Baaghi TV

Category: لاہور

  • مغربی ہواؤں کا  سلسلہ  آج  بلوچستان   میں  داخل  ہونے کا امکان

    مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان

    کراچی: محکمہ موسمیات نے چند روز میں سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق چند روز میں جامشورو ، دادو ،لاڑکانہ ، قمبر شہداد کوٹ میں بارش کا امکان ہے جب کہ کراچی میں آج اور کل کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث آج شام سے 10 مارچ کے دوران بلوچستان میں گرج چمک کےساتھ بارش برس سکتی ہے، اس کے علاوہ تربت،کیچ، جیونی، اوڑمارہ، پسنی، لسبیلہ، آواران، قلات اور دیگرعلاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

    دوسری جانب دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کردیا، عرب میڈیا کے مطابق ہفتے کی صبح دبئی ،ابو ظبی، فجیریا اور دیگر ریاستوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

    العین، عجمان اور فجیرہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی بادل کھل کر برسے، طوفانی بارش سے معمولات زندگی متاثر ہوئے محکمہ موسمیات نے شارجہ ، دبئی ، عجمان ، راس الخیمہ ، العین اور فجیرہ میں شدید بارشوں کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

  • گھریلو تشدد کا شکار رضوانہ  جنرل ہسپتال میں  یوم خواتین تقریب کی مہمان خصوصی

    گھریلو تشدد کا شکار رضوانہ جنرل ہسپتال میں یوم خواتین تقریب کی مہمان خصوصی

    پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ دین اسلام نے خواتین کو خصوصی عزت و احترام اور حقوق سے نوازا ہے جن کی پاسداری ہم سب پر واجب ہے جبکہ دین اسلام وہ واحد مذہب ہے جس نے خواتین کو وراثت کا حق دے کر اُن کی محرومیوں کا ہمیشہ کے لئے ازالہ کر دیا۔

    ان خیالات کا اظہار پروفیسر الفرید ظفر نے لاہور جنرل ہسپتال میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں گھریلو تشدد کی شکار رضوانہ جو ایل جی ایچ میں زیر علاج رہی، کو بطور مہمان خصوصی شرکت کے لئے بلایا گیا جبکہ سینئر خواتین ڈاکٹرزنے رضوانہ کے ساتھ مل کر کیک بھی کاٹا۔ اس موقع پر پرنسپل سمز پروفیسرزہرہ خانم، پروفیسر عائشہ شوکت،پروفیسر ندرت سہیل، پروفیسر شمسہ ہمایوں، پروفیسر طیبہ وسیم، ڈاکٹر لیلیٰ شفیق، ڈاکٹر مہوش الیاس اور ڈاکٹر نادیہ ارشد سمیت خواتین ڈاکٹرز و نرسز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے جدید دور میں خواتین اعلیٰ تعلیم، ٹیکنالوجی،میڈیکل سائنس، بزنس، ڈیفنس،عدلیہ سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی میں خدمات سر انجام دے کر اپنی صلاحیتوں کو منوا رہی ہیں اور یہ بات ثابت ہوگئی کہ خواتین مردوں سے کسی بھی طرح کم نہیں اور اللہ تعالیٰ نے انہیں عقل و شعورسمیت اُن تمام صلاحیتوں سے نواز ا ہے جو انہیں معاشرے میں ممتاز کرتی ہیں۔پروفیسر الفرید ظر نے مزید کہا کہ کوئی بھی معاشرہ تب ہی ترقی کرے گا جب خواتین کو اُن کے جائز حقوق ملیں گے اورانہیں ملکی و قومی ترقی میں انہیں کردارادا کرنے کے قابل سمجھا جائے گا۔پرنسپل پی جی ایم آئی نے اعلان کیا کہ لاہور جنرل ہسپتال، اے ایم سی اور پی جی ایم آئی میں ڈے کئیر سینٹر اور بریسٹ فیڈنگ کے کیلئے جگہ مختص کی جائے گی تاکہ خواتین ڈاکٹرز،نرسز دکھی انسانیت کی خدمت کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کی بہتر نگہداشت کر سکیں۔

    پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر و دیگر مقرر ین نے کہا کہ قبل از اسلام بیٹیوں کو پیدا ہوتے ہی زندہ دفن کر دیا جاتا تھا اس انسانیت سوز اور قبیح رسم کو اللہ کے آخری نبی حضرت محمد ﷺ نے آکر ختم کر دیا اور بیٹی کو اللہ تعالیٰ کی رحمت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی خواتین کو اللہ تعالیٰ کے آخری پیغمبر ﷺ اور دین اسلام کا احسان مند ہونا چاہیے جنہوں نے انہیں قدیم غلامی سے نجات دلا کر معاشرے میں بلند مقا م دلوایا اور ماں کے قدموں تلے جنت رکھ دی یعنی ماں کی خدمت سے انسان جنت کا حقدار ٹھہرتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر مہمان گرامی کو اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔ رضوانہ کے اہل خانہ نے اُن کی بیٹی کو صحت یاب ہونے اور گھریلو شدد کا شکار ہونے کے بعد معمول کی زندگی میں واپس آنے پر شکریہ ادا کیا

  • افسوسناک واقعہ،سسرالیوں نے خاتون کو دوسری منزل سے نیچے گرا دیا

    افسوسناک واقعہ،سسرالیوں نے خاتون کو دوسری منزل سے نیچے گرا دیا

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، خواتین پر تشدد کے واقعات میں کمی نہ آ سکی ، خواتین کے عالمی دن کے روز ہی خاتون کو دوسری منزل سے نیچے گلی میں پھینک دیا گیا

    واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوئی تو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوٹس لیا، واقعہ لاہور کے علاقے گلشن راوی میں پیش آیا،جہاں خاتون کو سسرالیوں نےمبینہ طور پر دوسری منزل سے نیچے پھینکا ،وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نیچے گرتی ہے تو گلی سے لوگ جمع ہو جاتے ہیں، خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر ہے

    پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو کے آتے ہی وزیر اعلی نے نوٹس لیا،یہ واقعہ کل کا ہے،مریم نامی خاتون کو مبینہ طور پر سسرال والوں نے نیچے پھینکا،الحمدللہ خاتون کی حالت بہتر اور خطرے سے باہر ہے،وزیر اعلی کی ہدایت پہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے اقدامات لئے جارہے ہیں

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    ججز کی خالی آسامیوں پر تقرری کیلئے رولز میں ترامیم پر غور کررہے ہیں،چیف جسٹس

    میرے لیے قانون میں خصوصی رعایت ملنا باعثِ شرم ہے،چیف جسٹس

    میرے فیصلہ کیخلاف نظر ثانی دائر ہو تو خوش ہوتا ہوں،چیف جسٹس

  • شاندانہ گلزارمشکل میں پھنس گئی، ایف آئی اے طلبی کا نوٹس جاری

    شاندانہ گلزارمشکل میں پھنس گئی، ایف آئی اے طلبی کا نوٹس جاری

    تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئی ہیں، شاندانہ گلزار کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا

    شاندانہ گلزار کو ریاستی حکام کے خلاف اشتعال انگیز اور عوام کو اکسانے کی مہم چلانے پر 14 مارچ کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار حاضر نہ ہوئیں تو تصور کیا جائے گا کہ ان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں ہے،ایف آئی اے نے شعیب مرزا کی تحریری شکایت پر شاندانہ گلزار کو نوٹس جاری کیا ہے، شاندانہ گلزار کو 14 مارچ کو ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے

    واضح رہے کہ شاندانہ گلزار نے مبینہ طور پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف پرآڈیو لیک کا الزام عائد کیا تھا، شاندانہ گلزار نے مبینہ آڈیو لیک میں تحریک انصاف مقتول کارکن ظل شاہ کا ذکر کیا تھا،

    شاندانہ گلزار میں آپ کو بھاگنے نہیں دوں گی،عظمیٰ بخاری
    پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب عورت کارڈ نہیں چلے گا، میرٹ پر بات ہوگی شاندانہ گلزار میں آپ کو بھاگنے نہیں دوں گی،ظل شاہ سارا دن زمان پارک کے باہر بیٹھا رہتا تھا کہ عمران خان سے ملاقات ہو جائے، شاندانہ گلزار نے مریم نواز پر الزام لگایا ہے کہ مریم نواز کی کوئی آڈیو ہے،شاندانہ گلزار کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست دی گئی ہے، جو کچھ آپ نے کہا اس کو ثابت کرنا پڑے گا، امید ہے شاندانہ گلزار انکوائری میں پیش ہونگی،اسمبلی کے تقدس کا خیال رکھنا سب ارکان کا فرض ہے،پاکستان کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا،پی ٹی آئی ہمیشہ لاشوں پر سیاست کی ہے،اب عورت کارڈ نہیں چلے گا، میرٹ پر بات ہوگی

  • مجھے نہ صرف سکھوں بلکہ تمام اقلیتوں کے تحفظ کی فکر ہے،رمیش سنگھ اروڑہ

    مجھے نہ صرف سکھوں بلکہ تمام اقلیتوں کے تحفظ کی فکر ہے،رمیش سنگھ اروڑہ

    پاکستان میں عام انتخابات کے بعد پنجاب میں کابینہ بن چکی ہے، حلف اٹھا لیا گیا ہے، پنجاب کابینہ میں اقلیتی وزیر بھی شامل کئے گئے ہیں، سکھ رکن اسمبلی کو بھی پنجاب کا وزیر بنا یا گیا ہے،

    رمیش سنگھ اروڑہ، اقلیتی سیٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور انہیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی کابینہ میں شامل کر لیا، رمیش سنگھ نے گورنر ہاؤس میں اپنے عہدے کا حلف لے لیا ہے،وہ سکھ برادری سے وزیر بننے والے پہلے پاکستانی ہیں، پنجاب کابینہ کے پہلے اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام وزراء خصوصی طور پر سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے پہلے وزیر رمیش سنگھ اروڑا کو وزرات کا قلم دان سنبھالنے پر مبارکباد دی.

    رمیش سندھ اروڑہ کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے، گزشتہ برس انہیں کرتار پور راہداری کا سفیر بھی مقرر کیا گیا تھا، وہ تین برس کے لیے پاکستان سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے صدر بھی رہ چکے ہیں، انہوں نے ورلڈ بینک کے لیے بھی کام کیا ہے،رمیش سنگھ ننکانہ صاحب میں پیدا ہوئے،انہوں نے جی سی لاہور سے انٹرپرینیورشپ اور ایس ایم ای مینجمنٹ میں پوسٹ گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ، سیاست میں آنے سے قبل رمیش سنگھ نے پاکستان میں عالمی بینک کے غربت کے خاتمے کے پروگرام کے لیے کام کیا ہے،

    2008 میں رمیشن سنگھ نے موجاس فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی، جو پاکستان میں پسماندہ اور غریبوں کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم ہے۔رمیش سنگھ کے بڑے بھائی گوبند سنگھ کرتار پور گوردوارہ میں چیف گرنتھی کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ رمیش سنگھ اروڑہ  تین بار ایم پی اے رہ چکے ہیں۔سردار رمیش سنگھ اروڑہ کے کریڈٹ پر 2013-18 کی مسلم لیگ حکومت کے دوران ‘سکھ شادی ایکٹ’ بنوانا بھی شامل ہے، جس کے ذریعے پاکستان کے سکھ جوڑوں کی شادیاں انکے مذہب عقائد کے مطابق رجسٹر کرنےکو قانونی شکل دی گئی،

    رمیشن سنگھ اروڑہ کا کہنا ہے کہ قیام پاکستان کے بعد پہلی بار ایک سکھ کو صوبہ پنجاب کی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے، مجھے نہ صرف سکھوں بلکہ تمام اقلیتوں کے تحفظ اور بہبود کی فکر ہے۔ پاکستان میں رہنے والے ہندو اور عیسائی سمیت سب کے لئے کام کریں گے

    سکھ برادری کا پنجاب میں وزیر بننے پر نہ صر ف پاکستان بلکہ دنیا بھر کی سکھ برادری نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور رمیش سنگھ کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

    صدر مملکت ایک بار پھر آئین شکنی کرنا چاہتے ہیں ، اسحاق ڈار

    صدارتی انتخاب کا طریقہ کاراور آئینی تقاضے

    چیئرمین سینیٹ صدارتی انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے

    صدارتی انتخابات،آصف زرداری، محمود اچکزئی کے کاغذات منظور

    صدارتی امیدوار محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپہ،ترجمان، خالی پلاٹ پر قبضہ واگزار کروایا،انتظامیہ

    صدارتی انتخاب ، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب

    محمود اچکزئی کیلئے عمران خان نے جو الفاظ استعمال کئے ،سب کے سامنے ہیں،خورشید شاہ

    صدارتی انتخابات،عام شہری نے بھی کاغذات جمع کروا دیئے

  • آصف   زرداری وہ واحد شخص جنہوں نے  اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو دئیے،علی حیدر گیلانی

    آصف زرداری وہ واحد شخص جنہوں نے اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو دئیے،علی حیدر گیلانی

    پنجاب اسمبلی میں صدارتی انتخابات کے لئے پولنگ جاری ہے، اراکین اسمبلی پہنچ چکے ہیں اور ووٹ پول کر رہے ہیں، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئےہیں,پنجاب اسمبلی میں صدارتی انتخاب کیلئے اب تک 70 ووٹ کاسٹ ہوچکے ہیں،پنجاب اسمبلی میں دو پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔پنجاب اسمبلی میں صدارتی انتخاب کیلئے چار بجے تک پولنگ جاری رہے گی

    پارلیمانی لیڈر پیپلزپارٹی سید علی حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری آج بھاری اکثریت سے دوبارہ صدر منتخب ہوں گے، آج کے انتخاب میں سرپرائز ملے گا،آصف علی زرداری وہ واحد شخص جنہوں نے پہلے بھی بطور صدر اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو دئیے، تین پولنگ ایجنٹ مقرر کریں گے کوشش ہوگی ایک خاتون بھی ہو،

    ایک وقت تھا اسمبلی آنے پر لگتاتھا کہ کسی مقبوضہ علاقے میں آگئےہیں ،سپیکر پنجاب اسمبلی
    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ میرے پاس آئینی عہدہ ہے اس لیے کوئی سخت بات نہیں کر سکتا ، ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کی ایوان میں واضح اکثریت ہے،آصف علی زرداری کی جیت یقینی ہو گی،ایک وقت تھا اسمبلی آنے پر لگتاتھا کہ کسی مقبوضہ علاقے میں آگئےہیں ،قاسم سوری مضحکہ خیر جعلی خط لہرا کر عدم اعتماد کی تحریک کو لائے اور اسمبلی توڑ دی ،بطور قانون کے طالب علم اسمبلی توڑنا میرے لیے سیاہ ترین وقت تھا ،جمہوریت برداشت اور آئین پر عمل کر نے کا نام ہے ،ایوان میں ملک احمد خان بچھڑ کے ایک جیسے نام کی وجہ سے درخواست کی کہ میرا مکمل نام ملک محمد احمد خان لکھا یا پکارا جائے،

    سینیٹ کا امیدوار نہیں، فتنہ فساد ہو گا تو ویسا ہی سلوک ہو گا، رانا ثناء اللہ
    مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہےکہ آٹھارویں ترمیم کے بعد اور ترمیم بھی آسکتی ہے،زرداری صاحب ایک تجربہ کار اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں،ان کا جمہوریت پر بڑا یقین ہے، پہلے بھی انہوں نے پارلیمنٹ کو تو انا اور اختیارات دیے اس بار بھی ان سے ایسے ہی امید ہے، آصف علی زرداری کا مفاہمت کے حوالے سے بڑا نام ہے،اس وقت ملک میں موجود سیاسی تقسیم میں معاملات کو بہتر کریں گے،پارٹی جو بھی فیصلہ کرے میں سینیٹ کا امیدوار نہیں ہوں،اپوزیشن کے ساتھ ان کے رویے کے مطابق سلوک ہو گا،میں نہ مانوں، کسی کو نہیں چھوڑوں گا ان کے ڈائیلاگ ہیں،اگر فتہ فساد ہو گا تو ایسا ہی سلوک ہو گا، اچکزئی صاحب نظریاتی سیاستدان اور اچھے انسان ہیں،اب چیلنجز زیادہ ہیں تاہم پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے ریکارڈ کو بہتر کریں گے،

    اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا،عظمیٰ بخاری
    پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب عورت کارڈ نہیں چلے گا، میرٹ پر بات ہوگی شاندانہ گلزار میں آپ کو بھاگنے نہیں دوں گی،ظل شاہ سارا دن زمان پارک کے باہر بیٹھا رہتا تھا کہ عمران خان سے ملاقات ہو جائے، شاندانہ گلزار نے مریم نواز پر الزام لگایا ہے کہ مریم نواز کی کوئی آڈیو ہے،شاندانہ گلزار کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست دی گئی ہے، جو کچھ آپ نے کہا اس کو ثابت کرنا پڑے گا، امید ہے شاندانہ گلزار انکوائری میں پیش ہونگی،اسمبلی کے تقدس کا خیال رکھنا سب ارکان کا فرض ہے،پاکستان کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا،پی ٹی آئی ہمیشہ لاشوں پر سیاست کی ہے،اب عورت کارڈ نہیں چلے گا، میرٹ پر بات ہوگی

    صدر مملکت ایک بار پھر آئین شکنی کرنا چاہتے ہیں ، اسحاق ڈار

    صدارتی انتخاب کا طریقہ کاراور آئینی تقاضے

    چیئرمین سینیٹ صدارتی انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے

    صدارتی انتخابات،آصف زرداری، محمود اچکزئی کے کاغذات منظور

    صدارتی امیدوار محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپہ،ترجمان، خالی پلاٹ پر قبضہ واگزار کروایا،انتظامیہ

    صدارتی انتخاب ، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب

    محمود اچکزئی کیلئے عمران خان نے جو الفاظ استعمال کئے ،سب کے سامنے ہیں،خورشید شاہ

    صدارتی انتخابات،عام شہری نے بھی کاغذات جمع کروا دیئے

  • دو برس بیت گئے،بھارتی میزائل کے پاکستان میں گرنے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری نہ ہو سکی

    دو برس بیت گئے،بھارتی میزائل کے پاکستان میں گرنے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری نہ ہو سکی

    بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں گرنے کے دو سال مکمل ہوگئے ہیں،بھارت خطے میں بالادستی قائم کرنے کیلئے میزائل ٹیکنالوجی کو وسعت دینے میں مصروف ہے تا ہم دو برس گزرنے کے باوجود ابھی تک انکوائری رپورٹ جاری نہ ہو سکی،

    بھارتی غیر ذمہ داری خطے میں عدم استحکام پیدا کرسکتی ہے، بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں گرنے کے واقعے نے ثابت کیا کہ ہتھیاروں کے حوالے سے بھارت کا کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی نظام مشکوک ہے،9 مارچ 2022ء کو بھارت کا براہموس میزائل پاکستان کے علاقے میاں چنوں میں آگرا تھا،بھارت نے پاکستان کے ساتھ معذرت کرتے ہوئے اسے انسانی غلطی قرار دیا تھا،

    بڑے بڑے ہتھیار رکھنے والے بھارت کے پاس سنبھالنے کی صلاحیت نہیں، براہموس میزائل کا پاکستان کے علاقے میں گرنا ٹیکنالوجی پر سوالیہ نشان ہے، واقعہ کی دو سال بعد بھی رپورٹ جاری نہیں کی گئی جو بڑی نا اہلی ہے۔ میزائل واقعے کے بعد بھارت نے ذمہ دار تین اہلکاروں کو برطرف کیا تھا مگر رپورٹ منظر عام پر نہ آئی،براہموس میزائل کو پاکستان ایئر ڈیفنس سسٹم نے دیکھ لیا تھا جب وہ فائر ہوا تھا، میزائل کا پاکستان میں گرنا اقوام متحدہ کے آرٹیکل (2)4 کی خلاف ورزی ہے،واقعہ کی مشترکہ تحقیقات کے مطالبے پر بھارت نے کوئی توجہ نہ دی، اس طرح کی غیر ذمہ داری خطے میں عدم استحکام کا باعث بن سکتی ہے،پاکستان نے اس واقعہ پر صبر و تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، افواج پاکستان مستقبل میں بروقت جواب دینے کیلئے مکمل چوکس اور منظم ہیں

    بھارتی حکومت کاکہنا ہے کہ پاکستانی حدود میں براہموس میزائل فائر کرنے کے واقعے پر عالمی سطح پر بھارت اور بھارتی فضائیہ کی ساکھ پر بھی سوال اٹھ گئےتھے،واقعے کے بعد برطرف کیے گئےبھارتی فضائیہ کےافسران کی جانب سے دہلی ہائیکورٹ میں برطرفیوں کےخلاف درخواست میں بھارتی حکومت نے عدالت میں جواب جمع کرواتے ہوئے اعتراف کیا کہ براہموس میزائل گرنے کے واقعے سے پڑوسی ممالک سے تعلقات بھی متاثر ہوئے۔ بھارتی سرکار نے دہلی ہائی کورٹ میں ونگ کمانڈر ابھینو شرما کی جانب سے ملازمت سے برطرفی کی درخواست کے خلاف جواب جمع کرایا جس میں ونگ کمانڈر سمیت تین بھارتی فضائیہ (IAF) افسران کی برطرفی کا جواز پیش کیا گیا،حکومت نے کہا کہ ان افسران کی سنگین غفلت کی وجہ سے حکومت کو 24 کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے اس غلطی کی وجہ سے ریاست کی سلامتی پر وسیع پیمانےپرمنفی اثرات مرتب ہوئے ہیں بھارتی حکومت نے اعتراف کیا کہ پاکستانی حدود میں میزائل گرنے سے عالمی سطح پر بھارت اور بھارتی فضائیہ کی ساکھ پر بھی سوال اٹھ گئےتھے، بین الاقوامی برادری نے بھی واقعے کی تفصیلات جاننے کیلئے حکومت پر دباؤ بڑھایا تھا۔علاوہ ازیں معاملے کی حساس نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواست گزار کی سروس کو ختم کرنے کا ایک شعوری اور سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پاکستان نے میزائل فائر کی انکوائری بند کرنے کا بھارتی فیصلہ مسترد کردیا۔

    بھارتی میزائل کا پاکستانی حدود میں گرنے کا واقعہ،چین کا تحقیقات کا مطالبہ

    شُہداء، غازیوں اوراُن سے جُڑے تمام رِشتوں کو سَلام،آئی ایس پی آر کی نئی ویڈیو جاری

    بھارت کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی،ترجمان پاک فوج کا بڑا اعلان

    فضائی حدود کی بلااشتعال خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

    بھارت مان گیا، میزائل ہم سے فائر ہوا، بھارتی وزارت دفاع

    میزائل گرنے کے واقعے پر بھارت کے غلطی کا اعتراف،پاکستان کا مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ

  • دہشتگردی مقدمے میں بھی عمران ریاض کی ضمانت منظور

    دہشتگردی مقدمے میں بھی عمران ریاض کی ضمانت منظور

    انسداد دہشت گردی عدالت نے زمان پارک حملہ کیس میں صحافی و یوٹیوبر عمران ریاض کی ضمانت منظور کرلی

    صحافی عمران ریاض کو 27 مارچ کو پولیس پر حملے اورتوڑ پھوڑ کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا، پولیس نے عمران ریاض کو ایک ہفتہ قبل لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی،عدالت نے عمران ریاض کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا تھا جس کے بعد درخواست ضمانت دائر کی گئی تھی،انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانت منظور کی ،ریس کورس پولیس نے دہشت گردی کا مقدمہ درج کررکھا ہے

    قبل ازیں عدالت نے اینٹی کرپشن کے مقدمے میں عمران ریاض کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کا مچلکہ جمع کروانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد عمران ریاض کو دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا تھا تا ہم اب اس مقدمے میں بھی ضمانت منظور ہو گئی ہے

    واضح رہے کہ عمران ریاض خان کو لاہور سے اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا گیا تھا، عمران ریاض کو نوٹس ایف آئی اےنے جاری کئے تھے تاہم انہیں اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا تھا،اینٹی کرپشن مقدمے میں ضمانت منظور ہوئی تو عمران ریاض خان کو دہشت گردی کے ایک مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا تھا،آج عدالت نے ضمانت منظور کر لی ہے،

    تکلیف زیادہ تب ہوتی ہے جب کوئی اپنا مارتا ہے،صحافی عمران ریاض

    آئی جی پنجاب کے بیان کی تعریف پر توہین آئی جی کا مقدمہ بنا دیا،وکیل عمران ریاض

    بالآخر عمران ریاض بول ہی پڑے، کیا کہا ؟ پی ٹی آئی کا جلسہ، عمران خان کا خطاب تیار

    عمران ریاض خان کی رہائی کیسے ہوئی؟ پنکی کے سابق شوہر کی گرفتاری

    بولنے میں دشواری،وزن کم،عمران ریاض کو کیا ہوا؟

    عمران ریاض خان پر ایک اور مقدمہ درج

    عمران ریاض کا پتا چل گیا۔ جان کو خطرہ ،عمران خان پر کڑا وار ،سیاست دفن

  • تاریخ میں صرف وہ لوگ زندہ رہتے ہیں جو انسانیت کی خدمت کرتے ہیں، سراج الحق

    تاریخ میں صرف وہ لوگ زندہ رہتے ہیں جو انسانیت کی خدمت کرتے ہیں، سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن مہم کے دوران جنہوں نے 300یونٹ فری دینےکا اعلان کیا تھا، مارچ میں300یونٹ فری نہ ہوئےتوپھرہمارے ہاتھ ان کےگریبانوں میں ہوں گے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہمارا بیانیہ اسلام اورپاکستان ہے، یہ سب مافیازکےنمائندے ہیں ان کےگریبان اورہمارےہاتھ ہوں گے، جماعت اسلامی کےسخت لمحےگزرگئےہیں، آنےوالا وقت جماعت اسلامی کا ہے۔انہوں نے کہا کہ قیادت اس فرد کا نام ہے جو لوگ کو درست سمت اورامید دے، ہماری اسلامی تاریخ میں بہت سے بادشاہ گزرے جن کو کوئی قائد نہیں مانتا۔ سراج الحق نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ جتنا مرضی ان کا ساتھ دے یہ چلنےوالےنہیں، اسٹیبلشمنٹ کومشورہ دیتا ہوں ان کا ساتھ نہ دو، ایک ہی راستہ ہےاسٹیبلشمنٹ غیرجانبدارہو۔ گزشتہ ادوارمیں تمام جماعتوں نےسابق آرمی چیف کوایکسٹینشن دی، جماعت اسلامی واحد جماعت جواصولوں پرکھڑی رہی، جماعت اسلامی نےاصولوں پرکھڑے رہنےپرقیمت ادا کی۔سراج الحق نے کہا کہ ہم علامہ اقبال، مودودی کودعاؤں میں یاد رکھتے ہیں، یہ لوگ وہیں ہیں جنہوں نے لوگوں کو راستہ دکھایا۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ تاریخ میں صرف وہ لوگ زندہ رہتے ہیں جو انسانیت کی خدمت کرتے ہیں، الیکشن کے وقت سے ہم گزرے ہیں، ہم نے مشکل وقت گزارا ہے آگے ہمارے لئے آسانیاں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کامیابی اور ناکامی کا معیار دنیا سے مختلف ہے جو کامیابی اور نا کامی کا معیار اللّٰہ نے قرآن میں دیا ہے، ہمارے لیے وہی درست ہے، اگر آپ سے اللہ راضی ہے تو آپ کامیاب ہیں۔

  • صدارتی انتخابات،بلاول کی مریم سے ملاقات، حکمت عملی طے

    صدارتی انتخابات،بلاول کی مریم سے ملاقات، حکمت عملی طے

    مسلم لیگ ن اتحاد کا گورنر ہاوس میں مشترکہ پارلیمانی اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری بھی شریک تھے.

    پارلیمانی اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ارکان کو کل دس بجے پنجاب اسمبلی پہنچنےکی ہدایت کر دی،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اتحاد کے صدر کے امیدوار آصف علی زردرای جمہوریت پر یقین رکھنےوالے ہیں۔ہم نے اتحادیوں سے جو وعدہ کیا وہ پورا کریں گے۔ہمارا حکومتی اتحاد ہے جو برقرار رہے گا۔ایک دفعہ پھر سے جمہوریت کا تسلسل چل پڑا ہے جوبہتر ہے۔آصف علی زرداری صدارتی الیکشن میں ہمارے امیدوار ہیں، آصف زرداری سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر سب سے اچھا تعلق رکھتے ہیں۔ وہ سیاسی چیلنجوں اور اتارچڑھاؤ کو سمجھتے ہیں۔ بلاول ووٹ مانگنے نہ آتے تو بھی آصف علی زرداری کو ووٹ دیتے، شکر ہے عوام کی جان چھوٹے گی ،ایک شخص جا رہا ہے، صدر مملکت ملک کا صدر ہوتا ہے کسی واحد پارٹی کا نہیں، سنجیدہ سیاسی جماعتوں کو لوگوں کی مشکلات کا احساس ہے ، مسائل اتنے سنگین ہیں کہ اکیلی جماعت یہ حل نہیں کرسکتی ، رمضان پیکج ہم سب کا پیکج ہے ،الیکشن کے بعد فیصلہ سازی مرحلے میں ذاتی مفاد سے بالاتر ہونا پڑتا ہے،بلاول نے جس جماعت کو کارٹون کہا تھا وہ اپنا کارٹون نیٹ ورک چلا کررکھتی ہے ،ملک کے غریب عوام ہماری طرف دیکھ رہے ہیں ،

    بلال بھٹو زرداری نے اراکین کو صدارتی انتخاب میں آصف علی زرداری کو ووٹ کاسٹ کرنے کی درخواست کی،اور کہا کہ حکومتی اتحاد صدارتی امید وار آصف علی زرداری ہیں،آصف علی زردای کامیاب ہوکر اسی طرح آپ کا خیال رکھیں گے جیسا میرا خیال رکھتے ہیں۔ایسا پاکستان بنائیں گے جہاں ہر شہری کو بلا تفریق خد مت کا موقع ملے،وزیر اعلٰی کا منصب سنبھالنے پر مریم نواز کو مبارکباد دیتا ہوں،مخصوص سیاسی جماعت کی ذہنیت نے معاشرے میں تقسیم پید کی ، سیاسی اختلاف کی وجہ سے ہاتھ ملانے کو بھی تیار نہیں ،

    الیکشن کمیشن نے 9 مارچ کو صدارتی انتخاب کرانے کا اعلان کر رکھا ہے جس کے لیے پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کے محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور ہو چکے ہیں،صدارتی انتخابات کی تمام تیاریاں و انتظامات مکمل ہو چکے ہیں.

    صدر مملکت ایک بار پھر آئین شکنی کرنا چاہتے ہیں ، اسحاق ڈار

    صدارتی انتخاب کا طریقہ کاراور آئینی تقاضے

    چیئرمین سینیٹ صدارتی انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے

    صدارتی انتخابات،آصف زرداری، محمود اچکزئی کے کاغذات منظور

    صدارتی امیدوار محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپہ،ترجمان، خالی پلاٹ پر قبضہ واگزار کروایا،انتظامیہ

    صدارتی انتخاب ، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب

    محمود اچکزئی کیلئے عمران خان نے جو الفاظ استعمال کئے ،سب کے سامنے ہیں،خورشید شاہ

    صدارتی انتخابات،عام شہری نے بھی کاغذات جمع کروا دیئے

    قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ملاقات ہوئی،چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے مریم نواز شریف کو عہدہ سنبھا لنے پر مبارکباد دی ،ملاقات میں کل ہونے والے صدارتی الیکشن پر مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا