Baaghi TV

Category: لاہور

  • نو محرم،ملک بھر میں جلوس برآمد،سیکورٹی سخت،ڈبل سواری،موبائل سروس بند

    نو محرم،ملک بھر میں جلوس برآمد،سیکورٹی سخت،ڈبل سواری،موبائل سروس بند

    حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے غم میں ملک بھر میں مجالس کا سلسلہ جاری ہے

    آج نو محرم الحرام کے روز لاہور، کراچی، پشاور اورکوئٹہ سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں شبیہ علم و ذوالجناح کےجلوس برآمد ہو رہے ہیں، کربلا میں تین روز تک بھوک اورپیاس کا سامنا کرنے والے اہل بیت کی یاد میں گلی محلوں میں پانی اورشربت کی سبیلیں لگائی گئی ہیں جب کہ جگہ جگہ لنگر کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے،ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، کئی شہروں میں موبائل سروس بند کی گئی ہے تو وہیں ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے،

    لاہور۔ پانڈو اسٹریٹ سے زیارت برآمد ہو گئی .نو محرم کی مناسبت سے پاؤنڈ آسٹریٹ سے زیارت برآمد ہوئی، روٹ پر پانی ،شربت کی سبیلیں اور وسیع لنگر کا اہتمام کیا گیا زیارت کے جلوس میں بچے اور خواتین بھی شریک ہیں جلوس کے راستے پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کابینہ اور کیبنٹ کمیٹی لا اینڈ آرڈر کو یوم عاشورہ پر سیکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر وزرا کرام نے مختلف ڈویژن اور اضلاع کے دورے کئے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے نویں اور دسویں کے سکیورٹی انتظامات ہر طرح سے فول پروف بنانے کا حکم دیا.

    کراچی میں 9 محرم الحرم کا مرکزی جلوس آج نشتر پارک سے برآمد
    کراچی میں 9 محرم الحرم کا مرکزی جلوس آج نشتر پارک سے برآمد ہوا ہے جلوس سے قبل نشتر پارک میں مرکزی مجلس منعقد کی گئی مجلس سے علامہ شہنشاہ نقوی نے خطاب کیا، نو محرم کے جلوس کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،نشتر پارک، نمائش چورنگی کے اطراف موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل ہے، شہر قائد میں آج اور کل موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے ایم اے جناح روڈ کے اطراف کے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی ایم اے جناح روڈ کے اطراف تعینات کی گئی ہے

    لاہور میں 9 اور 10 محرم کے روز دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے ،انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت شہر میں ڈبل سوار پر مکمل پابندی ہوگی محکمہ داخلہ کی جانب سے ڈبل سواری پر پابندی کا حکم نامہ موصول ہوچکا ہے ، دو روز کے دوران محکمہ داخلہ کے حکم پر من و عن عمل کیا جائے گا اور شہر کے کسی بھی علاقے میں ڈبل سواری کی اجازت نہیں دی جائیگی ڈبل سواری کرنیوالوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے گی

    نویں محرم الحرام ذوالجناح پرسیشن اسلام پورہ تا خیمہ سادات پانڈو اسٹریٹ، ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا گیا،نویں محرم الحرام بروز منگل؛ اسلام پورہ تا خیمہ سادات کے ذوالجناح پروسیشن کےلئے ٹریفک انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،ایس پی سٹی منیر احمد ہاشمی تمام ٹریفک انتظامات کی سپرویژن کریں گے، سی ٹی او عمارہ اطہر نے ایمرجنسی گاڑیوں کیلئے راستہ کلیئر رکھنے کی ہدایت کردی اور کہا کہ جن پوائنٹس سے ٹریفک کو بند کیا جائیگا،چند لمحوں کے لیے بند کیا جائیگا، جلوس گزر تے ہی روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا،

    جلوس برآمد ہونے پر ٹریفک کے لئے ممنوعہ علاقے:
    1: کل بروز منگل پانڈو سٹریٹ ساندہ روڈ کی جانب سے کسی قسم کی ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی، بلاک سیداں کیطرف ساندہ روڈ سے کسی قسم کی ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی، چوک ساندہ خورد سے براستہ حیدر روڈ جانب نیلی بار ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی، نوری بلڈنگ کیطرف آخری بس سٹاپ کی جانب سے اور ساندی روڈکی جانب سے ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی، نیلی بار چوک سے جانب مین بازار ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی،  چوک حیدر روڈ کی جانب ساندہ روڈ کی جانب سے سابقہ سیکرٹری آر ٹی اے آفس سائیڈ سے ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائے گا،  ٹرن نیلی بار سے جانب نیلی بار چوک ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائے گا، چوک سول سیکرٹریٹ سے جانب اسلام پورہ ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائے گا، ٹرن پٹرول پمپ نزد دفتر ڈی ایس پی اسلام پورہ سے جانب سول سیکرٹریٹ ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائے گا۔  چوک پی ایم جی سے جانب سول سیکرٹریٹ ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا، چوک استنبول سے چوک چرچ ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا، لاج روڈسے بھی چوک چرچ ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائے گا، لائیبریری روڈ سے جانب ریونیو بورڈ آفس ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔ چوک ٹولنٹن مارکیٹ سے چوک پرانی انار کلی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔چوک بوٹا محل سے جانب اے جی آفس ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا،  چوک جی پی او سے جانب اے جی آفس ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا،  بابا موج دریا سے جانب خیمہ سادات ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔ چوک جین مندر سے جانب ایڈورڈ روڈ جانب خیمہ سادات ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔ فرید کوٹ روڈ سے جانب جین مندر خیمہ سادات ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔ چوک جین مندر سے جانب پرانی انارکلی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔ ربانی روڈ سے جانب پرانی انارکلی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔

    ٹریفک کی روانی کے لئے متبادل روٹ پلان
    آخری بس سٹاپ سے تمام ٹریفک جانب ساندہ فردوس سینما ساندہ روڈ MAO کالج کے راستے آگے جاسکے گی،ٹریفک ایم اے او کالج ساندہ روڈ سے براستہ آخری بس سٹاپ ساندہ کی جانب جاسکے گی۔ آزادی فلائی اوور سے آنے والی ٹریفک کو چوک ضلع کچہری سے جانب R/Oجی سی کالج کیطرف ڈائیورٹ کیا جائیگا،  فیروز پور روڈ سے آ نے والی ٹریفک کو چوک LOSسے گندا نالہ کیطرف ڈائیورٹ کیا جائیگا۔ملتان روڈ سے آنے والی ٹریفک کو سمن آباد موڑ سے جانب ڈبل سڑکاں رنگ روڈ ڈائیورٹ کیا جائیگا۔کوئی بھی ڈائیورشن مستقل نہیں ہوگی بلکہ جلوس کی موومنٹ کے ساتھ ساتھ ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا جائیگا

    ٹریفک کے لئے ممنوعہ علاقے:
    پانڈو سٹریٹ اسلامپورہ، بلاک سیداں اسلام پورہ، مین بازار، چشتیہ ہائی سکول روڈ، حیدر روڈ، چوک سول سیکرٹریٹ، نابھہ روڈ، چرچ روڈ، ایڈورڈ روڈ، خیمہ سادات، چوک جین مندر، میکلگین روڈ، پرانی انارکلی

    پشاور ،ایام عاشورہ (نویں اور دسویں محرم الحرام) کے ماتمی جلوسوں کیلئے خصوصی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، محرم الحرام میں افغان مہاجرین کی شہر اور اردگرد نقل و حرکت پر پابندی عائد ہے موٹرسائیکل ڈبل سواری ، بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل چلانے ، اسلحہ نمائش اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف سختی سے عمل کیا جا رہا ہے امام بارگاہوں، ماتمی جلوسوں کی آمد اور اختتام پر پولیس کی بھاری نفری فرائض سر انجام دے رہے ہیں محکمہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تمام ماتمی جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے ہمہ وقت نگرانی کر رہے ہیں ماتمی جلوسوں کی پہلی مرتبہ ڈرون کیمروں کے ذریعے بھی نگرانی کی جا رہی ہے روٹس ، امام بارگاہوں اور حساس مقامات کی بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگ کے زریعے سویپنگ کی جا رہی ہے،جلوس ، مجالس کو تھری لیر سکیورٹی فراہم کر دی گئی ہیں،

    ڈی آئی خان: 9ویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس قدیمی امام بارگاہ بموں شاہ سے برآمد ہو چکا ہے، جلوس روایتی راستوں پر گامزن ہے، جلوس میں عزا دار سینہ کوبی ماتم داری کررہے ہیں ،جلوس حسینی چوک، امام بارگاہ فضل شاہ،امام بارگاہ یلہ شاہ، علمدار چوک، اور مختلف امام بارگاہوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ لاٹو فقیر پر اختتام پذیر ہو گا ،جلوس کے راستوں میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،جلوس کے راستوں پر موبائل سگنل بند کردیئے گئے

  • نومئی مقدمات، عمران خان کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    نومئی مقدمات، عمران خان کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ یہ فیصلہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق درج 12 مختلف مقدمات کے سلسلے میں دیا گیا ہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج خالد ارشد نے یہ اہم فیصلہ سنایا، جو کہ پہلے سے محفوظ کیا گیا تھا۔ اس فیصلے کے مطابق، عمران خان کو مختلف پولیس تھانوں میں درج مقدمات کی تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔ سب سے زیادہ پانچ مقدمات تھانہ سرور روڈ میں درج ہیں، جن میں عمران خان کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، تھانہ گلبرگ کے تین مقدمات میں بھی ان کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا ہے۔
    باقی چار مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔ ان میں تھانہ ریس کورس، تھانہ شادمان، تھانہ مغلپورہ اور تھانہ ماڈل ٹاؤن شامل ہیں۔ ہر ایک تھانے میں ایک ایک مقدمے کے لیے جسمانی ریمانڈ دیا گیا ہے۔یہ فیصلہ 9 مئی کے واقعات کے بعد کی گئی کارروائیوں کا حصہ ہے، جب ملک بھر میں احتجاج اور تشدد کے واقعات رونما ہوئے تھے۔ حکومت کا موقف ہے کہ ان واقعات کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، جبکہ پی ٹی آئی اسے سیاسی انتقام قرار دے رہی ہے۔اس فیصلے کے بعد، توقع کی جا رہی ہے کہ پولیس عمران خان سے تفصیلی پوچھ گچھ کرے گی اور 9 مئی کے واقعات کے پس پردہ عوامل کو سمجھنے کی کوشش کرے گی۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تحقیقات ملک کی سیاسی صورتحال پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہیں۔
    دوسری جانب، پی ٹی آئی کے ترجمان نے اس فیصلے پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ قانونی تقاضوں کے خلاف ہے اور اسے اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی اپنے قائد کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر قانونی اور آئینی راستہ اختیار کرے گی۔سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ آنے والے دنوں میں پاکستان کی سیاست کو نئی سمت دے سکتا ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس سے ملک میں سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے اور پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے نئے احتجاج کا امکان بھی ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام کارروائیاں قانون کے مطابق کی جا رہی ہیں اور کسی بھی قسم کے احتجاج یا تشدد کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں حکومت کا ساتھ دیں۔

  • یاسمین راشد ،عمر سرفراز چیمہ،اعجاز چوہدری کی ایک ایک مقدمہ میں ضمانت منظور

    یاسمین راشد ،عمر سرفراز چیمہ،اعجاز چوہدری کی ایک ایک مقدمہ میں ضمانت منظور

    انسداد دہشت گردی عدالت سانحہ نو مئی کو مسلم لیگ ن ہاؤس جلاؤ گھراؤ اور گلبرگ کینٹینر جلاؤ گھراو کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے

    عدالت نے دلائل سننے کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد ، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کی ایک ایک مقدمہ میں ضمانت منظور کرنے کا حکم سنا دیا ،عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی مسلم لیگ ن ہاؤس جلاؤ گھراؤ کیس میں ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا ،عدالت نے عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کی گلبرگ جلاؤ گھراؤ کیس میں ضمانت منظور کرنے کا حکم سنایا ،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا ،ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ اور ماڈل ٹاؤن میں مقدمات درج ہیں ،عدالت نے دیگر مقدمات میں ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت 20 جولائی تک ملتوی کر دی

  • ارب پتی لوگ انڈیا کے نئے مہاراجے قرار،امبانی خاندان کی شاہانہ شادی

    ارب پتی لوگ انڈیا کے نئے مہاراجے قرار،امبانی خاندان کی شاہانہ شادی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ انڈیا وہ مُلک ہے کہ جہاں امریکہ کے بعد شادی کی تقریبات پر سب سے زیادہ خرچ کیا جاتا ہے۔ پر موجودہ دور میں اگر کوئی مہنگی ترین شادی ہورہی ہے تو وہ مکیش امبانی کے بیٹے کی ہورہی ہے ۔

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر اپنے وی لاگ میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پہلے تو گزشتہ کئی ماہ سے یہ شادی جاری ہے اور ابھی تک مکمل ہونے پر نہیں آرہی ۔ بلکہ یوں کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ امبانی خاندان کی یہ شادی برطانوی شاہی خاندان کی شادیوں سے بھی زیادہ بڑی دیکھائی دی ہے ۔ تو یہ شاہی شادی سے کم نہیں۔ لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ارب پتی لوگ اب انڈیا کے نئے مہاراجے ہیں۔ نیویارک ٹائمز نے ان تقریبات کے حوالے سے لکھا کہ یہ سو سال پہلے مہاراجوں کے دور جیسی تھیں۔امبانی خاندان کے دیگر بچوں نے بھی شادی سے پہلے شاندار تقریبات کا اہتمام کیا تھا۔ ہیلری کلنٹن اور جان کیری دوہزار اٹھارہ میں ایشا امبانی کی پری ویڈنگ پارٹی میں شریک ہوئے تھے، جس میں بیونسے کی پرفارمنس بھی شامل تھی۔امبانی خاندان نے یہ نہیں بتایا کہ اس شادی پر ان کی کتنی دولت خرچ ہوئی لیکن تقریبات کو دیکھتے ہوئے پچیس ارب خرچ کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ پر یہ امبانی خاندان کے لیے کوئی بڑی رقم نہیں ہے کیونکہ ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی ایک سو تیرہ بلین ڈالرز سے زیادہ کی دولت کے مالک ہیں اور فوربس کی ارب پتیوں کی فہرست کے مطابق دنیا کے گیارویں امیر ترین شخص ہیں۔ پھر مکیش وزیرِ اعظم نریندر مودی کے اہم اتحادی بھی ہیں۔ امبانی کو تیل، گیس اور پیٹرو کیمیکلز پر محیط ایک منافع بخش صنعتی ادارہ وراثت میں ملا اور انہوں نے اسے ترقی دے کر ایک عظیم تجارتی مرکز بنا دیا ۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پھر کم از کم دو سال لگے ہیں اس شادی کی تیاریوں میں کیونکہ متعدد دوروں، کئی ممالک کی جانب سے اجازت کے ساتھ ساتھ دنیا کی بڑی شخصیات کے لیے سکیورٹی اور نقل و حمل کا انتظام کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا ۔ کلب ون ایئر کے سی ای او ۔راجن مہرا ۔نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا ہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب میں مہمانوں کو لے جانے کے لیے سو سے زیادہ پرائیویٹ جیٹ طیارے استعمال کیے گئے ۔ جسٹن بیبر نے اکیلے ہی تراسی کروڑ روپے وصول کیے، جو ریحانہ کے تقریباً اکتالیس کروڑ معاوضے سے دوگنا ہے۔ جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے ایک دعوت نامے کی قیمت چھ سے سات لاکھ بھارتی روپے تھی جب کہ دعوت نامے کے ساتھ مہمانوں کو دس سے بارہ ہزار کی ایک چادر اور سونا سمیت دیگر قیمتی تحائف بھی دیے گئے ۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ کل بھی دنیا کی بڑی بڑی کمپنیوں کے مالکوں سمیت سربراہان مملکت امبانی کے بیٹے کی شادی میں شریک تھے ۔ پھر ٹاپ سنگر ز ، اداکار اور اہم لوگ بھی اس شادی میں ناچتے گاتے دیکھائی دیے ۔ اننت امبانی اور ان کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے دو پری ویڈنگ فنکشنز ہوچکے ہیں ۔ جن کی تقاریب کافی شاندار پیمانے پر منعقد کی گئی تھی۔اس شادی سے پہلے کی تقریبات کا آغاز انتیس جون کو پوجا کے ساتھ جام نگر میں ہوا۔ جام نگر میں ایک وسیع و عریض کمپلیکس کے اندر چودہ مندروں کی تعمیر پر بھی رقم خرچ کی گئی تاکہ انڈیا کے ثقافتی ورثے کو ظاہر کیا جا سکے اور شادی کے لیے پس منظر فراہم کیا جا سکے۔ تقریبات کے ایک حصے کے طور پر امبانی خاندان نے پچاس غریب جوڑوں کے لیے اجتماعی شادی کی میزبانی بھی کی۔ دراصل جام نگر وہ جگہ ہے جہاں امبانی کی آئل ریفائنری بھی ہے، جس کا شمار دنیا کی سب سے بڑی ریفائنریز میں ہوتا ہے۔ ان تقریبات میں میٹا کے مالک مارک زکربرگ اور مائیکرو سافٹ کے بل گیٹس سمیت تقریباً بارہ سو مہمانوں نے شرکت کی۔ پارٹی کا آغاز اس ڈنر سے ہوا جو گلاس ہاؤس میں تھا جسے بطور خاص اس تقریب کے لیے ہی بنایا گیا تھا۔ اس کا مسحور کر دینے والا ڈھانچہ پام ہاؤس سے مشابہت رکھتا تھا۔ ضیافت کے بعد ریحانہ کی پرفارمنس تھی اور پھر امبانی فیملی کو پاپ سٹار ریحانہ کے ساتھ سٹیج پر ڈانس کرتے اور انجوائے کرتے ہوئے دیکھا گیا۔یہاں درجنوں شیف دوہزار ڈشوں کو مہمانوں کو پیش کر رہے تھے جو لگژری خیموں میں مقیم تھے اور ان کے ساتھ ان کے ذاتی میک اپ آرٹسٹ بھی سروس کے لیے موجود تھے۔ دلہن نے خاص طور پر تیار کیے جانے والے مخصوص لباس پہنے جن میں دو لہنگے بھی شامل تھے۔ ایک پر بائیس ہزار کرسٹل لگے ہوئے تھے اور انھیں بنانے میں ستاون سو گھنٹے لگے۔ دوسرا گلابی رنگ کا لباس تھا جو دوہزار بائیس کے میٹ گالا میں اداکارہ۔ بلیک لائیولی۔ نے پہنا تھا۔ دولہے نے زیادہ تر ۔۔ڈولچی اینڈ گبانا۔۔ برانڈ کے کپڑے پہنے اور رچرڈ مل کی گھڑی کلائی پر باندھی ہوئی تھی جس کی قیمت ڈیڑھ ملین ڈالر تھی۔ مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ کی اس گھڑی کو گھورنے کی ویڈیو انڈیا میں وائرل بھی ہو ئی تھی ۔ اس وقت بھی ردعمل سامنے آیا تھا جب انڈین حکومت نے شہر کے چھوٹے سے ائیرپورٹ کو بین الاقوامی ہوائی اڈے میں تبدیل کیا اور اس کے سٹاف میں اضافہ کیا۔ اس کے علاوہ امبانی خاندان کے لیے فوج اور فضائیہ کے اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا۔ تین دنوں میں آخری شب کا اختتام آتش بازی اور لائٹ شو سے ہوا اور اس سے یہ ظاہر ہو گیا تھا کہ آگے کیا ہو گا۔ پھر جون میں ہی اٹلی میں ایک شاندار جشن منایا گیا،جس میں امبانی خاندان نے بالی ووڈ سٹارز کے ہمراہ ایک لگژری کروز پر اٹلی سے فرانس تک سفر کیا۔ اس تقریب میں نوے کی دہائی کے گروپ بیک سٹریٹ بوائز اور گلوکارہ کیٹی پیری نے پرفارم کیا۔ رواں ہفتے شادی کی تقریبات کا ایک اور سلسلہ۔۔ جسٹن بیبر۔۔ کی پرفارمنس کے ساتھ خاندان کے آبائی علاقے ممبئی میں شروع ہوا۔ دلہن اور اس کے دوستوں کے ساتھ گاتے ہوئے جسٹن بیبر کی ویڈیو کواڑتیس ملین بار دیکھا جا چکا ہے۔ پھر پچھلے کچھ دنوں میں بہت سے دوسری رسمیں جیسے ہلدی، سنگیت، اور ڈانڈیا ہوئیں۔ مہندی کی تقریب دس جولائی کو ۔۔اینٹیلیا۔۔ میں ہی ہوئی۔ جس میں مہندی آرٹسٹ۔۔ وینا ناگڈا ۔۔نے رادھیکا کے ہاتھوں پر مہندی لگائی۔۔ بہرحال گزشتہ روز ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ نیتا امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور ان کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ ۔۔باندرہ کرلا کمپلیکس۔۔ کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں ایک شاندار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔ مرچنٹ ۔ فارماسیوٹیکل کی صنعت کے ایک امیر تاجر کی بیٹی ہیں۔اس شادی میں ہندوستان اور بیرون ملک سے مہمان، لذیذ کھانا، زبردست سیکورٹی، شاہی لباس اور بہت کچھ دیکھنے کو ملا ۔ شادی کا اسٹیج کاشی کے گھاٹوں جیساتھا۔ پھر ہندوستان کے رنگ دکھانے کے لیے پورے پنڈال کو ہندوستان کے رنگوں میں رنگ دیا گیا ۔ مہمانوں کا ڈریس کوڈ ہو، سجاوٹ کے لیے تراشے ہوئے پھول اور پتے ہوں، موسیقی ہو یا مختلف قسم کے پکوان، سب مکمل طور پر ہندوستانی تھے ۔ کاشی کے مقامی فنکار اور موسیقاروں نے موسیقی سنائی ۔پھر محفل کو بھجن سے لے کر بالی ووڈ تک موسیقی سے سجایا گیا ۔تقریب میں ریئلٹی ٹی وی اسٹار کم اور کلوئی کاردیشن، سامسنگ کے چیئرمین لی جائے ینگ، بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان، سلمان خان، دپیکا پڈوکون، اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف ہندوستانی اور غیر ملکی شخصیات نے شرکت کی۔

    سری لنکن کپتان مستعفی،ہمارے والے اب بھی لابنگ میں مصروف

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    "بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

    اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

    کرکٹ میں سٹے بازی اور سپاٹ فکسنگ،پاک بھارت میچ میں‌کتنے کا جوا؟

    لڑائی شروع،کیا ایمرجنسی لگ سکتی؟جمعہ پھر بھاری،کپتان جیت گیا

    مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

    حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

    سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

  • مولا جٹ وزیراعلیٰ گوگیوں، پنکیوں کے ساتھ کیا گل کھلاتے رہے؟عظمیٰ بخاری

    مولا جٹ وزیراعلیٰ گوگیوں، پنکیوں کے ساتھ کیا گل کھلاتے رہے؟عظمیٰ بخاری

    پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری کو ایکس پر جواب دیا ہے

    عظمیٰ بخاری نے قاسم سوری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جھوٹے مسٹر آئین شکن اور پانچ سال سے سپریم کورٹ کے بھگوڑے،آپ لوگوں کا جینا مرنا پروپیگنڈے،جھوٹ اور من گھڑت کہانیاں ہیں،ہمیں معلوم ہے آپ لوگوں کو مریم نواز کے ہر فلاحی کام سے مروڑ اٹھتے،آپکا جعلی انقلابی مہاتما اور مولا جٹ وزیراعلیٰ اپنی گوگیوں، پنکیوں کے ساتھ کیا گل کھلاتے رہے وہ قوم کو بتائیں۔عوام کے لئے ریلیف کے اقدامات سے ہمیشہ پی ٹی آئی کو تکلیف کیوں ہوتی ہے؟

    واضح رہے قاسم سوری نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ شریف خاندان نے پچھلے اڑھائی سال میں سب سےزیادہ سولر پینل امپورٹ پر سبسڈی ختم کروا کے سٹاک کیے، سولر پر ٹیوب ویلز منتقل کرنے کے لیے وفاق میں جولائی 2023 میں 377 ارب روپے کی منظوری دی ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی اپنا پارٹی منشور بنایا اور اب حکومت میں بیٹھ کر کاروبار کریں گے۔

    تحریک انصاف پر جلد پابندی لگنے والی ہے؟

    فیصلے سے ثابت ہوا کہ لاڈلہ ازم آج تک برقرار ہے ، شرجیل انعام میمن

    سپریم کورٹ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف کاروائی کا مطالبہ

    مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

    حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

    سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

  • آٹھ محرم کے جلوس، سخت سیکورٹی، بڑی تعداد میں عزاداران شریک

    آٹھ محرم کے جلوس، سخت سیکورٹی، بڑی تعداد میں عزاداران شریک

    ملک بھر میں 8 محرم الحرام کے سلسلے میں مجالس عزا اور جلوسوں کا اہتمام عقیدت و احترام کے ساتھ کیا جا رہا ہے

    کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں 8 محرم الحرام کے جلوسوں کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،کراچی میں 8 محرم کے جلوس کی گزرگاہ کی طرف آنے والی گلیوں اور راستوں کو سیل کیا گیا ہے،ایم اے جناح روڈ،کوریڈور3 اور صدر کے مختلف مقامات پر کنٹینر رکھ کر راستے بند کردیے گئے ہیں،شہر قائد کراچی میں آج سے 10محرم الحرام کے دوران اورنج لائن اور گرین لائن بس سروس معطل رہے گی ،شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے،

    عزاداران مظلوم کربلا امام عالی مقام اور شہدائے کربلا کو اپنے اپنے انداز میں گلہائے عقیدت پیش کررہے ہیں 8 محرم الحرام امام حسین علیہ السلام کے بھائی اور علمدار کربلا حضرت عباس سے منسوب ہے 8 محرم الحرام کی مناسبت سے آج اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ میں روایتی علم کے جلوس ہائے عزا برآمد ہوئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امام بارگاہ علی المرتضیٰ سے جلوس علم برآمد ہوا جلوس عزا میں بڑی تعداد میں عزاداران شریک ہوئے، علما و ذاکرین نے خطاب کیا، راولپنڈی میں روایتی قدیمی جلوس عزا 72 تابوت و علم برآمد ہوا ،راولپنڈی میں 72 تابوت جلوس عزا کمال آباد کینٹ سے کلمہ چوک کینٹ تک آیا عزاداران نے اپنے اپنے انداز میں امام عالی مقام حضرتِ امام حسین اور علمدار کربلا حضرت عباس کو نذرانہ عقیدت پیش کیا

    لاہور میں 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ دربارِ حسین اندرونِ موری گیٹ سے برآمد ہو کر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شام کو امام بارگاہ بیت الرضا پرانی انار کلی پہنچے گا،ترجمان لاہور پولیس کے مطابق شہرمیں 8 محرم الحرام کی مناسبت سے 425 مجالس اور 87 عزاداری جلوس برآمد ہو رہے ہیں، مجالس و جلوسوں کی سکیورٹی پر 5 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہیں۔

    عشرہ محرم الحرام کاآٹھواں روز،شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، شہرمیں 08محرم الحرام کی مناسبت سے 425 مجالس اور87 عزاداری جلوس برآمد ہورہے ہیں۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق مجالس و جلوسوں کی سکیورٹی پر 05ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہیں۔ آج منعقد ہونے والی مجالس میں اے کیٹگری کی43،بی کیٹگری کی 283 اور سی کیٹیگری کی 99مجالس شامل ہیں۔ محرم الحرام کے پر امن انعقاد کیلئے شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ سپروائزری افسران مجالس و جلوسوں کے روٹس پر سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔م محکمہ داخلہ کے جاری ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کروایا جارہا ہے۔ لاؤڈ سپیکر ایکٹ، مجالس و جلوسوں کے اوقات کار اور روٹ کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔ ٹریفک پولیس، ڈولفن، پی آر یو،اینٹی رائٹ فورس سمیت لاہور پولیس کے تمام ونگز اور رضا کار مجالس و جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے متحرک ہیں۔ کنٹرول رومز اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مجالس و جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی ہے کہ مجالس اور جلوسوں کے راستوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔ ڈولفن اسکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ ٹیمیں مساجد، امام بارگاہوں اور مجالس سمیت اہم مقامات کے اطراف موثرپٹرولنگ یقینی بنائیں۔

    پشاور میں 8 محرم الحرام کا جلوس امام بارگاہ نجف علی شاہ کوچی بازار سے برآمد ہوگا،جلوس کے داخلی راستوں پر پولیس کی ناکہ بندی، بازار اور دکانیں بند کر دی گئی ہیں، شہر کی 62 امام بارگاہوں میں 116 جلوس اور 316 مجالس کا انعقاد کیا جائے گا۔

    نویں محرم الحرام ذوالجناح پرسیشن اسلام پورہ تا خیمہ سادات پانڈو اسٹریٹ، ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا گیا،نویں محرم الحرام بروز منگل؛ اسلام پورہ تا خیمہ سادات کے ذوالجناح پروسیشن کےلئے ٹریفک انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،ایس پی سٹی منیر احمد ہاشمی تمام ٹریفک انتظامات کی سپرویژن کریں گے، سی ٹی او عمارہ اطہر نے ایمرجنسی گاڑیوں کیلئے راستہ کلیئر رکھنے کی ہدایت کردی اور کہا کہ جن پوائنٹس سے ٹریفک کو بند کیا جائیگا،چند لمحوں کے لیے بند کیا جائیگا، جلوس گزر تے ہی روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا،

    جلوس برآمد ہونے پر ٹریفک کے لئے ممنوعہ علاقے:
    1: کل بروز منگل پانڈو سٹریٹ ساندہ روڈ کی جانب سے کسی قسم کی ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی، بلاک سیداں کیطرف ساندہ روڈ سے کسی قسم کی ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی، چوک ساندہ خورد سے براستہ حیدر روڈ جانب نیلی بار ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی، نوری بلڈنگ کیطرف آخری بس سٹاپ کی جانب سے اور ساندی روڈکی جانب سے ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی، نیلی بار چوک سے جانب مین بازار ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی،  چوک حیدر روڈ کی جانب ساندہ روڈ کی جانب سے سابقہ سیکرٹری آر ٹی اے آفس سائیڈ سے ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائے گا،  ٹرن نیلی بار سے جانب نیلی بار چوک ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائے گا، چوک سول سیکرٹریٹ سے جانب اسلام پورہ ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائے گا، ٹرن پٹرول پمپ نزد دفتر ڈی ایس پی اسلام پورہ سے جانب سول سیکرٹریٹ ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائے گا۔  چوک پی ایم جی سے جانب سول سیکرٹریٹ ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا، چوک استنبول سے چوک چرچ ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا، لاج روڈسے بھی چوک چرچ ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائے گا، لائیبریری روڈ سے جانب ریونیو بورڈ آفس ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔ چوک ٹولنٹن مارکیٹ سے چوک پرانی انار کلی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔چوک بوٹا محل سے جانب اے جی آفس ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا،  چوک جی پی او سے جانب اے جی آفس ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا،  بابا موج دریا سے جانب خیمہ سادات ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔ چوک جین مندر سے جانب ایڈورڈ روڈ جانب خیمہ سادات ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔ فرید کوٹ روڈ سے جانب جین مندر خیمہ سادات ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔ چوک جین مندر سے جانب پرانی انارکلی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔ ربانی روڈ سے جانب پرانی انارکلی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔

    ٹریفک کی روانی کے لئے متبادل روٹ پلان
    آخری بس سٹاپ سے تمام ٹریفک جانب ساندہ فردوس سینما ساندہ روڈ MAO کالج کے راستے آگے جاسکے گی،
    ٹریفک ایم اے او کالج ساندہ روڈ سے براستہ آخری بس سٹاپ ساندہ کی جانب جاسکے گی۔ آزادی فلائی اوور سے آنے والی ٹریفک کو چوک ضلع کچہری سے جانب R/Oجی سی کالج کیطرف ڈائیورٹ کیا جائیگا،  فیروز پور روڈ سے آ نے والی ٹریفک کو چوک LOSسے گندا نالہ کیطرف ڈائیورٹ کیا جائیگا۔ملتان روڈ سے آنے والی ٹریفک کو سمن آباد موڑ سے جانب ڈبل سڑکاں رنگ روڈ ڈائیورٹ کیا جائیگا۔کوئی بھی ڈائیورشن مستقل نہیں ہوگی بلکہ جلوس کی موومنٹ کے ساتھ ساتھ ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا جائیگا

    ٹریفک کے لئے ممنوعہ علاقے:
    پانڈو سٹریٹ اسلامپورہ، بلاک سیداں اسلام پورہ، مین بازار، چشتیہ ہائی سکول روڈ، حیدر روڈ، چوک سول سیکرٹریٹ، نابھہ روڈ، چرچ روڈ، ایڈورڈ روڈ، خیمہ سادات، چوک جین مندر، میکلگین روڈ، پرانی انارکلی

    پاڑاچنار میں پاک فوج نے 10 محرم کو مرکزی جلوس کی سیکیورٹی انتظامات کے جائزے کیلیے فلیگ مارچ کیا ہے،پاڑاچنار میں سیکیورٹی فورسز نے سول انتظامیہ کے ساتھ مرکزی جلوس کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا۔ افواج پاکستان کے افسران کے ساتھ ڈپٹی کمشنر اور ضلعی پولیس افسر بھی شامل تھے۔ فلیگ مارچ میں سیکیورٹی اور انٹیلیجنس کے اعتبار سے تمام انتظامات کو یقینی بنایا گیا۔

    آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کے احکامات پر ضلعی سربراہان کی جانب سے9محرم الحرام اور 10محرم الحرام جامع اور فول پروف سیکورٹی ا نتظامات کئے گئے ہیں،آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کے احکامات کی روشنی میں ریجن فیصل آباد پولیس نے محرم الحرام میں امن وامان کی فضاء کو بر قرار رکھنے کے لیے پولیس کے ساتھ دیگر سکیورٹی ادارے جات بھی کو شاں ہیں۔اللہ کے فضل وکرم سے 8 محرم الحرام تک ریجن فیصل آباد میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھی ہوئی ہے ریجن فیصل آباد میں 9محرم الحرام میں مجموعی طور پر 260جلوس اور 465مجالس جبکہ 10محرم الحرام میں ریجن بھر میں مجموعی طور پر 561جلوس اور 258مجالس شامل ہیں جلوس اور مجالس ہائے کی سکیورٹی کے لیے 10602 افسران و ملازمان تعینات ہیں جبکہ 4295ولنٹیئر بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں تاکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول کے نظام کو موثربنایا جاسکے اورمعلومات کی بروقت ترسیل سے بمطابق حالات عملی اقدامات کئے جاسکیں۔تمام مجالس اور جلوسوں کو فول پر وف سکیورٹی مہیا کر نے کے لیے CCTVکیمرہ جات اور ڈروان کے ذریعے نگرانی کی جارہی ہے بانی مجالس،امن کمیٹی کے ممبران سمیت سٹیک ہولڈ ز سے مسلسل روابط میں ہیں مجالس و جلوس سے قبل سکریننک و سویپنگ کی جا رہی ہے ضلعی سربراہان اپنے ضلع میں جلو س کی خود نگرانی کر رہے ہیں ٹریفک کے بہاؤ کے لیے ضلعی ٹریفک افسران متحرک ہیں۔

    سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل کی ہدایت پر 09 محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے لئے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق 2791سے زائد افسران و اہلکاران فرائض منصبی سرانجام دیں گے 09 محرم الحرام کو ضلع بھر میں 138مجالس اور93جلوس نکالے جائیں گے جن میں لائل پور ڈویژن میں 17مجالس اور 07جلوس ،اقبال ڈویژن میں 32مجالس اور26جلوس،مدینہ ڈویژن میں 22مجالس اور 19 جلوس، جڑانوالہ ڈویژن میں 40مجالس اور22جلوس جبکہ صدر ڈویژن میں 27 مجا لس اور 19جلوس کا انعقاد ہو گا۔ جن کی سیکیورٹی کے لئے 05ایس پیز،19ڈی ایس پیز،14انسپکٹر،85سب انسپکٹر،373اے ایس آئی،157ہیڈ کانسٹیبلان اور2143سے زائدکانسٹیبلان و لیڈیز کانسٹیبلان تعینات کی گئی ہیں۔جبکہ ایلیٹ و ڈولفن کی ٹیمیں شہر کے گردونواح میں مسلسل گشت کرتی رہیں گی۔ جلوسوں کے لئے 04پرت حصار قائم کئے گئے ہیں جن میں سب سے پہلے ولنٹیرکے ذریعے مجلس وجلوس میں شامل ہونے والے افراد کی شناخت اورتلاشی لی جائے گی، دوسرے مرحلے میں خواتین وحضرات مجلس کے لئے ایک راستے سے داخل ہوسکیں گے، تیسرے مرحلے میں واک تھرو گیٹ میٹل ڈیٹکٹر سے سویپنگ کی جائے گی جبکہ چوتھے اور آخری مرحلے میں عبادت گاہوں کے ہال میں بھی سیکیورٹی تعینات کی جائے گی تاکہ محرم الحرام میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

    صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے فیصل آبادڈی سی آفس میں قائم محرم کنٹرول روم کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ اور سی پی او کامران عادل نے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر اطلاعات نے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے محرم جلوسوں کے روٹس پر انتظامات کی نگرانی کی۔ کنٹرول روم میں بڑے سائز کی ایل سی ڈی نصب ہیں اور 387سے زائد جدید اور ہائی ٹیک سی سی ٹی وی کیمرے بھی منسلک ہیں ،جن کے ذریعے مرکزی امام بارگاہ دھوبی گھاٹ،چوک گھنٹہ گھر،دیگر بازاروں اور مختلف علاقوں کے اہم جلوسوں اور مجالس اعزاء کے مقامات کی براہ راست کوریج کی جارہی ہے ، مختلف میڈیا چینلز کی مانیٹرنگ پر بھی خصوصی توجہ مرکوز ہے تاکہ میڈیا کی طرف سے مسائل کی نشاندہی کا فوری نوٹس لے کر بلاتاخیر ضروری اقدامات کئے جا سکیں۔ضلعی کنٹرول براہ راست صوبائی کنٹرول روم سے بھی منسلک ہے ،اعلی حکام بھی فیصل آباد کی صورتحال کو ملاحظہ کر سکتے ہیں۔کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال ہے ،جس میں محکمہ پولیس،ریسکیو 1122، واسا، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، میونسپل کارپوریشن، سوئی گیس، پی ٹی سی ایل، فیسکو، سول ڈیفنس،ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں کا سٹاف تین شفٹوں میں ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ محرم جلوسوں و مجالس کی لمحہ بہ لمحہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔کنٹرول روم میں موصول ہونے والی شکایات و اطلاعات پر فوری ردعمل کا مظاہرہ کرکے اصلاح احوال اور مسائل کے بلاتاخیر ازالے کو یقینی بنایا جایاجائے۔

  • پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے کا مبینہ اغوا

    پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے کا مبینہ اغوا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی، بیرسٹر صاحبزادہ محمد امیر سلطان کو رات گئے لاہور میں ان کے گھر سے مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا ہے۔
    پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری حافظ ذیشان رشید کے مطابق، صاحبزادہ امیر سلطان کو سرور روڈ کے علاقے میں ان کی رہائش گاہ سے اغوا کیا گیا۔ انہوں نے اس کارروائی کو غیر قانونی قرار دیا۔اس واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے، پنجاب اسمبلی کے رکن شیخ امتیاز نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا، "ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے۔ شرم کرو، حیا کرو، امیر سلطان کو رہا کرو۔” انہوں نے اس عمل کی شدید مذمت کی اور امیر سلطان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
    دوسری جانب، ایس پی کینٹ اویس شفیق نے اس واقعے سے متعلق پولیس کی کسی بھی کارروائی سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے صاحبزادہ امیر سلطان کو گرفتار نہیں کیا اور نہ ہی انہیں اغوا کے متعلق کوئی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ اگر لواحقین درخواست دیں گے تو معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا۔یہ واقعہ پاکستان کی سیاسی صورتحال میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور جلد از جلد امیر سلطان کی بازیابی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔

  • 14 اگست کو مینار پاکستان جلسہ ،کارکن نے درخواست دی،ہمارا تعلق نہیں، پی ٹی آئی کی تردید

    14 اگست کو مینار پاکستان جلسہ ،کارکن نے درخواست دی،ہمارا تعلق نہیں، پی ٹی آئی کی تردید

    تحریک انصاف کے رہنما نے 14 اگست کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے

    تحریک انصاف 14 اگست کو مینار پاکستان پر جلسہ کا انعقاد کرے گی،جلسہ سے پی ٹی آئی رہنما خطاب کریں گے، جلسہ کے لیے انتظامیہ کو اجازت کے لئے درخواست دے دی گئی ہے،پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے درخواست ڈپٹی کمشنر کو جمع کروائی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ 14 اگست کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنا چاہتے ہیں، جلسے میں قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کی جائے گی،انتظامیہ جلسے کی اجازت دے

    سینیئر نائب صدر تحریک انصاف اکمل خان باری نے ڈپٹی کمشنر کو جلسے کی اجازت کیلئے باضابطہ درخواست جمع کرائی ہے، تاہم پی ٹی آئی نے مینار پاکستان جلسے سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کارکن نے ذاتی حیثیت میں جلسے کی درخواست دی، تحریک انصاف کے صوبائی سیکرٹری جنرل حافظ ذیشان رشید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے چودہ اگست کو مینار پاکستان پر کسی جلسے کا اعلان نہیں کیا، کسی کارکن نے ذاتی حیثیت میں جلسے کی درخواست دی ہے جس کا تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے،

  • اپنا خون بہا دیںگے مگر   ریلوے کی نجکاری نہیں ہونے دینگے، ریلوے پریم یونین

    اپنا خون بہا دیںگے مگر ریلوے کی نجکاری نہیں ہونے دینگے، ریلوے پریم یونین

    مرکزی چیئرمین ریلوے پریم یونین پاکستان ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے ریلوے پریم یونین نے حکومت کی طرف سے منافع بخش ٹرینوں کی نجکاری کے فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف بھرپور مزاحمت کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ اس حوالے سے 23جولائی کولاہور میں مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب بھی کرلیا ہے جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

    اس موقع پر صدرشیخ محمدانور، سیکرٹری جنرل خیرمحمدتونیو،چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری بھی موجودتھے۔ ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے مزید کہاہے کہ 30 جون تک مالی سال 24-2023 کے اختتام پر ریلوے نے 88 ارب سے زائد ریکارڈ آمدن حاصل کی ہے جو پچھلے مالی سال سے 40 فیصد زائدآمدن ہے۔ ریلوے کو مالی سال کے آغاز میں حکومت سے 73 ارب آمدن کا ٹارگٹ ملا تھا۔ اتنے منافع بخش ادارے کی نجکاری ملک کی سالمیت کے خلاف سازش ہے۔راہنماؤں نے کہاکہ پاکستان کے سب سے بڑے رفاعی و فلاحی ادارے کی نجکاری ملک و قوم سے غداری کے مترادف ہے، کسی مائی کے لال کو ریلوے کی نجکاری کی اجازت نہیں دیں گے،ایک لاکھ ریلوے ملازمین اورپچیس کروڑعوام کی سستی سواری کی نجکاری کرکے عوام کو ذہنی اذیت سے دو چار کیا جارہاہے، ملازمین ریلوے کو بچانے کے لیئے اپنا خون بہا دیں گے مگر کسی کو بھی نج کاری کے نام پر ریلوے کی لوٹ مار کی اجازت نہیں دیں گے۔پریم یونین نے حافظ سلمان بٹ مرحوم کی قیادت میں ریلوے ملازمین کے حقوق کی جس جدوجہد کا آغاز کیا تھا اسے ہر حالت میں جاری رکھا جائے گا۔

    انہوں نے کہاکہ ریلوے کو پرائیویٹائز کرنے کی بجائے مزدورروں کے حوالہ کردیا جائے،کسی بھی پرائیویٹ کمپنی سے زیادہ منافع فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے انجن،بوگیاں اور ٹریک استعمال کرکے نج کاری کے نام پر ریلوے کو چند کوڑیوں پر ٹرخا نے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اگر پرائیویٹ افراد نے ریلوے کو چلانا ہے تو اپنی گاڑیاں اور انجن لے کر آئیں اور ریلوے کے انفراسٹرکچر کو استعمال کرنے کا کرایہ ادا کریں۔

  • پی ایف یوجے کے نمائندہ وفد کی گورنر پنجاب  سے ملاقات

    پی ایف یوجے کے نمائندہ وفد کی گورنر پنجاب سے ملاقات

    پی ایف یوجے کے نمائندہ وفد کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات ہوئی ہے،

    وفد میں پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ،ممبر ایف ای سی خالد کھوکھر، سابق نائب صدر طارق چوہدری شامل تھے،صدر آر آئی یو جے طارق ورک، سیکریٹری نیشنل پریس کلب نیّر علی، سابق صدر انور رضا و علی سندھی بھی موجود تھے،پی ایف یو جے کے وفد نے گورنر پنجاب کو گوجرانوالہ میں ہونے والی ایف ای سی میں شرکت کی دعوت دی، صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے فیڈرل ایگزیکٹو اجلاس کے حوالے سے بریفنگ دی،اور کہا کہ اجلاس میں صحافیوں کی لائف،جاب سیکیورٹی، آزادی اظہار رائے کو درپیش چیلنجز پر بات ہوگی،

    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان بھر کے عامل صحافیوں کی نمائندگی کرتی ہے۔پی ایف یو جے کی آزادی صحافت، شخصی آزادیوں لئے مثالی قربانیاں ہیں،پی ایف یو جے نے ہمیشہ آئین کی سربلندی اور جمہوریت کی بالادستی کے لئے مثالی کردار ادا کیا۔میرے لئے اعزاز ہو گا کہ فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے گوجرانوالہ میں ہونے والے اجلاس میں شامل ہوں۔