Baaghi TV

Category: لاہور

  • مریم نواز کی تقریر کے دوران  حنا پرویز بٹ اور عظمیٰ کاردار  کے مابین کرسی کی جنگ

    مریم نواز کی تقریر کے دوران حنا پرویز بٹ اور عظمیٰ کاردار کے مابین کرسی کی جنگ

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر ملک احمد خان کی زیر صدارت ہوا،

    اجلاس سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خطاب کیا، مریم نواز جب خطاب کر رہی تھی تو انکے بالکل پیچھے رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی کرسی تھی جس پر عظمیٰ کاردار آ کر بیٹھ گئیں، تھوڑی دیر میں حنا پرویز بٹ واپس آئیں تو انہوں نے عظمیٰ کاردار کو اٹھنے کا کہا، عظمیٰ کاردار نے پہلے انکار کیا بعد میں انہیں وہ کرسی خالی کرنا پڑی جس پر دوبارہ حنا پرویز بٹ بیٹھ گئی، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے

    ایک صارف نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ میں جانے کے بعد عظمی کاردار کی مسلسل عزت افزائی۔۔۔۔مریم نواز کے پیچھے بیٹی عظمی کاردار کو حنا پرویز بٹ نے اٹھا دیا۔۔

    https://twitter.com/qamberzaidii/status/1806630177637879812

    عظمیٰ کاردار سے متعلق سوال کرنے پر حنا پرویز بٹ نے صحافیوں کے سوالات کو ہراسمنٹ قرار دے دیا،

    دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ضمنی بجٹ منظور نہ ہو سکا،اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے باعث ضمنی بجٹ کی منظوری کا عمل موخر کردیا اور کہا کہ میں نے ہاؤس کو بہتر انداز سے چلانے کی کوشش کی، آئندہ ہاؤس کو ان آرڈر چلانے کے لیے اپنا آئینی اختیار استعمال کروں گا،پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل دن دو بجے تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا.

    جب تک پورے نظام میں تبدیلی نہیں لاتی سکون سے نہیں بیٹھوں گی، مریم نواز

    امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

    آپریشن گولڈ سمتھ کے حوالہ سے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے ایک وی لاگ میں انکشافات کیے تھے اور کہا تھا کہ اب آپریشن گولڈ سمتھ جو ہے چڑیل کی خبر کے مطابق وہ لانج ہو گیا ہے

    امریکی قرارداد پاکستان کے سیاسی حالات سے ناواقفیت پر مبنی ہے،ترجمان دفتر خارجہ

    گولڈسمتھ 2.0 کے حصے کے طور پر قرارداد 901 پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش

    امریکی قرارداد مسترد، وزیر خارجہ کا مقابلے میں قرارداد لانے کا اعلان

  • جب تک پورے نظام میں تبدیلی نہیں لاتی سکون سے نہیں بیٹھوں گی، مریم نواز

    جب تک پورے نظام میں تبدیلی نہیں لاتی سکون سے نہیں بیٹھوں گی، مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو اپنی کارکردگی سے شکست دیں گے،

    مریم نواز نے خطاب کیا تو اس دوران اپوزیشن کی جانب سے شورشرابا کیا گیا تا ہم مریم نواز نے اپنا خطاب جاری رکھا اور کہا کہ نظام حکومت میں بہتری کیلئے درکار کئی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں،باقی قیدیوں کو وہ سہولیات میسر نہیں جو عمران خان کو میسر ہیں،اپوزیشن عوامی خدمت میں نہیں انتقامی کاروائیوں میں مصروف رہی ہے، اپوزیشن کے پاس کہنے کیلئے کچھ نہیں،پی ٹی آئی نے اپنی 100 دن کی کارکردگی کا اشتہار دیا تھا، اس میں لکھا تھا کہ ہم مصروف تھے، آپ خدمت میں نہیں انتقامی کاروائیوں میں مصروف تھے،مجھے نواز شریف کی سپورٹ حاصل ہے، شہباز شریف نے بھی میری حوصلہ افزائی کی ہے، ہم نے پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کیا ہے، پہلی بار پنجاب کی عوام پر زیرو ٹیکس لگا ہے،نواز شریف نے کہا بانی پی ٹی آئی کو چاہے مزید اے سی لگوا دیں پروا ہ نہیں ،عمران خان کی جیل میں دوسرا اے سی بھی لگا دو اعتراض نہیں، سیاسی مخالفین سے انتقام لینا بہت آسان کام ہے، بانی پی ٹی آئی کو جو مرضی سہولت مل جائے ہماری طرف سے کوئی زیادتی نہیں ہونی چاہیے، 100 روز میں پنجاب کی حکومت نے انقلابی اقدامات کیے ہیں،جو بول کر جاؤں گی اس کو ایک سال میں پورا کروں گی، پنجاب کا بجٹ الفاظ کا ہیر پھیر نہیں، ہم نے کاغذی نہیں کیش پیک منصوبے شروع کیے، مہنگائی میں بہت حد تک کمی ہو چکی ہے،برسوں بعد ان کی نااہلی کے بعد عوام کو سکھ کا سانس آیا ہے،ان کے چار سال میں ایک ترقیاتی منصوبہ نہیں،

    شرم و حیا کے نعرے لگانیوالوں کو توشہ خانہ میں لوٹ مار کرتے وقت شرم کیوں نہ آئی، مریم نواز
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو شرم و حیا کے نعرے لگارہے انکو یہ شرم تب کیوں نہیں آئی جب فوجی تنصیبات پر حملے کررہے تھے اور توشہ خانہ میں لوٹ مار کررہے تھے،پنجاب بھر کے سکولوں میں پری سکول سے پانچویں جماعت تک مفت دودھ کا منصوبہ شروع کریں گے،مفت دودھ کی فراہمی کے منصوبے پر 27 ارب روپے لاگت آئے گی،ہم نے یہ بھی سنا کہ 4 سال حکومت کرنے کے بعد ایک "کریمنل” جملہ کہا گیا میں آلو پیاز کے ریٹ پتہ کرنے نہیں آیا لیکن میں آج ان کے ریٹس میں تاریخی کمی کے بعد یہاں آئی ہوں،

    میرا عہدہ جہازوں گاڑی کے استعمال کےلئے نہیں یہ عوام کی خدمت کا جذبہ ہے،وزیراعلیٰ پنجاب
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے جو مشکل فیصلے کئے اس سے آٹا اور روٹی کی قیمت میں واضح کمی آئی، آٹے کا تھیلا جا تیراں سو اسی کا مل رہا تھا اب وہ آٹھ سو روپے میں دستیاب ہے، اپوزیشن اپنا گلا پھاڑنے کے بجائے کے پی میں روٹی کی قیمت کم کروائے،گندم کی قیمت میں واضح کمی لانے سے براہ راست فائدہ عام آدمی کو ہوا، پیٹرول و ڈیزل کی قیمت کا ثمر عوام کو ملا ، عید الاضحی پر بسوں میں اضافی کرایہ ان مسافروں کو واپس کیا ،سوال تو اٹھتا ہے زمین سے خزانہ تو نہیں نکلا یا تیل کے کنویں تو نہیں نکلے وہی بیوروکریسی اور وہی وسائل ہیں کیونکہ ہمارے دل میں سوچ عوام کی ہے۔ میرا عہدہ جہازوں گاڑی کے استعمال کےلئے نہیں یہ عوام کی خدمت کا جذبہ ہےعیدالاضحی پر تین دن آلائشوں کو صاف کیاگیا وہ تاریخی ہے اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے پنجاب کی ایڈمنسٹریشن نے کام کیا، ذیشان رفیق نے پنجاب کی دل سے خدمت کی، سڑکوں کی وہ بدبو ان کے زمانے میں آتی تھی اس بار وہ بدبو شہر لاہور سے نہیں آئی بلکہ خوشبو آئی، ذخیرہ اندوزی ناجائز تجاوزات خاتمہ قیمتوں کے کنٹرول کےلئے نئی انفورسمنٹ اتھارٹی بنائی جا رہی ہے جو قیمتوں کو کنٹرول کرے گی۔ مریم کی دستک پروگرام سے عوام کی دہلیز تک پہنچایا رمضان پیکج دروازہ کھٹکھٹا کر بجایا ، پینسٹھ سروسز کو پنجاب کے ہر ضلع تک پہنچائیں گے یہ کرنا آسان نہیں ان کی نااہلی سے مجرمانہ اقدام کی وجہ سے مشکل تھا،

    انتظامی امور میں سیاسی مداخلت کی جگہ نہیں ،کرپشن کرنیوالوں کو نشان عبرت بنائیں گے،مریم نواز
    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ہم خدمت میں پیچھے نہیں بلکہ بہت آگے جائیں گے، کرپشن ان کی مہربانی سے پاکستان کے طول وعرض میں پہنچ چکی ہے،تین ماہ میں سو پروگرام کی لانچ کے بعد کرپشن کو ختم کرنے کےلئے کام کررہی ہوں،جلد ایسا سسٹم لائوں جو جہاں رشوت مانگے اس کے خلاف سخت ایکشن ہوگا، جو عوام کا پیسہ جیب میں ڈالتے ہیں انہیں پنجاب حکومت نشان عبرت بنا دے گی،انتظامی امور میں سیاسی مداخلت کی جگہ نہیں دی، ایک تقرری بغیر میرٹ کے نہیں ہوگی کوئی وزیر اعلیٰ دعویٰ نہیں کر سکتا اس کے دور میں ایک تقرری بھی سفارش سے نہیں ہوئی، پیپلزپارٹی کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے بھی اسی بات کو مانا اگر ن لیگ کے کہنے پر کوئی تقرری نہیں ہوگی تو ہم بھی نہیں کہیں گے، بہتر پنجاب بنانے کےلئے اتحادیوں کی شکر گزار ہوں،تاریخی کسان پیکج لا رہے ہیں چار سو ارب روپے کا پیکج آ رہا ہے،تیس ارب روپے سے تاریخی کی سب سے بڑی ٹریکٹر سکیم شروع کررہے ہیں، ہر فصل کےلئے بلاسود ڈیڑھ لاکھ روپے قرضہ دیں گے، بیج، ادویات کےلئے ڈیڑھ لاکھ روپے کسان کو ملے گا،کسان کو کہنا چاہتی ہوں کسی کے بہکارے میں مت آئیں آنے والے وقت میں کسان بہت خوشحال ہوگا، کسانوں شرپسند اور پروپیگنڈہ ، لڑائیاں کروانے عناصر کی بات میں نہ آنا،ایگری کلچر ریفارمز ایک چھت میں تمامُ سہولیات دیں گے، ایک چھت کے نیچے کسان کو کوالٹی سیڈ کوالٹی کھاد دیں گے ، کسان کا ہاتھ نہ کٹے کم محنت میں زیادہ پیسہ ملے تو زراعت کے نظام کو میکانائز کریں گے، آٹھ ارب منصوبے میں جدید آلات کے پہلے مرحلے میں تھریشر اور سپر سیڈ دیں گے چالیس فیصد کسان کو دینا پڑے گا،ہماری محنت کش مائیں بہنیں کھیتوں میں کام کرتی ہیں دھوپ و گرم پانی میں گھنٹوں کام کرتی ہیں سلام پیش کرتی ہوں،بہت سارے لوگوں کا تعلق دیہات ہے سولر ٹیوب ویل لا رہے ہیں بجلی و ڈیزل کی مد میں کسان کو سبسڈی دیں گے، آئل سیڈ کی پیداوار کو بڑھائیں گے تاکہ تیل کی قیمت کو نیچے لائیں،تیس ارب روپے کے ٹریکٹر کسانوں کو دیں گے ستر فیصد حکومت تو تیس فیصد حکومت دے گی،حلفا کہتی ہوں تعلیم میں پی ٹی آئی کا انرولمنٹ فراڈ اور جعلی تھا،میپنگ سکول بنائی ہے تاکہ کسی بھی چیز کی کمی کو پورا کریں گے،پہلی بار تعلیم کے شعبہ کو کریکولم ، ٹیچر کا احتساب اور سکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام، آئوٹ آف بچوں کو اچھے سکولوں میں بھیجیں گے، جب تک پورے نظام میں تبدیلی نہیں لاتی سکون سے نہیں بیٹھوں گی، چھوٹے بچوں کےلئے تعلیمی نظام کو تبدیل کروں گی، نوازشریف چلڈرن لائبریری قائم کررہے ہیں کے بجٹ کی منظوری دیدی ہے، ارلی ایجوکیشن پروگرام اور سپیشل ایجوکیشن پروگرام لا رہے ہیں، ہمت کارڈ دینے جا رہی ہوں جس سے تین سے چار ماہ کا خرچہ ہوگا،جو وہیل چئیر نہیں لے سکتا اب معذور افراد کو وہیل چئیر گھر پہنچائوں گی، سکولز کا دورہ کیا تو بتایا گیاکہ اکثر بچے ناشتہ کرکے نہیں آتے عاجزی سے اعلان کرتی ہوں پنجاب بھر میں کلاس ون تک فری کھانا دیں گے، ستائیس ارب روپے کی لاگت سے کلاس تھری سے فائیو تک مفت دودھ سکولوں میں بچوں کو دیا جائے گا، جنوبی پنجاب لیہ بھکر راجن پور سے مفت دودھ والی سکیم کو شروع کریں گے، تمام بچوں کو فری دودھ سکول کی چھٹیوں کے بعد دیا جائے گا،

    امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

    آپریشن گولڈ سمتھ کے حوالہ سے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے ایک وی لاگ میں انکشافات کیے تھے اور کہا تھا کہ اب آپریشن گولڈ سمتھ جو ہے چڑیل کی خبر کے مطابق وہ لانج ہو گیا ہے

    امریکی قرارداد پاکستان کے سیاسی حالات سے ناواقفیت پر مبنی ہے،ترجمان دفتر خارجہ

    گولڈسمتھ 2.0 کے حصے کے طور پر قرارداد 901 پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش

    امریکی قرارداد مسترد، وزیر خارجہ کا مقابلے میں قرارداد لانے کا اعلان

  • ذوالفقار بھٹو یا نواز شریف کے ساتھ جو ہوا اس پر انسانی حقوق کیوں یاد نہ آئے؟ جاوید لطیف

    ذوالفقار بھٹو یا نواز شریف کے ساتھ جو ہوا اس پر انسانی حقوق کیوں یاد نہ آئے؟ جاوید لطیف

    مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندر جب میں کہتا تھا کہ بیرونی مداخلت بڑھتی جا رہی ہے تو سوال کیا جاتا تھا ثبوت دیئے جائیں ،

    جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے کہ یہ بیرونی قوتوں کا آلٰہ کار ہے یہ مودی کا یار ہے ،ہماری بات پر کسی نے کان نہ دھرے ،یہ کانگریس کی قرارداد یہ انسانی حقوق اور جمہوریت کی نفی کرنے پر قرارداد آئی ہے انسانی حقوق جب شام لبنان اور فلسطین کو بمباری کی گئی تو اس وقت کیوں یاد نہ آئے، غزہ میں انسانی خون سے حولی کھیلی گئی تو انسانی حقوق وہاں یاد کیوں نہ آئے ،2018 کے انتخابات آر ٹی ایس بند کر کے جب نیب کو انتقام لینے کے لیے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا انسانی حقوق یاد آئے ؟جب حسین نواز کو برف پوش پہاڑ پر بغیر چادر کے کھڑا کیا گیا ،پاکستان میں ذولفقار علی بھٹو ہو یا نواز شریف ان کے ساتھ جو کچھ ہوا کسی کو انسانی حقوق یاد آئے ،

    جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ جب 93 میں ہم نے موٹروے اور پاکستان میں صنعتوں کا جال بچھایا نواز شریف کو ہٹا دیا گیا،ایٹمی قوت بنایا تو ہٹا دیا گیا ،سی پیک پاکستان کی ترقی تھی چین انویسٹمنٹ کر رہا تھا تب بھی ہمیں ہٹا دیا گیا ،ان کے دھرنے کے پیچھے اس وقت بھی چین کی انویسٹمنٹ روکنے کا منصوبہ تھا،پاکستان کے ٹیک آف کرنے کی آوازیں آرہی ہیں،سی پیک ٹو شروع کرنے کا ایک پیغام سنا جا رہا ہے ،تو قرارداد آ گئی، بات یہ ہے کیا پاکستان کے اندرجب بھی پاکستان ترقی کے منازل طے کرتا ہے کوئی سویلین کام کرتا ہے تو اسکے خلاف عالمی قوتیں اور وہ قوتیں جو پاکستان میں عدم استحکام چاہتی ہیں، انکو یہاں سے کندھا ملتا ہے،2014 کا دھرنے کا مقصد چین کی انویسمنٹ کو روکنے کا منصوبہ تھا، جاوید ہاشمی نے عدالتی فیصلے سے پہلے کہا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو نکال دیا جائے گا، اس وقت انسانی حقوق تھے،جاوید ہاشمی اس وقت پی ٹی آئی صدر تھے، آج بھی میں یہ بات کر رہا ہوں کہ 2014 کے ایکٹر اس وقت سے آج تک اکٹھے ہیں،اور ایک پیج پر ہیں،

    امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

    آپریشن گولڈ سمتھ کے حوالہ سے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے ایک وی لاگ میں انکشافات کیے تھے اور کہا تھا کہ اب آپریشن گولڈ سمتھ جو ہے چڑیل کی خبر کے مطابق وہ لانج ہو گیا ہے

    امریکی قرارداد پاکستان کے سیاسی حالات سے ناواقفیت پر مبنی ہے،ترجمان دفتر خارجہ

    گولڈسمتھ 2.0 کے حصے کے طور پر قرارداد 901 پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش

    امریکی قرارداد مسترد، وزیر خارجہ کا مقابلے میں قرارداد لانے کا اعلان

  • پاکستان کی تاریخ میں پہلے ایئر کنڈیشن پبلک واش رومز کا افتتاح

    پاکستان کی تاریخ میں پہلے ایئر کنڈیشن پبلک واش رومز کا افتتاح

    لاہور: پاکستان کی تاریخ میں پہلے ائیرکنڈیشن پبلک واش رومز کا ریلوے سٹیشن لاہور میں افتتاح کردیا گیا فیس 50روپے مقرر کردی گئی ۔

    لاہور ریلوے اسٹیشن پر ائیر کنڈیشنڈ واش رومز پبلک کیلیے کھول دیے گئے ہیں، نئے بننے والے ایگزیکٹو واش رومز صاف ستھرے اور جدید سہولیات سے آراستہ ہیں جن میں سینیٹائزر اور ہاتھ سُکھانے والی مشین بھی ہے۔ واش رومز میں سردیوں میں پانی گرم رکھنے کیلیے گیزر لگائے گئے ہیں۔ ان واش رومز میں سفر سے تھکے مسافر فریش اپ بھی ہو سکیں گے اور اس ضمن میں شیمپو اور صاف ستھرا تولیہ بھی دستیاب ہو گا۔

    واش رومز کی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ ان میں ماؤں کی سہولت کیلیے بچوں کے ڈائپر تبدیل کرنے کیلیے سٹینڈ بھی رکھا گیا ہے۔ صفائی ستھرائی یقینی بنانے کیلیے واش رومز میں صفائی کرنے والا عملہ ہر وقت موجود ہو گا مسافروں کی سہولت کیلیے یہ واش رومز اسٹیشن کے دونوں اطراف بنائے گئے ہی اور مرد و خواتین کیلیے الگ انتظام کیا گیا ہے۔ واش رومز میں سِیٹ اور کموڈ کی آپشن بھی موجود ہے۔

    معاشی مشکلات کی وجہ سے آپریشن عزم استحکام کا فیصلہ کیا گیا ہے، خواجہ …

    پاکستان ریلویز کے پلان کے مطابق اگلے تین ماہ میں ملک بھر کے تیرہ مزید اسٹیشنوں پر ایگزیکٹو واش رومز اوپن کر دیے جائیں گے۔ واش رومز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنائے گئے ہیں اور ان کے استعمال کی یکساں فیس پچاس روپے رکھی گئی ہے۔

    امریکی صدارتی انتخابات: بائیڈن اور ٹرمپ میں مباحثے کا آغاز آج سے

  • ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی :وہاب ریاض نے رپورٹ پی سی بی کو جمع کرا دی

    ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی :وہاب ریاض نے رپورٹ پی سی بی کو جمع کرا دی

    لاہور: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینیئر منیجر وہاب ریاض نے رپورٹ پی سی بی کو جمع کرا دی۔

    ذرائع کے مطابق وہاب ریاض نے رپورٹ میں ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجوہات بتائیں تفصیلی رپورٹ وہاب ریاض نے ڈائریکٹر عثمان واہلہ کو جمع کرائی، منیجر منصور رانا کی بھی رپورٹ اس کے ساتھ شامل ہے۔

    ذرائع کے مطابق وہاب ریاض کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قومی ٹیم نے اسکل فل کرکٹ نہیں کھیلی ، کھلاڑیوں کو اپنی مہارت کے مطابق کھیلنا چاہیے تھا ، کھلاڑیوں میں کو آرڈینیشن اور پلان پر عمل درآمد کا فقدان نظر آیا،کھلاڑیوں کو ایک کوآرڈینیشن اور جذبے کے ساتھ کھیلنا چاہیے تھا، بھارت کے خلاف میچ میں جیت کے ارادے کو نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔

    کے الیکٹرک نے 7 سال کیلئے فی یونٹ ٹیرف میں 10 روپے کا اضافہ مانگ …

    وہاب ریاض نے رپورٹ میں مستقبل میں کرکٹ کی بہتری سے متعلق تجاویز بھی دیں کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑیوں کے کیمپ زیادہ سے زیادہ لگنے چاہیے تھے اور کرکٹرز کے زیادہ سے زیادہ ٹورز کا اہتمام ہونا چاہیے، کرکٹرز کو ڈومیسٹک کرکٹ میں ایک ساتھ زیادہ حصہ لینا ہوگا، اسکلز اور فٹنس کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان پہلے مرحلے میں ہی باہر ہوگیا تھا، ایونٹ میں اسے نا تجربہ کار امریکا اور پھر بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ، اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن

  • مریم نواز کو دیکھتی ہوں تو وہ مجھے متاثر کرتی ہیں، میرا

    مریم نواز کو دیکھتی ہوں تو وہ مجھے متاثر کرتی ہیں، میرا

    لاہور: اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بڑی مداح ہیں مریم نواز بہت محنتی ہیں اور لگن سے کام کر رہی ہیں-

    لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہاتھ میں فیکچر سے ان کی شوٹنگز رک گئی تھیں اور وہ اب دوبارہ فلم کی شوٹنگ شروع کررہی ہیں، وہ جلد اہم پروجیکٹس میں نظر آئیں گی، خلیل الرحمان قمر 30 اقساط پر مشتمل ایک ڈراما لکھ رہے ہیں وہ اس میں بھی بھی نظر آئیں گی۔

    شادی کے سوال پر میرا نے دوٹوک انداز میں کہا کہ جسے ان سے شادی کا دعویٰ ہے وہ سامنے آئے کیوں کہ میڈیا نے تو ان کی شادی ضرور کروانی ہے،ڈولی میں تو آپ سب نے بٹھانا ہے،ان کا الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں اور ان کا اصل فوکس کام پر ہے جبکہ مہنگائی سے عوام مشکل میں ہیں،مریم نواز کو دیکھتی ہوں تو وہ مجھے متاثر کرتی ہیں، مریم نواز بہت محنتی ہیں اور لگن سے کام کر رہی ہیں-

    کراچی میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

    کے الیکٹرک نے 7 سال کیلئے فی یونٹ ٹیرف میں 10 روپے کا اضافہ مانگ …

    ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ، اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن

  • 2 ماہ میں  پنجاب بھر سے خواتین کی 31 ہزار سے زائد شکایات موصول

    2 ماہ میں پنجاب بھر سے خواتین کی 31 ہزار سے زائد شکایات موصول

    .پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کے اعداد و شمار جاری کر دئیے۔

    2 ماہ میں لاہور سمیت پنجاب بھر سے خواتین کی 31 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔4 ہزار 85 کیسز میں تفتیش کا عمل جاری اور 4ہزار63کیسز کو جلد مکمل کرنے پر زور دیا گیا۔خواتین کی شکایت پر2ہزار 52 کیسز کی ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔گھریلو جھگڑے،بچوں سے زیادتی،ہراسمنٹ کی ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔خواتین سے زیادتی،اقدام قتل،تیزاب گردی ودیگر وجوہات کی ایف آئی آر درج کروائیں گئیں۔کُل کیسز میں سے 20 ہزار 808 کیسز کو فریقین کے مابین صلح یا دیگر وجوہات کی بنا پر ختم کر دیا گیا۔

    ترجمان سیف سٹیز کا کہنا تھاکہ خواتین اپنے مسائل کے حل کیلئے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے روزانہ کی بنیاد پر راہنمائی حاصل کررہی ہے۔خواتین کو ایف آئی آر کے اندراج سے انویسٹی گیشن اور ٹرائل کے تمام مراحل میں راہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔خواتین کسی بھی وقت 15 کال، ویمن سیفٹی ایپ لائیو چیٹ فیچر، ویڈیو کال فیچر کے ذریعے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کر سکتی ہیں۔خواتین نام اور پتہ ظاہر کیے بغیر مکمل رازداری اور اعتماد کے ساتھ اپنا مسئلہ کا حل کرواسکتیں ہیں

    چاہت فتح علی خان سے بڑے بڑے سپر اسٹارز خوفزدہ کیوں ؟

    یوٹیوب نے چاہت فتح علی کو دیا بڑا جھٹکا

    میری نازیبا تصویر کا لنک مل جائے تو مجھے بھی دینا،وجدان راؤ

    پارٹی رجسٹریشن کروانے چاہت فتح علی الیکشن کمیشن پہنچ گئے

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

    گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف

    پاکستان میں جتنا پلاسٹک ویسٹ ہے اس سے کے ٹو کا پہاڑ دو دفعہ کھڑا ہو سکتا ہے

    سات بار عشق ہو چکا،28 خواتین نے شادی کی پیشکش کی، چاہت فتح علی کا انکشاف

    چاہت فتح علی خان نے عید الاضحیٰ کے موقع پر "بدوبدی 2” گانا جاری کر دیا 

  • اداکارہ زینب جمیل پر قاتلانہ حملہ کیس میں 5 ملزمان گرفتار

    اداکارہ زینب جمیل پر قاتلانہ حملہ کیس میں 5 ملزمان گرفتار

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سابق اداکارہ زینب جمیل پر قاتلانہ حملےکے حوالہ سے اہم پیشرفت ہوئی ہے

    پولیس نے زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ سابق اداکارہ و ماڈل زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے،تحقیقات کے دوران پولیس نے سینکڑوں سی سی ٹی وی فوٹیجز کا معائنہ کیا، اب تک گرفتار ملزمان کی اس کیس میں تعداد پانچ ہے، ضیا نامی ملزم نے شوٹرز کو موٹرسائیکل اور اسلحہ فراہم کیا،ضیا ہی فائرنگ کرنے والوں کو موقع پر لایاتھا اور فائرنگ کے واقعہ کے بعد وہی واپس بھی لے کر گیا تھا،شوٹرز کراچی سے ہوئی جہاز پر لاہور آئے تھے اور واپسی پر انہوں نے سڑک کا راستہ اختیار کیا.

    ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق سردار جمیل تیس جون تک ضمانت پر ہے۔ خاتون پر براہ راست فائرنگ کرنے والے شوٹرز کا تعلق کراچی سے ہے، دونوں شوٹرز کی گرفتاری کے لیے ٹیم کراچی روانہ ہوگئی،ضیاء کا سردار جمیل کے ساتھ 55 لاکھ لین دین کا معاملہ ہے

    یاد رہے کہ 2017 میں سردارجمیل نے زینب کے ساتھ دوسری شادی کی تھی، شوہر کو زینب کے شوبز میں کام کرنے پر اعتراض تھا۔سابقہ اداکارہ و ماڈل زینب جمیل پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا ،زینب کو 6 گولیاں لگی تھیں،وہ ہسپتال میں زیر علاج تھیں تا ہم اب وہ گھر منتقل ہو گئی ہیں.اداکارہ زینب نے قاتلانہ حملے کا الزام اپنے شوہر پر لگایا تھااور کہا تھا کہ شوہر نے مجھے قتل کروانے کی کوشش کی ہے،وہ گزشتہ دو ماہ سے مجھے دھمکیاں دے رہا تھا لیکن میں دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لائی کیونکہ مجھے لگا کہ میرے بچوں کا باپ میرے ساتھ ایسا نہیں کرسکتا۔

    قاتلانہ حملے میں زخمی سابق اداکارہ زینب جمیل گھر منتقل

    سابق ماڈل و اداکارہ زینب جمیل نے قاتلانہ حملے کا الزام اپنے شوہر پر عائد کردیا

  • شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کیس،عدالت کا وزیراعلیٰ کو طلب کرنے کا عندیہ

    شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کیس،عدالت کا وزیراعلیٰ کو طلب کرنے کا عندیہ

    لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو طلب کرنے کا عندیہ دے دیا

    لاہور ہائیکورٹ میں شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے شہباز گل کے بھائی غلام شبیر کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل سمیت متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور آئی جی پنجاب کو کل طلب کرلیا،عدالت نے پولیس کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ مسترد کر دی،

    دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کہ شہباز گل کے بھائی غلام شبیر کو اسلام آباد جاتے ہوئے پولیس نے حراست میں لیا، پولیس غلام شبیر سے متعلق کچھ نہیں بتا رہی، شہباز گل کے بھائی کی جان کو خطرہ ہے، عدالت بازیاب کروانے کا حکم دے،لاہور ہائیکورٹ نے مغوی کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کل مغوی کو اور تفصیلی رپورٹ پیش کریں، اگر ضرورت پڑی تو وزیر اعلی کو بھی طلب کیا جائیگا، جبری گمشدگیاں آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق کے خلاف ہیں پنجاب حکومت اس حوالے سے اپنا پالیسی بیان دے، یہ کیا طریقہ ہے کہ کیسز سے ضمانت ملے تو اسے اٹھا لو

    امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

    آپریشن گولڈ سمتھ کے حوالہ سے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے ایک وی لاگ میں انکشافات کیے تھے اور کہا تھا کہ اب آپریشن گولڈ سمتھ جو ہے چڑیل کی خبر کے مطابق وہ لانج ہو گیا ہے

    امریکی قرارداد پاکستان کے سیاسی حالات سے ناواقفیت پر مبنی ہے،ترجمان دفتر خارجہ

    گولڈسمتھ 2.0 کے حصے کے طور پر قرارداد 901 پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش

    امریکی قرارداد مسترد، وزیر خارجہ کا مقابلے میں قرارداد لانے کا اعلان

  • سرگودھا جج کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ،کیس کی سماعت ملتوی

    سرگودھا جج کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ،کیس کی سماعت ملتوی

    سرگودھا اے ٹی سی جج کے ساتھ ناخوش گوار واقعہ پر از خود نوٹس کیس پر سماعت ہوئی
    عدالت نے درخواست پر سماعت جولائی کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی ،عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے اعلی حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنائیں،ذمہ دار سینئر پولیس افسر اے ٹی سی جج سرگودھا سے رابطہ کرسکتا ہے، اے ٹی سی ججز ایسے واقعات کی ریکارڈنگ کو یقینی بنائیں،

    عدالت نے سوموٹو نوٹس کیس کو آئینی درخواست میں تبدیل کر دیا ،عدالت نے کیس کی معاونت کے کیے وکلا کو پراسیکیوٹر مقرر کر دیا،عدالت نے پرنسپل سیکرٹری کے ذریعے وزیر اعظم کو ہدایات جاری کر دیں کہ وہ سیکورٹی اداروں کے لیے گائیڈ لائن تعین کریں ،عدالت نے آئی جی پنجاب پولیس کو پابند کر دیا کہ عدالتوں میں اس طرح کا واقعہ ہوا تو پولیس ذمہ دار ہوگی ،عدالت نے پولیس افسران کو توہیں عدالت کے شوکاز نوٹس کے جوابات داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصر احمد نے وفاقی حکومت کی طرف سے جواب کے لیے مہلت مانگی ،وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ وفاقی حکومت پولیس اور دیگر اداروں سے تعاون کے کیے تیار ہے،آر پی او سرگودہا ۔ڈی پی او سرگودہا ۔ڈی ایس پی سی ٹی ڈی ۔ایس ایچ او اور دیگر نے توہیں عدالت کے شوکاز کے جوابات داخل نہ کرائے ،عدالت میں پولیس افسران اور ملازمیں نے شوکاز نوٹس کے جواب داخل کرانے کےلئے مہلت کی استدعا کی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سوموٹو نوٹس کیس پر سماعت کی

    احمد فرہاد کی بازیابی کیس، گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

    وفاقی حکومت نے شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی

    اسلام آباد ہائیکورٹ،اٹارنی جنرل کی احمد فرہاد کی بازیابی کی یقین دہانی پر سماعت ملتوی

    عدالت کا احمد فرہاد کے طبی معائنے کا حکم