Baaghi TV

Category: لاہور

  • وزیر تعلیم کا بوٹی مافیا کے خلا ف ایکشن، چیئرمین لاہور بورڈ معطل

    وزیر تعلیم کا بوٹی مافیا کے خلا ف ایکشن، چیئرمین لاہور بورڈ معطل

    لاہور: وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں بوٹی مافیا کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے چیئرمین لاہور بورڈ کو معطل اور کنٹرولر امتحانات کو عہدے سے ہٹا دیا۔

    باغی ٹی وی : وزیر تعلیم پنجاب نے گزشتہ 3 روز کے دوران میٹرک امتحانی سینٹرز پر چھاپے مارے، جہاں پر انہوں نے نقل کرتے ہوئے بچوں کو موقع پر پکڑا، جس پر رانا سکندر نے چیئرمین لاہور بورڈ کو معطل کردیا اور کنٹرولر امتحانات کو بھی عہدے سے ہٹادیامیٹرک امتحانات میں شفافیت برقرار نہ رکھنے پر دونوں افسران کو معطل کیا گیا۔

    وزیرتعلیم کی ہدایت پر کمشنر کو چیئرمین لاہور بورڈ کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا جبکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا، وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ شفاف امتحانات ریڈلائن ہیں کوتاہی برداشت نہیں کی جاسکتی، امتحانات میں نقل ناقابل قبول ہے تاہم اگلے مرحلے میں غفلت برتنے والے دیگر عملے کی باری آئے گی۔

    قبل ازیں وزیر تعلیم کا خفیہ ٹیم کی نشان دہی پر مزنگ امتحانی سنٹر پر چھاپہ، سنٹر سیل ، اپنی موجودگی میں 4 پرائیویٹ انویجیلیٹرز اور 2 سنٹر انچارج سمیت 8 افراد کو گرفتار کروا دیا، چیئرمین لاہور بورڈ نے بھی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے تین دن میں رپورٹ طلب کی تھی،وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اپنی خفیہ ٹیم کی نشان دہی پر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہائی سکول مزنگ پر چھاپہ مارا جہاں انہوں نے نقل کرتے طلبہ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، پورے سنٹر میں سنٹر انچارج اور انویجیلیٹرز کی نگرانی میں نقل کی جا رہی تھی، وزیر تعلیم نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز اور متعلقہ پولیس حکام موقع پر طلب کر لیا تھا-

    رانا سکندر حیات نے اپنی نگرانی میں سنٹر سیل کروایا امتحان دینے والے طلبہ وزیر تعلیم کے سامنے پھٹ پڑے، نگران عملہ کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیے اور تمام بھید کھول دیئے امیدواروں نے وزیر تعلیم کو بتایا کہ انویجیلیٹرز کا نعرہ "پیسے دو پاس ہو جاؤ” ہے، سنٹر کے 500 سے زائد طلبہ نے سنٹر انچارج اور انویجیلیٹرز کے خلاف گواہی دی اور بتایا کہ پیپر کے 30 ہزار اور ایم سی کیوز کا 20 ہزار مانگے جا رہے تھے۔

  • پاکستان کے آئین میں سب کے حقوق برابر ہیں۔ عطا تارڑ

    پاکستان کے آئین میں سب کے حقوق برابر ہیں۔ عطا تارڑ

    وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے بانی پاکستان میں مسیحی برادری کی نمایاں خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان سے اظہار تشکر کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی ترقی میں ان کے اٹوٹ کردار پر زور دیتے ہوئے قوم کی تخلیق کے دوران مسیحی برادری کی انمول قربانیوں پر روشنی ڈالی۔ایسٹر کے موقع پر لاہور میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت تارڑ نے مسیحی برادری کو دلی مبارکباد دی۔ انہوں نے امن اور ہم آہنگی کو فروغ دینے میں ایسٹر کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اختلافات کو ختم کرنے اور باہمی خوشحالی کے لیے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
    وزیر اطلاعات تارڑ نے تمام شہریوں کے لیے امن اور خوشحالی کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس مقصد کے لیے انتھک محنت کرنے کا عہد کیا۔انہوں نے کہا کہ ایسٹر کی اہمیت کو نہ صرف ایک مذہبی تہوار کے طور پر بلکہ پاکستان میں اتحاد اور بقائے باہمی کی علامت کے طور پر بھی اجاگر کیا۔ جب قوم ایسٹر منا رہی ہے، وزیر تارڑ کے الفاظ ایک پرامن اور جامع معاشرے کی تعمیر کے لیے مشترکہ عزم کی یاد دہانی کے طور پر کام کرتے ہیں،
    عطا تارڑ نے کہا کہ میں 70 ہزار کرسچن ووٹرز کا نمائندہ بن کر اسمبلی میں آیا ہوں، ہماری ذمہ داری ہے کہ آپ کے حقوق کا تحفظ کریں، ہم مل کر پاکستان کی خدمت کریں گے۔ مسیحی برادری نے بہت عزت اور تکریم دی۔ قیام پاکستان میں مسیحی برادری کا اہم کردار ہے۔ مسیحی برادری کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے، پاکستان کے آئین میں سب کے حقوق برابر ہیں۔وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ ہم نے اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دے کر معاشرے سے نفرتوں کا خاتمہ کرنا ہے، ہم مسیحی برادری کے ساتھ مل کر ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کریں گے۔

  • لاہور میں مزید دو افراد پتنگ کے ڈور سے زخمی،وزیر اعلی کا نوٹس

    لاہور میں مزید دو افراد پتنگ کے ڈور سے زخمی،وزیر اعلی کا نوٹس

    پتنگ کے ڈور سے لوگوں کے زخمی ہونے کا سلسلہ نہ تھم سکا، لاہور میں مزید دو افراد ڈور پھرنے کی وجہ سے زخمی ہو گئے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نےلاہور ڈور پھرنے سے دو افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈورپھرنے کے واقعات پر آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔سخت احکامات کے باوجود پتنگ بازی اور ڈور پھرنے کے واقعات پر تشویش ہے ۔پتنگ بازی کے خونی کھیل کو ختم کریں گے ۔شہری زمہ داری نبھائیں اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی پتنگ بازی کے خاتمے میں معاونت کریں ۔
    ایس ایچ او تھانہ مصطفیٰ ٹاؤن افضل سندھو کو کلوز ، چوکی ایل بلاک کے انچارج سب انسپکٹر عدنان ورک کو ایس ایچ او مصطفیٰ ٹاؤن تعینات کردیاگیا۔ واضح رہے کہ لاہورکےعلاقے ماڈل ٹاؤن میں ڈورپھرنے سے ایک اور نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو ترجمان کے مطابق لاہور میں ڈورپھرنے سے زخمی ہونیوالے نوجوان کوریسکیواہلکاروں نے ہسپتال منتقل کیا۔شناخت عدنان کے نام سے ہوئی۔صوبائی دارلحکومت میں ڈور پھرنے کے واقعہ پر سی سی پی او کی جانب سے ایس ایس پی آپریشنز کی سخت سرزنش کی گئی۔

  • پنجاب حکومت کا  بجلی چوری اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا بجلی چوری اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں بجلی چوری، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ-

    باغی ٹی وی : وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں بجلی چوری کے خاتمے کیلئے اہداف کا تعین اور ایک ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی،وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کے گزشتہ روز کے اجلاس کی روشنی میں پالیسی پر عمل درآمد کا حکم دیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صنعتوں، کارخانوں، دکانوں، گھروں، شاپنگ مالز سمیت ہر کنکشن چیک ہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ بجلی چوری، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے اور ملوث افراد کے خلاف کوئی رعایت نہ کی جائے،بجلی چوری کے خاتمے، سخت سزاؤں اور بھاری جرمانوں کے لیے قانون سازی کا بھی فیصلہ کیا گیا ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ گرفتاریاں اور فوری سزائیں دی جائیں اور بجلی چوری میں ملوث سرکاری حکام کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

    ہرنائی،گاڑی کے قریب دھماکہ، ایک اہلکار شہید،14 زخمی

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے”زیرو ویسٹ ڈے“پر پیغام میں کہا ہے کہ ہر دن کو زیرو ویسٹ ڈے کے طور پر منانا چاہیے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھاکہ آج اشیاء ضروریہ کے ذمہ دارانہ استعمال اور ویسٹ مینجمنٹ کی اہمیت پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ دنیا کو بے شمارماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے۔ ہمیں ایسی صنعتی معیشت کی ضرورت ہے جہاں وسائل کا موثر استعمال ہو اور ویسٹ کم سے کم پیدا ہو۔ عوام ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کو کم کرکے ماحول دوست متبادل کو اپنائیں۔ پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں ویسٹ مینجمنٹ کا جامع نظام لا رہے ہیں۔ پہلی مرتبہ دیہات کی صفائی کا پائیدار اور موثر نظام وضع کیا جارہا ہے۔ہر شہر،گاوں اور گلی محلے کو صاف دیکھنا میرا عزم ہے۔اجتماعی کاوش سےہم اپنے بچوں کو صاف ستھرا ماحول دے سکتے ہیں۔ہمیں پائیدار مصنوعات کا انتخاب اور خوراک کے ضیاع کو کم کرنے کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔پرانی اشیاء کی مرمت، انہیں عطیہ کرنے، یا نئے استعمال کا طریقہ اختیار کرنے کے ضرورت ہے۔

    پی آئی اے ائیر لائن کی نجکاری سے قبل بڑا فیصلہ

    نو مئی جلاؤ گھیراؤ، پہلا فیصلہ آ گیا، 51 ملزمان کو ملی سزا

  • پولیس اہلکار بھی پتنگیں اڑانے لگے،لاہور میں ایک شہری ڈور پھرنے سے زخمی

    پولیس اہلکار بھی پتنگیں اڑانے لگے،لاہور میں ایک شہری ڈور پھرنے سے زخمی

    پتنگ بازی، وزیراعلیٰ مریم نواز کے سخت نوٹس کے باوجود نہ رک سکی، لاہور شہر میں آج ایک شہری پتنگ کی ڈور سے زخمی ہو گیا،

    وزیراعلیٰ کی جانب سے پتنگ بازی کے خلاف کاروائیوں کی ہدایات، پولیس خود پتنگین اڑانے میں مصروف تو وہیں آج ایک اور شہری کی جان خطرے میں ، نشتر کالونی میں واپڈا ملازم گلےپر ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا،واپڈا ملازم رضوان کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، رضوان کی گردن پر ڈور پھرنے کا زخم ہے تا ہم حالت خطرے سے باہر ہے

    وہیں پولیس پتنگ بازوں کو روکنے کی بجائے خود پتنگ بازی میں مصروف ہے، وزیراعلیٰ کے احکامات کو پولیس خود ہوا میں اڑا رہی ہیں،ا نسانی جانوں کے ضیاع کی قانون کے رکھوالوں کو کوئی پرواہ نہیں ہے بلکہ بلا خوف و خطر پولیس اہلکار پتنگیں اڑا رہے ہیں شاید ان پر کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا،پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی پتنگ اڑاتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی ہے، ویڈیو میں پنجاب پولیس کی وردی پہنے اہلکاروں کو پتنگ اڑاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    پنجاب پولیس کا پتنگ بازی کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے،24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر سے 57 ملزمان گرفتار کر لئے گئے،سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی سے قیمتی جانوں کے ضیاع کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ دھاتی ڈوراور پتنگوں کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔سی سی پی او لاہور نے پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دھاتی ڈور سے زخمی ہونے کی صورت میں متعلقہ فیلڈ آفیسر کے ساتھ ساتھ سپروائزری آفیسر سے بھی جواب طلب کیا جائے گا۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور پتنگ بازی کی اطلاع 15پر دیں تاکہ اس جان لیوا کھیل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے

    پتنگ بازی،پتنگ سازی،پتنگ فروشی جاری،مذید سختی کا مطالبہ

    سیالکوٹ:ٹریفک پولیس پتنگ کی قاتل ڈور سے شہریوں کو بچانے کیلئے سڑکوں پر نکل آئی

    سیالکوٹ: پتنگ بازی خونی کھیل ہے اب اسےمکمل طور پر بند ہونا چاہیے، شہزاد اکبر بٹ ایڈووکیٹ

  • امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،ملزمان  اشتہاری قرار

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،ملزمان اشتہاری قرار

    امیربالاج قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم طیفی بٹ گوگی بٹ اور بلاول کو اشتہاری قرار دے دیا گیا

    جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم کے ہیڈ ایس پی آرگنائزڈ کرائم آفتاب پھلروان نے تصدیق کر دی ۔ طیفی بٹ کی گرفتاری کے لئیے آئندہ چند روز میں ٹیم بیرون ملک جائے گی۔ ڈی آئی جی آرگنائزڈکرائم عمران کشور کا کہنا ہے کہ گوگی بٹ پاکستان میں روپوش ھے دونوں نامزد ملزمان تفتیش کے بعد بذریعہ عدالت اشتہاری قرار دیا جا چکا ھے ،دبئی پولیس نے طیفی بٹ کی گرفتاری کے لئیے تعاون کی یقین دہانی کروائی ھے ، گرفتار نہ ہونے پر دونوں نامزد ملزمان کی لاہور میں موجود جائیداد قرقی کے احکامات بھی حاصل کئیے جائینگے ،بالآج قتل کیس کی تفتیش تقریبا مکمل ہو چکی ھے تمام تانے بانے طیفی بٹ سے ملتے ہیں.

    امیر بالاج ٹیپو کو 18 فروری کو شادی کی تقریب میں قتل کیا گیا تھا،چوہنگ پولیس کے مطابق ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کا مقدمہ اس کے بھائی امیر مصعب کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، قتل کےمقدمے میں 302 سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی تھیں، مقدمہ خواجہ تعریف گلشن، اس کےکزن خواجہ عقیل اور 4 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا،پولیس کے مطابق امیر بالاج پر فائرنگ کےدوران گولی لگنے سے مرنے والے مبینہ حملہ آور کی شناخت مظفر کے نام سے ہوئی جو شیخوپورہ کا رہائشی تھا اور امیر بالاج پر فائرنگ کے دوران ہی مارا گیا تھا

    واضح رہے کہ امیر بالاج کا باپ ٹیپو ٹرکاں والا بھی 14 سال پہلے دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا تھا، ٹیپو ٹرکاں والا کو 2010 میں دبئی سے واپسی پر قتل کیا گیا تھا،بالاج قتل واقعہ کے بعد میں خوف ھراس پھیل گیا ہے،گینگ وار شروع ھونے کا خطرہ ہے،

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس، احسن شاہ کے گھر سے رقم برآمد،ایک اور مبینہ ملزم گرفتار

    امیر بالاج قتل کیس، شوٹر مظفر مالشیا نہیں بلکہ طیفی بٹ کا گن مین تھا

    امیر بالاج کو قتل کرنے والی ٹیم کے سرغنہ کی شناخت

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،ایک اور موبائیل فوٹیج،ایک اور ملزم سامنے آ گیا

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،ایک اور حملہ آور گرفتار،تحقیقاتی ٹیم تشکیل

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،اہم پیشرفت،ریکی کرنیوالا دوست گرفتار

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس: نامزد ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کیلئے انٹر پول سے رابطہ

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،حملہ آور کی لاش ورثا کے حوالے

    ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج قتل،طیفی بٹ مقدمے میں نامزد

  • میں ضرور ایک دن اچھے لیول کی کرکٹ کھیلوں گا،عمران نذیر

    میں ضرور ایک دن اچھے لیول کی کرکٹ کھیلوں گا،عمران نذیر

    پاکستان کے سابق بلے باز عمران نذیر کرکٹ کے میدان میں واپس آ گئے ہیں، عمران نذیر نے اعلیٰ سطح پر کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا ہے

    عمران نذیر نے اپنے ٹریننگ سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ میں نے دوبارہ کرکٹ کی طرف واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے، کرکٹ کھیلنے کے لیے فٹ ہونا بہت ضروری ہے، میں اگر فٹنس لیول حاصل کرتا ہوں تو کیوں اعلیٰ سطح پر کرکٹ نہیں کھیل سکتا، میں چونکہ بہت عرصہ کرکٹ سے باہر رہا ہوں اس لیے مجھے فٹنس کے لیے تھوڑا وقت لگے گا، میں سمجھتا ہوں اور مجھے یقین بھی ہے کہ اگر میں فٹنس اور کرکٹ اسکلز پرایک دو ماہ کام کروں تو اچھی کرکٹ کھیل سکتا ہوں، اگر میں دوبارہ صحت مند ہوا ہوں تو پھر مجھے اللہ کھلا بھی سکتا ہے، میں ضرور ایک دن اچھے لیول کی کرکٹ کھیلوں گا،

    عمران نذیر کا مزید کہنا تھا کہ میری سلو پوائزننگ کی گئی اس کے لیے میں کسی کا نام نہیں لوں گا، بس ان کے لیے دعا کروں گا، میری ریکوری میں بہت ٹائم لگا، 7 سال بعد کرکٹ کے میدان میں آیا، یہ میری زندگی کا ایک ڈراؤنا خواب تھا جسے اب میں بھلا چکا ہوں، زندگی اور صحت ملی ہے اس لیے اب دوبارہ کھیلنا شروع کردیا ہے، میں جاتے جاتے اچھی کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں کیونکہ کرکٹ میرا روزگار ہے، میں اپنے بچوں اور نوجوانوں کے لیے انسپائریشن بننا چاہتا ہوں کہ کبھی ہمت نہیں ہارنی چاہیے، ہمیشہ ڈٹے رہنا چاہیے جیسے کہ اب میں ڈٹ گیا ہوں کہ مجھے اچھے لیول کی کرکٹ کھیلنا ہے

    ہاں،مجھے زہر دیا گیا تھا،مشکل وقت میں ہمیشہ بیوی ہی کام آتی ہے،عمران نذیر

    مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل، پولیس نے مانگا مفتی کا مزید”جسمانی” ریمانڈ

    مدرسہ ویڈیو سیکنڈل ،مفتی عزیز الرحمان کی عدالت پیشی، عدالت کا بڑا حکم

  • عید کے لیے تیار جعلی ڈرنکس کی بڑی کھیپ  پکڑی گئی

    عید کے لیے تیار جعلی ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

    عید کے لیے تیار جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے صدر ایریا میں واقع جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس یونٹ پر چھاپہ مارا،8ہزار بوتلیں، 3 فلنگ بلوئنگ مشینیں، 2ممنوعہ ڈرم، گیس پلانٹ سمیت جعلی لیبل ضبط کر لیا گیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ کھلے رنگ، کیمیکلز اور ناقص پانی سے جعلی بوتلیں تیار کی جا رہی تھیں۔ معروف برانڈز کے جعلی لیبل لگی بوتلیں برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ممنوعہ مضر صحت کھلے رنگوں، کیمیکلز اور فلیورز سے تیار محلول سپلائی کے لیے تیار رکھا پایا گیا۔ معروف برانڈز کی جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس تیار کرنے کے لیے تیار محلول ممنوعہ نیلے ڈرموں میں رکھا پایا گیا۔ جعلی ڈرنکس کو لاہور اور ملحقہ علاقوں کی چھوٹی بڑی دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔منظورشدہ فارمولے کے بغیر پانی میں کیمیکلز، فلیورز اور رنگ ڈال کر نقلی ڈرنکس تیار کی گئیں تھیں۔

    خواتین اگر اسی لگن سے کام کرتی رہیں گی تو جیت انشااللہ پیپلزپارٹی کی ہی ہوگی،

    قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،بلاول

    آج بھی کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے،بلاول

    عمران خان کی جانب سے تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ افسوسناک تھا،بلاول بھٹو

    ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مہنگائی بھوک اور بے روزگاری سے ہیں،بلاول بھٹو

    جو شخص تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے کا ،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار

  • بغیر ہیلمٹ 55 ہزار موٹرسائیکل سواروں کیخلاف کاروائی

    بغیر ہیلمٹ 55 ہزار موٹرسائیکل سواروں کیخلاف کاروائی

    بغیر لائسنس،بغیر ہیلمٹ اور کم عمر ڈرائیورز کےخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا گیا

    سی ٹی او لاہور نےٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا،سی ٹی او عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ بغیر لائسنس گاڑی،موٹرسائیکل چلانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، کم عمر بچوں کو گاڑی، موٹرسائیکل دینے والے بھی کسی معافی مستحق نہیں، تین ماہ کے دوران بغیر لائسنس 01 لاکھ 52 ہزار 651 گاڑیوں کےخلاف کارروائی کی گئی،بغیر ہیلمٹ 55 ہزار موٹرسائیکل سواروں جبکہ 06 ہزار کم عمر ڈرائیورز کو بھی آڑے ہاتھوں لیا گیا ،آج بغیر لائسنس، بغیر ہیلمٹ،کم عمر ڈرائیورز پر خصوصی کریک ڈاؤن کیا جائے گا،

    کم عمر ڈرائیونگ پر مقدمات کی بجائے ان کی گاڑی، موٹرسائیکل تھانے بند کرنے کا حکم دے دیا گیا،عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ بغیر لائسنس اور بغیر ہیلمٹ کی موٹرسائیکل چلانے پر 02 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، حادثات کی روک تھام اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کےلئے سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا،شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، والدین اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز مت دیں،

    بغیر ہیلمٹ پیٹرول کی فروخت پر پابندی نہیں لگائی،ڈی سی لاہور کا عدالت میں جواب

    ہیلمٹ کا استعمال کرنے کا پیغام دینے کیلئے لاہور پولیس نے کرکٹ میچز کی ویڈیو شیئر 

    بغیر ہیلمٹ 7 لاکھ 44 ہزار موٹرسائیکلسٹ کے خلاف کارروائی

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    واضح رہے کہ چند سال قبل لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیملٹ کی پابندی کو لازمی قرار دیا تھا۔جسٹس علی اکبر قریشی نے شہری کمال حیدر کی جانب سے موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ کی پابندی سے متعلق درخواست پر سماعت کی تھی۔عدالت نے صوبے بھر میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننے کی پابندی کو لازمی قرار دیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو فوری طور پر احکامات پر عملدرآمد کا حکم دیا تھا۔

  • ہر دن کو زیرو ویسٹ ڈے کے طور پر منانا چاہیے۔وزیراعلیٰ پنجاب

    ہر دن کو زیرو ویسٹ ڈے کے طور پر منانا چاہیے۔وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے”زیرو ویسٹ ڈے“پر پیغام میں کہا ہے کہ ہر دن کو زیرو ویسٹ ڈے کے طور پر منانا چاہیے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھاکہ آج اشیاء ضروریہ کے ذمہ دارانہ استعمال اور ویسٹ مینجمنٹ کی اہمیت پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ دنیا کو بے شمارماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے۔ ہمیں ایسی صنعتی معیشت کی ضرورت ہے جہاں وسائل کا موثر استعمال ہو اور ویسٹ کم سے کم پیدا ہو۔ عوام ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کو کم کرکے ماحول دوست متبادل کو اپنائیں۔ پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں ویسٹ مینجمنٹ کا جامع نظام لا رہے ہیں۔ پہلی مرتبہ دیہات کی صفائی کا پائیدار اور موثر نظام وضع کیا جارہا ہے۔ہر شہر،گاوں اور گلی محلے کو صاف دیکھنا میرا عزم ہے۔اجتماعی کاوش سےہم اپنے بچوں کو صاف ستھرا ماحول دے سکتے ہیں۔ہمیں پائیدار مصنوعات کا انتخاب اور خوراک کے ضیاع کو کم کرنے کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔پرانی اشیاء کی مرمت، انہیں عطیہ کرنے، یا نئے استعمال کا طریقہ اختیار کرنے کے ضرورت ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ری سائیکل ہونے والی اشیاء کو کوڑے میں نہ پھینکیں اور کچرے کی چھانٹی ضروری امر ہے۔ مل کر کام کرنے سے ویسٹ میٹریل سے صحت مند ماحول اور محفوظ مستقبل حاصل کر سکتے ہیں۔

    ایچی سن کالج،گورنر پنجاب کا حکمنامہ،شہباز شریف کے قریبی احد چیمہ کے بیٹوں کی فیس معاف

    عالمی یوم جنگلات ،پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم 2024 شروع

    گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلکس پر بی ایل اے کا حملہ ناکام بنادیا گیا، تمام 8 دہشتگرد ہلاک

    پاک فوج کیخلاف مہم چلانے والوں کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں، زین قریشی

    بیٹے نے میرے لیے اضافی بندوبست کردیا،شہید کیپٹن احمد کے والد کے جذبات

    مبشر لقمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا، شیر افضل مروت

    مبشر لقمان کو شیر افضل مروت کی جانب سے دیا گیا انٹرویو سننے کے لئے یہاں کلک کریں،

    دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف