Baaghi TV

Category: لاہور

  • سینیٹ انتخابات، بلا مقابلہ کامیاب ہونے والے امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری

    سینیٹ انتخابات، بلا مقابلہ کامیاب ہونے والے امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری

    پنجاب میں سینیٹ الیکشن ، الیکشن کمیشن پنجاب نے جنرل سیٹوں پر بلا مقابلہ کامیاب ہونے والے امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

    مسلم لیگ ن کے 5 اور سنی اتحاد کونسل کے 2 سینیٹر بلا مقابلہ منتخب ہو گئے،مسلم لیگ ن کے پرویز رشید، احد چیمہ اور ناصر بٹ بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے،مسلم لیگ کے رہنما طلال چوہدری بھی جنرل نشست پر بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے،سنی اتحاد کونسل کے ایڈوکیٹ حامد خان سینیٹر منتخب ہو گئے ،سنی اتحاد کونسل کی حمایت یافتہ مجلس وحدت المسلمین کے علامہ راجہ ناصر عباس بھی سینیٹر منتخب ہو گئے،

    حتمی فہرست کے مطابق پنجاب سے سینٹ کے 16 امیدوار میدان میں ہیں،الیکشن کمیشن نے 7 جنرل نشستوں پر 7 امیدواروں کو حتمی قرار دے دیا،دو ٹیکنوکریٹ نشستوں پر تین امیدوار میدان میں ہیں،خواتین کی دو نشستوں پر چار امیدوار میدان میں ہیں،پنجاب سے اقلیت کی ایک نشست کے لیے دو امیدوار میدان میں ہیں،خواتین کی دو نشستوں کے لیے مسلم لیگ ن کی انوشہ رحمان اور بشر یٰ انجم بٹ امیدوار ہیں،پیپلز پارٹی کی فائزہ ملک اور سنی اتحاد کونسل کی صنم جاوید میدان میں ہیں،اقلیتوں کی ایک نشست کے لیے مسلم لیگ ن کے خلیل طاہر سندھو اور سنی اتحاد کونسل کے آصف عاشق حتمی فہرست میں شامل ہیں،دو اپریل کو پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ ہو گی

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    صنم جاوید کی سینیٹ کیلیے نامزدگی،طیبہ راجہ پھٹ پڑیں

    سیاسی جماعتوں کے سینئیر رہنما سینیٹ ٹکٹ سے محروم

    پنجاب میں بڑا معرکہ،سات سینیٹر بلا مقابلہ منتخب

  • کپتان پاکستان ہاکی ٹیم اولمپیئن  عمر بھٹہ کی والدہ ماجدہ وفات پا گئیں

    کپتان پاکستان ہاکی ٹیم اولمپیئن عمر بھٹہ کی والدہ ماجدہ وفات پا گئیں

    کپتان پاکستان ہاکی ٹیم اولمپیئن عمر بھٹہ کی والدہ ماجدہ وفات پا گئیں

    مرحومہ کے انتقال پر صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن سیدہ شہلار رضا،نوابزادہ میر حاجی لشکری, سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین،امجد پرویز ستی ، چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپیئن کلیم اللہ خان، ممبران سلیکشن کمیٹی اولمپیئن ناصر علی، اولمپیئن رحیم خان، لئیق لاشاری انٹرنیشنل سمیت اولمپیئن حنیف خان، اولمپیئن راؤ سلیم ناظم، اولمپیئن خواجہ ذکاءالدین، اولمپین ڈاکٹر طارق عزیز، اولمپیئن خالد محمود، برگیڈیئر ر مسرت اللہ خان، کرنل ر محمد سعید، اولمپیئن شہناز شیخ، اولمپیئن سمیع اللہ خان، اولمپیئن حسن سردار، اولمپیئن اصلاح الدین صدیقی، اولمپیئن افتخار سید، اولمپیئن خالد بشیر، اولمپیئن مصدق حسین، اولمپیئن اختر رسول، اقبال بالی انٹرنیشنل، اولمپیئن منظور الحسن، اولمپیئن رشید الحسن، اولمپیئن قمر ضیاء، اولمپیئن نعیم اختر، اولمپیئن ایاز محمود، اولمپیئن وسیم فیروز، اولمپیئن محمد سرور، اولمپیئن علیم رضا، شاہد اقبال راجہ، قمر رضا اٹرنیشنل، ایم خالد جونیئر انٹرنیشنل، اولمپیئن وسیم احمد، اسد قریشی انٹرنیشنل، اولمپیئن محمد ثقلین، اولمپیئن عاطف بشیر، زاہد افضل انٹرنیشنل، اعجاز عمران انٹرنیشنل اولمپیئن ریحان بٹ ، اولمپیئن مدثر علی خان، اولمپیئن سلمان اکبر،اولمپیئن دلاور حسین، عامر سلیم انٹرنیشنل، انعام الرحمٰن انٹرنیشنل، اولمپین حسیم خان، عمران بٹ انٹرنیشنل، اولمپین عباس حیدر، اولمپین محمد زبیر ، اولمپین محمد جاوید، اولمپیئن طارق عزیز، انٹرنیشنل گول کیپر قدیر بشیر ڈی ایس پی، طاہر شریف گجر، مبشر چوہدری، ملک اکبر ایڈووکیٹ، ہارون بٹ، حافظ ارشد ، طارق بٹ، رانا زبیر انٹرنیشنل ,محمد طفیل کے پی کے، لالا رؤف انٹرنیشنل، حسن اخترز انٹرنیشنل ٹیکنیکل آفیشل، خالد رسول، سمیت پاکستان ہاکی کمیونٹی کے افراد نے اپنے تعزیتی پیغامات میں گہرے غم اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اللہ پاک مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

  • پنجاب یونیورسٹی میں لڑکی کو چھیڑنے سے روکنے پر لڑکے کی  فائرنگ،کلرک زخمی

    پنجاب یونیورسٹی میں لڑکی کو چھیڑنے سے روکنے پر لڑکے کی فائرنگ،کلرک زخمی

    لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں لڑکی کو چھیڑنے سے روکنے پر ملزم نے کلرک پر فائرنگ کردی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں اوباش نوجوان نے لڑکی کو چھیڑا جس پر کلرک انس نے اُسے روکنے کی کوشش کی، ملزم نے مشتعل ہوکر یونیورسٹی ملازم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوا اور پھر ملزم فرار ہوگیا پولیس کے مطابق زخمی ملازم کی کی حالت خطرے سے باہر ہے،گولی انس کے بازو میں لگی۔

    پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے بتایا کہ زخمی کلرک سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں ڈیوٹی انجام دے رہا تھا، ایس پی اقبال ٹاؤن نے ایس ایچ او مسلم ٹاون کو فوری ملزم کی گرفتاری کی ہدایت کردی جبکہ واقعے کی اطلاع ملنے پر مسلم ٹاؤن پولیس فوری موقعہ پر پہنچی ایس پی اقبال ٹاؤن نے بتایا کہ سیف سٹی کیمروں، سی سی ٹی وی کیمروں سمیت تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ملزم کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے گا۔

    توانائی کی کمی کے بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد امریکا کی ترجیح ہے،امریکی …

    دوسری جانب کراچی میں پیر آباد فرنٹیئر کالونی فرحانیہ محلہ میں گھر کے اندر نامعلوم ملزم کی فائرنگ کے واقعہ میں ماں جاں بحق جبکہ بیٹی زخمی ہوگئی ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ عبدالحفیظ بگٹی اور ایس ایچ او پیر آباد شاہد تاج موقع پر پہنچ گئے۔

    پولیس نے فوری طور پر مقتولہ کی لاش اور زخمی بیٹی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کرایا جبکہ کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد بھی محفوظ کرلیے گئے اس حوالے سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ نے بتایا کہ فائرنگ سے جاں بحق ماں کی شناخت 40 سالہ حبیبہ کے نام سے کی گئی جبکہ اس کی بیٹی 18 سالہ مروہ دختر فضل کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے-

    چینی باشندوں کی حفاظت اورنقل وحرکت سےمتعلق ایس اوپیزجاری

    ابتدائی معلومات کے مطابق مقتولہ خاتون کی شوہر سے کچھ عرصے سے ناراضگی چل رہی تھی اور دونوں ماں بیٹی نے مذکورہ مکان 6 ماہ سے کرایے پر لیا ہوا تھا جبکہ مقتولہ حبیبہ اپنی بیٹی کی رشتہ طے کررہی تھی، دونوں ماں بیٹی افطاری کے لیے دسترخوان پر بیٹھے تھیں کہ اس دوران ملزم نے گھر میں داخل ہو کر ان پر فائرنگ کر کے ماں کو قتل اور بیٹی کو زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا مقتولہ کا آبائی تعلق خیبر پختونخوا سے تھا، پولیس کو جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کا خول ملا ہے،مقتولہ کے شوہر کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ اس کی اہلیہ اور بچے یہاں رہتے تھے-

    ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،وزیراعظم

  • امریکا کی  پنجاب حکومت کو ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے میں تعاون کی یقین دہانی

    امریکا کی پنجاب حکومت کو ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے میں تعاون کی یقین دہانی

    لاہور: امریکی وفد نے وزیراعلی پنجاب کے ماحولیاتی اصلاحات ایجنڈے میں تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔

    باغی ٹی وی : امریکی وفد نے سینئر وزیر مریم اورنگزیب سے ملاقات کی جس میں اسموگ اور ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے میں تعاون کی یقین دہانی کروائی، ملاقات میں تعلیم، صحت، ماحولیات سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ٹرانسپورٹ، شرمپس کی پیداوار، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں تعاون پر بات چیت بھی ہوئی، مریم اورنگزیب نے وزیراعلی مریم نواز کے مختلف شعبوں میں بہتری کے ایجنڈے پر بریف کیا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم اسموگ کے خاتمے اور ماحولیات کے حوالے سے قوانین کی بہتری پر کام کررہے ہیں، وزیراعلی نے صوبے کی تاریخ کی سب سے بڑی مہم ’پلانٹ فار پاکستان‘شروع کی ہے۔ حکومت نجی شعبے کے تعاون سے ماحولیاتی بہتری کے لئے اقدامات کررہے ہیں، پنجاب کو پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل صوبہ بنارہے ہیں، 40 سے زائد خدمات گھر کی دہلیز پر فراہم کریں گے۔

    چینی باشندوں کی حفاظت اورنقل وحرکت سےمتعلق ایس اوپیزجاری

    ملاقات میں مریم اورنگزیب نے وزیراعلی پنجاب کی نمائندگی کی جبکہ مریکی وفد کی قیادت قونصل جنرل کرسٹن ہاکن کر رہی تھی، وفد میں سیاسی و اقتصادی امور کے سربراہ نکولس کٹساکس اور صدف سعد بھی شامل تھے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کل چیف جسٹس سے سپریم کورٹ میں ملاقات کریں گے

    اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس ختم

  • اپنے ہر جرم کا ملبہ شہباز شریف اور مریم نواز پر ڈالنے کا ڈرامہ بند کریں،ن لیگ کا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل

    اپنے ہر جرم کا ملبہ شہباز شریف اور مریم نواز پر ڈالنے کا ڈرامہ بند کریں،ن لیگ کا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے برسٹر سیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی خوش قسمت ہیں کہ جیل کے بجائے بیڈ روم میں مزے سے شہد کھا کر سزا کاٹ رہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے حوالے سے اپنے بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا تھا کہ بنی گالہ میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں، بشریٰ بی بی کو کھانے کی اشیا میں ملاوٹ کی شکایتیں آرہی ہیں، بنی گالہ کا انتظام وانصرام خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کیا جائے بشریٰ بی بی کو کچھ ہوگیا تو ذمے دار شہباز شریف اور مریم نواز ہوں گے بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کے من گھڑت کیس میں گرفتار کیا گیا ہے جب کہ توشہ خانہ کے قیمتی تخائف ڈکارنے والی مریم نواز وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز ہیں۔

    پاکستان میں دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے،خواجہ آصف

    بیرسٹر سیف کے اس بیان پر مسلم لیگ ن کی ترجمان عظمیٰ خاری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی پر دو کیسز ثابت ہونے پر انہیں مجرم قرار دیا جاچکا ہے اور وہ خوش قسمت ہیں کہ جیل کے بجائے بیڈ روم میں مزے سے سزا کاٹ رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بیرسٹر صاحب بشری بی بی 74 کروڑ کے تحائف چوری کرنے اور عدت میں نکاح کیس میں مجرم ثابت ہو چکی ہیں۔ پانچ سال سے بشری بی بی بنی گالہ میں ہے تب ان کی جان کو خطرہ نہیں تھا؟ اب وہ اپنے بیڈ روم میں قید ہیں تو ان کی جان کو خطرہ کیسے لاحق ہو گیا؟ اپنے ہر جرم کا ملبہ شہباز شریف اور مریم نواز پر ڈالنے کا ڈرامہ بند کریں، پانچ سال سے پاکستانی قوم آپ لوگوں کے ہر روز نئے ڈرامے دیکھ رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز کے پاس آپ کے علاوہ اور بھی بہت کام ہیں، عمران خان اور بشری بی بی کے کیسز عدالتوں میں چل رہے ان کا حکومت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

    صدر مملکت اور مولانا فضل الرحمان کا چینی سفارت خانے کا دورہ

    بشام میں چینی باشندوں پر حملے کا مقدمہ درج

  • سینیٹ انتخابات،محسن نقوی، احد چیمہ،حامد خان سمیت سات بلامقابلہ منتخب

    سینیٹ انتخابات،محسن نقوی، احد چیمہ،حامد خان سمیت سات بلامقابلہ منتخب

    سینیٹ انتخابات، پنجاب میں بڑا معرکہ،سات سینیٹر بلا مقابلہ منتخب ہو گئے

    پنجاب سے سینیٹ الیکشن میں ن لیگ کے 5 اور سنی اتحاد کونسل کے 2 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں، پنجاب کی سات جنرل نشستوں پر بارہ امیدواروں میں مقابلہ ہونا تھا، پانچ نے کاغذات واپس لے لیےجس کے بعد سات جنرل نشستوں پر سات امیدوار ہی میدان میں رہ گئے ، تکنیکی طور پر ساتوں امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں

    بلامقابلہ کامیاب ہونے والوں میں سنی اتحاد کونسل کے حامد خان اور زلفی بخاری کامیاب ہو گئے ہیں،،وفاقی وزیر داخلہ اور حکومتی اتحاد کے محسن نقوی بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں،مسلم لیگ ن کے پرویز رشید، ناصر بٹ، احد خان چیمہ، طلال چوہدری بھی سینٹ کی نشست پر بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    صنم جاوید کی سینیٹ کیلیے نامزدگی،طیبہ راجہ پھٹ پڑیں

    سیاسی جماعتوں کے سینئیر رہنما سینیٹ ٹکٹ سے محروم

    الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کی دو نشتوں پر امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ،اسلام آباد کی ایک ٹینکوکریٹ اور ایک جنرل نشت پر چار امیدواروں کا انتخاب دو اپریل کو ہوگا ،اسلام آباد کی ٹینکوکریٹ نشت پر مسلم لیگ ن کے امیدوار اسحاق ڈار کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار راجہ انصر محمود سے ہوگا،اسلام آباد کی 1 جنرل نشست پر دو امیدوار مدمقابل، پیپلزپارٹی کی جانب سے رانا محمود الحسن ،سنی اتحاد کونسل کی جانب سے فرزند علی شاہ امیدوار ہیں

  • نومئی مقدمات،صنم جاوید ،عالیہ حمزہ سمیت 31 ملزمان کو ملی ضمانت

    نومئی مقدمات،صنم جاوید ،عالیہ حمزہ سمیت 31 ملزمان کو ملی ضمانت

    انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت، پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی تھانہ شادمان کے مقدمہ میں ضمانت منظور کر لی گئی،

    ملزمان کے خلاف تھانہ شادمان پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے،انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج نے محفوظ فیصلہ سنادیا

    انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے 29 ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور کرلیں ،انسدادِ دہشتگری کی خصوصی کے جج نے ملزمان کی ضمانتوں پر فیصلہ سنایا ،ملزمان میں عائشہ بھٹہ ، وقاص علی،سیف خان سمیت دیگر شامل ہیں،انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی ایم پی اے احمر رشید بھٹی کی درخواست ضمانت بھی منظور کرلی

    صنم جاوید کی سینیٹ کیلیے نامزدگی،طیبہ راجہ پھٹ پڑیں

    سائفر کیس،یہ کہتے تھے ضمانت کا حق نہیں ، سپریم کورٹ نے ضمانت بھی دی،سلمان صفدر

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ 

     بنی گالہ میں سارے سودے ہوتے تھے کہا گیا میرا تحفہ میری مرضی

    عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

    عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

    اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ، کوئی ڈیل کی بات نہیں ہو رہی، عمران خان

    واضح رہے کہ صنم جاوید بھی جیل میں ہیں، صنم جاوید کی ضمانت ہوتی ہے تو کبھی انہیں نظر بندتو کبھی دوبارہ کسی اور مقدمے میں گرفتار کر لیا جاتا ہے، صنم جاوید کی کئی مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے تا ہم عدالت سے رہائی کے بعد صنم جاوید کو دوبارہ نئے مقدمے میں گرفتار کر لیا جاتا ہے,آٹھ نومبر کو پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا،20 اکتوبر کو بھی تحریک انصاف کی رکن صنم جاوید خان اور ان کی ساتھی خواتین کو کوٹ لکھپت جیل سے رہائی ملنے کے بعد ان کے جیل سے باہر نکلتے ساتھ ہی پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا تھا،25 ستمبر کو بھی جناح ہاؤس حملہ کیس میں رہائی پانے والی پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور دیگر خواتین کو پھر سے گرفتار کرلیا تھا،

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

  • وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس،نارکوٹکس کنٹرول کیلئے تین پولیس سٹیشنز بنانے کی منظوری

    وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس،نارکوٹکس کنٹرول کیلئے تین پولیس سٹیشنز بنانے کی منظوری

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول کا جائزہ اجلاس ہوا

    اجلاس میں نارکوٹکس کنٹرول کیلئے تین پولیس سٹیشنز بنانے کی منظوری دے دی گئی،اینٹی نارکوٹکس کیلئے نیا محکمہ بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا،موٹر وہیکلز کی رجسٹریشن پلیٹس کا بیک لاگ ختم کرنے کی ہدایت کی گئی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےرینٹل ویلیو اور ڈی سی ریٹ کے مطابق ٹیکس میں فرق پر اسسمنٹ رپورٹ بنانے کی ہدایت کر دی،ٹیکس کنسلٹنسی یونٹ قائم کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ نے منظوری دے دی۔ سمگلنگ اور منشیات کی سمگلنگ روکنے کیلئے 13 ایکسائز چیک پوسٹ قائم کی جائیں گی۔

    اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گاڑیوں کی ای رجسٹریشن کیلئے ای ٹاٹیٹل ڈاکومنٹ کا آغاز، 12.5 فیصد ٹیکس کولیکشن میں اضافہ ہوا۔افیون فیکٹری کی بحالی کا جائزہ، فارماسیوٹیکل میں 900 ملین روپے کا فائدہ ہوگا۔ایکسائز ڈپارٹمنٹ دستک پروگرام کے ذریعے سروسز فراہم کرے گا۔ ایکسائز ڈپارٹمنٹ سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ چالان کی ریکوری کیلئے کام کرے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے جو ٹیکس نیٹ میں نہیں ہیں۔گھروں پر ٹیکس کو ریشنل آئز کرنے کی ضرورت ہے۔ سابق سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، سیکرٹریز خزانہ، ایکسائز اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی

    ہم سب کو قانون کا زیادہ احترام کرنا چاہئے تاکہ باقی لوگوں کے لئے مثال بنیں۔ مریم نواز

    مریم نواز کا پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کمپلکس کی تکمیل میں تاخیر پر تحفظات کااظہار

    مریم نواز کی دوروں کے دروان دوکانیں مارکیٹیں اور ٹریفک بند نہ کرنے کی ہدایت

    دھاتی تار بنانے، بیچنے اور خریدنے پر سخت قانونی کارروائی ہو گی ،مریم نواز

    پنجاب روشن گھرانہ پروگرام "بل سے نجات روشنی کے ساتھ” پروگرام کا آغاز

    ایچی سن کالج،گورنر پنجاب کا حکمنامہ،شہباز شریف کے قریبی احد چیمہ کے بیٹوں کی فیس معاف

    کیٹل مارکیٹ، سلاٹر ہاؤس میں صرف ویکسی نیٹڈ اور ٹیگ والا مویشی لانے کی پابندی،وزیر اعلیٰ مریم نوازنے منظوری دیدی
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت محکمہ لائیوسٹاک کی کارکردگی اور افعال کار کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کیٹل مارکیٹ اور سلاٹر ہاؤس میں صرف ویکسی نیٹڈ اور ٹیگ والا مویشی لانے کی پابندی پر اتفاق کیا گیاوزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اصولی منظوری دے دی۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے محکمہ لائیو سٹاک کو چین کو بھینس کا گوشت اور دودھ کی برآمد بڑھانے کا ٹارگٹ دیا اورچین کو بھینس کا گوشت اور دودھ برآمد کرنے کیلئے پالیسی وضع کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ بریڈ کنٹرول، بیماریوں سے بچاؤ کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔و زیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دینے اورپنجاب میں ڈزیز کنٹرول کمپارٹمنٹ بنانے کی ہدایت بھی کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ایف ایم ڈی بیماری کی ویکسی نیشن مقامی سطح پر زیادہ مقدار میں تیار کی جائے۔ ایف ایم ڈی کنٹرول پروگرام کو مزید موثر بنایا جائے۔ڈیری پراڈکٹس کی برآمد بڑھانے کیلئے نیا میکانزم بنانا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ویکسین پروڈکشن لیبز کی آپ گریڈیشن پر360 ملین لاگت آئے گی، 299 ملین کی لاگت سے zoonisis (بریڈنگ)سنٹر کی اپ گریڈیشن ہوگی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مویشیوں کا مستند ڈیٹا تیا ر اور مستقل اپ ڈیٹ کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے گلف ممالک اور چین کے ساتھ پولٹری تجارت کا حجم بڑھانے سے متعلق رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ویٹرنری ڈاکٹرز کیلئے موٹر بائیکس اور موبائل ڈسپنسریز کیلئے وین فراہم کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لائیو سٹاک جی ڈی پی کا 14.36 فیصد ہے۔ ملک میں پنجاب 62 فیصد دودھ، گوشت 43 فیصد، مٹن 33 فیصد اور پولٹری میٹ 65 فیصد پیدا کرتا ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ چین 17 ارب ڈالر کا گوشت اور 2 ارب ڈالر کا دودھ درآمد کرتا ہے۔ بریڈ امپروومنٹ سے 15 سے 25 فیصد پیداوار بڑھائی جا سکتی ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر زراعت محمد عاشق حسین، سابق سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریز خزانہ، لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی

    وزیراعلیٰ مریم نواز کا فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن وہیل پراجیکٹ شروع کرنیکا فیصلہ
    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے انقلابی پروگرام کے تحت فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن وہیل پراجیکٹ جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر کے دیہی اور بنیادی مراکز صحت کی ری ویمپنگ کی منظوری بھی دیدی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہیلتھ ریفارمز پر ایک ماہ میں پانچواں اجلاس منعقدہواجس میں اہم منصوبوں کی منظوری دی گئی، ہیلتھ سسٹم کی تشکیل نواورجاری صحت کے منصوبوں کا جائزہ لیاگیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ری ویمپنگ کے لئے درکار فنڈنگ میں تاخیر نہ کرنے کی ہدایت کی اورہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کیلئے 16 ارب روپے فوری جاری کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہیلتھ سیکٹر میں بہتری اوراصلاحات اولین ترجیح ہے۔صحت کے منصوبوں میں کہیں بھی مسئلہ آتا ہے تو مجھے بتائیں۔ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی ہر حال میں یقینی بنائیں گے۔جہاں بی ایچ یو، آر ایچ سی نہیں ہیں وہاں فیلڈ ہسپتال موجود ہونے چاہئیں۔ فیلڈ ہسپتال میں الٹراساؤنڈ، لیبارٹری ٹیسٹ، ادویات اور ابتدائی طبی امداد، زچہ بچہ کے معائنے کی سہولیات موجود ہوں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ 32 فیلڈ ہسپتال کا آغاز اگلے ماہ میں ہوگا۔ سیمی اربن اورکچی آبادی کے رہائشیوں کیلئے 200 کلینک آن وہیلز قائم کئے جائیں گے۔ کلینک آن وہیلز میں ڈاکٹر، ایل ایچ وی اور ویکسینیٹر کا سٹاف ہوگا، الٹراساؤنڈ بھی ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ہیپاٹائیٹس، ٹی بی اور کارڈیک بیماریوں کے مریضوں کی ادویات گھروں میں فراہم کی جائیں گی۔ ادویات کی خریداری اور فراہمی میں شفافیت کو 100 فیصد یقینی بنایا جائے۔ہر ہسپتال میں ہر وقت ڈاکٹر کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔ساؤتھ پنجاب، سنٹرل پنجاب اور نارتھ پنجاب میں تین میڈیکل سٹیز بنانے کا ہدف پورا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کے تمام پراجیکٹس کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ ہر ڈسٹرکٹ میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنائیں گے۔اجلاس میں لاہور، ملتان، گوجرانوالہ اور فیصل آباد کے چلڈرن ہسپتالوں کو لاہور چلڈرن میڈیکل یونیورسٹی سے لنک کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا اور محکمہ صحت کے ہسپتالوں میں سکلڈ سٹاف کیلئے تھرڈ پارٹی ٹسٹنگ کے بعد گریڈ 5 سے 15 تک بھرتی کا فیصلہ کیاگیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ نرسنگ ٹریننگ کو بہتر کرکے بیرون ملک نرسز کو بھیجنا چاہئے۔ شفاف اور میرٹ بیسڈ بھرتی کا نظام بنایا جائے۔ ہسپتالوں کے بورڈز آف مینجمنٹ پر چیک اینڈ بیلنس ہونا چاہیے۔ اجلاس میں ہسپتالوں کے بورڈز آف مینجمنٹ کا ازسر نو متعین کرنے کا فیصلہ کیاگیااور نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کیلئے سرچ کمیٹی کی تشکیل دی گئی۔وائس چانسلرز، ایم ایس، سی ای اوز کی تقرری کیلئے سرچ کمیٹیوں اور جیل میں قائم 43 ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی۔ وزیر اعلی مریم نوازنے ہدایت کی کہ کوئی ہسپتال ایسا نہ ہو جہاں ڈاکٹر، عملہ ادویات اور مطلوبہ طبی آلات میسر نہ ہوں۔سیکرٹری صحت نے ہسپتال، ادویات اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ کے دوران بتا یاکہ محمدنواز شریف کینسر ہسپتال لاہور جون 2026 میں 250 بیڈ کا ہسپتال مکمل ہوگا۔ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کا پی سی ون مکمل، جون 2026 میں مکمل ہوگا۔ بی ایچ یو اور آر ایچ سی کی اپ گریڈیشن اور تعمیر و بحالی کے پلان کا جائزہ لیاگیا۔31 ٹرشری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن جاری، 36 ارب روپے لاگت آئے گی۔ جولائی 2024 سے فیز ٹو میں 21 ٹرشری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن شروع ہوگی، 40 ارب لاگت آئے گی۔ پائلٹ پراجیکٹ شامکے بھٹیاں کا بی ایچ یو کی اپ گریڈیشن 8 دن میں مکمل ہوگیا۔صوبہ بھر میں 2500بی ایچ یو اور300آر ایچ سی کی اسی سال اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر، صوبائی وزیرسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر خواجہ سلمان رفیق، سابق سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق، سیکرٹریز اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی

  • حوالہ ہنڈی،انسانی سمگلنگ کے جرم میں مطلوب اشتہاری سمیت 3 ملزمان گرفتار

    حوالہ ہنڈی،انسانی سمگلنگ کے جرم میں مطلوب اشتہاری سمیت 3 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے لاہور زون کی بڑی کاروائیاں،حوالہ ہنڈی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

    حوالہ ہنڈی اور انسانی سمگلنگ کے جرم میں مطلوب اشتہاری سمیت 3 ملزمان گرفتار کر لئے ،گرفتار ملزمان میں محمد عمر، عبداللہ خالد اور شان حیدر شامل ہیں،ملزم شان حیدر ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھا،ملزم نے معصوم شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے،ملزم نے شہری کو بغرض ملازمت برطانیہ بھجوانے کے لیے 16 لاکھ روپے وصول کیے،ملزم پیسے وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا،جبکہ کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے مختلف کاروائیوں میں ہال روڈ لاہور سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا ،ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ریکٹ کا سرغنہ تھے،چھاپوں کے دوران ملزمان سے مجموعی طور پر 25 لاکھ 75 ہزار پاکستانی روپے برآمد کئے گئے،ملزمان سے موبائل فون اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد ہوئے،ملزمان موبائل فون کے ذریعے حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    زیارات ویزے پر ایران گئے شہریوں کو اغوا کرنیوالا گینگ کا سہولتکار گرفتار
    انسانی سمگلروں کا ایران میں معصوم پاکستانیوں کو اغواء کرنے کا معاملہ،کمپوزٹ سرکل سرگودھا کی بڑی کاروائی، گینگ کا مرکزی سہولتکار گرفتار کر لیا گیا،بروقت کاروائی کے نتیجے میں 3 معصوم شہریوں کو بازیاب بھی کروا لیا گیا، انسانی سمگلنگ میں ملوث مذکورہ گینگ ایران سے آپریٹ کیا جا رہا تھا،3 شہری زیارات ویزے پر ایران گئے تھے ،بعد ازاں معصوم شہریوں کو ایران پہنچنے پر انسانی سمگلروں نے اغوا کر لیا تھا ،انسانی اسمگلروں نے رہائی کے بدلے 20 لاکھ روپے بھی وصول کئے۔ اغوا کار معصوم شہریوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہے تھے۔ انسانی سمگلر معصوم شہریوں کو تشدد کرتے ہوئے ویڈیوز بھی بناتے رہے۔مذکورہ ویڈیوز متاثرین کے گھر والوں کو بھیج کر مزید رقم کا تقاضا کرتے تھے۔ کمپوزیٹ سرکل سرگودھا نے ملزم غلام عباس کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کی نشاندہی پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ایران میں موجود ایف آئی اے لنک آفس سے بھی رابطہ کیا گیا۔اغوا کاروں کا ریکارڈ اور مغویوں کی تصاویر فوری طور پر ایف آئی اے لنک آفس ایران کے ساتھ شیئر کی گئیں۔ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل سرگودھا کی بروقت اور مربوط حکمت عملی کے نتیجے میں معصوم شہریوں کو 3 دن میں بازیاب کروا لیا گیا،بازیاب ہونے والے مغویوں میں محمد عدنان، کاشف محبوب اور محمد داود شامل ہیں،مغویوں کا تعلق بہلوال سرگودھا سے ہے۔بازیاب ہونے والے مغویوں سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں، مغویوں کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں،

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    مبشر لقمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا، شیر افضل مروت

    مبشر لقمان کو شیر افضل مروت کی جانب سے دیا گیا انٹرویو سننے کے لئے یہاں کلک کریں،

    میرے قتل کی سپاری دی گئی ،شواہد موجود ہیں،شیر افضل مروت کا مریم نواز پر سنگین الزام

  • امیر بالاج قتل کیس، ملزم احسن شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

    امیر بالاج قتل کیس، ملزم احسن شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

    امیر بالاج قتل کا مقدمہ ،عدالت نے ملزم احسن شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

    احسن شاہ کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت پیش کیا گیا تھا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، دوران سماعت پولیس نے عدالت سے ملزم احسن شاہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کر دی اور ملزم احسن شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوا دیا.

    احسن شاہ نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا تھا کہ طیفی بٹ سے بالاج کی مخبری کرنے کا 50 لاکھ لیا تھا جس میں سے 25 لاکھ پولیس نے ریکور کرلیا ہے،لاہور سی آئی اے آرگنائزڈکرائم نے امیر بالاج ٹیپو قتل کی تفتیش کے لیے علی اصغر پٹھان، ملک سہیل، احسن شاہ، شوٹر ایاز سہولت کار بلال اور وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی کے ڈرائیور حسنین کو بھی حراست میں لے رکھا ہے

    امیر بالاج ٹیپو کو 18 فروری کو شادی کی تقریب میں قتل کیا گیا تھا،چوہنگ پولیس کے مطابق ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کا مقدمہ اس کے بھائی امیر مصعب کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، قتل کےمقدمے میں 302 سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی تھیں، مقدمہ خواجہ تعریف گلشن، اس کےکزن خواجہ عقیل اور 4 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا،پولیس کے مطابق امیر بالاج پر فائرنگ کےدوران گولی لگنے سے مرنے والے مبینہ حملہ آور کی شناخت مظفر کے نام سے ہوئی جو شیخوپورہ کا رہائشی تھا اور امیر بالاج پر فائرنگ کے دوران ہی مارا گیا تھا

    واضح رہے کہ امیر بالاج کا باپ ٹیپو ٹرکاں والا بھی 14 سال پہلے دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا تھا، ٹیپو ٹرکاں والا کو 2010 میں دبئی سے واپسی پر قتل کیا گیا تھا،بالاج قتل واقعہ کے بعد میں خوف ھراس پھیل گیا ہے،گینگ وار شروع ھونے کا خطرہ ہے،

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس، احسن شاہ کے گھر سے رقم برآمد،ایک اور مبینہ ملزم گرفتار

    امیر بالاج قتل کیس، شوٹر مظفر مالشیا نہیں بلکہ طیفی بٹ کا گن مین تھا

    امیر بالاج کو قتل کرنے والی ٹیم کے سرغنہ کی شناخت

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،ایک اور موبائیل فوٹیج،ایک اور ملزم سامنے آ گیا

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،ایک اور حملہ آور گرفتار،تحقیقاتی ٹیم تشکیل

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،اہم پیشرفت،ریکی کرنیوالا دوست گرفتار

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس: نامزد ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کیلئے انٹر پول سے رابطہ

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،حملہ آور کی لاش ورثا کے حوالے

    ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج قتل،طیفی بٹ مقدمے میں نامزد