Baaghi TV

Category: لاہور

  • پیپلز پارٹی پنجاب میں اپنی حکومت بنانے کے لیے تیار ہے،گورنر پنجاب

    پیپلز پارٹی پنجاب میں اپنی حکومت بنانے کے لیے تیار ہے،گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اعلان کیا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں اپنی حکومت بنانے کے لیے تیار ہے اور ان کا مقصد بلاول بھٹو کو پاکستان کا وزیراعظم بنانا ہے۔ گورنر پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی بینظیر بھٹو کے وفادار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیالوں کو آصف علی زرداری سے محبت کرنی چاہیے، کیونکہ محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ بلند کر کے ملک کو مشکل سے بچایا۔
    انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ سے اتحاد پر کارکنوں کو شکوہ رہتا ہے، کیونکہ ن لیگ نے ہمارے ساتھ سیاسی کارروائیاں کی ہیں۔ لیکن پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کے مفاد میں فیصلے کیے اور قربانیاں دیں۔ ایک جماعت نے عوام کو بھڑکایا اور گالی گلوچ کی سیاست کی، لیکن پیپلز پارٹی نے ملک کے اداروں کے ساتھ کھڑے ہو کر اپنی سیاست کو نقصان پہنچایا۔
    سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ کی نہیں بلکہ پنجاب کی جماعت ہے اور ان کا مقصد بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں پیپلز پارٹی نے لاہور، پنجاب اور ملک سے جیتنا ہے اور ان کے ہوتے ہوئے کوئی بھی پیپلز پارٹی کے ورکرز کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔گورنر پنجاب نے پیپلز پارٹی کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کی بقاء کے لیے اپنی سیاست کو نقصان پہنچایا اور ہمیشہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے قائدین کی قربانیوں کے باوجود ملک کے خلاف بات نہیں کی اور ہمیشہ ملک کے مفاد میں فیصلے کیے ہیں۔سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالوں کو چاہیے کہ وہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے ساتھ کھڑے ہوں اور ملک کی ترقی کے لیے کام کریں۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب  کی  ای بائیک پراجیکٹ میں قسطوں کی کم از کم رقم مقرر کرنے کی ہدایت

    وزیر اعلیٰ پنجاب کی ای بائیک پراجیکٹ میں قسطوں کی کم از کم رقم مقرر کرنے کی ہدایت

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے طلبہ کے لیے ای بائیک پراجیکٹ کی قسطوں کی کم از کم رقم مقرر کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب طلبہ کو سہولیات فراہم کرنے میں ہمیشہ لیڈ کرے گا اور یہ اقدام طلبہ کی زندگیوں میں اہم تبدیلی لائے گا۔تاریخ میں پہلی بار، چیف منسٹر یوتھ انیشیٹو کے تحت پنجاب میں طلبہ کے لیے ای اور پٹرول بائیکس فراہم کی جا رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس پراجیکٹ کو طلبہ کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کا وعدہ کیا ہے، اور ان کا کہنا ہے کہ ذاتی سواری طلبہ کے پیسے اور وقت کی بچت میں مددگار ثابت ہوگی۔
    مریم نواز نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وقت کی بچت اور سفر میں آسانی طلبہ کی تعلیمی استعداد کار میں بہتری کا سبب بنے گی۔ اس پراجیکٹ کے تحت، والدین کے سایہ سے محروم طلبہ کے لیے ای بائیک سکیم میں والدین کی گارنٹی کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ پنجاب کو عالمی سطح پر الیکٹرک ٹرانسپورٹ کے میدان میں آگے بڑھانا ہماری کوشش ہے۔اس کے علاوہ، پنجاب بھر میں ای بائیکس کی چارجنگ کے لیے سولرائزڈ چارجنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے، اور طلبہ کے لیے ای بائیک کی بیٹری کی انشورنس اور وارنٹی بھی فراہم کی جائے گی۔ بائیکس کے ساتھ ہیلمٹ اور کائٹ پروٹیکشن کا استعمال بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ طلبہ کو آمدورفت میں آسانی فراہم کرنے کے لیے ای بائیک کا اقدام خوش آئند ہے۔ اس اقدام سے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی، اور کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سولرائزڈ چارجنگ اسٹیشن بھی قائم کیے جائیں گے۔

  • لاہور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی کی مینار پاکستان جلسے کی درخواست پر جواب طلب

    لاہور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی کی مینار پاکستان جلسے کی درخواست پر جواب طلب

    لاہور ہائی کورٹ،تحریک انصاف کی 14 اگست کو مینار پاکستان گراؤنڈ پر جلسے کی اجازت کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔

    سماعت کے دوران عدالت نے سوال کیا کہ حکومت کا استحقاق ہے یا پالیسی کہ وہ جلسے جلوس کی اجازت دے یا نہیں دے؟ 14 اگست کو بھی عوام کو تہوار منانے کی اجازت نہیں؟درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ صرف پی ٹی آئی کو جلسے جلوس کی اجازت نہیں دی جا رہی، ہم یقین دلاتے ہیں کہ پُرامن جلسہ کریں گے،سرکاری وکیل نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات پر پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، استحکام پاکستان پارٹی اور پیپلز پارٹی کو بھی جلسوں کی اجازت نہیں دی گئی،عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست پر 14 اگست کو عوامی اجتماع کی اجازت نہ دینے پر پالیسی طلب کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ اور ڈپٹی کمشنر سے کل رپورٹ طلب کر لی۔

  • عدالت میں اسد عمر کی طبیعت بگڑ گئی

    عدالت میں اسد عمر کی طبیعت بگڑ گئی

    انسداد دہشت گردی عدالت میں اسد عمر کی طبیعت بگڑ گئی

    سابق وفاقی وزیر اسد عمر لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے تھے جہاں ان کی طبیعت ناساز ہوئی،وکیل اسد عمر کا کہنا تھا کہ اسد عمر کو دل میں تکلیف ہوئی ہے۔ اسد عمر کو کمرہ عدالت سے اٹھا کر مرکزی گیٹ پر موجود گاڑی میں منتقل کیا گیا۔ زین قریشی اسد عمر کو لیکر پی آئی سی روانہ ہو گئے جہاں انکا چیک اپ کروایا گیا،ہسپتال ذرائع کے مطابق اسد عمر کی ای سی جی رپورٹ ٹھیک ہے، اسد عمر کا بلڈ پریشر کم ہو گیاتھا،

    اسد عمر نو مئی کے مقدمات میں عدالت پیش ہوئے تھے،

  • سی ای او ایمرا میڈیا گروپ آصف بٹ کی والدہ وفات پا گئیں

    سی ای او ایمرا میڈیا گروپ آصف بٹ کی والدہ وفات پا گئیں

    سی ای او ایمرا میڈیا گروپ آصف محمود بٹ اور پنجاب ریونیو رپورٹر ایسوسی ایشن کے صدر عامر محمود بٹ کی والدہ ماجدہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں۔ انا للّٰہ وانا الیہ رجعون

    اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ مغفورہ کی بخشش فرمائے مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔آمین ثم آمین یا رب العالمین

    آصف بٹ کی والدہ کی نماز جنازہ آج 6 اگست بروز منگل بعد از نماز ظہر بمقام نوری مسجد ۔ لیاقت چوک سبزہ زار لاہور میں ادا کی جائے گی اور تدفین ان کے آبائی قبرستان پیر رونقی قبرستان عامر روڈ شادباغ لاہور میں کی جائے گی۔
    پتہ رہائش ۔ 382- جے سبزہ زار لاہور

    سیینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان، ودیگرصحافیوں نے آصف بٹ کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ، اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی، لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے.

  • لاہور میں جماعت اسلامی کا دھرنا: تیاریاں عروج پر

    لاہور میں جماعت اسلامی کا دھرنا: تیاریاں عروج پر

    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کے اعلان کے مطابق لاہور میں دھرنے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ امیر لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے امیر غربی عبدالعزیز عابد کے ہمراہ زون 165 کا دورہ کیا اور دھرنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔زون 165 کے اجلاس میں امیر زون رانا اصغر علی، سیکرٹری شاہد ملک، نائب امیر غربی سید راشد داؤد اور دیگر کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر عبدالعزیز عابد نے کہا کہ اسلام آباد دھرنے میں زون 165 کی بڑی تعداد شریک ہو چکی ہے، اور اب بھی حافظ نعیم الرحمان کی کال پر ہم دھرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کا دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا اور حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فارم 47 کے حوالے سے جماعت اسلامی کی جدوجہد عوام کو ریلیف دلانے کے لیے ہے اور اس مقصد کے حصول تک دھرنا ختم نہیں ہوگا۔اجلاس میں ضیاء الدین انصاری نے دھرنے کے لیے کارکنان کی حوصلہ افزائی کی اور تیار رہنے کی ہدایت دی۔ جماعت اسلامی کے کارکنان حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں اور دھرنے کی کامیابی کے لیے مکمل تیاریاں کر رہے ہیں۔

  • وقار یونس آگئے ہیں وہ کھلاڑیوں کو پالش کرنے کی ذمہ داری نبھائیں گے،محسن نقوی

    وقار یونس آگئے ہیں وہ کھلاڑیوں کو پالش کرنے کی ذمہ داری نبھائیں گے،محسن نقوی

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمارا ڈومیسٹک نظام برا نہیں ہے، ہم ہر طریقے سے اپنی ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط کریں گے، ڈومیسٹک اسٹرکچر میں تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے، ڈومیسٹک کو مزید بہتر کرنے کے لیے ڈومیسٹک چیمپیئنز کپ کا آغاز کررہے ہیں جو ہر سال منعقد ہوگا اور تینوں فارمیٹس میں کھیلا جائے گا

    لاہور میں وقار یونس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک چیمپئنز کپ کے لیے چیف سلیکٹر کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کریں، اس میں 5 ٹیمیں شامل ہوں گی، یہ کپ پر سال ہوگا، پانچ ٹیموں کے سیٹ اپ کو وقار یونس دیکھ رہے ہیں، وقار یونس آگئے ہیں وہ کھلاڑیوں کو پالش کرنے کی ذمہ داری نبھائیں گے،وقاریونس کو 30 لڑکوں کو پالش کرنے کے لیے ذمہ داری دی جارہی ہے، وقار یونس نے ذمہ لیا ہے کہ اس ٹیم کو کیسے بہترین کرنا ہے، ہم ہر طریقے سے اپنی ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر کریں گے، ڈومیسٹک چیمپیئنز کپ کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا، تینوں فارمیٹس میں چیمپئنزکپ ون ڈے، چیمپئنزکپ ٹی20، چیمپئنزفرسٹ کلاس ہوں گے، ان تمام اقدامات کا مقصد یہ ہے کہ ہمارے پاس ہر وقت 150 کے قریب بہترین کھلاڑی موجود ہوں، یہ ذمہ میں نے وقار یونس کو دیا ہے کہ ٹیم کو تیار کریں تاکہ جب کھلاڑی چاہیے ہو تو آپشنز موجود ہوں، ڈومیسٹک چیمپئینز کپ میں غیر ملکی کھلاڑی بھی کھیلیں گے اور یہ 150 کھلاڑیوں کا ایک پول ہوگا، اسی طرح جو ہمارا پرانا کھلاڑی ہے جس کو ہم ٹیم دے رہے ہیں اس کو ہم انڈر 19 کی بھی ٹیم دے رہے ہیں، اور ویمن ٹیم بھی دے رہے ہیں، ایک ایک ہائی پرفارمنس سیکٹر ہم ایک ایک ٹیم کو مختص کریں گے، یہ شروعات ہے اور اس کا مقصد ہر طریقے سے ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط کرنا ہے، ہم کمیوں کو پورا کرنے کے لیے یہ سب کر رہے ہیں

    کرکٹ کو نہیں نکھاریں گے تو یہ مزید نیچے چلی جائے گی،وقار یونس
    سابق باؤلنگ کوچ و مشیر چیئرمین پی سی بی وقار یونس کا کہنا تھا کہ میں چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں مجھ پر بھروسا کرنے کے لیے، کرکٹ کے حالات ہمارے سامنے ہیں اور ہمیں اسے مزید بہتر کرنا ہے، پروڈکٹ ہمارے سامنے ہے اور جب تک پروڈکٹ ٹھیک نہیں ہوگا بات آگے نہیں بڑھے گی، یہ فارمیٹ اچھا ہے کہ لیجنڈز اور بڑے کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے اور انہیں ذمہ داریاں دی جائیں، اگر کرکٹرز ہی کرکٹ کو نہیں سنبھالیں گے تو کرکٹ بہت نیچے چلی جائے گی،یہ فارمیٹ مجھے اچھا لگا تھا جب مجھے محسن نقوی نے اس بارے میں بتایا تھا، میں نے کچھ لیجنڈز سے بات کی کہ اس کو مزید آگے کیسے لے جایا جاسکتا ہے، آنے والے وقتوں میں نام بھی بتایا جائے گا کہ کون سے لیجنڈز اس کو مزید آگے لے کر جائیں گے، اس میں ٹی20، ون دے بھی شامل ہے، سابقہ کھلاڑی ہمارے ایڈوائزر کے بورڈ کے طور پر آرہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ 5 کھلاڑی اچھا ایڈوائزری بورڈ بنائیں گے، جب ایڈوائزری بورڈ ہوگا تو اچھی ایڈوائز آئے گی، ہم ویمن کرکٹ کے لیے بھی لوگوں کو لا رہے ہیں،چیزیں بہتر کرنی ہیں، کرکٹ کو نہیں نکھاریں گے تو یہ مزید نیچے چلی جائے گی،چیمپئنز کپ کی تجویز بہت اچھی ہے، امید ہے یہ کام کرے گی، پسند نا پسند والے معاملے کو درست کرنا ہو گا، پسند نا پسند ہماری تاریخ کا حصہ رہا ہے.

    میں نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ نہیں کیا،آمنہ کی درخواست ضمانت دائر

    خلیل الرحما ن قمر کیس،آمنہ عروج کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھجوا دیا گیا

    نازیبا ویڈیو”لیک” ہونے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا،خلیل الرحمان قمر کا دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر کو زنا کے جرم میں کیوں نہیں پکڑا جارہا؟صارفین برہم

    خلیل الرحمان قمر کی ایک اور "ویڈیو "آنے والی ہے

    تھانے میں آمنہ کو کرنٹ لگایا گیا،خلیل سے معافی مانگو

    خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟

    میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں

  • معصوم بچیوں سے نازیبا حرکات کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

    معصوم بچیوں سے نازیبا حرکات کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

    معصوم بچیوں سے نازیبا حرکات کرنے والا سفاک ملزم گرفتار کر لیا گیا

    ایس ایچ او کوٹ لکھپت عمران شیخ کی 15 کال پر بروقت کارروائی، 2 بچیوں سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم بوستان کالونی سےگرفتار کیا گیا،9 سالہ فاطمہ اور 10 سالہ نور فاطمہ ٹال سے لکڑیاں خریدنے گئی ،ملزم فیاض نے دونوں بچیوں کو ورغلایا قریب پلاٹ میں لیے جا کر نازیبا حرکات کیں ،دیر ہونے کے باعث بچیوں کی کزن 7 سالہ ماہ نور پیچھے دیکھنے آئی ،بچیوں کو ملزم کیساتھ دیکھ کر شور کیا جس پر ملزم نےفرار ہونے کی کوشش کی تاہم ملزم کو گرفتار کر لیا ،ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج، جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا، بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،

    حافظ نعیم الرحمان کی اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں سے ملاقات، تعزیت کا اظہار

    اسماعیل ہنیہ کی شہادت،عمران خان کی پراسرار خاموشی،56 گھنٹے بعد دیا ردعمل

    حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا

    حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید

    سراج الحق کی قطر میں حماس کے رہنماؤں اسماعیل ہنیہ اور خالد مشعل سے ملاقات

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

  • مریم اورنگزیب نے عمران خان کو "اقتدار کا منگتا” کہہ دیا

    مریم اورنگزیب نے عمران خان کو "اقتدار کا منگتا” کہہ دیا

    ن لیگی رہنما،پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کو اقتدار کا منگتا کہہ دیا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرپوسٹ کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ”اقتدار کا منگتا“ — اب خود سب سے بڑے غلط فہمی کا شکار ہیں سب ان کی اصلیت سمجھ چکے ہیں۔ مکار بہروپئے نے جھوٹ بول کر چار سال عوام کو غلط فہمیوں کا شکار بنایا، کبھی سائفر لہرا کے تو کبھی امریکہ کا نام لے کر۔ روؤ، چیخوں یا پِٹو این آر او نہیں ملنا، تمہارے خلاف کیس ختم نہیں ہونگے، جواب دینا پڑے گا۔

    مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ 9 مئی کس فرد کے خلاف تھا؟ ایئر بیس پہ حملہ کس فرد کے خلاف تھا؟کرنل شیر خان کا مجسمہ توڑنا کس فرد کے خلاف تھا؟ریڈیو پاکستان پہ حملہ کس فرد کے خلاف تھا؟ فوجی تنصیبات پہ حملہ کس فرد کے خلاف تھا؟قائدِاعظم ہاؤس پہ حملہ کس فرد کے خلاف تھا؟ جی ایچ کیو پہ حملہ ادارے کے خلاف نہیں تو کس فرد کے خلاف تھا؟ ملک کے ڈیفالٹ، معیشت کی تباہی اور مہنگائی کا طوفان لانا کس فرد کے خلاف حملہ تھا؟

  • ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2024-25  میں تین نئے چیمپئنز  ٹورنامنٹس کا اعلان

    ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2024-25 میں تین نئے چیمپئنز ٹورنامنٹس کا اعلان

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن2024-25 میں تین نئے چیمپئنز ٹورنامنٹس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ان ٹورنامنٹس کے انعقاد کا مقصد ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے درمیان فرق کو کم کرنا، ایک سخت زیادہ مسابقتی اور ہائی پریشر کرکٹ کھیلنے کا ماحول فراہم کرنا اور اپنے مستقبل کے اسٹارز کے لیے بہتر آمدنی کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

    مینز ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2024-25میں یہ تین نئے ٹورنامنٹس چیمپئنز ون ڈے کپ، چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ اور چیمپئنز فرسٹ کلاس کپ پہلے سے موجود ٹورنامنٹس کے ساتھ شامل ہونگے جن میں قومی ٹی ٹوئنٹی کپ ، قائداعظم ٹرافی (ریجنل فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ)، پریذیڈنٹ ٹرافی (ڈپارٹمنٹل فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ) ، پریذیڈنٹ کپ ( ڈیپارٹمنٹل 50 اوورز ایونٹ)، اور ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ شامل ہیں۔ یہ سیزن یکم ستمبر 2024 سے 5 اگست 2025 تک جاری رہے گا۔

    تین چیمپئنز ٹورنامنٹس کے اضافے کے بعد پی سی بی اب مردوں کے آٹھ سینئر ٹورنامنٹس میں کل 261 میچز کا انعقاد کرے گا۔ ان تین ایونٹس میں 131 فرسٹ کلاس میچز، دو ایونٹس میں 40 پچاس اوورز کے میچز اور تین ایونٹس میں 97 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔ 2023-24سیزن میں، پی سی بی نے مردوں کے چھ سینئر ٹورنامنٹس میں 203 میچز کا انعقاد کیا تھا جس میں دو ٹورنامنٹس میں 51 فرسٹ کلاس میچز، دو ایونٹس میں 55 پچاس اوورز کے میچز اور 97 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل تھے۔نئے متعارف کرائے گئے چیمپئنز ٹورنامنٹ کی نمایاں خصوصیات یہ ہیں، چیمپئنز کپ کے ہر ایونٹ میں پانچ سائیڈز مقابلہ کریں گی جن کے نام ڈولفنز۔ لائنز۔ پینتھر ۔اسٹالیئنز اور وولز ہیں۔ چیمپئنز کپ کا ہر ایونٹ ڈبل لیگ فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

    گزشتہ تین برسوں سے سب سے بہترین کارکردگی دکھانے والے تقریباً 150 ڈومیسٹک کھلاڑی اور موجودہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے ( مزید تفصیلات وقت پر شیئر کی جائیں گی) ہر ٹیم میں ایک سابق پاکستانی سپر اسٹار بطور مینٹور اور ممکنہ طور پر ایک مالک کے طور پر ہوگا (مینٹور اور مالک کے نام کی تفصیلات کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا) ہر ٹیم کے پلیئر سپورٹ اسٹاف میں ہیڈ کوچ (کم از کم لیول 3 اور فرسٹ کلاس سائیڈ کے ساتھ کم از کم پانچ سال) بیٹنگ/بولنگ/فیلڈنگ کوچز (کم از کم لیول 3، تین سالہ تجربہ)، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ، فزیو تھراپسٹ، انالسٹ، آپریشنز مینیجر، اور میڈیا/ڈیجیٹل میڈیا منیجر شامل ہونگے۔ہر ٹیم کے لیے فیصل آباد ( ہائی پرفارمنس سینٹر فیصل آباد) کراچی (حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر) لاہور (نیشنل کرکٹ اکیڈمی) ملتان (انضمام الحق ہائی پرفارمنس سینٹر) اور سیالکوٹ (ہائی پرفارمنس سنٹر، سیالکوٹ) ٹریننگ اور پریکٹس کے لیے مختص ہو گی۔ ڈومیسٹک کنٹریکٹ 150 کرکٹرز کو اس طرح پیش کیے جائیں گے۔ کیٹگری 1 میں 40 کھلاڑی 550,000 روپے ماہانہ؛ کیٹگری 2 – 50 کھلاڑی 400000 روپے ماہانہ ۔ کیٹگری 3 – 60 کھلاڑی 250,000 ماہانہ

    پچھلے سیزن میں ڈومیسٹک کنٹریکٹس میں اے پلس کیٹیگری کے لیےتین لاکھ اے کیٹیگری کے لیے دو لاکھ روپے۔ بی کیٹگری کے لیے ایک لاکھ پچاسی ہزار۔ سی کیٹگری کے لیے ایک لاکھ ستر ہزار ۔ڈی کیٹگری کے لیے ڈیڑھ لاکھ ای کیٹگری کے لیے ایک لاکھ اور ایف کیٹگری کے لیے پچاس ہزار روپے رکھے گئے تھے۔

    ماہانہ ریٹینرز کے علاوہ کھلاڑیوں کو درج ذیل میچ فیس ملے گی،ریڈ بال کرکٹ کے لیے دو لاکھ روپے۔ پچاس اوورز میں ایک لاکھ پچیس ہزار روپے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ایک لاکھ روپے شامل ہیں. 24-2023 کے سیزن میں ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ کے لیے بالترتیب 80,000 اور 40000 میچ فیس تھی۔ ہر ٹیم کا ایک کارپوریٹ اسپانسر ہوگا۔ آمدنی کے دیگر سلسلے میں براڈکاسٹ اور لائیو اسٹریمنگ کے حقوق، ایونٹ ٹائٹل اسپانسرشپ، گراؤنڈ برانڈنگ کے حقوق، اور ٹکٹوں کی فروخت اور مرچنڈائز شامل ہوں گے۔

    چیمپئنز ون ڈے کپ سے پی سی بی مینز ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2024-25کے سیزن کا آغاز ہوگا جو یکم سے 29 ستمبر تک 21 میچوں کا ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا۔پی سی بی مینز ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا آخری ٹورنامنٹ چیمپئنز فرسٹ کلاس کپ ہوگا جو 28 مئی سے 5 اگست 2025 تک منعقد ہوگا۔اگست 2024 سے ستمبر 2025 کے عرصے میں مردوں کے آٹھ سینئر ٹورنامنٹس کے علاوہ پی سی بی 11 ڈولپمنٹ/ پاتھ وے ٹورنامنٹس بھی منعقد کرے گا جو تین پاکستان شاہینز اور ایک پاکستان انڈر 19 سیریز سے الگ ہوں گے۔ اس کا ممکنہ طور پر مطلب یہ ہے کہ ابھرتے ہوئے اور آنے والے نوجوانوں سے اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں، کلبوں، U15، U17، U19، علاقائی انٹر ڈسٹرکٹ سینئر اور چیلنج لیگ سینئر کی سطح پر تمام فارمیٹس میں تقریباً 13,000 میچز متوقع ہیں۔

    پی سی بی مینز ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2024-25 میں مردوں کے آٹھ سینئر ٹورنامنٹس کی عارضی تاریخیں یہ ہیں (شیڈول، فارمیٹس اور دیگر تفصیلات کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا )

    چیمپئنز ون ڈے کپ یکم تا 29 ستمبر ( پانچ ٹیمیں، 21 میچز ) (نیا ایونٹ)
    پریذیڈنٹ کپ (50 اوورز ) 3 تا 15 اکتوبر (نو ٹیمیں، 19 میچز) (سات ٹیمیں، 24 میچز 2023-24)
    قائداعظم ٹرافی: 20 اکتوبرتا 18 دسمبر ( 18 ٹیمیں، 73 میچز) (آٹھ ٹیمیں، 29 میچز 2023-24)
    چیمپئز ٹی ٹوئنٹی کپ ۔: 21 تا 2 جنوری ( پانچ ٹیمیں، 21 میچز) ( نیا ایونٹ)
    پریذیڈنٹ ٹرافی (فرسٹ کلاس) 6 جنوری تا 7 مارچ (9 ٹیمیں، 37 میچز) (سات ٹیمیں، 22 میچ 2023-24)
    قومی ٹی ٹوئنٹی کپ 13 تا 21 مارچ (18 ٹیمیں، 35 میچز) (18 ٹیمیں، 63 میچز 2023-24 )
    پاکستان سپر لیگ 2025: 10 اپریل تا 25 مئی (چھ ٹیمیں، 34 میچز) (2023-24 میں 34 میچز)
    چیمپئنز فرسٹ کلاس کپ: 28 مئی تا 5 اگست (پانچ ٹیمیں، 21 میچز) (نیا ایونٹ)

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہماری موجودہ اسٹینڈنگز ٹیسٹ میں چھٹے، ون ڈے میں چوتھے اور ٹی ٹوئنٹی میں ساتویں نمبر پر پاکستان کرکٹ کی حقیقی صلاحیت اور میراث کی عکاسی نہیں کرتی۔ عالمی کرکٹ میں اپنا صحیح مقام بحال کرنے کے لیے ہمیں اپنے ڈومیسٹک ڈھانچے میں جدت اور حکمت عملی سے اضافہ، وسعت اور مضبوطی لانی ہوگی۔ تین چیمپئنز ٹورنامنٹس کا تعارف اس سمت میں ایک جرات مندانہ قدم ہے۔

    محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹورنامنٹس ڈومیسٹک کرکٹ سے ہمارے سب سے زیادہ باصلاحیت اور مستقل پرفارمرز کو ہمارے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے ساتھ اکٹھا کریں گےاور ایسا ماحول بنائیں گے جو بین الاقوامی کرکٹ کا آئینہ دار ہو۔ براڈکاسٹ میچز، لیجنڈری مینٹورز، ایلٹ کوچنگ اسٹاف اور وسیع میڈیا کوریج کے ساتھ، یہ ٹورنامنٹ ہمارے کھلاڑیوں کو وہ ایکسپوژر اور تجربہ فراہم کریں گے جس کی انہیں ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹس صرف ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے بارے میں نہیں ہیں بلکہ یہ ہمارے پورے کرکٹ کے ماحولیاتی نظام میں انقلاب برپا کرنے اور پھر سے جوان کرنے کے بارے میں ہیں۔ ہم اسکولز کالجز اور یونیورسٹیز سے انٹرڈسٹرکٹس اور پھر ریجنل اور ڈپارٹمنٹل مقابلوں تک کے پاتھ وے کے ذریعے آنے والی کرکٹ اسٹارز کی نسل کی پرورش کررہے ہیں۔

    محسن نقوی نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے بارے میں ُپر ُامید ہوں ہم بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کے لیے بہترین ٹیلنٹ تلاش کرکے انہیں تیار کرنے کے لیے وقف ہیں ۔چیمپئنز ٹورنامنٹس ہمارے کھلاڑیوں کو یہیں پر بین الاقوامی کرکٹ کی سختیوں اور دباؤ کا تجربہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ یہ ایک مضبوط اور انتہائی مسابقتی ڈھانچہ کی تعمیر کے لیے اہم ہے۔