Baaghi TV

Category: لاہور

  • نازیبا ویڈیوز بناکر اہل خانہ کو ہراساں کر نے والی 2گھریلو ملازمائیں گرفتار

    نازیبا ویڈیوز بناکر اہل خانہ کو ہراساں کر نے والی 2گھریلو ملازمائیں گرفتار

    لاہور: لاہور پولیس نے نازیبا ویڈیوز بناکر اہل خانہ کو ہراساں کر نے والی 2گھریلو ملازماؤں کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق گرفتار کی گئی ملازماؤں سے درجنوں نازیبا ویڈیوز برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،گھریلو ملازمائیں چھپ کر اہل خانہ کی نازیبا ویڈیوزبنا تی تھیں جس کے بعد فیملی کو ہراساں کیا جا تا تھا،گینگ کو گھریلو ملازمائیں فراہم کرنے والی ایک ایجنسی چلا رہی ہے تاہم ایجنسی کا مالک فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

    قبل ازیں ٹھ لاکھ میں غیرت کے نام پر فروخت ہونے والی خاتون کو پولیس نے بچا لیا گیا، پولیس نے خاتون کو بازیاب کر کے 3 ملزمان گرفتار کرلیا ترجمان پولیس کے مطابق حسینہ بی بی کو رشتہ داروں نے 8 لاکھ روپے میں گل محمد کو فروخت کیا، خاتون پر سسرالیوں نےناجائز تعلقات قائم کرنے کا الزام لگایا تھا پولیس تھانہ حاجی پور کو اطلاع موصول ہوئی کہ مسماۃ حسینہ بی بی دختر واحد بخش کو اس کے رشتہ داروں نے رقم مبلغ 08 لاکھ روپے میں مسمی گل محمد کو زبردستی فروخت کر دیا ہے ،وقوعہ کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ دوست نے عورت کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کو جلد از جلد یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے-

    جون سے اگست تک معمول سے زائد مون سون بارشوں کا امکان

    پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ حاجی پور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ عورت کو مسمی گل محمد سے برآمد کر کے اپنی تحویل میں لے لیا ، متاثرہ عورت پر اس کے سسرال والوں نے مسمی للو ولد منجھو کے ساتھ ناجائز تعلقات کا الزام لگایا ، جس کی وجہ بنا کر مسمی گل بہار کو فروخت کر دیا ، متاثرہ عورت مسمی مختیار کی زوجہ ہے جوکہ بیرون صوبہ مزدوری کرتا ہے ، جس کے بطن سے دو سال کی بیٹی بھی ہے ، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 89/24 درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ،مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں ،واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے-

    میکسیکو سٹی میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے رفح آپریشن کیخلاف احتجاج، بوتل بموں …

  • آئندہ بجٹ میں عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کے اقدامات پر غور

    آئندہ بجٹ میں عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کے اقدامات پر غور

    پی ایم ایل این کا آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے بارے سفارشات کے معاملہ پر اجلاس ہوا، اجلاس میں تین نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی مشاورت اور پارٹی قائدین کو بریفگ دی گئی۔پارٹی ذرائع کے مطابق جاتی امراء رائیونڈ میں وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی زیر صدارت تین گھنٹے طویل مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزراء محمد اورنگزیب ، ڈاکٹر مصدق ملک، اویس لغاری، عطاء تارڑ، رانا تنویر حسین سمیت دیگر شریک ہوئے۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید، وفاقی و صوبائی محکموں کے مختلف سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طویل مشاورتی اجلاس میں آئندہ بجٹ میں عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کے اقدامات کی تجاویز پر تبادلہ خیال ہوا، وفاقی و صوبائی سطح پر عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کے حوالے سے اقدامات بارے تجاویز لی گئیں۔اجلاس میں شرکت کرنے والے وفاقی وزراء اور سیکرٹریز نے اپنے اپنے محکموں کی جانب سے ممکنہ ریلیف کے اقدامات کی تجاویز پیش کیں، پارٹی قائدین نے بھی عوام کو ہر ممکنہ ریلیف دینے بارے اپنی اپنی تجاویز شرکاء کے سامنے رکھیں۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی صوبائی حکومت کی جانب سے بھرپور ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات تجویز کئےجبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے بجٹ مشاورتی اجلاس میں اپنے وسیع تر سیاسی و انتظامی تجربے کی بنیاد پر ہدایات بھی جاری کیں۔

  • لاہور کے لوگ بہت مہمان نواز اور شاندار روایات کے حامل ہیں، بھارتی صحافی

    لاہور کے لوگ بہت مہمان نواز اور شاندار روایات کے حامل ہیں، بھارتی صحافی

    بھارتی صحافیوں کے وفد نے لاہورپریس کلب کا دورہ کیا ہے۔

    سابق صدر چندی گڑھ پریس کلب اورسیکرٹری جنرل انڈین جرنلسٹ یونین بلوندرسنگھ جموں کی قیادت میں بھارتی وفد میں دمدما صاحب کے سابق جتھے دار گیانی کیول سنگھ ، کنوری سنگ صباکے پردھان پروفیسر شام سنگھ ، ، پروفیسر راج وندر راہی ، میجر سنگھ ، پروفیسر سکھ جندر کور ، ڈاکٹر گرچرن سنگھ ،پنجاب یونیورسٹی انڈیا کے سابق رجسٹرار پرم جیت سنگھ، جگیر سنگھ ، بسنت کور ، ہرجیت کور، رنجیت سنگھ تالیوال اوردیگر شامل تھے ۔

    لاہورپریس کلب کے نائب صدر امجدعثمانی ، ممبرگورننگ باڈی عمران شیخ اور محسن بلال نے معززمہمانوں کو کلب آمد پر خوش آمدید کہا۔ معززمہمانوں کو کلب میں موجود سہولیات بارے آگاہی دی گئی اور انھیں کلب کے مختلف شعبوںکا دورہ کرایاگیا ۔ معزز مہمانوں نے کلب میں موجود سہولیات کو سراہتے ہوئے کہاکہ انھیں لاہور پریس کلب آکر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے، لاہور کے لوگ بہت مہمان نواز اور شاندار روایات کے حامل ہیں ، ہم نے لاہور کے بارے میں جوسناتھا اس سے بڑھ کر اسے پایا ہے۔

    یہ لوگ ملک دشمن ، کہتے ہیں کہ ہم نہیں تو پاکستان بھی نہیں،عطا تارڑ

    ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

  • پنجاب بھر کی جیلوں میں بھکاریوں کیلئے بیرک مختص کرنے کا فیصلہ

    پنجاب بھر کی جیلوں میں بھکاریوں کیلئے بیرک مختص کرنے کا فیصلہ

    سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے پنجاب بھر کی جیلوں میں بھکاریوں کیلئے بیرک مختص کرنے کی ہدایت کر دی۔

    سیکرٹری داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ بھکاری مافیا کو جیل کی ہوا دکھائی جائے گی اور قانون اپنا راستہ لیگا۔ نور الامین مینگل نے پنجاب کی جیلوں میں ملاقاتیوں کے کمروں کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کی ہدایت بھی کی۔ گرمی کے موسم میں ملاقاتی کمرے میں ائیر کنڈیشنڈ کا استعمال کیا جائے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ہدایت کی کہ جیلوں میں ملاقاتی کمرے کو IDAP ڈیزائن کرے اور تمام سہولتیں دی جائیں۔

    سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد کا دورہ کیا اور صوبہ بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی ہیلتھ سکریننگ کی ہدایت کی۔ سیکرٹری داخلہ نے جیل میں ملاقاتیوں کے کمرے، کچن، جیل ہسپتال، مرد اور خواتین کے بیرکس کا معائنہ کیا۔ نور الامین مینگل نے جیل میں کھانے کا معیار دیکھا اور فوڈ اتھارٹی کو ماہانہ سرپرائز وزٹ کی ہدایت کی۔ سیکرٹری داخلہ نے ہدایت کی کہ جیلوں کے کچن میں حفضان صحت کے اصولوں کے مطابق فوڈ گریڈ برتن استعمال کیے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پرائیویٹ کنسلٹنٹ سے جیل عملے کھانے کی تیاری اور صحت بخش پریکٹس بارے تربیت دلوائی جائے۔ ڈی آئی جی کامران اور سپرٹنڈنٹ جیل علی اکبر نے سیکرٹری داخلہ کو بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عبداللہ نئیر شیخ بھی سیکرٹری داخلہ کے ہمراہ تھے۔ اس سے قبل سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کمشنر آفس فیصل آباد میں امن و امان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ کمشنر فیصل آباد، آر پی او اور سی پی او فیصل آباد کے علاوہ ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز نے اجلاس میں شرکت کی۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ریجن میں کریمنل گینگز، ڈرگ مافیا اور بجلی چوروں کے خلاف ایکشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ پنجاب فورینزک سائنس ایجنسی کو ریجنل سطح پر اپ گریڈ کر رہے ہیں۔ اپگریڈیشن سے فورینزک سائنس ایجنسی کے تمام بڑے ٹیسٹس کی سہولت ریجنل سطح پر دستیاب ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ سنگین جرائم کے واقعات میں فورینزک سائنس ایجنسی کے نتائج فوری حاصل ہوں گے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے چائینیز سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ نور الامین مینگل نے کہا کہ چائنیز سکیورٹی پر مامور سرکاری و پرائیویٹ عملہ بہترین پروفیشنل ریسورس ہونا چاہیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ چائینیز کی موومنٹ کے دوران تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے۔ نور الامین مینگل نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عید الاضحی سے قبل مویشی منڈیوں اور مساجد میں سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

  • بانی پی ٹی آئی نے سنگین کیسز  کی منظوری کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

    بانی پی ٹی آئی نے سنگین کیسز کی منظوری کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

    لاہور: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب حکومت کی جانب سے سنگین کیسز کی منظوری کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

    باغی ٹی وی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے لطیف کھوسہ کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں پنجاب حکومت ، آئی جی ، وزارت داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سابق وزیراعظم اور باعزت شہری ہیں جو اس وقت مختلف کیسز میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں، پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر قیادت پر سنگین مقدمات کی منظوری دی ہے، پنجاب کابینہ کا یہ اقدام آئین کے آرٹیکل 10 کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت پنجاب حکومت کی جانب سے سنگین مقدمات کی منظوری کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔

    پی ٹی آئی نے انتخابی نشان واپس لینےکا اختیار لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج …

    قبل ازیں پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے انتخابی نشان واپس لینے کے اختیار کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کیلئے درخواست دائر کی، جس میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آرٹیکل 17 کی شق 2 کے تحت کسی سیاسی جماعت کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا، عام انتخابات سے قبل پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لینا الیکشن کمیشن کاغیرقانونی اقدام تھا۔

    عمران خان کا سوشل میڈیا اڈیالہ جیل سے ہی آپریٹ ہو رہا ،شرجیل میمن …

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215، 209 اور 208 سمیت دیگر کو آئین سے متصادم قرار دیا جائے، پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف الیکشن کمیشن کی کارروائی کو کالعدم قرار دیا جائے، الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے روکا جائے اور پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا واپس کیا جائے۔

    ایل پی جی کی قیمت میں کمی،مزید سستی ہونے کا امکان

  • ایل پی جی کی قیمت میں کمی،مزید سستی ہونے کا امکان

    ایل پی جی کی قیمت میں کمی،مزید سستی ہونے کا امکان

    لاہور: ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں کمی ہو گئی-

    باغی ٹی وی: چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کے لوکل ڈسٹری بیوٹرز اور امپورٹرز کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں قیمت 60 سے 70 روپے کم ہوکر 250 روپے سے 180 روپے فی کلو پر آ گئی ہے درآمد شدہ ایل پی جی کے 3 جہاز کراچی پورٹ پر پہنچتے ہی او جی ڈی سی ایل نے پیداواری لاگت کم کر دی ہے اور ایل پی جی کا ایک اور جہاز دو تین روز میں پاکستان پہنچ جائے گا ، جس کے بعد قیمت میں مزید کمی ہوگی، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت 238 روپے مقررہ کی تھی مگر مافیا 240 سے 250 روپے فی کلو فروخت کر رہا تھا –

    انہوں نے کہا کہ ایل پی جی مافیا کی بلیک میلنگ پر اوگرا اور دیگر حکومتی ادارے بھی خاموش تماشائی بنے رہے، او جی ڈی سی ایل نے صرف چند افراد کو نوازنے کے لیے قیمت میں کمی کی، او جی ڈی سی ایل نے اہل پی جی کی پیداواری قیمت میں 32 ہزار میٹرک ٹن تک کمی کی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی پیداواری قیمت ایک لاکھ 62 ہزار میٹرک ٹن سے کم ہو کر 1 لاکھ 30 ہزار پر آگئی ہے اور ایل پی جی کے تمام اسٹوریج سے بھر گئے ہیں ،آئندہ ہفتے ایل پی جی کی قیمت میں مزید کمی ہوگی۔

    سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد شیئر کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون شروع، دو ملزمان …

    دوسری جانب یکم جون سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ساڑھے 5 روپے کمی متوقع ہے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 30 پیسے تک کمی کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 8 پیسے تک کمی متوقع ہے مٹی کا تیل آئندہ 15 روز کے لیے 2روپے 15 پیسے سستا ہونے کا امکان ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا ٹیلی کام کمپنیز کو فون کال اور ڈیٹا ریکارڈنگ روکنے …

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے گا،اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے ورکنگ 31 مئی کو حکومت کو بھجوائے گا، قیمتوں سے متعلق حتمی منظوری وزیراعظم شہباز شریف دیں گے، وزارت خزانہ کی جانب سے قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

  • لاہور احتجاج کا مرکز، وکلا کا پہلا نمبر تین ماہ میں 318 بار احتجاج سے سڑکیں بند رہیں

    لاہور احتجاج کا مرکز، وکلا کا پہلا نمبر تین ماہ میں 318 بار احتجاج سے سڑکیں بند رہیں

    سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ شاہراہوں پر جلسے جلوس، دھرنے،ریلیاں ٹریفک بہائو میں خلل کی بڑی وجہ ہیں۔گذشتہ 03 ماہ کے دوران 318 مرتبہ احتجاج، جلسے، جلوس،ریلیوں اور دھرنوں کے باعث سڑکیں بلاک رہیں۔

    بدھ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ احتجاج لاہور پریس کلب، مال روڈ،سیکرٹریٹ چوک اور فیروزپور روڈ پر ریکارڈ کئے گئے، وکلا کی جانب سے مجموعی طور پر 66 مرتبہ احتجاج کرتے ہوئے روڈ کو بند رکھا گیا۔سی ٹی او نے کہا کہ نابینا افراد نے 07 مرتبہ،رکشہ یونینز نے 13 مرتبہ احتجاج ریکارڈ کروائے۔سیاسی و مذہبی جماعتوں کی طرف سے 62 مرتبہ احتجاج ،ریلی اور کانفرنسز کا انعقاد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف، طلبہ اور ایپکا کی طرف سے پانچ پانچ مرتبہ احتجاج ریکارڈ کروائے گئے، مظاہرین کی جانب سے شہر کی سڑکوں پر 57 ریلیاں،07 کنونشن ہوئے۔

    سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ سٹی ٹریفک پولیس تمام تر حالات میں شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرتی رہی، ٹریفک میں خللل کے دوران راستہ ایپ،راستہ ایف ایم،سوشل میڈیا، الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے ذریعے شہریوں کو آگاہ رکھا جاتا رہا۔ عمارہ اطہر نے کہا کہ جلسوں،ریلیوں اور احتجاجوں کی وجہ سے ٹریفک کا نظام تعطل کا شکار ہوجاتا ہے۔ احتجاج آئینی حق ہے،مگر دوسروں کیلئے راستہ بند کرنا اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔

  • پی ٹی آئی نے  انتخابی نشان واپس لینےکا اختیار  لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

    پی ٹی آئی نے انتخابی نشان واپس لینےکا اختیار لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے الیکشن کمیشن کا انتخابی نشان واپس لینےکا اختیار لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے انتخابی نشان واپس لینے کے اختیار کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کیلئے درخواست دائر کردی، جس میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرٹیکل 17 کی شق 2 کے تحت کسی سیاسی جماعت کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا، عام انتخابات سے قبل پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لینا الیکشن کمیشن کاغیرقانونی اقدام تھا۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215، 209 اور 208 سمیت دیگر کو آئین سے متصادم قرار دیا جائے، پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف الیکشن کمیشن کی کارروائی کو کالعدم قرار دیا جائے، الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے روکا جائے اور پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا واپس کیا جائے۔

    برطانیہ میں سورج کی تیز شعاعوں سے جِلدکا کینسر پھیلنے لگا

    سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد شیئر کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون شروع، دو ملزمان …

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا ٹیلی کام کمپنیز کو فون کال اور ڈیٹا ریکارڈنگ روکنے …

  • یہ وقت سیاستدانوں کی باہمی لڑائی  کا نہیں بلکہ ملک  بچانے کا ہے،حافظ مسعود اظہر

    یہ وقت سیاستدانوں کی باہمی لڑائی کا نہیں بلکہ ملک بچانے کا ہے،حافظ مسعود اظہر

    پاکستان اسلامک کونسل کے چیرمین اور جامعہ سعیدیہ سلفیہ کے پرنسپل ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر نے کہا ہے کہ پشاور میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں شہید ہونے والے کیپٹن حسن جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ قوم کے محسن ہیں انھوں نے دفاع وطن پر جانیں نچھاور کی ہیں ۔ پاکستانی قوم دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کےلئے سیکورٹی اداروں کے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ ہے ۔قوم کو ملک کے دفاع کےلئے جانیں قربان کرنے والے اپنے بہادر جوانوں پر فخر ہے ۔ انھوں نے کہ یہ وقت سیاستدانوں کی باہمی لڑائی اور سیاست کا نہیں بلکہ ملک کو بچانے کا ہے ۔ سیاسی ، معاشی اور دفاعی اعتبار سے ہمارا ملک سنگین ترین صورت حال سے گزررہا ہے ۔ آئی ایم ایف ہماری معاشی اور پالیسیوں پر حاوی ہوچکا ہے ۔ حالت یہ ہے کہ ہمارے حکمران آئی ایم ایف کی مرضی کے بغیر کچھ بھی کرسکتے ہیں ان حالات میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں ہمارے ملک کےلے سخت نقصان دہ ہیں ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ، دفاعی ادارے اور سٹیک ہولڈرز ملک کو بچانے اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کےلئے یک دل ویک جان ہوجائیں اگر ان حالات میں بھی ہمارے سیاستدانوں اور حکمرانوں نے ہوشمندی سے کام نہ لیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ ملک کی سالمیت سے کھیلنے ، بیگناہوں کاخون بہانے، دہشت گردی کی وارداتیں کرنے والے اور ان کے سہولت کار کسی قسم کی بھی رعایت کے حقدار نہیں ہیں ۔ اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ انھیں عبرتناک انجام سے دوچار کیا جائے ۔ دہشت گردی کو بنیادوں سے اکھاڑا جائے ۔ ہماری اولین ترجیح ہمارا ملک ہے ، ہماری سیاست ، عزت اور خودمختاری اس ملک کی وجہ سے ہے ۔ 1971ءمیں ہم ایک سنگین ترین حادثہ اور سانحہ سے گزر چکے ہیں افسوس ہمارے سیاستدانوں نے 1971ءکے سانحہ سے بھی کوئی سبق نہیں سیکھا ملک میں آگ لگی ہوئی اوریہ اقتدار کی لڑائی لڑرہے ہیں جبکہ یہ وقت دہشت گردوں کے خلاف لڑنے اور ملک کو مضبوط بنانے کا ہے ۔

  • نوازشریف کو مسلم لیگ (ن) کی صدارت دوبارہ ملنا عوام کی خدمت کا صلہ ہے۔ شہباز شریف

    نوازشریف کو مسلم لیگ (ن) کی صدارت دوبارہ ملنا عوام کی خدمت کا صلہ ہے۔ شہباز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج نواز شریف سرخرو ہوگیا، مخالفین کے منہ کالے ہوگئے۔لاہور میں ن لیگ کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ جو امانت مجھے دی گئی تھی، وہ آج واپس نواز شریف کے سپرد کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ دوبارہ وہی پاکستان بنائیں گے جو 2017ء میں نواز شریف نے چھوڑا تھا، ملک کو بانی پی ٹی آئی کی سازش سے بچائیں گے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ 2018 میں نواز شریف جیتا ہوا تھا مگر اسے ہروایا گیا اور بانی پی ٹی آئی کو جتوایا گیا، 190 ملین پاؤنڈ نواز شریف نے نہیں بانی پی ٹی آئی نے چرائے تھے۔
    شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آگیا ہے، آج بانی پی ٹی آئی فوج اور ملک کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ آج نواز شریف سرخرو ہوگئے مخالفین کے منہ کالے ہوگئے۔ ہم افواج پاکستان کے افسروں کے خاندانوں کو سرباز رسوا کرنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج مشورے ہو رہے ہیں کہ کسی طرح بانی پی ٹی آئی کی ضمانت ہوجائے، جیل سے باہر آنے کےلیے بانی پی ٹی آئی کی سازشیں ناکام ہوں گی۔وزیراعظم نے کہا کہ ججوں کی اکثریت پاکستانی سوچ رکھتی ہے، پاکستان کی ترقی چاہتی ہے۔