Baaghi TV

Category: لاہور

  • محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت ملتوی

    محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت ملتوی

    لاہور ہائیکورٹ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو سینیٹ سیٹ سے نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی

    قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ شجاعت علی خان نے اعتراضی درخواست پر سماعت کی، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو تیاری کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 4 جولائی تک ملتوی کر دی ،رجسٹرار آفس لاہور ہائی کورٹ نے درخواست گزار پر متاثرہ فریق نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا تھا،

    شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا کہ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ رکھتے ہوئے سینیٹر بننے کے اہل نہیں ،سینیٹ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت محسن نقوی چیئرمین پی سی بی تھے، آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت محسن نقوی سینیٹر کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے، لاہور ہائی کورٹ محسن نقوی کو سینیٹر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔

    بڑا فیصلہ،مبشر لقمان سپریم کورٹ، نیب جانے کو تیار،پی سی بی ،کرکٹرزپر جوڈیشل کمیشن بنے گا؟

    بھارتی فوجی افسران اور سائنسدان عورتوں کے "رسیا” نکلے

    چڑیل پکی مخبری لے آئی، بابر ناکام ترین کپتان

    محافظ بنے قاتل،سیکورٹی گارڈ سب سے بڑا خطرہ،حکومت اپنی مستی میں

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

    شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

    مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

    پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں

    پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

    بابراعظم کے بھائی کا ذریعہ آمدن بتا دیں میں چپ ہو جاؤں گا، مبشر لقمان

  • لاہور میں بارش،موسم خوشگوار،نشیبی علاقوں میں پانی جمع،کئی مقامات پر بجلی غائب

    لاہور میں بارش،موسم خوشگوار،نشیبی علاقوں میں پانی جمع،کئی مقامات پر بجلی غائب

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں تیز ہواؤں اور بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا

    لاہور میں بارش کا سلسلہ شروع ہوئی، آج لاہور میں 30 سے 35 منٹ بارش ہوئی ہےجس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے، گرمی کی شدت میں کمی آ گئی ہے تاہم نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے، واسا کی ٹیمیں پانی نکالنے پر پہنچ گئیں، سڑکوں، گلی محلوں میں پانی کھڑا ہونے سے شہریوں‌کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،لکشمی چوک، چوبرجی، سیکرٹریٹ، سکیم موڑ سمیت کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہے،چھپڑ سٹاپ، ملتان روڈ، سیکرٹریٹ، ٹمبر مارکیٹ، شاہ لیمار،فاروق ہسپتال بھٹہ چوک، گرین ٹاؤن، ماڈلٹاؤن لنک روڈ، دھرم پورہ ،شامی روڈ سے سرور روڈ، کیولری سے خورشید عالم، سیون اپ پھاٹک، ندیم چوک، صدر گول چکر میں بارش کاپانی موجود ہے

    بارش کی وجہ سے متعدد فیڈرز بھی ٹرپ کر گئے جس سے لاہور کے کئی علاقوں میں بجلی معطل ہو کر رہ گئی ہے،

    بارش کے باوجود کہیں ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہونے دی جارہی،سی ٹی او لاہور
    شہر بھر میں بارش کے باوجود بھی شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں، ہے،سی ٹی او لاہور عمارہ نے تمام افسران کو اپنی اپنی ڈویژن اور سرکلز کے وزٹس کی ہدایت کر دی،سی ٹی او لاہور کے حکم پر انڈرپاسسز پر اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے، سی ٹی او عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ سرکل افسران نکاسی آب کےلئے واسا انتظامیہ سے رابطہ میں رہیں، نشیبی علاقوں میں اضافی نفری تعینات کردی گئی، بارش میں بھی وارڈنز میں بہترین ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، بارش کے باوجود کہیں ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہونے دی جارہی، وارڈنز بارش میں فوری کال پر شہریوں کی مدد کریں، سی ٹی او لاہور نےشہریوں خصوصاََ وارڈنز کو الیکٹرک تنصیبات سے دور رہنے کی ہدایت کی.

    مون سون کی پہلی بارش نے ہی واسا کے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔امیر جماعت اسلامی لاہور
    امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ واسا کے بلوں میں بے تحاشا اضافہ اور کارکردگی صفر ہے۔مون سون کی پہلی بارش نے ہی واسا کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ۔ شہر کی معروف شاہرائیں اور نشیبی شہری علاقے ندی نالوں کا منظر پیش کرتے نظر آئے ۔ شہر کی تمام معروف سڑکوں پر گھنٹوں پانی کھڑا رہا جس سے بدترین ٹریفک جام رہا، شہریوں اذیت کا سامنا کرنا پڑا اور سینکڑوں بجلی کے فیڈر ٹرپ کر گئےاور شہری علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند ہے ۔ حکمرانوں اور انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے باران رحمت زحمت بن گئی ۔ امیر لاہور نے مزید کہا کہ آج شہر میں ہر جگہ کھڑے پانی کو دیکھ کر لاہور کے شہری سوال کرتے ہیں کہ حکومت نے واسا کے بلوں میں جو کئی گنا اضافہ کیا ہے وہ کس لئے جب کہ نہ پینے کا صاف پانی میسر ہے، سیوریج کا نظام ابتر ہے اور ڈرینج کا یہ حال ہے پہلی ہی بارش میں سارے شہر میں پانی کھڑا ہو گیا ہے ، مون سون سے پہلے برساتی نالوں کی صفائی اور تمام ضروری اقدامات واسا کی ذمہ داری ہے جس سے غفلت برتی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ادارے اورشہری انتظامیہ کے لوگ فوٹو سیشن کی بجائے عملی طور پر مون سون کی آب نکاسی کیلئے کام کریں ۔

    لاہور میں بارش، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لکشمی چوک کا دورہ
    دوسری جانب وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے خادم اعلی پنجاب شہبازشریف کے دور کی ایک اور یاد تازہ کردی ،وزیراعلی مریم نوازشریف گاڑی بارش کے پانی میں لے گئیں،نکاسی آب کے لئے کام کرنے والے عملے سے بات چیت کی، ان کے حوصلے اور کاوشوں کو سراہا ،وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف لکشمی چوک میں واسا کیمپ آفس بھی گئیں ،وزیراعلی مریم نوازشریف کو دیکھ کر عوام جمع ہوگئے، مریم نوازشریف نے عوام کو دیکھ کر ہاتھ ہلا کر سلام کیا ،وزیراعلیٰ نے واسا کے عملے کو بھی قریب بلالیا، عملے کو شاباش دی اور حوصلہ بڑھایا ،وزیراعلی مریم نواز نےواسا حکام سے عملے اور مشینری کی دستیابی اور کام کے حوالے سے استفسار کیا،ڈائریکٹر واسا نے وزیراعلی مریم نوازشریف کو نکاسی آب کے لئے انتظامات پر بریفنگ دی اور کہا کہ لکشمی چوک پر واسا کا یہ سب سے قدیم پوائنٹ ہے جہاں کئی علاقوں کا پانی جمع ہوتا ہے، گوالمنڈی، دل محمد، ایبٹ روڈ، میکلوڈ روڈ سے آنے والا پانی یہاں جمع ہوتا ہے،واسا کا یہ پوائنٹ چوبیس گھنٹے کام کرتا ہے، شفٹ میں عملہ موجود رہتا ہے، تمام مشینری اورضروری سامان یہاں موجود ہے، اطلاع پر عملہ فوری متحرک ہوجاتا ہے،ابھی تک کوئی پانی جمع نہیں ہوا ،

  • مینار پاکستان ہراسانی کیس،ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے ملزمان کو کیا معاف

    مینار پاکستان ہراسانی کیس،ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے ملزمان کو کیا معاف

    مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون سے بدسلوکی کے مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،

    ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے مقدمہ کی پیروی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے عدالت میں بیان دے دیا، عدالت میں عائشہ اکرم نے کہا کہ تمام ملزمان کو معاف کر دیا ہے ،مجھے ملزمان کے بری ہونے پر کوئی اعتراض نہیں،عائشہ اکرم نے لاہور کی سیشن عدالت میں بیان ریکارڈ کروا دیا

    ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے بیان کے بعد عامر سہیل عرف ریمبو سمیت 12 ملزمان نے مقدمہ میں بریت کی درخواستیں دائر کر دی ہیں، جس پر عدالت نے وکلا کو دلائل کے لیے 26 اگست کو طلب کر لیا ہے،عائشہ اکرم عدالت میں وکیل کے ہمراہ پیش ہوئی اور بیان ریکارڈ کروا کر واپس چلی گئی، اس دوران میڈیا نے عائشہ اکرم سے بات کرنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے کسی قسم کی بات نہیں کی.
    tiktoker

    واہ جی واہ : ٹک ٹاکر عائشہ اکرم توبڑی شئے نکلی ؟ حقیقت کھل کرسامنے آگئی

    ہجوم والے میراجسم نوچتے رہے:سیلفی کے بہانے،چھیڑتے رہے:ٹک ٹاکرعائشہ اکرم

    مردہ حالت میں لائی جانے والی لڑکی ٹک ٹاکر نکلی

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،میڈیکل مکمل،سینے، کمر پر خراشوں کے ملے نشانات

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،عثمان بزدار نے اہم اجلاس کیا طلب

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، ایک اور ملزم کی ضمانت،شناخت پریڈ کب ہو گی؟

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کیس ، پولیس نے سب کی دوڑیں لگوا دیں

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، ملزم کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، عائشہ اکرم نے کتنے ملزمان کی شناخت کر لی؟

    مینار پاکستان، دست درازی،عائشہ اکرم نے کن ملزمان کی شناخت کی، نام سامنے آ گئے

    کس نے بلایا، کس نے چھیڑا، کس نے نازیبا حرکات کیں، سب سامنے آ گئے

    واضح رہے کہ سینکڑوں افراد کی خاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی، کپڑے پھاڑ کرہوا میں اچھالتے رہےسال 2020 میں لاہور میں 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں منچلوں نے ایک خاتون سے بدتمیزی کی، کپڑے پھاڑ ڈالے اور اسے ہوا میں اچھالتے رہے۔  یہ واقعہ 14 اگست کو رونما مگراس کی ویڈیو ایک دن بعد وائرل ہوئی جس پر فوٹیج وائرل ہو نے پر پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا،

    دوران تحقیقات ایک ایسا موڑ آیا کہ ٹک ٹاکر عائشہ نے اپنے دوست ریمبو پر زیادتی اور بلیک میلنگ کا الزام لگا دیا تھا، عائشہ اکرم کی جانب سے الزام عائد کیا گیاتھا کہ ریمبو نے ڈیڑھ سال قبل میرے موبائل سے ذاتی نوعیت کی ویڈیو حاصل کر لی تھی جس کی بنیاد پر وہ مجھے بلیک میل کرتا رہا اور مجھ سے دس لاکھ روپے لے چکا تھا جبکہ وہ میری آدھی تنخواہ بھی لیتا رہا ۔ عائشہ نے الزام عائد کیا کہ ریمبو نے بلیک میل کرتے ہوئے مزید نازیبا ویڈیوز بھی اس کے ساتھ بنائیں ۔عائشہ اکرم کے الزاما ت کے بعد پولیس کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا تھا اور ریمبو کو گرفتارکر لیا تھا اس معاملے پر ریمبو کا موقف بھی سامنے آ یا ہے جس میں اس نے تہلکہ خیز انکشاف کئے ہیں ،ریبموکا کہنا ہے کہ اس کی اور عائشہ کی منظر عام پر آنی والی ویڈیو اور تصاویر ایک سال پرانی ہے، نازیبا ویڈیوز میں لڑکی کی رضا مندی کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا، عائشہ نے مقدمے میں گرفتار فی ملزم سے 5 لاکھ روپے لینے کا کہا تھا، میں نے عائشہ سے کہا کہ پیسوں کے پیچھے نہ بھاگو اپنے کیس کے پیچھے بھاگو، عائشہ نے مجھے بلیک میل کیا اور کہا کہ اگر بات نہ مانی تو جیل بھجوا دوں گی اس نے راتوں رات مجھ پر ایف آئی آر کروادی۔ عائشہ نے نجانے کیوں مجھے میڈیا پر بھائی بنایا، مجھے نہیں پتہ کہ گھبرا کر مجھے بھائی بولا، میرے اوپر جھوٹا الزام لگایا گیا، جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد عائشہ نے مجھے جیل کی ہوا کھانے کی دھمکی دی تھی اور پھر پرچہ کروا دیا

  • صحت کا شعبہ میرے دل کے بہت قریب ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

    صحت کا شعبہ میرے دل کے بہت قریب ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے صوبائی مشیر صحت میجر جنرل (ریٹائرڈ) اظہر محمود کیانی کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں صحت کے شعبے میں اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا،مشیر صحت اظہر کیانی نے ہیلتھ سیکٹر ریفارمز کے لیے سفارشات پیش کیں،ہیلتھ پراجیکٹس کی جلد تکمیل کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ صحت کا شعبہ میرے دل کے بہت قریب ہے – ہیلتھ کے شعبے میں انقلاب لا نے کا تہیہ کر لیا ہے -تمام مراکز صحث، ٹی ایچ کیو اور ٹرشری ہاسپٹلز کی اپ گریڈ یشن پر کام شروع کر دیا ہے -دل کے امراض، ٹی بی، کینسر اور ہیپاٹائٹس کی ادویات لوگوں کے گھروں میں پہنچا رہے ہیں – انتہائی خوشی ہوئی جب ایک خاتون نے مجھے گھر ڈلیور ہونے والی دل کی ادوایات دکھائی –فیلڈ ہاسپٹلز اور کلینک آن ویلز کا منصوبہ کامیاب ترین منصوبوں میں سے ایک ہے-چند ہفتوں میں 12 لاکھ افراد کا ان کی دہلیز پر علاج ہوا ہے-فیلڈ ہسپتالوں میں مفت ادویات کے ساتھ ایکسرے، فری لیب ٹیسٹ اور ای سی جی موجود ہے-500 مزید کلینک آن ویلزکا اضافہ کررہے ہیں -جہاں پر ڈاکٹرز موجود نہیں ، وہاں ڈاکٹرز کو بھیجنے کے لیے مراعات دے رہے ہیں – دور دراز علاقوں میں ڈاکٹرز کی کمی نہیں رہے گی -سابق دور میں جو دوائیاں ہسپتالوں میں بند کر دی گئی تھیں,دوبارہ ملنا شروع ہو چکی ہیں -سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات دی جا رہی ہیں اور لوگوں کی دہلیز پر مفت ادویات پہنچائی جا رہی ہیں -فیلڈ ہسپتالوں کا دائرہ کار بتدریح اضلاع تک وسیع کیا جائے گا ۔ ڈسٹرکٹ میں کارڈیالوجی اور پیڈز بلاک بننے سے دیہات کے مکینوں کو شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔موجودہ ہیلتھ انفراسٹرکچر کو مکمل طور پر پبلک فرینڈلی بنانا ضروری ہے۔موجودہ سسٹم کی بحالی اور ری سٹرکچرنگ کی جائے گی۔ میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز میں جدید ریسرچ کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ پنجاب کے ہر شہری کے لئے صحت کی بہترین سہولیات تک رسائی فراہم کرنا ہمارا عزم ہے۔

    ایک لمحے کیلیے سوچاجنوبی افریقہ حیران کر سکتا ہےتاہم ایسا نہیں ہوا،مبشر لقمان

    ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

    بڑا فیصلہ،مبشر لقمان سپریم کورٹ، نیب جانے کو تیار،پی سی بی ،کرکٹرزپر جوڈیشل کمیشن بنے گا؟

    بھارتی فوجی افسران اور سائنسدان عورتوں کے "رسیا” نکلے

    چڑیل پکی مخبری لے آئی، بابر ناکام ترین کپتان

    محافظ بنے قاتل،سیکورٹی گارڈ سب سے بڑا خطرہ،حکومت اپنی مستی میں

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

    شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

    مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

    پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں

    پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

    بابراعظم کے بھائی کا ذریعہ آمدن بتا دیں میں چپ ہو جاؤں گا، مبشر لقمان

  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست دائر

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست دائر

    لاہور ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کردی گئی۔قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان کل بطور اعتراضی درخواست پر سماعت کریں گے، رجسٹرار آفس نے درخواست گزار کو متاثرہ فریق نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا۔درخواست شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی جس کے مطابق محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ رکھتے ہوئے سینیٹر بننے کے اہل نہیں۔درخواست کے مطابق سینٹ کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت محسن نقوی پی سی بی کے چیئرمین تھے، آرٹیکل 63 کے تحت محسن نقوی سینیٹر کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔
    درخواست میں لاہور ہائی کورٹ سے محسن نقوی کو سینیٹر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

  • ملک سے انتہا پسندی اور شدت پسندانہ رویے کے خاتمے کیلئے متفقہ لائحہ عمل بنایا جائے۔ طاہر اشرفی

    ملک سے انتہا پسندی اور شدت پسندانہ رویے کے خاتمے کیلئے متفقہ لائحہ عمل بنایا جائے۔ طاہر اشرفی

    چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ آئین میں غیر مسلموں کو بھی برابر کے حقوق حاصل ہیں، پاکستان میں ہر کسی کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، محرم میں وحدت اور اتحاد کے پیغام کو عام کیا جائے۔ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا منافرت پھیلانا اور طاقت کے ذریعے اپنا نظریہ مسلط کرنا غیر شرعی ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ علمائے کرام انتہا پسندی کو مسترد کرتے ہیں، انتہا پسندی کیخلاف قانون ہمیشہ حرکت میں آتا ہے، پاکستان میں تمام اقلیتوں کو تحفظ حاصل ہے۔
    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف قومی یکجہتی کی ضرورت ہے، ایس آئی ایف سی جو کام کر رہی ہے اس کی تائید کرتے ہیں، عزم استحکام آپریشن اور نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس کی قرارداد قابل مذمت ہے، امریکا ہو یا کوئی اور کسی کو ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں، امریکا کو فلسطین میں انسانیت کیوں نظر نہیں آرہی۔طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ملک سے انتہا پسندی اور شدت پسندانہ رویے کے خاتمے کیلئے متفقہ لائحہ عمل بنایا جائے۔طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ امریکی کانگریس نے قرارداد منظورکر کے پاکستانی مینڈیٹ کی توہین کی، قومی اسمبلی میں پیش قرارداد میں کشمیر اور فلسطین کا بھی ذکر تھا۔
    ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین میں ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کیا گیا، امریکی قرارداد کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد کی مخالفت دکھ کی بات ہے، کم از کم فلسطین اور غزہ سے متعلق بات کی تائید کرنی چاہیے تھی۔

  • پنجاب اسمبلی میں بھی امریکی قرارداد کے خلاف مذمتی قرار داد منظور

    پنجاب اسمبلی میں بھی امریکی قرارداد کے خلاف مذمتی قرار داد منظور

    قومی اسمبلی کے بعد پنجاب اسمبلی میں بھی امریکی قرارداد کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کی گئی ہے

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر ملک احمد خان کی زیر صدارت ہوا، پنجاب اسمبلی میں حکومت رکن احسن رضا خان نے قرارداد پیش کی،قرارداد کے متن کے مطابق امریکی قرارداد پاکستان کےاندرونی معاملات میں مداخلت ہے، امریکی کانگریس کی قرارداد پاکستان اور امریکا کے دو طرفہ تعلقات کی عکاس نہیں،امریکی قرارداد پاکستان میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش ہے، پاکستان کے عام انتخابات کو اس قرارداد کے ذریعے متنازع بنانے کی کوشش کی گئی، پاکستان جمہوری اقدار کا پاسدار ہے اور تمام ادارے آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتے ہیں، امریکی قرارداد یہودی لابی کی طرف سے لائی گئی، پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی کو اس قرارداد میں غلط انداز میں پیش کیا گیا،پاکستان کی سیاسی جماعتیں جمہوریت کے حوالے سے شعور رکھتی ہیں، امریکی کانگریس کو دوسروں کے امور میں مداخلت کے بجائے فلسطین اور کشمیر کی حمایت کرنی چاہیے۔

    پنجاب اسمبلی اجلاس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے پنجاب اسمبلی کے ایوان میں شرکت نہیں کی،اراکین کی معطلی کی وجہ سے دیگر اراکین نے یکجہتی کا اظہار کیا.

  • وزیر اعلیٰ  کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، مری ڈویلپمنٹ پلان کی منظوری

    وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، مری ڈویلپمنٹ پلان کی منظوری

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نواز شریف کی زیر صدارت 5گھنٹے طویل خصوصی اجلاس منعقد ہوا،جس میں مری ڈویلپمنٹ پلان کی منظوری دی گئی-ڈویلپمنٹ،بیوٹی فیکیشن، ٹرانسپورٹ، تعمیر وبحالی کے پراجیکٹس منظور کئے گئے-سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے تفصیلی بریفنگ دی-

    راولپنڈی تا مری ٹورسٹ گلاس ٹرین پراجیکٹ کی منظوری دی گئی-ٹورسٹ گلاس ٹرین کے لئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا-مال روڈ پر مری کے قدرتی مناظر میں حائل ہائی رائز ہوٹل بلڈنگ ہٹانے کا فیصلہ بھی کیا گیا-جی پی او چوک سے ہوٹل متبادل مقام پر منتقل کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا-مال روڈ پر قدیمی عمارتوں کی یکساں صورت، سائن اور کلر سکیم نافذ کرنے کی ہدایت کی-مری سمیت ہر شہر،علاقے،تاریخی عمارات کے قدیمی نام بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا-مری میں تعمیرات کے لئے بلڈنگ لاز میں ترمیم،منظوری کا اختیار صوبائی سطح پر منتقل کرنے کی منظوری دی گئی-غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دینے والے حکام کے خلاف کارروائی کا اصولی فیصلہ کیا گیا-پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے قلیل، اوسط اور طویل المدتی جامع پلان پیش کیا گیا-بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ موجودہ سسٹم کی مرمت اور بحالی کی جائے گی – مری میں روزانہ 6 لاکھ گیلن سے زائد صاف پانی کی فراہمی ممکن ہو گی۔ مری کے دیہات کی 53 کلومیٹر سٹریٹ میں آر سی سی اور ٹف ٹائل لگائی جائیں گی۔ مری میں بارش کو ذخیرہ کرکے گھریلو استعمال میں لانے کے پراجیکٹ کی منظوری دی گئی- گھروں کی چھتوں سے گرنے والے بارشی پانی کو محفوظ کرکے سٹور کیا جائیگا۔ 1100سے زائد گھروں میں بارشی پانی محفوظ کرنے کے پر اجیکٹ حکومت معاونت کرے گی-اولڈ راولپنڈی،مری کشمیر روڈ کی تعمیر و توسیع کی منظوری دی گئی- اولڈ مری روڈ میں عارضی پارکنگ کی جگہ بھی بنائی جائے گی-جھیکا گلی چوک کی ری ماڈلنگ،تجاوزات ہٹا کر توسیع اور لارنس کالج روڈ، بوسٹال موڑ تا بروری روڈ کی تعمیر و بحالی کی منظوری دی گئی- بانسرہ گلی وائلڈ لائف پارک میں ٹری ہاؤس، کیمپنگ سائٹ،واک ویز، ٹیرس پارکنگ ایریا بنانے کا فیصلہ کیاگیا-پی آئی اے، باغ شہیداں پارک کی انٹرنس، تعمیر نو اور سیاحوں کے لئے دلکش واک ویز بنائی جائے گی – مری بائیو ڈاؤرسٹی پارک سے پودوں، پرندوں اورجانوروں کے لئے قدرتی ماحول کی فراہمی اور پکنک ایریا بنانے کا فیصلہ کیا گیا-مری بائیو ڈاؤرسٹی پارک میں سیاحوں کے لئے ہٹس سٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا-پارک میں آرٹسٹ کارنر، واک ویز، واکنگ ٹریک، ایکو ٹورازم کے فروغ کا فیصلہ کیا گیا-

    بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ مری کی 16 اندرونی روڈز کی تعمیر ومرمت کاٹاسک مکمل کر لیا گیا۔ ساملی ہسپتال کی آپ گریڈیشن، سٹریٹ لائٹس اور پبلک ٹوائلٹس پر بریفنگ دی گئی-وزیر اعلیٰ مریم نواز نے قدیمی نام بحال کر نے کے لئے فوری قانون سازی اورہر شہر میں تاریخ اور روایات سے مناسبت سے یادگار لگانے کی ہدایت کی-محمد نوازشریف نے کہاکہ غریب آدمی کو تنگ نہ کیا جائے، حکومت سٹال خود لگا کر دے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ مری شہر پہلے سے بہت بہتر ہو چکا ہے، عوام کے لئے بہترین بنائینگے۔ مری میں پارکنگ یارڈ کے لئے مختلف تجاویز اور سفارشات کا بھی جائزہ لیا گیا -مری میں 13ناجائز طور پر تعمیرات اور تجاوزات گرا دی گئیں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب، وزراء صہیب احمد ملک، ذیشان رفیق، بلال اکبر، معاون خصوصی راشد نصر اللہ،ایم این اے اسامہ سرور راجہ، ایم پی اے بلال یامین ستی، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، کامران لاشاری،سیکرٹریز، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور دیگر حکام بھی موجود تھے –

  • محرم الحرام کے دوران 37376 مجالس، 10426 جلوس ، سکیورٹی پلان تشکیل

    محرم الحرام کے دوران 37376 مجالس، 10426 جلوس ، سکیورٹی پلان تشکیل

    محرم الحرام کیلئے بہترین سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے اور تیاریوں کے جائزہ کیلئے سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا۔

    اس موقع پر محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کیلئے سکیورٹی گائیڈ لائن جاری کر دیں۔پنجاب میں 37376 مجالس اور 10426 جلوس نکالے جائیں گے جن تمام کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کو مذہبی عقیدت و احترام اور پُرامن انداز میں منانے کیلئے قوانین پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے بتایا کہ طے شدہ روٹس اور مقامات کے علاوہ کسی اور مقام پر جلوس یا مجلس کی اجازت نہیں ہو گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محرم الحرام کے دوران پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ ہو گی۔ اشتعال انگیزی کے پیشِ نظر 1200 افراد کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی۔ صوبے میں 502 مقامات کو حساس قرار دیا گیا ہے جہاں فوج اور رینجرز بھی تعینات ہونگے۔

    سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ہدایت کی کہ تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے اضلاع میں امن کمیٹیوں کو متحرک کیا جائے اور تمام مجالس اور جلوسوں کی مکمل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔ سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر بھی نفرت انگیزی کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ خلاف قانون لاؤڈ سپیکر کے استعمال کی اجازت نہیں ہو گی اور انتظامیہ ہدایات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائے۔ خصوصی اجلاس میں سپیشل سیکرٹری داخلہ، کمشنر اور ڈی سی لاہور، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، ایس پی یو اور تمام حساس اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی اور انتظامات پر بریفنگ دی۔ پنجاب بھر سے کمشنرز، آر پی اوز، ڈی سیز اور ڈی پی اوز نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی

    توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل 

    زلفی بخاری میری بیٹیوں کو کالز کرتا ہے، خاور مانیکا عدالت میں پھٹ پڑے

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    عمران خان کا سوشل میڈیا اڈیالہ جیل سے ہی آپریٹ ہو رہا ،شرجیل میمن کا دعویٰ

    عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

    عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

    عمران خان سے خود کو اور آنے والی نسلوں سے محفوظ رکھیں،بشریٰ بی بی کی بیٹی کا بیان

    قیام ِ امن اور مذہبی رواداری کا فروغ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔سربراہ لاہور پولیس
    دوسری جانب سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِ صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں محرم الحرام کے دوران قیام امن اور سکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں محرم الحرام کے دوران شہر کے ہاٹ سپاٹ ایریاز کی کڑی نگرانی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر حساس مقامات کے گرد ونواح میں سرچ اینڈ سویپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔ اجلاس میں امام بارگاہوں پر مورچوں، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سمیت دیگرسکیورٹی امور زیر غور رہے۔اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے ممبران نے محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے اپنی تجاویز پیش کیں۔ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے ممبران اور لائسنس ہولڈرزنے اجلاس کو محرم الحرام کے پر امن انعقاد کیلئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔سی سی پی او لاہور نے امن عامہ اور مذہبی ہم آہنگی کی مثالی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے امن کمیٹی کے ارکان کی معاونت کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کا جذبہ امن لائق تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ جلوس منتظمین محرم الحرام کے دوران قیام امن کیلئے اپنا بھر پورکردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران قیام ِ امن اور مذہبی رواداری کا فروغ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کیلئے فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس محرم الحرام میں قیام ِ امن کے لئے پر عزم ہے۔سی سی پی او لاہورنے کہا کہ ساؤنڈایکٹ، مجالس و جلوسوں کے اوقات کار اور روٹ کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ امام بارگاہوں کے منتظمین اور رضاکاروں کے تعاون سے عزاداروں کی چیکنگ کے عمل کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جلوسوں کے روٹس ومجالس کے مقامات پر ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ سی سی پی او لاہورنے قیام ِ امن کیلئے علماء کرام کے کردار کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے امن کمیٹی کی میٹنگز باقاعدگی سے منعقد کروانے کی ضرورت پر زوردیا۔ امن کمیٹی کے ممبران، مجالس اور جلوسوں کے لائسنس ہولڈرزنے کرائم کنٹرول کیلئے لاہور پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔اجلاس میں ڈی آئی جی (آپریشنز)فیصل کامران، ایس ایس پی (آپریشنز)تصور اقبال، ایس پی(سکیورٹی)عبدالوہاب سمیت ڈویژنل ایس پیز(آپریشنز)، امن کمیٹی کے ممبران، مجالس اور جلوسوں کے لائسنس ہولڈرز اور علماء کرام نے شرکت کی۔اجلاس میں آغا شاہ حسین قزلباش، توقیر حسین بابا، خواجہ میثم عباس،مولانا محمد علی نقشبندی،مفتی عمران سجاد حنفی، مولانا عزیز الرحمان ثانی اور صاحبزادہ بابر فاروقی بھی شریک تھے

  • اربوں روپے کی گندم موجود، روٹی مہنگی نہیں کرنے دیں گے، بلال یاسین

    اربوں روپے کی گندم موجود، روٹی مہنگی نہیں کرنے دیں گے، بلال یاسین

    وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں عوامی ریلیف کیلئے تاریخی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ جب حکومت بنائی تو پنجاب میں آٹا 2800 کا تھا جو اب 50 فیصد کم ہو چکا ہے۔ پنجاب میں روٹی 20، 25 روپے سے کم کر کے 12، 14 روپے پر لے آئے ہیں۔فوڈ کوالٹی اور قیمتوں پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔جو فلور مل آٹا مہنگا کرنے میں ملوث ہوئی اسکے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔ غریب آدمی کا نوالہ سستا کرنا مریم نواز کا مشن ہے۔ پنجاب میں بزدار یا نیازی نہیں بلکہ مریم نواز شریف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین اور وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے ڈی جی پی آر میں مشترک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

    صوبائی وزیر خوراک کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ فیلڈ میں نکلیں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف ایکشن لیں۔ پنجاب میں گندم کا 23 لاکھ ٹن کیری فارورڈ سٹاک موجود ہے۔ پاسکو کا سٹاک بھی موجود ہے لہذا کسی صورت آٹا مہنگا نہیں ہونے دیں گے۔ گندم کی وجہ سے محکمہ خوراک پر 375 ارب کا قرض ہے جس کی ادائیگی کر رہے ہیں۔ تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ مئی جون میں قرض کم ہو رہا ہے اور ادائیگی کر رہے ہیں۔ اربوں روپے کی گندم موجود ہے اور جلد ہی لون فری سٹیٹس پر جا رہے ہیں۔ حکومت کے ابتدائی ایام میں فوڈ اتھارٹی نے 6 لاکھ لٹر ناقص دودھ اور 3 لاکھ کلو ناقص گوشت تلف کیا۔ وزیر خوراک، سیکرٹری سمیت تمام ٹیم فیلڈ میں ایکٹو ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے فروٹ کی چیکنگ کیلئے نے خصوصی ہدایت کی ہے۔ خطرناک کیمیکل لگے آم مارکیٹ میں نہ آنے پائیں اسکے لیے ٹیمیں متحرک کی ہیں۔

    صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے وزیراعلی پنجاب بذات خود مانیٹر کر رہی ہیں۔حکومت کے پہلے 100 دنوں میں تاریخی اقدامات اٹھائے گئے۔ پنجاب اسمبلی میں کسی بھی وزیر اعلی کی سب سے جامع اور بہترین پرفارمنس پر مبنی ریکارڈ تقریر تھی۔وزیر اعلی پنجاب نے واضح پیغام دیا کہ اب پاکستان کو آگے بڑھنے دیں، ہم نعرے بازی پر نہیں کام پر یقین رکھتے ہیں۔چکن کی پرائسز 800 روپے سے کم کر کے 400 سے نیچے لے آئے ہیں، اسی طرح دیگر اشیاء خورونوش کے نرخوں کو بھی عام آدمی کی پہنچ میں لانا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی اولین ترجیح ہے

    توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل 

    زلفی بخاری میری بیٹیوں کو کالز کرتا ہے، خاور مانیکا عدالت میں پھٹ پڑے

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    عمران خان کا سوشل میڈیا اڈیالہ جیل سے ہی آپریٹ ہو رہا ،شرجیل میمن کا دعویٰ

    عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

    عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

    عمران خان سے خود کو اور آنے والی نسلوں سے محفوظ رکھیں،بشریٰ بی بی کی بیٹی کا بیان