Baaghi TV

Category: لاہور

  • مولانا صاحب کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوا ان کیساتھ دھوکہ ہوا،علی امین گنڈا پور

    مولانا صاحب کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوا ان کیساتھ دھوکہ ہوا،علی امین گنڈا پور

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا صاحب کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوا ان کیساتھ دھوکہ ہوا ہے۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کاکہنا تھا کہ اچھی بات ہے مولانا فضل الرحمان سچ بول رہے ہیں، وہ ہمیشہ حکومت کا حصہ رہے ہیں، میں کہتا ہوں‌کھل کر آئیں، کہتے تھے عمران خان کی حکومت میں نے گرائی پھر کہتے باجوہ صاحب نے گرائی، بہتر یہ ہے کہ کلمہ حق کی طرف آئیں، ہم آپکو ویلکم کرتے ہیں، میں نے مولانا فضل الرحمان کو ہرایا ہے، میں حلقہ کھولنے کو تیار ہوں، مولانا کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوا، دھوکہ ہوا ہے، مینڈیٹ چوری ہونے اور دھوکے میں فرق ہے، مولانا فضل الرحمان ہمیں سپورٹ کرتے ہیں تو شکریہ ادا کرتے ہیں اور مولانا صاحب اگر سمجھتے ہیں کہ مینڈیٹ چوری ہوا ہے تو میں حاضر ہوں،

    علی امین گنڈا پوا کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم کو پتا ہے مینڈیٹ چوری ہوا ہے، چوری ہونے اور دھوکے میں فرق ہے،کچھ لوگوں کےساتھ ڈیل کی گئی، ان کو فارم 47 کےذریعےجتوایا گیا اور اگر آپ کو نہیں جتوایا گیا تو ان سے پوچھ لیں عمران خان نے بات چیت کا ٹاسک دیا ہے، کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی، کوئی بات چیت کسی سےچھپ کر نہیں ہوگی، عمران خان نے نہ کبھی ڈیل کی ہے اور نہ ڈیل کےحق میں ہیں، یہ نہ سوچیں کہ وہ کرسی کےلیے ڈیل کریں گے۔

    چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

    قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو مختص پروٹوکول واپس کردیا

    ہمیں ہندوکمیونٹی کی آپ سے زیادہ فکر ہے،چیف جسٹس کا رکن قومی اسمبلی رمیش کمار سے مکالمہ

    سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • مزدور کو جائز حق نہیں ملے گا تو ملک ترقی نہیں کر سکتا ،وزیراعظم

    مزدور کو جائز حق نہیں ملے گا تو ملک ترقی نہیں کر سکتا ،وزیراعظم

    لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی کو تنگ بنایا ہوا ہے، تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے لیکن یہ مہنگائی کا متبادل نہیں ہے، ہم شہ خرچیوں کو کم کرنے اور مزدور کی تنخواہ میں اضافے کی کوشش کریں گے۔

    باغی ٹی وی :لاہور میں یوم مزدور کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی کو تنگ بنایا ہوا ہے، تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے لیکن یہ مہنگائی کا متبادل نہیں ہے، روز کے اخراجات مزدور بڑی مشکل سے برداشت کرتا ہے، بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت ہیں اور زندگی غریب آدمی پر تنگ ہے، نبی کریم کی تعلیمات کا تقاضا ہے کہ امیر غریب کے فرق کو کم کیا جائے اور مزدور کی اجرت پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ میرے والد مرحوم بھی ایک مزدور تھے، میرے والد پاکستان بننے سے پہلے لاہور آئے اور 6 بھائیوں کے ساتھ لاہور کی فیکٹری میں مزدوری کرتے تھے، میرے والد نے لاہور میں کالج میں داخلہ لیا اور شام میں مزدوری کرتے تھے،ہمیں مزدور کی عظمت کا پورا احساس ہے، مزدور کو جائز حق نہیں ملے گا تو ملک ترقی نہیں کر سکتا، شہ خرچیوں میں کمی لانے کی کوشش کریں گے اور مزدور کی تنخواہ میں اضافے کی کوشش کریں گے۔

    قانون کے تحت وزیراعظم نے اپنے تمام اختیارات چھوڑے ہیں،وزیر قانون

    وزیراعظم نے کہا کہ آج سفارش کا سکہ رائج الوقت ہے، کھربوں روپے کرپشن کی نذر ہو رہے ہیں، ڈوب رہے ہیں، انہیں واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں، کرپشن کا خاتمہ ہونے والا ہے، یہ ملک امیر کا بھی ہے، غریب کا بھی ہے، یتیم کا بھی ہے اور بیوہ کا بھی ہےسرمایہ کار اور محنت کش ایک ہی گاڑی کے پہیے ہیں، ہر فیکٹری میں ایک پہیہ سرمایہ کار ہے اور ایک محنت کش ہے، سرمایہ کاروں، تاجروں، کاروباری افراد کی دولت پر مزدوروں کا بھی حق ہے، کاروباری حضرات خاندان کے علاوہ محنت کش کے بچوں کی تعلیم، علاج کیلئے منصوبے بنائیں، ایسے منصوبے بنائیں کہ مزدور کا بچہ انجینئر اور ڈاکٹر بنے۔

    سابق انگلش کپتان کی ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں سے متعلق …

    وزیراعظم کا کہنا تھا ملک کے معاشی حالات چیلنجنگ ہیں، سعودی وزرا سے تسلی بخش ملاقاتیں ہوئی ہیں، چند دنوں میں سعودی کاروباری حضرات پاکستان آنے والے ہیں، حکومت ملکی معیشت کو بہتر کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔

  • فیلڈ اسپتال کا افتتاح ،نوازشریف اور میرے ایک خواب کی تکمیل ہوگئی،مریم نواز

    فیلڈ اسپتال کا افتتاح ،نوازشریف اور میرے ایک خواب کی تکمیل ہوگئی،مریم نواز

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیلڈ اسپتال کا افتتاح کردیا۔

    باغی ٹی وی : تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہ آج میں اللہ پاک کا شکر ادا کرتی ہوں کہ 6 ہفتے کی قلیل مدت میں نواز شریف اور میں نے جو خواب دیکھا پورا ہوا، 6 ہفتےکی قلیل مدت میں نوازشریف اور میرے ایک خواب کی تکمیل ہوگئی، لوگوں کے گھروں کی دہلیز تک صحت کی سہولت پہنچانے کا خواب پورا کردیا فیلڈ اسپتال میں تمام سہولیات موجود ہیں جو ایک کلینک میں ہوتی ہیں، 32 فیلڈ اسپتال آج سے پورے پنجاب میں پھیل جائیں گے، فیلڈ اسپتال وہاں سہولت فراہم کریں گے جہاں کوئی اسپتال نہیں اور فیلڈ اسپتال دیہی علاقوں میں پہنچیں گے جو گاؤں کے لوگوں کو صحت کی سہولت فراہم کریں گے۔مریم نواز نے کہا کہ فیلڈ اسپتال میں الٹرا ساؤنڈ، ڈائیگنوسٹک اور ای سی جی کی سہولت ہے، اسپتال سے 130 ادویات موقع پر مفت ملیں گی، اس کے علاوہ ایکسرے اور ریڈیالوجی، زچہ بچہ، مائنر سرجری، او پی ڈی اور حفاظتی ٹیکوں کی سہولت موجود ہے، اسپتال میں لیڈی ہیلتھ ورکرز موجود ہوں گی، پہلے فیلڈ اسپتال کے ساتھ بہاولپور جارہی ہوں، میں دیکھنا چاہتی ہوں کہ فیلڈ اسپتال سے کیسی سہولت مل رہی ہے، پہلے کنٹینر کس طرح استعمال ہوتے تھے کہنے کی ضرورت نہیں، پہلے جلاؤ گھیراؤ، بل پھاڑ دو کیلئے کنٹینر کا استعمال ہوتا تھا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیکرٹری ہیلتھ علی جان اور صوبائی وزراء نے 24 گھنٹے کام کر کے اس پروجیکٹ کو مکمل کیا ،یہ فیلڈ ہسپتال میں وہ تمام سہولیات موجود ہیں جو ایک کلینک میں ہوتی ہیں ، آج یہ تمام فیلڈ ہسپتال پورے پنجاب میں پھیل جائیں گے، گاؤں میں پہنچ کر اعلان ہو گا کہ ہسپتال موجود ہے اور گاؤں کے تمام لوگ اس سے علاج کروا سکتے ہیں،میرے اوپر الزام لگتا ہے،،میں ٹی وی دیکھتی ہوں، ہنستی بھی ہوں، ٹک ٹاک بن رہی ہیں اور سوشل میڈیا کوریج ہورہی ہے، میں بھی چاہتی ہوں کہ آپ اے سی والے کمروں سے نکلیں کوئی کام کریں تاکہ آپ کی بھی ٹک ٹاک بنے۔کوئی ویڈیو بنے، آپکی بھی کوریج ہو، خدمت کے لئے باہر تو نکلیں، دن رات خدمت کرنی پڑتی ہے، جب میں عوام کے لئے کوئی کام کرتی ہوں‌تو عوام کو پتہ ہونا چاہئے کہ جس کو کرسی پر بٹھایا وہ چوبیس گھنٹے خدمت کے لئے حاضر ہے، گھر میں بیٹھ کر ایک ٹویٹ کر دینا بہت آسان ہے،آندھی، طوفان، دھوپ ، چھاؤں میں عوام کے لئے نکلنا پڑتا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ دو سو کلینک گھر کے دروازے پر جا کر علاج معالجہ کریں گے، ہم مفت ادویات کا سلسلہ بھی شروع ہو رہے ہیں، گھروں تک پہنچائیں گے

    نواز شریف کسان کارڈ کے اجراء سے کسانوں کو سہولت ہوگی: مریم نواز شریف
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مختلف اضلاع کے ارکان اسمبلی کی ملاقات کی-ارکان اسمبلی نے حالیہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو مبارکباد پیش کی-ارکان اسمبلی نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی عوام دوست پالیسیوں پر عوام کے اعتماد کامنہ بولتا ثبوت ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دو ماہ کے قلیل عرصے میں قابل قدر عوامی فلاحی منصوبے شروع کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو مریم نواز سے بہت امیدیں ہیں، آپ ہماری توقعات سے زیادہ کام کر رہی ہیں – وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف عوام سے کئے وعدوں کو پوراکررہی ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف مریم نے کہا کہ لاہور کے 50علاقوں میں فری وائی فائی سروس کا آغاز کر دیا، دیگر شہروں میں بھی جلد کریں گے۔ اپنی چھت…… اپنا گھر پراجیکٹ کیلئے چھ شہروں میں 519 کنال سٹیٹ لینڈ کی نشان دہی کی جا چکی ہے۔عوام کو سستے آٹا اور روٹی فراہم کررہے ہیں – وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کاشتکاروں کی فلاح سب سے زیادہ عزیز ہے، ریلیف دینے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔ 8ہزار کھالوں کو پختہ کرنے کے پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔کسانوں کے لئے400_ارب روپے کا پیکج لارہے ہیں۔نواز شریف کسان کارڈ کے اجراء سے کسانوں کو سہولت ہوگی۔ ملاقات کرنے والوں میں ممبر قومی اسمبلی ریاض الحق جج، اراکین پنجاب اسمبلی اختر علی خان، قیصر اقبال سندھو، محمد نوازشامل تھے جبکہ سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، مشیر ذیشان ملک اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-

    وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز سے گورنر خیبر پختونخواہ حاجی غلام علی کی ملاقات
    وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے گورنر خیبر پختونخواہ حاجی غلام علی کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہِ خیال کیا گیا،دونوں صوبوں کے مابین تعاون میں مزید اضافے اور مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی، گورنر حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کی عوام کی خدمت کی لگن قابلِ تحسین ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ انشاءاللّٰہ پنجاب دیگر صوبوں کے لیے بڑے بھائی کا کردار کرتا رہے گا۔ دیگر اکائیوں سے مل کر پاکستان کو مشکلات کے بھنور سے نکالیں گے۔ سینٹر پرویز رشید، سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

    اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون،محترمہ عملی کام بھی کریں، بیرسٹر سیف

    مریم کی پولیس وردی پر تنقید کرنیوالوں نےبرقعے کی آڑ میں دھندہ چلایا ،عظمیٰ بخاری

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    پولیس وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مقدمہ کی درخواست

  • بھارت کے چیمپئنز ٹرافی میں نہ آنے کی کوئی وجہ نہیں ہے،چئیرمین پی سی بی

    بھارت کے چیمپئنز ٹرافی میں نہ آنے کی کوئی وجہ نہیں ہے،چئیرمین پی سی بی

    لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی ہوگی اور پاکستان میں ہی ہوگی، ہماری تیاریاں جاری ہیں-

    باغی ٹی وی : کراچی میں قائم حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر اور متصل اوول کرکٹ گراؤنڈ کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارت کے چیمپئنز ٹرافی میں نہ آنے کی کوئی وجہ نہیں ہے، نہ ہی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں نہ ہونےکی کوئی وجہ ہے، ہائبرڈ ماڈل کی کوئی بات نہیں ہے، ہم نے شیڈول بھیج دیا ہے تمام ٹیمیں پاکستان آئیں گی، بھارت پروپیگنڈا کر رہا ہے تو آپ لوگ بھی کریں۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پوری آٹھ کی آٹھ ٹیمیں پاکستان آئیں گی، نیشنل اسٹیڈیم میں کام چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل کرنا ہے، دن رات یہیں بیٹھ جائیں گے، اسٹیڈیم کے ترقیاتی کام کے لیے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ رکھے ہیں، کل صبح انگلینڈ سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ویمن ٹیم جیتا جتایا میچ ہار گئی ، شکست کا دکھ ہے، ویمن ٹیم پر ہمیں ابھی بہت کام کرنا ہے، ویمن ٹیم کے لیے بھی غیر ملکی کوچ تلاش کیا جارہا ہے، خواتین کرکٹرز کے لیے بھی ویسے ہی اقدامات ہوں گے جیسے مینز کے لیے ہوئے،کرکٹ کا پیسہ کرکٹ پر لگےگا، یہ بینکوں میں نہیں رکھا جائےگا، ایف آئی والا معاملہ اتنا بڑا نہیں، وہ ادارہ بھی میرے ماتحت ہے، جو ہوگا اندرونی طور پر حل کریں گے۔

  • بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر تبادلے

    بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر تبادلے

    لاہور: حکومت پنجاب نے 49 انتظامی افسران کے تبادلے کردئیے جن میں 7 لاہور کے کمشنر سمیت 7 ڈپٹی کمشنر اور دو انتظامی سیکریٹریز بھی شامل ہیں۔

    باغی ٹی وی : پنجاب حکومت کی جانب سے چئیر مین پنجاب سروس کمیشن، کمشنر لاہور، دو انتظامی سیکریٹریز، 7 ڈپٹی کمشنر سمیت مجموعی طور پر 49 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے گئے،جن میں اسسٹنٹ کمشنز ، ڈپٹی سیکریٹریز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، ڈائریکٹر اور سب رجسٹرار بھی شامل ہیں جبکہ ان میں سے 11افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ریگولر بنیادوں پر گریڈ 18 میں ترقی بھی دی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹینیٹ جنرل ( ریٹائرڈ) محمد عبدا لعزیز کو تین سال کیلئے کنٹریکٹ پر چئیرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن تعینات کیا گیا ہے جبکہ محمد تنویر جبار کو چیف ایگزیکٹیو آفیسر، فیڈمک کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا، کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کو تبدیل کر کے اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدا یت اور انہیں پنجاب سے ریلیز کر دیا گیا ہے جبکہ سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن زید بن مقصود کو تبدیل کر کے کمشنر لاہور ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔

    سیکریٹری محکمہ ٹورازم پنجاب راجہ جہانگیرانور کو تبدیل کر کے سیکرٹری محکمہ ماحولیا ت تعینات کیا گیا جبکہ اُن کے پاس سیکریٹری سیاحت کا اضافی چارج بھی ہوگا، ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) شعیب علی کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا یا جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری
    وزیرر اعلی سیکرٹریٹ کیپٹن (ر) اورنگز یب حیدر خان کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر سرگودھا لگا دیا گیا ہے۔

    اسی طرح ڈپٹی کمشنر بھکر ڈاکٹر نور محمد اعوان کو تبدیل کر کے او ایس ڈی جبکہ ڈپٹی سیکرٹری وزیراعلی سیکرٹریٹ علی اکبر کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر بھکر، چیف آف سیکشن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ مس صائمہ علی کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر ساہیوال تعینات کیا گیا ہے۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراعتزاز اسلم مارتھ سے ڈپٹی کمشنر ساہیوال کے عہدہ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کو تبدیل کر کے او ایس ڈی اور ایڈیشنل سیکرٹری گورنر سیکریٹریٹ کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر جہلم بنادیا گیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر لیہ خالد پرویز کو تبدیل کر کے او ایس ڈی جبکہ وزیر اعلی آفس میں تقرری کی منتظر امیرہ بیدار کو ڈپٹی کمشنر لیہ، ڈپٹی کمشنر میانوالی سجاد احمد خان کو تبدیل کر کے او ایس ڈی اور ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں تقرری کے منتظر خالد پرویز گورائیہ کو ڈپٹی کمشنر میانوالی تعینات کیا گیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ محمد ذیشان حنیف کو تبدیل کر کے او ایس ڈی اور ایڈیشنل سیکرٹری (کوآرڈینیشن ) چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری وزیراعلی آفس محمد عمر شیر کوایڈیشنل سیکریٹری (کوآرڈینیشن ) چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔

    لائبہ اسلم ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کو گریڈ 18میں ترقی دے کر تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری خزانہ، وقاص صفدر سکندری اسسٹنٹ کمشنر گوجرانو الہ سٹی کو گریڈ18میں ترقی دے کر اسٹاف آفیسربرائے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب، قندیل فاطمہ اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی کینٹ کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر تبدیل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) رحیم یار خان، شبیراحمد اسسٹنٹ کمشنر خانپور کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری خوراک، محمد عثمان اکرم سب رجسٹرار گلبرگ ٹاؤن لاہور کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری جنگلات، رمیزظفر اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں کو گریڈ 18 میں تر قی دے کر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) لیہ تعینات کیا گیا ہے۔

    محمد رضوان الحق اسسٹنٹ کمشنر قصور کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ڈپٹی سیکریٹری ہایئر ایجوکیشن ،نیاز احمد اسسٹنٹ کمشنر شور کوٹ کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ڈائریکٹر (ایڈمن) پی ایچ اے ساہیوال، احمد سلیم اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور کو گر یڈ‌18میں ترقی دے کر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ ) فیصل آباد، اورغلام سرور اسسٹنٹ کمشنر سیا لکوٹ کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسو رس پنجاب تعینات كر دیا ہے۔

    اس کے علاوہ ڈی آئی جی سیکورٹی ڈوویژن کامران عادل کو تبدیل کر کے سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد جبکہ ایس ایس پی آپریشن حسن جاوید بھٹہ سے سٹی پولیس آفیسر کے عہدہ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔

  • پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

    پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

    لاہور: محکمہ موسمیات نے پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی: ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج بھی طوفانی بارشیں ہوں گی، مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاﺅالدین، گوجرانولہ، گجرات میں بارشیں ہوں گی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کا امکان ہے، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں بارشیں ہوںگی۔ترجمان کے مطابق بیشتر اضلاع میں بارش کےساتھ ژالہ باری بھی ہوگی، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر انتظامیہ چوبیس گھنٹے الرٹ ہے، کل سے بارشوں کا سلسلہ ختم ہوجائیگا اور موسم خشک رہے گا۔

  • جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن لاہور کے دورے پر ہے،

    جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن لاہور کے دورے پر ہے،

    جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے ۔ ترجمان جے یو آئی حافظ غضنفر عزیز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے،مولانا فضل الرحمان کل ایوان اقبال لاہور میں قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کریں گے،قومی فلسطین کانفرنس سے دیگر مذہبی جماعتوں کے قائدین بھی خطاب کریں گے،کانفرنس سے خطاب کے بعد کل شام مولانا فضل الرحمن لاہور سے کراچی روانہ ہوں گے،جہاں 2 مئی کو کراچی میں "سندھ عوامی اسمبلی” سے خطاب کریں گے۔

  • کاشتکار کے لئے پنجاب کے سارے وسائل حاضر ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

    کاشتکار کے لئے پنجاب کے سارے وسائل حاضر ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا6 واں اجلاس ہوا

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں شادی کی تقریب میں ون ڈش پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دے دیا،کابینہ نے کینسر کے مریضوں کے لئے مفت ادویات کی فراہمی بحال کرنے کی منظوری دے دی،پنجاب میں مفت کینسر ادویات پراجیکٹ میں مزید مریض شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا،محمد نوازشریف کسان کارڈ کے اجراء کی اصولی منظوری دے دی گئی،گندم کے چھوٹے کاشتکار کو ڈائریکٹ کیش سبسڈی دینے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ کاشتکار کے لئے پنجاب کے سارے وسائل حاضر ہیں۔آڑھتی اور دیگرمڈل مین کو کسان کے استحصال کی اجازت نہیں دے سکتے۔میری نیت ہے اللہ کی مخلوق کیلئے روٹی سستی ہو۔
    فری ا دویات کی گھروں میں فراہمی کا پروگرام مئی میں شروع کر دیا جائے گا۔مریم نواز
    پنجاب میں فراہمی اور نکاسی آب کے منصوبے لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی اجازت سے مشروط کرنے پر اتفاق کیا گیا،سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کو نواز شریف آئی ٹی سٹی کے قیام کے لئے 10ارب سیڈ منی دینے پر اتفاق کیا گیا،چینی کمپنیوں کو نواز شریف آئی ٹی سٹی لاہور میں کیمپس قائم کرنے پر قائل کرنے پر سی ای او سی بی ڈی کو خراج تحسین پیش کیا گیا،ریاض سے سعودی اکیڈمی بھی نواز شریف آئی ٹی سٹی میں کیمپس کھولنے کے لئے تیار ہے،آئی ٹی سٹی میں 10 ٹاور بنیں گے،فوری طور پر ٹوئین ٹاور بنائے جائیں گے۔ مئی میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کی لانچنگ کی جائے گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چیف سیکرٹری کو مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے قابل پروفیشنل لوگوں کا ایک پول بنانے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ فری ا دویات کی گھروں میں فراہمی کا پروگرام مئی میں شروع کر دیا جائے گا۔

    پنجاب میں دفعہ 144کے نفاذ کے اختیارات ڈپٹی کمشنر کو تفویض کرنے کی منظوری دی گئی، عوامی نمائندوں کے انتخاب تک بلدیاتی اداروں میں اے ڈی سی آر کی جگہ اے ڈی سی کوچارج دینے کی منظوری دی گئی، گاڑی کے لئے پلاٹنم کیٹگری نمبر پلیٹ کی فیس 10لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا،پرسنلائزڈ / وینٹی نمبر پلیٹس کے ڈیزائن کی منظوری کے لئے افسرکی تعیناتی کی منظوری دی گئی،پنجاب کی ہر منسٹری کا پرفارمنس آڈٹ کرنے پر اتفاق کیا گیا،مری کے نواحی گاؤں پرینہ میں لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ افراد کی مالی امداد کیلئے فنڈز کی منظوری،10لاکھ روپے فی گھر ملیں گے ،محکمہ سپیشلائز اینڈ ہیلتھ کیئر میڈیکل ڈیپارٹمنٹ،ٹیچنگ ہسپتالوں اوردیگر فیلڈ آفیسز کیلئے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلزکی کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی،پنجاب میڈیکل اینڈ ہیلتھ انسٹیٹیوشن ایکٹ 2003ء کے تحت گوجرانوالہ میڈیکل کالج کے بورڈ آف مینجمنٹ کی تشکیل دی گئی،پنجاب میڈیکل اینڈ ہیلتھ انسٹیٹیوشن ایکٹ 2003ء کے تحت پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کے بورڈ آف مینجمنٹ کی تشکیل دی گئی،محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے آئی آر ایم این سی ایچ اورنیوٹریشن پروگرام کے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دی گئی،ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن، ڈی جی ایچ ایس پنجاب،لاہورمیں کنٹریکٹ تعیناتی میں توسیع کی منظوری دی گئی،محکمہ توانائی کے ری کنسیلی ایشن سیل کے 14ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دی گئی،کنٹریکٹ میں توسیع کابینہ کی منظوری کے بغیر نہیں ہوگی، ایڈووکیٹ جنرل کوکنٹریکٹ پالیسی میں ترمیم کی ہدایت کر دی گئی،ضلع چکوال کے علاقے چوا سیدن شاہ کے سیمنٹ پلانٹ پراجیکٹ میں 350ملین ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی منظوری دی گئی،3 نئے سیمنٹ پلانٹ قائم کرنے اور چار سیمنٹ پلانٹس کی توسیع کرنے کیلئے این او سی کی اصولی منظوری دی گئی،مہاجر برانچ کینال فتح پور مہرہ ضلع خوشاب سے سوڈا ایش پلانٹ کے لیے پانی کی فراہمی کیلئے براہ راست آؤٹ لٹ کی درخواست کی منظوری دی گئی،آبی ضروریات پوری کرنے کیلئے وزیراعلی پنجاب نے مہاجر برانچ کینال کی ری ماڈلنگ کی ہدایت کی اور کہا کہ پنجاب میں جو انڈسٹری اور سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے اسے روکنا نہیں چاہئے۔

    فیصل آباد میں الائیڈ مور سے سمال انڈسٹریل سٹیٹ روڈ کو کیپٹن ڈاکٹر محمد بلال خلیل شہید روڈ کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری دی گئی،محمد افضل خان کھوکھر کی پنجاب ماڈل بازارمینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر کی حیثیت سے تعیناتی کی منظوری دی گئی،سموگ کے سدباب کے لئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی، پنجاب اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کے سالانہ کیلنڈر کی منظوری دی گئی،تعلیم کا معیار اور رسائی پراجیکٹ کے مجوزہ نتائج کے حوالے سے مذاکرات کی منظوری دی گئی،یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے سرچ کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی،انٹرویو کے لئے کوالیفائی کرنے کے لئے وائس چانسلرزامیدوار کے لئے 75فیصد سے 80 فیصد کرنے کی منظوری دی گئی،سی ای او فیڈمک کی برطرفی اور قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا.

    مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

    اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون،محترمہ عملی کام بھی کریں، بیرسٹر سیف

    مریم کی پولیس وردی پر تنقید کرنیوالوں نےبرقعے کی آڑ میں دھندہ چلایا ،عظمیٰ بخاری

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    پولیس وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مقدمہ کی درخواست

    میں تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی بیٹی تھی مگر مجھے بھی خود کو ثابت کرنا پڑا،مریم نواز

  • مریم نواز کیخلاف پولیس وردی پہننے پر مقدمہ کیس ،جج کا تبادلہ،سماعت نہ ہو سکی

    مریم نواز کیخلاف پولیس وردی پہننے پر مقدمہ کیس ،جج کا تبادلہ،سماعت نہ ہو سکی

    پولیس کی وردی پہننے پر وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر آج پھر سماعت نہ ہو سکی

    فاضل جج کے تبادلے کے باعث درخواست پر سماعت نہیں ہو سکی،عدالت نے کیس کی سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی ،عدالت نے درخواست گزار سے فرنٹ ڈیسک کی رپورٹ طلب کر رکھی ہے،مریم نواز کے خلاف درخواست وقار علی نامی شہری نے دائر کر رکھی ہے،درخواست وکیل آفتاب باجوہ کے توسط سے دائر کی گئی ہے، درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز نے پولیس آفیشل کی وردی پہنی، قانون کے مطابق کوئی بھی شخص ریاستی اداروں کی وردی نہیں پہن سکتا پولیس کو وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف درخواست دی مگر کارروائی نہیں ہوئی، عدالت پولیس کی وردی پہننے پر مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

    واضح رہے  وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ آمدہوئی،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف پولیس یونیفارم میں ملبوس تھیں،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کو آمد پر روایتی پولیس "کین بیٹن” پیش کی گئی ، وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے لیڈی پولیس کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کو لیڈی پولیس کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ کے چاک و چوبند دستوں نے جنرل سلامی پیش کی

    مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

    اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون،محترمہ عملی کام بھی کریں، بیرسٹر سیف

    مریم کی پولیس وردی پر تنقید کرنیوالوں نےبرقعے کی آڑ میں دھندہ چلایا ،عظمیٰ بخاری

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    پولیس وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مقدمہ کی درخواست

    میں تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی بیٹی تھی مگر مجھے بھی خود کو ثابت کرنا پڑا،مریم نواز

  • پنجاب اسمبلی  میں نومنتخب ارکان نے اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھا لیا

    پنجاب اسمبلی میں نومنتخب ارکان نے اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھا لیا

    پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران نومنتخب ارکان نے اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھا لیا-

    باغی ٹی وی :اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا،دوران حلف نومنتخب ارکان کے ایوان میں آنے پر مہمان گیلری میں بیٹھے لوگوں میں نعروں کا مقابلہ ہوا،ن لیگی ارکان کے ایوان میں آنے پر شیر شیر کے نعرے لگائے گئے اور شور شرابا بھی ہوا، پیپلز پارٹی کے نومنتخب رکن ممتاز علی چانگ کی ایوان آمد پر جئے بھٹو، ایک زرداری سب پر بھاری کے نعرے لگائے گئے۔

    حلف اٹھانے والوں میں سعید اکبر نوانی،عدنان افضل چٹھہ شامل ہیں جبکہ ملک ریاض اور چوہدری محمد نواز نے بھی رکنیت کا حلف اٹھا لیا، اس کے علاوہ ممتاز علی چانگ، احمد اقبال چوہدری سمیت دیگر نومنتخب ارکان نے بھی حلف اٹھایا-

    بھارتی وزیر داخلہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے

    بعد ازاں پنجاب اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رانا آفتاب احمد خان نے کہا کہ میرے اوپر 20 مقدمے ہیں کلیم اللہ اور کنول سمیت دیگر لوگوں کو لوٹا گیا، ٹک ٹاک فورس نے چادر اور چار دیواری کی پامالی کی، آئی جی نے وزیر اعلیٰ کو ایسی وردی پہنائی تو پولیس نے ہمارے لوگوں پر تشدد کیا اور لاٹھی چارج بھی کیا اسپیکر چیمبر میں گفتگو کی کہ کسی ممبر پر پرامن احتجاج پر ریڈز نہیں ہونی چاہئیں۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پولیس ایکشن کے خلاف کمیٹی بنانے کا حکم دے دیتے ہوئے ارکان اسمبلی کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ مانگ لی،اسپیکر ملک احمد خان نے حکم دیا کہ کتنے ارکان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، رپورٹ پیش کی جائے۔

    اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

    مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ آئی جی نے مجھے بتایا ہے کہ کسی رکن اسمبلی کے گھر چھاپہ نہیں مارا صوبائی وزیر کے ریمارکس پر اپوزیشن نے شور شرابا شروع کردیا اور جھوٹ جھوٹ کے نعرے لگائےمجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ چھاپوں کے متعلق کل مکمل تفصیلی رپورٹ ایوان میں پیش کردوں گا-

    دبئی: المکتوم ایئر پورٹ کے لیے 128 بلین درہم کے توسیعی منصوبے پر …