Baaghi TV

Category: لاہور

  • گورنر پنجاب کو چاہیے پہلے ہتک عزت قانون پڑھیں پھر تبصرہ کریں: عظمیٰ بخاری

    گورنر پنجاب کو چاہیے پہلے ہتک عزت قانون پڑھیں پھر تبصرہ کریں: عظمیٰ بخاری

    پنجاب کابینہ نے بانی پی ٹی آئی و دیگر رہنماؤں پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ پر قانونی کارروائی کی منظوری دے دی ہے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے انکوائری پیش کی ہے جس میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی والوں کی جانب سے جیل کے اندر اور باہر سے شر انگیزی پھیلائی جاتی ہے۔ گورنر پنجاب کو چاہیے پہلے ہتک عزت قانون پڑھیں پھر تبصرہ کریں۔

    ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ڈی جی پی آر میں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا پروپیگنڈہ ہے کہ عمران خان کو کسی سے ملنے نہیں دیا جاتا یا شیشہ لگایا جاتا ہے،منظم پروپیگنڈا کے تحت سوشل میڈیا پر نفرت بکھیری جاتی ہے۔ہوم ڈیپارٹمنٹ کی کمیٹی نے رپورٹ دی ہے کہ پمرا سے بانی پی ٹی آئی کے اپنے لوگ کہتے ہیں شیخ مجیب والا سلوک ہوجائے گا۔ ایک جی ٹی وی کے صحافی نے شکایت کی ہے کہ اڈیالہ جیل کے مہمان جو حکومت کو لاکھوں روپے میں پڑتے ہیں جب بھی پیشی ہوتی ہے یا ملاقات کیلئے کوئی آتا ہے تو اس سے کسی کو ملنے نہیں دیا جاتا۔ان کا پروپیگنڈہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے کسی کو ملنے نہیں دیا جاتا یا شیشہ لگایا جاتا ہے۔ اڈیالہ جیل سے شروع ہونے والے پراپیگنڈا کے ذریعے نفرت پھیلائی جا رہی ہے۔ عمران خان کبھی آئی ایم ایف کو خط لکھتا ہے، کبھی اپنی پارٹی کے لوگوں سے آئی ایم ایف کے دفتر کے باہر احتجاج کرواتا ہے کہ پاکستان کو قرضہ نہیں دینا۔ کبھی ڈیلی ٹیلی گراف میں زہریلا کالم چھپتا جس میں کہا گیا کہ مجھے مار دیا جائے گا یا زہر دیدیا جائے گا اور میری بیوی کو قتل کر دیا جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ انکو ہارپک کے قطروں کا رنگ بھی پتہ ہوتا ہے اداروں کے خلاف نفرت پھیلانا اس جماعت کا وطیرہ ہے۔

    عمران خان انیس سو اکہتر کا نام خوشی سے لیکر شیخ مجیب الرحمن بننے کی کوشش کررہے ہیں،عظمیٰ بخاری
    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان انیس سو اکہتر کا نام خوشی سے لیکر شیخ مجیب الرحمن بننے کی کوشش کررہے ہیں، وہ لندن پلان کی بات کرتے ہیں پہلے اس پلان کا بتائیں جو اس نے طاہر القادری کے ساتھ مل کر بنایا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے اگر ہم سے کوئی نہیں ہوگا تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔نئے انقلابی بالکل نہیں سوچ رہے کہ پاکستان ٹریک پر آ رہا ہے، معیشت بہتر ہو رہی ہے، مہنگائی کا جن قابو میں آ رہا ہے اور عوام کا بھلا ہو رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کاآٹھواں اجلاس ہوا جس میں پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لئے بہت سے ترقیاتی کاموں کی منظوری دی گئی۔ کیبنٹ نے مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا کہ تین ماہ میں غریب عوام و عام آدمی کیلئے مہنگائی کا خاتمہ ہوا۔ پنجاب میں چاول سو روپے فی کلو کم ہوا، گیس سلنڈر پینتیس سو روپے کے بجائے پچیس سو روپے میں مل رہا ہے، آٹا اور گھی سستا ہوا، ٹرانسپورٹ کے کرائے کم ہوئے، سیمنٹ و سریا کی قیمتیں کم ہوئیں جبکہ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ بھی مستحکم ہوا ہے۔وزیر اعلیٰ نے ٹیکس فری آئی ٹی زون کا افتتاح کردیا ہے جسکی جعلی سوشل میڈیا سے تشہیر کی ضرورت نہیں ہے۔ سوالات کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر شہید ہوئی تو پیپلزپارٹی نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، ن لیگ کی تین بار حکومت ہٹائی گئی، بیٹے سے تنخواہ لینے پر وزیر اعظم نواز شریف کو ہٹایا گیا، لیکن اب ایک پارٹی دہشت گردی بن کر دہشت گردی کررہی ہے تو اس کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ ہم بانی پی ٹی آئی کااے سی نہیں اتاریں گے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے بار بار لوگوں کو اکسانے کی کوشش کی جا رہی ہے جسے قانون نافذ کرنے اداروں کو دیکھنا پڑے گا۔ انکا کہنا تھا کہ اگر کسی کو بانی پی ٹی آئی خواب میں نظر آئیں اور وہ ملنے کی خواہش کرے تو اس پر ہم کیا کہہ سکتے ہیں۔ پیپلزپارٹی ہمیشہ صحافیوں کے حوالے سے بات کرتی ہے۔ اگر کسی پروفیشنل صحافی کو لوگوں کی تضحیک کر کے ڈالر نہیں کمانے تو اسے کیلئے ہتک عزت کا قانون نہیں ہے

    چترال: مارخور کی تیسری ہنٹنگ ٹرافی، امریکی شہری رابرٹ مائلز نے کشمیر مارخور کا شکار کر لیا

    امریکی شہری نے ریکارڈ 232,000 ڈالر کا پرمٹ حاصل کر کے چترال میں مارخور کا شکار کر لیا

    چترال میں مارخور کا غیر قانونی شکار کرنے والا ملزم گرفتار

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    سوتیلے باپ نے لڑکی کے ساتھ کی زیادتی، ماں‌نے جرم چھپانے کیلیے کیا تشدد

    کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے شوقین جعلی عامل کو عدالت نے سنائی سزا

    کاروبار کے لئے پیسے نہ لانے پر بہو کو کیا گیا قتل

    16 خواتین کو نازیبا و فحش ویڈیو ،تصاویر بھیج کر بلیک میل کرنے والا گرفتار

  • انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں 6 ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

    انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں 6 ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

    محکمہ داخلہ پنجاب نے انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں 6 ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

    خالد ارشد کو جج انسداد دہشتگردی عدالت ون لاہور تعینات کردیا گیا،عرفان حیدر کو جج انسداد دہشتگردی عدالت ٹو لاہور تعینات کردیا گیا،محمد عباس کو جج انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا تعینات کردیا گیا،محمد نعیم سلیم کو جج انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا،راجہ شاہد ضمیر کو جج انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد تعینات کردیا گیا،ضیاء اللہ خان کو جج انسداد دہشتگردی عدالت ساہیوال تعینات کردیا گیا

    واضح رہے کہ ججز کی تعیناتی کا کیس لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے،گزشتہ سماعت پر ججز کی تعیناتی نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو طلب کرنے کا عندیہ دیا تھا،،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے ہدایت کی تھی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور کابینہ آئندہ سماعت تک ججز کی تعیناتی کے نوٹیفیکشن جاری کریں،لاہور ہائیکورٹ نے سماعت 24 مئی کو ہو گی.

    مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

    اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون،محترمہ عملی کام بھی کریں، بیرسٹر سیف

    مریم کی پولیس وردی پر تنقید کرنیوالوں نےبرقعے کی آڑ میں دھندہ چلایا ،عظمیٰ بخاری

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کیا ملتان روڈ انٹر چینج کا افتتاح

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کیا ملتان روڈ انٹر چینج کا افتتاح

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کے سب سے بڑے ملتان روڈ انٹر چینج کا افتتاح کردیا

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تکمیل کے بعد رنگ روڈسدرن لوپ 3 کا بھی باقاعدہ آغاز کیا ،وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ایک ماہ کے لئے ایس ایل تھری پر ٹول ٹیکس معاف،شہری مفت سفر کرسکیں گے،
    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایس ایل فور پراجیکٹ کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت بھی کی،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اڈا پلاٹ سے ملتان روڈ انٹر چینج تک روڈ کا معائنہ کیا ،وزیر اعلی مریم نواز شریف نےلاہور رنگ روڈ کے ملتان روڈانٹر چینج کا بھی معائنہ کیا ،صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد برتھ نے وزیر اعلی مریم نواز کو پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی جس میں بتایا گیا کہ ایس ایل تھری ملتان روڈ انٹر چینج پنجاب کا سب سے بڑا انٹر چینج ہے ۔جنوب سے آنے والی ٹریفک8 کلومیٹر طویل لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پر چند منٹ میں ائیر پورٹ پہنچ سکے گی ۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایس ایل تھری بننے سے شہر کی اندرونی روڈ پر رش کم ہوگا ۔ایس ایل تھری لاہور میں ٹریفک منیجمنٹ کیلئے بہت اہم ہے۔ٹھوکر اور کینال روڈ پر بھی ٹریفک رش کم ہوگا ۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور ٹیم کی کاکردگی کو سراہا۔ سینیرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب، ایم این اے افضل کھوکھر، معاون خصوصی ذیشان ملک،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان ،ائی جی ڈاکٹر عثمان انور، کمشنر زید بن مقصود، ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر اور دیگر حکام نے شرکت کی

    اسلام آباد ہائیکورٹ،اٹارنی جنرل کی احمد فرہاد کی بازیابی کی یقین دہانی پر سماعت ملتوی

    سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    احمد فرہاد کی بازیابی درخواست ،سیکرٹری دفاع و داخلہ ذاتی حیثیت میں طلب

    مسائل کا حل اور ترقی عوام کا حق ہے، کسی کا احسان نہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب
    قبل ازیں وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے رکنِ قومی اسمبلی شذرا منصب اور سابق ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں ننکانہ صاحب اور گجرات کے ترقیاتی امور پر تبادلہِ خیال کیا گیا، ننکانہ صاحب اور گجرات کے پراجیکٹس پر گفتگو، عوامی مسائل سے آگاہ کیا،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی،رکن قومی اسمبلی نے مہنگائی سے ریلیف کی کاوشوں پر وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کو خراجِ تحسین پیش کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح و بہبود کا ہر سیکٹر میری ترجیح ہے۔ عوام کے مسائل کا حل ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ صوبے بھر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور لینڈ فل سائٹس قائم کی جائیں گی۔ مسائل کا حل اور ترقی عوام کا حق ہے، کسی کا احسان نہیں۔ صوبے بھر میں 2500 بنیادی مراکز صحت اور 300 دیہی مراکزِ صحت کی ری ویمپنگ کی جارہی ہے۔اضلاع کے ہسپتالوں میں کارڈیالوجی اور پیڈز کے جدید ترین یونٹ قائم کریں گے۔ہر ضلع میں علاج کی بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے تاکہ کسی کو علاج کے لیے دوسرے شہرمیں نہ جانے پڑے۔

  • خبرغم،باغی ٹی وی کےکالم نگار شہزاد قریشی کی بھابھی وفات پا گئیں

    خبرغم،باغی ٹی وی کےکالم نگار شہزاد قریشی کی بھابھی وفات پا گئیں

    روزنامہ اوصاف اور باغی ٹی وی کے کالم نگار شہزاد قریشی کی بھابھی وفا ت پا گئی ہیں، انا للہ وانا الیہ راجعون

    باغی ٹی وی کے مستقل کالم نگار شہزاد قریشی کی بھابھی ،انکے بڑے بھائی ذاکر قریشی کی اہلیہ وفات پا گئی ہیں،مرحومہ کیپٹن ریٹائرڈ ثریا کی وفات امریکہ میں ہوئی ہے، شہزاد قریشی کی بھابھی کی وفات پر سی ای و باغی ٹی وی،معروف اینکر پرسن مبشر لقمان و باغی ٹی وی کی ٹیم نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی ہے، دعا ہے رب تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے، آمین

    باغی ٹی وی کےکالم نگار شہزاد قریشی کی بھابھی سپردخاک،سیاسی و سماجی شخصیات کی تعزیت
    باغی ٹی وی اور روزنامہ اوصاف کے تجزیہ کار شہزاد قریشی کی بھابھی اور ذاکر قریشی کی اہلیہ کیپٹن ریٹائرڈ ثریا مختصر علالت کے باعث وفات پا گئی تھیں جن کی امریکہ میں نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین کر دی گئی ہے،دریں اثناء ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار،وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی پرویز رشید،روزنامہ اوصاف کے چیف ایڈیٹر اور اے بی این نیوز کے چیئرمین راجہ مہتاب خان،سینیٹر عرفان صدیقی،ممبر قومی اسمبلی قمرالاسلام ،مسلم لیگ ن یو کے صدر زبیر گل ،سینیٹر ناصر بٹ،ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی،لند ن اور ہالینڈ میں موجود پاکستانی سفراء ،آزاد کشمیر و پنجاب کے اعلیٰ پولیس افسران،سول بیورو کریٹس ،ممبر راولپنڈی کینٹ بورڈ ملک عثمان،صحافیوں ،سیاسی سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شہزاد قریشی سے انکی بھابھی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ،مختلف شخصیات نے ٹیلی فون کال پر اور گھر آکر شہزاد قریشی سے تعزیت کی ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطافرمائے،آمین

  • عدالتی کارروائی کی نشریات پر پابندی کیخلاف پیمرا کو نوٹس جاری،جواب طلب

    عدالتی کارروائی کی نشریات پر پابندی کیخلاف پیمرا کو نوٹس جاری،جواب طلب

    لاہور ہائیکورٹ ،پیمرا کی جانب سے عدالتی کارروائی کی کوریج پر پابندی کے اقدام کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی

    عدالت نے دونوں درخواستوں پر پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب 29مئی کو طلب کرلیا ،عدالت نے وکلا کی جانب سے پیمرا نوٹیفکیشن پر عملدرآمد معطل کرتے کی استدعا سے اتفاق نہ کیا ،عدالت نے وکلا کو درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کی ہدایت کر دی ،عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاونت کے لیے طلب کر لیا ، جسٹس عابد عزیز نے کہا کہ عدالت کیس کے دائرہ اختیار کا بھی تعین کرے گی،درخواستوں میں اہم قانونی نکات اٹھائے گیے ہیں،پیمرا کے وکیل عارف رانجھا نے درخواستوں کی مخالفت کی اور کہا کہ درخواستیں قابل سماعت نہ ہیں،اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس زیر سماعت ہے

    ہادی النظر میں پیمرا نوٹیفکیشن میں ابہام ہے،جسٹس عابد عزیز
    جسٹس عابد عزیز نے کہا کہ قانون کے تحت پیمرا غلط رپورٹنگ پر لائسنس معطل یا کینسل کر سکتا ہے ،ہادی النظر میں پیمرا نوٹیفکیشن میں ابہام ہے،آپ کہنا چاہ رہے ہیں اگر پیمرا کے پاس کوئی پروسیڈنگ زیر سماعت ہو تو اس پر براہ راست عدالت نہیں آیا جاسکتا ۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پیمرا قانون کے تحت چینلز کے لیے کوڈ آف کنڈیک موجود ہے ،اگر پیمرا قانون کے تحت خلاف کوڈ اف کنڈیک کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو معاملہ عدالت لے جایا جا سکتا ہے ،کرنٹ افیر پروگراموں میں چینل پیمرا کو یقین دہائی کراتا ہے ،زیر سماعت کیسوں کو چینلز زیر بحث نہیں لاتے،پیمرا نے نوٹیفکیشن کے ذریعے عدالتی کارروائی ،ٹکرز، ہیڈ لائن چلانے پر پابندی لگا دی ہے ،کورٹ رپورٹر ٹریننگ کے بعد رپورٹنگ کرتے ہیں،پیمرا کوڈ اف کنڈیک کے تحت کورٹ رپورٹنگ کی اجازت ہےپیمرا کوڈ اف کنڈیکٹ کے تحت عدالتی کارروائی ۔ہیڈ لائن اور ٹکرز کی اجازت ہے،ٹکرز اور ہیڈ لائن عدالتی کارروائی پر اثر انداز نہیں ہوتے ،اگر کسی عدالتی کارروائی کی حکم عدولی ہو بھی جائے تو پیمرا کی کونسل آف کمپلینٹ میں معاملہ جائے گا،یا عدالت خود معاملہ کا نوٹس لے گی اور توہین عدالت کی کارروائی شروع کر سکتی ہے ،آریٹکل 19.19اے کے تحت آزادی صحافت پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی،پیمرا مناسب قدغن یا پابندیاں لگا سکتا ہے،کورٹ رپورٹرز فیر رپورٹنگ کرتے ہیں،پاکستان کے شہری عدالتی کارروائی جاننا چاہتے ہیں ،ہر شہری عدالت نہیں آسکتا ، جسٹس عابد عزیز نے کہا کہ دیکھنا ہے پیمرا کا کوڈ اف کنڈیکٹ قانون کے زمرے میں آئے گا؟ دیکھنا ہے کیا کوڈ اف کنڈیکٹ کے تحت ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں
    دیکھنا ہے یہ نوٹیفکیشن قانون کے تحت ہوا ،کیا یہ قانون بنوا دیں کہ صرف خلاف ورزی پر کاروائی ہوگی

    عدالتی کارروائی کی نشریات کیخلاف پیمرا کے نوٹیفکیشن پر لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی ہے،لاہور ہائیکورٹ میں درخواست شہری مشکور حسین نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کی وساطت سے دائر کی، لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں پیمرا، وزارت اطلاعات و نشریات اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آزاد صحافت جمہوریت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، آزاد صحافت کے بغیر جمہوریت ختم ہو جائے گی، موجودہ حکومت ایسی حکومت کی بہترین مثال ہے جو کالے قوانین کے ذریعے مخالف آوازوں کو دباتی ہے، 21 مئی کو پیمرا نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے ٹی وی چینلز کو ہدایت جاری کی کہ وہ عدالتی کارروائی کو نشر نہیں کریں گے، پیمرا نے اپنے نوٹیفکیشن کے ذریعے ٹی وی چینلز کو عدالتی کارروائی کی نشریات سے روک دیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق ٹی وی چینلز محض عدالت کے تحریری فیصلے نشر کر سکتے ہیں،سپریم کورٹ کے جس فیصلے کی بنا پر پیمرا نے نشریات پر پابندی عائد کی ہے وہ فیصلہ نشریات کی اجازت دیتا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے میں یہ کہیں بھی موجود نہیں کہ عدالتی کارروائی کی نشریات نہیں کی جا سکتی، پیمرا نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کی ہے۔

    قبل ازیں گزشتہ روز پیمرا کی جانب سے عدالتی کارروائی کی نشریات پر پابندی کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا۔ثمرہ ملک ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں پیمرا کا 21 مئی نوٹیفکیشن چیلنج کیا جبکہ درخواست میں پیمرا، وفاقی حکومت اور سیکرٹری انفارمیشن کو فریق بنایا گیا۔درخواست گزار نے کہا کہ پیمرا کا 21 مئی کو جاری کردہ نوٹیفکیشن غیر قانونی اور آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پیمرا کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اور پٹیشن کے حتمی فیصلہ تک نوٹیفکیشن معطل کرے۔

    وفاقی حکومت نے ٹی وی چینلز کو عدلیہ سے متعلق توہین آمیز مواد اور بیان نشر کرنے سے روک دیا
    دوسری جانب وفاقی حکومت نے ٹی وی چینلز کو عدلیہ سے متعلق توہین آمیز مواد اور بیان نشر کرنے سے روک دیا، اس حوالے سے حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ،پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ سے جاری نوٹیفکیشن میں سپریم کورٹ کےحکم کا حوالہ دیا گیا، جس میں کہا گیا کہ کوئی بھی ایسا مواد یا بیان جس سے یا جس میں عدلیہ کی توہین کی گئی ہو اس توہین آمیز مواد کو نشر یا شائع کرنے والے بھی توہین عدالت کے مرتکب ہوں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عدلیہ سے متعلق توہین آمیز مواد نشر، شائع کرنے کیخلاف بھی توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی.

    شہباز شریف خود ہی اسمبلی میں مان گئے کہ انہیں اپوزیش لیڈر چن لیا گیا،یاسمین راشد

    مہارانی کو پتہ ہی نہیں ملک میں غربت کتنی ہے،یاسمین راشد

    صدارتی انتخابات،آصف زرداری کے کاغذات منظور،محمود اچکزئی پر اعتراض عائد

    پیپلز پارٹی وزیراعظم کے میثاق برائے قومی مفاہمت کے تصور کی حمایت کرتی ہے،بلاول

    سی ڈی اے کو شہتوت کے درخت کاٹنے کی اجازت

    عورت مارچ رکوانے کیلئے دائر درخواست خارج 

    صدارتی امیدوار محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپہ،ترجمان، خالی پلاٹ پر قبضہ واگزار کروایا،انتظامیہ

  • گولڈ شاپ کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کا انکشاف ، 3 ملزمان گرفتار

    گولڈ شاپ کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کا انکشاف ، 3 ملزمان گرفتار

    ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،

    حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گینگ کے 3 ملزمان گرفتار کر لئے گئے،کروڑوں مالیت کا سونا اور کرنسی برآمدکر لی گئی،گرفتار ملزمان میں ابرار اسلم، نوید اعظم اور عثمان اقبال شامل ہیں،ملزمان کو رنگ محل لاہور سے گرفتار کیا گیا، ملزمان ڈائمنڈ گولڈ ٹیسٹ لیبارٹری کے نام سے کاروبار کر رہے تھے،ملزمان گولڈ کاروبار کی آڑ میں حوالہ ہنڈی میں ملوث تھے،ملزمان کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی،چھاپے کے دوران ملزمان سے 94 لاکھ پاکستانی روپے برآمدکئے گئے،ملزمان سے 2.6 کلو سونا بھی برآمد کیا گیا،ملزمان سے حوالہ ہنڈی سے متعلق ریکارڈ، رجسٹرز اور رسیدیں بھی برآمدکی گئی ہیں،ملزمان کے موبائل فون سے حوالہ ہنڈی سے متعلق پیغامات بھی برآمد کر لئے گئے

    ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔حوالہ ہنڈی سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    سوتیلے باپ نے لڑکی کے ساتھ کی زیادتی، ماں‌نے جرم چھپانے کیلیے کیا تشدد

    کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے شوقین جعلی عامل کو عدالت نے سنائی سزا

    کاروبار کے لئے پیسے نہ لانے پر بہو کو کیا گیا قتل

    16 خواتین کو نازیبا و فحش ویڈیو ،تصاویر بھیج کر بلیک میل کرنے والا گرفتار

  • طلبہ کو موجودہ دور کے جدید علم سے روشناس کروانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے،وزیر تعلیم

    طلبہ کو موجودہ دور کے جدید علم سے روشناس کروانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے،وزیر تعلیم

    لاہور:وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ طلبہ کو موجودہ دور کے جدید علم سے روشناس کروانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔

    وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی لندن میں برٹش کونسل کے چیف، اسلامک ورلڈ ایجوکیشنل، سائنٹیفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن (آئیسکو) کے ذمہ داران اور گوگل عہدیداران سمیت مختلف ممالک کے وزرائے تعلیم کے ساتھ نشستیں ہوئیں جن میں سائنس و ٹیکنالوجی، سٹم، ڈیجیٹل تعلیمی منصوبوں میں تعاون، شعبہ تعلیم میں تحقیق، جدت اور اساتذہ کیلئے جدید بنیادوں پر تربیتی پروگرامز لانے سمیت بیشتر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    رانا سکندر حیات نے اسلامی قیادت کے سامنے کشمیر اور فلسطین کے بچوں کے محفوظ تعلیمی مستقبل کی بابت بھی سوال اٹھاتے ہوئے استفسار کیا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے بچوں کا تعلیمی مستقبل خطرے میں ہے لیکن اسلامی برادری کا کردار کہیں دکھائی نہیں دے رہا، مقبوضہ کشمیر میں سکول پر پابندی جبکہ فلسطین میں سکولوں کو مسمار کیا جا رہا ہے لیکن ہماری اسلامی قیادت خاموش ہے۔

    وزیر تعلیم نے ایجوکیشن ورلڈ فورم کے پلیٹ فارم سے اس ضمن میں مشترکہ کردار ادا کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ اس فورم سے فلسطین و کشمیر کے بچوں کی تعلیم کی بحالی اور محفوظ مستقبل کے حوالے سے آواز بلند نہ کی گئی تو یہ بہت بڑی زیادتی ہوگی،وزیر تعلیم پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب لانے کے حوالے سے گوگل عہدیداران کے ساتھ سیر حاصل مشاورت بھی کی جبکہ چیف آف برٹش کونسل، آئیسکو اور گوگل نے رانا سکندر حیات کے تعلیم دوست اقدامات کو سراہا اور ان کے تعلیمی ویژن کی تعریف و تحسین کی۔

    اس موقع پر رانا سکندر حیات نے پاکستان کیلئے بہت سی تعلیمی خوشخبریاں لانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ گوگل کے ساتھ مضبوط شراکت داری اور جدید آئی ٹی کورسز مفت کروانے پر اتفاق ہوا ہے گوگل فار ایجوکیشن کی ٹیم اگلے ماہ پاکستان آئے گی جس کے بعد مزید پیش رفت کی جائے گی طلبہ کو موجودہ دور کے جدید علم سے روشناس کروانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔

  • جب لوگوں نے مایوس ہوکر جمع پونجی لگا کر سولر پینل لگانا شروع کیے تو نیٹ میٹرنگ شروع ہوئی ، حافظ نعیم الر حمن

    جب لوگوں نے مایوس ہوکر جمع پونجی لگا کر سولر پینل لگانا شروع کیے تو نیٹ میٹرنگ شروع ہوئی ، حافظ نعیم الر حمن

    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ دبئی پراپرٹی لیکس پر سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر الیکشن کمیشن کو سامنے آنا چاہیے، الیکشن کمیشن بھی دیکھے کہ دبئی لیکس میں آنے والوں نے اثاثے کیوں نہیں ظاہر کئے۔
    انہوں نے کہا کہ ایک وزیر نے کہا کہ انہوں نے یہ قانونی طور پر سرمایہ کاری کی، اگر ایسی بات ہے تو انہیں چاہیے کہ وہ دبئی کے ہی وزیر بن جائیں، پاکستان سے وزارت چھوڑ دیں جہاں آپ لوگوں سے سرمایہ کاری کرنے کا تقاضہ کرتے ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یہ لوگوں سے کہتے ہیں انویسٹمنٹ لے کر آؤ مگر خود یہ باہر سرمایہ لگاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دبئی میں پراپرٹی رکھنے والوں کو منی ٹریل دینی چاہیے چاہے وہ سیاستدان ہو، بیوروکریٹ ہو یا فوجی افسر۔ان کا کہنا تھا کہ ایک مخصوص طبقہ پاکستان کی دولت کو باہر لے کر جارہا ہے، وہ اپنے اثاثوں کو ڈیکلیئر بھی نہیں کرتا، اب تک تو الیکشن کمیشن کو ایکشن لینا چاہیے تھا، الیکشن ایکٹ کے تحت فارم میں اثاثوں کی تفصیل دی جاتی ہے، جن لوگوں کے نام دبئی پراپرٹی لیکس میں آئے ان کو 2 دن میں چیک کرکے ڈی سیٹ کیا جاسکتا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت پائی پائی کے محتاج ہیں، لوگ ساڑھے 3 ہزار ارب روپے لے کر دبئی چلے گئے، دبئی لیکس والے معاملے پر منی ٹریل سامنے آنا چاہیے، ایک مخصوص طبقہ پاکستان کی دولت کو باہر لے کر جا رہا ہے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ بجٹ کی تیاری جاری ہے، حکمران سارا کا سارا بوجھ عوام پر ڈالنا ضروری سمجھتے ہیں، پاکستان کو آئی ایم ایف نے اب تک 23 بیل آؤٹ پیکج دیئے ہیں، آئی ایم ایف کے ان پیکج سے پاکستان تباہ و برباد ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف امریکا کا زیر اثر ادارہ ہے، سامراجی طاقتیں اپنے احکاما ت منواتی ہیں، اب آئی ایم ایف کے لوگ براہ راست ہمارے اداروں سے رابطہ کر رہے ہیں، آئی ایم ایف نے نیپرا کو بجلی کے ٹیرف بڑھانے کا کہا ہے، آئی پی پیز کے معاہدے پوری قوم کیلئے تباہ کن ہیں۔
    حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں نے حالات سے مایوس ہو کر سولر پینل لینا شروع کئے، اب کہا جا رہا ہے نیٹ میٹرنگ بھی ختم کر دی جائے گی، اب لوگوں کی سرمایہ کاری پر بھی تلوار لٹک رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ چند لوگوں کے مفادات کی خاطر پاکستانی قوم سزا بھگت رہی ہے، بجلی کے بل آپ اور میں اس لیے زیادہ ادا کرتے ہیں کیونکہ اربوں روپے کے معاہدے ہوئے ہیں کہ آپ لیں یا نہ لیں، آپ کو بجلی کی قیمت ادا کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ایسی آئی پی پی بھی موجود ہے جس نے ایک میگاواٹ بجلی پیدا کیے بغیر 28 ارب روپے کا منافع کمایا، قوم کے پیسوں پر ڈاکہ ڈال کر اس آئی پی پی کو 28 ارب روپے ادا کیے گئے کیونکہ معاہدہ تھا کہ آپ بجلی لیں یا نہ لیں قیمت ادا کرنا ہوگی۔
    حافظ نعیم نے کہا کہ ایسے ظالمانہ قسم کے معاہدے کرنے میں حکمران اور ساری جماعتیں شامل ہیں، بجلی اتنی مہنگی ہوگی تو صنعت کا پہیہ کیسے چلے گا، چھوٹی صنعتیں کیسے چلیں گی، کھیتوں میں ٹیوب ویل کیسے چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ جب لوگوں نے مایوس ہوکر جمع پونجی لگا کر سولر پینل لگانا شروع کیے تو نیٹ میٹرنگ شروع ہوئی جس کے تحت لوگوں کو پیسے ملنے چاہئیں اور اب سازش ہورہی ہے کہ نیٹ میٹرنگ ختم کردی جائے، حکومت نے لوگوں سے اتنی بڑی سرمایہ کاری کروائی جس پر اب تلوار لٹک رہی ہے، اس کے علاوہ سولر پینل پر مزید ٹیکس لگانے کی بات کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی صورت میں غریب لوگ کہاں جائے، جو تھوڑی بہت سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں ان کے راستے بند کیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے لوگ مایوس ہوکر ملک سے باہر نکلنے کی کوشش کرتے ہیں۔

  • یاسمین راشد کی طبیعت بہتر ہے  ، ہسپتال انتظامیہ

    یاسمین راشد کی طبیعت بہتر ہے ، ہسپتال انتظامیہ

    سروسز اسپتال لاہور کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کی طبیعت بہتر ہے ڈرپس لگنے کے بعد سے یاسمین راشد کے جسم میں پانی کی کمی اور کمزوری دور ہوئی، ان کو پیٹ اور کمر میں درد کی شکایت ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد کی سانس بحال رکھنے کے لیے آکسیجن لگائی ہوئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے کہا کہ یاسمین راشد کو قے اور پانی کی کمی کی شکایت پر جیل سے اسپتال لایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ یاسمین راشد کی طبعیت کل شدید گرمی کے باعث بگڑ گئی تھی جن کو ہسپتال پہنچا کر طبی امداد دی گئی ،

  • ڈاکٹر یاسمین راشد   طبیعت خراب ہونے پر جیل سے اسپتال منتقل

    ڈاکٹر یاسمین راشد طبیعت خراب ہونے پر جیل سے اسپتال منتقل

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو طبیعت خراب ہونے پر جیل سے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو ہائی بلڈ پریشر کی شکایت پر سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔

    سابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کو گزشتہ سال 9 مئی کو لاہور میں جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا، لاہور ہائی کورٹ نے 13 مئی کو یاسمین راشد کی رہائی کا حکم دیا تھا لیکن محض چند گھنٹے بعد 9 مئی سے متعلق مزید تین مقدمات میں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا جن میں جناح ہاؤس حملہ کیس بھی شامل ہے اور وہ اس وقت بھی جیل میں ہیں۔

    چین روس کو مہلک امداد فراہم کر رہا ہے،برطانیہ

    واضح رہے کہ یاسمین راشد میں 2020 کے آخر میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ موذی مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود اپنی خدمات سر انجام دیتی رہی تھیں۔

    تحریک انصاف کی رہنما نے اس وقت برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی اردو‘ کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا تھا کہ دسمبر 2020 میں ان کا آپریشن ہوا تھا جب کہ مئی 2021 تک ان کی کیموتھراپی اور دیگر علاج جاری رہا تھا،انہوں نے اس وقت بتایا تھا کہ ان کی بیماری کی تشخیص بہت جلد ہو گئی تھی جس کی وجہ سے ان کا کامیاب آپریشن بھی ہوا اور اب ان کی صحت تیزی سے بحال ہو رہی ہے۔

    غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری،مزید 85 فلسطینی شہید