Baaghi TV

Category: لاہور

  • عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لےلی

    عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لےلی

    لاہور: قومی کرکٹر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لےلی۔

    باغی ٹی وی : عماد وسیم نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کے بعد میں نے انٹر نیشنل کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے کافیصلہ کیا ہے اور میں اپنی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کیلئے اپنی دستیابی ظاہر کر رہاہوں اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی کھیلنے کا خواہشمند ہوں، پاکستان کے لیے حاضر ہوں، ریٹائرمنٹ کے وقت بھی بولا تھا کہ پاکستان کو جب بھی ضرورت ہوگی، کھیلنے کے لیے تیار ملوں گا۔

    عماد وسیم کی قومی ٹیم کی واپسی میں ریٹائرمنٹ کا اعلان ہی حائل تھا اب ان کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ کا حصہ بنایاجائے گا، نیوزی لینڈ سیریز کے بعد پاکستان کو انگلینڈ اور آئرلینڈ سے کھیلنا ہےجہاں سے وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےلیے امریکہ روانہ ہوگی، امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز یکم جون سےہورہاہے،پاکستانی ٹیم نے پہلا میچ چھ جون کو امریکہ سے کھیلنا ہے،نو جون کو نیویارک میں پاکستان اوربھارت کا میچ رکھاگیاہے۔

    23 مارچ کو پیدا ہونے اور وفات پانے والی چند مشہور شخصیات

    واضح رہے کہ عماد وسیم نے گزشتہ برس نومبر میں انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا تھا،عماد وسیم نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 55 ون ڈے اور 66 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے،عماد وسیم نے ون ڈے میں 44 اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 65 وکٹیں لیں جبکہ انہوں نے دونوں فارمیٹ میں مجموعی طور پر 1400 سے زائد رنز سکور کئے، وہ 2017 میں چیمپیئن ٹرافی جیتنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

    اسلام آباد میں پراپرٹی پر بھاری ٹیکس عائد ،نوٹیفکیشن جاری

    صدر مملکت کا مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کے لیے اعزازات کا اعلان

  • 23 مارچ کو پیدا ہونے اور وفات پانے  والی چند مشہور شخصیات

    23 مارچ کو پیدا ہونے اور وفات پانے والی چند مشہور شخصیات

    23 مارچ کو پیدا ہونے والی چند مشہور شخصیات

    1142ء المستضی بامر اللہ حسن ، خلافت عباسیہ کا (حکومت18 دسمبر 1170ء تا 27 مارچ 1180ء) 33واں خلیفہ ، مستضی کے دور میں صلاح الدین ایوبی نے دنیائے اسلام میں شہرت پائی۔ مستضی کی بیماری کے دوران ہی الناصرالدین اللہ کی خلافت کی بیعت کر لی گئی۔ (وفات: 30 مارچ 1180ء)

    1749ء پِئیر سِیموں لاپلاس ، اثر انداز فرانسیسی عالِم ، جن کا کام ریاضیات، شماریات، طبیعیات اور فلکیات کی نشو و نما میں نہایت اہم تھا، انہیں فرانس کے نیوٹن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ 1812ء میں لاپلاس نے شماریات (Statistics) میں کئی بنیادی نظریات پیش کئے۔ انہوں نے حسابی نظام میں امکان (probability) کی بنیاد پر استقرائی منطق (Inductive reasoning) کو پیش کیا۔ (وفات: 5 مارچ 1827ء)

    1853ء مظفر الدین شاہ قاجار ، فارس کے قاجار خاندان کا (1 مئی 1896ء تا 3 جنوری 1907ء) پانچواں شہنشاہ (وفات : 3 جنوری 1907ء)

    1858ء لڈوگ کویڈ ، نوبل امن انعام (1927ء) یافتہ جرمن کارکن، مؤرخ اور سیاستدان ۔ جو جرمن بادشاہ وہلیم دوم پر تنقید کی وجہ سے شہرت پائی ۔ (وفات: 4 مارچ 1941ء)

    1875ء سید حسین بروجردی یا سید حسین بن علی طباطبائی بروجردی ، شیعہ مجتہد ،آیت اللہ اور مرجع تقلید ، سید حسین طباطبائی کا شجرہ نسب حسن مثنی، امام حسن بن علی بن ابی طالب سے ملتا ہے۔ سید حسین طباطبائی 15 سال کی عمر میں دنیا کے تمام شیعوں کے اکیلے مرجع تقلید اور مجتہد تھے اور 17 سال کی عمر میں قم کے حوزہ علمیہ کے سربراہ بنے۔ (وفات: 30 مارچ 1961ء)

    1876ء محمد ضیاء المعروف ضیاء گوک الپ ، ترک ماہر عمرانیات، مصنف، شاعر اور سیاسی شخصیت ، 1908ء میں انقلاب نوجوانان ترک کے بعد آپ نے گوک الپ (قہرمانِ آسمانی یا آسمانی ہیرو) کا قلمی نام اختیار کیا جو تاحیات برقرار رکھا۔ (وفات : 25 اکتوبر 1924ء)

    1881ء ہرمن سٹاوڈنگر ، نوبل انعام برائے کیمیاء (1953ء) یافتہ جرمن کیمیاء دان، انجینئر و استاد جامعہ، جو پولیمر کیمیاء کے حوالے سے جانے جاتے تھے۔ (وفات : 8 ستمبر 1965ء)

    1881ء روگر ماٹن ڈو گاڈ ، نوبل ادب انعام (1937ء) یافتہ فرانسیسی ناول نگار (وفات : 22 اگست 1958ء)

    1904ء جوآن کرافورڈ ، امریکی فلمی اداکارہ، ماڈل و رقاصہ (وفات: 10 مئی 1977ء)

    1907ء ڈینئیل بوٹایک ، نوبل انعام برائے فزیالوجی اور طب (1957ء) یافتہ سوئس نژاد اطالوئی طبیب، ماہرِ دوا سازی، ماہرِ اعصابیات، حیاتی کیمیا دان، ماہرِ اسپرانٹو و استاد جامعہ ، انھوں نے ایسی ادویہ تیار کی تھی جو خاص قسم کی عصبیاتی پیغام کو روکنے کی صلاحیت رکھتی تھی۔ (وفات: 8 اپریل 1992ء)

    1910ء اکیرا کروساوا ، جاپانی ہدایتکار اور مصنف (وفات: 6 ستمبر 1998ء)

    1914ء سید رئیس احمد جعفری ندوی ، صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی (1966ء) یافتہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے نامور صحافی، مؤرخ، ماہرِ اقبالیات، ناول نگار، مترجم اور سوانح نگار ، (وفات: 27 اکتوبر، 1968ء)

    1916ء ہرکشن سنگھ سُرجیت ، بھارتی کمیونسٹ سیستدان ، (1992ء تا2005ء) مارکسی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا یعنی سی پی ایم کے سابق جنرل سیکریٹری اور سیاسی رہنما (وفات: 1 اگست 2008ء)

    1923ء شیخ مبارک علی ایاز المعروف شیخ ایاز ، ہلال امتیاز (1994ء) اور فیض احمد فیض ایوارڈ (1994ء) یافتہ سندھی شاعر و استاد جامعہ ، آپ کو شاہ عبدالطیف بھٹائی کے بعد سندھ کا عظیم شاعر مانا جاتا ہے۔ اگر آپ کو جدید سندھی ادب کے بانیوں میں شمار کیا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔ آپ مزاحمتی اور ترقی پسند شاعر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی رہے۔ (وفات: 28 دسمبر 1997ء)

    1924ء خواجہ معین الدین ، صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی یافتہ پاکستانی ڈراما نویس جس نے اپنے ڈرامے مرزا غالب بندر روڈ پر کی وجہ سے شہرت پائی ۔ (وفات: 9 نومبر 1971ء)

    1927ء پروفیسر محمد منور مرزا ، ستارہ امتیاز یافتہ پاکستانی ماہرِ اقبالیات ، محقق ، مؤرخ ، شاعر اور اردو کے پروفیسر ( وفات : 7 فروری 2000ء)

    1933ء صوبیدار عبدالخالق المعروف پرندہ ایشیاء ، پاکستانی آرمی ریٹائرڈ کھلاڑی جس نے 1954ء کے ایشیائی کھیلوں میں 100میٹر کی دوڑ 10.6 سیکنڈز میں عبور کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا۔ ‘فلائنگ برڈ آف ایشیا’ کا خطاب اسے جواہرلعل نہرو نے دیا۔ (وفات : 10 مارچ 1988ء)

    1935ء ڈاکٹر جگتار ، بھارت سے تعلق رکھنے والے پنجابی شاعر (وفات : 3ہ مارچ 2010ء)

    1945ء احسان مانی ، آئی سی سی کے سابق صدر اور اگست 2018ء سے 27ویں چیئرمین پی سی بی,1948ء وسیم باری ، پاکستانی کرکٹ کھلاڑی, 1964ء ہوپ ڈیوس ، امریکی اداکارہ, 1972ء سمرتی ملہوترا المعروف اسمرتی ایرانی ، بھارتی فلمی اداکارہ اور سیاست دان

    1973ء میر واعظ عمر فاروق ، مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما جو عوامی ایکشن کمیٹی کے سربراہ، جامع مسجد کے خطیب اور آل پارٹیز حریت کانفرنس کے اہم رہنما بھی ہیں۔

    1977ء جنید اکبر ، پاکستانی سیاستدان ، وہ (1 جون 2013ء تا 31 مئی 2018ء) قومی اسمبلی پاکستان کے رکن بھی رہے۔

    1987ء کنگنا راناوت ، بھارتی فلمی اداکارہ

    1990ء سونو ، بھارتی فلمی اداکارہ

    1929.نصرت بھٹو کی شہرت ذولفقار علی بھٹو کی دوسری بیوی کے بطور ہے۔ اس کی اولاد بینظیر بھٹو، مرتضی بھٹو، شاہنواز بھٹو، اور صنم بھٹو ہیں۔ نصرت بھٹو نسلاً ایرانی صوبہ کردستان سے تعلق رکھتی ہے۔ بھٹو کو پھانسی کے بعد پیپلز پارٹی کی سربراہ بھی رہی۔ 1996ء میں بینظیر کے حکومتی دور میں مرتضٰی کے ماروائے عدالت قتل کے بعد ذہنی توازن کھو بیٹھی اور اس کے بعد مرنے تک بےنظیر کے خاندان کے ساتھ دبئی میں مقید رہی۔ 23 اکتوبر 2011 ء اتوار کو دبئی میں انتقال کر گئی.

    1983ء – مصلح الدین صدیقی، (پیدائش۔ 1918ء)

    23 مارچ کو وفات پانے والی چند مشہور شخصیات

    1369ء پیٹر ، شاہ قشتالہ ، ظالم (ال ظالم) یا صرف (ال Justo) کے نام سے پکارا جاتا تھا۔ وہ (1350ء تا 1369ء) کاسٹایل اور لیون کا بادشاہ تھا۔ وہ آئیوریا گھرانہ کی مرکزی شاخ کا آخری حکمران تھا۔ (پیدائش : 30 اگست 1334ء)

    1827ء پئیر سیموں لاپلاس، اثر انداز فرانسیسی عالِم تھے، جن کا کام ریاضیات، شماریات، طبیعیات اور فلکیات کی نشوونما میں نہایت اہم تھا۔ وہ تمام وقت کا ایک عظیم ترین سائنس دان سمجھا جاتا ہے۔ (پیدائش : 1749ء)

    1887ء نواب کلب علی خان ، ریاست رام پور کے (21 اپریل 1865ء تا 23 مارچ 1887ء) دسویں نواب رام پور ، نواب یوسف علی خان کا فرزند ، رام پورکی جامع مسجد تعمیر کروائی۔ رضا لائبریری، رام پور کو جدید طرز پر تعمیر کروایا اور رام پور میں کتابوں کا عظیم ذخیرہ جمع کیا۔ نواب کلب علی خان کو عربی اور فارسی زبان میں کافی عبور حاصل تھا اور اسلامی دنیا کے بیشتر نادر مخطوطات اُن کی سعی سے رضا لائبریری، رام پورمیں جمع کیے گئے۔ (پیدائش: 1832ء)

    محمد علی محمد خان محب ، محمود آباد بھارت کے سیاستدان، شاعر اور (28 جون 1903ء تا 23 مارچ 1931ء) راجا محمود آباد (پیدائش: 4 جون 1878ء)

    1959ء بدیع الزماں سعید نوری ، ترک ماہر عالم دین، صوفی و محقق (پیدائش : 1878ء)

    1992ء فریڈریک آگسٹ وان ہایک ، نوبل انعام برائے معاشیات (1984ء) یافتہ آسٹریائی برطانوی ماہر معاشیات، ماہر، فلسفی، عمرانیات و استاد جامعہ ، انہیں یہ انعام سوئیڈش ماہر اقتصادیات گونر مائرڈل کے ساتھ مشترکہ طور پر دیا گیا۔ (پیدائش: 8 مئی 1899ء)

    2011ء الزبتھ ٹیلر ، برطانوی نژاد امریکی اداکارہ، (پیدائش : 27 فروری 1932ء)

    2015ء ہیری لی کوان یئو ، سنگا پوری وکیل اور سیاست دان، (3 جون 1959ء تا 28 نومبر 1990ء) وزیر اعظم سنگا پور اور (28 نومبر 1990ء تا 12 اگست 2004ء) سینئر وزیر سنگا پور ، وہ پہلے وزیراعظم سنگا پور ہیں جنہوں نے تین دہائیوں تک حکمرانی کی۔ انہیں جدید سنگاپور کا بانی مانا جاتا ہے۔ اور یہ تیسری دنیا سے واحد مثال ہے کہ صرف ایک نسل کو جدید دنیا کے مقابل لا کھڑا کیا۔ (پیدائش : 16 ستمبر 1923ء)

    1843ء۔۔ہوش محمد شیدی۔ہوشو کے والد کا نام سبھاگو اور والدہ کا نام دائی تھا . اس کے بھائی کا نام نصیبو جبکہ بہن کا نام سیتاجی تھا . یہ سندھی نام ہیں جن سے ان کی سندھ سے محبت کی ایک جھلک نظر آتی ہے ہوشو کی پیدائش اور مزار کے حوالے سے متضاد رائے ہیں مگر جو سب سے زیادہ عام ہے وہ ہے کہ ہوش محمد عرف ہوشو شیدی کی پیدائش میر فتح علی ٹالپور کے گھر ہوئی کیونکہ ہوشو شیدی کی والدہ وہاں ملازمہ تھی .

    ہوشو شیدی نے اپنا بچپن میروں کے گھر میں ہی گزارہ اور جب جوان ہوئے تو فوج میں بھرتی ہوگئے .ا س وقت سندھ میں تالپوروں کی حکومت تھی . اور ہوشو کا خاندان تالپوروں کا عقیدت مند اور وفادار تھا .ہوشو اپنی بہادری اور وفاداری کی وجہ سے جلد ہی فوج میں جرنیل کے عہدے تک پہنچ گیا . یہ وہ دور ہے جب میر فتح علی کا بیٹا میر صوبیدار سندھ کا حاکم تھا . سندھ کی خوشحالی دیکھ کر انگریزوں نے سندھ پر.قبضے کا منصوبہ بنایا . اس سلسلے میں انگریزوں نے تالپور حکومت میں سے چند غداروں کو ساتھ ملا کر میر صوبیدار کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا اور میر صوبیدار کے قریب ہوگئے جب ہوشو شیدی کو انگریزوں کی نیت پر شک ہوا اور اس نے میر صوبیدار کو انگریزوں کے منصوبے کے بارے میں بتایا تو میر صاحب نے اس پر یقین نہیں کیا. 11 جنوری 1843 کو انگریزوں نے ٹالپور حکومت پر شب خون مار دیا اور میانی کی جگہ پر پہلا معرکہ ہوا میر صوبیدار نے کوئی مزاحمت نہیں کی اور انگریزوں نے جلد ہی میر صوبیدار اور دوسرے سرداروں کو قید کرلیا .ہوشو شیدی کے لیے یہ صورتحال بہت تکلیف دہ تھی اس نے اپنے قابل اعتماد دوستوں اور بہادر سپاہیوں کو جمع کرنا شروع کردیا اور 11 مارچ 1843 کو اپنی فوج کو لیکر نکل پڑا 23 مارچ 1843 کو ہوش محمد شیدی کی فوج اور انگریزوں کی فوج کا آمنا سامنا پھلیلی واہ کے قریب ہوا ہوشو نڈر جرنیل تھا وہ نعرہ لگاتے ہوئے مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں انگریز فوج کی صفوں میں گھس گیا اور اپنی دھرتی کی حفاظت کے لیے امر ہوگیا .

    1931ء – بھگت سنگھ، برصغیر کی جنگ آزادی کی ایک مشہور شخصیت ۔بھگت سنگھ 28 ستمبر 1907 کو ضلع لائل پور (موجودہ فیصل آباد) کے موضع بنگہ میں پیدا ہوئے۔ کاما گاٹا جہاز والے اجیت سنگھ ان کے چچا تھے۔جلیانوالہ باغ قتل عام اور عدم تعاون کی تحریک کے خونیں واقعات سے اثر قبول کیا۔ 1921ء میں اسکول چھوڑ دی اور نیشنل کالج میں تعلیم شروع کی۔ 1927ءمیں لاہور میں دسہرہ بم کیس کے سلسلے میں گرفتار ہوے اور شاہی قلعہ لاہور میں رکھےگیے۔ ضمانت پر رہائی کے بعد نوجوان بھارت سبھا بنائی اور پھر انقلاب پسندوں میں شامل ہوگیے۔ دہلی میں عین اس وقت، جب مرکزی اسمبلی کا اجلاس ہو رہا تھا انھوں نے اور بے کے دت نے اسمبلی ہال میں دھماکا پیدا کرنے والا بم پھینکا۔ دونوں گرفتار کرلیے گئے۔ عدالت نے عمر قید کی سزا دی۔1928ء میں سائمن کمیشن کی آمد پر لاہور ریلوے اسٹیشن پر زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس میں لالہ لاجپت رائے زخمی ہو گئے۔ اس وقت لاہور کے سینئر سپرٹینڈنٹ پولیس مسٹر سکاٹ تھے۔ انقلاب پسندوں نے ان کو ہلاک کرنے کا منصوبہ بنایا۔ لیکن ایک دن پچھلے پہر جب مسٹر سانڈرس اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ پولیس لاہور اپنے دفتر سے موٹر سائیکل پر دفتر سے نکلے تو راج گرو اور بھگت سنگھ وغیرہ نے ان کو گولی مارکر ہلاک کر دیا۔ حوالدار جین نے سنگھ کا تعاقب کیا۔ انہوں نے اس کو بھی گولی مار دی اور ڈی اے وی کالج ہاسٹل میں کپڑے بدل کر منتشر ہو گئے۔ آخر خان بہادر شیخ عبد العزیز نے کشمیر بلڈنگ لاہور سے ایک رات تمام انقلاب پسندوں کو گرفتار کر لیا۔ لاہور کے سینٹرل جیل کے کمرۂ عدالت میں ان پر مقدمہ چلایا گیا۔ بھگت سنگھ اور دت اس سے قبل اسمبلی بم کیس میں سزا پا چکے تھے۔ مقدمہ تین سال تک چلتا رہا۔ حکومت کی طرف سے خان صاحب قلندر علی خان اور ملزمان کی طرف سے لالہ امرد اس سینئر وکیل تھے۔ بھگت سنگھ اور سکھ دیو کو سزائے موت کا حکم دیا گیا اور 23 مارچ، 1931ء کو ان کو پھانسی دے دی گئی۔ فیروز پور کے قریب دریائے ستلج کے کنارے، ان کی لاشوں کو جلا دیا گیا۔ بعد میں یہاں ان کی یادگار قائم کی گئی۔

  • سپورٹس ایڈوائزری کونسل کا قیام ، وزیر اعلیٰ نے دی منظوری

    سپورٹس ایڈوائزری کونسل کا قیام ، وزیر اعلیٰ نے دی منظوری

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سپورٹس ایڈوائزری کونسل بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سابق کھلاڑی اور طلباء ممبر ہونگے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب سپورٹس بورڈ کی تشکیل نو کا فیصلہ بھی کیا اور کھیلوں کے فروغ، ٹریننگ کے لئے ملکی وغیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں 91 حلقوں میں ملٹی پرپز سپورٹس گراؤنڈز بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں پلاننگ اور دیگر ڈویلپمنٹ امور کے لئے سپیشل پلاننگ یونٹ بنے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گھوسٹ ملازمین کی شناخت کیلئے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں بائیو میٹرک حاضری کی پابندی کو یقین بنایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وزیر کھیل اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کھیلوں سے بہت لگاؤ ہے، زمانہ طالب علمی میں بیس بال ٹیم کی کپتان تھی۔ کھیلوں کی بحالی چاہتی ہوں اور بڑے پیمانے پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔نوجوانوں کے پاس مواقع کی کمی ہے اور نشہ کی طرف راغب ہورہے ہیں۔ نوجوان طبقے کے لئے کھیلوں کے انفراسٹرکچر کو فوری طور بحال کیا جائے۔ہاکی کے مقابلے کروائے جائیں، ہمارا قومی کھیل ہے۔ اجلاس میں انسٹیٹیوٹ آف سپورٹس سائنسز پنجاب کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔مریم نواز شریف نے باسکٹ بال کو ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ 2 ارب روپے سے قائم کیے گئے فنڈ کیلئے مزید 2 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سپورٹس سہولیات کی حفاظت کیلئے مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ سپورٹس کی ترقی کیلئے جتنے پیسے چاہیے ہیں ملیں گے۔ صوبائی مشیر پرویز رشید نے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں کے پاس جگہ کم تھی، گراؤنڈ نہ ہونے سے سکولوں سے کھیل ختم ہو گئے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ یو سی لیول پر بچوں کو کھیلوں کی سہولت ملنی چاہئے۔سیکرٹری سپورٹس نے محکمہ کی ورکنگ سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی ری ویمپنگ مکمل، جلد افتتاح ہوگا۔ موسم گرما کی چھٹیوں میں بچوں کیلئے سپورٹس کیمپس لگائے جائیں گے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سابق سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر، ایم پی اے ثانیہ عاشق، سیکرٹری سپورٹس اور دیگر حکام نے شرکت کی.

    وزیر اعلیٰ مریم نواز سے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے وفد کی ملاقات،ہیلتھ، تعلیم اور دیگر شعبوں میں اشتراک کار پر اتفاق
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس اور برطانیہ کے تعاون سے سی ایم اینی شیٹیو کے مجوزہ روڈ میپ کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ہیلتھ، تعلیم، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ،موسمیاتی تغیرات، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر شعبوں میں اشتراک کار پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں ائیر کوالٹی انڈیکس میں بہتری کے لئے پائیدار اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کوفوکل پرسن مقرر کر دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے عوامی فلاح و بہبودکے ویژن کے مطابق اہداف کے حصول پربھی اتفاق کیا گیا۔ سروس ڈیلیوری اور گڈ گورننس کے اشاریے کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے وفد کا خیر مقدم کیا اور پائیدار اقدامات کے لئے اشتراک کار کے جذبے کو سراہا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے ساتھ کام کرکے خوشی ہو گی۔صاف پانی، ویسٹ مینجمنٹ، ہیلتھ، ایجوکیشن سیکٹر میں بہت بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ زیادہ وقت پائیدار ترقی کے ماڈل کی منصوبہ بندی پر صرف ہورہا ہے اورایک بھی دیہی صحت مراکز تسلی بخش نہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ موبائل ہیلتھ یونٹس، کلینک آن وہیلز پروگرام لا رہے ہیں۔ ایف سی ڈی اوکے تعاون سے تعلیم اور صحت کے شعبہ میں نمایاں بہتری آئے گی۔ پنجاب میں ویسٹ مینجمنٹ کے نظام میں دیہات کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں کوڑا اکٹھا کرنے کا مناسب سسٹم نہیں اور لینڈ فِل سائیٹس کی کمی ہے۔پورے صوبے کیلئے مئوثر اور پائیدار ویسٹ مینجمنٹ کا نظام لا رہے ہیں۔ترقی کے شارٹ ٹرم، میڈیم ٹرم اور لانگ ٹرم منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سموگ کے سدباب پرکام کرنے کی بہت ضرورت ہے۔ ماحولیاتی تحفظ کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔ ماحول میں بہتری کے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں وقت لگے۔پی ایم یو کو ری سٹرکچر کیا جائیگا۔ مانیٹرنگ کا مناسب نظام ہو گا تو منصوبوں کے مطلوبہ نتائج حاصل ہوں گے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ سوشو اکنامک رجسٹری پروگرام سے تمام آبادی کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔ سیکنڈری اور پرائمری سکولوں کے طلباء کیلئے فری کھانے کا پروگرام لا رہے ہیں۔ تعلیم کی کوالٹی اور ٹیچرز کی ٹریننگ پر کام کر رہے ہیں۔ وفد کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مستند ڈیٹا کی موجودگی میں بہتر انداز میں پراجیکٹ کو چلایا جا سکے گا۔ 2018 ء تک متعدد سکولوں میں بجلی، صاف پانی، واش رومز کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ تعلیم، صحت اور سوشل پروٹیکشن کی سروس ڈیلیوری بہتر کرنے پر توجہ مرکوز ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ماحولیاتی تحفظ، ریونیو میں اضافہ سمیت دیگر سیکٹرز پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وفد نے یقین دہانی کرائی کہ گندم، مکئی اور گنے کی پیداوار میں اضافے کیلئے تعاون کریں گے۔ لوکل گورنمنٹ ریونیومیں 50 فیصد اضافے کے لئے اقدامات کے ضرورت ہے۔سکولوں میں بچوں کی انرولمنٹ بڑھانے، کوالٹی ایجوکیشن اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی مشیرپرویز رشید، صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن رانا سکندر حیات، صوبائی وزیرسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق،صو بائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر، ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریزخزانہ،سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، سکولز یجوکیشن،پاپولیشن، جنگلات، توانائی، ماحولیات،ڈی جی پی ڈی ایم اے،سی ای او پی بی آئی ٹی،برطانیہ ہائی کمیشن سے زو ویئر – پولیٹیکل کونسلر،میٹ کلینسی – سینئر گورننس ایڈوائزر،نوید عزیز – سینئررسپونسیبل آفیسر ایس این جی پروگرام، کلارا اسٹرینڈوج – پنجاب میں برطانوی نمائندہ، مجیب خان -پروجیکٹ ڈائریکٹر ایس این جی،بلال راؤ – ڈیلیوری ایسوسی ایٹس اور دیگر حکام نے شرکت کی.

    وزیراعلیٰ پنجاب اپنے بچوں کو کس کام سے منع کرتی ہیں؟ خود ہی بتا دیا

    مریم نواز کا کوٹ لکھپت جیل کا دورہ، قیدی خواتین کے ساتھ روزہ افطار کیا

    عوام کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانا ہمارا فرض ہے، کسی پر احسان نہیں،مریم نواز

    مریم نواز کا ”نیا پاکستان“ نامی ایک اکاؤنٹ کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم

    طلبہ کو نصابی کتابوں کی فراہمی میں تاخیر پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار برہمی

    میرے قتل کی سپاری دی گئی ،شواہد موجود ہیں،شیر افضل مروت کا مریم نواز پر سنگین الزام

    مجھے اپنی جماعت میں جگہ بنانے کیلئے بارہ برس بہت زیادہ محنت کرنا پڑی،مریم نواز

    پاکستانیوں کو خادم مل گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

    عالمی یوم جنگلات ،پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم 2024 شروع

  • سینیٹ انتخابات،صنم جاوید، فیصل جاوید کو ملی اجازت

    سینیٹ انتخابات،صنم جاوید، فیصل جاوید کو ملی اجازت

    سینیٹ الیکشن میں کاغذات مسترد ہونے کیخلاف صنم جاوید کی درخواست منظور، صنم جاوید کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی تا ہم صنم جاوید سینیٹر نہیں بن سکیں گی کیونکہ پنجاب میں انکے ووٹ خواتین سیٹ کے لئے پورے نہیں ہیں،

    پشاور میں الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کو سینیٹ الیکشن کے لیے اہل قرار دے دیا ہے، الیکشن ٹریبونل نے فیصل جاوید کے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر سماعت کی،ٹریبونل نے فیصل جاوید کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے اسے خارج کر دیا

    دوسری جانب اعظم سواتی، مراد سعید اور خرم زیشان کے کاغذات سینیٹ انتخابات کے لیے کیوں مسترد کئے؟ اپیلیٹ ٹریبونل نے نوٹس جاری کرکے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا,مراد سعید، اعظم سواتی اور خرم ذیشان کی نے پشاور ہائیکورٹ میں ایپل دائر کی گئیں،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزاروں کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن نے بے بنیاد الزامات پر مسترد کیے، درخواست گزاروں کے کاغذات منظور کر کے انکو سینٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے،

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    صنم جاوید کی سینیٹ کیلیے نامزدگی،طیبہ راجہ پھٹ پڑیں

    سیاسی جماعتوں کے سینئیر رہنما سینیٹ ٹکٹ سے محروم

    سینیٹ انتخابات، امید ہے اپنے امیدوار کامیاب کروائیں گے،وزیراعلیٰ سندھ

    آصفہ بھٹونوابشاہ پہنچ گئیں،جیالوں کا رقص،این اے 207 سے لڑیں گی الیکشن

    سینیٹ میں خواتین کی نشست پر صنم جاوید کو الیکشن لڑوانے کا فیصلہ

    سینیٹ میں بلوچستان کی گیارہ خالی نشستوں کے انتخابات کا شیڈول

  • ضمنی انتخابات، حماد اظہر، مونس الہیٰ کے کاغذات مسترد

    ضمنی انتخابات، حماد اظہر، مونس الہیٰ کے کاغذات مسترد

    ضمنی انتخابات، پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی اسمبلی کے 4 حلقوں میں کاغذات نامزدگی کی جانچ کا عمل مکمل ہوگیا ہے،

    الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد فہرست جاری کردی،حماد اظہر، مونس الہیٰ کے کاغذات مسترد کر دیئے گئے ہیں،این اے 119 سے حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد جبکہ علی پرویز اور شہزاد فاروق سمیت 12 امیدواروں کے کاغذات منظور کرلیے گئے ہیں، پی پی 158 سے مونس الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد جبکہ اختر حسین اور یوسف علی سمیت 27 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں،پی پی 149 سے شعیب صدیقی اور احسن اکرم سمیت 20 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں،پی پی 147 سے محمد خان مدنی اور ماجد ظہور سمیت 19 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں،پی پی 164 سے بھی حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے جبکہ اختر حسین اور مرزا جاوید سمیت 27 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے

    واضح رہے کہ لاہور سے شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، علیم خان نے اپنی سیٹیں چھوڑی ہیں جن پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں

  • عظمیٰ کاردار "چوروں ” کا شکار بن گئیں

    عظمیٰ کاردار "چوروں ” کا شکار بن گئیں

    مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ کاردار کی چوری ہو گئی ، مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    ن لیگی رہنما ،عظمیٰ کاردار کے زیورات چوری کر لئے گئے ہیں، زیورات ماڈل ٹاؤن کلب سے چوری ہوئے ہیں، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے، درج مقدمہ کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کے زیورات ماڈل ٹاؤن کلب سے چوری ہوئے ،عظمیٰ کاردار کی جانب سے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ کلب کی 2 انسٹرکٹرز اور ملازمین مشکوک ہیں، تفتیش کی جائے اور میرے زیورات برآمد کروائے جائیں.

    عظمیٰ کاردار کے مطابق چوری ہونے والے زیورات کی مالیت پانچ لاکھ تھی، زیورات چوری کی واردات گزشتہ روز سوئمنگ کے دوران ہوئی میں اسمبلی سیشن کے بعد کلب میں سوئمنگ کیلئے گئی تھی اور زیورات پرس میں تھے پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے،جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے،

    مریم نواز کی جانب سے ہاتھ پیچھے کرنے پر عظمیٰ کاردار کا وضاحتی بیان

  • سینیٹ انتخابات،یاسمین راشد کے  کاغذات نامزدگی منظور ی کیخلاف اپیل خارج

    سینیٹ انتخابات،یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظور ی کیخلاف اپیل خارج

    اپیلٹ ٹریبونل نے تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف دائر اپیل پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے

    ڈاکٹر یاسمین راشد کے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی، اپیلیٹ ٹریبونل نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی کاغذات نامزدگی منظوری کی خلاف شہباز کھوکھر کی اپیل خارج کردی،اپیلیٹ ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا،جسٹس شاہد بلال حسن نے لیگی رہنما شہباز کھوکھر کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا،

    ڈاکٹر یاسمین راشد سابق صوبائی وزیر صحت ہیں اور اس وقت نو مئی کے مقدمات میں جیل میں ہیں، یاسمین راشد کو تحریک انصاف نے سینیٹ کا امیدوار نامزد کر رکھا ہے.

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    صنم جاوید کی سینیٹ کیلیے نامزدگی،طیبہ راجہ پھٹ پڑیں

    سیاسی جماعتوں کے سینئیر رہنما سینیٹ ٹکٹ سے محروم

    سینیٹ انتخابات، امید ہے اپنے امیدوار کامیاب کروائیں گے،وزیراعلیٰ سندھ

    آصفہ بھٹونوابشاہ پہنچ گئیں،جیالوں کا رقص،این اے 207 سے لڑیں گی الیکشن

    سینیٹ میں خواتین کی نشست پر صنم جاوید کو الیکشن لڑوانے کا فیصلہ

    سینیٹ میں بلوچستان کی گیارہ خالی نشستوں کے انتخابات کا شیڈول

    سینیٹ انتخابات، اسلام آباد سے پیپلز پارٹی امیدوار یوسف رضا گیلانی کامیاب

  • امیر بالاج ٹیپو قتل کیس، احسن شاہ کے گھر سے رقم برآمد،ایک اور مبینہ ملزم گرفتار

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس، احسن شاہ کے گھر سے رقم برآمد،ایک اور مبینہ ملزم گرفتار

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس نے گرفتار ملزم احسن شاہ کے گھر کاروائی کی ہے

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں تحقیقاتی ٹیم نے گرفتار ملزم احسن شاہ کے گھر کاروائی کی ہے، دوران کاروائی پولیس نے 25 لاکھ روپے بھی برآمد کر لئے ہیں،پولیس نے احسن شاہ کی نشاندہی پر لاہور کے علاقے راوی رود سے ایک اور ملزم کو بھی گرفتار کیا ہے،چھاپہ مار ٹیم کی قیادت جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم کے سربراہ آفتاب پھلروان نے کی

    احسن شاہ نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا تھا کہ طیفی بٹ سے بالاج کی مخبری کرنے کا 50 لاکھ لیا تھا جس میں سے 25 لاکھ پولیس نے ریکور کرلیا ہے،لاہور سی آئی اے آرگنائزڈکرائم نے امیر بالاج ٹیپو قتل کی تفتیش کے لیے علی اصغر پٹھان، ملک سہیل، احسن شاہ، شوٹر ایاز سہولت کار بلال اور وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی کے ڈرائیور حسنین کو بھی حراست میں لے رکھا ہے

    امیر بالاج قتل کیس،ملزم احسن شاہ کے موبائل فون سے قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو برآمد ہوئی ہیں،نازیبا تصاویر اور ویڈیو ایک سو سے زائد ہیں، پولیس حکام کے مطابق نازیبا ویڈیو اور تصاویر بارے بھی تحقیقات کر رہے ہیں،

    امیر بالاج ٹیپو کو 18 فروری کو شادی کی تقریب میں قتل کیا گیا تھا،چوہنگ پولیس کے مطابق ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کا مقدمہ اس کے بھائی امیر مصعب کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، قتل کےمقدمے میں 302 سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی تھیں، مقدمہ خواجہ تعریف گلشن، اس کےکزن خواجہ عقیل اور 4 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا،پولیس کے مطابق امیر بالاج پر فائرنگ کےدوران گولی لگنے سے مرنے والے مبینہ حملہ آور کی شناخت مظفر کے نام سے ہوئی جو شیخوپورہ کا رہائشی تھا اور امیر بالاج پر فائرنگ کے دوران ہی مارا گیا تھا

    واضح رہے کہ امیر بالاج کا باپ ٹیپو ٹرکاں والا بھی 14 سال پہلے دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا تھا، ٹیپو ٹرکاں والا کو 2010 میں دبئی سے واپسی پر قتل کیا گیا تھا،بالاج قتل واقعہ کے بعد میں خوف ھراس پھیل گیا ہے،گینگ وار شروع ھونے کا خطرہ ہے،

    طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    موٹرسائیکل پر گھر چھوڑنے کے بہانے ملزم کی خاتون سے زیادتی

    88 قبحہ خانوں پر چھاپوں کے دوران 417 ملزمان گرفتار

    لاہور میں خاتون کو رکشہ پر ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

    13 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

    سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

    دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

  • فحش ویڈیو دیکھنے کا عادی،سگے بھائی نے 8 سالہ بہن کے ساتھ کی زیادتی

    فحش ویڈیو دیکھنے کا عادی،سگے بھائی نے 8 سالہ بہن کے ساتھ کی زیادتی

    نواب ٹاؤن پولیس کی بڑی کاروائی ، 8 سالہ عائشہ زیادتی کیس کی تفتیش آٹھ گھنٹوں کے اندر مکمل کر لی

    بچی سے زیادتی کرنے والا سگا بھائی نکلا ،محمد احمد موبائل انٹرنیٹ پر فحش ویڈیوز دیکھنے کا عادی ہے،محمد احمد نے والدین کی عدم موجودگی میں آٹھ سالہ بہن کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا،ماں باپ نے بیٹے کو بچانے کی کوشش کی،شالیمار کے رہائشی عمران اور اسکی بیوی ساجدہ نے وقوعہ کو دوسرا رنگ دے دیا،واقعہ اُن کے گھر شالیمار میں پیش آیا ، بیٹے کو بچانے کے لئیے نواب ٹاؤن میں نا معلوم شخص کی طرف سے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی من گھڑت کہانی بنائی ،ایس ایچ او نواب ٹاؤن نے پچاس سے زیادہ کیمروں کی مانیٹرنگ کی تو پتہ چلا بچی یہاں آئی ہی نہیں ،والدین کے موبائل فونز کی لوکیشن سے حالات اور مشکوک ہو گئے ، بالآخر سگے بھائی کی طرف سے زیادتی اور شالیمار میں یہ سارا واقعہ ہونے کے ناقابل تردید ثبوت ملے، جس پہ والدین نے سارے حالات خود بتائے،ایس ایچ او نواب ٹاؤن نے شالیمار کی حدود میں ریڈ کر کے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

    دوسری جانب منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں 19 ملزمان کے قبضہ سے 22 کلو470 گرام چرس،520 گرام آئس برآمد کر لی گئی،رات گئے نواں کوٹ ،ساندہ،مسلم ٹاؤں پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 03 ملزمان کو گرفتار کیا،مسلم ٹاؤن پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران منشیات فروش جاوید کو گرفتار کیا،منشیات فروش جاوید کے قبضہ سے 1020 گرام چرس برآمد کی گئی،نواں کوٹ پولیس نے ریکارڈیافتہ منشیات فروش لازر کو گرفتار کیا،ملزم لازر کے قبضہ سے 1450 گرام چرس برآمد کی گئی،ساندہ پولیس نے منشیات فروش علی رضا کو گرفتار کیا،ملزم علی رضا کے قبضہ سے 520 گرام آئس برآمد کی گئی،ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرتے تھےمنشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج مزید تفتیش جاری ہے،

    ایف نائن پارک زیادتی کیس؛ مشتبہ پولیس مقابلے کی تحقیقات شروع

     لڑکی کو نیم مردہ حالت میں ساحل پر پھینکا گیا، لڑکی کی موت ساحل پر پڑے پڑے ہوئی

    ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

    پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

    پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    حاملہ خواتین کو سموگ سیزن میں خصوصی احتیاط کی ضرورت

  • عمران ریاض  کیخلاف درج مقدمات بارے رپورٹ طلب

    عمران ریاض کیخلاف درج مقدمات بارے رپورٹ طلب

    لاہور ہائیکورٹ: عمران ریاض کے کیخلاف درج مقدمات یا جاری انکوائریوں کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نےایف آئی اے، پنجاب پولیس اور اینٹی کرپشن سے حتمی رپورٹ طلب کرلی،جسٹس شہرام سرور چوہدری نے سماعت کی،عدالت نے کیس کی سماعت 29 مارچ تک ملتوی کردی،عمران ریاض کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دئیے،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران ریاض کےخلاف درج مقدمات یا انکوائریوں کا مکمل ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا، عمران ریاض کےخلاف درج 09 مقدمات کا ریکارڈ عدالت پیش کیاگیا،جس مقدمے میں گرفتار کیا گیا اس کا رپورٹ میں ذکر نہیں ہے،عدالت تمام مقدمات اور انکوائریوں کا ریکارڈ طلب کرے،

    تکلیف زیادہ تب ہوتی ہے جب کوئی اپنا مارتا ہے،صحافی عمران ریاض

    آئی جی پنجاب کے بیان کی تعریف پر توہین آئی جی کا مقدمہ بنا دیا،وکیل عمران ریاض

    بالآخر عمران ریاض بول ہی پڑے، کیا کہا ؟ پی ٹی آئی کا جلسہ، عمران خان کا خطاب تیار

    عمران ریاض خان کی رہائی کیسے ہوئی؟ پنکی کے سابق شوہر کی گرفتاری

    بولنے میں دشواری،وزن کم،عمران ریاض کو کیا ہوا؟

    عمران ریاض خان پر ایک اور مقدمہ درج

    عمران ریاض کا پتا چل گیا۔ جان کو خطرہ ،عمران خان پر کڑا وار ،سیاست دفن