Baaghi TV

Category: لاہور

  • ملک پر اشرافیہ قابض ہے جس وجہ سے یہ ملک ترقی نہیں کرپایا، حافظ نعیم الحق

    ملک پر اشرافیہ قابض ہے جس وجہ سے یہ ملک ترقی نہیں کرپایا، حافظ نعیم الحق

    منصورہ میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کا کہ ملک میں آئین کی بالادستی بہت ضروری ہے، اگر ملک آئین کے مطابق چلے گا تو سب کیلئے بہتر ہے، جب آئین پر قبضہ کیا جاتا ہے تو ملک اور ادارے دونوں برباد ہوتے ہیں، چند لوگوں کی انا پورے ملک کو برباد کررہی ہے، عید کے فوری بعد آئین کی بالادستی کے لیے بڑی تحریک شروع کریں گے۔ ہم جانتے ہیں پاکستان مشکلات کا شکار ہے، 76 سال سے ہم مختلف غلامیوں میں مبتلا ہیں، ملک پر اشرافیہ قابض ہے جس وجہ سے یہ ملک ترقی نہیں کرپایا۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی بھی آزاد نہیں ہے، کشمیرسےمتعلق سودے بازی کے معاملات کی تحقیقات ہونی چاہیے، نوازشریف اور بھارت کا کلچرایک ہوگا ہمارا نہیں، یہ لوگ ہمیں بھارت کا غلام بنانا چاہتےہیں، بھارت سےدوستی کرنا امریکی ایجنڈا ہے، امریکی آشیرباد اور فارم 47 والے بھارت سےدوستی کی ہی بات کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ غزہ کا مسئلہ انسانیت کا مسئلہ ہے، فلسطین کے معاملے پر جنوبی افریقہ عالمی عدالت گیا پاکستان کیوں نہیں ؟ پاکستان کو جنوبی افریقہ کےعالمی عدالت جانے پرشرم نہیں آئی؟ مسلم لیگ(ن)،پیپلزپارٹی والے رسمی باتوں کی بجائے حماس کوتسلیم کریں، ان کو تو اسرائیل کا نام لیتےہوئےتکلیف ہوتی ہے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان کےلیےبہت اہم ہے، اس منصوبے کو مکمل ہونا چاہیے، حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ملین ڈالرز کی گیس امپورٹ ہوتی ہے، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل ہونے سے اربوں ڈالر بچ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ سےتنگ آکر لوگوں نے سولر لگائے اب یہ ظالم حکمران آئی ایم ایف کے کہنے پرٹیکس لگانے جا رہے ہیں، ہم اور یہ عوام اس جعلی حکومت کو نہیں مان سکتے، اس ظالم ٹولے کے رحم و کرم پر 25 کروڑ عوام کو نہیں چھوڑ سکتے۔حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا زراعت کے شعبے میں بہت کچھ ہو سکتا ہے مگر یہ لوگ نہیں کررہے، اس معاملے پر ہم بھرپور طریقے سے کام کریں گے، ہمارا ایجنڈا اس وقت انتخابی نہیں قومی اور عوامی ہے، ہم کسانوں ،مزدوروں اور نوجوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

  • ہتک عزت بل پر تمام اسٹیک ہولڈرز   سےمشاورت ہو گی ، گورنر پنجاب

    ہتک عزت بل پر تمام اسٹیک ہولڈرز سےمشاورت ہو گی ، گورنر پنجاب

    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے صحافتی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیداران کی ملاقات ہوئی۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد میں سی پی این ای، پی بی اے، پی ایف یو جے، اے پی این ایس، ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے نمائندے شامل تھے۔ اس کے علاوہ وفد میں ارشاد عارف صدر سی پی این ای، سیکرٹری پی ایف یو جے، سابق صدر سی پی این ای کاظم خان، محمد عثمان وائس پریذیڈنٹ، ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز، نوید کاشف پی بی اے، امتنان شاہد، حافظ عثمان طارق شامل تھے ۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب حسن مرتضی، سابق ایم پی اے مخدوم مرتضی محمود، شہزاد سعید چیمہ انفارمیشن۔سیکرٹری وسطی پنجاب بھی موجود تھے۔ صحافتی تنظیموں کے نمائندوں نے گورنر پنجاب کو ہتک عزت بل بارے تحفظات سے اگاہ کیا۔
    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ میری پوری کوشش ہو گی کہ آئندہ چند روز میں ہتک عزت بل پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت کے لیے اکٹھا کیا جائے۔ہتک عزت بل پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت بہت ضروری ہے۔

  • بشام میں چینی انجینیئرز پر حملے  میں ٹی ٹٰی پی  ملوث ہے ، محسن نقوی

    بشام میں چینی انجینیئرز پر حملے میں ٹی ٹٰی پی ملوث ہے ، محسن نقوی

    وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بشام میں چینی انجینیئرز پر حملے میں افغان سرزمین استعمال کی گئی، کالعدم ٹی ٹی پی دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ تمام شواہد موجود ہیں کہ بشام واقعہ کالعدم ٹی ٹی پی نے کیا، افغان سرزمین استعمال ہوئی، منصوبہ بندی سے چینی شہریوں پر حملہ کیا گیا۔ ثبوت افغان حکومت کے حوالے کیے گئے لیکن اب افغان حکومت نے کوئی جواب نہیں دیا۔محسن نقوی نے کہا کہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے، چین اور پاکستان کے تعلقات ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں، دونوں ممالک مختلف فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں، وہ ہماری بہتری اور ہم ان کی بہتری کیلئے کام کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے اپنی سرحدوں پر سیکیورٹی بڑھائی ہے، حکومت بخوبی جانتی ہے کہ کونسی طاقتیں امن خراب کرنا چاہتی ہیں، چینی شہریوں کی سیکیورٹی ہمارے لیے بہت ضروری ہے، چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جا رہا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لئے نئے ایس او پیز بنائے ہیں، چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لئے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں، اگلے مہینے وزیراعظم چین کا دورہ کریں گے۔
    اس موقع پر نیکٹا کے سربراہ رائے طاہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی شہریوں کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے، بشام حملہ ٹی ٹی پی نے کیا جس کے تمام شواہد موجود ہیں، 26 مارچ کوچینی انجینئرزکا قافلہ داسو جارہا تھا، قافلہ داسوکی طرف رواں دواں تھا کہ کارمیں بیٹھے خودکش بمبار نے خود کو اڑا لیا۔انہوں نے بتایا کہ دھماکہ خیزمواد کار کے دروازوں میں فکس کیا گیا تھا، چینی انجیئنرز کی بس دھماکے بعد 150 فٹ گہرے نالے میں گرگئی تھی، حملے میں استعمال ہونے والی سلور کارکا ماڈل 2006ء تھا۔رائے طاہر نے مزید بتایا کہ گاڑی پاکستانی نہیں یہ کار افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوئی، حملے کا سارا پلان افغانستان میں بنایا گیا۔

  • سابق ماڈل و اداکارہ زینب جمیل نے  قاتلانہ حملے کا الزام اپنے شوہر پر عائد کردیا

    سابق ماڈل و اداکارہ زینب جمیل نے قاتلانہ حملے کا الزام اپنے شوہر پر عائد کردیا

    لاہور: قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والی ڈیفنس میں سیلون مالک اور سابق ماڈل و اداکارہ زینب جمیل کا بیان سامنے آگیا۔

    باغی ٹی وی : سابقہ پاکستانی اداکارہ و ماڈل زینب جمیل نے اپنے اوپر قاتلانہ حملے کا الزام اپنے شوہر پر عائد کردیا انہوں نے کہا کہ شوہر نے مجھے قتل کروانے کی کوشش کی ہے،وہ گزشتہ دو ماہ سے مجھے دھمکیاں دے رہا تھا لیکن میں دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لائی کیونکہ مجھے لگا کہ میرے بچوں کا باپ میرے ساتھ ایسا نہیں کرسکتا۔

    انہوں نےکہا کہ مجھے دھمکی آمیزپیغامات بھی دئیے گئے تھے، میرے پاس ثبوت ہیں، اسپتال سے ویڈیو ریکارڈ کررہی ہوں ، مجھے دوبارہ دھمکیاں مل رہی ہیں ، ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ، پولیس مجھے سکیورٹی فراہم کرے، پولیس کی تفتیش سے مطمئن نہیں ہوں میری جان کو خطرہ ہے اور میری مدد کی جائے، آئی جی پنجاب نوٹس لیں اور میری تفتیش کو شفاف بنایا جائے۔

    ہتک عزت بل آمریت کی ابتدا ہے،احمد خان بھچر کا دورہ لاہور پریس کلب

    دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت خلاف اسلام،درخواست دائر

    دنیا بھر میں 3کروڑ 70 لاکھ بچے تمباکو کی لت میں مبتلا

  • ہتک عزت بل آمریت کی ابتدا ہے،احمد خان بھچر کا دورہ لاہور پریس کلب

    ہتک عزت بل آمریت کی ابتدا ہے،احمد خان بھچر کا دورہ لاہور پریس کلب

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے لاہور پریس کلب کا درہ کیا۔دورہ میں ارکان پنجاب اسمبلی امتیاز وڑائچ ، شیخ امتیاز اور قانونی ماہر ابوذر سلمان نیازی بھی موجود تھے ۔

    لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر شیراز حسنات ، نائب صدر امجد عثمانی ، ممبر گورننگ باڈی راناشہزاد، عابد حسین اور سید بدر سعید نے معزز مہمانوں کو کلب آمد پر خوش آمدید کہا۔ اپو زیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہتک عزت بل مخصوص ذہنیت کی عکاسی ہے جو ذہنوں کو صلب کرنے کے لیے بل پیش کیا گیا،ہتک عزت بل آمریت کی ابتدا ہے جو یہ مسلط کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ایک کمیٹی بنائی گئی جس میں ہمارے ارکان بھی شامل کیے گئے لیکن جب بل کمیٹی میں گیا تو ہمارے ارکان کو نہیں بلایا گیا،کمیٹی نے بل میں کوئی ترمیم نہیں کی۔ انھوں نے کہاکہ یہ بل بنیادی قوانین کے آرٹیکل 12سے متصادم ہے۔  مسلط کیے گئے لوگوں کی طرف سے بل آیا ہے، ہر فورم پر اس بل کی مخالف کریں گے اس پر احتجاج کریں گے،یہ بل صرف پنجاب کا نہیں پورے پاکستان کے لیے ہے،اس بل کو پڑھیں گے تو سمجھ آئے گی اس بل میں خامیاں ہی خامیاں ہیں،اس بل میں خطرناک بات یہ ہے کہ اس میں قانون شہادت نہیں ہے ،آمریت چل رہی ہے 90 سے لے کر یہ اب تک پولیس کے کندھے پر بندوق رکھ کر چلا رہے ہیں، اس کو ہم ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔  پی پی پی کو کہوں گا آپ وکٹ کے دونوں طرف مت کھیلیں،وفاق میں بھی آپ انکے ساتھ ہیں پنجاب میں آپکا گورنر ہے،بجٹ آرہا ہے آپ اس بل کے خلاف انکا ساتھ مت دیں تب ہم سمجھیں گے پی پی پی اس بل کے خلاف ہے ورنہ یہ ہے کہ پی پی پی دونوں طرف کھیل رہی ہے، اتنا ان کو مت ڈھانپیں کہ خود ننگے ہوجائیں  کابینہ ایک ایسے نام سے ڈر رہی ہے ،یہ ہتک عزت بل کی دوسری قسط ہے ،عمران خان پر پہلے دو سو مقدمات ہیں ،ہم آئی جی کے دفتر کے باہر بھی احتجاج کریں گے،پنجاب کابینہ کی اتنی اخلاقی حیثیت نہیں ،ہماری قانونی ٹیم اس کو دیکھ رہی ہے، ہمارے سنٹرل سیکرٹریٹ پر حملہ کیا گیا ،رو ف حسن پر حملہ آور ہوئے جب ہم خسروں تک پہنچ گئے ہیں تو سوچ لیں ،دنیا میں ہمارا تماشہ بن رہا ہے ،یو این او کے مشن کی موجودگی میں پولیس ہم پرحملہ آور ہوئی ،ٹک ٹاکر فارم سنتالیس کی حکومت کے چہرے سامنے آئے ہیں۔

    جب یہ حکومت میں آتے ہیں تو صحافیوں کے گلے پکڑلیتے ہیں،ارشد انصاری
    لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے ہتک عزت بل 2024 کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ تمام سٹیک ہولڈرز سے ہماری ملاقات ہوئی ،اپوزیشن کے اعتراضات اورمخالفت کے باوجود یہ بل پاس کیاگیا، حکومت سے ہمارے طویل مذاکرات ہوئے تھے ، ہم نے تجویز دی تھی کہ دوبارہ سلیکٹ کمیٹی کو بھیجاجائے لیکن حکومت نے ہماری ایک نہ سنی ، رات کی تاریکی میں کالاقانون پاس کیاگیا، ہم اپوزیشن کے مرکزی قائدین سے ملاقاتیں کررہے ہیں اور حکومتی کوریج کے بائیکاٹ کی بھی تجویز بھی زیرغور ہے، ہم پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں بائیکاٹ کریں گے ، صحافت کے کچھ قواعد ہیں جس کی پاسداری ہم سب پر لازم ہے ، ہمارا مطالبہ تھاکہ سب سے ان پٹ لیاجائے ، جب یہ حکومت میں آتے ہیں تو صحافیوں کے گلے پکڑلیتے ہیں اور جب اپوزیشن میں آتے ہیں تو آزادی صحافت کے چیمپیئن بن جاتے ہیں، تحریک انصاف سمیت تمام جماعتیں اس بل کی مخالف ہیں۔پروگرام کے اختتام پر معزز مہمان کو کلب کی جانب سے پھول پیش کئے گئے۔

    ہتک عزت بل پر نظر ثانی کی ضرورت ہے ، یہ بل حرف آخر نہیں ہے، گورنر پنجاب

    ہتک عزت قانون،کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی،صحافیوں کا ملک گیر احتجاج

    ہتک عزت بل 2024ء پنجاب اسمبلی میں منظور،اپوزیشن نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں

    ایمنڈ کا پنجاب ہتک عزت بل 2024 کے قیام پر شدید تحفظات کا اظہار

    لاہور پریس کلب نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت قانون 2024 مسترد کر دیا

    گورنر پنجاب کو چاہیے پہلے ہتک عزت قانون پڑھیں پھر تبصرہ کریں: عظمیٰ بخاری

  • دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت خلاف اسلام،درخواست دائر

    دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت خلاف اسلام،درخواست دائر

    دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت کا قانون فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

    شہزادہ عدنان نے فیڈرل شریعت کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی ، دائر درخواست میں وزرات قانون، اسلامی نظریاتی کونسل سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت کا قانون خلاف اسلام ہے،آئین کے مطابق اسلامی اصولوں کے خلاف کوئی قانون نہیں بن سکتا ،آئین کے مطابق کوئی خلاف اسلام قانون بنے تو فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج کیا جاسکتا ہے ، ریسرچ کے مطابق 35 سال سے بڑی عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر ہیں،عدالت دوسری شادی کیلئے بیوی سے اجازت کے قانون کو خلاف اسلام قرار دے کر کالعدم قرار دے

    اولاد نہ ہونے پر دوسری شادی کے خواہشمند نے پہلی بیوی کو قتل کروا دیا

    بغیر اجازت دوسری شادی ، نوجوان کو عدالت نے سنائی سزا

    دوسری شادی کیلئے خاتون نے شوہر،اور شوہرنے پہلی بیوی کو کیا قتل

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

     چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  • دنیا بھر میں   3کروڑ 70 لاکھ بچے تمباکو کی لت میں مبتلا

    دنیا بھر میں 3کروڑ 70 لاکھ بچے تمباکو کی لت میں مبتلا

    عالمی ادارہ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں 13 سے 15 سال کے 3کروڑ 70 لاکھ بچے تمباکو استعمال کررہے ہیں

    عالمی ادارہ صحت نے تمباکو کے استعمال پر رپورٹ جاری کی ہے ،عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق تمباکو انڈسٹری بچوں کو نکوٹین کا عادی بنا رہی ہے، اسلئے تمباکو انڈسٹری اب پھلوں کے فلیور کا استعمال کر رہی ہے،عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق تمباکو انڈسٹری تعلیمی اداروں میں جا کر بچوں کو نکوٹین کا عادی بنارہی ہے، بچوں کو تمباکو اور نکوٹین کا عادی بناناسنگین ترین جرم ہے، ای سگریٹس 16 ہزار فلیورز میں بیچےجارہے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ بچوں کو تمباکو کا عادی بنانے سے روکنے کیلئے سخت ترین قوانین بنائے جائیں اور خوشنما ذائقوں والے الیکٹرانک سگریٹس پرپابندی لگائی جائے، تمباکو انڈسٹری کی دھوکا دہی کی مہمات سے متعلق بچوں کو آگاہی دی جائے

    پاکستان میں سگریٹ انڈسٹری نے تباہی مچا دی، قومی خزانے کو اربوں کا نقصان

    انسداد تمباکو نوشی مہم کے سلسلے میں چوتھے سالانہ پوسٹ کارڈ مقابلوں کا آغاز

    تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے، ملک عمران

    حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

    تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

    تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

    ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

    تمباکو نوشی کے خلاف مہم کا دائرہ وسیع کریں گے،شارق خان

  • الحمدللہ ،پاکستان اور پاکستانی عوام کے لئے اچھے دن آ رہے ہیں۔مریم نواز

    الحمدللہ ،پاکستان اور پاکستانی عوام کے لئے اچھے دن آ رہے ہیں۔مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ الحمدللہ ،پاکستان اور پاکستانی عوام کے لئے اچھے دن آ رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ یو اے ای کی جانب سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ 10-ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مسلم لیگ ن کی حکومت پر بیرونی اعتماد کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔ مثبت معاشی عشاریے پاکستان کیلئے بہتر مستقبل کی نوید ہیں۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ روز بروز ریکارڈز قائم کر رہی ہے۔سٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس کا مثبت رحجان خوش آئند ہے ۔روٹی سمیت دیگر اشیا کے نرخ میں مزید کمی ہوگی ۔ مہنگائی کی شرح میں کمی آئے گی اور پاکستانی کرنسی مستحکم ہوگی۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو تاجروں صنعتکاروں اورسرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل ہے۔ پاکستان میں فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کیلئے شہباز شریف حکومت کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ انشاللہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالے والے عناصر کے شر سے ملک کو محفوظ رکھے۔ حکومت کی پوری توجہ مہنگائی میں کمی لاکر عوام کو ریلیف دینے پر مرکوز ہے۔

    آسمانی بجلی گرنے سے زخمی افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں،وزیراعلیٰ پنجاب
    وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نےبارشوں کے دوران آسمانی بجلی اورگھروں کی دیواریں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نےانتظامیہ کو موثر امدادی کارروائیوں کا حکم دیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پی ڈی ایم اے کو ممکنہ بارشوں کے پیش نظر پیشگی تیاری کی تیاری کی ہدایت کی اور کہا کہ آسمانی بجلی گرنے سے زخمی افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں -حکومت پنجاب متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے

    جنس معلوم کرنے کیلئے حاملہ بیوی کا پیٹ چاک کرنے والے شوہر کو عمرقید

    بھارت میں مرد ٹیچر نے الیکشن ڈیوٹی سے بچنے کیلئے خود کو ’حاملہ‘ قرار دیدیا

    سفاک شوہر نے حاملہ بیوی اور کمسن بیٹی کو جان سے مار دیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    سوتیلے باپ نے لڑکی کے ساتھ کی زیادتی، ماں‌نے جرم چھپانے کیلیے کیا تشدد

    کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے شوقین جعلی عامل کو عدالت نے سنائی سزا

    کاروبار کے لئے پیسے نہ لانے پر بہو کو کیا گیا قتل

  • حکومت سے لڑائی نہیں چاہتے، مگر تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    حکومت سے لڑائی نہیں چاہتے، مگر تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس شہزاد ملک کاکہنا ہے کہ ا گر حکومت عدلیہ کا احترام نہیں کرے گی تو ہم سے بھی امید نہ رکھے۔ جسٹس شہزاد ملک نے لاہور میں تقریب سے خطاب میں کہاکہ ا گر حکومت عدلیہ کا احترام نہیں کرے گی تو ہم سے بھی امید نہ رکھے۔ان کاکہنا تھا کہ حکومت سے لڑائی نہیں چاہتے، مگر تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ ان کاکہنا تھاکہ آپسی لڑائی سے ادارے کمزور ہوتے ہیں،ان لوگوں سے ہوشیار رہیں جواداروں کی لڑائی کراناچاہتے ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان کا کہنا تھا عدل کرنا بہت بڑی ذمے داری ہے، ججز بغیر خوف کےکام کریں، جج کو قانون پر دسترس ہونی چاہیے اور جج کو کسی کے پریشر میں نہیں آنا چاہیے، ججز جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں، جلد اور فوری انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، پنجاب میں ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کا آغاز کریں گے۔
    انہوں نے کہا کہ کوئی جج کسی پریشر میں نہ آئے، مجھ سمیت ہر جج کے دل میں وکیل کا احترام ہے، ہم کسی بار، کسی ادارے، کسی حکومت کے ساتھ لڑائی نہیں چاہتے، ہمارے دل میں سب کا احترام ہے، تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، اگر کوئی عدلیہ کا احترام نہیں کرے گا تو ہم سے بھی توقع نہ رکھے، ہم پھر قانون کے مطابق چلیں گے۔جسٹس ملک شہزاد احمد خان کا کہنا تھا کہ آپس کی لڑائی سے ادارے کمزور ہوتے ہیں، ان سے ہوشیار رہیں جو اداروں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ کے خواب کی تعبیر کیلئے سب کو اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہے، یہ عدالتی نظام کسی طاقتور کیلئے نہیں کمزور کیلئے بنایا گیا ہے، طاقتور اپنا حق لے لیتا ہے لیکن مظلوم کو اس نظام میں آنے کی ضرورت پڑتی ہے، ہر پاکستانی شہری کو حق ہے کہ اس کو قانونی تحفظ حاصل ہو۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا مزید کہنا کہ آپ اپنے دل میں صرف خوف خدا رکھیں گے، آپ عرش والے خدا کا خوف رکھیں گے اور فرشی خداؤں سے نہ ڈریں۔

  • نوازشریف کا یوم تکبیر کے موقع پر بڑے اجتماع سے خطاب کا فیصلہ

    نوازشریف کا یوم تکبیر کے موقع پر بڑے اجتماع سے خطاب کا فیصلہ

    نوازشریف نے یوم تکبیر کے موقع پر بڑے اجتماع سے خطاب کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پانچ ہزار سے زائد لیگی عہدیداروں اور بلدیاتی نمائندوں کو لاہور طلب کر لیا گیا، جنرل کونسل اجلاس کو عوامی رنگ دینے کیلئےبڑی تعداد میں کارکنوں کو اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،قائد مسلم لیگ ن نوازشریف پارٹی صدارت سنبھالنے کے بعد تنظیمی اور آئینی معاملات پر کھل کر خطاب کریں گے۔پارٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف ملک گیر دوروں کے حوالے سے بھی اعلان کریں گے، نوازشریف آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے، گرم موسم کے پیش نظر جنرل کونسل کا اجلاس ماڈل ٹاؤن کے بجائے نجی ہوٹل میں ہوگا۔