا۔
اس موقع پر امام مسجد نبویؐ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو آسمان پر چمکتے دو قطبی ستاروں کے مانند قرار دیا اور کہا کہ دونوں ممالک سٹریٹجک دوست ہیں، جو ماضی میں بھی تھے اور آئندہ بھی رہیں گے۔ انہوں نے محمد نوازشریف کی قیادت کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی لیڈر شپ پاکستان کے لیے بہتری اور فلاح کا باعث ہے۔ امام مسجد نبویؐ نے مریم نوازشریف کی اپنے والد کے نقش قدم پر چلنے کی تعریف بھی کی۔یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی اور باہمی احترام کے اظہار کا مظہر ہے۔
Category: لاہور
-

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حضرت عمر فاروقؓ کے حکمرانی ماڈل پر پیروی، مسجد نبویؐ کے امام سے ملاقات
-

قومی ہیرو ارشد ندیم کا گاؤں میں سوئی گیس کی فراہمی کا مطالبہ
پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم نے آبائی گاؤں میں سوئی گیس کا مطالبہ کر دیا
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ جیسے ہی میں میاں چنوں اور پھر گاؤں پہنچا تو لوگوں کا پیار دیکھا، جنون دیکھا، میری خواہش تھی کہ جیسے اللہ مجھے عزت دے رہا ہے، گاؤں کے لئے ہمیں چیزیں چاہئے، سڑکوں کی ضرورت ہے، بجلی ہے لیکن لوڈشیڈنگ نہیں ہو نی چاہئے،حکومت اگر اس گاؤں میں سوئی گیس لے آئے تو یہ ہمارے لئے بہت بڑی خوشخبری ہو گی، میاں چنوں میں یونیورسٹی بننی چاہئے ہماری بہنیں ڈیڑھ دو گھنٹے کا سفر کر کے ملتان جاتی ہیں، یہاں سٹیڈیم بھی بنے گا، میں حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میں نے یوتھ فیسٹیول میں حصہ لیا تھا اور آج یہاں تک پہنچا،پاکستانی میڈیا کابھی شکریہ ادا کرتا ہوں،
ارشد ندیم کا مزید کہنا تھا کہ میں لاہور ایئر پورٹ پہنچا تو پاکستانی قوم نے میرا شاندار استقبال کیا، گھر کے لئے روانہ ہوا تو راستے میں بھی استقبال کیا گیا، ہر جگہ ہجوم نظر آیا،میں پاکستانی قوم کا، حکومت کا، میڈیا کا شکر گزار ہوں کبھی قوم کو مایوس نہیں کروں گا.
گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کے قومی ہیر و ارشد ندیم لاہور پہنچ گئے،شاندار استقبال
واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا ہے، یہ انفرادی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل بھی ہے ،ارشد ندیم کی اس تاریخی کامیابی پر پوری قوم جشن منا رہی ہے، اور ان کی محنت، عزم اور لگن کی بدولت پاکستان نے ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنا لوہا منوایا ہے۔ ارشد ندیم نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے کھیلوں کے شائقین کے دلوں میں اپنی جگہ بنالی ہے۔ارشد ندیم کی اس شاندار کامیابی نے پوری قوم کو خوشی سے سرشار کر دیا ہے، اور ان کے اس کارنامے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی محنت، عزم اور لگن نے انہیں اولمپکس کے سب سے بڑے اسٹیج پر نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے سامنے سرخرو کیا ہے۔
چینی سفیر کی جانب سے ارشد ندیم کو مبارکباد
اللہ کی مدد،ارشد ندیم نے تاریخ رقم کر دی،سارے ریکارڈ توڑ دیئے
مولانا فضل الرحمان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد
ایک میڈل انکو بھی دے دیں،جس نے قوم کی جان چھوڑ دی،خواجہ آصف
جنرل (ر ) عارف حسن عہدے پر ہوتے تو آج ہم جشن نہ منا رہے ہوتے،مبشر لقمان
ارشد ندیم نے اپنی محنت سے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا۔بلاول
ارشدندیم کو قومی اسمبلی میںخراج تحسین ،سحر کامران نے کی قرارداد پیش
سینیٹ اجلاس میں ارشد ندیم کو مدعو کرنے کا فیصلہ
ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا وہ بھی میرا بیٹا ہے،بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کی والدہ
گولڈ میڈل پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں، ارشد ندیم
بیٹے کو گلے لگانے کیلئے بے چین ہوں،والدہ ارشد ندیم
افواج پاکستان کے سربراہان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد
پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک گولڈ مڈل جتوا دیا
کرکٹر بننا تھالیکن عدم سہولت کی وجہ سے کرکٹ چھوڑی،ارشد ندیم
کوشش ہے کہ نیرج چوپڑا سے دوستی طویل عرصے تک چلتی رہے،ارشد ندیم
-

نوجوانوں کے ہاتھوں میں پٹرول بم کی بجائے لیپ ٹاپ دیکھنا چاہتی ہوں۔مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نوجوان کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ نوجوان قوم کا سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ یوتھ کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی پر توجہ فرض ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نوجوانوں کو اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے مواقع دے رہی ہے۔چیف منسٹر یوتھ انیشیٹیوز کے تحت نوجوان نسل کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد پروگرام جاری ہیں – نوجوان طلبہ کی آسانی کے لئے ای اور پٹرول بائیکس دی گئیں دوسرے فیز جلد لائینگے – نوجوانوں کو بین الاقوامی جاب مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق آئی ٹی سکلز ٹریننگ دی جارہی ہے -مسلم لیگ ن نوجوانوں کو پھر لیپ ٹاپ سکیم دے رہی ہے – جلد نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے وظائف دئیے جائیں گے، انشاء اللہ کسی نوجوان کی تعلیم میں فیس کی کمی آڑے نہیں آئے گی – نوجوانوں کی توانائی اور صلاحیتیں ملک کی ترقی کیلئے بے حد اہم ہیں۔ یقین ہے کہ ہمارے نوجوان محنت اور لگن سے پاکستان کو ایک ترقی یافتہ قوم بنائیں گے۔ ارشد ندیم نوجوانوں کیلئے محنت سے کامیابی کے حوالے سے ایک درخشاں مثال ہے- حکومت پنجاب اپنے نوجوانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی انہوں نے ہی اپنے ملک کا نام روشن کرنا ہے۔نوجوانوں کے ہاتھوں میں پتھر اورپٹرول بم کی بجائے لیپ ٹاپ،کتابیں اوراعلی ڈگریاں دیکھنا چاہتی ہوں۔
ہم پاکستان کے ساتھ جانا پسند کریں گے۔ بنگلہ دیشی شہریوں کا اعلان
بنگالی "حسینہ”مشکل میں،امریکی ویزہ منسوخ،سیاسی پناہ کیلیے لندن سے نہ ملا جواب
بنگلہ دیش،طلبا کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل ہی پارلیمنٹ تحلیل
حسینہ واجد کی ساڑھی بیوی کو پہنا کر وزیراعظم بناؤں گا،شہری
حسینہ واجد بھارت میں خفیہ،محفوظ مقام پر،لندن یا فن لینڈ جائیں گی
شیخ حسینہ واجد کے بیٹے صجیب واجد نے والدہ کی سیاست کو خیر باد کہنے کی تصدیق کر دی
-

سیکرٹری صحت پنجاب کا وزیراعلیٰ مریم نواز کے احکامات ماننے سے انکار
: سیکرٹری صحت پنجاب علی جان کے خلاف حکومتی ایم پی اے بھی میدان میں آ گئے
علی جان کی من مانیوں کے خلاف تحریک استحقاق اسمبلی میں جمع کروا دی ، ایم پی ایز کا کہنا ہے کہ سیکرٹری ہیلتھ علی جان نے وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کو ماننے سے انکار کردیا ہے، ن لیگی ایم پی ایز چوئدری امجد علی جاوید ، میاں ثاقب خورشید ،راؤ کاشف رحیم خان نے تحریک استحقاق پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ، سیکرٹری ہیلتھ نے وزیر اعلی پنجاب کے احکامات ،ممبران اسمبلی ہسپتالوں کا وزٹ کرکے عوام کو سہولیات دینے کا حکم دیا تھا ، تحریک استحقاق میں کہا گیا کہ سیکرٹری ہیلتھ علی جان نے محکمہ صحت کے عملے کو ممبران اسمبلی کی سفارشات پر عمل کرنے سے روک دیا ، علی جان نے وزیر اعلی پنجاب کے عوام دوست فیصلے کی تحقیر کی ہے ، سیکرٹری ہیلتھ نے عوامی نمائندوں کی بے توقیر ی اور مستقبل میں نیب، اینٹی کرپشن سے ڈرانے کے لیے سفارشات کا ریکارڈ مرتب کرنے کے احکامات جاری کیے ، سیکرٹری صحت کے طرزعمل سے ایوان نمائندگان کا استحقاق مجروح ہوا ہے ،
جنرل (ر ) عارف حسن عہدے پر ہوتے تو آج ہم جشن نہ منا رہے ہوتے،مبشر لقمان
ارشد ندیم نے اپنی محنت سے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا۔بلاول
ارشدندیم کو قومی اسمبلی میںخراج تحسین ،سحر کامران نے کی قرارداد پیش
سینیٹ اجلاس میں ارشد ندیم کو مدعو کرنے کا فیصلہ
ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا وہ بھی میرا بیٹا ہے،بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کی والدہ
گولڈ میڈل پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں، ارشد ندیم
بیٹے کو گلے لگانے کیلئے بے چین ہوں،والدہ ارشد ندیم
افواج پاکستان کے سربراہان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد
پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک گولڈ مڈل جتوا دیا
کرکٹر بننا تھالیکن عدم سہولت کی وجہ سے کرکٹ چھوڑی،ارشد ندیم

-

حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان گرفتار، کروڑوں مالیت کے بانڈز اور ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد
وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث2 ملزمان گرفتار کر لئے گئے،ملزمان کی شناخت محمد شفیق اور محمد عمر کے نام سے ہوئی ،ملزمان کو فیصل آباد اور اوکاڑہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا،ملزمان سے کروڑوں روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی،ملزمان ڈیجیٹل حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث پائے گئے ،چھاپے کے دوران ملزم محمد شفیق سے 2 کروڑ 3 لاکھ 75 ہزار روپے برآمد ہوئے،ملزم سے 2 کروڑ 41 لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈ بھی برآمد ہوئے،ملزم سے 5978 سعودی ریال، 1885 یو اے ای درہم اور 838 امریکی ڈالر برآمد ہوئے،ملزم سے 100 آسٹریلین ڈالر، 100 یورو برآمد، 100 قطری ریال بھی برآمد ہوئے،ملزم سے 150 برٹش پاونڈ اور 20 عمانی ریال بھی برآمد ہوئے،ملزمان سے موبائل فون اور دیگر ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا،ملزمان بغیر لائسنس بانڈز اور کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے،ملزمان برآمد ہونے والی بھاری رقوم کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے،دیگر ملزمان کی گرفتای کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،
-

حسینہ واجد کا تختہ الٹنے والے طلباء رہنما پہلی بار کسی پاکستانی ٹی وی پر، 1500 سے زائد طلبا کی شہادت کا الزام
معروف پاکستانی اینکر مبشر لقمان کے پروگرام "کھرا سچ” میں ڈھاکہ یونیورسٹی کے طلبا نے شیخ حسینہ کی حکومت پر سنگین الزامات عائد کیے۔ پروگرام کے دوران طلبا نے حکومت کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ شیخ حسینہ کے دور حکومت میں 1500 سے زائد طلبا کو تشدد کے واقعات میں شہید کیا گیا ہے۔طلبا نے حسینہ واجد کی دوبارہ حکومت میں آنے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے بنگلہ دیش میں انسانی حقوق کی پامالی کی تمام حدود پار کر دی ہیں۔ طلبا کی تنظیم نے مزید کہا کہ جو بھی شیخ حسینہ کو پناہ دے گا وہ ہمارے دشمنوں میں شمار کیا جائے گا۔
طلبا نے حسینہ واجد کی جانب سے انہیں "رضا کار” کہے جانے اور پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور امریکی سی آئی اے سے پیسے لینے کے الزامات کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حسینہ واجد کی حکومت عوام کے حقوق کی پامالی اور جبر پر مبنی ہے، اور ان کی یہ کوشش ہے کہ ہر وہ آواز جو ان کی حکومت کے خلاف اٹھتی ہے، اسے دبایا جائے۔پروگرام میں شرکت کرنے والے طلبا نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بنگلہ دیش میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور شیخ حسینہ کی حکومت کے خلاف اقدامات اٹھائے۔ مبشر لقمان کے اس پروگرام نے نہ صرف بنگلہ دیش میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی توجہ حاصل کی ہے، اور شیخ حسینہ کی حکومت کے خلاف اٹھنے والی ان آوازوں کو مزید تقویت بخشی ہے۔ -

اولمپین ارشد ندیم کو قومی ہیرو کا اعزاز: پنجاب اسمبلی کی تاریخی قرارداد
لاہور: پنجاب اسمبلی نے آج ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو قومی ہیرو کا درجہ دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ یہ قرارداد رکن اسمبلی سمیع اللہ خان نے پیش کی، جسے ایوان کے تمام ارکان نے زوردار تالیوں سے خیرمقدم کیا۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ارشد ندیم نے تاریخ رقم کی ہے، کیونکہ وہ اولمپک میں انفرادی طور پر گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اسمبلی نے نہ صرف ان کی اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی بلکہ اولمپک ریکارڈ قائم کرنے پر بھی خراج تحسین پیش کیا۔
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ ارشد ندیم کے اس تاریخی کارنامے نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور پاکستان کا نام عالمی برادری میں روشن کیا ہے۔ یہ کامیابی نہ صرف ارشد ندیم کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک اعزاز ہے۔قرارداد میں ارشد ندیم کے سفر کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔ پنجاب کے چھوٹے سے شہر میاں چنوں سے شروع ہونے والا یہ سفر عالمی سٹیج تک پہنچا، جو ان کی لگن، محنت اور استقامت کی زندہ مثال ہے۔ اس سفر نے ثابت کیا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود، عزم اور محنت سے بلندیوں کو چھوا جا سکتا ہے۔
اسمبلی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ارشد ندیم اب پاکستانی نوجوانوں کے لیے ایک رول ماڈل بن گئے ہیں۔ ان کی کامیابی سے ملک بھر کے نوجوانوں کو یہ پیغام ملا ہے کہ وہ بھی اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔اس موقع پر بولتے ہوئے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت کھیلوں کی ترقی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ صوبے بھر میں نئے کھیل کے میدان اور تربیتی مراکز قائم کیے جائیں گے تاکہ نوجوان نسل کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع مل سکے۔
اپوزیشن لیڈر نے بھی ارشد ندیم کی کامیابی کو سراہا اور کہا کہ یہ وقت ہے کہ ہم سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں۔اسمبلی نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ ارشد ندیم کو جلد از جلد ایوان میں مدعو کیا جائے تاکہ ان کی کامیابی کو سرکاری طور پر تسلیم کیا جا سکے اور انہیں خصوصی اعزاز سے نوازا جا سکے۔
یہ قرارداد پاکستان میں کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک اہم قدم سمجھی جا رہی ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ اس سے ملک میں کھیلوں کے شعبے میں نئی جان پڑے گی اور مزید نوجوان کھیلوں کی طرف راغب ہوں گے۔ -

حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرکاری افسران کی غیر ضروری مراعات میں کمی کرے ، لیاقت بلوچ
لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران، جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے حکومت کے ساتھ حال ہی میں طے پائے معاہدے پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی اس معاہدے کی عملداری کی نگرانی کرے گی اور اگر حکومت اپنے وعدوں پر عمل کرنے میں ناکام رہی تو دوبارہ احتجاجی تحریک شروع کرنے کا عندیہ دیا۔ لیاقت بلوچ نے بتایا کہ معاہدے میں توانائی کے بڑھتے ہوئے نرخوں کو ایک اہم مسئلہ کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ جماعت اسلامی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرکاری افسران کی غیر ضروری مراعات میں کمی کرے اور ان کے لیے گاڑیوں کی سائز کو محدود کرے۔ اس کے ساتھ ساتھ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ متوسط طبقے کو ریلیف دیا جائے اور بڑے زمینداروں پر ٹیکس عائد کیا جائے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں کا بھی جواب دیا، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جماعت اسلامی نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ معاہدہ رات کو ہوا، جبکہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ اس سے پہلے ہی کر دیا گیا تھا۔نائب امیر نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اپنے احتجاجی جلسے جاری رکھے گی اور اگر حکومت معاہدے پر عمل کرنے میں ناکام رہی تو وہ دوبارہ دھرنا دینے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔اپنے خطاب میں، بلوچ نے پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک میں کھیلوں کی صلاحیت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اگر کھیلوں کو مزید فروغ دیا جائے تو پاکستان ہر شعبے میں ترقی کر سکتا ہے۔لیاقت بلوچ نے اقلیتوں کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اقلیتوں کے حقوق کا سب سے بڑا محافظ ہے اور کسی کو بھی مذہب تبدیل کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقلیتوں کے تحفظ سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔جماعت اسلامی کے سربراہ حافظ نعیم الرحمان کے آج مزید تفصیلات جاری کرنے کی توقع ہے، جس سے پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل پر مزید روشنی پڑے گی۔ -

پی ٹی آئی رہنما جسم فروشی میں ملوث،ہوٹل کی آڑ میںمکروہ "دھندہ”ہوٹل سیل
پی ٹی آئی کے لوگ جسم فروشی میں ملوث،لاہور گلبرگ کے علاقے میں ایک ہوٹل پر چھاپہ مارا گیا اور پی ٹی آئی کے کئی مرد و خواتین کو گرفتار کر لیا گیا۔
جس ہوٹل میں فحاشی کا اڈہ چلا یا جا رہا تھا وہ مبینہ طور پر پی ٹی آئی رہنما وسیم گلزار کا نکلا، پولیس نے ہوٹل کو سیل کر دیاہے، نجی ٹی وی کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے گلبرگ میں ایک ہوٹل پر چھاپہ مارا اور کئی مردو خواتین کو رنگے ہاتھوں پکڑا، جس ہوٹل میں جسم فروشی کا مکروہ دھندا جاری تھا وہ پی ٹی آئی رہنما وسیم گلزار کی ملکیت تھا،پولیس نے گرفتار افراد کو تھانے منتقل کر دیا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ہوٹل سیل کر دیا
https://twitter.com/DanishMasood17/status/1822384111795011636
پی ٹی آئی رہنما کے ہوٹل میں جسم فروشی کا اڈہ سامنے آنے پر شہریوں نے پی ٹی آئی رہنما کے خلاف بھی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے افراد جو معاشرے میں گند پھیلا رہے ہیں انہیں کڑی سے کڑی سزا دی جائے
گزشتہ چند دنوں میں جسم فروشی کے اڈوں کے خلاف پولیس کی یہ دوسری بڑی کاروائی ہے،سات اگست کو بھی غالب مارکیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر قحبہ خانے پر چھاپہ مارا،ہوٹل کی آڑ میں حرام کاری میں ملوث 17 مرد و زن گرفتار کر لئے گئے، پولیس حکام کے مطابق ملزمہ اسماء بی بی نے گلبرگ میں سیلور سٹار ہوٹل کی آڑ میں قحبہ خانہ بنا رکھا تھا ،جس میں فحاشی کا دھندہ جاری تھا ،پولیس نے چھاپے کے دوران سات مرد اور دس خواتین کو گرفتار کیا ہے، گرفتار ملزمان میں عظیم، رحیم، علی شان، سنیل، مبشر، ارسلان احمد، تیمور شامل ہیں،خاتون ملزمان میں اسماء، بصیرت، سعدیہ، انمول، فضاء، عائشہ، آمنہ، میشاء، اسماں، آمنہ بھی شامل ہے، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ گیسٹ ہاؤسز، سیلون کی آڑ میں غیر اخلاقی سرگرمیاں کسی صورت برداشت نہیں.
ہوٹل میں قحبہ خانہ،پولیس کا چھاپہ،رنگ رلیاں مناتے جوڑے گرفتار
گیسٹ ہاؤس کی آڑ میں قحبہ خانہ،5 خواتین سمیت 11 ملزمان گرفتار
میجر (ر) طاہر صادق کی فیملی کی ملکیت ہوٹل میں قحبہ خانہ،ہوٹل سیل
نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار
بھکاری کا روپ دھار کی سابقہ بیوی نے سابق شوہر کے ساتھ ایسا گھناؤنا کام کر دیا کہ سن کر روح کانپ اٹھے
برہنہ تصاویر بنا کر آٹھ سال تک خاتون کو بلیک میل کر کے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار
-

وزیراعلیٰ پنجاب کا اقلیتوں کے حقوق پر زور: "مساوی مواقع ہماری ترجیح ہیں”
اقلیتوں کے حقوق کے قومی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک اہم پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے صوبے میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ پر زور دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑہ نے بھی ملک میں اقلیتوں کی صورتحال پر روشنی ڈالی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا، "ہماری حکومت اقلیتوں کو تعلیم اور روزگار کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔” انہوں نے صوبے کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب سکھ میرج ایکٹ نافذ کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔ "اس کے ساتھ ہی ہم ہندو میرج ایکٹ اور کرسچن پرسنل لاء پر بھی کام کر رہے ہیں تاکہ تمام اقلیتوں کے حقوق کو یقینی بنایا جا سکے،” انہوں نے مزید کہا۔
مریم نواز نے اقلیتوں کے لیے مختص کیے گئے بجٹ کا بھی ذکر کیا، "ہم نے اقلیتی برادری کے لیے 2 ارب 85 کروڑ روپے کا ریکارڈ بجٹ مختص کیا ہے۔ یہ رقم ان کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے استعمال کی جائے گی۔” انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں اقلیتی کوٹہ کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔دوسری جانب، وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑہ نے اپنے پیغام میں ملک کی ترقی میں اقلیتوں کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا، "ملک کی ترقی اور خوش حالی کے لیے ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔” اروڑہ نے پاکستان میں اقلیتوں کی صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا، "پاکستان میں اقلیتوں کی عبادت گاہیں محفوظ ہیں۔ جو لوگ پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کر رہے ہیں، وہ ناکام ہوں گے۔”
اس موقع پر مقامی اقلیتی رہنماؤں نے حکومتی اقدامات کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایک مسیحی رہنما نے کہا، "ہم حکومت کے ان اقدامات کی تعریف کرتے ہیں۔ تاہم، ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔” ایک ہندو کمیونٹی کے نمائندے نے کہا، "ہمیں امید ہے کہ ہندو میرج ایکٹ جلد ہی منظور ہو جائے گا۔”ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی سمت میں ایک مثبت قدم ہیں۔ تاہم، انہوں نے ان قوانین کے مؤثر نفاذ کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔ ایک سماجی کارکن نے کہا، "قوانین بنانا کافی نہیں ہے، ان کا مؤثر نفاذ بھی ضروری ہے۔”