Baaghi TV

Category: لاہور

  • وزیرخزانہ کی   اکنامک سروے تقریر  ناکامیوں کا اعتراف تھا،حافظ نعیم

    وزیرخزانہ کی اکنامک سروے تقریر ناکامیوں کا اعتراف تھا،حافظ نعیم

    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ کی اکنامک سروے تقریر ناکامیوں کی داستان ہے حقیقت یہ ہے کہ حکومت اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے-

    باغی ٹی وی : منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ کی کل کی پریس کانفرنس ناکامیوں کا اعتراف تھا زراعت میں اگر ترقی ہوئی ہے تو اس میں کسانوں کی محنت ہے حکومت کسی کی بھی ہو بجٹ آئی ایم ایف ہی بناتا ہے آئی ایم ایف بڑی طاقتوں کا آلہ کار ہے جو غریب ممالک کو اپنے شکنجے میں جکڑتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب تک سود کی لعنت موجود ہے ترقی ممکن نہیں ہے وزیر خزانہ کی اکنامک سروے تقریر ناکامیوں کی داستان ہے حقیقت یہ ہے کہ حکومت اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے کسانوں کے ساتھ جو سلوک کیا گیا ہے حکومت چاہتی زراعت میں ترقی نہ ہو، یہ خود ہی چاہتے ہیں کوئی بھی چیز آگے نہ بڑھے نہ جانے یہ کس کا ایجنڈا ہے؟، آئی ایم ایف امریکا کے زیر انتظام ادارہ ہے، جہاں جہاں آئی ایم ایف جاتا ہے وہاں سماجی،معاشی اور تہذیبی ایجنڈا لے کر جاتا ہے ۔

    پاکستان ریلوے نے مال گاڑیوں کی بین الاقوامی معیار کی ویگنیں مقامی طور پر تیار …

    حافظ نعیم نے کہا کہ بجٹ آئی ایم ایف کا تیار کردہ ہے، نچلی سطح پر آئی ایم ایف ملاقاتیں کر رہا ہے حکومت کی غلامی کی پالیسی ہے وہ جس سے چاہے ملیں جو چاہیں کریں ہر شعبے میں آئی ایم ایف کو دخل کی اجازت دی گئی ہے ہم 24 ویں آئی ایم ایف پروگرام میں شامل ہورہے ہیں، جو دراصل قرضوں اور سود کی غلامی کے سوا کچھ نہیں ہے۔

    امیر جماعت کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کو شرح سود میں زیادہ کمی کرنی چاہیے تھی 90 کی دہائی میں وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ آیا تھا تو ن لیگ کی اس وقت کی حکومت فیصلے کے خلاف گئی تھی پی پی اور پی ٹی آئی کی حکومت میں بھی سود کے خاتمے کے لیے اقدام نہیں اٹھائے گئے سود کا نظام ختم کیے بغیر ہم ترقی نہیں کر سکتےہمارا جتنا ٹیکس اکٹھا ہوتا ہے، 87 فیصد سود میں جمع کروا دیتے ہیں۔

    ڈی جی نیب کا اربوں روپے کے شوگر اسکینڈل کی تحقیقات کا …

    حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کو کوئی ڈیفالٹ نہیں کرسکتا صرف دھمکی دیتے ہیں سہاروں کی بنیاد پر بننے والی حکومتیں بات نہیں کرسکتیں عام آدمی پر 13 سے 14 قسم کے سرکاری ٹیکس لگائے گئے ہیں جن چیزوں پر ٹیکس نہیں لگا اس پر بھی ٹیکس لگا رہے ہیں، سرمایہ داروں اور جاگیر داروں کو ٹیکس چھوٹ دے رہے ہیں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ٹیکس وصولی میں ایف بی آر کا کیا کردار ہے؟ ایف بی آر پر اربوں روپے خرچ ہورہے ہیں ٹیکس یہ اکٹھا نہیں کرسکتے۔

  • ڈی جی نیب کا  اربوں روپے کے شوگر  اسکینڈل  کی تحقیقات کا حکم

    ڈی جی نیب کا اربوں روپے کے شوگر اسکینڈل کی تحقیقات کا حکم

    لاہور: ڈی جی نیب لاہور نے صادق آباد میں اربوں روپے کے شوگر اسکینڈل کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان نیب لاہور نے بتایا کہ صادق آباد میں بڑے چینی ڈیلر کی جانب سے تاجروں کے اربوں روپے سمیت روپوش ہونےکی رپورٹ موصول ہوئی جس پر ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ نے فوری تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دی چینی اسکینڈل کے مرکزی ملزم شیخ راشد اور شریک ملزمان کاشف علی اور فیصل علی کے خلاف ڈائریکٹ انکوائری کا حکم دیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ نیب تقتیشی ٹیم نے صادق آباد میں چھاپا مارا جہاں ملزمان کی جانب سے متعدد مقامات پر بڑے گوداموں میں چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنےکا انکشاف ہوا،گوداموں کو چینی اسٹاک کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، ڈی جی نیب لاہور کے احکامات پر تمام گودا موں اور دکانوں کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کو ملزمان کی جائیدادوں پر ریسیور کے طور پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: امریکا اور بھارت سے میچ ہارنے پر ٹیم اراکین کیخلاف …

    لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے کے شہدا مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ …

    توانائی بچاؤ مہم کے تحت 8 کروڑ 80 لاکھ پرانے پنکھے بدلنے کا فیصلہ

  • پاکستان ریلوے نے مال گاڑیوں کی بین الاقوامی معیار کی ویگنیں مقامی طور پر تیار کرلیں

    پاکستان ریلوے نے مال گاڑیوں کی بین الاقوامی معیار کی ویگنیں مقامی طور پر تیار کرلیں

    لاہور: پاکستان ریلوے نے مال گاڑیوں کی بین الاقوامی معیار کی ویگنیں مقامی طور پر تیار کرلیں-

    باغی ٹی وی : سی ای او ریلوے نے لاہور کینٹ ریلوے اسٹیشن پر ویگنوں کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ کا کہنا تھا کہ یہ فریٹ ٹرین ہماری ورک شاپ میں مکمل بنائی گئی، ہم 140 گاڑیاں فریٹ میں شامل کر چکے ہیں اور 820 کے قریب فریٹ ٹرین بنانے جا رہے ہیں، فریٹ ٹرین 8 سے 10 ماہ میں اپنے اخراجات نکال لیتی ہے،ہم 85 ارب روپے سے زائد کا ریونیو اکھٹا کر لیں گے اور صرف فریٹ سے ہم 35 ارب روپے اکھٹا کرنے کے قابل ہو چکے ہیں،اب مال گاڑی بھی 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکے گی۔

    بھارت کا پاکستان اور چین کے ساتھ دیرینہ تنازعات ختم کرنے کا عندیہ

    سی ای او ریلوے نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے کا پی سیون منظور ہوچکا ہے، چین میں اس بات پر اتفاق ہو چکا ہے کہ اسٹریٹجک منصوبوں پر دوبارہ کام تیزی سے شروع ہوگا پنشن کے معاملے پر دوبارہ سمری بنائی جا رہی ہے، ہم نے ریلوے کو اپنے اخراجات سے چلانا ہے لہٰذا پنشن پالیسی پر جلد کام مکمل کر لیں گے۔

    خاور مانیکا تشدد کیس: مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی وکلا کو …

    واضح رہے کہ 40 ہائی کپیسٹی ویگنیں ریلوے فلِیٹ میں شامل کر دی گئیں، جدید ڈیزائن کی حامل ویگنیں کنٹینروں کو بھی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر سکیں گی، چینی ٹیکنالوجی سے بننے والی ویگنوں کے پاس 70 ٹن لوڈ لے جانے کی صلاحیت موجود ہے، مالی سال 26-2025 کے اختتام پر ایسی 820 کوچز ریلوے سسٹم میں شامل ہو جائیں گی، مقامی طور پر ویگنوں کی تیاری سے فارن ایکسچینج ریزرو کی بچت ہوگی، ویگنوں سے ہر سال آمدن میں 9 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو گا۔

    وزیر اعظم کا اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کا قائد اعظم ہیلتھ ٹاور تعمیر …

  • محسن نقوی  کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ،  اپ گریڈیشن کے لیے 24 گھنٹے کام کرنے کا حکم

    محسن نقوی کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ، اپ گریڈیشن کے لیے 24 گھنٹے کام کرنے کا حکم

    لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اپ گریڈیشن کے لیے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔

    باغی ٹی وی :چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور اسٹیڈیم کا رات گئے کام بند ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیامحسن نقوی نے اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے لیے 24 گھنٹے کام کرنے اور کام کی رفتار کو تیز کرنے کا حکم دیا، کہا کہ 24 گھنٹے کام کرکے ہی اس بڑے پراجیکٹ کو وقت پر مکمل کیا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت کے نیچے پائپ پھٹنے کے باعث جمع پانی کی جلد نکاسی یقینی بنائی جائے ، چیمپئنز ٹرافی سے قبل اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرنے کے لیے مزید وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ چیپمئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے اور پی سی بی نے ٹورنامنٹ کا حتمی شیڈول بھی منظوری کے لیے آئی سی سی کو بھجوا دیا ہے۔

    امریکا کا خدیجہ شاہ پر سفری پابندیوں کے خاتمے کیلئے پاکستان میں حکام سے رابطہ

    بجٹ کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ،پیپلز پارٹی کو شمولیت کی دعوت

    عدالت کا خواتین کے شناختی کارڈ پر والد کے نام کیلئے قواعد میں ترمیم کا …

  • عدالت کا خواتین کے شناختی کارڈ پر والد کے نام کیلئے قواعد میں ترمیم کا حکم

    عدالت کا خواتین کے شناختی کارڈ پر والد کے نام کیلئے قواعد میں ترمیم کا حکم

    لاہور ہائی کورٹ نے خواتین کے قومی شناختی کارڈ پر والد کا نام برقرار رکھنے کے لیے امیگریشن ڈپارٹمنٹ قواعد میں ترمیم کرنے کا حکم دیا ہے-

    باغی ٹی وی :لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس عاصم حفیظ نے درخواست پر سماعت کی ،دوران سماعت لاہور ہائی کورٹ نے محکمہ امیگریشن اور پاسپورٹ کو ہدایت دی ہے کہ وہ خواتین کو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ پر اپنے والد کا نام رکھنے کی اجازت دینے والے قوانین میں تین ماہ میں ترمیم مکمل کرے ۔

    واضح رہے کہ جسٹس عاصم حفیظ نے یہ حکم مہر بانو لنگڑیال کی جانب سے دائر درخواست پر سنایا، درخواست میں کہا گیا تھا کہ ایک شادی شدہ خاتون کو اپنی شناختی دستاویزات پر اپنے والد کا نام رکھنے کا حق ہے ۔

    یمن کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 49 افراد ہلاک

    امریکا کا خدیجہ شاہ پر سفری پابندیوں کے خاتمے کیلئے پاکستان میں حکام سے رابطہ

    بجٹ کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ،پیپلز پارٹی کو شمولیت کی دعوت

  • صحافی عمران ریاض خان لاہور ایئر پورٹ سےاحرام کی حالت میں گرفتار

    صحافی عمران ریاض خان لاہور ایئر پورٹ سےاحرام کی حالت میں گرفتار

    لاہور: معروف صحافی عمران ریاض خان لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : عمران ریاض علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے حج کے لیے روانہ ہو رہے تھے،عمران ریاض خان کی گرفتاری کی ذمہ داری لاہور پولیس کے 24 سے زائد اہلکاروں کو سونپی گئی تھی انہیں احرام کی حالت میں گرفتار کیا گیا،حراست میں لیے جانے کے بعد گاڑی میں بیٹھے عمران ریاض خان گرفتار کرنے والی ٹیم کو دیکھ کر مسکراتے رہےگرفتار کرنے کے بعد پولیس پارٹی نے عمران ریاض خان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

  • جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دو روزہ ورکشاپ کے سلسلے میں پہلے دن ڈاکٹر فیصل اقبال، عون ساہی، سبوخ سید نے بریفنگ دی، ورکشاپ کل بدھ کو بھی جاری رہے گی، ورکشاپ کا مقصد صحافیوں کی رپورٹنگ کی صلاحیت کو بڑھانا مقصود ہے.جبری مشقت کے‌ حوالہ سے ورکشاپ میں صحافیوں کو بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ جبری مشقت،فورس لیبر کیا ہے؟ اسکا پتہ کیسے چلتا ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں جبری مشقت سے کتنی آمدن ہو رہی، مزدوروں کا استحصال کیسے کیا جا رہا؟

    لاہور کے نجی ہوٹل میں دو روزہ ورکشاپ کے پہلے روز تین سیشن ہوئے،ورکشاپ میں مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ صحافیوں نے شرکت کی، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے نیشنل پروجیکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر فیصل اقبال اور معروف صحافی عون ساہی نے ورکشاپ میں بریفنگ دی،آخری سیشن میں صحافی سبوخ سید نے بھی صحافیوں کو مفید مشورے دیئے.

    انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے پروجیکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر فیصل اقبال نے ورکشاپ کے دوران بریفنگ دی اور جبری مشقت کے حوالہ سے مسائل کو حل کرنے میں میڈیا کی اہمیت اور کردار پر بات کی، ڈاکٹر فیصل اقبال نے جبری مشقت کی شناخت کے لیے عالمی سطح پر انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے تسلیم شدہ 11 نکات کی وضاحت کی، ڈاکٹر فیصل اقبال نے صوبہ بلوچستان کا ذکر کیا اور کہا کہ بلوچستان میں جبری مشقت بہت زیادہ لی جا رہی، اس ضمن میں بلوچستان میں حکومت خاموش ہے، تاہم سول سوسائٹی اچھا کام کر رہی ہے،انہوں نے چائلڈ لیبر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ چائلڈ لیبر کی شناخت آسان ہے، تاہم جبری مشقت کا کیسے پتہ چلے گا؟ یہ مشکل ترین کام ہے.اگر کوئی اتھارٹی کا غلط استعمال کرتا ہے یا زیادہ کام لیتا ہے اور نہ کرنے کی صورت میں نکالنے کی دھمکی دیتا ہے تو یہ جبری مشقت کے زمرے میں آتا ہے،ڈیوٹی کا کوئی مقررہ وقت نہ ہونا، وقت سے زیادہ کام لینا یہ بھی جبری مشقت ہے،کسی کے ڈر یا دھمکی کی وجہ سے کام کرنا بھی جبری مشقت کے زمرے میں آتا ہے،تنخواہوں کو روکنا، وقت پر ادا نہ کرنا بھی جبری مشقت کی ہی ایک قسم ہے،دوران کام جنسی و جسمانی تشدد بھی جبری مشقت ہے،پاکستان میں کام کے اوقات آٹھ گھنٹے مقرر لیکن کام دس بارہ گھنٹے یا زیادہ کروایا جاتا ہے، یا مزدور اپنی گزر بسر کرنے کے لئے اوور ٹائم کرتا ہے تا کہ نظام زندگی چل سکے، یہ بھی جبری مشقت کے ہی زمرے میں آتا ہے،
    ilo
    ورکشاپ میں معروف صحافی عون ساہی نے بریفنگ دی اور جبری مشقت کے خاتمے کے لئے میڈیا کے کردار پر بات چیت کی،عون ساہی کا کہنا تھا کہ جبری مشقت کی نشاندہی اور خاتمے کے لئے میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے،آزادی اظہار رائے ہر شہری کا حق ہے۔ پاکستان میں جبری مشقت 2 پوائنٹ فائیو ملین سے 3 پوائنٹ فور ملین ہے۔ پاکستان سے بیرون ملک جانے والے شہریوں سے بھی جبری مشقت کروائی جاتی ہے، پاکستان سے 2023 میں آٹھ لاکھ لوگ بیرون ملک مزدوری کے لئے گئے جن میں سے زیادہ تر مڈل ایسٹ میں گئے۔ 13 سے 14 ملین پاکستانی مڈل ایسٹ یا دیگر ممالک جا چکے ہیں۔ عون ساہی نے انکشاف کیا کہ دنیا بھر میں جبری مشقت سے 226 بلین ڈالر کا فائدہ اٹھایا جا رہا ، انہوں نےپاکستان میں قوانین بارے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قانون موجود لیکن علمدرآمد نہیں، یوں سمجھیے سٹیٹ ناکام ہو چکی،آٹھ گھنٹے ڈیوٹی کا قانون لیکن کہاں پر عمل ہو رہا، جس ادارے میں جائیں ،زیادہ وقت کام لیا جاتا اور تنخواہیں بھی حکومت کی جانب سے مقرر تنخواہ سے کم دی جاتی ہیں.عون ساہی نے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی حالت زار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک جو پاکستانی جاتے ہیں کیا وہ وہاں اوور ٹائم نہیں کرتے؟ وہاں انکی خوراک، رہائش کیسی ہے کچھ خیال نہیں رکھا جاتا،ضرورت اس امر کی ہے کہ میڈیا جبری مشقت کے حوالہ سے کیسز کو نمایاں جگہ دے تا کہ اس ظلم کا خاتمہ ہو، حکومت قوانین پر عملدرآمد کروائے،جبری مشقت میں میں سب سے زیادہ پیسہ یورپ میں بنایا جا رہا ہے۔ کمپنیز کے ہاتھوں استحصال کیا جاتا ہے،

    ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    مبشر لقمان: ہزاروں چہروں والا اینکر ، دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت سے چلنے والے نیوز اوتار پر ایک نظر

    لندن پلان بارے مبشر لقمان کا انکشاف،نواز شریف نے تصدیق کر دی

    لندن پلان: عمران خان، طاہرالقادری اور چوہدری برادران کو اکٹھا جہانگیر خان ترین نے کیا تھا، مبشر لقمان

    ilo
    دوران بریفنگ صحافیوں کو بتایا گیا کہ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن چاہتی ہے کہ دنیا میں ڈیسنٹ ورک ہو،کام کا اتنا معاوضہ ملے کہ فیملی کا صحیح خیال رکھا جا سکے۔ چودہ گھنٹے کام کروا کر زیادہ پیسے کمانا حل نہیں بلکہ آٹھ گھنٹے کا معاوضہ اتنا ہو کہ چودہ گھنٹے کام کرنے کی ضرورت نہ پڑے.ڈیسنٹ ورک میں آگے بڑھنے کا موقع ، غلط صحیح بتانے کا موقع اظہار رائے کی آزادی اور سب کو برابری ملنی چاہیے۔

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر


    دوران بریفنگ یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان میں جبری مشقت کے حقیقی اعداد و شمار معلوم کرنے کے لیے کوئی سروے نہیں کیا گیا، اس لیے حکومت پاکستان بالخصوص ادارہ شماریات کو تجویز کیا ہے کہ وہ اپنے لیبر سروے میں جبری مشقت کو بھی شامل کر لے،تا کہ پتہ چلے کہ پاکستان میں کتنے افراد جبری مشقت کر رہے ہیں،

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

  • مریم نواز  کا عوام کو صحت کی مساوی سہولیات کی فراہمی کیلئے وزیراعلی گرینڈ ہیلتھ پیکیج کا اعلان

    مریم نواز کا عوام کو صحت کی مساوی سہولیات کی فراہمی کیلئے وزیراعلی گرینڈ ہیلتھ پیکیج کا اعلان

    پنجاب میں ہر شہری کو صحت کی عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے بڑے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ شہروں اور دیہات میں رہنے والے عوام کو بلاامتیاز صحت کی مساوی سہولیات کی فراہمی کے لئے وزیراعلی مریم نوازشریف نے گرینڈ ہیلتھ پیکیج کا اعلان کر دیا۔

    وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے دور دراز علاقوں کے مراکز صحت اور ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کے لئے سپیشل الاؤنس دینے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیرصدارت صحت عامہ پر خصوصی پلان پرتین گھنٹے طویل جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔پنجاب کے ہر ڈویژن میں صحت کے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مارچ 2025 ء تک صوبے کے تمام بنیادی اور دیہی مراکز صحت میں عالمی معیار کے مطابق خدمات کی فراہمی کا ٹاسک دیا اورجون2025 ء تک پنجاب کے تمام بڑے ہسپتالوں کی تعمیر ومرمت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کی تعمیر جلد ازجلد شروع کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں بھکر میں قطری ہسپتال میں کینسر ہسپتال اور راجن پور میں بڑا ہسپتال قائم کرنے کی تجویز پربھی اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے دوسرا مرحلے کو جلد مکمل کرکے فعال بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ46ارب کی لاگت سے پہلے سرکاری کینسر ہسپتال کے پہلے مرحلے کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازنے نوازشریف کینسر ہسپتال کے پہلے مرحلے میں بستروں کی تعدادکو 100 سے بڑھا 150 کرنے کی ہدایت کی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہسپتال میں کینسر کئیر کلینک، عالمی معیار کی سہولیات اور ڈاکٹر ز کے علاوہ ان کی رہائش گاہیں بھی بنائی جائیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں بستروں کی تعداد 280 سے بڑھائی جاسکے گی۔ مریضوں کے لواحقین کی سہولیات اور قیام کے لئے سرائے، سولر شیڈ پارکنگ اور ریستوران بھی تعمیر کیا جائے گا۔ اجلاس میں پنجاب میں پہلا بون میرو ٹرانسپلانٹ کا عالمی معیار کا خصوصی ہسپتال کے قیام کی تجویز پر بھی غورکیا گیا۔ پنجاب میں فری انسولین پروگرام کے آغاز، سملی ٹی بی ہسپتال کو جنرل ہسپتال میں تبدیل کر نے اور انجیو گرافی سروسز کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ہر ضلع میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت میڈیکل کالج قائم کرنے پر بھی غور کیا گیا،50فیصد طلبا سرکاری میرٹ پر داخل ہوں گے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مراکز صحت اور ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے جبکہ فیلڈ ہسپتالوں میں مریضوں کی سہولت کے لئے خصوصی لفٹ نے کام شروع کردیا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بنیادی اور دیہی مراکز صحت میں ڈیجیٹل ریکارڈ کے لئے ای ایم آر سسٹم کی تنصیب مکمل کر لی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سیکرٹری ہیلتھ کوہسپتالوں میں دستیاب سہولتوں اور مریضوں کے رش کا تعین کرنے،صحت کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے اورخدمات کی فراہمی کی مسلسل نگرانی کا جامع نظام قائم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے گورنمنٹ داتا دربار آئی ہسپتال کو اوقاف کے سپرد کرنے کی منظوری دی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے منصو بوں کی تکمیل سے متعلق ٹائم لائن مرتب کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں کا معیار مثالی ہونا چاہیے، کوئی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی جبکہ پنجاب کی ہر تحصیل میں فیلڈ ہسپتال کی سہولت فراہم ہونی چاہیے۔سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری،وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، ایم پی اے ثانیہ عاشق،مشیر صحت اظہر کیانی، ڈاکٹر عدنان خان، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، چیئر مین پی اینڈ ڈی،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف، سیکرٹری فنانس مجاہد شیردل، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال اورایڈاپ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ صوبائی وزیر ہیلتھ خواجہ عمران نذیر ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

  • پاکستان ریلویز  کا عید الاضحیٰ پر کرایوں میں رعایت کا اعلان

    پاکستان ریلویز کا عید الاضحیٰ پر کرایوں میں رعایت کا اعلان

    لاہور: پاکستان ریلویز نے عید الاضحیٰ پر کرایوں میں 25 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا،یلوے حکام نے ٹرینوں میں رعایت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
    
    باغی ٹی وی : ترجمان ریلوے کے مطابق پاکستان ریلوے نے عید کے تینوں دن تمام مسافر ٹرینوں پر کرایوں میں 25 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے، کرایوں میں رعایت ریلوے کے زیرِ انتظام تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز پر ہوگی، کرایوں میں رعایت عید کے تین دونوں کے لیے میسر ہوگی،رعایت کا اطلاق صرف کرنٹ بکنگ پر ہوگا جبکہ عید اسپیشل ٹرینوں پر سفر کرنے والے مسافر رعایت سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے عید الاضحیٰ پر دو خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ترجمان پاکستان ریلوے کا کہنا تھا کہ دو عید اسپیشل ٹرینیں کراچی سے روانہ ہوں گی علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ عید کا چاند نظرآنے کے بعد عید اسپیشل ٹرینوں کا باضابطہ اعلان کیا جائےگا ایک عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور جبکہ دوسری عید ٹرین کراچی سے پشاور کے لے چلائی جائے گی، ٹرین میں اکانو می کلاس اوراےسی کی کوچزلگائی جائیں گی۔

  • لاہور ہائیکورٹ : پنجاب ہتک عزت ایکٹ 2024 کے خلاف دائر درخواست کی سماعت

    لاہور ہائیکورٹ : پنجاب ہتک عزت ایکٹ 2024 کے خلاف دائر درخواست کی سماعت

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے پنجاب ہتک عزت ایکٹ 2024 کے خلاف ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست پر سماعت کی۔لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ہتک عزت ایکٹ 2024 کے 3 سیکشنز پر عملدرآمد عدالت کے حتمی فیصلے سے مشروط کر دیا۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یہ ایکٹ عدلیہ کی آزادی، آزادی اظہار رائے کیخلاف ہے، ایکٹ کے مطابق چیف جسٹس 3 ججز کے نام بطور ٹریبونل تجویز کر سکتے ہیں، اگر حکومت چاہے تو ان ناموں کو رد کر کے نئے نام منگوا سکتی ہے۔
    جسٹس امجد رفیق نے ریمارکس دیئے کہ ٹریبونل حکومت کے حکم پر چلتے ہیں، عدلیہ کے حکم پر نہیں، جیسے سروس ٹریبونل اور بینکنگ ٹریبونل ہیں، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اس ایکٹ کے مطابق ججز کی تنخواہ وغیرہ کا تعین حکومت کرے گی، یہ بھی عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے۔ندیم سرور ایڈووکیٹ نے کہا کہ چیف جسٹس کی تجویز کو رد نہیں کیا جا سکتا، اس پر عمل لازمی ہے، ایکٹ کے مطابق حکومت پنجاب ججز کے نام بطور ٹریبونل تجویز کر سکتی ہے، ان تین ناموں سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ایک نام منتخب کر سکتے ہیں، ایسا بالکل نہیں ہو سکتا، عدلیہ کے معاملات میں حکومت مداخلت نہیں کر سکتی۔
    لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ یہ قانون کیسے آزادی اظہار اور بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے۔ندیم سرور ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اس ایکٹ کے مطابق بغیر کسی ثبوت آپ کیسز کی کارروائی شروع کر سکتے ہیں۔جسٹس امجد رفیق نے کہا اگر آپ چیف منسٹر کو کسی بیان دینے پر عدالت میں لے آئیں تو یہ غلط بات ہے، جس پر ایڈووکیٹ ندیم سرور نے کہا تو چیف منسٹر جھوٹ نہ بولیں، وزیر اطلاعات پنجاب صبح سے شام تک جھوٹ بولتی ہیں۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اس ایکٹ کے مطابق کیس کے فیصلے سے پہلے ہی ملزم 30 لاکھ جرمانہ ادا کرے گا، جس پر جسٹس امجد رفیق نے ریمارکس دیئے کہ قانون کے مطابق ایسا ہو سکتا ہے، تیز ترین انصاف کیلئے یہ ضروری ہے۔سرکاری وکیل نے ہتک عزت ایکٹ کے خلاف دائر درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں خصوصی عدالتوں میں ججز کی تعینات پر حکومت اور لاہور ہائیکورٹ کی مشاورت ہوئی۔
    جسٹس امجد رفیق نے ریمارکس دیئے اگر چیف جسٹس کچھ ناموں کی تجویز بھیجتے ہیں تو حکومت یہ نہیں کہہ سکتی کہ ہمارے فلاں وزیر کو یہ نام پسند نہیں آیا، یہ کوئی دکانداری یا سودے بازی ہے، وکیل درخواست گزار کا سوال ہے یہ ٹریبونل کیسے بن سکتا ہے، یہ بھی سوال ہے کہ حکومت اور چیف جسٹس کے درمیان مشاورت سے کیا مراد ہے۔بعدازاں عدالت نے ہتک عزت کے قانون کے سیکشن 3، سیکشن 5 اور سیکشن 8 پر عملدرآمد عدالتی فیصلے سے مشروط کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سمیت دیگر سے بھی جواب طلب کر لیا اور کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔