Baaghi TV

Category: لاہور

  • مسلم لیگ ق کے نو منتخب ارکان نے چودھری شجاعت کے فیصلوں پہ لبیک کہ دیا

    مسلم لیگ ق کے نو منتخب ارکان نے چودھری شجاعت کے فیصلوں پہ لبیک کہ دیا

    پارٹی قائد چودھری شجاعت حسین کے ویژن کو لے کر آگے بڑھیں گے مسلم لیگ ق کے نو منتخب اراکین پنجاب اسمبلی کا غیر رسمی اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت چودھری سالک حسین نے کی، اجلاس میں سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین بھی موجود تھے۔چودھری سالک حسین ، چودھری وجاہت حسین نے نو منتخب اراکین کو مبارکباد دی، نومنتخب اراکین نے چودھری شجاعت حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ نو منتخب اراکین پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پارٹی قائد چودھری شجاعت حسین کے ویژن کو لے کر آگے بڑھیں گے۔

  • شہباز شریف کی مختلف اتحادیوں سے ملاقاتوں کے بارے میں نواز شریف کو بریفنگ

    شہباز شریف کی مختلف اتحادیوں سے ملاقاتوں کے بارے میں نواز شریف کو بریفنگ

    لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے میاں شہباز شریف نے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے مختلف اتحادیوں سے ملاقاتوں کے بارے میں نواز شریف کو بریفنگ دی، ملاقات کے دوران متوقع وفاقی کابینہ کے لئے مختلف ناموں پر غور کیا گیا، حکومت کی تشکیل کے بعد 25 رکنی وفاقی کابینہ بنائے جانے کا امکان ہے، ایم کیو ایم کو 3 سے 5 وفاقی وزارتیں دیئے جانے پر معاملات زیر غور ہیں، یم کیو ایم کی جانب سے خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، سید مصطفی کمال، سید امین الحق اور خواجہ اظہار الحسن کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کی جانب سے 15 سینئر لیگی رہنماوں کے نام وفاقی وزرا کے لئے زیر غور ہیں، لیگی رہنماؤں میں اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، خواجہ آصف، احسن اقبال، مریم اورنگزیب کے نام وفاقی کابینہ کے لئے زیر غور ہیں جبکہ عطا اللہ تارڑ، شزا خواجہ کو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہےریاض الحق جج، بلال اظہر کیانی، سردار اویس احمد خان لغاری، ڈاکٹر طارق فضل چودھری، راجہ قمر اسلام اور رانا تنویر حسین کے نام بھی وفاقی وزرا کیلئے زیر غور ہیں۔

    وفاقی وزرا کیلئے 15 سینئر رہنماؤں کے نام زیر غور،پی ٹی آئی کا اپوزیشن …

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہبازشریف کی عام انتخابات میں کامیابی کے خلاف دائر درخواستوں پردرخواست گزاروں کوالیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا جبکہ عدالت نے درخواستوں کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا۔

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے میاں محمد نواز شریف کی کامیابی کے خلاف، ایڈوکیٹ چودھری اشتیاق کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا عدالت نے تحریری فیصلے میں لکھا کہ درخواست گزار الیکشن کمیشن سے فیصلہ کروانے کے باعث عدالت سے درخواست واپس لینا چاہتا ہے۔ عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنا پرخارج کردی۔

    گلگت بلتستان کے لوگوں کو معلوم ہی نہیں کہ ان کی آئینی حیثیت کیا ہے،چیف …

    ادھرلاہور ہائیکورٹ نے صدر مسلم لیگ ن میاں محمد شہباز شریف کے مخالف امیدوار محمد یوسف کی درخواست بھی واپس لینے کی بناپر خارج کر دی عدالت نے تحریری فیصلے میں لکھا کہ درخواست گزار الیکشن کمیشن کے سامنے معاملہ رکھنے پر رضامند ہے جبکہ عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنا پر خارج کردی۔

    بھارتی کسانوں کا احتجاج،مودی حکومت نے دہلی کی ناکہ بندی کر دی

  • حکومت سازی کے بعد  لاہور کے پانچ حلقوں میں ضمنی انتخاب

    حکومت سازی کے بعد لاہور کے پانچ حلقوں میں ضمنی انتخاب

    لاہور: حکومت سازی کے بعد لاہور کے پانچ حلقوں میں ضمنی انتخاب کا میدان سجے گا۔

    باغی ٹی وی : صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے قصور کی قومی اسمبلی کی نشست رکھی تو لاہور میں چھ حلقوں میں ضمنی انتخاب ہوگا، مریم نواز این اے 119 کی نشست چھوڑیں گی جس پر ضمنی انتخاب ہوگا، اسی طرح شہبازشریف پی پی 158 اورپی پی 164 کی نشستیں چھوڑیں گے جس پردوبارہ انتخاب ہوگا۔

    شہباز شریف لاہوراورقصور دو نشستوں سےایم این اے منتخب ہوئےوہ لاہور یاقصور میں سےکسی ایک جگہ سے نشست چھوڑیں گے، حمزہ شہباز کی جانب سے صوبائی نشست پی پی 147 چھوڑنے کاامکان ہے یہاں بھی دوبارہ میدان لگے گا، شہبازشریف وزیراعظم اور مریم نواز وزارت اعلی پنجاب کے لئے امیدوار نامزد کیے جاچکے ہیں، این اے 117 علیم خان اپنے پاس رکھیں گے اورپی پی 149 کی نشست چھوڑیں گے، قومی اسمبلی میں اسمبلی کی زیادہ نشستوں کی ضرورت کے باعث حمزہ شہباز کو قومی اسمبلی میں رکھنے کی تجویز ہے۔

    وفاقی وزرا کیلئے 15 سینئر رہنماؤں کے نام زیر غور،پی ٹی آئی کا اپوزیشن …

    گلگت بلتستان کے لوگوں کو معلوم ہی نہیں کہ ان کی آئینی حیثیت کیا ہے،چیف …

    امریکا نے ایران کا وینزویلا کو فروخت کیا جانیوالا طیارہ قبضے میں لے لیا

  • نواز شریف کے آئندہ سیاست میں کردار کے حوالے سے مریم نوازکا وضاحتی بیان

    نواز شریف کے آئندہ سیاست میں کردار کے حوالے سے مریم نوازکا وضاحتی بیان

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی جانب سے پارٹی صدرشہباز شریف کو وزیراعظم اور سینیئر نائب صدر مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کے بعد نواز شریف کی سیاست کے حوالے سے مریم نواز نے وضاحت جاری کی ہے-

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرپوسٹ میں مریم نواز نے واضح کیا کہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ نہ لینے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ نواز شریف سیاست سے کنارہ کش ہو رہے ہیں ،نواز شریف اگلے 5 سال نہ صرف بھرپور سیاست کریں گے بلکہ وفاق و پنجاب میں اپنی حکومتوں کی سرپرستی بھی کریں گے۔
    https://x.com/MaryamNSharif/status/1757691879380934881?s=20
    مریم نواز نے لکھا کہ نوازشریف کی تینوں حکومتوں میں عوام نے واضح اکثریت دی تھی اور یہ بات وہ انتخابی تقاریر میں میں واضح کر چکے ہیں کہ وہ کسی مخلوط حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے، جو لوگ نواز شریف کے مزاج سے وقف ہیں انھیں نواز شریف کے اصولی موقف کا پتہ ہے،شہباز شریف اور میں ان کے سپاہی ہیں، ان کے حکم کے پابند ہیں اور ان کی سربراہی اور نگرانی میں کام کریں گے- اللّہ ہمیں کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔‘

    توہین مذہب کیس میں بنا وارنٹ گرفتاری پر ایس پی اسلام آباد طلب

    جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار

    امریکا نے ایران کا وینزویلا کو فروخت کیا جانیوالا طیارہ قبضے میں لے لیا

  • عام انتخابات میں  رکن اسمبلی منتخب ہونیوالے 9 مئی کے اشتہاریوں کی گرفتا ر کرنے کا منصوبہ

    عام انتخابات میں رکن اسمبلی منتخب ہونیوالے 9 مئی کے اشتہاریوں کی گرفتا ر کرنے کا منصوبہ

    لاہور: عام انتخابات 2024 میں رکن اسمبلی منتخب ہونے والے 9 مئی کے اشتہاریوں کی گرفتا ر کرنے کا منصوبہ بنایا-

    باغی ٹی وی: 9 مئی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کو کٹہرے میں لانے کے لیے کارروائیاں تیز کی جارہی ہیں، مقدمات میں ملوث 22 اشتہاری رہنما 282 کارکن تاحال انتہائی مطلوب ہیں،حالیہ الیکشن کے کامیاب امیدوار میاں اسلم اقبال ، علی امین گنڈا پور، امتیاز شیخ نو مئی کے واقعات میں لاہور پولیس کو مطلوب ہیں، عدالت کی جانب سے انہیں اشتہاری قرار دیا گیا تھا، حالیہ الیکشن کے کامیاب امیدوار میاں اسلم اقبال ، علی امین گنڈا پور، امتیاز شیخ 9 مئی کے واقعات میں لاہور پولیس کو مطلوب ہیں، عدالت کی جانب سے انہیں اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

    خاتون جج دھمکی کیس:عمران خان کی پروڈکشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق اشتہاریوں کے روابط کا تعین کرنے کے لیے جیو فینسنگ ، موبائل ٹریکنگ اور آئی پی ایڈریس ٹریک کر لیے گئے، انتخابات میں سیٹ حاصل کرنے والے اشتہاریوں کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوگی ، ملزمان انتخابی مہم اور نتائج کے دوران مسلسل کارکنوں سے رابطے میں رہے، اشتہاریوں کی لوکیشن معلوم کرنے کے لیے ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی مدد لی جار ہی ہے۔

    پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوارکیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا …

    بھرتی کیس میں پرویز الٰہی کی ضمانت منظور

  • بھرتی کیس میں  پرویز الٰہی کی ضمانت منظور

    بھرتی کیس میں پرویز الٰہی کی ضمانت منظور

    لاہور : عدالت نے بھرتی کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرلی۔

    باغی ٹی وی : لاہور کی مقامی عدالت میں پرویز الٰہی کے خلاف پنجاب اسمبلی کے پرنسپل سیکرٹری بھرتی کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے پی ٹی آئی کے صدر کی ضمانت منظور کرلی،دوران سماعت پرویز الٰہی کے وکیل نے دلائل دئیے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے محمد خان بھٹی کو کیس سے ڈسچارج کیا، پرویزالٰہی کے وزیراعلیٰ بننے سے پہلے پرنسپل سیکرٹری کا نوٹیفکیشن جاری ہوا۔

    بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

    قطر میں سزا پانیوالے بھارتی سابق نیول افسران کو شاہ رخ خان نے رہا کرایا، …

    پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک سکے کے دو رخ ہیں،پی ٹی آئی سینیٹر

    ووٹوں کی دوبارہ گنتی:پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار ہار گئے

  • ووٹوں کی دوبارہ گنتی:پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار ہار گئے

    ووٹوں کی دوبارہ گنتی:پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار ہار گئے

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ایک اور آزاد امیدوار دوبارہ گنتی میں اپنی سیٹ ہار گئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجہ صغیر احمد نے پنجاب کے حلقہ پی پی کہوٹہ کے 68 پولنگ سٹیشن کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست دی تھی، دوبارہ گنتی کے نتیجے میں راجہ صغیر احمد جیت گئے، دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجہ صغیر احمد کے 3 ہزار 621 ووٹ بڑھ گئے، ہارنے والے آزاد امید کرنل (ر) شبیر اعوان نے کہا کہ بیلٹ پیپرز پر ڈبل مہر لگا کر ووٹ مسترد کر دیئے گئے۔

    علاوہ ازیں پنجاب کے حلقہ پی پی 90 میں دوبارہ گنتی پر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ کامیاب امیدوار عرفان اللہ خان ہار گئے جبکہ آزاد امیدوار احمد نواز خان نوانی 7 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہو گئے ہیں،عرفان اللہ خان نے کہا ہے کہ ری انتخابات
    کاؤنٹنگ غیر قانونی تھی، فارم 47 جاری ہونے کے بعد مجھے ہرانے کیلئے دوبارہ گنتی کی گئی، ہمارے ووٹ ریجیکٹ کئے گئے، ڈبل مہریں لگائی گئیں، جھوک قلندر بخش پولنگ سٹیشن کا ہمارا رزلٹ شامل ہی نہیں کیا گیابیلٹ پیپرز والے تھیلے پھٹے ہوئے تھے جو واضح ثبوت ہے کہ جعل سازی کی گئی، زبردستی ہرانے کیخلاف قانونی کارروائی کریں گے، عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹائیں گے۔

  • پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک سکے کے دو رخ ہیں،پی ٹی آئی سینیٹر

    پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک سکے کے دو رخ ہیں،پی ٹی آئی سینیٹر

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مخلوط حکومت بنانا آسان کام نہیں ، مخلوط حکومت میں بارگیننگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

    باغی ٹی وی: نجی ٹی وی کے پروگرام میں میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مخلوط حکومت بنانا آسان کام نہیں ، مخلوط حکومت میں بارگیننگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ جو بھی حکومت بنے وہ 5 سال کے لیے ہونی چاہیے حکومت سازی کیلئے مزید آزاد ارکان رابطے میں ہیں، پنجاب میں ن لیگ کی مستحکم حکومت آئے گی۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نے کہا کہ عوام کی خوشحالی کیلئے ن لیگ قیمت دے گی تو پیپلز پارٹی کو بھی قیمت دینا پڑے گی، یہ نہیں ہوسکتا کہ پیپلزپارٹی ہمیں وزیراعظم کی کرسی پر بٹھا کر نیچے سے سیڑھی کھینچ لے۔

    کیا پاکستان پیپلز پارٹی ،پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے کے انتظار …

    پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ابھی صدر سمیت مختلف عہدوں پر ن لیگ سے کوئی بات نہیں ہوئی،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر ولید اقبال کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک سکے کے دو رخ ہیں۔

    دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے وزیراعظم کیلئے شہبازشریف کو نامزد کردیا جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی امیدوار مریم نواز ہوں گے،مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ نوازشریف نے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عہدے کیلئے شہبازشریف کو نامزد کر دیا ہے جب کہ وزیراعلیٰ کیلئے مریم نوازشریف امیدوار ہوں گی وازشریف نے پاکستان کے عوام اور سیاسی تعاون فراہم کرنے والی تمام سیاسی جماعتوں اورانکےقائدین کا شکریہ ادا کیا ہےنواز شریف نے یقین کا اظہار کیا ہےکہ ان فیصلوں کے نتیجے میں پاکستان معاشی خطرات، عوام مہنگائی سے نجات پائیں گے۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، مسلم لیگ (ق)، استحکام پاکستان پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی نے وفاق میں اتحادی حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے اسلام آباد میں مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ملکی سیاسی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں آصف زرداری، شہباز شریف، خالد مقبول صدیقی اور صادق سنجرانی نے شرکت کی۔

    پی ایم ایل این کے صدر شہباز شریف کی جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان …

    اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رہنماؤں نے اتحادی حکومت بنانے کا اعلان کیا، پیپلزپارٹی کی قیادت کامؤقف ہے پہلے مرحلے میں پی پی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بنےگی جبکہ دوسرے مرحلے میں پیپلزپارٹی کابینہ کا حصہ بن سکتی ہے۔

    قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) 79، پیپلزپارٹی 54، متحدہ قومی موومنٹ 17، مسلم لیگ (ق) 3، استحکام پاکستان پارٹی 2 اور بلوچستان عوامی پارٹی نے ایک نشست حاصل کی ہے یوں اس اتحاد کو مجموعی طور پر 156 ارکان کی حمایت حاصل ہے اور مخصوص نشستیں ملنے کے بعد حکومت بنانے کیلئے 172 کا ہندسہ بآسانی عبور کرجائے گاپاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد ارکان کی تعداد 92 ہے اور دیگر جماعتوں نے ایک ایک نشست حاصل کی ہے۔

    بلاول بھٹو کا خیال ہے کہ کراچی پر صرف انکا حق ہے، فیصل …

  • شہباز شریف کی بی اے پی کے سربراہ کو حکومت سازی میں شمولیت کی دعوت

    شہباز شریف کی بی اے پی کے سربراہ کو حکومت سازی میں شمولیت کی دعوت

    باغی ٹی وی :مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا بلوچستان عوامی پارٹی( بی اے پی) کے سربراہ سے ٹیلیفونک رابطہ،حکومت سازی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

    باغی ٹی وی : میاں شہباز شریف نے بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد مگسی کو ٹیلی فون کرتے ہوئے الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بات چیت ہوئی، شہباز شریف نے حکومت سازی میں خالد مگسی کو شمولیت کی دعوت دی ، دونوں رہنماؤں نے رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا، شہبازشریف اور خالد مگسی نے جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

    واضح رہے کہ این اے 254 جھل مگسی سے بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد مگسی کامیاب ہوئے ،غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کےخالد مگسی 79304 ووٹوں سے کامیاب قرار پائے ہیں۔این اے 254 کے امیدوار جے یو آئی کے نظام الدین 44763 ووٹ ہی لے سکے۔

    علی امین گنڈاپور کی 24 مقدمات میں ضمانت منظور

    ہم اپنی مشاورت کر کے باضابطہ اعلان کریں گے،بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر ن …

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کرنے کی تیاری

  • ہم اپنی مشاورت کر کے باضابطہ اعلان کریں گے،بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر ن لیگ کا  ردعمل

    ہم اپنی مشاورت کر کے باضابطہ اعلان کریں گے،بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر ن لیگ کا ردعمل

    لاہور: مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو سپورٹ کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے ہمیں حکومت بنانے میں سپورٹ کرنا خوش آئند ہے،پیپلزپارٹی اس معاملے پر ہمیں باضابطہ طور پر بتائے گی،بلاول بھٹو نے ابھی پریس کانفرنس کی ہے ہم اپنی مشاورت کر کے باضابطہ اعلان کریں گے۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ سابق صدر و شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری صاحب اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری صاحب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، مسلم لیگ ن کی حمایت کے اعلان پر قائد میاں نواز شریف کی طرف سے اور اپنی طرف سے ان کا شکریہ ادا کیا، امید کرتے ہیں کہ ہم مل کر پاکستان کو تمام سیاسی اور معاشی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے- انشاللہ

    واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے اعلان کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو ووٹ دیں گے لیکن وزارتیں نہیں لیں گے،بلاول کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا دو روزہ اجلاس آج ختم ہوا، ہمیں پاکستان کا ساتھ دینا ہے پاکستان کومستحکم بنانا ہے،پیپلزپارٹی کووفاق میں حکومت بنانے کا مینڈیٹ نہیں، ہمیں مینڈیٹ نہیں ملا میں تو وزارت عظمیٰ کا امیدوارنہیں ہوں۔

    جماعت اسلامی کی کے پی اسمبلی میں نمائندگی ختم ہو گئی

    حلقہ این اے 64 سے چودھری سالک حسین کی جیت برقرار،قیصرہ الہی کو شکست

    انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی