ملک بھر کے مختلف شہروں میں شہریوں کے لٹنے کا سلسلہ جاری، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں سٹریٹ کرائم کی 431وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔پولیس مقابلوں کے باوجود ڈاکووں نے شہر میں ادھم مچا دیا،پولیس کی تمام تر کاروائیوں کے باوجود 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی 431وارداتیں ہوئیں۔پولیس ذرائع کے مطابق چوروں نے 15گھروں سے کروڑوں مالیت کا سامان چرایا اور فرار ہوگئے۔ڈاکوﺅں نے مختلف مقامات سے 33افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لیے جبکہ جھپٹا مار کر38شہریوں سے ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین لیے گئے۔ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر 3شہریوں سے موٹرسائیکلیں اور نقدی چھین لی،66موٹرسائیکلیں چوری،1کار چوری ،8دیگر وہیکل چوری اور متفرق چوری کی 267ورداتیں رپورٹ ہوئیں ہیں۔دوسری جانب لاہور پولیس نے روایتی کاروائیاں کرتے وارداتوں کے مقدمات درج کر لئے ہیں۔
Category: لاہور
-

9 مئی والے حکومتوں میں آئیں گے،تو ملک کیسےترقی کرے گا، فیصل کریم کنڈی
لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ اداروں کا آپس میں ٹکراؤ ہونا چاہیے، ہمیں چاہیے کوئی صوبہ اچھا کام کر رہا ہے تو اس کی طرح کام کریں، چاہتے ہیں سندھ کی طرز پر ہسپتال باقی صوبوں میں بھی بنیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے متنازع ٹویٹ ہوا، یہ کہتے ہیں ہم نے ٹویٹ نہیں کیا، کل تک ٹویٹ موجود تھا، یہ اتنے نالائق ہیں ان کو یہ نہیں پتہ کہ کس کو ٹویٹر ہینڈل استعمال کرنے کیلئے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نظریہ ضرورت کے تحت نہیں چلایا جاسکتا، 9 مئی والے حکومتو ں میں آئیں گے، وزیراعلیٰ بنیں گے تو یہ سوالیہ نشان ہے، عدالتیں 9 مئی والوں کو سزائیں دیں۔
پی پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ آج یہ کہتے ہیں چیئرمین نیب کا انتخاب مک مکا پر کیا گیا، چیف الیکشن کمشنر کا انتخاب کس نے کیا تھا؟ جو ان کو سیٹیں جتوائے وہ اچھا اور جو نہ جتوائے وہ برا ہے؟ آپ کو باقی سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنا پڑے گا، اب وہ وقت چلا گیا جب آپ کسی کے کندھوں اور بیساکھیوں پر آتے تھےانہوں نے کہا کہ آئین میں 18 ویں اور 19 ویں ترمیم کا کریڈٹ پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کو جاتا ہے، میں 5 سال ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی رہا ہوں، کسی نے مجھے لکھی ہوئی تقریر نہیں بھیجی۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے کبھی کسی نے فون یا میسج نہیں بھیجا کہ آپ نے پارلیمنٹ کو کیسے چلانا ہے، مجھے نہیں پتہ تقاریر کس کے پاس آتی ہیں اور کہاں لکھی جاتی ہیں۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ میں فارم 45 والا گورنر ہوں جس کو فارم 47 پر اعتراض ہے عدالتیں اور فورم حاضر ہیں، اپنے ثبوت کے ساتھ جائیں اور بتائیں کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، پارلیمنٹ ہی وہ فورم ہے جس پر چیزیں ٹھیک ہوسکتی ہیں۔ -

آئین میں اقلیتوں کے حقوق ہم سے زیادہ ہی ہیں کم نہیں،جسٹس منصور
لاہور: سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نےکہا ہےکہ وفاق سے رشتہ ایسا ہےکہ تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔
لاہور میں جسٹس کارنیلئس کانفرس میں خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کے پرچم میں بھی اقلیتوں کی نمائندگی دی گئی ہے مگر افسوس مذہبی آزادی سے متعلق رپورٹ میں پاکستان آخری نمبروں پر ہے، ہم سب کو مل کر اس گھر کو ٹھیک کرنا ہے، اقلیت کا لفظ پسند نہیں، یہ صرف تعداد بتاتا ہے ، آئین میں سب کے حقوق برابر ہیں،ریاست مدینہ میں نبی اکرم ﷺ نے اپنے عمل سے اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا، یورپی یونین کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مذہبی تشدد چوتھے نمبر پر ہے، اور مذہبی آزادی میں نچلے نمبروں پر رکھے جاتے ہیں، معاشرے میں برداشت کا ہونا ضروری ہے۔
اٹلی میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی لڑکی کی والدہ پنجاب سے گرفتار
جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ آئین میں اقلیتوں کے حقوق ہم سے زیادہ ہی ہیں کم نہیں، آئین میں اقلیتوں کو اضافی تحفظ دیا گیا ہے، دنیا کا واحد پرچم پاکستان کا ہے جس میں اقلیتوں کی نمائندگی ہے، سانحہ جڑانوالا کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسٰی جڑانوالا گئے، جڑانوالا کی اقلیتی برادری سے اظہارِ یکجہتی کیا، ہمیں اپنی سوسائٹی میں رواداری کو بڑھانا ہوگا، بقائے باہمی کو فروغ دینا ہوگا وفاق سے رشتہ ایسا ہےکہ تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں اقلیتوں سے بھی ججز آئیں۔
کانفرنس سے خطاب میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ جسٹس اے آر کارنیلیس کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، آئین ہر شہری کو مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے، برداشت کے کلچر کو فروغ دے کر اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
نیب ترامیم کیس: عدالتی کارروائی کا تحریری حکم نامہ جاری
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھاکہ یہ بات تکلیف دہ ہےکہ معاشرے میں عدم برداشت کا رویہ پروان چڑھ رہا ہے، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بہت سے کام ہو رہے ہیں، اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے قابل افراد کو اعلیٰ عدلیہ میں ضرور آنا چاہیے۔
کانفرنس سے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی اور فیڈرل شریعت کورٹ کے جج جسٹس انوار سعید سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر ضرور دیا۔
01 جون تاریخ کے آئینے میں
-

ایک کروڑ روپے تاوان کیلئے تاجراغوا،دو پولیس اہلکار اور ایک ریلوے ملازم گرفتار
لاہور میں دو پولیس اہلکاروں اور ایک ریلوے ملازم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر تاجر کو ایک کروڑ روپے تاوان کیلئے اغوا کرلیا۔
باغی ٹی وی : بازیاب تاجر ریاض کے برادرنسبتی کے مطابق شاد باغ کا رہائشی پچاس سالہ تاجر ریاض اپنے دوست کو ملنے سگیاں پل پر گیا، جہاں پر تھانہ شالیمارکے تھانیدار، ایک پولیس اہلکار اور ریلوے کلرک سمیت چھ افراد نےتاجر کو گاڑی سمیت اغوا کیا ملزمان نے مغوی کے فون سے اس کے برادرنسبتی کو فون کرکے ایک کروڑ روپے تاوان مانگا۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے چوبیس گھنٹوں میں تین سرکاری ملازمین سمیت پانچ ملزمان گرفتار کر لئے اس حوالے سے ایس پی سٹی علی قاضی نے بتایا کہ گرفتاری سے قبل ملزمان مغوی کو لیکر مختلف گاڑیوں میں گھومتے رہے، گاڑیوں کے نمبر بھی تبدیل کئے گئے گرفتار ملزمان میں عثمان، اعجاز، عمیر، نجیب اللہ، اور مہران شامل ہیں جبکہ ان کا ایک ساتھی مفرور ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ایک کروڑ روپے تاوان کی رقم اور دو گاڑیاں بھی برآمد کرلی ہیں۔
-

الیکشن ٹربیونل میں ریٹائرڈ ججوں کی تقرری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
لاہور: الیکشن ٹربیونل میں ریٹائرڈ ججوں کو مقرر کرنے سے متعلق صدارتی آرڈیننس کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
باغی ٹی وی : لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا صدارتی آرڈیننس کے خلاف 3 جون کو سماعت کریں گے اور یہ درخواست ایک شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہےدرخواست میں وفاقی حکومت اور وزارت قانون سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ صدارتی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے، ٹربیونل مقرر کرنے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آچکا ہے اور اس آرڈنینس کا اطلاق الیکشن 2024پر نہیں ہوسکتا۔
درخواست میں لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ مذکورہ صدارتی آرڈیننس کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا جائے اور درخواست پر حتمی فیصلے تک صدارتی آرڈیننس کا اطلاق روک دیا جائے۔
-

بجلی کی قیمت میں 3روپے 25 پیسے کا اضافہ معاشی دہشتگردی ہے۔جماعت اسلامی
امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں 3روپے 25 پیسے کا اضافہ عوام کیساتھ سرا سر ظلم اور معاشی دہشتگردی ہے۔ عوام کو 200 یونٹ مفت بجلی دینے کی دعویدار حکومت نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کرکے عوام دشمنی کا ثبوت ہے۔ نااہل حکمران ایک طرف عوام کو ریلیف دینے کے بڑے بڑے دعوے کررہے ہیں اور دوسری طرف عوام کا مہنگائی کے ذریعے خون نچوڑ رہے ہیں جو حکومت کی عوام کیساتھ کھلی معاشی دہشتگری ہے جس کی جماعت اسلامی بھر پور مذمت کرتی ہے۔ ہر دوسرے دن فیول ایڈجسمنٹ اور دیگر ٹیکسوں کی مد میں عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مارا جارہا ہے۔رواں مالی سال کے دوران 1300 ارب روپے کی بجلی استعمال ہوئی جبکہ صارفین سے بلوں 3446 ارب روپے وصول کیے گئے ہیں جبکہ صارفین سے 4146 ارب روپے اس بجلی کے وصول کیے گئے جو کبھی بنی ہی نہیں جو عوام کیساتھ کھلی ناانصافی اور زیادتی ہے۔ امیر لاہور نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کو فورا واپس لیا جائے۔ حکومت نے اگر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کو واپس نہ لیا تو احتجاج کا راستہ اپنائیں گے
پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ،میت اسلام آباد چھوڑ کر لواحقین کوسکردو پہنچا دیا
پی آئی اے کی نجکاری کے حوالہ سے اہم پیشرف
پی آئی اے کسے اور کیوں بیچا جارہا،نجکاری پر بریفنگ دی جائے، خورشید شاہ
پی آئی اے کا جون سے یورپ اور برطانیہ کا آپریشن شروع کرنے کا امکان
(پی آئی اے) کی نجکاری کا دوسرا اور انتہائی اہم مرحلہ کامیابی سے مکمل
پی آئی اے کی نجکاری سب سے پہلے ہو گی،وفاقی وزیر خزانہ
پی آئی اے نے پچھلے پانچ سالوں میں پانچ سو ارب کا نقصان کیا، علیم خان
-

اڈیالہ جیل میں ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر دیسی مرغ کھانے سے انقلاب نہیں آتے،عظمیٰ بخاری
وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازش کے پیچھے بانی پی ٹی آئی کا ہاتھ ہوتا ہے۔اڈیالہ جیل میں ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر دیسی مرغ کھانے سے انقلاب نہیں آتے اپنے بچوں کو لندن سے بلاﺅ۔عدلیہ میں فیورٹ ازم موجود ہے جس سے عدلیہ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔عمران خان دوبارہ گود میں بیٹھنا اور این آر او چاہتے ہیں۔پاکستان کو توڑنے میں بھارت کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں آج پاکستان میں بیٹھ کر پھر ملک دو لخت کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔پراسکیویشن کو جو کالے بھونڈ کاٹتے ہیں اس کا علاج کررہے ہیں۔عمران خان بزدل نہ بنیں دلیر بنیں ،شیخ مجیب کی جو متنازعہ ویڈیو شیئر کی اسکا اعتراف کریں۔مریم نواز کی ترجیح عام آدمی ہے اور مہنگائی کا خاتمہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پی ایس سیف اعوان بھی ہمراہ تھے۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہامسلم لیگ (ن) کی حکومت وفاق میں ہے اور پنجاب میں دونوں جگہ قیمتوں میں نمایاں کمی ہورہی ہے۔پیٹرول،ایل پی جی ہوں یا روٹی،آٹا،ڈبل روٹی سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں بڑے کمی ہوئی ہے۔وزیر اعظم پاکستان بیرونی سرمایہ کاری لانے کی کوشش کررہے ہیں۔وزیراعلی پنجاب دن رات عوام کےلئے کام کررہی ہیں ۔ون ڈش، صاف ستھرا پنجاب سے لے کر دیگر کاموں کیلئے ڈپٹی کمشنر کو ٹاسک دیدیا گیا ہے اب پوسٹنگ کا فارمولہ کام ہے۔ڈپٹی کمشنرز کی کام کی بنیاد پر اے سی آرز بنیں گی بہتری کی بنیاد پر ہی ترقی ملے گی۔فتنہ فساد پارٹی جس کاکام دہشت گردی ہے جسے جب پیٹرول ، کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں کم ہونے پر سوگ ہو جاتا ہے۔ملک کی فوج ہو یا چیف جسٹس انکے خلاف ڈیجیٹل دہشت گردی کی جاتی ہے۔دل دکھتا ہے جب اکہتر کو ملک دو لخت ہوا تو اس پر سیاست چمکانے کی کوشش کی جاتی ہے۔حمود الرحمٰن کمیشن اب نہیں اکہتر میں آئی جب بانی پی ٹی آئی کندھوں پر بیٹھ کر آئے تو اس وقت حمود الرحمن کمیشن کا ذکر نہیں کیا۔اب حمود الرحمن کمیشن لاکر نئی نسل کے ذہن میں فوج کے خلاف نفرت بھرنی ہے اور اپنی مرضی کی کہانی دماغ میں ڈالنا ہے۔اب کمیشن بنے کہ بانی پی ٹی آئی اب حمود الرحمٰن کمیشن جیسے کام کیوں کررہا ہے۔تم لوگوں کے بچوں کو ماریں پڑوانے کےلیے تو بلاتے ہو اپنے بچے باہر ہیں۔انقلاب اتنا ہی ہے کہ عمران خان کو گود میں بٹھاکر این آر او دیدیا جائے،
اب ایک اور نو مئی جیسا پلان ان کے ذہن میں ہے،عظمیٰ بخاری کا دعویٰ
عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی متشدد سوچ سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے اب ایک اور نو مئی جیسا پلان ان کے ذہن میں ہے۔رﺅف حسن نے خود پاکستان کے ٹکڑے کی بات کی ہے بلوچستان اور کے پی تو پی ٹی آئی کے پاس ہونے کی بات کی پنجاب اور سندھ حکومت کے پاس کی بات کی۔زین قریشی نے بھانڈا پھوڑ دیا ہر کام بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے ہوتا ہے انہوں نے خود سوشل میڈیا ٹیم کو شاباش دی ہے۔نعیم پنجوتھہ اور زرتاج عزیز پاکستان کو دو ٹکڑے کرنے کی ٹوئٹ کررہے ہیں۔پاکستان کو توڑنے میں بھارت کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں آج پاکستان میں بیٹھ کر پھر ملک دو لخت کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔حمود الرحمٰن رپورٹ تو نوجوان نسل کو پڑھا دی ہے تو پھر ایک سو نوے ملین پاﺅنڈ کرپشن ،توشہ خانہ رپورٹ بھی پڑھا دیں۔ورلڈ کپ میں بانی پی ٹی آئی نہیں باقی ٹیم اور قوم کی دعائیں بھی تھیں لیکن آپ کبھی پاکستان کو سری لنکا بنانے تو کبھی ایٹمی پروگرام رول بیک کی بات کرتے ہیں۔قوم کے والدین کو ہاتھ جوڑ کر کہتی ہوں اس شخص کی انتشار والی سیاست سے بچوں کو ہٹائیں۔جب ریاست کام کرنے لگ جاتی ہے تو اسے بھونڈ لڑنے لگ جاتے ہیں۔آئی جی پنجاب نے نو مئی میں پولیس والوں کے سر پھڈوائے ہیں۔زرتاج گل عینک لگاکر خراماں خراماں عدالت میں پیش ہوئی لگتا تھا وہ کیٹ واک کررہی ہیں۔ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر مٹن پکوانے والے لیڈر کی طرح ہمارے لیڈر کو ریلیف نہیں ملتا رہا۔ہمارے اوپر کیسز پر تو عبوری ضمانت پر ڈیڑھ سال کے بعد بنچ ٹوٹ جایا کرتے تھے۔عدلیہ میں فیورٹ ازم موجود ہے جس سے عدلیہ بری طرح متاثر ہوئی ہے، ۔طالبان بانی پی ٹی آئی سے اخلاقیات سے زیادہ بھرے لوگ ہیں کم از کم جو کہتے ہیں اس پر قائم رہتے ہیں۔والدین نوجوانوں کو تمباکو کے مضر اثرات سے بچانے کیلئے اقدامات کریں:مریم نواز
وزارت تعلیم پنجاب اور کرومیٹک کے زیر اہتمام تمباکونوشی کیخلاف خصوصی تقریب
پاکستان میں سگریٹ انڈسٹری نے تباہی مچا دی، قومی خزانے کو اربوں کا نقصان
تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے، ملک عمران
حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان
تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں
تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں
تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی
ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ
-

جنرل ہسپتال:دو بچوں کی ماں کی یوٹرس سے 25کلو وزنی رسولی نکالنے کا کامیاب آپریشن
جنرل ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے میڈیکل کے شعبے میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے 48سالہ خاتون سمیرا امجد کا انتہائی پیچیدہ آپریشن کر کے یوٹرس سے25کلو وزنی رسولی نکال کر دو بچوں کی ماں کی جان بچا لی ہے،
ہسپتال کی گائنا کالوجسٹ یونٹ تھری کی ٹیم میں ڈاکٹر شبنم محمد علی، ڈاکٹر مریم ذو الفقار،ڈاکٹر نادیہ سبین، ڈاکٹر عروسہ،ڈاکٹر ساجدہ اور ڈاکٹر عثمان شامل تھے، ٹیم کے ارکان اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو برؤئے کار لاتے ہوئے 5گھنٹے طویل آپریشن کر کے رسولی نکالنے میں کامیاب ہوئے۔ سمیر اامجد طویل عرصہ سے پیٹ بڑھنے،درد اور مختلف نسوانی امراض کی تکلیف میں مبتلا تھی اور کافی عرصے سے مختلف ہسپتالوں کے چکر لگاتی رہیں لیکن اُن کا مرض بڑھتا گیا، مذکورہ خاتون علاج کے لئے آخر کا ر ایل جی ایچ کے گائنی آؤٹ ڈور میں آئی جہاں گائنا کالوجسٹ کی ماہر ٹیم ڈاکٹر لیلیٰ شفیق و دیگر نے مریضہ کا تفصیلی طبی معائنہ کیا اور مختلف ٹیسٹ کروائے تو علم ہواکہ یوٹرس میں بہت بڑی رسولی موجود ہے جس پر مریضہ کو داخل کر لیا گیا اور آپریشن کا فیصلہ کیا۔
اس کامیاب آپریشن پر پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر نے گائنی کے ڈاکٹروں کے اس کارنامے پرمبارکباد دیتے ہوئے اُن کی کاوشوں کو سراہا۔پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ انہیں اس امر کی خوشی ہے کہ مذکورہ خاتون عرصہ دراز سے جس اذیت میں مبتلا تھی اُسے ایل جی ایچ گائنا کالوجسٹس کی ٹیم نجات دلانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ مریضہ کی جان بچانے کے کامیاب آپریشن پر خاتون کے اہل خانہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایل جی ایچ کے ڈاکٹروں کو ڈھیروں دعائیں دیں اور کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے بعد ایل جی ایچ کے ہیلتھ پروفیشنلز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کی مریضہ کا کامیاب آپریشن کر کے اسے اذیت سے نجات دلائی اور اُس کی جان بچانے میں کامیاب ہوئے۔پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ جنرل ہسپتال حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت طبی سہولیات مریضوں کو فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور ہسپتال آنے والا ہر مریض ڈاکٹروں کے لئے وی آئی پی کا درجہ رکھتا ہے جس کو بلا امتیا ز تشخیصی و طبی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی
والدین نوجوانوں کو تمباکو کے مضر اثرات سے بچانے کیلئے اقدامات کریں:مریم نواز
وزارت تعلیم پنجاب اور کرومیٹک کے زیر اہتمام تمباکونوشی کیخلاف خصوصی تقریب
پاکستان میں سگریٹ انڈسٹری نے تباہی مچا دی، قومی خزانے کو اربوں کا نقصان
تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے، ملک عمران
حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان
تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں
تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں
تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی
ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ
-

مزدورں کا لٹ جانا افسوس ناک ہی نہیں، شرمناک بھی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا
اجلاس میں صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،آئی جی پنجاب نے مجموعی صورتحال اور پولیس کی کارکردگی بارے بریفنگ دی، اجلاس کے موقع پر وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ حقائق سے آنکھیں بند نہیں کی جاسکتی، امن و امان کی صورتحال پر 13کروڑ عوام کو جوابدہ ہوں ،پولیس کرائم کنٹرول کرے، پنجاب میں نو گو ایریا کسی جگہ پر بھی برداشت نہیں۔ فورس کے پیچھے کھڑی ہوں، پولیس کے ساتھ ہوں، یونیفارم بھی پہنا اور اظہار یکجہتی بھی کیا۔ پولیس کو بھرپور وسائل فراہم کررہے ہیں تاکہ کارکردگی میں کمی نہ ہو۔ کرپشن کے خاتمے کے لئے پولیس میں کارکردگی کے تجزیے او رجانچ کانظام لارہے ہیں، تنخواہ لے کر جانے والے مزدورں کا لٹ جانا افسوس ناک ہی نہیں، شرمناک بھی ہے، آر پی او شیخوپورہ کو ڈکیتی کے واقعات پر قابو پانے کیلئے ڈیڈ لائن دے دی ہے، قربانی کے جانور چھیننے اور چوری ہونے کے واقعات کا سدباب کیا جائے، لاہور میں ڈکیتی کے واقعات میں پچاس فیصد سے زائد کمی خوش آئند ہے، پولیس کے ساتھ ہوں، پولیس کے امور میں سیاسی مداخلت ختم کرا دی، اب پولیس پرفارم کرے
ٹریفک وارڈن کی موجودگی میں روڈ بلاک ہونا انتہائی افسوسناک ہے،مریم نواز
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہدایت کی کہ ڈی جی خان ماڈل پر صوبے بھر میں بجلی چوری کے سدباب کیلئے کارروائی کی جائے، ڈرگز کے سدباب کیلئے مستقل بنیادوں پرایکشن جاری رکھا جائے، وزیراعلی پنجاب نے ٹریفک وارڈن کی موجودگی میں روڈ بلاک ہونا انتہائی افسوسناک قرار دیا، اور کہا کہ روڈ پر موٹر بائیک سواروں سے لین کی پابندی کرائی جائے، اجلاس کے دوران پنجاب کی جیلوں میں ”بیگر بیرک“ کے قیام کے تجویز پر اتفاق کیا گیا.والدین نوجوانوں کو تمباکو کے مضر اثرات سے بچانے کیلئے اقدامات کریں:مریم نواز
وزارت تعلیم پنجاب اور کرومیٹک کے زیر اہتمام تمباکونوشی کیخلاف خصوصی تقریب
پاکستان میں سگریٹ انڈسٹری نے تباہی مچا دی، قومی خزانے کو اربوں کا نقصان
تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے، ملک عمران
حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان
تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں
تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں
تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی
ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ
تمباکو نوشی کے خلاف مہم کا دائرہ وسیع کریں گے،شارق خان
والدین کی محبت کو سال کے 365 دن خراج تحسین پیش کیا جانا چاہئے.وزیرِ اعلیٰ پنجاب
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے "والدین کے عالمی دن” پر پیغام میں کہا ہے کہ آج والدین کی بے لوث محبت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ والدین کی محبت کو سال کے 365 دن خراج تحسین پیش کیا جانا چاہئے۔ بیٹی اور ماں کی حیثیت سے والدین کے پیار ومحبت اور رہنمائی کی ضرورت کا بخوبی احساس ہے۔ ذمہ دار شہری بنانے کے لیے والدین غیر مشروط محبت، پیار اور دیکھ بھال کے ساتھ پرورش کرتے ہیں۔ میں تمام والدین کی انتھک کوششوں اور قربانیوں پر سلام پیش کرتی ہوں اور شکریہ ادا کرتی ہوں۔والدین کا اپنے بچوں کی بہتر زندگی کے لیے غیر متزلزل عزم خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے۔ والدین اللہ کریم کا سب سے قیمتی ترین انعام ہیں، اپنے والدین کی قدر اور احترام کریں۔ قران و سنت میں والدین کی درجات اورعزت و تکریم بیان کی گئی ہے۔ بڑھاپے میں والدین کی خصوصی دیکھ بھال اور آف تک نہ کہنے کی تلقین کی گئی ہے۔ -

ڈیفنس کار حادثہ،کمسن ڈرائیور افنان کی درخواست ضمانت خارج
لاہور، انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈیفنس کار کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک کرنے کے کیس میں ملزم افنان کی درخواست ضمانت خارج کردی ہے
ڈیفنس کار کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک کرنے کامقدمہ،انسداد دہشت گردی عدالت کےجج خالد ارشد نے فیصلہ سنا دیا،عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ملزم افنان کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
ڈی ایچ اے حادثہ کی کہانی، افنان شفقت کے والد کی زبانی
ملزم افنان کے والد شفقت کا مکمل انٹرویو سننے کے لئے یہاں کلک کریں
واضح رہے کہ ڈیفنس لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا،کم عمر نوجوان نے گاڑی چلاتے ہوئے دوسری گاڑی کو ٹکر ماری جس سے دو بچوں سمیت چھ افراد کی موت ہو گئی ہے. ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثے میں مرنیوالوں میں 45 سالہ رخسانہ، 4 سالہ عنابیہ، 4 ماہ کا حذیفہ، 27 سالہ محمد حسین، 30 سالہ سجاد، 23 سالہ عائشہ شامل ہیں،حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتاری، غفلت اور زگ زیگ کے باعث پیش آیا،ڈرائیور کی شناخت افنان شفقت کے نام سے ہوئی، پولیس نے کم عمر ڈرائیور کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا
عدالت نے حکم دیا کہ بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کو گرفتار کیاجائے
کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت
طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف
