Baaghi TV

Category: لاہور

  • ہم سب چیزوں سے بے نیاز  ہو کر دعوے کرتے ہیں، جن میں کوئی حقیقت نہیں،شاہد خاقان عباسی

    ہم سب چیزوں سے بے نیاز ہو کر دعوے کرتے ہیں، جن میں کوئی حقیقت نہیں،شاہد خاقان عباسی

    لاہور: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےکہا ہےکہ آئی ایم ایف سے ڈیل کرنے سے گروتھ رک جاتی ہے اور مہنگائی بڑھتی ہے-

    باغی ٹی وی : لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئی ایم ایف آپ کو زندہ رکھتا ہے، ہر اکنامک پیرامیٹرز پر آپ زوال پذیر ہیں، لوگ کہتے ہیں کہ بجٹ میں کیا ریلیف آئےگا، آپ نے جو کچھ کرنا ہے قرضہ لےکرکرنا ہے، جب تک نظام عدل ٹھیک نہیں ہوگا کہیں سے سرمایہ کاری نہیں آئےگی، ہم آٹا بانٹنا شروع کردیتے ہیں جس میں چالیس فیصد چوری ہوتی ہے، آپ کی انڈسٹری کی گروتھ ہو ہی نہیں سکتی، اگر سیاسی معاملات کو درست نہیں کریں گے تو یہ معاملات درست نہیں ہوں گے، کسی خام خیالی میں نہ رہیں، تمام چیزیں آپس میں جڑی ہوئی ہیں۔

    ٹائی ٹینک جہاز سے ملنے والی گھڑی 40 کروڑ پاکستانی روپوں میں نیلام

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم سب چیزوں سے بے نیاز ہو کر دعوے کرتے ہیں، ان دعوؤں میں کوئی حقیقت نہیں، آئی ایم ایف کے پاس جانا اس بات کا اعتراف ہے کہ ہم ناکام ہوچکے ہیں، آئی ایم ایف ڈیل سے گروتھ رک جاتی ہے مہنگائی بڑھتی ہے، ہم نالائق ہیں اپنے معاملات خود حل نہیں کرسکتے، آئی ایم ایف ہمارے لیے آئی سی یو ہے،24 ویں بار آئی سی یو جارہے ہیں، اس سے مرض ٹھیک نہیں ہوگا، ایک ڈالر کی امداد دکھائیں جس سے کوئی چیز بنائی ہو جو ایکسپورٹ کی ہو، بیرونی سے بڑا مسئلہ اندرونی قرض بن گیا ہے، اس وقت ہر اکنامک پوائنٹ پر ہم نیچے جا رہے ہیں، سنا ہے اس بار آئی ایم ایف ٹارگٹ بیس فنڈز جاری کرے گا۔

    نازیبا ویڈیوز بنانیوالی عراقی ٹک ٹاکر کونامعلوم شخص نے فائرنگ سے قتل کر دیا

  • نواز شریف دوبارہ ن لیگ کے صدر ؟ تجزیہ ، شہزاد قریشی

    نواز شریف دوبارہ ن لیگ کے صدر ؟ تجزیہ ، شہزاد قریشی

    اسلام آباد (تجزیہ شہزاد قریشی) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے قرارداد میں پارٹی کی صدارت سنبھالنے کی دعوت ایک راست اقدام ہے۔ میاں نوازشریف نے پنجاب کی دومرتبہ وزارت اعلیٰ اور وطن عزیز کی تین مرتبہ وزارت عظمیٰ کے دوران ثابت کر دکھایا کہ انہیں اپنے وطن کے عوام، غریب، کسانوں، تاجروں ، صنعتکاروں، محنت کشوں ، طالب علموں اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں سے ایک عشق ہے انہیں پاکستان کے عوام اور پاکستان کے قریہ قریہ کو ترقی کے ثمرات سے چمکانے کی لگن تھی اور لگن ہے۔ پاکستان بھر میں موٹرویز کا جال بچھا کر نوازشریف پاکستان کی ٹرانسپورٹ اور مواصلات کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لاکھڑا کیا۔

    نوازشریف نے تعلیم کے میدان میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان کو سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں میرٹ پر ملازمتیں دیں اور سکولوں میں بھی ایم فل،پی ایچ ڈی اساتذہ فراہم کئے اس سے قبل میں نوازشریف نے بیروزگار نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے جاری کر کے اور پیلی ٹیکسی اور صنعتی و کاروباری قرضے دے کر مائیکرو اکنامک ترقی کو گراس روٹ سطح پر متحرک کیا جس کے ثمرات میں غربت اور بیروزگاری میں کمی ہوئی تھی اور پاکستان کی جی ڈی پی اور شرح نمومیں اضافہ ہوا تھا سی پیک اور گوادر پورٹ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کا ایک عملی قدم تھا۔

    سی پیک منصوبے پاکستان کی عوام میں ایک امید پیدا کی تھی اور پاکستان کو بیرونی قرضوں کی چنگل سے نجات اور بیرونی امداد کے کشکول کو توڑنے کا ایک عملی ثبوت تھا اور پاکستان دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشت بن کر سامنے آرہا تھا اور چین ،یورپ اور مڈل ایسٹ سمیت ایشیائی و افریقی ممالک بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے لپک رہے تھے آج بھی پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے پاکستان کی ترقی اور پاکستان کو درپیش چیلنج کے تناظر میں ایک احسن قدم اٹھایا ہے اور میاں نوازشریف کو پاکستان مسلم لیگ ن کی صدارت سنبھالنے کی دعوت دی ہے اور میاں نوازشریف کو چھ سال قبل ایک منصوبے کے تحت نااہل قرار دیا گیا تھا اور حتیٰ کہ پارٹی قیادت سے بھی محروم کر دیا گیا تھا۔

    اب میں نوازشریف کو پارٹی قیادت اور صدارت سنبھالنے سے مسلم لیگ ن پر عوام کے اعتماد، محرومیوں کے شکار صوبوں میں امید کی کرن اور بین الاقوامی برادری میں پاکستان کے وقار میں اضافے کا رجحان پیدا ہوگا۔ بیشک میاں نوازشریف عوام اور پاکستان کی فلاح و ترقی کی نبض پر دست شفا رکھ سکتے ہیں اور عوام میں مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں اضافے اور فعال کردار سے جمہوری استحکام پیدا ہوگا۔

  • گیری کرسٹن کو  وائٹ بال  جبکہ سابق آسٹریلین فاسٹ بولر جیسن گلیسپی کو ریڈ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا

    گیری کرسٹن کو وائٹ بال جبکہ سابق آسٹریلین فاسٹ بولر جیسن گلیسپی کو ریڈ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کوچز کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے سابق جنوبی افریقی کرکٹر گیری کرسٹن کو پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ جبکہ سابق آسٹریلین فاسٹ بولر جیسن گلیسپی کو ریڈ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں اظہر محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آج کی پریس کانفرنس قومی ٹیم کے کوچز سے متعلق ہے۔
    محسن نقوی نے بتایا کہ دنیا کے مشہور کوچز کو لارہے ہیں، جیسن گلیسپی کو پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کا کوچ لارہے ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے گیری کرسٹن قومی وائٹ بال ٹیم کے کوچ ہوں گے، گیری کرسٹن انگلینڈ کے ٹور پر ٹیم کو جوائن کر لیں گے جبکہ جیسن گلسپی بنگلادیش سیریز میں ٹیم کو جوائن کریں گے، ان غیر ملکی کھلاڑیوں کا آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں ہمارے پوٹینشل پر اعتماد ہے۔
    چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ اظہر محمود دونوں فارمیٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے، یہ وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ ٹیموں کو جوڑیں گے۔
    ان کا مزید کہنا تھا کرکٹ بورڈ کا کام پیسے اکٹھے کرکے بینکوں میں جمع کرنا نہیں، امید ہے کہ ہم پاکستان کرکٹ کے لیے بہتر کریں گے۔محسن نقوی نے کہا کہ ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ بھی لا رہے ہیں، ویمن کرکٹ کو برابری پر اوپر لائیں گے، فزیو تھراپسٹ کے لیے ڈیوائسز منگوا لی ہیں، کل کوئٹہ قلات میں آندھی طوفان آیا، لڑکے ٹیپ بال کرکٹ کھیل رہے تھے، دیوار گرنے سےکھلاڑی زخمی ہوئے، 3 کی حالت تشویشناک ہے، ان کا علاج کرائیں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے مزید بتایا کہ اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے، 7 مئی کو ہماری انٹرنیشنل بڈ ہے، ایسی کمپنیاں ہوں گی جو انٹرنیشنل اسٹیڈیمز کا تجربہ رکھتی ہیں، ہم تاخیر کا شکار ہیں لیکن جلد از جلد کام مکمل کریں گے۔

    قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر احسان اللہ کی انجری کے حوالے سے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ احسان اللہ کے علاج کے حوالے سے شکایت ملی تھی، منگل بدھ تک پینل کی رپورٹ آجائےگی، ابھی اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا لیکن جو بھی ذمہ دار ہوگا اس کے خلاف ایکشن ہوگا، ہمارے لیے سب کرکٹرز اہم ہیں۔کراچی میں قومی ویمن کرکٹرز کی کار کو حادثے سے متعلق سوال پر چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا ہماری ویمن کرکٹرز بغیر بتائے کیمپ سے گئیں، ویمن کرکٹرز کا حادثہ ہوا اور وہ زخمی ہوئیں، ہم نے اس پر ایکشن لیا ہے، خاتون ایس ایس پی کو چیف سکیورٹی افسر مقرر کیا ہے، خواتین کرکٹرز کی سخت مانیٹرنگ ہوگی۔اس موقع پر اظہر محمود نے کہا کہ پی سی بی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا گیا، میرا مقصد پاکستان ٹیم کو اوپر لانا ہے، پہلی مرتبہ دو غیر ملکی کوچز پاکستان آ رہے ہیں، ایسے میں میرا رول بڑا اہم ہو جاتا ہے۔
    قومی کرکٹرز کی فٹنس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ فٹنس پرکبھی توجہ نہیں دی گئی، دنیا کے پلیئرزکی فٹنس دیکھیں، ہمیں فٹنس پرکام کرنا ہے، فٹنس کیمپ کی وجہ سے فٹنس کیسے خراب ہو سکتی ہے، غیر ملکی کوچز ٹیم کے ساتھ رہیں گے، ہم کوچز سے ٹیموں سے ہٹ کر بھی کام لیں گے۔

  • پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے نیدرلینڈ کی سفیر ہینی ڈی وریس کی  ملاقات

    پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے نیدرلینڈ کی سفیر ہینی ڈی وریس کی ملاقات

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے نیدرلینڈ کی سفیر ہینی ڈی وریس نے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر محسن نقوی نے نیدرلینڈ کی سفیر کا خیرمقدم کیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، کرکٹ اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نیدرلینڈ کی سفیر نے لاہور میں کھیلے گئے پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی میچ اور اسٹیڈیم کے انتظامات کے بارے میں اپنے تاثرات بتائے۔نیدرلینڈ کی سفیر نے شاندار انتظامات پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ دیکھا اور بہت انجوائے کیا۔انہوں نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کا نظم و ضبط دیکھ کر خوشی ہوئی،شائقین کرکٹ کا جوش و خروش دیدنی تھا۔اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ کے کھیل سے پاکستانی قوم خصوصی لگاؤ رکھتی ہے، کرکٹ دلوں کو جوڑنے والا کھیل ہے۔

  • لاہور ،وزیر داخلہ محسن نقوی کانادرا سینٹر  دورہ ، شہریوں کے شکایات اور سٹاف کی کمی کا نوٹس

    لاہور ،وزیر داخلہ محسن نقوی کانادرا سینٹر دورہ ، شہریوں کے شکایات اور سٹاف کی کمی کا نوٹس

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور شملہ پہاڑی میں نادرا سینٹر کا دورہ کیا جبکہ شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیے۔ اتوار کے روز وفاقی وزیر داخلہ نے لاہور میں شملہ پہاڑی کے نادرا سینٹر کا دورہ کیا، محسن نقوی کی آمد پر نادرا سینٹر میں شدید رش نظر آیا جبکہ شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیے .وزیرداخلہ محسن نقوی نے سینٹر میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل بھی دریافت کیے۔محسن نقوی نے شہریوں کی شکایات پر اسٹاف کی کمی کا نوٹس لے لیا اور نادرا سینٹر شملہ پہاڑی کو بہت جلد مثالی سینیٹر بنانے کی یقین دہانی کرائی۔
    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی شکایات کا جلد ازالہ کیا جائے گا، میں نے سینٹر کا وزٹ کرکے تمام حالات کار کا خود جائزہ لیا ہے، شہریوں کی شکایات، تاخیر اور انتظار کی زحمت کو جلد ختم کر دیں گے، آپ کے مسائل حل کرنا کوئی احسان نہیں، یہ آپ کا حق اور ہماری ذمہ داری ہے۔دریں اثنا محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے بزرگ شہری نے کہا کہ آپ آگئے ہیں ہمارے مسئلے حل ہو جائیں گے، آپ کا بہت نام ہے، یقین ہے کہ نادرا سینٹر کو بھی آپ ہی بہتر بنائیں گے۔

  • لاہور کے صحافیوں کو رہائشی سکیم فیز  پر کام شروع ہو گیا ،عظمی بخاری

    لاہور کے صحافیوں کو رہائشی سکیم فیز پر کام شروع ہو گیا ،عظمی بخاری

    صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کا اسلام آباد میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صحافیوں کی رہائشی سکیم فیز ٹوپرکام ہورہاہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خود اعلان کریں گی ۔میڈیا ٹاؤن فیز 2 جلد پائے تکمیل کو پہنچے گا۔میٹرو بس کو میڈیا ٹاؤن تک لے کے جا رہے ہیں۔میری جماعت میڈیا فرینڈلی جماعت ہے،ہر حکومت نے میڈیا پہ پابندی لگائی لیکن ہماری پارٹی میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔حکومت صحافیوں کی بھرپور مدد کرے گی۔عظمی بخاری کاکہنا تھا کہ میں کبھی میڈیا کو کوئی خبر روکنے کے لیے نہیں کہوں گی۔آٰج میڈیا میں غلط خبریں چلائی جاتی ہیں۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز 12 گھنٹے کام کرتی ہیں اگر کوئی حکومت کام کرتی نظر ارہی ہے تو وہ پنجاب حکومت ہے۔پنجاب میں وزیراعلی مریم نواز کی قیادت میں ترقی کے کام تیزی سے جاری ہیں۔
    عظمی بخاری کاکہنا تھا کہ میں چیلنج کرتی ہوں کہ خیبر پختونخواہ کی حکومت کوئی اپنا دس سال میں ایک بڑا منصوبہ بتائے۔ خیبر پختونخواہ کی عوام کا حق ہے کہ ان کو بھی ترقیاتی منصوبے ملیں۔9 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوگا۔صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کاکہنا تھا کہ 64 لاکھ خاندانوں کو راشن کی فراہمی ہو یا ائیر ایمبولینس کا آغاز پنجاب حکومت کا خاصا ہے۔مریم نواز کی حکومت کا کوئی منصوبہ فائل میں نہیں ہے ہر کام گراونڈ پر ہورہا ہے۔سرگودھا میں دل کے امراض کا اسپتال پر تیزی سے وزیر اعلی کے حک پر کام ہورہا ہے۔دستک پروگرام پر وزیر اعلی تیزی سے کام کا آغاز کررہی ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کاکہنا ہے کہ ایک سیاسی جماعت جب باہر نکلتی ہے پولیس والوں کے سر کھولے جاتے ہیں۔2012 سے 2024 تک انکا وتیرہ رہا ہے کہ نقصان ہی کرنا ہے۔سیاسی جماعتوں پر پابندی نہیں دہشت گردوں پر ضرور پابندی ہوگی۔

  • آخری ٹی ٹوئنٹی:  پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دیکر سیریز برابر کر دی

    آخری ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دیکر سیریز برابر کر دی

    لاہور: پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے دی،پاکستان کی جیت سے پانچ میچز کی سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان کی جانب سے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور زمان خان کی جگہ شاہین آفریدی کو کھلایا گیاہے،سیریز میں کیوی ٹیم کو 1-2 سے برتری حاصل ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

    پاکستان نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پر 178 رنز بنائے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم آخری اوور میں 169 رنز پر آؤٹ ہوگئی،پاکستان کی جانب سے بابراعظم نے 69 رنز کی اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 2 چھکے 6 چوکے شامل تھے، فخرزمان نے 43 اور عثمان خان نے 31 رنز بنائے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سیفرٹ 52 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ مائیکل بریسویل 23 ، جیمز نیشم 16 اور مارک چیپمین نے 12 رنز بنائے، ذاکارے فوکس صفر پر آؤٹ ہوئے۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے4 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا، اسامہ میر نے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ شاداب خان اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے پلیئر بن گئے ہیں۔

    کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور اعزاز حاصل کرلیا،بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے پلیئر بن گئے ہیں بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کو پیچھے چھوڑا، پال اسٹرلنگ نے 136 اننگز میں 407 چوکے لگائے تھے جب کہ بابراعظم نے آج نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں اپنی107 ویں اننگز میں پانچواں چوکا لگا کر اسٹرلنگ کو پیچھے چھوڑا۔

    پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، عثمان خان (وکٹ کیپر)، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد عامر

    نیوزی لینڈ: مائیکل بریسویل (کپتان)، ٹام بلنڈل، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، زیک فولکس، کول میک کونچی، جیمز نیشم، ول اوورکے، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، ایش سودھی

    ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی لاہور پہنچ گئی ہے، جس کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رونمائی کی گئی ورلڈ کپ کی ٹرافی کو آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچویں میچ کے دوران بھی نمائش کیلئے رکھا گیا، ٹرافی 25 اپریل کو اسلام آباد پہنچی تھی اسلام آباد اور ایبٹ آباد میں بھی ٹرافی کی نمائش کی گئی، ورلڈ کپ ٹرافی ٹور نیویارک امریکہ سے شروع ہوا، ٹرافی ویسٹ انڈیزسے پاکستان پہنچی،تین روزہ دورے کے بعد آج رات ٹرافی واپس روانہ کی جائے گی، ورلڈ کپ ٹرافی کو دنیا کے 15 ممالک میں وزٹ کرایا جائے گا-

  • لاہور ائیرپورٹ پر تھائی لینڈ سے غیرقانونی طورپر درآمد کردہ نایاب کچھوے  برآمد

    لاہور ائیرپورٹ پر تھائی لینڈ سے غیرقانونی طورپر درآمد کردہ نایاب کچھوے برآمد

    لاہور: محکمہ وائلڈلائف پنجاب نے لاہور ائیرپورٹ پر تھائی لینڈ سے غیرقانونی طورپر درآمد کردہ نایاب کچھوے پکڑلیے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کے حکام کے مطابق کچھوے مختلف سامان کے 15کارٹنز کی ڈبل پیکنگ میں چھپاکرپاکستان لائے گئے،محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کو 200 کچھوے تھائی لینڈ سے پاکستان لانے کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی، سامان کارگو ایریا میں آنے پر وائلڈ لائف حکام نے کسٹم حکام کو نایاب کچھوے غیرقانونی درآمد کرنے کی اطلاع دی جس پر کارروائی کی گئی، کچھوؤں کو 100 کی پیکنگ بناکر علیحدہ علیحدہ چھپایا گیا تھا۔

    دوسری جانب کسٹمز پنجاب نے لاہور میں سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 7 کنٹینرز سے قیمتی اشیاءبرآمد کرلیں، کلکٹر اپزیمنٹ ویسٹ زہرہ حیدر نے کارروائی کرکے ٹائر سکریپ کی آڑ میں ہونے والی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی،سمگلنگ ٹائر سکریپ کی آڑ میں کی گئی، 7 کنٹینرز سے الیکٹرونکس، کپڑے اور قیمتی اشیا برآمد ہوئی ہیں۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رونمائی

    کلکٹر اپزیمنٹ ویسٹ کے مطابق کنٹینرز سے قیمتی موبائل فونز، لیپ ٹاپس، لگژری گاڑی کے ٹائرز، سگریٹس اور دیگر اشیاءبرآمد ہوئی ہیں،زہرہ حیدر کے مطابق سمگلنگ کی ایف آئی آر درج کرکے کنٹینرز ضبط کرلئے گئے ہیں۔

    خواتین ڈاکٹرز سے علاج کروانے والے مریضوں کی شرح اموات کم ہوتی ہے: …

    بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا

  • آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رونمائی

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رونمائی

    لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رونمائی کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی ٹرافی ٹور پر اس وقت لاہور میں ہے،لاہور سے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی نے اسلام آباد اور ایبٹ آباد کا ٹور کیا تھا، پاکستان اور نیوزی لینڈ میچ کے دوران ٹرافی کو قذافی اسٹیڈیم میں بھی رکھا جائے گا،اسلام آباد کے تفریح مقامات پر ٹرافی کے ساتھ فینزنے تصاویر اور سلیفیاں بھی بناکر ان لمحات کو یادگار بنایا۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 یکم جون سے شروع ہوگا، امریکا اور ویسٹ انڈیز ایونٹ کے مشترکہ میزبان ہیں۔

  • وزیر اعلیٰ مریم نواز کاتیز برستی بارش میں ہسپتال کادورہ

    وزیر اعلیٰ مریم نواز کاتیز برستی بارش میں ہسپتال کادورہ

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تیز برستی بارش میں ساملی سید محمد حسین گورنمنٹ ٹی بی سینیٹوریم ہسپتال کادورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مری، گلیات سمیت پورے ایریا میں مربوط ہیلتھ سسٹم قائم کرنے کا حکم دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پہاڑی علاقوں میں ایمرجنسی کی صورت مریضوں کی منتقلی کے لئے ہیلی پیڈ اور ایئر سٹریپ بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مدر اینڈ چائلڈ بلاک فوری طور پرفنکشنل کرنے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز، سٹاف کی تعیناتی اور ان کی رہائشوں کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ساملی ہسپتال میں جنرل وارڈز قائم کرنے کا حکم دیا اور جدید ترین کارڈیک بلاک قائم کرنے کی ہدایت کی۔ سید محمد حسین گورنمنٹ ٹی بی سینیٹوریم ہسپتال میں کینسر کے علاج کے لئے انکالوجی یونٹ بھی بنے گا۔ میڈیسن، سرجرجی، یورلوجی، آرتھو، آئی، ای این ٹی وارڈز بنیں گے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے مری میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور ساملی ہسپتال میں مریضوں کی منتقلی کے لئے ٹرانسپورٹ فوری طور چلانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے او پی ڈی، وارڈ اور دیگر شعبوں کا جائزہ لیا اور او پی ڈی میں لیڈی ڈاکٹر سے ہسپتال اور مریضوں کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے او پی ڈی میں موجوو خاتون کے بھائی کے فوری علاج کے لئے اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ مریض کی منتقلی کے لئے میرے ہیلی کاپٹر بھی چاہیے تو حاضر ہے۔وزیر اعلیٰ مریم شریف ٹی بی وارڈبھی گئیں اور ہر مریض کے پاس جا کر تیمارداری کی۔ وزیر اعلیٰ نے مریضوں سے علاج کے بارے میں دریافت کیا، جلد صحت یابی کے لئے دعائیں دیں۔،ٹی بی کے مریض راجا اسرار کی وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بیٹی حال پوچھنے آئی ہے، میں بہت خوش ہوں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مریض راجا اسرار کے بیٹے کو نصیحت کی کہ ماں باپ بہت بڑے سہارے ہوتے ہیں، خدمت میں کسر نہ رہنے دیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مریضوں سے ادویات کی مفت فراہمی اور علاج کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سید محمد حسین گورنمنٹ ٹی بی سینیٹوریم ہسپتال کے انتظامات اور علاج پر اطمینان اظہار کیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے ساملی سینیٹوریم ہسپتال سٹور روم کا بھی معائنہ کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو ساملی ہسپتال کمیٹی روم میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ایم این اے اسامہ راجااشفاق سرور، ایم پی اے بلال یامین ستی،چیف سیکرٹری زاہد اختر، کمشنر عامر خٹک، اے بی سی آر، اسسٹنٹ کمشنر، سی ای او ہیلتھ، ایم ایس اور دیگر حکام بھی موجود تھے

    وزیر اعلی مریم نواز کا صوبے بھر میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی،ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
    وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور سمیت صوبے بھر میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم دیا ہے۔ 29 اپریل تک صوبے میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی پر پیشگی اقدامات کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نکاسی آب کے لئے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ایم ڈی واسا کو متحرک رہنے کا حکم دیا اور متعلقہ آفیسرز کو تمام شفٹ فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ انتظامیہ اور واسا متحرک رہیں، نکاسی آب کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیجائیں۔لاہور اور دیگر شہروں میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔شہریوں کی مدد کیلئے ٹریفک وارڈن فیلڈ میں فعال انداز میں فرائض سرانجام دیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریسکیو سروسز کے اداروں کو فوری حفاظتی اقدامات اور دیہی علاقوں میں مال مویشیوں کی حفاظت کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں سے عوام کی بروقت محفوظ مقامات پر منتقلی کے اقدامات کویقینی بنائی جائے۔ نشیبی علاقوں کے عوام کو صورتحال سے پیشگی خبردار کیا جائے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ میڈیا، سوشل میڈیا اور موبائل الرٹس سروس سے مدد لی جائے

    مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

    اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون،محترمہ عملی کام بھی کریں، بیرسٹر سیف

    مریم کی پولیس وردی پر تنقید کرنیوالوں نےبرقعے کی آڑ میں دھندہ چلایا ،عظمیٰ بخاری

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    پولیس وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مقدمہ کی درخواست

    میں تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی بیٹی تھی مگر مجھے بھی خود کو ثابت کرنا پڑا،مریم نواز