Baaghi TV

Category: لاہور

  • جنوبی افریقی  اسپنر جارج لنڈے لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے

    جنوبی افریقی اسپنر جارج لنڈے لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے

    لاہور: پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں جنوبی افریقہ کے بائیں ہاتھ کے اسپنر جارج لنڈے لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے۔

    باغی ٹی وی :لاہور قلندرز کی انتظامیہ کےمطابق جارج لنڈے ملتان سلطانز کیخلاف 21 فروری کو ہونے والے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے جب کہ نیوزی لینڈ کے مڈل آرڈر بیٹر ٹام بروس 24 فروری سے ٹیم کو جوائن کریں گے، ان کھلاڑیوں کے آنے سے غیر ملکی کھلاڑیوں کی تعداد مکمل ہو جائے گی۔

    اس کے علاوہ افغانستان کے اسٹار آل راؤنڈر راشد خان کی بیک انجری کی ری کوری کی وجہ سے انکی خدمات حاصل نہیں ہیں، انگلینڈ کے ڈین لارنس قومی سلیکشن کی وجہ سے ٹیم کو دستیاب نہیں، ویسٹ انڈیز کےشائے ہوپس بی پی ایل کی وجہ سے جزوی دستیاب ہیں، سری لنکا کے بھانو کا راجا پکسا این او سی نہ ملنے کی وجہ سے قلندرز کو دستیاب نہیں ہیں جب کہ آئر لینڈ کے لور کن ٹکر ملتان کے میچ کے بعد واپس روانہ ہوں گے، لورکن ٹکرنے اسلام آباد کے خلاف میچ سے قبل ٹیم کو جوائن کیا تھا۔

    پی ایس ایل 9:لاہور نےکوئٹہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ …

    کپتان ریلی روسو بھی سعود شکیل کے معترف

    لاہور قلندرز کے جہانداد خان اپنی شاندار کاردگی کی وجہ سے توجہ کا مرکز …

  • انتخابات 2024 میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے  سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بھی درخواست دائر

    انتخابات 2024 میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بھی درخواست دائر

    لاہور: عام انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بھی درخواست دائر کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : شہری میاں شبیر احمد کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں الیکشن کمشنر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عام انتخابات 2024 میں پورے ملک میں دھاندلی ہوئی ہے متعلقہ سرکاری افسران خود اس کا اعتراف کر چکے ہیں۔ اس لیے الیکشن کالعد م قرار دیا جائے۔

    درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ الیکشن سے متعلقہ تمام افسران کو شامل کرکے قانون کے مطابق انکوئری کا حکم دیا جائے اور شہریوں کے بنیادی حقوق کی روشنی میں الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی انکوئری کی جائے ۔

    پی ٹی آئی پی خواتین کی مخصوص نشستوں سے دستبردار، تمام نامزد خواتین مستعفی

    واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ میں بھی عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کی جاچکی ہے تاہم گزشتہ روز سماعت کے آغاز پر درخواست واپس لیے جانے اور درخواست گزارکی عدم پیشی پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ کیس سُنا جائے گا، درخواست گزار کو پیش کیا جائے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیر افضل مروت کیخلاف کارروائی سے روک دیا

    چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوجائیں اور ان پر آرٹیکل 6 لگایا جائے،سینیٹر مشتاق

  • ایم کیوایم نے سندھ میں گورنر شپ کے  معاملے پر اپنا مؤقف واضح کردیا

    ایم کیوایم نے سندھ میں گورنر شپ کے معاملے پر اپنا مؤقف واضح کردیا

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیوایم) نے سندھ میں گورنر شپ کے معاملے پر اپنا مؤقف واضح کردیا،کہا کہ سندھ میں گورنر شپ ایم کیو ایم کا حق ہے جس سے دستبردار نہیں ہوں گے-

    باغی ٹی وی : ایم کیو ایم نے حکومت سازی میں مسلم لیگ (نٌ) کو اپنی حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے تین نکاتی آئینی ترمیم پر حمایت بھی مانگی ہے جس میں بلدیاتی اداروں کی خود مختاری نمایاں ہے۔

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگی وفد نے ایم کیو ایم کو یقین دلایا ہے کہ عوامی مفاد کے لیے ان ترامیم پر پارٹی ان کو سپورٹ کرے گی،ایم کیو ایم نے واضح طور پر کہا ہے کہ سندھ میں گورنر شپ ایم کیو ایم کا حق ہے جس سے دستبردار نہیں ہوں گے، ایم کیو ایم کو وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کا کوئی شوق نہیں اور ہم کسی دوسری جماعت کی طرح حکومت سازی کے لیے بلیک میل نہیں کریں گے۔

    پی ٹی آئی پی خواتین کی مخصوص نشستوں سے دستبردار، تمام نامزد خواتین مستعفی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیر افضل مروت کیخلاف کارروائی سے روک دیا

    ایکس کی سروس تاحال متاثر

  • ایکس  کی سروس تاحال متاثر

    ایکس کی سروس تاحال متاثر

    مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پاکستان میں پیر کے روز وقفے وقفے سے بند رہا جب کہ اسے ہفتہ (17 فروری) سے 36 گھنٹے سے زائد کی بندش کے بعد آج کے اوائل میں بحال کیا گیا۔

    باغی ٹی وی: انگریزی اخبار دی نیوز کےمطابق نیٹ بلاکس ایک عالمی انٹرنیٹ مانیٹرنے ہفتے کے روز راولپنڈی کے کمشنر لیاقت علی چٹھہ کے ذریعہ "انتخابی دھاندلی کے الزامات پر بڑھتے ہوئے بدامنی اور احتجاج کے درمیان ایکس کو قومی سطح پر رکاوٹ کی اطلاع دی تھی، اعلیٰ سطح کے استعفیٰ اور ووٹوں میں ہیرا پھیری کے عوامی اعتراف کے بعد، جس نے اپنی نگرانی میں دھاندلی کا اعتراف کیا، جس سے رائے شماری کے نتائج پر تنازعہ کی ایک نئی لہر شروع ہوئی۔

    اتوار کو ایک اپ ڈیٹ میں، واچ ڈاگ نے پلیٹ فارم کی مسلسل پابندی کو نوٹ کیا تھا جس کے بارے میں اس نے کہا تھا کہ "حکام کی طرف سے عائد کردہ قومی سطح پر انٹرنیٹ سنسرشپ اقدامات کی ایک سیریز میں تازہ ترین اور طویل ترین” ہے تاہم، یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ ایکس کو کل آدھے گھنٹے کے لیے بحال کیا گیا تھا لیکن اسے دوبارہ بلاک کر دیا گیا تھا جب کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) سوالات کا جواب نہیں دے رہی ہے۔

    بھارت کے لیے پاکستان کے نئےناظم الامور دہلی پہنچ گئے

    جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے، ڈیجیٹل حقوق کے کارکن، اسامہ خلجی نے انٹرنیٹ پر پابندیاں عائد کرنے پر حکام کی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ تین مہینوں میں دیکھا کہ پاکستان میں 5,6 بار سوشل میڈیا ایپس کو بلاک کیا گیا اور نہ صرف یہ موبائل انٹرنیٹ الیکشن کے دن اور اگلے دن بلاک کیا گیا یہ ایک انتہائی تشویشناک معاملہ ہے کیونکہ نہ صرف قانون یا آئین حکومت کو انٹرنیٹ بلاک کرنے سے روکتا ہے بلکہ سندھ ہائی کورٹ نے بھی اس سلسلے میں حکام کو کنکشن کاٹنے سے روکنے کا حکم جاری کیا تھا۔

    کارکن نے بتایا کہ اب بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ نتائج کی تالیف میں جو بے ضابطگیاں ہوئی ہیں وہ انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے تھیں، جس سے انتخابات کے پورے جمہوری عمل پر سوالات اٹھ رہے ہیں، پی ٹی اے کی چیئرپرسن سے پوچھا جانا چاہیے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز پر اتنی پابندیاں کیوں ہیں جو ملک کی مجموعی سرمایہ کاری کے ماحول اور خاص طور پر آئی ٹی کے شعبے کو متاثر کر رہی ہیں۔

    اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا مثبت آغاز،ڈالر مہنگا

    انہوں نے اینکر پرسن سے اتفاق کیا کہ ان ناکہ بندیوں نے آئی ٹی کے کاروبار کو سخت نقصان پہنچایا ہے اور نیٹ بلاکس جو کہ عالمی سطح پر انٹرنیٹ کی نگرانی کرتا ہے – کے مطابق اگر انٹرنیٹ ایک دن کے لیے بند ہو جائے تو پاکستان کو 53 ملین ڈالر کا نقصان ہو گا، خلجی نے کہا کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار ڈویلپمنٹ اکنامکس – ایک سرکاری ادارہ – نے انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے 1.3 بلین روپے کے نقصان کا تخمینہ لگایا تھا، صرف یہی نہیں یہ آپ کی شبیہہ کو بھی نقصان پہنچاتا ہے اور کاروبار کرنے میں آسانی کو متاثر کرتا ہے آئی ٹی سیکٹر، جو واحد بڑھتا ہوا سیکٹر ہے اور ملک میں فاریکس لا رہا ہے، کو بھی نقصان ہوتا ہے کیونکہ غیر ملکی سرمایہ کار ہمارے ساتھ کام کرنا پسند نہیں کرتے۔

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس:عمران خان اور اہلیہ کیخلاف فرد جرم کی کارروائی ملتوی

    انہوں نے اس تاثر کو دور کیا کہ سوشل میڈیا صرف غلط معلومات کو فروغ دیتا ہے اور کہا کہ خود کی اصلاح کے لیے پلیٹ فارم دستیاب ہیں۔ "بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ جعلی خبروں اور غلط معلومات سے نمٹنے کے لیے قانون ہونا چاہیے لیکن یہ فیصلہ کون کرے گا کہ جعلی خبر کیا ہے اور اگر ریاست کی طرف سے غلط معلومات پھیلائی جاتی ہیں تو وہ اس کی ذمہ داری قبول نہیں کرے گی اور اپنے ہی اہلکاروں کو سزا دے گی، لہذا ہمیں اس کا مقابلہ کرنے کے لیے خود تصحیح اور کو-ریگولیشن میکانزم کا استعمال کرنا چاہیے۔ صرف یہی نہیں، ایسی رپورٹس کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رپورٹ کرنے کے آپشنز موجود ہیں جنہیں استعمال کرنا بھی ضروری ہے۔

    نیپرا میں بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست دائر

  • گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی ملازمہ رضوانہ  پھر اسپتال داخل

    گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی ملازمہ رضوانہ پھر اسپتال داخل

    لاہور: اسلام آباد میں گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی ملازمہ رضوانہ کو پھر جنرل اسپتال لاہور میں داخل کرادیا گیا۔

    باغی ٹی وی : جنرل اسپتال انتظامیہ کے مطابق تشدد کا شکارگھریلو ملازمہ رضوانہ کو چند ماہ قبل صحتیاب ہونے پر ڈسچارج کردیا گیا تھاتین ہفتے قبل بازو میں تکلیف کے باعث رضوانہ کو دوبارہ اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنےکے بعد اسے داخل کرلیا،ر ضوانہ کے بازوکا آپریشن کیاجائےگا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں اسلام آباد کے سول جج کے گھر کام کرنے والی کمسن بچی رضوانہ پر تشدد کا کیس سامنے آیا تھا، رضوانہ او ایس ڈی بنائے گئے سول جج عاصم کے گھر اسلام آباد میں ملازمہ تھی جہاں اسے مبینہ طور پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا اور جب اس کی حالت بہت زیادہ خراب ہوگئی تو سول جج کی اہلیہ اسے اس کی والدہ کے حوالے کر کے چلی گئی، رضوانہ کے پورے جسم پر تشدد کے نشانات تھے، سر پر لگا زخم علاج نہ ہونے سے سڑ چکا تھا، کم سن رضوانہ کے سر پر لگے زخموں میں کیڑے پڑ چکے تھے۔

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس:عمران خان اور اہلیہ کیخلاف فرد جرم کی کارروائی ملتوی

    نیپرا میں بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست دائر

    بھارت کے لیے پاکستان کے نئےناظم الامور دہلی پہنچ گئے

  • جمعیت علمائے اسلام حکومت سازی میں شامل نہیں ہو گی، مولانا عبدالغفور حیدری

    جمعیت علمائے اسلام حکومت سازی میں شامل نہیں ہو گی، مولانا عبدالغفور حیدری

    لاہور: مرکزی سیکرٹری جنرل جے یوآئی مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ہم احتجاجاً حکومت سازی میں شامل نہیں ہوں گے۔

    باغی ٹی وی : صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام بلوچستان میں بھی حکومت سازی میں شامل نہیں ہوگی، تحریک انصاف کے وفد نے جذبہ خیر گسالی کے تحت دورہ کیا، تحریک انصاف سے بات اس ملاقات سے آگے نہیں بڑھی۔

    مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی، مولانا نے کہہ دیا کمشنر راولپنڈی کا بیان ہمارے موقف کو تقویت دے رہا ہے، جمعیت علمائے اسلام کو آزادی سے انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں دی گئی، ہمارے منتخب ممبران اسمبلیوں میں حلف اٹھائیں گے لیکن ہم احتجاجاً حکومت سازی میں شامل نہیں ہوں گے۔

    پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو 2 نئے لائسنس جاری

    دوسری جانب 8 فروری کے الیکشن میں این اے 43 ٹانک کے کچھ پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ نہ ہوسکی تھی جو آج مکمل کی گئی، غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کےمطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ داور خان کنڈی 64483 ووٹ لے کا کامیاب ہوگئے، جے یوآئی کے مفتی اور سربراہ جمیعت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود 63900 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، داور خان کنڈی 583 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے۔

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس فروری کےآخری ہفتے طلب کرنےکا فیصلہ

  • پنجاب اسمبلی کا اجلاس فروری کےآخری ہفتے طلب کرنےکا فیصلہ

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس فروری کےآخری ہفتے طلب کرنےکا فیصلہ

    لاہور: مسلم ن لیگ نے پنجاب میں حکومت سازی کیلئے درکار نشستیں حاصل کر لیں-

    باغی ٹی وی: مسلم لیگ ن پنجاب میں پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے تعاون کے بغیر بھی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے ،مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کا دعویٰ ہےکہ آزاد امیدواروں کی شمولیت سے پارٹی کی نشستوں کی تعداد 160 سے بھی تجاوز کر گئی ہے جبکہ مزید آزاد امیدواروں کی شمولیت کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔

    دوسری جانب پنجاب اسمبلی کا اجلاس فروری کےآخری ہفتےمیں طلب کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن ہوتے ہی پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا جائے گا ، پنجاب اسمبلی کا اجلاس 29 فروری سے قبل طلب کیا جائے گا اس حوالے سے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے بھی اجلاس کی تیاریاں مکمل کرلیں ہیں آئندہ 72 گھنٹوں میں اجلاس کی حتمی تاریخ کا تعین کر کے سمری بھیج دی جائےگی، پنجاب اسمبلی کے طلب کردہ اجلاس میں ارکان کا حلف،اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر،وزیر اعلیٰ کا انتخاب ہوگا،کیونکہ الیکشن ڈے کے بعد 21 دن کے اندرآئینی طور پراسمبلی اجلاس طلب کرنا لازم ہے۔

    چئیر مین پی سی بی محسن نقوی کی آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز …

    دوسری جانب مسلم لیگ بلوچستان کے صدر شیخ جعفر خان مندوخیل اور نومنتخب اراکین صوبائی اسمبلی نے کہا ہے کہ نوازلیگ کی مرکزی قیادت نے تاحال بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا عہدہ پیپلزپارٹی کو دینے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

    کوئٹہ میں نواز لیگ کے نومنتخب اراکین بلوچستان اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران، میر شعیب نوشیروانی اور سردار مسعود لونی کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان میں نواز لیگ اکثریت میں ہے اور ہم بلوچستان میں نواز لیگ کا وزیر اعلیٰ لانا چاہتے ہیں، حکومت سازی کے لیے دیگر جماعتوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور دیگر جماعتیں نواز لیگ کےساتھ مخلوط حکومت میں زیادہ مطمئن رہیں گی، جو اراکین آزاد حیثیت سے کامیاب ہوئے ہیں ان سے ہم رابطے میں ہیں نواز لیگ کی مرکزی قیادت نےبلوچستان میں حکومت سازی کیلئے جو بھی فیصلہ کیا وہ ہمارے لیےقبول ہوگا لیکن نواز لیگ کی مرکزی قیادت نے تاحال بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا عہدہ پیپلز پارٹی کو دینے کے حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں کیا ہے۔

    ذاتی مفادات کی وجہ سے آئی ووٹنگ اور ووٹنگ مشین متعارف نہیں کرائی جاسکیں،صدر مملکت

  • پی ایس ایل 9:لاہور   نےکوئٹہ کیخلاف ٹاس جیت کر  بیٹنگ کا فیصلہ کیا

    پی ایس ایل 9:لاہور نےکوئٹہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا

    لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 9 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہےلاہور قلندرز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، لور کان ٹکر اور ڈیوڈ ویسا کی جگہ کارلوس براتھویٹ اور سکندر رضا ٹیم میں شامل کیےگئے ہیں،لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویسا کو آج کے میچ میں آرام دیا گیا ہے، ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہےکہ ڈیوڈویسا کو ٹانگ میں ہلکی تکلیف کے باعث احتیاطی طور پر آرام دیا گیا ہے۔

    گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں اپنے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 16 رنز سے شکست دی تھی جب کہ ایک روز قبل اپنے پہلے میچ میں قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    بیرون ملک سے آںیوالے 10 مسافر ویزوں کی جعلسازی پر گرفتار

    نوٹ کیا کہ پاکستان میں انتخابات عام طور پر مستحکم اور ہموار طریقے سے ہوئے،چین

    پی سی بی اب کسی بھی وزارت کو جواب دہ نہیں ہوگا،لیکن کیوں؟

  • دھاندلی،رائے ثاقب کھرل کی ویڈیو کا تہلکہ،ن لیگ کا سخت ردعمل

    دھاندلی،رائے ثاقب کھرل کی ویڈیو کا تہلکہ،ن لیگ کا سخت ردعمل

    عام انتخابات ہو چکے، کسی کو بھی وفاق میں اکثریت نہ ملی تا ہم دھاندلی کا الزام ایک دوسرے پر مسلسل لگایا جا رہا ہے

    کمشنر پنڈی نے پریس کانفرنس کی تو اسکے بعد ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، ویڈیو سابق وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے بھی جاری کی گئی، ساتھ پیغام میں کہا گیا کہ الیکشن کے دس دن بعد بھی منظم دھاندلی جاری ہے اور لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسان کے ملکیتی پرنٹنگ پریس میں نواز شریف اور ان کے خاندان دیگر افراد کے حلقوں کے لیے جعلی بیلٹ پیپرز چھاپے جا رہے ہیں تاکہ ریکارڈ میں ردوبدل کیا جا سکے، ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک صحافی پرنٹنگ پریس میں اس حقیقت کو بے نقاب کر رہا ہے۔عمران خان کے اکاؤنٹ سے مطالبہ کیا گیا کہ ہم ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ فارم 45 کی بنیاد پر نتائج فوری طور پر جاری کیے جائیں

    ویڈیو صحافی ،یوٹیوبر رائے ثاقب کھرل کی ہے جس میں انکا کہنا ہے کہ وہ لکشمی چوک پر پرنٹنگ پریس میں موجود ہیں جس میں 8 فروری کو (مانسہرہ این اے 15) جس الیکشن میں نواز شریف ہار گئے ہیں اس کے بیلٹ پیپرز چھاپے جا رہے ہیں۔

    رائے ثاقب پی ٹی آئی سوشل میڈیا بریگیڈ کے ایک کارکن ،انکی کے کہنے پر اداکاری کی، عظمیٰ بخاری
    بیلٹ پیپر چھاپے جانے کی ویڈیو کے بعد ن لیگ کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے، ٹویٹر پر رائے ثاقب کھرل کو گرفتار کرنے کا بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے، وہیں ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس بھی کی ہے اور کہا ہے کہ یہ کھلے عام دروازے کھول کے بیلٹ پیپر کون چھاپتا ہے؟ رائے ثاقب صاحب کہتے ہیں کہ مجھے کسی نے بتایا یعنی پہلے جو آئے انہوں بھی دیکھا کہ بیلٹ پیپر چھپ رہے ہیں اور وہ انکو لینے گئے اور انکے سامنے بھی بیلٹ پیپر چھپ رہے ہیں۔لگتا ہے سٹوری میں ” مِٹھا بوہتا پے گیا جیہڑا ہن کوڑا ہوگیا اے”رائے ثاقب صاحب شوٹ کرنے جاتے ہیں چوری پکڑنے جاتے ہیں اور جن کی چوری پکڑی جارہی ہے وہ ذرا سی بھی مزاحمت نہیں کرتے انہیں آرام سے شوٹ کرنے دیا جاتا ہے۔ اتنی بڑی سٹوری تھی جسے رائے ثاقب نے اپنے چینل ، اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس کی بجائے پی ٹی آئی کے آفیشل اکاونٹ کو دی جس کا صاف مطلب یہی ہی کہ موصوف بھی جانتے تھے کہ یہ پلانٹڈ سٹوری ہے، رائے ثاقب آپ پی ٹی آئی سوشل میڈیا بریگیڈ کے ایک کارکن ہے آپ انہی کی ہدایات پہ چلتے ہیں اور انہی کے کہنے پہ سارا ڈرامہ ہوا جس پہ آپ نے اداکاری کی۔پاکستان ہم سب کا ملک ہے ہم سب نے اسے آگے لے جانا ہے۔اگر آپ کو ایک پارٹی اور اسکے لیڈر سے محبت ہے میں اس پہ بھی اعتراض نہیں کرتی لیکن تھوڑی سی محبت اپنے ملک کیلیے بھی رکھ لیں۔ علی امین گنڈاپور اپنی طرف سے وزیراعلیٰ بنے ہوئے ہیں،2018میں جیتنے کے بعد آر ٹی ایس پر اس جماعت نے شور نہیں مچایا،دھاندلی کا الزام لگانا ایک جماعت کا پرانا وطیرہ ہے، جعلی بیلٹ پیپرز کا نیا ڈرامہ رچایا جارہا ہے،پنجاب میں فتنہ فساد سے باز نہیں آ رہے،ہمیں مانسہرہ میں کوئی جگہ نہیں ملی جو لاہور سے بیلٹ پیپر چھپواتے۔

    مسلم لیگ ن کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے کہا گیا ہے کہ جعلی فارم 45 چھاپنے والوں نے اب اپنے جعلی یوٹیوبر کے ذریعے بیلٹ پیپرز کا جھوٹا ڈرامہ شروع کردیا ہے۔

    سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ڈاکٹر فرحان ورک کہتے ہیں کہ رائے ثاقب کھرل اس سے پہلے بھی ایسی حرکت کر چکے ہیں!انہوں نے فیاض الحسن چوہان پر سٹیج ایکٹریس سے شادی کی جعلی خبر بھی ایک بھی دفعہ چلائی تھی جو مکمل جعلی نکلی لیکن فیاض الحسن چوہان نے آخر تک پیچھا کیا اور پھر معافی کی ویڈیو اپلوڈ کروائی۔مسلم لیگ نواز کو بھی ایسا کرنا چاہئے

    سلمان درانی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو میں نے نہیں ریلیز کی بلکہ میں ابھی اس اسٹوری پر مزید کام کررہا تھا۔ میرا سورس مجھے مجبور کررہا تھا کہ میں ویڈیو اپلوڈ کروں میں نے نہیں کی تو انہوں نے خود ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلا دی۔ رائے ثاقب کھرل کا منصور علی خان کو دیا مؤقف

    صحافی امجد حسین بخاری کہتے ہیں کہ رائے ثاقب کھرل
    صحافی کو خبر کی مکمل تحقیق کرنی چاہیے، سیاسی جماعتیں جگہ جگہ انہیں ٹریپ کرنے کو تیار بیٹھی ہوتی ہیں۔ کھرل کو بلایا گیا، سورس نے خود ہی ویڈیو بنائی اور اپ لوڈ کردی۔ کھرل اور میاں نوید اپنے چینلز کی ایڈیٹوریل ٹیم کا انتظار کرتے رہے۔

    کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل،ہدایت خلجی کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،33 بل منظور،زیادتی کے مجرم کو سرعام پھانسی کی ترمیم مسترد

    خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی،سرعام پھانسی پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہو گا، سینیٹر فیصل جاوید

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی، ملزم کو کیسے نامرد بنایا جائیگا؟ تفصیل سامنے آ گئی

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    وزیراعظم نے زیادتی کے مجرم کی سرعام پھانسی کی مخالفت کردی،

    بچوں کے ساتھ جنسی اورجسمانی تشدد کا حل سرعام پھانسی دینا نہیں بلکہ..عدالت نے کیا حل بتایا؟

  • مسلم لیگ (ن) کو قومی اور پنجاب اسمبلی کی ایک ایک مزید نشست مل گئی

    مسلم لیگ (ن) کو قومی اور پنجاب اسمبلی کی ایک ایک مزید نشست مل گئی

    مسلم لیگ (ن) کو قومی اور پنجاب اسمبلی کی ایک ایک مزید نشست مل گئی

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 12کوہستان سے آزاد رکن محمد ادریس اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 242 بہاولنگر سے منتخب رکن کاشف نویدپنسوتہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے،مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہبازشریف سے محمد ادریس اور کاشف نوید پنسوتہ کی الگ الگ ملاقات ہوئی،ملاقات میں مسلم لیگ (ن) خیبرپختون خوا کے صدر انجینئر امیر مقام ،خواجہ سعد رفیق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، عطاءاللہ تارڑاورملک محمد احمد خان بھی موجود تھے، شہبازشریف نے محمد ادریس اور کاشف نوید پنسوتہ کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارک دی ،محمد ادریس اور کاشف نوید پنسوتہ نےقائد محمد نوازشریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا،اور کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) ہی ملکی مسائل کا حل ہے، عوام اور سپورٹرز کی حمایت سے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کیا،

    اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ کا جذبہ لائق تعریف ہے، عوام اور آپ کی توقعات پر پورا اتریں گے، پاکستان کو معاشی خطرات سے بچانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرتے ہوئے مسائل کے حل کی اجتماعی سوچ درکار ہے،تعاون اور برداشت کے قومی جذبے سے ہی مسائل کا مقابلہ کیاجاسکتا ہے،مقابلہ الیکشن میں تھا، اب متحد ہوکر پاکستان کو درپیش مسائل کا مقابلہ کرنا ہوگا،انتخابی میدان میں مقابلے کے جذبے کو اب پارلیمان میں تعاون کے جذبے میں بدلنا ہے،

    نومئی جیسا واقعہ دوہرانے کی تیاری، سخت ایکشن ہو گا، محسن نقوی کی وارننگ

    آر او کے دفاتر میں دھاندلی کی گئی، پولیس افسران معاون تھے،سلمان اکرم راجہ

    دادا کی پوتی کے نام پر ووٹ مانگنے والے ماہابخاری کا پورا خاندان ہار گیا

    پی ٹی آئی کو مرکز اور دو صوبوں میں موقع نہ دیا گیا تو حکومت نہیں چل سکتی،بابر اعوان

    الیکشن کمیشن، اسلام آباد کے حتمی نتائج جاری، کئی حلقوں کے نتائج رک گئے

    الیکشن کمیشن ، ریحانہ ڈار کی درخواست پر آر آو کو نوٹس جاری،جواب طلب

    این اے 58، ایاز امیر کی درخواست، نوٹس جاری، آر او طلب، نتیجہ روک دیا گیا