Baaghi TV

Category: لاہور

  • ڈاکٹر محمد یوسف کی تصنیف ریسرچ ،ثقافت اور تہذیب کے لیے اہم سنگ میل ہے ۔رانا سکندر حیات

    ڈاکٹر محمد یوسف کی تصنیف ریسرچ ،ثقافت اور تہذیب کے لیے اہم سنگ میل ہے ۔رانا سکندر حیات

    معروف محقق ،استاد اور میڈیا سکالر پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف بشیر کی تدوین کردہ کتاب ،،دی کنسٹرکشن آف کلچر اینڈ کمیونیکیشن ان گلوبل ساؤتھ کی تعارفی تقریب قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن میں منعقد ہوئی ۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ اس کتاب کی صورت میں ڈاکٹر یوسف بشیر نے گلوبل ساؤتھ کی ثقافتی تاریخ کو محفوظ کردیا ہے ۔اس طرح کے تحقیقی کام کی ہرصورت میں بھرپور حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے ۔ پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر چئیر پرسن پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد یوسف کے تخلیقی کام کو سراہا اور اس کتاب کو عالمی جنوبی خطے کے اساتذہ اور طلبہ کے لیے اہم دستاویز اور سنگ میل قرار دیا ۔پروفیسر ڈاکٹر نوشینہ سلیم ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف کمیونیکیشن نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہیں فخر ہے کہ صاحب کتاب ان کے شاگردوں میں سے ہیں ۔کاشف منظور ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریز نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف بشیر کی کاوش لائق تحسین اور اس کے زریعے بہت سے مسائل کا حل مل سکتا ہے ۔پروفیسر ڈاکٹر زاہد بلال نے کہا کہ آج ہمیں اپنے کلچر اور اقدار سے جڑنے کی ضرورت ہے ۔

    کتاب کے ایڈیٹر ڈاکٹر محمد یوسف نے کہا کی ہم نے اس کتاب میں مغرب کے برعکس دوسرے ممالک میں تخلق ہونے والے علم اور اسکی تدوین کا خلاصہ بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔ مرزا محمد یسین بیگ نے کہا کہ ایسی کتب سے مقامی منظر نامے کو سمجھنے میں مدد ملے گی ۔دیگر مقررین میں ڈاکٹر مبینہ افتخار نے اپنی پی ایچ ڈی ڈگری کے سفر کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر محمد یوسف نے انکے زندگی کو تبدیل کر کے رکھ دیا ہے۔ ڈاکٹر مرتضی عاشق نے کہا یہ کتاب پاکستان میں اساتذہ اور طلبا کے لیے ریفرنس کا کام کرے گی.

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

    شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

    مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

    پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں

  • مونس الہی کے خلاف گھیرا مزید تنگ، ضمنی چالان جمع

    مونس الہی کے خلاف گھیرا مزید تنگ، ضمنی چالان جمع

    مونس الہی کے خلاف گھیرا مزید تنگ ہو گیا ہے، ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں ضمنی چالان داخل کر دیاہے .

    ضمنی چالان ایف آئی اے عدالت لاہور میں جمع کرایا گیا ہے چالان میں کہا گیا ہے کہ فراست علی چٹھہ نے ایک ارب روپے مونس الہی کی کمپنیز میں جمع کرایا، ضمنی چالان مونس الہی کے ریڈ وارنٹ انٹر پول کو پہلے ہی بھجوائے جا چکے ہیں۔

    ایک ارب روپے کی خطیر رقم فراصت علی چٹھہ کی جانب سے چوہدری مونس الہیٰ کی کمپنیوں میں جمع کرائی گئی ،اربوں روپے کی مبینہ کرپشن میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ سرکل نے مونس الٰہی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ۔ایف آئی اے کے مطابق چوہدری مونس الٰہی بطور ایم این اے کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث رہے ،عامر سہیل، مونس الٰہی کے کیش رائیڈر اورفرنٹ مین کے طور پر کام کرتا رہا۔ مو نس الٰہی کو تین کال اپ نوٹس جاری کیے گئے مگر وہ ایک بار بھی پیش نہیں ہوئے چوہدری مونس الہیٰ کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ پہلے ہی جاری کئے جا چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ مونس الہٰی اس وقت ملک میں موجود نہیں ہیں اور گزشتہ سال ان کو وطن واپس لانے کے لیے قانونی عمل کا آغاز بھی کر دیا گیا تھا۔وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق گزشتہ سال مونس الہٰی کو واپس لانے کے لیے نگراں وفاقی حکومت کا انٹرپول سے رابطہ ہوا تھا اور اس حوالے سے ایف آئی اے نے انٹرپول حکام سے رابطے کیے تھے۔ذرائع وفاقی حکومت کے مطابق مونس الہٰی کے خلاف تمام مقدمات کی تفصیل انٹرپول حکام سے شیئر کی گئی تھیں اور گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کرانے کا عمل شروع ہوگیا تھا۔

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

    مونس الہی کی منجمد ہونے والی جائیداد اور بینک اکاونٹس کی تفصیلات 

  • حجاج کرام سیاسی نعرہ بازیوں سے گریز کریں،ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر

    حجاج کرام سیاسی نعرہ بازیوں سے گریز کریں،ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر

    حجاج کرام رب رحمان کے مہمان ہیں، سعودی حکومت ہر سال رب رحمان کے لاکھوں مہمانوں کےلئے شاندار ، پرامن اور بہترین حج انتظامات کرتی ہے جس پر ہم خادم الحرمین ملک سلمان بن عبدالعزیز ، ولیعہد محمد بن سلمان، وزیر حج ڈاکٹر توفیق بن فوزان اور حرمین الشریفین انتظامیہ کے سربراہ الشیخ عبدالرحمن السدیس کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔حجاج کرام سیاسی نعرہ بازیوں سے گریز کریں اور اپنی توجہ سنت طریقہ کے مطابق مناسک حج بجالانے پر رکھیں ۔

    ان خیالات کا اظہار پاکستان اسلامک کونسل کے چئیرمین اور جامعہ سعدیہ سلفیہ کے پرنسپل ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر نے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ ہرسال پوری دنیا سے مختلف رنگ ونسل اور ممالک سے تعلق رکھنے والے لاکھوں حجاج کرام سرزمین حرمین میں مناسک حج بجالانے کےلئے جمع ہوتے ہیں ۔ سعودی حکومت حجاج کرام کےلئے ہر سال بہترین انتظامات کرتی ہے ۔ زائرین کو مناسک حج بجالانے میں کبھی کوئی مشکل پیش نہیں آتی ہے جو کہ سعودی حکومت کی حجاج کرام کے ساتھ محبت ، عقیدت اور خدمت کی واضح دلیل ہے ۔ انھوں نے کہا کہ حجاج کرام رب رحمان کے مہمان ہیں اور سعودی حکومت اپنے قیام سے ہی اس بات کےلئے کوشاں رہی ہے کہ ضیوف الرحمن کےلئے بہترین انتظامات کئے جائیں ۔ حج کے موقع پر سارے عالم اسلام کی نمائندگی ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ عظیم اجتماع امت کی وحدت کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے ۔سعودی حکومت نے حج کی عبادات بجالانے ، مقدس مقامات کے درمیان آمد ورفت اور حجاج کرام کے علاج معالجہ کےلئے ہر سال مثالی اور نہایت ہی عمدہ انتظامات کرتی ہے ۔ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، منی، مزدلفہ اور عرفات میں ہیلتھ سینٹرز اور ہسپتالوں کے جال بچھا دیے گئے ہیں۔ سینکڑوں ایمبولینسیں زائرین کی خدمت کےلئے مامور کر دی گئی ہیں ۔ ہنگامی بنیادوں پردرجنوں ہسپتال اور ہیلتھ سینٹرز قائم کردیے گئے ہیں۔ مشاعر مقدسہ ٹرین اور حرمین ایکسپریس ٹرین میں بھی میڈیکل پوائنٹس بنا دیے گئے ہیں ۔ان سب سہولیات کا مقصد یہ ہے کہ حجاج کرام احسن طریقے سے مناسک حج بجالاسکیں لہذا حجاج کرام کو چاہئے کہ وہ سعودی حکومت کے عملہ کے ساتھ تعاون کریں اور اپنی توجہ صرف اور صرف حج کی عبادات پر رکھیں ۔

  • کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ ،عمران ریاض جیل سے رہا

    کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ ،عمران ریاض جیل سے رہا

    یوٹیوبر و صحافی عمران ریاض کو عدالت نے کارسرکار میں مداخلت کے مقدمے سے ڈسچارج کر دیا ہے جس کے بعد عمران ریاض کو جیل سے رہا کر دیا گیا

    عمران ریاض کو گزشتہ روز امانت میں خیانت کے مقدمے سے ڈسچارج کیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے انہیں دوسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا تھا، پولیس نے آج عمران ریاض کو جسمانی ریمانڈ کے لئے عدالت پیش کیا،عدالت میں پولیس نے کہا کہ ملزم کو ایف آئی آر میں نامزد ہونے پر گزشتہ روز گرفتار کیا گیا، ملزم کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کو گرفتار کیا جانا ہے، لہٰذا ملزم کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے،عمران ریاض کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ عمران ریاض پر درج مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے .عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا جو سناتے ہوئے عمران ریاض کو رہا کرنے کا حکم دے دیا،

    جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم نامے میں کہا کہ ” ایف آئی آر میں درج جرم اور ریمانڈ پیپر کی نوعیت قابل ضمانت ہے، لہٰذا قانون کے مطابق جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جاسکتا تفتیشی افسر کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے،یہ نوٹ کیا گیا ہے کہ ملزم کے خلاف ثبوت ناکافی ہیں، لہذا عمران ریاض کو کیس سے ڈسچارج کیا جاتا ہے، تفتیشی افسر کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اگر ملزم کسی اور کیس میں مطلوب نہیں ہے تو ان کو رہا کیا جائے”.

    عمران ریاض نے رہائی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کوشش کرتا رہوں گااور اب میں روزانہ ایئرپورٹ جاؤں گا،اگر نہیں جانے دیا تو وہی قربانی کردوں گا،کیونکہ قرآن پاک میں حکم ہے آپ قربانی وہاں کرتے ہیں جہاں آپ کو روکا جائے،

    فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    صنم جاوید کی سینیٹ کیلیے نامزدگی،طیبہ راجہ پھٹ پڑیں

    انہوں نے زبردستی میرا احرام کھلوایا، میرے دل پر بہت زخم ہیں:عمران ریاض

    کارسرکار میں مداخلت،عمران ریاض پر ایک اور مقدمہ درج

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے مختلف اضلاع کے اراکین اسمبلی کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے مختلف اضلاع کے اراکین اسمبلی کی ملاقات

    وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔

    سعود مجید، رکن صوبائی اسمبلی ملک خالد محمود، عدنان افضل چٹھہ ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ معاون خصوصی ذیشان ملک بھی موجود تھے، ارکان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو 100 دنوں میں عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز پراجیکٹ سے عوام کو دہلیز پر ریلیف مل رہا ہے-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں- شعبہ صحت کے امور کی دن رات مانیٹرنگ کررہی ہوں- پنجاب بھر کے بنیادی صحت مراکز کی اپ گریڈیشن تکمیل کے آخری مراحل میں ہے- ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو اپنے حلقوں کے مسائل اور ضروریات سے آگاہ کیا۔

    پنجاب حکومت نے عوامی توقعات کے عین مطابق بجٹ پیش کیا، وزیر بلدیات
    وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلی مریم نواز شریف کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوامی توقعات کے عین مطابق بجٹ پیش کیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے بجٹ بناتے ہوئے پارٹی منشور اور صدر مسلم لیگ ن کی ہدایات کو مدنظر رکھا۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ نواز شریف نے بطور وزیراعلی اور وزیراعظم ہمیشہ ملک کی ترقی و خوشحالی کو ترجیح دی۔ اسی سوچ کی عکاسی نئے مالی سال کے بجٹ میں نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشائاللہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی قیادت میں ایسے کئی مثالی بجٹ پیش ہوں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بجٹ میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کے اقدامات تجویز کئے گئے۔ زراعت اور کسان کیلئے تاریخی فنڈز مختص کئے گئے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے اقدامات بھی قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دور میں ایک اینٹ بھی لگانے میں ناکام عناصر کو ترقی اور خوشحالی کا نیا سفر ہضم نہیں ہو رہا.

    حکومت نے معذور افراد کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کر کے احسن اقدام اٹھایا ،سہیل شوکت بٹ
    صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے کہا ہے کہ نہایت خوشی کا مقام ہے کہ پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم، صحت، واٹر سپلائی اینڈ سینیٹیشن، ویمن ڈویلپمنٹ، سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز، بہبود آبادی، اور سماجی تحفظ جیسے اہم سوشل سیکٹرز کے لیے کل 280 ارب 65 کروڑ روپے کی ترقیاتی رقم مختص کی گئی ہے، جو آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کا 33 فیصد ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومت نے ایک شاندار اور عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے۔ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے خطیر رقم مختص کی گئی ہے جس سے صوبے میں ترقی کی رفتار مزید تیز ہوگی۔ تعلیم اور صحت کے شعبوں کے لیے اضافی فنڈز کی فراہمی سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں حکومت کی جانب سے غریب طبقے کے لیے خصوصی رعایتیں دی گئی ہیں تاکہ معاشرے کے کمزور طبقے کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ خواتین اور بچوں کے لیے خصوصی فنڈز کا اعلان بھی کیا گیا ہے جس سے ان کی فلاح و بہبود میں مزید اضافہ ہوگا۔حکومت پنجاب نے معذور لوگوں کے لیے 2 ارب روپے کی لاگت سے ”چیف منسٹر ہمت کارڈ پروگرام” کا اجراء کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت کام کی اہلیت نہ رکھنے والے تصدیق شدہ افراد باہم معذوری کو بذریعہ ”ہمت کارڈ” 7500 روپے سہ ماہی وظیفہ دینے کی منظوری دی گئی ہے۔وزیر سہیل شوکت بٹ نے سوشل ویلفیئر پروگراموں کے لیے بڑے فنڈز مختص کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت نے معذور افراد کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کر کے ایک اور احسن اقدام اٹھایا ہے۔ اس سہولت سے استفادہ کرنے کے لیے مطلوبہ اہلیت رکھنے والے افراد محکمہ کے قائم کردہ کسی بھی ہیلپ ڈیسک یا دفتر ضلعی آفیسر سوشل ویلفیئر وزٹ کرکے اپنے کوائف کے درست اندراج کو یقینی بنا سکتے ہیں۔آخر میں، وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ حکومت نے عوام کی توقعات پر پورا اترنے والا بجٹ پیش کیا ہے جو کہ صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے سنگ میل ثابت ہو گا۔

    رسمی تعلیم کیلئے 669 ارب، غیر رسمی کیلئے 4 ارب، سپیشل ایجوکیشن کیلئے 2، اعلی تعلیم کیلئے 17 ارب مختص
    وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کا بجٹ سرکاری سکولوں کے انفراسٹرکچر اور تعلیمی سہولیات کو بہتر بنانے سمیت ان تمام امور پر شفاف طریقے سے خرچ ہوگا جن کا ہم نے صوبے کی عوام سے عہد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ حکومت کی طرح دلاسے نہیں دیں گے بلکہ حرف بہ حرف اپنے وعدوں پر عمل کر کے عوام کے سامنے سرخرو ہوں گے۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ طلباء کو تعلیم کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔ اسی ضمن میں ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن پر توجہ دی جائے گی تاکہ ابتداء سے ہی بچوں کو تعلیم کا بہترین آغاز فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کی جسمانی اور ذہنی نشونما کیلئے سکول میل پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ جس کے تحت سرکاری سکولوں میں بچوں کو متوازن اور غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کیا جائے گا۔ دوسری جانب ڈیجیٹل لٹریسی کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے طلباء، اساتذہ اور نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مہارات دینے کیلئے بھی خاطرخواہ بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ مختلف شعبوں میں ڈیجیٹل ٹرانفارمیشن کو آگے بڑھانے، تعلیمی نظام میں جدت لاتے ہوئے آئی ٹی کا سہارا لینے اور مختلف مسائل کے ڈیجیٹل حل کو فروغ دینے کیلئے طلباء، اساتذہ اور نوجوانوں کو خصوصی مہارات سے مستفید کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام امور کیلئے موجودہ بجٹ میں 669 ارب روپے رکھے گئے ہیں جن کا شفاف استعمال ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ رسمی تعلیم کیلئے 669 ارب، غیر رسمی تعلیم کیلئے 4 ارب، اعلیٰ تعلیم کیلئے 17 ارب، سپیشل ایجوکیشن کیلئے 2 ارب مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 10 ارب کی لاگت سے لیپ ٹاپ سکیم لانچ کی جا رہی ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ 1 ارب کی لاگت سے سکول میل پروگرام بھی شروع کیا کیا جا رہا ہے جبکہ دانش سکول منصوبے کو وسعت دینے کیلئے 2 ارب 50 کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔ رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کیلئے 10 کروڑ مختص کئے ہیں۔ دوسری جانب بڑی تعداد میں آئی ٹی پروفیشنلز پیدا کرنے کیلئے ڈیجیٹل ترقی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ آئندہ 2 سالوں میں تعلیم کے حوالے سے فرق واضح دکھائی دے گا۔

    حکومت نے عوام کی توقعات پر پورا اترنے والا بجٹ پیش کیا،صوبائی وزیر معدنیات
    صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی نے مالی سال 2025-2024 کا شاندار بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے اور اس میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے خطیر رقم مختص کی گئی ہے، جو صوبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔صوبائی وزیر معدنیات نے مزید کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبے کے لیے اضافی فنڈز مختص کیے گئے ہیں، جس سے وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے غریب طبقے کے لیے خصوصی رعایتیں دی گئی ہیں، جو کہ ایک قابل ستائش اقدام ہے۔زرعی سیکٹر کی ترقی کے لیے بجٹ میں تاریخی اضافہ کیا گیا ہے اور کاروباری طبقے کے لیے ٹیکس ریلیف دیا گیا ہے، جسے وزیراعلیٰ کا اہم اقدام قرار دیا گیا ہے۔ سردار شیر علی گورچانی نے کہا کہ روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے حکومت کی انقلابی پالیسیاں عوام میں پذیرائی حاصل کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کی توقعات پر پورا اترنے والا بجٹ پیش کیا ہے، جو کہ نہ صرف صوبے کی معاشی حالت کو مستحکم کرے گا بلکہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھی معاون ثابت ہوگا۔

    مشکل حالات کے باوجود عوامی بجٹ پیش کیا۔۔ بلال اکبر خان
    صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے پنجاب کا تاریخ ساز بجٹ دینے پر مریم نواز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل حالات کے باوجود عوامی بجٹ پیش کیا گیا ہے۔ جدید ترین ٹرانسپورٹ کیلئے خطیر رقم وقف کرنے سے عوام کو براہ راست بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ لاہور سمیت دیگر بڑے شہروں میں ایکو فرینڈلی بسیں چلائی جائیں گی۔ الیکٹرک بسوں کے چلنے سے سموگ کا تدارک بھی ہو سکے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب نے مشکل معاشی حالات کے باجود تنخواہ دار طبقے کا خصوصی خیال رکھا ہے۔ بجٹ میں تعلیم اور صحت سمیت زندگی کے ہر شعبے میں عوامی فلاحی منصوبوں کو شامل کیا گیا ہے۔ تقریبا 100 روز کی حکومت کے باوجود شاندار بجٹ پیش کرنے سے وزیر اعلی پنجاب کی قابلیت سب پر واضح ہوگئی۔ مخالفین کچھ بھی کہیں اس سال کا بجٹ ہر لحاظ سے ایک عوام دوست بجٹ ہے۔

    عوام کو مہنگائی میں مزید کمی کی نوید تازہ ہوا کا جھونکا ہے، بلال یاسین
    صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے پنجاب کی تاریخ کے بہترین بجٹ پر وزیر اعلی پنجاب کو مبارکباد دی۔ بلال یاسین نے کہا ہے کہ مشکل ترین حالات میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا۔ صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ عوام کو مہنگائی میں مزید کمی کی نوید تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔ بلال یاسین نے کہا کہ گندم کے ذخائر کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام توجہ براہ راست کسان کو ریلیف فراہم کرنے پر رکھی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کسان اور زراعت کیلئے 64 ارب 60 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کرنا خوش آئیند ہے۔ اس کے علاوہ کسان کارڈ سے 5 لاکھ کسانوں کو 75 ارب روپے کے بلاسود قرضہ جات کی فراہمی مثالی اقدام ہے۔ بلال یاسین نے کہا کہ حکومت پنجاب کے اولین 100 دنوں میں جعلسازوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف جہاد شروع کیا۔ اس دوران گندم، آٹے، میدے، روٹی، نان، بیکری مصنوعات، مرغی کے گوشت اور متعدد فوڈ آئٹمز کی قیمتوں میں تاریخی کمی کی گئی اور عوام کو براہ راست ریلیف فراہم کیا گیا۔ بلال یاسین نے کہا کہ فوڈ انڈسٹری میں نئے رحجانات کو متعارف کروانے کیساتھ ساتھ فوڈ سیفٹی قوانین پر مزید کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 100 یونٹس صرف غریب کا بل ہے اور مفت سولر پینل کی فراہمی خوش آئند اقدام ہے۔ صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ 842 ارب روپے کا ریکارڈ ترقیاتی بجٹ خوشحالی کے سفر کا آغاز ہے۔ بلال یاسین نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی بروقت پایہ تکمیل ہماری حکومت کا خاصہ رہا ہے اور ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا

    پنجاب بجٹ،ہتک عزت قانون کیخلاف صحافیوں کا احتجاج کا فیصلہ

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بجٹ دستاویز 2024-25 پر دستخط کر دئیے

    آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں،مہنگائی میں کمی ہو رہی،وزیر خزانہ

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

    بجٹ میں 1800 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز لگائے گئے ہیں، چئیر مین ایف بی آر

    وفاقی بجٹ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے ہیلتھ انشورنس کا اعلان

    بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کےلیے انکم ٹیکس میں کتنا اضافہ ہوا؟

    ہائبرڈ اور لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر دی جانے والی رعایت ختم

  • ہتک عزت ایکٹ،فریقین کو نوٹس جاری،سماعت 4 جولائی تک ملتوی

    ہتک عزت ایکٹ،فریقین کو نوٹس جاری،سماعت 4 جولائی تک ملتوی

    لاہور ہائیکورٹ، ہتک عزت ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی

    عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوے جواب طلب کر لیا ،عدالت نے ایکٹ پر عمل درآمد کو عدالتی فیصلے سے مشروط کر دیا ،عدالت نے کہا کہ دیکھنا ہے کونسی ہنگامی صورتحال تھی کہ قانون کا نفاد کر دیا گیا ،لاہور ہائیکورٹ نے درخواستوں پر سماعت 4 جولائی تک ملتوی کر دی، جسٹس امجد رفیق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر قانون کافریم ہی غلط ہے تو قانون کیسے برقرار رہ سکتا ہے۔بیس دن بعد ویسے ہی قانون بنناتھاتو اتنی ایمرجنسی کیاتھی کہ قائم مقام گورنرنے دستخط کردئیے۔

    کیا آپ نہیں سمجھتے یہ قانون ہونا چاہیے ،صبح صبح اٹھو تو عجیب عجیب وی لاگر وی لاگ کررہے ہوتے ہیں :جسٹس امجد رفیق
    وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اس قانون کو لانے کا مقصد پروفیشنل صحافیوں کو کام سے روکنا ہے،جسٹس امجد رفیق نے استفسار کیا کہ آپکو نہیں لگتا کہ اس طرح کا قانون ہونا چاہیے؟ وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ قانون پہلے سے موجود ہے اس قانون کو منظور کروانے کی ضرورت نہیں تھی ،یہ قانون آزاد عدلیہ کو بھی متاثر کررہا ہے ،جسٹس امجد رفیق نے کہا کہ مطلب اس قانون کو بہتر کیا جاسکتا ہے ،کیا آپ نہیں سمجھتے یہ قانون ہونا چاہیے ،صبح صبح اٹھو تو عجیب عجیب وی لاگر وی لاگ کررہے ہوتے ہیں ،وکیل ابو ذر سلمان نیازی نے کہا کہ اس قانون کا مقصد فیک نیوز ختم کرنا نہیں بلکہ بنیادی حقوق ختم کرنا ہے،جسٹس امجد رفیق نے کہا کہ ان درخواستوں میں بہت اہم نکات اٹھائے گئے ہیں، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے کہا کہ ہم سے کہا گیا کہ مشاورت کے بعد قانون سازی کرینگے،پروفیشنل صحافی ذمہ داری کے ساتھ خبر دیتا ہے،جسٹس امجد رفیق نے سیکرٹری پی ایف یو جے اور ایمنڈ سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی

    ہتک عزت کے قانون میں پیش ہونے والے وکیل خواجہ طارق رحیم اور اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے مختصر تاریخ چار جولائی ڈالی ہے،عدالت کو تمام قانونی پہلوؤں پر آگاہ کردیا ہے عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کردیا ہے،یہ قانون غیر قانونی بنایا گیا ہے

    ہتک عزت کا قانون آزادی صحافت پر حملہ اور آئین پاکستان سے متصادم ہے.ارشد انصاری
    دوسری جانب ہتک عزت کے متنازعہ کالے قانون کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کال پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کی قیادت میں پنجاب اسمبلی میں بھرپوراحتجاج کرتے ہوئے بجٹ سیشن سے واک آﺅٹ کیاگیا۔ صحافیوں نے ہتک عزت قانون 2024 کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے بجٹ سیشن کا بائیکاٹ کیا اور کالا قانون نہ منظور کے نعرے لگاتے ہوئے اسمبلی کی سیڑھیوں پربازوﺅںپرکالی پٹیاں باندھ کر بھرپور احتجاج کیا۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہا کہ ہتک عزت کا قانون آزادی صحافت پر حملہ اور آئین پاکستان سے متصادم ہے۔انھوں نے واضح کیا کہ ہم نے اسے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے جبکہ صحافیوں کی تمام تنظیمیں اے پی این ایس، سی پی این ای ، پی ایف یوجے، ایمنڈ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس قانون کے خلاف متحد ہیں اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے اس قانون کے خلاف عدالت سمیت ہر فورم پر مل کر جدوجہد کررہی ہیںاور اپوزیشن کے ارکان بھی ہمارے ساتھ جدوجہد میں شریک ہیں۔ انھوں نے ہتک عزت بل پر پیپلز پارٹی کے دوہرے کردار اور گورنر پنجاب کی طرف سے بل کو اعتراض کے ساتھ واپس بھجوانے کی بجائے اپنے پاس رکھنے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ارشد انصاری کا کہنا تھاکہ صحافی مادر پدر آزادی نہیں چاہتے، جو لوگ خبر کی بنیاد پر جھوٹ کا کاروبار کرتے ہیں انھیں قانون کے دائرے میں لانا چاہیے اس بارے میں اگر حکومت ہماری تجاویز کو شامل کر لیتی تو اس بل سے جھوٹ کو روکنے میں فائدہ ہو سکتا تھا۔انھوں نے مزیدکہا کہ ہم عدالت کے بعد اس قانون کے خلاف احتجاج کے دیگر طریقہ کار پربھی مرحلہ وارعمل کریں گے اور اعلان کیا کہ اب صحافی برادری اپنی تمام ڈیوٹی کالی پٹیاں باندھ کر انجام دے گی۔ ارشد انصاری نے کہا ہم اس بل کے خلاف عدالت میں ہیں،ہمیں امید ہے عدالت ہمیں انصاف اور تحفظ فراہم کرے گی۔ پریس گیلری کے سیکرٹری خواجہ حسان احمد نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہتک عزت قانون ناصرف آزادی اظہار رائے پر قدغن ہے بلکہ بنیادی انسانی حقوق کے بھی منافی ہے اسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ اس موقع پر لاہورپریس کلب کے سیکرٹری زاہد عابد سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    لاہور ہائیکورٹ،ہتک عزت قانون کے خلاف دائر درخواست قابل سماعت قرار

    پاکستان تحریک انصاف کا ہتک عزت بل کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

    قائم مقام گورنر کا ہتک عزت بل پر دستخط کرنا آزادی اظہار رائے پر پابندی کے مترادف ہے، امیر جماعت اسلامی

    ہتک عزت بل پر نظر ثانی کی ضرورت ہے ، یہ بل حرف آخر نہیں ہے، گورنر پنجاب

    ہتک عزت قانون،کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی،صحافیوں کا ملک گیر احتجاج

    ہتک عزت بل 2024ء پنجاب اسمبلی میں منظور،اپوزیشن نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں

    ایمنڈ کا پنجاب ہتک عزت بل 2024 کے قیام پر شدید تحفظات کا اظہار

    لاہور پریس کلب نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت قانون 2024 مسترد کر دیا

    گورنر پنجاب کو چاہیے پہلے ہتک عزت قانون پڑھیں پھر تبصرہ کریں: عظمیٰ بخاری

  • یقین ہے عدلیہ میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کا جلد اختتام ہو گا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    یقین ہے عدلیہ میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کا جلد اختتام ہو گا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد نے کہا کہ ہم نے فیصلہ قانون اور آئین کےمطابق کرناہوتاہے،جلد انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اکثریت ان لوگوں کی ہے جو کمزور ہیں، کمزور طبقے کااہم مسئلہ عدالتوں سے بروقت فیصلہ نہ ہونا ہوتا ہے،کئی مقدمات ایسے ہیں جو 30،30 سال سے زیرالتوا ہوتے ہیں،وکیل بھائیوں کیساتھ پرانا تعلق ہے،جوڈیشری کے افسران کا محفل میں آنے پر شکرگزار ہوں، اوورسیز پاکستانیوں کی زمینوں پر قبضے ہوجاتے ہیں،پہلے بھی کہا عدالتی نظام کمزور کیلئے بنایا گیا ہے،سب سے پہلے ہم نے مسائل کی نشاندہی کرنی ہے،حلف اٹھایا تو سب سے گزارش کی سرجوڑ کر بیٹھیں،کئی مقدمات میں فیصلے ہونے تک 2نسلیں گزر جاتی ہیں،آج کادن پنجاب کے عوام اور ضلعی عدلیہ کیلئے تاریخی ہے،آج سے ای کورٹس سے شہادت قلمبند کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے، فیصلے سے لوگوں کو جلد اور سستاانصاف مہیا کرنے میں مدد ملے گی،کسی بلیک میلنگ میں آئے بغیر فرائض انجام دیں گے،

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ میں مداخلت مولوی تمیز الدین کیس سے شروع ہوئی جو آج تک جاری ہے، عدلیہ میں مداخلت کاسلسلہ جلد ختم ہوگا، عدلیہ بغیر کسی ڈر اور خوف کے فرائض انجام دے رہی ہے، کسی بلیک میلنگ کاشکار نہیں ہونا،کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا،عدلیہ مداخلت سے نجات کےلیے جدوجہد کررہی ہے،فل کورٹ میٹنگ میں فیصلہ کیا کہ ہڑتال کلچر برداشت ہوگا،ہڑتال کی کال ہو یا نہیں کام قانون کے مطابق کریں ،پنجاب کے تمام وکلاء نے ہڑتال اور تالا بندی کے کلچر کو دفن کر دیا پنجاب میں 2 لاکھ سے زائد کیسز دائر ہوئے ، پنجاب میں فیصلہ 3 لاکھ سے زائد کیسز کا فیصلہ ہوا،وکلاء کا یہ کام نہیں کہ عدالت کو تالا لگائیں،کچھ سیاسی عناصرسے درخواست ہے آپ وکالت چھوڑ دیں،ہمیں دیں،ہم آپ کو بھرتیاں کریں گے شام کو تالا لگا لیجیے گا، جج صاحب ( انسدادِ دہشتگردی عدالت سرگودھا) سے فون پر بات ہوئی، انہوں نے کہا تمام اقدامات کے باوجود کسی بھی قسم کی قربانی کیلئے تیار ہوں، لیکن کسی سے ناانصافی نہیں کروں گا۔عدلیہ میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت ہے جس سے جان چھڑانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یقین ہے عدلیہ میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کا جلد اختتام ہو گا،

    لاہور ہائیکورٹ نے طلبا کو الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے سے روک دیا

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • گرمی کی شدت میں اضافہ،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،رات کو کئی علاقوں میں بارش کا امکان

    گرمی کی شدت میں اضافہ،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،رات کو کئی علاقوں میں بارش کا امکان

    پاکستان میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، درجہ حرارت بڑھ گیا، گرمی بڑھنے کے بعد غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی بڑھ گئی ہے

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے اسلام آباد اور گر دو نواح میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہے گا،رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے اوررات کے اوقات مری ، گلیات, راولپنڈی،اٹک،تلہ گنگ،چکوال،جہلم، گجرات، میانوالی، خوشاب، بھکر میں بارش کا امکان ہے،

    بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ رات کے اوقات خضدار، قلات ،لسبیلہ،پنجگور اورآواران میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم شدید گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے شہروں لاہور، ملتان، فیصل آباد، سرگودھا، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں ، سندھ میں نواب شاہ اور لاڑکانہ میں درجہ حرارت 44 سے 46 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے،سبی میں آج پارہ 48 سے49 ڈگری تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد پاکستان کے کئی شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بڑھ گئی ہے، لاہور سمیت متعدد شہروں میں بجلی حکام نے شہریوں نے کی چیخیں نکلوا دی ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ بل ہمیشہ وقت پر آتے ہیں اور زیادہ آتے ہیں لیکن بجلی نہیں آتی اور جب مرضی ہو لوڈشیڈنگ شروع کر دیتے ہیں.

    وفاقی بجٹ ،قومی اسمبلی سیکورٹی کے سخت انتظامات،ہنگامہ آرائی کا خدشہ

    آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں،مہنگائی میں کمی ہو رہی،وزیر خزانہ

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

  • پنجاب اسمبلی، بجٹ پیش،اپوزیشن کا احتجاج،پیپلز پارٹی کا بائیکاٹ

    پنجاب اسمبلی، بجٹ پیش،اپوزیشن کا احتجاج،پیپلز پارٹی کا بائیکاٹ

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر ملک احمد خان کی زیر صدارت ہوا

    پنجاب اسمبلی اجلاس میں مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش کیا جارہا ہے۔پنجاب کے صوبائی وزیر خزاننہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بجٹ پیش کیا، وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمان کا کہنا تھا کہ آج اس حکومت کا پہلا ٹیکس فری بجٹ پیش کیا جارہا ہے، پنجاب میں ترقی کا آغاز ہوگیا ہے،وزیراعلیٰ مریم نواز نے مہنگائی کے مسئلے پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی، ذخیرہ اندوزی، ملاوٹ کرنے والے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیے۔پنجاب حکومت کا بجٹ ٹیکس فری ہےبجٹ کا حجم 5 ہزار 446 ارب ہے،ترقیاتی بجٹ کا حجم 842 ارب ہے اور نو ارب 50 کروڑ کی لاگت سے چیف منسٹر روشن گھرانہ پروگرام کا اجرا کیا جارہاہے، پہلے مرحلے میں 100 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو مکمل سولر سسٹم فراہم کیاجائے گا. 10 ارب کی لاگت سے اپنی جھت اپنا گھر پروگرام شروع کیاگیاہے، پانچ لاکھ کسانوں کو 75 ارب کے قرض دییے جارہے ہیں، 9 ارب کی لاگت سے چیف منسٹر سولرائزیشن آف ٹیوب ویلز پروگرام سے 7000 ٹیوب ویلز پر منتقل ہونگے، کسانوں کو 30 ارب کی لاگت سے بغیر سود ٹریکٹرز فراہم کیے جائیں گے ،ایک ارب 25 کرور کی لاگت سے ماڈل ایگری کلچر مالز کا قیام عمل میں لایا جارہاہے. دو ارب کی لاگت سے لائیو اسٹاک کارڈ کا اجرا کیا جارہاہے،8 ارب کی لاگت ایگری کلچر شرمپ فارمنگ کا آغاز ہوگا اور پانچ ارب کی لاگت سے لاہور میں ماڈل فش مارکیٹ کا قیام عمل میں لایا جارہاہے، 80 ارب روپے کی لاگت سے چیف منسٹر ڈسٹرکٹ ایس ڈی جیزپروگرام کا آغاز جس کےذریعے ضلعی سطح پر ترقیاتی ضروریات کو پورا کیا جارہا ہے، 296 ارب روپے کی لاگت سے 2380 کلومیٹر سٹرکوں کی تعمیر و بحالی اور 135 ارب روپے کی لاگت سے 482 اسکیموں کے تحت خستہ حال اور پرانی سڑکوں کی مرمت و بحالی کےلئے مختص ہوں گے، 2 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے انڈر گریجوایٹ اسکالرشپ پروگرام اور2 ارب 97 کروڑ روپے کی لاگت سے چیف منسٹرز سکلڈ پروگرام ٹیکسٹائل کی صنعت کو فروغ دیاجائے گا،زرمبادلہ میں اضافے کیلئے 3 ارب روپے کی لاگت سے پنجاب میں پہلےگارمنٹس سٹی کا قیام7 ارب روپے کی لاگت سے کھیلتا پنجاب کے بڑے منصوبے کا آغاز ہوگا، تمام صوبائی حلقوں میں میدان اور کھیلوں کی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی، پنجاب بھر میں کھیلوں کی موجودہ سہولیات کی بحالی وتعمیر نو کیلئے 6 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک بڑا منصوبہ بھی آئندہ مالی سال میں شروع کیا جارہا ہے،ڈیجیٹل پنجاب کا وز یر اعلی مریم نواز کا خواب تیزی سے حقیقت میں بدل رہا ہے،3 ماہ کی قلیل مدت میں پاکستان کے پہلےنوازشریف آئی ٹی سٹی کی بنیادشہر لاہور میں رکھ دی گئی ہے، انٹرنیٹ تک آسان رسائی ڈیجیٹل پنجاب کے منصوبے کا بنیادی جزو ہے،

    پنجاب بجٹ،لیپ ٹاپ سکیم، خواتین کیلئے ڈے کیئر سنٹرز ،معذور افراد کیلئےہمت کارڈ،خواجہ سراؤں کیلئے 1 ارب فنڈ کی تجویز
    وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے لاہور کے کئی مقامات پر فری وائی فائی کی سہولت کا آغاز کر دیا ہے جسے پنجاب کے دیگراضلاع تک پھیلایا جارہا ہے،طالب علموں کیلئے خوش خبری ہے کہ 10 ارب روپے کی لاگت سے سی ایم پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع کی جا رہی ہے ، نو جوان آئی ٹی کی دنیا میں اپنا مقام بنا ئیں گے اور ان کے ہاتھ میں پٹرول ہم نہیں لیپ ٹاپ اچھا لگتا ہے، 67 کروڑ روپے کی لاگت سے لاہور میں آٹزم سٹیٹ آف دی آرٹ سکول کا قیام عمل میں لایاجائے گا،بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشو ونما کیلئے 1 ارب روپے کی لاگت سے چیف منسٹر سکولز میل پروگرام 1 ارب روپے کی لاگت سے پنجاب بھر میں ملازمت پیشہ خواتین کیلئے ڈے کیئر سنٹرز کا قیام عمل میں لایاجائے گا، 2 ارب روپے کی لاگت سے معذور لوگوں کیلئے چیف منسٹر ہمت کا رڈ پروگرام کا اجراء کیاجائے گا،ٹرانسجینڈرکمیونٹی کیلئے 1 ارب روپے کی لاگت سے چیف منسٹر سکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغازہوگا،اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے 2 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت مانیریٹی ڈویلپمنٹ فنڈ کا قیام اور56 ارب روپے کی لاگت سے نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ری سرچ لاہور کا قیام عمل میں لایاجائے گا، 8 ارب 84 کروڑ روپے کی لاگت سے سرگودھا شہر میں نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا قیام عمل میں لایاجائے گا، 45 کروڑ روپے کی لاگت سے ائیر ایمبولینس سروس کا آغاز کیاجائے گا،ایک ارب روپے کی لاگت سے کلینک آن ویلزمنصوبے کا آغاز ہوگا جس کے تحت 200 ایمبولینسز کوفعال کیاجائے گا،

    پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ؟
    پنجاب حکومت نے گریڈ ایک سے سولہ تک صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصد اضافہ کرُدیاہے، گریڈ سترہ سے گریڈ 22تک 20فیصد تنخواہوں کا اضافہ کیاہے، پنجاب حکومت نے پنشن کی مد میں 15فیصد اضافہ کیاجائے گا، پنجاب حکومت نے مزدور کی تنخواہ کم از کم 32ہزار روپے سے بڑھاکر 37ہزار روپے کرنے کی تجویز کی ہے،

    سو یونٹ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو سولر سسٹم مفت فراہم کرنے کا اعلان
    پنجاب حکومت نے 100 یونٹ ماہانہ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے،نو ارب پچاس کروڑ کی لاگت سے چیف منسٹر روشن گھرانہ پروگرام کا اجرا کیا جا رہا ہے۔ جس کے تحت مہنگی بجلی اور بلوں سے پریشان عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا،اس پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں سو یونٹ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو سولر سسٹم مفت فراہم کر رہے ہیں۔ سولر سسٹم لگانے کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی،اسی طرح کسان کارڈ کے ذریعے 5 لاکھ کسانوں کو 75 ارب روپے کے بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔ نو ارب کی لاگت سے زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کا پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت سات ہزار ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کیا جائے گا۔

    پنجاب اسمبلی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن نےشدید احتجاج کیا اور بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں،اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود ہیں،اپوزیشن اراکین نےکرسیوں بینچوں پر کھڑے ہوکر احتجاج کیا،پیپلز پافٹی نے پنجاب اسمبلی اجلاس کا علامتی بائیکاٹ کردیا،تا ہم دوبارہ واپسی ہو گئی،پارلیمانی روایات کے مطابق حکمراں جماعت کا وفد پیپلزپارٹی کو منانے ان کے چیمبر میں گیا ،پیپلزپارٹی کی شکایت تھی کہ ان کو بجٹ پر اعتماد میں نہیں لیا گیا ،ایک گھنٹے کی گفتگو کے بعد پارٹی کے دو اراکین علامتی طور پر واپس آگئے،پیپلزپارٹی کے رہنما حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ اجلاس میں علامتی طور پر 2 اراکین شریک ہیں، پیپلزپارٹی کو بجٹ کی تیاری میں شامل نہیں کیاگیا.

    پنجاب اسمبلی پریس گیلری میں صحافیوں نےہتک عزت بل کیخلاف بجٹ تقریر کے دوران شدید احتجاج کیا اور ہتک عزت قانون کی واپسی کا مطالبہ کیا،صحافیوں نے بازوؤں پر کالی پٹیاں باندھ رکھی تھیں، صحافیوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی.

    سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پنجاب کے بجٹ کو تاریخی قرار دے دیا
    سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے صوبائی بجٹ کو تاریخی قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی حکومت کے پہلے بجٹ میں کئی تاریخی ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار پنجاب اپنے ذرائع سے ایک ہزار ارب روپے آمدن والا صوبہ بن گیا ہے، الحمدللہ پہلی بار پنجاب کاپانچ ہزار 466 ارب روپے کا ریکارڈ بجٹ پیش کیا گیا ہے جس کا کریڈٹ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کا سب سے بڑا 842 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ دے کر ایک نئی تاریخ رقم کی گئی ہے۔ پہلی بار ترقیاتی منصوبوں کے لئے مطلوبہ رقوم بجٹ میں رکھ دی گئی ہیں جس سے منصوبے ریکارڈ رفتار سے مکمل ہوں گے کیونکہ فنڈنگ پہلے سے موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی پروگرام کے آغاز کے باوجود پہلی بار ٹیکس فری بجٹ دیا گیا ہے۔ بجٹ میں تعلیم، صحت، زراعت، آئی ٹی، ہنرمندی، حیوانات، موسمیاتی تبدیلی، ماہی گیری، شرمپ فارمنگ، جنگلات اور جنگلی حیات کے شعبوں میں ترقی کے لئے تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں کسانوں اور زراعت کے لئے 30 ارب روپے کی سب سے بڑی ٹریکٹر سکیم شروع کی جا رہی ہے۔اس طرح کسانوں کو بلاسود قرض کے لئے 10 ارب روپے سے سب سے بڑا پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ مال مویشیوں کی ترقی اور برآمدات میں اضافے کے لئے پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 2 ارب روپے کی لاگت سے لائیوسٹاک فارمنگ کی سب سے بڑی سکیم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ترقی کا سفر انشاء اللہ پھر سے شروع ہو رہا ہے۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا ورکرز کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک ارب کی ہیلتھ انشورنس کی خصوصی منظوری دی ہے.

    محکمہ انسانی حقوق واقلیتی امور کے لیے ریکارڈ بجٹ مختص،صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کا اظہار تشکر
    صوبہ پنجاب کا ریکارڈ بجٹ پیش کردیا گیا۔محکمہ انسانی حقوق واقلیتی امور کے لیے دو ارب پچاس کروڑ کی لاگت سیمینارٹی ڈیولپمنٹ فنڈ کے قیام پر صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے اظہار تشکر کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی قیادت بالخصوص وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا مذہبی اقلیتوں کے جانب سے شکریہ ادا کیا کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مینارٹیز کے لیے ریکارڈ ساز بجٹ پیش کیا گیا ہے۔ رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں مینارٹیز کے بجٹ میں ایک ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی اقلیتوں کے لیے متعدد ڈیولپمنٹ اسکیمیں لارہے ہیں اور صوبہ بھر میں اقلیتوں کے لیے ترقی کے جال بچھائے جا رہے ہیں جبکہ صوبائی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ایک بے مثال صوبہ بن کر رہے گا

    صوبائی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا نہ ہی موجودہ ٹیکسزکی شرح میں اضافہ کیا گیا
    قبل ازیں پنجاب کابینہ نے تاریخ کے سب سے بڑے ٹیکس فری بجٹ کی منظوری دی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے 5446 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دی جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے بجٹ دستاویز 25-2024 پر دستخط بھی کیے،دستاویزات کے مطابق صوبائی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا نہ ہی موجودہ ٹیکسزکی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے، ٹیکس بڑھائے بغیر مالیاتی ذرائع سے ریونیو میں 53 فیصد کا اضافہ کیا جائے گا،گزشتہ سال ریونیو ہدف 625 ارب روپے تھا جبکہ موجودہ ریونیو ہدف 960 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے اور یہ ریونیو صوبہ اپنے ذرائع سے اکٹھا کرے گا، صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 20 سے25 فیصد اورپنشن میں 15فیصد اضافےکی منظوری دی گئی ہے جبکہ صوبے میں کم ازکم اجرت کو 32 ہزار سے بڑھا کر37 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے،بجٹ میں لاہو رڈیولپمنٹ اتھارٹی کے لیے 35 ارب روپے اور مری کے لیے 5 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے، وزیراعلیٰ ضلعی ترقیاتی پروگرام کے لیے بھی 80 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے

    پنجاب بجٹ،ہتک عزت قانون کیخلاف صحافیوں کا احتجاج کا فیصلہ

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بجٹ دستاویز 2024-25 پر دستخط کر دئیے

    آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں،مہنگائی میں کمی ہو رہی،وزیر خزانہ

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

    بجٹ میں 1800 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز لگائے گئے ہیں، چئیر مین ایف بی آر

    وفاقی بجٹ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے ہیلتھ انشورنس کا اعلان

    بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کےلیے انکم ٹیکس میں کتنا اضافہ ہوا؟

    ہائبرڈ اور لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر دی جانے والی رعایت ختم

    حکومت کے وفاقی او رصوبائی بجٹ نے عام آدمی کو بری طرح مایوس کیا،جماعت اسلامی
    امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے حکومت کے وفاقی او رصوبائی بجٹ کو عوام دشمن بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی او رصوبائی بجٹ نے عام آدمی کو بری طرح مایوس کیاہے۔ حکمرانوں کی عیدقربان سے قبل بجٹ میں عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار عوام کا معاشی قتل عام ہے۔ موجودہ بجٹ میں سیکز ٹیکس،تنخواہوں پر ٹیکس،موبائل، کاغذ، سمنٹ،نان فائلر پراپرٹی و غیرہ میں ٹیکسز سراسر ظلم کی انتہاء ہے۔ بجٹ کے بعد عام آدمی کے استعمال کی ہر چیز مہنگی ہو گی۔ حکومت کا بجٹ عوام دشمن ہی نہیں بلکہ غربیوں کا معاشی قاتل بھی ہے جس سے عام آدمی کے معمولات زندگی پر بری طرح اثرات پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم لیوی میں 80 روپے تک کا اضافے سے عوام پر مزید بوجھ بڑھے گا۔ سیلز ٹیکس سے ہر چیز مہنگی ہوگی ۔ حکومت نے عوام دوست نہیں بلکہ آئی ایم ایف دوست بجٹ پیش کیا ہے جس جماعت اسلامی اور پوری قوم مسترد کرتی ہے۔ ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ فارم 47 کے ذریعے اقتدار میں آنے والے آئی ایم ایف کے غلام حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے

  • نومئی مقدمات،ٹرانسفر درخواستیں جرمانے کے ساتھ خارج

    نومئی مقدمات،ٹرانسفر درخواستیں جرمانے کے ساتھ خارج

    شخصیات کیخلاف 9 مئی کے مقدمات ،حکومت پنجاب کی کیسز ٹرانسفر کرنے کیلئے درخواستوں پر سماعت ہوئی

    عدالت نے حکومت کی 11 ٹرانسفر درخواستیں جرمانے کے ساتھ خارج کردیں ،عدالت نے فی کیس دو لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنا دیا ،عدالت نے درخواستیں واپس لینے کی استدعا مسترد کر دی ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ مدعی بھی آپ پولیس بھی آپ پھر بھی انصاف کی توقع نہیں،اگر جیل میں بھی تھریٹس ہیں تو آسمان پر جاکر بسیرا کرلیں، ہم نے پنڈی عدالت کے جج سے وجہ پوچھی،وہاں بھی سائلین کو عدالت میں نہیں جانے دیا گیا، جس فریق کا جی چاہے وہ ٹرانسفر کی درخواست دے کر سماعت رکوا دے ،آپ کو لاہور ہائیکورٹ کے ججوں پر اعتماد نہیں، آپ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز پر اعتماد نہیں ہے کیا چاہتے ہیں،جن لوگوں نے آئین اور قانون کی عملداری یقینی بنانا ہے وہی سب کچھ کررہے ہیں

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے محکمہ پراسیکیوشن کی درخواستوں پر سماعت کی ،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں نو مئی واقعات کے کیسز زیر التوا ہیں ،بانی چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید سمیت دیگر رہنما کیسز میں نامزد ہیں،عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج سے انصاف کی توقع نہیں،جج کے متعصبانہ رویے کی وجہ سے کیسز کسی دوسری عدالت میں ٹرانسفر کئے جائیں.

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بجٹ دستاویز 2024-25 پر دستخط کر دئیے

    آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں،مہنگائی میں کمی ہو رہی،وزیر خزانہ

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

    بجٹ میں 1800 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز لگائے گئے ہیں، چئیر مین ایف بی آر

    وفاقی بجٹ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے ہیلتھ انشورنس کا اعلان

    بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کےلیے انکم ٹیکس میں کتنا اضافہ ہوا؟

    ہائبرڈ اور لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر دی جانے والی رعایت ختم