Baaghi TV

Category: لاہور

  • لاہور :ہنی ٹائپ کے ذریعے بلیک میل کرنے والے گینگ کے خواتین سمیت 8 ملزمان گرفتار

    لاہور :ہنی ٹائپ کے ذریعے بلیک میل کرنے والے گینگ کے خواتین سمیت 8 ملزمان گرفتار

    لاہور : پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ہنی ٹریپ کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کرنے والے بین الاضلاعی گینگ کو بے نقاب کر لیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کی ہدایت پر ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن مغیث احمد ہاشمی کی سربراہی میں انچارج SSOIU اقبال ٹاؤن ڈویژن محمد صفدر نے بڑی کارروائی کی۔کارروائی کے دوران، ہنی ٹریپ کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کر کے رقم ہتھیانے والے بین الاضلاعی گینگ کے 8 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں عقیل، آصف، اشرف، اور عظیم شامل ہیں جبکہ گرفتار خواتین ملزمان میں عروج، کومل، عابدہ بی بی اور شمیم بی بی شامل ہیں۔
    ایس پی انویسٹی گیشن مغیث احمد ہاشمی نے بتایا کہ خواتین ملزمان موبائل فون کے ذریعے امیر لوگوں کو اپنے جال میں پھنساتی تھیں اور پھر مخصوص مقام پر بلا کر، ان کے ساتھ نازیبا ویڈیوز بناتی تھیں۔ اس کے بعد ساتھی ملزمان گن پوائنٹ پر لوگوں کی ویڈیوز بنا کر نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان چھین لیتے تھے۔ملزمان متاثرہ افراد سے فون کروا کر ان کے عزیز و اقارب سے رقم بھی منگواتے اور اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر لیتے تھے۔ اس کے علاوہ، ملزمان متاثرہ شخص کے خلاف زناکاری کی ایف آئی آر بھی درج کروا دیتے تاکہ مزید رقم ہتھیا سکیں۔انچارج SSOIU محمد صفدر نے بتایا کہ ملزمان سے شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز، نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک کیا گیا اور اس نوعیت کی متعدد وارداتوں کا انکشاف ہوا ہے۔
    ایس پی انویسٹی گیشن مغیث احمد ہاشمی نے کہا کہ گرفتار ملزمان کا مضبوط چالان مرتب کر کے انہیں قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس ہمہ وقت عوام کی خدمت کے لیے کوشاں ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔

  • نہم کے نتائج نے طلبا کی چیخیں نکلوا دیں، پنجاب میں لاکھوں فیل

    نہم کے نتائج نے طلبا کی چیخیں نکلوا دیں، پنجاب میں لاکھوں فیل

    پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ نے نہم کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، نہم کے نتائج نے طلبا کی چیخیں نکلوا دی ہیں، ہر تعلیمی بورڈ میں نصف سے زیادہ بچے فیل ہوئے ہیں، کسی بھی بورڈ کا ریزلٹ 50 فیصد سے اوپر نہیں آیا،

    لاہور بورڈ‌میں نتائج کا اعلان چیئرمین لاہور بورڈ زید بن مقصود نے کیا،لاہور بورڈ کے تحت نہم جماعت کے امتحان میں 2 لاکھ 87 ہزار اُمیدواروں نے حصہ لیا تھا جن میں ایک لاکھ 27 ہزار 836 امیدوار کامیاب ہوئے،امتحان میں 1 لاکھ 59 ہزار بچے فیل ہوئے ہیں، امتحان میں کامیابی کا تناسب 44.5 فیصد رہا

    راولپنڈی بورڈ نے بھی جماعت نہم کے سالانہ نتائج 2024 کا اعلان کر دیا، امتحان میں 1 لاکھ 23 ہزار 790 طلباء و طالبات نے شرکت کی، جن میں 61 ہزار 289 طلباء اور 62 ہزار 501 طالبات شامل تھیںم 56 ہزار 749 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ 67 ہزار 34 ناکام رہے، امتحان میں کامیابی کا مجموعی تناسب 45.84 فیصد رہا، جس میں طلباء کی کامیابی کا تناسب 34.63 فیصد اور طالبات کا 56.84 فیصد رہا۔

    ملتان بورڈ نےنہم کےسالانہ امتحان کےنتائج کا اعلان کردیا، تناسب 49.48 فیصد رہا،میٹرک نہم امتحانات میں 139786 طلبا نے حصہ لیا تھا جن میں سے 69169 طلبا امتحان میں پاس ہوئے۔

    فیصل آبادتعلیمی بورڈ نے بھی نویں جماعت کےنتائج کااعلان کردیاہے،کنٹرولر امتحانات کےمطابق،50 فیصدسےزائد طلبہ فیل ہو گئے ہیں، فیصل آباد کا کامیابی کا تناسب48.05 فیصد رہا، امتحان میں1لاکھ 94 ہزار 249 طلبہ نےحصہ لیا،93 ہزار 340طلبہ کامیاب ہوئے،

    نہم کے سالانہ امتحان میں گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ کے تحت امتحان دینے والے ایک لاکھ 35 ہزار 145 امیدوار فیل ہو گئے،گوجرانوالہ بورڈ کا کامیابی کا تناسب 47.38 فیصد رہا ،

    سرگودہا بورڈ میں ٹوٹل ایک لاکھ سات ہزار پانچ سو بائیس میں سے 47288 امیدوار پاس باقی 60000سے زیادہ فیل ہوئے ہیں،بہاول پور بورڈ میں ایک لاکھ پانچ ہزار میں سے 61000ہزار طلبا فیل ہوئے ہیں.

    نہم کے نتائج میں لاکھوں طلبا فیل ہونے پر والدین نے بھی احتجاج کیا ہے تو وہیں پنجاب میں تعلیم پر بھی سوالیہ نشان اٹھ گیا ہے کہ پنجاب کا کوئی بورڈ بھی 50 فیصد سے زائد نتیجہ نہ دے سکا، ہر بورڈ میں نصف سے زئاد طلبا فیل ہوئے ہیں.

    سوشل میڈیا پر صارفین کا کہنا ہے کہ جب سرکاری سکولوں‌کے اساتذہ کبھی احتجاج پر ہوں گے، کبھی پولیو پر ڈیوٹی ہو گی، کبھی الیکشن ڈیوٹی پر ،کبھی مردم شماری ڈیوٹی پر، کبھی حکام کے کہنے میں سکول آنے کی بجائے جلسوں میں حاضری لگائیں گے تو اسی طرح کے ہی نتائج آنے تھے.

  • جنرل (ر ) عارف حسن عہدے پر ہوتے تو آج ہم جشن نہ منا رہے ہوتے،مبشر لقمان

    جنرل (ر ) عارف حسن عہدے پر ہوتے تو آج ہم جشن نہ منا رہے ہوتے،مبشر لقمان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے
    سماجی رابطے کی ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے مبشر لقمان نے پاکستان اولپمکس ایسوسی ایشن کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ عارف حسن پر بھی کڑی تنقید کی، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ ارشد ندیم کی کامیابی کا ایک بڑا کریڈٹ جنرل (ریٹائرڈ) عارف حسن کو دیا جانا چاہیے جنہوں نے ایک بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کو چھوڑ دیا، اگر وہ عہدے پر رہتے تو مجھے یقین ہے کہ ہم آج یہ جشن نہ منا رہے ہوتے۔ یہ شخص 22 سال سے زیادہ عرصے تک تمام کھیلوں کے لیے ایک لعنت تھا جب اس نے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کی سربراہی کی۔

    جنرل ریٹائرڈ عارف حسن تقریباً 20 سال تک پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین رہے، پاکستان کوئی تمغہ نا جیت سکا، وہ جوں ہی ریٹائرڈ ہوئے ان کے بعد پہلی اولمپکس میں ہی پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔

    مبشر لقمان کی پوسٹ پر عارف سندھیلہ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کا کوئی کریڈٹ نہیں جس نے 2012میں یوتھ فیسٹول سے ارشد ندیم کو ہنٹ کیا ،جس نے مارچ میں ارشد ندیم کو تیاری اور جیولن خریدنے کے لئے 25لاکھ کا چیک دیا،جس نے ارشد ندیم کے ویزے کا بندوبست کیا،اور پاکستان اولیمپک ایسوسی ایشن کے جنرل عارف کا سارا کریڈٹ ہے جس نے صرف تباہی کی،واہ لفافے واہ،جیسے ہی عارف حسن کو فارغ کیا گیا اس کے بعد رزلٹ آیا،عارف حسن نے تو کئی سال عدالتی اسٹے آرڈرز پر عہدے پر سانپ بن کر بیٹھنا پسند کیا اور سپورٹس کا بیڑاغرق کیا.

    https://twitter.com/chsandhilaa/status/1821827481747296275

    واضح رہے کہ جنرل ر عارف حسن 20 سال تک پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر رہے، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کے نام ایک خط میں 73 سالہ عارف حسن نے لکھا کہ وہ یکم جنوری 2024 کو عہدہ چھوڑ دیں گے، وہ خرابیٴ صحت کی وجہ سے اپنی ذمے داریوں سے سبک دوش ہو رہے ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ یہ ان کے لیے ایک مشکل فیصلہ تھا۔ ان کے طویل دورِ صدارت کے دوران پاکستان نے اولمپک کے کسی بھی کھیل میں، کوئی بھی میڈل نہیں جیتا جس کی وجہ سے انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا،ان کی کارکردگی پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے بھی کئی بار ان کی برطرفی کا کئی بار مطالبہ سامنے آتا رہا،لیکن انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی حمایت کی وجہ سے وہ بار بار اس عہدے پر منتخب ہوتے رہے،

    ارشد ندیم نے اپنی محنت سے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا۔بلاول

    ارشدندیم کو قومی اسمبلی میں‌خراج تحسین ،سحر کامران نے کی قرارداد پیش

    سینیٹ اجلاس میں ارشد ندیم کو مدعو کرنے کا فیصلہ

    ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا وہ بھی میرا بیٹا ہے،بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کی والدہ

    گولڈ میڈل پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں، ارشد ندیم

    بیٹے کو گلے لگانے کیلئے بے چین ہوں،والدہ ارشد ندیم

    افواج پاکستان کے سربراہان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

    پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک گولڈ مڈل جتوا دیا

  • گولڈ میڈل پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں، ارشد ندیم

    گولڈ میڈل پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں، ارشد ندیم

    پیرس اولمپکس میں 40 برس بعد پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ جیولین تھرور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ آج میرا دن تھا، میں اس سے زیادہ دور بھی تھرو کر سکتا تھا۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ میں ردھم میں تھا اور پرامید تھا کہ گولڈ میڈل جیتوں گا، گولڈ میڈل کے ساتھ 14 اگست منائیں گے ، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور اپنے کوچ کا شکر گزار ہوں ،اپنے والدین کی دعائیں میرے ساتھ تھیں ، پاکستانی قوم کی دعاؤں سے گولڈ میڈل جیتا ہوں، آج میں کامیاب ہوا گولڈ میڈل پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں، مجھے بتایا گیا کہ پاکستانی قوم جاگ رہی ہے میرے لئے، اب 14 اگست آ رہا ہے، اس کو بھر پور طریقے سے منائیں گے

    بیٹے کو گلے لگانے کیلئے بے چین ہوں،والدہ ارشد ندیم

    افواج پاکستان کے سربراہان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

    واضح رہےکہ پاکستان نے آخری مرتبہ 8 اگست 1992 کو اولمپکس میڈل پوڈیم پر قدم رکھا تھا جب قومی ہاکی ٹیم نے بارسلونا اولمپکس میں نیدرلینڈز کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا تھا ، پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا جوکہ ہاکی ٹیم نے ہی دلوایا تھا،ارشد ندیم پاکستان کو انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل دلوانے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں

    پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک گولڈ مڈل جتوا دیا

    پیرس اولمپکس میں پاکستانی جیولین تھرور ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی،گولڈ میڈل جیتنے پر صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر رہنماؤں نے مبارکباد پیش کی ہے،

    ارشد ندیم آپ پوری قوم کا فخر ہیں،صدر مملکت
    صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم آپ پوری قوم کا فخر ہیں، ارشد ندیم کی جیت پوری قوم کی جیت ہے، شاندار اولمپکس ریکارڈ قائم کرنا، طویل ترین جیولین تھرو بڑا کارنامہ ہے، پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے تمغہ جیت کر آپ نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا،ارشد ندیم نے اولمپکس جیسے بڑے مقابلے میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

    شاباش ارشد ندیم ،آپ نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا.وزیراعظم
    وزیراعظم شہباز شریف نے ارشد ندیم کی جانب سے جیولین تھرو میں اولمپک میڈل جیتنے پر مبارک باد دی اور کہا کہ اولمپک کی 118 سالہ ہسٹری میں منفرد تاریخی ریکارڈ قائم کرنے پر ارشد ندیم آپ ڈھیروں مبارکباد کے مستحق ہیں۔شاباش ارشد ندیم ،آپ نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا.پاکستان کو 32 سال بعد گولڈ میڈل دینے پر ہر پاکستانی آپکا شکرگزار ہے۔اولمپک میں تاریخ رقم کر کے آپ نے ثابت کیا کہ ارادے مضبوط ہوں تو ناممکن ممکن بن جاتا ہے۔قوم کے بیٹے اولمپئین ارشد ندیم پر والدین ہی نہیں ہم سب کو ناز ہے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ارشد ندیم کو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ارشد ندیم نے بھرپور محنت اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا ہے،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کیا۔

    ارشد ندیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، بلاول
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ ارشد ندیم نے اولمپکس کے انفرادی مقابلوں میں پاکستان کیلئے تاریخ میں پہلا طلائی تمغہ حاصل کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

    ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر پورے ملک کو ان پر فخر ہے،وزیر داخلہ
    وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر پورے ملک کو ان پر فخر ہے،ریکارڈ کے ساتھ اولمپک گولڈ میڈل جیتنا آپ کی سخت محنت لگن اور کمٹمنٹ کا نتیجہ ہے۔

    میئر سکھر کا ارشد ندیم کو سونے کاتاج پیش کرنے کا اعلان
    پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے پر میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے اسپورٹس اسٹیڈیم کو ارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم کو سونے کا تاج پیش کریں گے، اولمپکس میں پاکستان کیلئے سونے کا تمغہ جیتنے پر سکھر میں زیر تعمیر نیو اسپورٹس اسٹیڈیم کو بھی ’ارشد ندیم اسٹیڈیم‘ کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    مرتضیٰ وہاب کا ارشد ندیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان
    میئر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے سندھ حکومت کی جانب سے ارشد ندیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعامی رقم کا اعلان کیا ہے، مرتضٰی وہاب کا کہنا تھا کہ تھرو پھینکنے کے معاملے میں پہلے پوزیشن بھی ارشد ندیم کی ہے جبکہ دوسرا بڑا تھرو بھی انہوں نے ہی پھینکا ہے، شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، 40 سال بعد اولمپکس میں پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر سندھ حکومت کی جانب سے انہیں 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کرتے ہیں

    ارشد ندیم کی کامیابی ہر پاکستانی نوجوان کے لیے مشعل راہ ہے،عطا تارڑ
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے جیولین تھرور ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی او ر کہا کہ ارشد ندیم نے اپنی محنت، لگن اور صلاحیت سے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی کسی سے کم نہیں۔ پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر آپ نے تاریخ رقم کردی ہے۔ ارشد ندیم کی کامیابی ہر پاکستانی نوجوان کے لیے مشعل راہ ہے، ان کی کامیابی نوجوانوں کو کھیل کی دنیا میں آگے بڑھنے کی ترغیب دے گی۔ ارشد ندیم کی جیت پوری قوم کی جیت ہے، آپ کو میری طرف سے لاکھوں مبارکباد۔

    ارشد نے واقعی بہت اچھی تھرو کی، انہیں اور ان کے ملک کو مبارک ہو۔ نیرج چوپڑا
    پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے ٹاپ جیولین تھرو کھلاڑی نیرج چوپڑا کا ردعمل سامنے آیا ہے انکا کہناتھا کہ اگرچہ انہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن یہ ارشد ندیم کا دن تھا، ملک کے لیے تمغہ جیتنے سے ہمیشہ خوشی ملتی ہے، جب بھی ہم ملک کے لیے کوئی تمغہ جیتتے ہیں، تو ہم سب خوش ہوتے ہیں اب کھیل کو بہتر کرنے کا وقت آگیا ہے،بھارت کا قومی ترانہ بھلے ہی آج نہیں بجایا گیا ہو، لیکن مستقبل میں یہ کہیں اور ضرور بجایا جائے گا ارشد نے واقعی بہت اچھی تھرو کی، انہیں اور ان کے ملک کو مبارک ہو۔

    قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو گولڈ میڈل سے آج نوازا جائیگا
    پاکستان کے لیے اولمپکس میں 40 سال بعد گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو آج انعام دیا جائے گا، ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے پاکستان کے ارشد ندیم کو ایک کروڑ 40 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، پیرس اولمپکس میں قومی اتھلیٹ ارشد ندیم کو گولڈ میڈل سے آج نوازا جائیگا،پاکستانی وقت کے مطابق کھلاڑیوں میں میڈل تقسم کرنے کی تقریب 4 بجکر 50 منٹ پر شروع ہوگی،میڈل تقریب میں ارشد ندیم سمیت پیرس اولمپکس کے 13ویں روز فائنل جیتنے والے والے کھلاڑیوں کو میڈل دیے جائینگے،میڈل تقریب آئفل ٹاور کے قریب چیمپئنز پارک میں ہوگی،گزشتہ رات ارشد ندیم نے جیولن تھرو فائنل میں 92.97 میٹر کی ریکارڈ تھرو لگا کر گولڈ میڈل جیتا تھا، ارشد ندیم کا پیرس اولمپکس کی اختتامی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا امکان ہے،ارشد ندیم فوری وطن واپس آنے کے خواہشمند ہیں، پاکستانی اسٹارارشد ندیم اور ان کے کوچ سلمان اقبال بٹ کا کل پاکستان روانہ ہونے کا امکان ہے،

    گلوکار علی ظفر کا ارشد ندیم کیلئے انعام کا اعلان ،کہا کھلاڑیوں‌کو سپورٹ ملے تو ….
    پاکستان کے لئے 40 برس بعد گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کے لئے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر نے انعام کا اعلان کیا ہے، ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے علی ظفر نے ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ "ہ میں علی زی فاؤنڈیشن کی جانب سے ارشد ندیم لیے ایک ملین کے انعام کا اعلان کرتا ہوں ، آئیے اپنے ہیروز کی کامیابی کا وہ جشن مناتے ہیں جس کے وہ مستحق ہیں”،علی ظفر کا کہنا تھا کہ میں حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ان کا ہیرو کی طرح استقبال کریں اور ان کے نام پر اسپورٹس اکیڈمی قائم کریں، اگر ہمارے ایتھلیٹس اور کھلاڑیوں کو وہ سپورٹ ملنا شروع ہو جائے جس کے وہ مستحق ہیں تو ہم سال میں 10 گولڈ جیت سکتے ہیں

    گولڈ میڈل جتینے پر پاکستان کے قومی کھلاڑیوں کی ارشد ندیم کو مبارکباد
    گولڈ میڈل جتینے پر پاکستان کے قومی کھلاڑیوں نے بھی ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کی ہے، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کا کہنا تھاکہ ارشد ندیم نے سر دھڑ کی بازی لگائی ہے،سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ریکارڈ تھرو پر ارشد ندیم کو شہزادہ قرار دیتے ہوئے انہیں مبارکباد دی،فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم لاکھوں لوگوں کے لیے متاثر کن شخصیت ہیں، پورا پاکستان فخر سے ارشد ندیم کے ساتھ کھڑا ہے،فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بھی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ ہم فخر کے ساتھ اس تاریخی لمحے کا جشن منا رہے ہیں،قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم آپ کو سلیوٹ ہے، آپ کے عظیم کارنامے کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں، ارشد ندیم، ان کی فیملی اور پوری قوم کو مبارکباد

    ارشد ندیم نے اپنی محنت اور لگن سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ،شیری رحمان
    پیپلز پارٹی کی رہنما،سینیٹر شیری رحمٰان نے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آج کا دن پاکستان کے لیے تاریخی ہے، ارشد ندیم نے اپنی محنت اور لگن سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے،ارشد نے 32 سال بعد ایک بار پھر اولمپکس گیمز میں پاکستان کا پرچم بلند کیا، ارشد ندیم کی کامیابی نے پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں، ان کی اس کامیابی پر پوری قوم ان کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہے۔

    ارشد ندیم نے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر پوری قوم کو یوم آزادی کا تحفہ پیش کیا،رمضان چھیپا
    معروف سماجی رہنما محمد رمضان چھیپا نے ارشد ندیم کو جیولین تھرو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پرمبارکباد دی ،اور کہا کہ شاباش ارشد ندیم ،پوری قوم کو آپ پر فخر ہے ارشد ندیم نے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر پوری قوم کو یوم آزادی کا تحفہ پیش کیا،ارشد ندیم کی انتھک محنت اور قوم کی دعائیں رنگ لائیں،عظیم الشان فتح پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،ارشد ندیم نے اولمپکس جیولین تھرو کے فائنل میں 92.97 میٹر کی تھرو کا ریکارڈ قائم کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ، ارشد ندیم نے بھارت کے نیرج چوپڑا سمیت دیگر ایتھلیٹس کو شکست دے کر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کر دیا،ارشد ندیم نے32 برس بعد پاکستان کیلئے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی ، ارشد ندیم نے تاریخ ساز اور نا قابل فراموش کارنامہ سرانجام دیا جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،

    مریم نواز کا ارشد ندیم کیلیے 10 کروڑ روپے انعام، ارشد ندیم کے نام سے منسوب اسپورٹس سٹی بنانے کا اعلان
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستانی جیولین تھرور ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب نے ارشد ندیم کیلئے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان بھی کیا ہے، مریم نواز کا کہنا تھا کہ جشن آزادی پر ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر قوم کو تحفہ دیا،انہوں نے مشکلات کے باوجود 40 سال بعد پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتا ہے،ساتھ ہی اولمپکس میں نیا ریکارڈ بنانا ارشد ندیم کی محنت، لگن اور قومی جذبے کا ثبوت ہے،پاکستان کا پرچم دنیا میں بلند کرنے والے ہر بیٹے اور بیٹی کو اللہ تعالیٰ ہمیشہ سربلند رکھے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارشد ندیم کے نام سے منسوب اسپورٹس سٹی بنانے کا بھی اعلان کیا۔

  • بیٹے   کو گلے لگانے کیلئے بے چین ہوں،والدہ ارشد ندیم

    بیٹے کو گلے لگانے کیلئے بے چین ہوں،والدہ ارشد ندیم

    پیرس اولمپکس میں پاکستان کو 40 سال بعد پہلا گولڈ میڈل جتوانے والے پاکستانی قوم کا فخڑ ارشد ندیم کی والدہ کا کہنا ہے کہ میں اپنے بیٹے کے استقبال کیلئے پھول لے کر جاؤں گی،

    ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا توانکے گھر کے باہر شہریوں نے جشن منایا، ارشد ندیم کی والدہ کو مبارکباد دی،ڈھول کی تھاپ پر شہریوں نے بھنگڑے ڈالے، اس موقع پر ارشد ندیم کی والدہ کا کہنا تھا کہ بیٹے کی کامیابی کیلئے بہت دعائیں کی ہیں خوشی ہے کہ میرے بیٹے نے ملک کا نام روشن کیا،نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ارشد ندیم کی والدہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کیلئے بہت خوش ہیں، پورے پاکستان سے بھی زیادہ خوش ہیں اور وہ اپنے بیٹے کو گلے لگانے کیلئے بے چین ہیں، میرے بیٹے نے میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا،ارشد ندیم کی بہن کا کہنا تھا کہ آج اتنے خوش ہیں کہ سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا بانٹیں، اس نے جو پاکستان والوں سے وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا وہ گولڈ میڈل لے کر آیا ہے، ارشد ندیم کے بھائی کا کہنا تھا کہ میرے بھائی نے پاکستان کو جیت دی، ہم پرجوش ہیں، بھائی کا بھر پور استقبال کریں گے، ایئر پورٹ جائیں گے.

    ارشد ندیم کی تاریخ ساز کامیابی پر اہل محلہ کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے میاں چنوں کا نام پوری دنیا میں روشن کردیا ہے، ارشد ندیم نے اپنی مہارت کا کمال کرتے ہوئے اولمپکس کی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ کر دیا ساتھ ہی 40 سال بعد پاکستانیوں کے چہروں پر خوشیاں ہی خوشیاں بکھیر دیں، ارشد ندیم نے تاریخ رقم کی تو خود بھی سجدہ ریز ہوگئے اورخوشی سے آنکھیں اشکبار ہوگئیں

    افواج پاکستان کے سربراہان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

    واضح رہےکہ پاکستان نے آخری مرتبہ 8 اگست 1992 کو اولمپکس میڈل پوڈیم پر قدم رکھا تھا جب قومی ہاکی ٹیم نے بارسلونا اولمپکس میں نیدرلینڈز کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا تھا ، پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا جوکہ ہاکی ٹیم نے ہی دلوایا تھا،ارشد ندیم پاکستان کو انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل دلوانے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں

    پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک گولڈ مڈل جتوا دیا

  • دانیہ شاہ اور اسکے دوسرے شوہر حکیم شہزاد کا قومی اسمبلی الیکشن لڑنے کا اعلان

    دانیہ شاہ اور اسکے دوسرے شوہر حکیم شہزاد کا قومی اسمبلی الیکشن لڑنے کا اعلان

    سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ اور انکے شوہر حکیم شہزاد خبروں میں ہیں،دونوں نے ایک اور انٹرویو شادی کے بعد دیا ہے جس میں حکیم شہزاد نے لودھراں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے

    حکیم شہزاد کا کہنا تھاکہ دانیہ لودھراں سے الیکشن لڑے گی اور میں شجاع آباد سے الیکشن لڑوں گا،یہ گپیں نہیں ہیں ہم جو کہیں گے کریں گے، اگر قسمت نے ساتھ دیا تو ہم ملک میں صدارتی نظام لائیں گے اور یہ صرف باتیں نہیں ہیں ہم مشہور لوگ ہیں جو زبان سے نکالیں گے وہ ہوگا،نواز شریف، زرداری سمیت ہم کسی کے ساتھ نہیں جائیں گے،مجھ سے کسی کو خوشامد نہیں ہوتی، میں لیڈر ٹائپ کا بندہ ہوں،

    حکیم شہزاد کا کہنا تھا کہ دانیہ شاہ چاہے ماڈلنگ کریں، ڈرامے یا فلمیں کریں، سیاست کریں یا کاروبار، دانیہ میری طرف سے آزاد ہیں، میں دانیہ پر حکمرانی کرنا ہی نہیں چاہتا میں بالکل رن مرید بن کر زندگی گزار رہا ہوں، میں گھر کے برتن دھوتا ہوں، صفائی کرتا ہوں، دانیہ شاہ کے کپڑے بھی استری کرتا ہوں، دانیہ شاہ نے مجھ سے پیسوں کے لیے شادی نہیں کی ہے، میں دانیہ پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں لگانا چاہتا، میری بس ایک گزارش ہے کہ یہ مجھے چھوڑیں نہیں۔

    صحافی کے سوال پر کہ آپ کی بیٹی بھی آپ سے ناراض ہے، آپ کی بیٹی کا کہنا ہے کہ آپ نے سارے پیسے دانیہ کو دے دیے ہیں، اس معاملات کو کیسے دیکھ رہے ہیں؟جس پر حکیم شہزاد کا کہنا تھا کہ جب کوئی مرد دوسری، تیسری یا چوتھی شادی کرتا ہے تو اس قسم کے مسائل تو پیدا ہوتے ہیں، یہ معاملات چلتے رہتے ہیں، مجھے ان معاملات سے کچھ لینا دینا نہیں ہے، میں نے نکاح اور شادی کر لی ہے، بس بات ختم ہو گئی

    دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ ان کے دوسرے شوہر حکیم ہیں، جن سے ان کی والدہ اپنے لیے دوائی خریدتی تھیں، جس کے بعد ہی ان کے خاندان کے درمیان تعلقات ہوئے اور پھر بات شادی تک جا پہنچی، حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے انہیں شادی کی پیش کش کی، جس پر انہوں نے کافی غور کرنے کے بعد ان سے نکاح کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے نکاح کیا ہے، کوئی غلطی یا گناہ نہیں کیا اور انہیں حق مہر میں پانچ لاکھ روپے سمیت گھر اور گاڑی بھی دی گئی ہے جو کہ شوہر نے اپنی رضامندی سے دی۔اسی دوران دانیہ شاہ کے شوہر نے واضح کیا کہ وہ وکیل نہیں ہیں، انہوں نے دانیہ شاہ کے ساتھ پہلی ویڈیو بطور وکیل بنائی تھی جو کہ وائرل ہوگئی لیکن درحقیقت وہ حکیم ہیں،دانیہ شاہ کی والدہ ان سے دوائی لینے آتی تھیں تو انہیں گھر آنے کی دعوت بھی دیتی تھیں، جسے قبول کرنے کے بعد وہ ان کے گھر گئے، جہاں دانیہ کو دیکھ کر وہ دل ہارے بیٹھے،انہوں نے پہلے ہی دانیہ شاہ اور عامر لیاقت کے معاملے سے متعلق بہت کچھ سن رکھا تھا لیکن اب وہ دعویٰ کرسکتے ہیں کہ دانیہ شاہ نے نہ کوئی ویڈیوز بنائیں، نہ انہیں لیک کیا،جب کہ جب وہ پہلی بار دانیہ شاہ کے گھر گئےتو انہیں وہاں غربت نظر آئی، انہوں نے کراچی میں اپنے خلاف عامر لیاقت کے معاملے پر دائر کیے گئے کیسز کے لئے اپنی ہر چیز فروخت کر رکھی تھی انہوں نے اسی وقت ہی دانیہ شاہ کی مدد کا فیصلہ کیا اور پھر آہستہ آہستہ ان کا دل دانیہ شاہ پر آگیا لیکن انہوں نے انہیں گھاس نہیں ڈالی اور انہیں برباد کرکے رکھ دیا دانیہ شاہ انہیں نظر انداز کرتی رہیں، انہیں میسیجز کا جواب نہ دیتیں اور نہ ہی ان کی فون کالز اٹینڈ کرتیں، جس وجہ سے ان کا سکون برباد ہوگیا، انہیں راتوں کو نیند نہیں آتی تھی وہ ان کے عشق میں برباد ہوگئے تھے۔

    دانیہ شاہ کی حکیم شہزاد کے ساتھ نکاح کی تقریب کی ویڈیو وائرل

    دانیہ میری چوتھی بیوی،عامر لیاقت کا قتل ہوا،حکیم شہزاد

    مجھے مرد کی ضرورت تھی،عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ پھر "دلہن”بن گئی

    فروری 2022 میں عامر لیاقت نے پنجاب کی رہائشی 18 سالہ دانیہ ملک سے تیسری شادی کرلی تھی، جنہوں نے محض تین ماہ بعد مئی میں تنسیخ نکاح کے لیے پنجاب کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی،عامر لیاقت سے خلع ہونے سے قبل ہی مبینہ طور پر دانیہ شاہ کی جانب سے عامر لیاقت کی مبینہ آڈیو اور نازیبا ویڈیوز لیک کی گئی تھیں جس کے کچھ عرصے بعد 9 جون کو عامر لیاقت کی موت ہو گئی تھی،بعد ازاں عامر لیاقت حسین کے بچوں اور پہلی بیوی بشریٰ اقبال نے دانیہ شاہ کے خلاف کیس دائر کر رکھا ہے جبکہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی وراثت میں اپنا حصہ حاصل کرنے کیلئے کچھ عرصہ قبل 2 کروڑ روپے میں وکیل مقرر کرلیا تھا

    چند ماہ منظرِ عام سے مکمل طور پر غائب رہنے کے بعد اب دانیہ شاہ کی چند ایسی ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں وہ اپنے دوسرے نکاح کی تصدیق کر رہی ہیں،ممکنہ طور پر 5 مئی کو احمد شہزاد نے جب دانیہ کی مدد کرنے کا اعلان کیا وہ اس کے بعد یا اس سے پہلے ہی نکاح کرچکے تھے۔

    ٹک ٹاکر دانیہ شاہ انسٹاگرام پر تو موجود تھیں لیکن اب وہ ٹویٹر اکائونٹ پر بھی آگئی 

    عامر لیاقت رات رو رہے تھے، کہہ رہے تھے میں مر جاؤں گا، ملازم

    اناللہ واناالیہ راجعون، ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ،آخر وجہ کیا بنی ؟

    ڈاکٹر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے کے حکم امتناعی میں سندھ ہائیکورٹ نے مزید توسیع کر دی ہ

    پولیس نےرکن قومی اسمبلی (ایم این اے) اورمشہور ٹیلی ویژن میزبان عامر لیاقت حسین کی موت کی تحقیقات شروع کردی

    عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر مولانا طارق جمیل کا اظہار افسوس ۔

    عامر لیاقت کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنے کا معاملہ ،

  • پی ٹی آئی رکن اسمبلی بیرون ملک فرار کی کوشش کے دوران ایئر پورٹ سے گرفتار

    پی ٹی آئی رکن اسمبلی بیرون ملک فرار کی کوشش کے دوران ایئر پورٹ سے گرفتار

    تحریک انصاف کا رکن اسمبلی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کے دوران ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا

    رکن قومی اسمبلی امتیاز چوہدری کو ملتان ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے، امتیاز چوہدری بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ اینٹی کرپشن حکام کے ہتھے چڑھ گئے،انہیں اینٹی کرپشن نے پہلے بھی گرفتار کیا تھا مگر نامعلوم افراد انہیں چھڑا کر فرار ہو گئے تھے،امتیاز چوہدری قطر جا رہے تھے،تا ہم انہیں کامیابی نہیں ملی،

    اینٹی کرپشن حکام کے مطابق امتیاز چوہدری کا نام اسٹاپ لسٹ میں تھا اور اینٹی کرپشن نے امتیاز چوہدری کو کِک بیکس لینے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا تھا

    قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما امتیاز چوہدری کو 25 جولائی کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا،امتیاز چوہدری کی گرفتاری پر پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہمارے ایم این اے چوہدری امتیاز کو اس وقت اٹھایا گیا جب وہ والدہ کو ملنے جا رہے تھے ہمارے شیخ وقاص ، احمد چٹھہ سمیت سب کے خلاف اینٹی کرپشن کو ایکٹیو کیا گیا ہے ہم اسکی مزمت کرتے ہیں،گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی اراکین نے امتیازچوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا.

  • ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس، ملزم کی گرل فرینڈ تحقیقات میں کلیئر قرار

    ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس، ملزم کی گرل فرینڈ تحقیقات میں کلیئر قرار

    تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کیس میں پولیس نے مقتول کے بیٹے، ملزم قیوم کی گرل فرینڈ کو تفتیش میں کلیئر قرار دے دیا ہے

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم قیوم کی گرل فرینڈ کا ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل میں کوئی کردار تاحال سامنے نہیں آ سکا، لڑکی کا تفیصلی بیان ریکارڈ کیا گیا ہے، لڑکی نے پولیس کو اپنے بیان میں بتا یا کہ اسکی قیوم سے دوستی تھی تا ہم اس نے کبھی بھی قیوم سے بھاری رقم نہیں مانگی، قیوم نے دو بیگز، ایک انگوٹھی اپنے مرضی سے تحفے میں دی تھی،

    دوسری جانب ڈاکٹر شاہد کے قتل کی سپاری کا ایڈوانس اور ریکی کرنے والے مزید تین افراد گرفتار کئے گئےہیں، ڈاکٹر شاہد کے قتل کی ایڈوانس رقم سولہ لاکھ روپے ایک حجام نے وصول کی تھی، ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس میں بیٹے قیوم سمیت ملزمان کی تعداد پانچ ہوگئی ہے، شوٹر اور مزید ایک سہولت کار کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں

    واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی وہاڑی سے رینٹ پر لی گئی تھی،ڈاکٹر شاہد صدیق کو قتل کرنے سے پہلے شوٹر نے گاڑی کی نمبر پلیٹ تبدیل کی ، واردات کے بعد شہر سے باہر نکلتے ہوئے گاڑی کی اصل نمبر پلیٹ لگائی گئی ،ملزم قیوم اور شہریار گزشتہ 8 سال سے دوست ہیں،شہریار ویلنشیاء ٹاؤن میں کسی دوست کے پاس رہائش پذیر تھا ملزم قیوم شامل تفتیش کی جانے والی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا ،

    بیٹے نے اپنی گرل فرینڈ کو گاڑی گفٹ کرنے کے لیے 13 کروڑ روپے مانگے تھے۔ قاتل بیٹا آئس کا نشہ کرتا تھا اور والد سے 30 لاکھ ماہانہ جیب خرچ کا تقاضا کرتا تھا لیکن والد 5 لاکھ روپے دیا کرتے تھے۔ ملزم نے چند ماہ پہلے اپنے گھر ہی چوری بھی کروائی تھی۔ ڈاکٹر شاہد اپنے بیٹے کو بری صحبت سے دور رہنے کا کہتے تھے،ڈاکٹر شاہد کیس میں تینوں اجرتی قاتل آپس میں رشتہ دار ہیں، مفرور ملزمان آپس میں باپ، بیٹا اور بھتیجا ہیں، ملزمان چوری کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ہیں، ملزمان گاڑی چوری کے متعدد کیسز میں اسلام آباد اور لاہور میں چالان ہوچکے ہیں، ڈاکٹر شاہد صدیق پر پہلا قاتلانہ حملہ بھی انہی ملزمان نے کیا تھا، ملزمان چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر شاہد صدیقی قتل کیس میں پولیس نے مقتول کے بیٹے کو گرفتار کر لیا تھا،میڈیا رپورٹس کے مطابق او سی یو ٹیم نے ڈاکٹر شاہد صدیق کے بیٹے قیوم شاہد کو ٹھوس شواہد پر حراست میں لیا، قیوم نے مبینہ طور پر شوٹر کی مدد سے اپنے والد کو قتل کروایا،ڈاکٹر شاہد کے قتل کا مقدمہ ان کے دوسرے بیٹے تیمور کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، پولیس حکا کے مطابق ڈاکٹر شاہد کی نماز جنازہ بھی قیوم شاہد نے پڑھائی تھی جس کو گرفتار کیا گیا ہے

    لڑکی سے شادی کی خواہش،باپ انکاری،بیٹے نے دو کروڑ دے کر باپ قتل کروا دیا
    پولیس نے کہا کہ مقتول ڈاکٹر کی نماز جنازہ بھی بیٹے قیوم شاہد نے پڑھائی تھی،دوران تحقیقات انکشاف ہوا کہ ڈاکٹر شاہد صدیق کے بیٹے قیوم نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر والد کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی، قیوم ایک لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا مگر والد انکاری تھے، قیوم نے جنوری میں بھی اپنے والد پر قاتلانہ حملہ کروایا تھا،ملزم قیوم نے جنوری میں اپنے والد کے قتل کی ڈیل 50 لاکھ روپے میں کی اور ڈاکٹر شاہد صدیق پر دوسرا حملہ 2 کروڑ روپے میں کروایا گیا،جس روز واقعہ ہوا اسی دن سفید کارنے صبح 9 بج کر 50 منٹ پر ڈاکٹر شاہد کی ریکی کی تھی، اسی کار میں ڈاکٹر شاہد کا بیٹا قیوم بھی موجود تھا، جمعہ کے روز مقتول نے بینک سے رقم نکلوا کر مستحق افراد میں تقسیم کی اس دوران بھی مشکوک کار ڈاکٹر شاہد کا تعاقب کرتی رہی،

    ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں مقتول کے بیٹے تیمور صدیق کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے،درج مقدمے کے مطابق مدعی مقدمہ تیمور صدیق کا کہنا ہے کہ میں اپنے والد، بھائی اور چچا کےہمراہ جامع مسجد خضریٰ سے جمعہ کی نماز ادا کر کے مسجد سے باہر آ کر اپنی گاڑیوں میں بیٹھنے لگے،ہماری گاڑیاں مسجد کے گیٹ سے کچھ فاصلے پر تھیں،جونہی میں اور میرے والد اپنی گاڑی کے پاس آئے تو گاڑی سے پیچھے چند قدموں پر تین چار نامعلوم افراد کھڑے تھے،ان میں سے ایک ہماری گاڑی کی طرف آیا میرے والد نے گاڑی میں بیٹھنے کے لئے دروازہ کھولا ہی تھا کہ اس نے 30 بور پسٹل سے میرے والد پر فائرنگ کر دی،فائر میرے والد کے جسم کے بائیں طرف کے حصوں پر لگا،وہ گولی لگنے کے بعد گرپڑے،ملزم کا حلیہ رنگ گندمی،جسم بھاری،قد تقریبا پانچ فٹ، عمر 30سے 35 برس،شلوار قمیض پہنی ہوئی تھی،ان تمام ملزمان کو سامنے آنے پر ہم شناخت کر سکتے ہیں،ہم اپنے والد کو ہسپتال لے کر جا رہے تھے کہ راستے میں انکی موت ہو گئی،میرے والد پر چھ سات ماہ قبل بھی قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے،

    میں نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ نہیں کیا،آمنہ کی درخواست ضمانت دائر

    خلیل الرحما ن قمر کیس،آمنہ عروج کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھجوا دیا گیا

    نازیبا ویڈیو”لیک” ہونے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا،خلیل الرحمان قمر کا دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر کو زنا کے جرم میں کیوں نہیں پکڑا جارہا؟صارفین برہم

    خلیل الرحمان قمر کی ایک اور "ویڈیو "آنے والی ہے

    تھانے میں آمنہ کو کرنٹ لگایا گیا،خلیل سے معافی مانگو

    خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟

    میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں

    خلیل الرحمان قمر کیس،مرکزی ملزم حسن شاہ گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کی کہانی،مکمل حقائق،ڈرامہ نگاری سے ڈرامائی بیان

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟

  • نومئی کے واقعات کی فوٹیجز سامنے آ گئیں،حساس عمارتوں کی جانب پیش قدمی،توڑ پھوڑ

    نومئی کے واقعات کی فوٹیجز سامنے آ گئیں،حساس عمارتوں کی جانب پیش قدمی،توڑ پھوڑ

    نو مئی کے واقعات کی فوٹیجز سامنے آئی ہیں  ویڈیو میں پی ٹی آئی کارکنان کو جناح ہاؤس، جی ایچ کیو اور دیگر حساس عمارتوں کی جانب پیش قدمی، ہلہ بولنے اور توڑ پھوڑ کرتے دیکھا جا سکتا ہے

    پی ٹی آئی رہنما کارکنان کو حساس عمارتوں کی جانب پیش قدمی پر اکسا رہے ہیں،تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ کارکنان کو کہتے ہیں کہ ہر ماں، ہر بچہ، ہر بیٹی، ہر باپ اور بیٹا کسی کا انتظار نہ کرے، جی ایچ کیو پہنچے،فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے شہریار آفریدی کارکنان کو جی ایچ کیو پہنچنے کی ہدایت کر رہے ہیں،شہر یار آفریدی کہتے ہیں کہ علی نواز اعوان سے بات کی، انہوں نے اسد عمر کا پیغام سنایا، اسد عمر اور مراد سعید کی ہدایات پر عمل کریں گے،جی ایچ کیو پہنچیں

    پی ٹی آئی رہنما مراد سعید بھی کارکنان کو اشتعال دلاتے رہے اور کہتے رہے کہ کوئی کسی کا انتظار نہ کرے، انقلاب کا وقت آن پہنچا ہے،پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹریاسمین راشد بھی کہہ رہی ہیں کہ جناح ہاؤس چلیں،شاہ محمود قریشی نے بھی اپنے بچوں ،فیملیز کے ساتھ نکلنے کا کہا، اسد قیصر نے بھی کہا کہ سب نے نکلنا ہے،علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارے پاس ایک ہی راستہ ہے ہم نے ہر حد تک جانا ہے، پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں اور کہا کہ پلیز آپ لوگ میرا ساتھ دیں، پہنچیں آپ لوگ غازی گھاٹ،پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار نے خطرناک لب و لہجہ میں کہا کہ اگر خان نہیں تو پاکستان نہیں،عثما ن ڈار نے کارکنان کو کہا کہ ہم نے ایک ہو کر جناح ہاؤس جانا ہے،عالیہ حمزہ کہتی ہیں کہ آج ریڈ لائن کراس ہو گئی، عوام آئی ہوئی ہے اور کورکمانڈر ہاؤس کے گھر کےباہر کھڑی ہے،فلک جاوید ،صنم جاوید کا کہنا تھا کہ ہمارے لیڈر کے ہاتھ پر گریبان ڈالا گیا ہم بار بار کہتے رہے کہ ہاتھ نہ ڈالو،ہم ہاتھ توڑیں گے، ریڈ لائن کراس کر لی اب ردعمل کے لئے تیار رہو.فرخ حبیب کہتے ہیں کہ جہاں بھی ہیں باہر نکلیں ،میں بھی پہنچ رہا ہوں.

    عمران خان کا بیان اور سانحہ 9 مئی کے ناقابل تردید شواہد

    فریج،سائیکل آ گئی،اب کلب بھی جیل میں بنا دیں تاکہ ناچ گانے کا پروگرام چل سکے،عطا تارڑ

    کل “شیخ مجیب بیانیہ” زمیں بوس ہوا اور آج عمران خان بیانیہ ڈھے گیا

    معافی مانگوں گا لیکن آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں،عمران خان

    جن کے پاس طاقت ہے ان سے ہی بات کروں گا ،عمران خان

    نومئی واقعہ، بشریٰ بی بی 12 مقدمات میں نامزد

    نومئی مقدمے، عمران خان کا پنجاب فارنزک ٹیم کو ٹیسٹ دینے سے انکار

    نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

    9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

    9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

    عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

    اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

  • مریم نواز عمران خان کے شہر پہنچ گئیں، پولیس کی صحافیوں سے بھی بدتمیزی

    مریم نواز عمران خان کے شہر پہنچ گئیں، پولیس کی صحافیوں سے بھی بدتمیزی

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سابق وزیراعظم عمران خان کے شہر میانوالی پہنچ گئی ہیں

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف لاہور سے میانوالی کے لیے روانہ ہوئی تھیں،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا طیارہ ایم ایم عالم ائیر بیس لینڈ کرگیا.وزیراعلی مریم نواز کچھ دیر میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کریں گی،وزیراعلی پنجاب ڈی سی آفس کے میٹنگ روم میں ن لیگ کے اہم رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گی،وزیراعلی مریم نواز میانوالی کے مسائل، ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سے بریفنگ لیں گی۔،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف میانوالی کے مختلف ہسپتالوں کا معائنہ کریں گی،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف میانوالی کے ڈیولپمنٹ پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیں گی،وزیر اعلیٰ مریم نواز میانوالی کے لئے سی ایم اینیشی ایٹوز پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیں گی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی میانوالی آمد پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،

    https://twitter.com/qaisarthethia/status/1821469196435193860

    قبل ازیں میانوالی میں وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد سے قبل پولیس صحافیوں کے ساتھ اور لیگی کارکنان کے ساتھ بدتمیزی پر اتر آئی ۔ جنرل ہسپتال میں مریضوں کا داخلہ بھی بند کردیا ۔ پولیس نے ہسپتال کے دروازے بھی بند کر دیئے ۔ پولیس چوک چوراہوں پر شہریوں کو پریشان کرنے لگی،ہسپتال کے مین گیٹ پر صحافیوں کے ساتھ بھی بدتمیزی کی گئی، اس موقع پر ن لیگی کارکنان بھی موجود تھے، صحافیوں کو کہا گیا کہ مریم نواز کے ساتھ اپنا میڈیا موجود ہو گا، مقامی میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں دی جائے گی،وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ میانوالی کے شہریوں کے لئے عذاب بنا ہوا ہے.

    عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

    عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر