Baaghi TV

Category: لاہور

  • احتجاج کرنیوالے تحریک انصاف کارکنان کے خلاف مقدمہ درج

    احتجاج کرنیوالے تحریک انصاف کارکنان کے خلاف مقدمہ درج

    انتخابات میں دھاندلی اور الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص سیٹیں نہ ملنے پر احتجاج کرنیوالے پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف لاہور میں سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان پر دہشت گردی، اغواء، کارِ سرکار میں مداخلت اور ہراساں کرنے کے مقدمات درج کیے گئے ہیں،ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں تحریک انصاف کی خواتین کارکنان سمیت 38 کارکنان نامزد ہیں،درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ حافظ فرحت عباس نے کارکنان کو سرکاری املاک کونقصان پہنچانے پر اکسایا، پی ٹی آئی کارکنان نے سرکاری گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا، حافظ فرحت عباس نے 4، 5 نامعلوم ساتھیوں سمیت شدید فائرنگ کی، ساتھیوں کے ہمراہ کانسٹیبل کی وردی پھاڑ دی، حافظ فرحت عباس کو قابو کر کے پولیس نے پستول بھی برآمد کیا، تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ وقاص کو بھی گرفتار کیا گیا ہے،آج گرفتار کارکنان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا

    پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کے بیٹے حسن کو آج دہشت گردی عدالت پیش کیا جائے گا ،احتجاج کے دوران گرفتار پی ٹی آئی رہنما میاں ہارون اکبر ،جمال حسن ، وقاص ،تقی رضا ، حبیب اللّہ سمیت کو عدالت میں پیش کیا جائے گا

    دوسری جانب رات گئے تحریک انصاف کے گرفتار رہنماؤں لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کو رہا کردیا گیا ہے،دونوں کو گزشتہ روز احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا، لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کو پولیس نے اچھرہ سے احتجاج کرتے ہوئےگرفتار کیا تھا جنہیں رات گئے رہا کردیا گیا ہے

    اسلام آباد میں احتجاج کرنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
    علاوہ ازیں اسلام آباد میں احتجاج کرنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیاگیا،مقدمہ کارسرکار میں مداخلت، دفعہ 144 کی خلاف ورزی، ایمپلیفائر ایکٹ، اسلحہ کی نمائش اور سڑک بلاک کرنے کے الزام پر درج کیا گیا,مقدمے میں شیر افضل مروت، ملک شفقت عوان، علی بخاری، شعیب شاہین، عامر مغل، شوکت بسرا، ایاز میر، خالد خورشید اور سیمابیہ طاہر نامزدکی گئی ہیں،پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ ایک ہزار سے زائد نامعلوم افراد بھی شامل ہیں،مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا

  • مخصوص نشتیں نہ دینے کے خلاف درخواست متعلقہ بینچ کو بھیجنے کا حکم

    مخصوص نشتیں نہ دینے کے خلاف درخواست متعلقہ بینچ کو بھیجنے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ: سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشتیں نہ دینے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی

    جسٹس عابد عزیز شیخ نے کیس متعلقہ بنچ کو بھجوانے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی،عدالتی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ اسی نوعیت کی درخواست پر ایک اور سنگل بنچ سماعت کررہا ہے۔اس درخواست کو بھی متعلقہ بنچ کے سامنے سماعت کے لیے پیش کیا جائے۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے عبداللہ ملک ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست میں سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا اقدام چیلنج کیا گیا ہے

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی سنی اتحاد کونسل کی درخواست مسترد کردی ہے اور مخصوص سیٹیں دیگر جماعتوں میں تقسیم کر دی ہیں، سنی اتحاد کونسل نے پشاور ہائیکورٹ سمیت لاہور ہائیکورٹ، سندھ ہائیکورٹ میں مخصوص نشستیں نہ ملنے کا اقدام چیلنج کر رکھا ہے

    قصور میں ایک اور جنسی سیکنڈل،خواتین کی عزت لوٹ کر ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

    یومِ خواتین مریم نواز کے نام، تحریر:محمد نورالہدیٰ

    خواتین کو با اختیار بنا نے کیلیے صلاحیتوں کو نکھارنے پر کام کرنا ہو گا،نیلوفر بختیار

    عورت مارچ رکوانے کے لئے درخواست خارج

    عورت مارچ کے خلاف برقع پوش خواتین سڑکوں پر آ گئیں، بے حیائی مارچ نا منظور کے نعرے

    چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے ایڈووکیٹ اشتیاق اے خان کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، درخوا ست میں الیکشن کمیشن سمیت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نہ تو ٹربیونل ہے اور نہ ہی عدالت ہے، پنجاب اسمبلی میں سیٹوں کے تناسب سے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملنی چاہئیں، سنی اتحاد کونسل نے الیکشن لڑا یا نہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔الیکشن کمیشن کا عمل آئین میں ترمیم کے مترادف ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ اپنے اختیارات سے تجاوز ہے، عدالت الیکشن ایکٹ کا سیکشن 104، رول 94 خلاف آئین قرار دے۔

  • پنجاب میں ایڈز کے مریضوں میں اضافے  نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    پنجاب میں ایڈز کے مریضوں میں اضافے نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    ایڈز جیسے خطرناک اور جان لیوا بیماری کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے پنجاب میں گزشتہ سال سے ابتک ایڈز کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد سات ہزار سے زائد ہوچکے ہیں، پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق پنجاب میں اس وقت مجموعی طور پر ایڈز کے رجسٹرڈ کیسز 22 سو ہیں۔ ان میں سے صرف لاہور میں رواں سال سے ابتک ایک ہزار سے زائد رجسٹرڈ کیسز سامنے آئے ہیں۔ پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ ایڈز کے کیسز گجرات کے علاقے جلال پور جٹاں سے رپورٹ ہوئے جبکہ دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ کیسز سرگودھا کے علاقے کوٹ عمرانہ سے رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ کیسز ڈی جی خان سے رپورٹ ہوئے۔ ترجمان ایڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق پنجاب بھر میں وسیع پیمانے پر سینٹر کھولنے اور سکریننگ کرنے پر ان کیسز کی تفصیلات سامنے آئی ہیں جبکہ سکریننگ کے عمل میں مزید تیزی لائی جارہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ زندگیاں بچائی جاسکیں۔

  • پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ کو لاہور سے گرفتار

    پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ کو لاہور سے گرفتار

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ایس پی کینٹ اویس شفیق نے بتایا کہ لطیف کھوسہ کو ڈیفنس روڈ سے گرفتار کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی رہنما کے بیٹے شہباز کھوسہ نے بتایا کہ والد حلقے کے عوام کے ساتھ احتجاج کرنے جا رہے تھے، پولیس کی جانب سے گرفتار کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

    شہباز کھوسہ نے بتایا کہ ہمیں نہیں معلوم لطیف کھوسہ کو کہاں لے کر گئے ہیں، وہ مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کیلیے جا رہے تھے، معلوم ہوا ہے گرفتاری کے وقت تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او موجود تھے۔

  • لاہور: کھانا نا دینے پرخاتون پر شوہر اور سسرال والوں کا تشدد، وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس

    لاہور: کھانا نا دینے پرخاتون پر شوہر اور سسرال والوں کا تشدد، وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس

    لاہور: گلشن راوی میں خاتون پر شوہر اور سسرال والوں نے تشدد کیا جس کا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوٹس لے لیا۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی جس میں خاتون کو گھر سےگلی میں نیچےگرتےدیکھا گیا، ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا کہ خاتون پر تشدد کیا گیا اور پھر ساس اور شوہر نے اسے گھر کی بالائی منزل سے دھکا دے دیا،ویڈیو میں خاتون کے محلے والوں کو بھی فوراً آتے دیکھا گیا، بعدازاں انہیں اسپتال لے جایا گیا۔
    https://x.com/MaryamNSharif/status/1766513456474132601?s=20
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس حوالے سے ٹوئٹ میں بتایا کہ گلشن راوی میں پیش آنے والے واقعے میں خاتون پر شوہر، ساس اور دیور نے تشدد کیا اور پھر انہیں گھر کی دوسری منزل سے دھکا دے کر نیچے پھینک دیا،خاتون پر یہ ظلم محض معیاری کھانا نہ دینے پر کیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب کے مطابق مرکزی ملزموں میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

    سعودی عرب کا گوادر کے بارش متاثرین کے لیے امداد کا اعلان

    واضح رہے کہ 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تھا کہ خواتین کے ساتھ زیادتی اور انہیں ہراساں کرنا میری ریڈ لائن ہے، خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    دوران پرواز دونوں پائلٹ کم و بیش 28 منٹ تک سوتے رہے

    گوادر سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مزید بارش

  • عام انتخابات:پی ٹی  آئی کو تعلیم یافتہ نوجوانوں ،پی پی اور ن لیگ کو ناخواندہ  لوگوں نے ووٹ دیئے،سروے

    عام انتخابات:پی ٹی آئی کو تعلیم یافتہ نوجوانوں ،پی پی اور ن لیگ کو ناخواندہ لوگوں نے ووٹ دیئے،سروے

    گیلپ پاکستان کے ایگزٹ پول سروے میں انکشاف ہو ا ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں تعلیم یافتہ نوجوانوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا۔

    باغی ٹی وی: گیلپ پاکستان کے تازہ ترین سروے کے مطابق تعلیم یافتہ نوجوانوں میں تحریک انصاف جبکہ ناخواندہ اور مڈل پاس ووٹر ز میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو زیادہ حمایت ملی،پی ٹی آئی کے 41 فیصد ووٹرز میں 18سے24 سال کے ہائی اسکول یا اس سے زیادہ تعلیم یافتہ نوجوان شامل ہیں جبکہ ن لیگ کو اس طبقے کے 21 فی صد نے ووٹ دیا۔

    سروے کے مطابق بیچلرز اور ماسٹرز ڈگری رکھنے والوں میں 35فیصد پی ٹی آئی کے ووٹر ، ن لیگ کو 15فیصد اور 10فیصد نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے کا کہا،ادھر ناخواندہ افراد میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا ووٹ بینک زیادہ نظر آیا، 29 فیصد نے ن لیگ اور 23 فیصد نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا جبکہ پی ٹی آئی 21 فیصد ناخواندہ افراد کا ووٹ حاصل کر سکی، مڈل پاس افراد میں 31 فیصد ووٹرز ن لیگ کے ساتھ جبکہ 26 فیصد نے پی ٹی آئی اور 15فیصد نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا۔

    لاہور میں ہیوی ٹریفک کے اوقات کار مقرر

    2014 میں موصول ایلینز کے سگنل کی حقیقت سامنے آ گئی

    پشاور میں مبینہ خودکش دھماکا2 افراد جاں بحق ایک زخمی

  • لاہور میں ہیوی ٹریفک کے اوقات کار مقرر

    لاہور میں ہیوی ٹریفک کے اوقات کار مقرر

    لاہور: شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کےلئے رات گیارہ بجے سےپہلےہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : پابندی کے مطابق صبح 06 بجے سے پہلے تمام ہیوی ٹریفک شہر لاہور سے باہر نکل جائے گی، اس سے پہلے ہیوی ٹریفک کے شہر سے نکلنے کے لئے آخری وقت صبح 07 بجے مقرر تھا، سی ٹی او لاہور کے حکم پر رات کے وقت سڑکوں پر اضافی نفری تعینات کی جا رہی ہے۔

    سیف سٹی کیمروں کی مدد سے اوورسپیڈنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کرنے والوں کو خصوصی طور پر مانیٹر کیا جائے گا،سٹی ٹریفک آفیسر عمارہ اطہر نے بتایا ہے کہ ہاٹ سپاٹ ایکسڈنٹ پوائنٹس کی شناخت کرتے ہوئے خصوصی اقدامات کردئیے گئے، انہوں نے بتایا کہ تیز رفتاری اور خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کرنے والوں پر مقدمات کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔

  • پاکستان  میں روزہ کتنے گھنٹوں پر مشتمل ہو گا؟

    پاکستان میں روزہ کتنے گھنٹوں پر مشتمل ہو گا؟

    امسال رمضان کا آغاز 11 یا 12 مارچ کو ہوگا، دنیا میں مختلف ٹائم زونز ہونے کی وجہ سے دنیا کے کئی ممالک میں روزے کا دورانیہ انتہائی مختصر اور کہیں غیر معمولی طور پرطویل ہے۔

    باغی ٹی وی : مختلف ممالک میں روزے کے اوقات مختلف ہوتے ہیں، اس سال کی حد 12 گھنٹے سے 17 گھنٹے ہونے کی توقع ہے، اس سال چلی کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کے دوران اوسطاً 12 گھنٹے 44 منٹ کے روزے رکھنا ہوں گے جو کہ مختصر ترین وقت ہے، اس کے علاوہ نیوزی لینڈ، ارجنٹائن اور جنوبی افریقہ میں بھی اس سال روزے کا دورانیہ 12 سے 13 گھنٹے ہوگا۔

    وہیں فن لینڈ، گرین لینڈ اور آئس لینڈ کے مسلمان اس سال سب سے طویل روزہ رکھیں گے۔ یہ افراد ماہ مقدس کے دوران روزانہ اوسطاً 17 گھنٹے روزہ رکھیں گے، پاکستان اور بھارت میں روزہ تقریباً 13 گھنٹے کا ہوگا، جو رہمضان کے اختتام تک 14 گھنٹوں کا ہوجائے گا۔

    دوسری جانب پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کے چاند کیلیے اجلاس 11 مارچ کو طلب کرلیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رمضان المبارک 1445 ہجری کے چاند کی رویت کیلئے چیئرمین مولانا عبدا لخبیر کی زیر صدارت مرکزی اجلاس 11 مارچ بروز پیر بمطابق 29 شعبان بعد نماز عصر پشاور میں منعقد ہو گا۔

    اس کے علاوہ دیگر زونل و ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر بیک وقت منعقد کیے جائیں گے۔
    چاند سے متعلق حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر کریں گے جبکہ محکمہ موسمیات نے گیارہ مارچ کو ماہ صیام کا چاند نظر آنے کی پیش گوئی کی ہے۔

  • مذہبی رہنما ڈاکٹر حافظ مسعوداظہر کیساتھ ڈکیتی کی واردات،پولیس کی بروقت کارروائی میں ڈاکو گرفتار مال بھی برآمد

    مذہبی رہنما ڈاکٹر حافظ مسعوداظہر کیساتھ ڈکیتی کی واردات،پولیس کی بروقت کارروائی میں ڈاکو گرفتار مال بھی برآمد

    لاہور: معروف مذہبی رہنما ڈاکٹر حافظ مسعوداظہر کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ، ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پر بڑی مالیت کی رقم ، قیمتی موبائل اور دیگر قیمتی اشیاءچھین لیں،ڈی پی او خانیوال رانا عمر فاروق اور ایس ایچ او تھانہ صدر سعد امین نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ڈاکو پکڑ لئے اور ان سے مال مسروقہ بھی برآمد کرلیا گیا –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان اسلامک کونسل کے چئیرمین ، جامعہ سعیدیہ سلفیہ کے پرنسپل، امن کمیٹی کے ممبر اور معروف مذہبی رہنما ڈاکٹر حافظ ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر خانیوال سے میاں چنوں جارہے تھے کہ راستے میں ڈاکوﺅں نے ان کو روک لیا اور ان کے پاس نقد رقم جو کہ کسی کی امانت تھی، قیمتی موبائل اور دیگر اشیاءاسلحہ کے زور پر چھین کر فرار ہوگئے –

    اطلاع ملنے پر ڈی پی او خانیوال اور ایس ایچ او تھانہ صدر سعد امین نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مجرمان کو نہ صرف گرفتار کرلیا بلکہ ان سے مال مسروقہ بھی برآمد کرلیا ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر اور دیگر سیاسی ، سماجی حلقوں نے رانا عمر فاروق اور سعد امین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں افسران دیانتدار ،ا علی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے حامل اور جرائم کے خاتمہ کرنے کے جذبہ کے حامل ہیں ، محکمہ پولیس میں رانا عمر فاروق اور سعد امین جیسے دیانتدار ، محنتی اور بلاصلاحیت افسران کی موجودگی پر قوم کو فخر ہے ، انھوں نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مجرمان کو پکڑکر اپنے محکمے کا وقار بلند کردیا ہے

    بہاولنگر میں بیٹے نے باپ کو چھریوں کے وار سے مار دیا

    آصف علی زرداری کا بطور صدر مملکت انتخاب جمہوری اقدار کا تسلسل ہے،وزیراعظم

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ

    مجرمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی سے یقینا عوام کے پولیس پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ، محکمہ پولیس کے دیگر افسران بھی اپنے فرائض اسی طرح تندھی اور جانفشانی ادا کریں ، جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کریں تو جرائم کا خاتمہ ہوسکتا ہے ، ہمارا معاشرہ امن وامان کا گہوارہ بن سکتا ہے اور شہری خود کو محفوظ تصور کریں گے ۔

  • مغربی ہواؤں کا  سلسلہ  آج  بلوچستان   میں  داخل  ہونے کا امکان

    مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان

    کراچی: محکمہ موسمیات نے چند روز میں سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق چند روز میں جامشورو ، دادو ،لاڑکانہ ، قمبر شہداد کوٹ میں بارش کا امکان ہے جب کہ کراچی میں آج اور کل کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث آج شام سے 10 مارچ کے دوران بلوچستان میں گرج چمک کےساتھ بارش برس سکتی ہے، اس کے علاوہ تربت،کیچ، جیونی، اوڑمارہ، پسنی، لسبیلہ، آواران، قلات اور دیگرعلاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

    دوسری جانب دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کردیا، عرب میڈیا کے مطابق ہفتے کی صبح دبئی ،ابو ظبی، فجیریا اور دیگر ریاستوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

    العین، عجمان اور فجیرہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی بادل کھل کر برسے، طوفانی بارش سے معمولات زندگی متاثر ہوئے محکمہ موسمیات نے شارجہ ، دبئی ، عجمان ، راس الخیمہ ، العین اور فجیرہ میں شدید بارشوں کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔