Baaghi TV

Category: لاہور

  • واش روم میں گرنےسے پرویز الہیٰ کی پسلیاں ٹوٹیں،ماتھے،چہرے،بازو پر بھی چوٹ

    واش روم میں گرنےسے پرویز الہیٰ کی پسلیاں ٹوٹیں،ماتھے،چہرے،بازو پر بھی چوٹ

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب ، تحریک انصاف کے رہنما پرویز الہٰی کے اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے

    سپریڈنٹ اڈیالہ نے میڈیکل رپورٹ انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں جمع کروائی ہے، جو رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی اسکے مطابق پرویز الہیٰ کو واش روم میں گرنے سے کافی چوٹیں آئی ہیں،واش روم میں گرنے کے بعد پرویز الہیٰ کا جیل کے ڈاکٹر نے معائنہ کیا تو وہیں پمز اسلام آباد اور بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے سینئر ڈاکٹر نے بھی معائنہ کیا،میڈیکل رپورٹ کے مطابق واش روم میں‌گرنے کی وجہ سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی چار پسلیاں ٹوٹ گئی ہیں، پرویز الہیٰ کی پسلیوں کا ایکسرے کیا گیا تو اس میں فریکچر سامنے آیا،پرویز الہیٰ کے سر پر بھی بائیں طرف چوٹ کا نشان موجود ہے،ماتھے پر بھی چوٹ آئی ہے، بائیں آنکھ کے قریب بھی چوٹ کا نشان موجود ہے،پرویز الہیٰ کو ڈاکٹر نے دو ہفتے کے لئے آرام کا مشورہ دیا ہے

    عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے بائیں بازو پر بھی چوٹ لگی ہے،پرویز الہیٰ کی چھاتی کا دائیاں حصہ بھی سوجا ہوا ہے وہیں بایاں گھٹنا بھی زخمی ہوا ہے، جیل کے واش روم میں گرنے کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے ایکسرے جیل میں لیے گئے ، پرویز الہٰی کا چیک ایپ پمز اسلام آباد اور بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے سینئر ڈاکٹرز نے کیا، ڈاکٹرز کی ٹیم نے جنرل سرجن،ماہر کارڈیولوجسٹ اور ارتھوپیڈک شامل تھے

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ جیل کے واش روم میں گر گئے

    جامعہ کراچی کے واش روم سے طالب علم کی لاش برآمد،پوسٹمارٹم کی رپورٹ آ گئی

    دوران سفر جہازکے واش روم میں "گھناؤنا کام” کرنیوالا گرفتار

    عمران خان کے سیل کے سامنے واش روم پر کوئی کیمرہ نہیں ہے. سرفراز بگٹی

    کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں

    medical report

  • عالمی یوم جنگلات ،پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم 2024 شروع

    عالمی یوم جنگلات ،پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم 2024 شروع

    درخت لگائیں اور سموگ کے اندھیرے مٹائیں،وزیراعلیٰ مریم نواز
    وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جنگلات کے عالمی دن پر عوام سے”پلانٹ فار پاکستان“ مہم کا حصہ بننے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ زمین بھی ماں ہے جو زندگی، خوراک اور معاش فراہم کرتی ہے، ایک درخت لگائیں، اسے بہتر بنائیں۔ درخت لگائیں تاکہ انسان کی سانس چلے، فضا زہر سے پاک ہو، پنجاب کی سوہنی دھرتی مزید خوبصورت اور سرسبز ہو۔ ایک درخت لگائیں اور سموگ کے اندھیرے مٹائیں، اللہ تعالیٰ بھی خوش ہوں گے اور زندگی بھی مسکرائے گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مہم کے دوران مفت پودے دئیے جا رہے ہیں، سٹوڈنٹس ”پلانٹ فار پاکستان“ کو لیڈ کریں۔ جدید ٹیکنالوجی، کیو آر کوڈ اور جی آئی ایس کے استعمال سے پہلی بار شجرکاری کا ریکارڈ اور تعداد معلوم ہوگی۔ نگرانی کریں گے اور یقینی بنائیں گے کہ درخت صرف کاغذوں اور مہم میں ہی نہیں بلکہ زمین پر لگے نظر آئیں۔ پنجاب کے تمام شہریوں سے درخواست ہے کہ درخت لگائیں،بچے والدین اور والدین بچوں کے نام پر درخت لگائیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کاروباری، صنعت کار برادری، مزدور کسان، ڈاکٹر، وکلاء، میڈیا سب اس مہم میں حصہ ڈالیں۔ مدارس، سکول، کالج، یونیورسٹیاں، طالب علم، استاد درخت لگائیں اور دھرتی پر زندگی کو نئی زندگی دیں

    پنجاب کو سرسبز بنانے کا انقلابی پروگرام”پلانٹ فار پاکستان“ پر عملدرآمد کا آغاز
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سینئر منسٹر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت شجرکاری کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں سینئرمنسٹر مریم اورنگزیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج عالمی یوم جنگلات سے صوبے کی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم 2024 شروع ہوچکی ہے۔15 لاکھ سے زائد پودے لگائے گئے۔ شاہراہوں، نہروں کے کِنارے شجرکاری ہوئی، جنگلات اور اس کے ساتھ رقبوں میں مختلف درخت لگائے گئے۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کی روشنی میں ہر شہری،ہر طالب علم، ہر خاتون پودا لگائے اور”پلانٹ فار پاکستان“ مہم کا حصہ بنے۔پودا لگانا سنت نبویؐ ہے، ایک پودا لگا کر آپ سنت نبویؐ زندہ کریں گے۔ مدارس، مذہبی وسیاسی جماعتوں سے بھی خاص طور پر شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لینے کی اپیل کرتی ہوں۔

    مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘پلانٹ فار پاکستان’کی ویب سائٹ پر صوبہ پنجاب کی شجرکاری کی سب سے بڑی مہم کی تازہ ترین اپ ڈیٹس حاصل کی جاسکتی ہیں۔ آرٹ گیلری کے علاوہ فوٹوگرافی اور مضمون نگاری کے مقابلے بھی ہو رہے ہیں۔آکسیجن، خوراک کی فراہمی اور کاربن اخراج ختم کرنے میں جنگلات اور درختوں کی اہمیت، سیلاب اور زمین کے کٹاؤ سے بچاؤ، ماحولیاتی مسائل اور ان کے حل میں شجر کیا کردار ادا کرتے ہیں، بچوں کو اس سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ #درخت_لگائیں_پاکستان_کیلئے

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ سموگ، فضائی آلودگی، ہوا کو زہریلے مادوں سے پاک کرنے اور صحت مند ماحول کے اس جہاد میں ہر شہری ہر پاکستانی ہر گھرانہ اور ہر ضلع ہر ادارہ ایک دوسرے سے بڑھ کر اپنا تعمیری کردار ادا کرے۔سینئر منسٹر نے کہا کہ میڈیا، سول سوسائٹی، ماحولیاتی بہتری، جنگلی حیات کے تحفظ کے ادارے اور تنظیمیں بھی ”پاکستان کے لئے درخت لگائیں“ مہم کا حصہ بنیں اور یہ مہم موسم بہار میں جاری رہے گی اس لیے آپ کہیں بھی کسی وقت بھی اپنے حصے کا پودا ضرور لگائیں۔ عوام کی سہولت کے لئے محکمہ جنگلات اور پی ایچ اے نے پورے صوبے میں سٹال لگا دیئے ہیں۔سٹالز سے مفت پودے لیں اور شجرکاری کریں۔ سکول، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا مفت پودے لیں اور انہیں پلانٹ کریں۔ مریم اورنگ زیب نے کہا کہ آج جلو فارسٹ پارک لاہور میں ہزاروں پودوں کی شجرکاری کی جارہی ہے۔مہم میں جنگلات، تحفظ ماحول، ہائرایجوکیشن، صحت سمیت دیگر محکموں نے حصہ لیا۔محکمہ جنگلات 216 نرسریوں سے پاک آرمی، ہسپتالوں، تعلیمی اور دیگر اداروں کو پودے فراہم کر رہا ہے۔سینئرمنسٹر نے کہا کہ پہلی بار”پلانٹ فار پاکستان“ ایپ جاری، کیو آر کوڈ سے شجرکاری کی جیو ٹیگنگ بھی کی گئی۔ پودوں کی اہمیت پر آگاہی مہم جاری ہے، تعلیمی اداروں میں مختلف مقابلوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔پنجاب میں موسم بہارکے دوران 60 ہزار سائٹس پر 18 ملین پودے بشمول عملتاس،پیپل اورکیکر لگائے جائیں گے۔سینئر منسٹر پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع، تحصیل ،یونین کونسل اور کارپوریشنز کی سطح پر جیوٹیگنگ کے ساتھ تمام سرکاری و غیرسرکاری ادارے شجرکاری مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔مختلف لوکل گورنمنٹس، شاپنگ مالز برانڈز،ریسٹورنٹس،بھٹے،انڈسٹری ہاؤسنگ سوسائٹیز کو فری پلانٹس فراہم کئے جارہے ہیں۔سینئر منسٹرپنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ شجرکاری کے ساتھ ساتھ لگائے گئے پودوں کے سرواؤل و بقا کے حوالے سے بھی چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے گا

    صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پنجاب میں شجر کاری مہم کے حوالے سے الحمراء آرٹس کونسل میں پودا لگایا
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پنجاب میں شجر کاری مہم کے حوالے سے الحمراء آرٹس کونسل میں پودا لگایا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ درخت لگائیں، امید جگائیں اور ماحول بچائیں۔پنجاب بھر میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کے دوران 10 ملین پودے لگائے جائیں گے۔ درخت لگانا قومی فریضہ اور سماجی ذمہ داری بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور درختوں کی دیکھ بھال بھی کریں۔ پودا لگالینا ہی کافی نہیں بلکہ اس کی حفاظت بھی اتنی ہی اہم ہے۔ ماحول کو فضائی آلودگی سے پاک کرنے کے لئے ہر شہری اپنا کردار ادا کرے۔محکمہ جنگلات اور پی ایچ اے صوبے بھر میں مفت پودے فراہم کر رہے ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات و ثقافت دانیال گیلانی اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے


    صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے جلو پارک میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا

    وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے میں تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم ”پلانٹ فار پاکستان” کا آغاز کر دیا گیا۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے جلو پارک میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ ڈی جی وائلڈ لائف مدثر ریاض اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ڈاکٹر انعم فاطمہ بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ موجود تھے۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے اپنے دفتر میں سیکرٹری سوشل ویلفیئر اقبال حسین اور ڈی جی آمنہ منیر کے ہمراہ بھی پودا لگایا۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں سرسبز پنجاب کا خواب پورا کریں گے۔ جنگلات کے عالمی دن پر پنجاب بھر میں ‘درخت لگائیں پاکستان کے لئے’ مہم آغاز کر دیا گیا ہے۔ موسم بہارکے آغاز پر آج پورے پنجاب کی پہلی بار سب سے بڑی شجر کاری مہم شروع کی گئی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اپنے حصے کا درخت لگا کر سموگ، فضائی آلودگی، پھیپھڑوں کے کینسر سمیت دیگر موذی بیماریوں، سیلاب کے خطرات کم کرنے میں عملی کردار ادا کریں۔ ایک درخت کی زندگی کروڑوں انسانوں کی زندگی ہے۔عوام سے اپیل ہے کہ اپنے حصے کا درخت لگا کر اس سرسبز و شاداب صوبے کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں

    چوہدری شافع حسین نے شجر کاری مہم کے حوالے سے پودا لگایا اور شہریوں میں مفت پودے تقسیم کئے
    صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے بھیکے والا موڑ اقبال ٹاون میں شجر کاری مہم کے حوالے سے پودا لگایا۔صوبائی وزیر نے شہریوں میں مفت پودے بھی تقسیم کئے۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے کہا کہ شہری پودا لگا کر سنت نبوی صل اللہ علیہ والہ سلام زندہ کریں۔نئی نسل کو آلودگی سے پاک ماحول دینے کیلئے ہر شہری اپنے حصے کا پودا لگائے شہری درخت لگاکر اپنا قومی فریضہ اور سماجی ذمہ داری نبھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ملکر شجر کاری مہم کو کامیاب بنانا ہے

    گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلکس پر بی ایل اے کا حملہ ناکام بنادیا گیا، تمام 8 دہشتگرد ہلاک

    پاک فوج کیخلاف مہم چلانے والوں کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں، زین قریشی

    بیٹے نے میرے لیے اضافی بندوبست کردیا،شہید کیپٹن احمد کے والد کے جذبات

    مبشر لقمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا، شیر افضل مروت

    مبشر لقمان کو شیر افضل مروت کی جانب سے دیا گیا انٹرویو سننے کے لئے یہاں کلک کریں،

    دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

    پاکستان آرمی کسی بھی خطرے کا موثر جواب دینے کیلئے ہمیشہ تیار ہے، آرمی چیف

    پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں، آرمی چیف

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سنگین جرم ہے، آرمی چیف

    نوجوان فکری وسائل بروئے کار لاکر درپیش چیلنج کا حل تلاش کریں۔ آرمی چیف

    عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات

    مخصوص سیاسی جماعت شہداء کی بے حرمتی سے باز نہ آئی

    13 ہزار طلباء و طالبات نے ایک منٹ میں ایک لاکھ نو ہزار پودے لگا کرریکارڈ قائم کر دیا
    صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شیریف کی ہدایت پر چھانگا مانگا جنگل میں پودا لگا کر صوبہ پنجاب کی سب سے بڑی شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا۔ درخت لگائیں پاکستان کے لئے مہم میں 13ہزارطلبا وطالبات نے اساتذہ کے ہمراہ ایک منٹ میں ایک لاکھ نو ہزار پودے لگا کرنا صرف ریکارڈ قائم کیا بلکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن سرسبز پنجاب کے تحت صوبہ کی سب سے بڑی اور منفرد شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ 90ایکڑپر ایک لاکھ نوہزار پودے لگائے گئے ہیں۔ صوبہ کی سب سے بڑی مہم میں ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی، انتظامی و ضلعی افسران بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہری ”درخت لگائیں پاکستان کے لیے” مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔فضائی الودگی،ماحولیاتی الودگی و گرین ہاوس گیسسز کا خاتمے کے لئے ہم سب کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو تندرست اور صحت مندانہ ماحول مہیا کر یں۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری سے زمین کا درجہ حرارت اور موسمیاتی تبدیلیاں کنٹرول میں رہتی ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب بھر کی سٹرکوں کے اطراف میں محکمہ جنگلات کے ساتھ مل کر پودے لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت شجرکاری کرنے اور فضائی آلودگی کے خاتمہ کے لیے شبانہ روز مصرو ف عمل ہے

    عالمی یوم جنگلات کے موقع پر وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق پی ایچ اے کی جانب سے شجرکاری کے فروغ کیلئے احسن اقدام اٹھایا گیا ۔ محمود بوٹی اربن فاریسٹ پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اےصفی اللہ گونل نے پودا لگا کر شجرکاری کا آغاز کیا۔

    Minister-Social-Welfare

    جہلم میں ساڑھے دس ہزار ایکڑ اراضی جنگل کے لئے مختص
    جہلم : ۔”ہر بشر دو شجر“ ہی ہمارا محفوظ مستقبل ہو سکتا ہے جنگلات کی کمی سے تباہ کن تبدیلیاں ہماری منتظر ہیں اپنی نسلوں کو محفوظ رکھنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر جنگلات لگانے کی ضرورت ہے یہ بات ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام عالمی یوم جنگلات کے موقع پر بجوالہ فاریسٹ میں تاریخی شجر کاری مہم کے آغاز کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ جہلم میں ساڑھے دس ہزار ایکڑ اراضی جنگل کے لئے مختص کی گئی ہے، تاریخی شجرکاری مہم کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق، چیف کنزرویٹر محکمہ جنگلات نسیم اقبال, ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر کامران کاظمی،شہزانہ امتیاز،ڈاکٹر عامر شہزاد ایگریکلچر ایریٹ یونیورسٹی، میڈیا نمائندگان، جہلم کے غیور عوام اور سکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے عالمی یوم جنگلات کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں انتہائی مشکور ہو ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر کا جس نے اتنے کم وقت میں اتنا بڑی تقریب منعقد کی جبکہ سکولوں اور کالجوں کے طلبا کی بڑی تعداد کو اس مہم میں شریک کرنے پر محکمہ تعلیم اساتذہ اور طلبا بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں ڈی سی جہلم نے تقریب سے خطاب میں بتایا کہ اگلے دو مہینے میں تین لاکھ پودے لگائے جائیں گے جبکہ صرف آج کے دن 20ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے محکمہ جنگلات کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ فاریسٹ ٹیم نے بھرپور محنت سے اس زمین کو سر سبز بنانے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔جہلم میں 2018میں ہم نے یہاں جو پودے لگائے تھے آج وہ تن آور درخت بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے، یہاں آج بہت سے سکولوں کے گروپس کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔ تقریب کے بعد ڈپٹی کمشنر ر سمیع اللہ فاروق نے پودا لگا کر 20 ہزار پودے لگانے کے منصوبے کا آغاز کیا۔

  • داؤد ابراہیم سے رشتے داری پر فخر ہے، جاوید میانداد

    داؤد ابراہیم سے رشتے داری پر فخر ہے، جاوید میانداد

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے داؤد ابراہیم کو رشتے دار ہونے پر کہا کہ انہیں اس پر فخر ہے

    داؤد ابراہیم کی بیٹی کی شادی جاوید میانداد کے بیٹے سے ہوئی ہے، جاوید میانداد نے اس پرخوشی کا اظہارکیا اورکہا کہ داؤد ابراہیم کا داماد ہونا خوشی کی بات ہے،داؤد ابراہیم نے مسلمانوں کے لئے بہت کچھ کیا ہے۔ایک انٹرویو میں جاوید میانداد داؤد ابراہیم کے بارے میں کھل کر بولے، پاکستانی صحافی کو دیئے گئے انٹرویو میں جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ میں دبئی ابراہیم کو طویل عرصے سے جانتا ہوں، یہ میرے لئے اعزاز ہے کہ داؤد کی بیٹی کی شادی میرے بیٹے سے ہوئی، میری بہو تعلیم یافتہ ہے، اس نے مشہور یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے،

    جاوید میانداد کے بیٹے جنید اور داؤد ابراہیم کی بیٹی ماہ رخ کی شادی 19 برس قبل ہوئی تھی،شادی کی تقریب 2005 میں دبئی میں ہوئی تھی، شادی تقریب کے دوران سیکورٹی کا خاص خیال رکھا گیا تھا

    جاوید میانداد کا مزید کہنا تھا کہ داؤد ابراہیم کے بارے میں لوگوں کے دماغ میں غلط فہمی ہے، وہ ویسے انسان نہیں ہیں جیسا بھارت کے لوگ ان کے بارے میں سوچتے ہیں داؤد ابراہیم کو سمجھ پانا آسان نہیں ہے۔

    داؤد ابراہیم کے ھوالہ سے گزشتہ برس دسمبر میں خبرآئی تھی کہ وہ بیمار ہے اورہسپتال میں داخل ہے تاہم ان خبروں کو غلط قرار دے دیا گیا تھا،

    داؤد ابراہیم کاسکر دسمبر 1955 میں مہاراشٹر کے رتناگیری ضلع میں پیدا ہوئے ، ان کے والد ابراہیم کاسکر پولیس کانسٹیبل تھے۔ بعد ازاں داؤد ابراہیم کا خاندان ممبئی کے ڈونگری علاقے میں آباد ہو گیا۔ 70 کی دہائی میں ممبئی کے انڈر ورلڈ میں داؤد کا نام تیزی سے سامنے آنے لگا، پہلے وہ حاجی مستان گینگ میں کام کرتے تھے، وہاں رہتے ہوئے داؤد کا اثر و رسوخ بڑھنے لگا، لوگ اس کے گینگ کو ڈی کمپنی کہنے لگے،داؤدابراہیم کو 1993 میں ممبئی میں ہونے والے دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ کہا جاتا ہے، ان دھماکوں کے بعد داؤد ابراہیم نے بھارت چھوڑا اور دبئی چلا گیا،

    داؤد ابراہیم کو کراچی میں قتل کرنے کی بھارتی حساس اداروں کی سازش کب ہوئی تھی ناکام؟

    بھارتی میڈیا کا کراچی میں داؤد ابراہیم کی چھتیسویں بار کرونا سے موت کا دعویٰ

    ممبئی بم دھماکوں کے ملزم ،داؤد ابراہیم کے ساتھی یوسف میمن کی جیل میں ہوئی موت

    داؤد ابراہیم کا بھارت میں پھر چرچا، بھارت سرکار نے بڑا قدم اٹھا لیا

    دہلی سے مسلم نوجوان گرفتار،داؤد ابراہیم سے تعلق،پاکستان سے تربیت لی، دہلی پولیس کا دعویٰ

    داؤد ابراہیم کی تلاش اوراسکی دولت کے بارے میں تحقیقات کیلیے آپریشن مزید تیز

    واضح رہے کہ بھارت گزشتہ کئی سالوں سے داؤد ابراھیم کا سراغ لگانے میں مصروف ہے لیکن ممبئی میں اُسکا اثر رسوخ آج تک ختم نہیں کر سکا۔ اب برطانیہ سے مدد مانگی جا رہی ہے داؤد ابراھیم کے ایک قریبی جابر صدیق (موتی والا) پر گھیرا تنگ کرنے کے لئے، بھارت یہی سمجھتا ہے کہ داؤد پاکستان میں ہے۔

    1993 میں ممبئی میں ہونے والے بم دھماکوں میں 257 افراد ہلاک اور تقریباً 700 سے زخمی ہوئے تھے. یہ بھارت کی تاریخ میں سب سے زیادہ تباہ کن مربوط بم دھماکے تھے۔ خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ یہ بم دھماکے داؤد ابراہیم کے حکم سے یا امداد سے اس کے کارندے ٹائیگر میمن نے کیے۔

    بھارت عدالت عظمیٰ نے اس مقدمہ کے 20 سال بعد اپنا فیصلہ 21 مارچ 2013 کو دیا۔ تاہم، مقدمہ کے دو اہم ملزمان داؤد ابراہیم اور ٹائیگر میمن ابھی تک گرفتار نہیں کیے گئے۔ مہارشٹرا حکومت نے یعقوب میمن (ٹائیگر میمن کا بھائی) کو اس کی 53 ویں سالگرہ کے دن 30 جولائی 2015ء کو پھانسی دینے کا ارادہ کیا، یعقوب میمن نے رحم کی درخواست دی،مگر اسے رد کر دیا گیا۔ یعقوب کو 30 جولائی 2015 کو مہاراشٹر کے يروڈا جیل میں پھانسی دی گئی تھی

    یہ بم دھماکے سنہ 1992 میں بابری مسجد کے انہدام کے بعد ممبئی میں ہونے والے مسلم مخالف فسادات کے بعد ہوئے تھے جس میں ایک ہزار سے زیادہ مسلمان شہید ہوئے تھے۔فسادات کے رد عمل میں ہونے بم دھماکوں کا مقدمہ تو اپنے انجام کو پہنچا اور لوگوں کو سزائیں بھی ہوئیں لیکن ان فسادات کے دوران ایک ہزار افراد کو قتل کرنے والوں میں سے آج تک کسی کو سزا نہیں ہوئی ہے

  • انتظامی اجلاسوں میں نواز شریف کی شرکت،عدالت درخواست گزار پر برہم

    انتظامی اجلاسوں میں نواز شریف کی شرکت،عدالت درخواست گزار پر برہم

    سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے انتظامی اجلاسوں میں شرکت کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر نے درخواست پر سماعت کی ، دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کیا نوازشریف اپنے نام سے ہدایات دے رہے ہیں؟ کیا نوازشریف اپنے دستخط سے احکامات جاری کر رہے ہیں ؟ عدالت کے سوالات سن کر وکیل درخواستگزار تذبذب کا شکار ہو گئے جس پر عدالت نے کہا کہ وکیل صاحب عدالتی سوالات کے جوابات دیں ، درخواست گزار وکیل ندیم سرور نے عدالت میں کہا کہ انہوں نے پریس ریلیز میں لکھا کہ الیکٹرک بائیکس دی جائیں ، زیر زمین ٹرین چلانے کے حوالے سے میٹنگ کی جائیں ،

    عدالت نے استفسار کیا کہ بتائیں اس میٹنگ میں کابینہ کا ذکر کہاں ہے ؟وکیل ندیم سرور نے نواز شریف کی میٹنگ کی تصویر عدالت میں پیش کر دی جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ پھر بے بنیاد قانونی جواز کا سہارا لے رہے ہیں، اس تصویر کے پیچھے تو اور بھی لوگ موجود ہیں ، آپ نے آرٹیکل 129 کا حوالہ دیا ، اس میں کیسے پتہ چل رہاہے کہ کابینہ میٹنگ ہے کیا آپ کسی سرکاری کاغذ سے ثابت کر سکتے ہیں کہ کابینہ اجلاس تھا ؟ وکیل درخواستگزار نے کہا کہ یہ تصاویر حکومت پنجاب کی ویب سائٹ سے لی ہیں سرکاری وکیل نے ندیم سرور کی درخواست کی مخالف کی

    عدالت نے درخواست پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وکیل درخواست گزار ندیم سرور کو آئندہ سماعت پر تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کر دی

    درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نواز شریف وزیر ہیں اور نہ وزیراعلیٰ، نواز شریف کے پاس کوئی انتظامی عہدہ نہیں،نوازشریف انتظامی سطح پر کسی اجلاس کی صدارت نہیں کر سکتے

    میرے قتل کی سپاری دی گئی ،شواہد موجود ہیں،شیر افضل مروت کا مریم نواز پر سنگین الزام

    مجھے اپنی جماعت میں جگہ بنانے کیلئے بارہ برس بہت زیادہ محنت کرنا پڑی،مریم نواز

    پاکستانیوں کو خادم مل گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

    پیس پلازہ میں آتشزدگی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نوٹس

    وزیر اعلی مریم نواز کا پہلادورہ راولپنڈی،رنگ روڈکی سڑک دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم

    مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان طلب کرلیا

    مریم نواز سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب کے پاس خود چل کر گئیں

  • جی سی یونیورسٹی لاہور، طالبہ کو ہراساں کرنے کا واقعہ، تحقیقات کا حکم

    جی سی یونیورسٹی لاہور، طالبہ کو ہراساں کرنے کا واقعہ، تحقیقات کا حکم

    جی سی یونیورسٹی لاہور میں ایک چونکا دینے والے واقعے میں، ایک طالبہ کو اسسٹنٹ پروفیسر کی جانب سے بظاہر ہراساں کیا گیا، جس کی بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ طالبہ نے مبینہ طور پر اسسٹنٹ پروفیسر پر جسمانی طور پر حملہ کیا، طالبہ نے فائلیں اٹھا کراسسٹنٹ پروفیسر کو دے ماریں ، اور بال بھی نوچے۔ طالبہ اور اسسٹنٹ پروفیسر کے درمیاں جھگڑے کی کی فوٹیج سامنے آگئی ، وائس چانسلر کا واقعہ پر فوری نوٹس لے کر تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کردی ترجمان جی سی یونیورسٹی کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی جلد ذمہ داران کا تعین کرے گی ۔ اور قصوروار کے خلاف میرٹ پر کارروائی کی جائے گی طالبہ اور اسسٹنٹ پروفیسر کے درمیان جھگڑے کی فوٹیج منظر عام پر آئی ہے، جس نے پریشان کن واقعے پر روشنی ڈالی ہے۔
    جی سی یونیورسٹی لاہور کے ترجمان نے بتایا کہ تحقیقاتی کمیٹی جلد ہی انکوائری کے عمل کی نگرانی کے لیے ذمہ دار افراد کا تقرر کرے گی۔ مزید برآں، بدتمیزی کے مرتکب پائے جانے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔اس واقعے نے تعلیمی اداروں میں غم و غصے اور تشویش کو جنم دیا ہے

    https://twitter.com/AmjadHBokhari/status/1770458850128216532?s=20

    اور مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حکام نے طالب علموں کو ہراساں کرنے کے قصوروار پائے جانے والے کسی بھی فرد کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔یہ پریشان کن واقعہ پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں ہراساں کرنے کے واقعات سے نمٹنے اور روکنے کے لیے جاری کوششوں کے درمیان پیش آیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور، حکومت کا مرکز ہونے کے ناطے، طلباء کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے کے لیے خاص طور پر جانچ پڑتال کے تحت ہے۔حکام واقعے سے متعلق معلومات یا شواہد رکھنے والے طلباء سے بھی درخواست کر رہے ہیں کہ وہ آگے آئیں اور تحقیقات میں مدد کریں۔

  • میری شہہ رگ ہے تیرا پایۂ تخت

    میری شہہ رگ ہے تیرا پایۂ تخت

    وہ خریدار قہقہوں کا
    اور میں درد بیچنے والی

    عالیہ بخاری ہالہ 20 مارچ 1970 کو لاہور میں سید بشیر حیدر اور سیدہ پروین اختر کے ہاں پیدا ہوئیں ان کی اصناف میں افسانہ، شاعری، مضامین تنقید، بچوں کا ادب شامل ہیں
    تصنیفات
    ۔۔۔۔۔۔
    ۔ (1)گورکھ دھندا
    ۔ (2)مولوی قدرت اللہ پاکستانی
    ۔ (3)کھیر کی پلیٹ
    ۔ (4)خواب
    ۔ (5)حسن حقیقی
    ۔ (6)گورکھ
    صحافتی ذمہ داری
    ۔۔۔۔۔۔
    ماہنامہ ”نوازش“، لاہور میں ایڈیٹر ہیں ، 1985 میں بچوں کے لیے لکھنا شروع کیا

    حمد
    ۔۔۔۔
    خالقِ شش جہاں سبحان اللہ
    میں کہاں تو کہاں سبحان اللہ
    تجھ سے راز و نیاز کرتی ہوئی
    میری خاموشیاں سبحان اللہ
    بے نشان و حقیر ذات مری
    ہر جگہ تو عیاں سبحان اللہ
    میری شہہ رگ ہے تیرا پایۂ تخت
    توہے مجھ میں نہاں سبحان اللہ
    خاک کے گھر میں قید میرا نفس
    اور تو لامکاں سبحان اللہ
    تیری رحمت اگر ہے ساتھ مرے
    میں نہیں بے اماں سبحان اللہ
    سج گیا ہے تری تجلی سے
    میرے دل کا مکاں سبحان اللہ
    میں ہوں محدود تو ہے لا محدود
    ابدی و بیکراں سبحان اللہ
    ایک زرۂء خاک میرا وجود
    اور کہاں تیری شاں سبحان اللہ
    تو ہی رگ رگ میں ہے سمایا ہوا
    تو ہی ہے حرزِ جاں سبحان اللہ
    تو اندھیروں میں میرا سورج ہے
    دھوپ میں سائباں سبحان اللہ
    خالقِ شش جہاں سبحان اللہ
    میں کہاں تو کہاں سبحان اللہ

    ہائیکو
    ۔۔۔۔۔
    وہ خریدار قہقہوں کا تھا
    اور میں درد بیچنے والی
    میری اور اس کی بات کیا بنتی

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    اس نے بھیجا ہے پیار کا تحفہ
    اک دل بے قرار کا تحفہ
    قسمتو ں سے کسی کو ملتا ہے
    جانِ جاں وصلِ یار کا تحفہ
    سرد موسم نے لی ہے انگڑائی
    آ چکا ہے بہار کا تحفہ
    میرے قدموں کو کیجیے مضبوط
    دیجیے اعتبار کا تحفہ
    دل سلگتا ہوا ملا ہمیں یوں
    جیسے بھُس کو شرار کا تحفہ
    تیرا غم یوں چھپائے پھرتے ہیں
    جیسے دیرینہ یار کا تحفہ
    آپ کے روپ میں ہمیں ہالہؔ
    مل گیا غمگسار کا تحفہ

  • وزیر اعلیٰ پنجاب  کی  گھر تک سروسز فراہم کرنے  دستک پروگرام  شروع کرنے کی ہدایت

    وزیر اعلیٰ پنجاب کی گھر تک سروسز فراہم کرنے دستک پروگرام شروع کرنے کی ہدایت

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیدائشی سرٹیفکیٹ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، میرج سرٹیفکیٹ،طلاق سرٹیفکیٹ کی گھرتک فراہمی کے لیے دستک پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت دستک پروگرام کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں مریم نواز نے گھر تک سروسز فراہم کرنے کے لیے ایپ اور کال سروس شروع کرنے کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ نے دستک پروگرام کے لیے رائیڈرز کی فوری رجسٹریشن اور ٹریننگ شروع کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کے لیے سہولت اور گڈگورننس ہرحال میں یقینی بنائےگی۔

    اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ پروگرام کے پہلے مرحلے میں لاہورکے عوام کوان کی دہلیز پر 10 سروسزدی جارہی ہیں، لاہور کے شہری پیدائشی سرٹیفکیٹ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، میرج سرٹیفکیٹ،طلاق سرٹیفکیٹ گھر کی دہلیز پر حاصل کرسکیں گے جب کہ ان سروسز میں ڈومیسائل، ای اسٹیمپ، وہیکل رجسٹریشن، وہیکل ٹرانسفر، ٹوکن ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس سروس بھی شامل ہے۔یہ پروگرام دو مرحلوں پر مشتمل ہوگا اور دوسرے مرحلے میں بھی شہری سہولیات گھر کی دہلیز پر حاصل کرسکیں گے، دوسرے مرحلے میں شہریوں کو پولیس ویری فکیشن، لرنرڈرائیونگ لائسنس، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، ایف آئی آر کاپی، ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس اور کرایہ دار رجسٹریشن کی سہولیات دہلیز پر ملیں گی

    پاکستان کو اس وقت معاشی لانگ مارچ کی ضرورت ہے ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی

    انتخابات میں دھاندلی، جوڈیشل کمیشن کیلئے عمران خان سپریم کورٹ پہنچ گئے

    پاکستان کو اس وقت معاشی لانگ مارچ کی ضرورت ہے ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی

     

  • نواز شریف کی صدارت میں انتظامی اجلاس کا اقدام عدالت میں چیلنج

    نواز شریف کی صدارت میں انتظامی اجلاس کا اقدام عدالت میں چیلنج

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی صدارت میں انتظامی اجلاس کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : درخواست ندیم سرور ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ نواز شریف نہ تو وزیر ہیں اور نہ وزیراعلیٰ ہیں، ان کے پاس کوئی انتظامی عہدہ نہیں ہے، نواز شریف انتظامی سطح پر کسی اجلاس کی صدارت نہیں کر سکتے، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ نوازشریف کو انتظامی سطح پر اجلاس کی صدارت سے روکنے کا حکم جاری کیا جائے۔

    آرمی چیف کی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

    الیکشن کی تیاریاں زوروں سے شروع،امیدوار متحرک

    وزیر اعظم کے سی پیک بارے مثبت ریمارکس،چین کا بھی خیر مقدم

  • اچھرہ مارکیٹ    واقعہ کے  مرکزی ملزمان گرفتار

    اچھرہ مارکیٹ واقعہ کے مرکزی ملزمان گرفتار

    لاہور: پولیس نے اچھرہ مارکیٹ میں خاتون کو عربی خطاطی والا لباس پہنے پر ہراساں کرنے والے مرکزی ملزمان گرفتار کر لئے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ندیم کمانڈو، عادل علی اور التمش شامل ہیں، جنہوں نے خاتون کو ہراساں کیا اور جان سے مارنے کی کوشش کی، ملزمان نے ہجوم کو بھی خاتون پر تشدد کیلئے اُکسایا تھا، وقوعہ کے بعد ملزمان روپوش تھے اور موبائل فونز بند کر لئے تھے، لیکن آپریشنز و انویسٹی گیشن کی مشترکہ ٹیم نے ملزمان کا سراغ لگا لیا، واقعے کی تفتیش جاری ہے، مزید حقائق جلد سامنے لائے جائیں گے۔

    دوسری جانب منگل کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے اچھرہ بازار میں خاتون کو ہراساں کرنے کے مقدمے میں ملوث 4 ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

    پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات مکمل

    انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے تحریری فیصلہ جاری کیا، جس کے مطابق تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ اچھرہ مارکیٹ میں 400 افراد نے خاتون کو محبوس کیا، خاتون کو دھمکیاں اور جان سے مارنے کی کوشش کی گئی ملزم محمد ندیم، عادل سرور، بلال اور التمش ثقلین سے تفتیش درکار ہے۔

    تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزمان سے اسلحہ برآمد کرنا ہے، 3 روز کا ریمانڈ دیا جائے.عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے چاروں ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

    حیض کی بندش کا شکار خواتین کیلئے وٹامن ڈی اور کیلشیم سپلیمنٹس کتنا نقصان …

    واضح رہے کہ 25 فروری کو صوبہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے کاروباری علاقے اچھرہ میں عربی حروف تہجی والا لباس پہننے پر مشتعل ہجوم نے خاتون پر توہین مذہب کا الزام لگایا، خاتون پولیس افسر کی بروقت کارروائی نے صورتحال کو نہ صرف بگڑنے سے بچایا بلکہ خاتون کو بھی مشتعل ہجوم سے بحفاظت نکال لیا تھا۔

    پولیس کے مطابق خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ شاپنگ کرنے گئی تھی، خاتون نے ایک لباس پہنا ہوا تھا جس میں کچھ عربی حروف تہجی لکھے ہوئے تھے جس پر لوگوں نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور خاتون سے فوری طور پر لباس کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا بعدازاں خاتون پر عربی حروف تہجی والا لباس پہننے پر توہین مذہب کا الزام عائد کرتے ہوئے ہراساں کرنے والے مشتعل ہجوم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

    اوورسیز پاکستانیوں نے 42 مہینوں میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں کتنے ارب ڈالر جمع کرائے؟

  • مریم نواز  کی کیپٹن احمد بدر شہید کے گھر آمد،شہید کے والدین سےاظہارِ تعزیت

    مریم نواز کی کیپٹن احمد بدر شہید کے گھر آمد،شہید کے والدین سےاظہارِ تعزیت

    لاہور: وزیر اعلی مریم نواز تلہ گنگ میں کیپٹن احمد بدر شہید کے گھر پہنچیں جہاں انہوں نے شہید کے والدین سےاظہارِ تعزیت کیا-

    باغی ٹی وی : مریم نواز نے شہادت کے بلند مرتبے پر فائز ہونے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان حملے میں شہید ہونے والے کیپٹن احمد بدر کے والد کی گفتگو نے پوری قوم کا حوصلہ اور ایمان تازہ کر دیا ہے شہداء کی عظیم قربانیاں، شوق شہادت اور وطن پر مرمٹنے کے جذبے کی گواہی ہے۔

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ آخری دہشتگرد کو جہنم واصل کرنے تک قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ ہے، پوری قوم اپنے شہدا کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لے گی، امن کو ہماری کمزوری سمجھنے والوں کی غلط فہمی جلد دور ہو جائے گی،پوری قوم شہدا اور ان کے ورثاء کی عزت واحترام کو یقینی بنائے گی، قوم ان عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی-

    پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات مکمل

    قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف بھی تلہ گنگ کے علاقے ٹمن میں واقع شہید احمد بدر کے گھر پہنچے، جہاں انہوں نے اہلِ خانہ سے تعزیت کی،اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ شہید کیپٹن احمد بدرسمیت شہدا قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، شہدا کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے وزیر اعظم نے شہید کے والد کرنل ریٹائرڈ بدرالدین کو گلے لگایا-

    حیض کی بندش کا شکار خواتین کیلئے وٹامن ڈی اور کیلشیم سپلیمنٹس کتنا نقصان …

    اوورسیز پاکستانیوں نے 42 مہینوں میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں کتنے ارب ڈالر جمع کرائے؟