Baaghi TV

Category: لاہور

  • انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

    انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

    سراج الحق نے امیر جماعت اسلامی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
    سراج الحق کا کہنا تھا کہ بھرپو کوشش اور محنت کے باوجود انتخابات میں مطلوبہ کامیابی نہیں دلا سکا،انتخابات میں ناکامی کو قبول کرتے ہوئے جماعت اسلامی کی امارت سے استعفی دیتا ہوں،

    سراج الحق کے استعفیٰ کے بعد جماعت اسلامی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نئے امیر کے کیلئے انتخابی مراحل 31مارچ تک مکمل کیے جائینگے ۔

    سراج الحق جماعت اسلامی کے دوسری بار امیر منتخب ہوئے تھے تا ہم اب انہوں نے امارت سے استعفیٰ دے دیا ہے،سراج الحق سینیٹ کے رکن بھی رہ چکے ہیں، کے پی حکومت کے سابق وزیر بھی رہ چکے ہیں، 2024 کے انتخابات میں سراج الحق دیر سے اپنی سیٹ ہار گئے تھے.

    قبل ازیں گزشتہ روزجماعت اسلامی پاکستان نے نئے امیر کے انتخاب کا فیصلہ کرلیا، پہلے مرحلے میں شوریٰ کی رائے کے مطابق اراکیں جماعت کی راہنمائی کے لیے تین ناموں کا اعلان کیا ہے، صدر انتخابی کمیشن جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے امیر جماعت کے انتخاب کے پہلے مرحلے میں شوریٰ کی رائے کے مطابق اراکیں جماعت کی راہنمائی کے لیے تین ناموں کا اعلان کیا ہے جس میں سراج الحق، لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمان شامل ہیں جبکہ اراکین جماعت اسلامی ان تین کے علاوہ بھی کسی رکن کو امیر جماعت کے منصب کے لیے اپنی رائے دے سکتے ہیں،
    ترجمان جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف نے کہا ہے کہ امیر جماعت کے انتخاب کے تمام مراحل 31 مارچ 2024 تک مکمل کیے جائیں گے جبکہ ماہ اپریل میں صدر الیکشن کمیشن راشد نسیم نتائج کا اعلان کریں گے جس کے بعد نو منتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان کسی تقریب میں حلف امارت لیں گے.

  • 5 آزاد  ارکان اسمبلی کی شہباز شریف سے ملاقات ، ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

    5 آزاد ارکان اسمبلی کی شہباز شریف سے ملاقات ، ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

    عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کے لئے ن لیگ کی کوششیں جاری ہیں، آزاد امیدوار ن لیگ میں شامل ہو رہے ہیں

    سابق وزیر اعظم شہباز شریف سے 5 آزاد منتخب ارکان اسمبلی نے ملاقات کی اور ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے آزاد منتخب ہونے والے پانچ ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔ این اے 189 سے سردار شمشیر مزاری، پی پی 195 سے عمران اکرم، پی پی 240 سے سہیل خان، پی پی 297 سے خضر حسین مزاری اور پی پی 249 سے صاحبزادہ محمد گزین عباسی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ تمام ارکان نے قائد نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا، شہباز شریف نے آزاد ارکان کا پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا اور مبارک دی ،شہباز شریف نے ارکان سے گفتگو میں کہا کہ آپ کے جذبے کو سراہتا ہوں، آپ پاکستان کو سنوارنے اور عوام کو مشکلات سے نجات دلانے والے قافلے کا حصہ بنے ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کا اولین ایجنڈا ملک اور قوم کی معاشی خوشحالی ہے، پہلے سے بھی بڑھ کر عوام کی خدمت کریں گے،نومنتخب ارکان اسمبلی نے نواز شریف اور شہباز شریف کی ملک وقوم کے لئے خدمات اور جذبے کو سراہا ۔اس دوران نو منتخب ارکان اسمبلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو نواز شریف کے پرخلوص وژن، ترقی کے ایجنڈے اور خدمت کے تجربے کی ضرورت ہے

    وزیر اعظم کے امیدوارکا اعلان تمام جماعتوں کی مشاورت سے کیا جائے گا،عطا تارڑ
    مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ جوق در جوق آزاد امیدوار مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، کسی ایک سیاسی جماعت کو اتنا بڑا مینڈیٹ نہیں ملا، چند سیاسی جماعتوں نے ابتدائی نتیجوں پر ابہام پیدا کیا، 5 6 فیصد پر رائے قائم کرنے کی کوشش کی،20 سے 25 فیصد نتائج پر تقریر نہیں کی جاتی، پنجاب میں ہم سادہ اکثریت حاصل کر گئے ہیں،آزاد امیدواروں کی شمولیت کا سلسلہ چل رہا ہے،پچھلے 15 سال ہم نے پنجاب کی سیاست کی ہے،آج ہم پنجاب میں 150 کا فگر مکمل کر لیں گے، پنجاب حکومت بنانے کے لیے اللہ کے فضل سادہ اکثریت کراس کریں گے،دو دن میں ایم پی ایز کی تعداد میں کافی اضافہ ہوگا، بہت سارے آزاد نے مسلم لیگ ن کا پارٹی ٹکٹ اپلائی کیا تھا،لیکن ٹکٹ نا ملنے پر انہوں نے نشت جیتی، وزیر اعظم کے امیدوارکا اعلان تمام جماعتوں کی مشاورت سے کیا جائے گا، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے ساتھ ہماری مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور انشاءاللہ تعالیٰ اس کے نتیجے میں وزیراعظم کے لیے امیدوار کا اتفاق رائے اور مشاورت سے اعلان ہوگا۔

    قبل ازیں گزشتہ روز قومی اسمبلی حلقہ این اے 127 سے کامیاب پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار وسیم قادر نے باضابطہ طور پر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ،وسیم قادر نے پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے ہمراہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں وسیم قادر جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف لاہور اپنے گھر واپس آگیا ہوں میں اپنے علاقے کی ترقی کیلئے اور اپنے علاقے کے لوگوں کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں

    علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 97 چنیوٹ سے نومنتخب آزاد امیدوار ثاقب خان چدھڑ مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے،لاہور میں ثاقب خان چدھڑ نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی اور ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا،شہباز شریف نے ثاقب خان چدھڑ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور انہیں مبارک باد دی۔

    نومئی جیسا واقعہ دوہرانے کی تیاری، سخت ایکشن ہو گا، محسن نقوی کی وارننگ

    آر او کے دفاتر میں دھاندلی کی گئی، پولیس افسران معاون تھے،سلمان اکرم راجہ

    دادا کی پوتی کے نام پر ووٹ مانگنے والے ماہابخاری کا پورا خاندان ہار گیا

    پی ٹی آئی کو مرکز اور دو صوبوں میں موقع نہ دیا گیا تو حکومت نہیں چل سکتی،بابر اعوان

    الیکشن کمیشن، اسلام آباد کے حتمی نتائج جاری، کئی حلقوں کے نتائج رک گئے

    الیکشن کمیشن ، ریحانہ ڈار کی درخواست پر آر آو کو نوٹس جاری،جواب طلب

    این اے 58، ایاز امیر کی درخواست، نوٹس جاری، آر او طلب، نتیجہ روک دیا گیا

  • نومئی جیسا واقعہ دوہرانے کی تیاری، سخت ایکشن ہو گا، محسن نقوی کی وارننگ

    نومئی جیسا واقعہ دوہرانے کی تیاری، سخت ایکشن ہو گا، محسن نقوی کی وارننگ

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک اور سانحہ نو مئی دہرانے کیلئے تیار ہے،ایجنسیز نے منصوبہ بندی سے متعلق گفتگو پکڑ لی ہے، اس بار ردعمل سخت ہوگا،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میں بڑی ذمہ داری سے آپ کو بتا رہا ہوں، دو دن سےہمارے پاس ثبوت آئے ہیں کہ نومئی کا واقعہ دوبارہ کیا جائے، اب اگر کسی نے کوشش کی تو نومئی سے سخت ردعمل ہو گا، ایجنسیز نےچیزیں پکڑی ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ ایسے واقعات دوبارہ ہو،پولیس کو اب نبڑنے کی پریکٹس ہے، قانونی حق استعمال کریں لیکن یہ نہیں ہو گا کہ نومئی کی طرح کا واقعہ دوبارہ ہو، جو جو لوگ کر رہے ہیں انکو وارننگ دے رہا ہوں،میری درخواست ہے ہمارا ملک یہ افورٹ نہیں کر سکتا، اس طرح نہ کریں،

    آئے روز وزیراعظم کو اتار دیا جائےتو پھر ملک کیسے چلے گا ،نواز شریف

    قصے،کہانیاں سن رہے ہیں،یہ کردار تھا ان لوگوں کا،نواز شریف کا عمران خان پر طنز

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

    پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

    نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

  • دادا کی پوتی کے نام پر ووٹ مانگنے والے ماہابخاری کا پورا خاندان ہار گیا

    دادا کی پوتی کے نام پر ووٹ مانگنے والے ماہابخاری کا پورا خاندان ہار گیا

    دادا کی پوتی کے نام پرپنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں ووٹ مانگنے والی ماہا بخاری کا پورا خاندان ہار گیا ، الیکشن میں پانچ سیٹوں پر بخاری خاندان میدان میں تھا تا ہم کسی ایک سیٹ میں بھی کامیابی نہ ملی.

    ماہا بخاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس میں وہ انتخابی مہم کے دوران دادا کی پوتی، دادا کے دوست کہا کرتی تھیں، اور ووٹ مانگا کرتی تھیں کہ دادا کے دوست مایوس نہیں کریں گے تا ہم ماہا بخاری کے ساتھ دادا کے دوستوں نے ہاتھ کر دیا،تحصیل جتوئی سے تعلق رکھنے والے سابق چیئرمین کشمیر کمیٹی سید باسط سلطان بخاری خاندان سمیت بری طرح ہار گئے ،سید باسط سلطان این اے 176اور پی پی 272 ، ان کی بیٹی شہر بانو این اے 177 سے مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے تھے ، باسط سلطان کی اہلیہ نے این اے 178 اور پی پی 274 سے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیا لیکن کسی بھی نشست سے کامیاب نہ ہو سکے ۔ سید باسط سلطان بخاری کی چھوٹی بیٹی ماہا بخاری نے انتخابی مہم کے دوران دادا کی خدمات کے نام پر ووٹرز کی توجہ حاصل کرنے کیلئے انتخابی مہم کے دوران تقاریر کیں، ماہا بخاری خود امیدوار نہیں تھیں، تاہم انکا خاندان مکمل طو ر پر ہار گیا.

    خواجہ آصف کی جانب سےالیکشن رزلٹ تبدیل کیا جا رہا ہے،ریحانہ ڈار

    کون بنے گا وزیراعظم؟ کس کی بنے گی حکومت، جوڑ توڑ ، رابطے جاری،

    دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

    سندھ میں پی پی کا تیر چل گیا،نتائج مکمل،پیپلز پارٹی84 سیٹیں لے اڑی

    آزاد امیدواروں نے بڑےناموں کو شکست دیکر ایوان پہنچنے سے روک دیا

    قومی وصوبائی855 میں سے 831 نتائج،آزاد 335 سیٹیں،ن لیگ 216 لے اڑی

  • شہباز شریف کا حکومت سازی کیلئے مولانا فضل الرحمان سے دوبارہ رابطہ

    شہباز شریف کا حکومت سازی کیلئے مولانا فضل الرحمان سے دوبارہ رابطہ

    لاہور: سابق وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت سازی کے لیے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت سازی کے لیے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے 24 گھنٹوں کے دوران دوسرا رابطہ کیا، شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو وفاق میں حکومت سازی کی کوششوں پر اعتماد میں لیا جبکہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی جماعت سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے الیکشن نتائج پر اپنے تحفظات سے شہباز شریف کو آگاہ کیا اور بتایا کہ جماعت کی مرکزی مجلس عاملہ اور صوبائی امرا و ناظمین کا اہم اجلاس طلب کر رکھا ہے پارٹی کا اجلاس 14 فروری کو اسلام آباد میں ہوگا، جہاں انتخابی نتائج سمیت وفاق اور صوبوں میں مشترکہ حکومت سازی اور آئندہ کی مجموعی سیاسی صورت حال پر غور وخوض ہو گا۔

    ایک دن آئےگا کہ پورا سندھ ایم کیو ایم کے جھنڈے تلے آئےگا،مصطفیٰ کمال

    واضح رہے کہ سیاسی جماعتیں حکومت سازی کیلئے متحرک ہیں، مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کے درمیان بھی حکومت سازی کے حوالے سے ملاقاتیں ہوئی ہیں اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا وفد بھی لاہور میں نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات کرچکا ہے۔

    بلاول بھٹو سے امریکی سفیر کی ملاقات

    سندھ گورنمنٹ اسپتال میں آتشزدگی، دوسالہ بچے سمیت 7 مریض جھلس کر زخمی

  • جماعت اسلامی پاکستان نے نئے امیر کے انتخاب کا فیصلہ کرلیا،تین ناموں کا اعلان

    جماعت اسلامی پاکستان نے نئے امیر کے انتخاب کا فیصلہ کرلیا،تین ناموں کا اعلان

    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان نے نئے امیر کے انتخاب کا فیصلہ کرلیا، پہلے مرحلے میں شوریٰ کی رائے کے مطابق اراکیں جماعت کی راہنمائی کے لیے تین ناموں کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی: صدر انتخابی کمیشن جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے امیر جماعت کے انتخاب کے پہلے مرحلے میں شوریٰ کی رائے کے مطابق اراکیں جماعت کی راہنمائی کے لیے تین ناموں کا اعلان کیا ہے جس میں سراج الحق، لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمان شامل ہیں جبکہ اراکین جماعت اسلامی ان تین کے علاوہ بھی کسی رکن کو امیر جماعت کے منصب کے لیے اپنی رائے دے سکتے ہیں۔

    ترجمان جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف نے کہا ہے کہ امیر جماعت کے انتخاب کے تمام مراحل 31 مارچ 2024 تک مکمل کیے جائیں گے جبکہ ماہ اپریل میں صدر الیکشن کمیشن راشد نسیم نتائج کا اعلان کریں گے جس کے بعد نو منتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان کسی تقریب میں حلف امارت لیں گے اس وقت امیر جماعت اسلامی سراج الحق اپنی دوسری مدت امارت مکمل کررہے ہیں۔

    شعیب شاہین کی درخواست پر الیکشن کمیشن کی آراو سے 3 دن میں رپورٹ …

    قیصر شریف نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک مکمل جمہوری جماعت ہے جس میں امیر جماعت کی مدت امارت ختم ہونے سے تین ماہ پہلے انتخابی کمیشن امیر کے انتخاب کے عمل کا آغاز کرتا ہے، امیر جماعت کا انتخاب ہر پانچ سال بعد دستور کے مطابق ہوتا ہےجماعت اسلامی پاکستان کا الیکشن کمیشن ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے جو پانچ افراد پر مشتمل ہے جن کا انتخاب مرکزی مجلس شوریٰ کرتی ہے جسکےصدر راشد نسیم اور دیگر منتخب اراکین میں بلال قدرت بٹ،سردار ظفر حسین، ڈاکٹر عطاء الرحمن اور انجینئیر اخلاق احمد شامل ہیں۔

    الیکشن کمیشن پانچوں اسمبلیوں میں سیاسی جماعتوں کی ابتدائی پارٹی پوزیشن جاری کر دی

    کراچی کے نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے، حافظ نعیم کا …

  • ‏مسلم لیگ ن کا وفد بلاول ہاؤس لاہور پہنچ گیا

    ‏مسلم لیگ ن کا وفد بلاول ہاؤس لاہور پہنچ گیا

    لاہور: ‏بلاول بھٹو زرداری سے سابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بلاول ہاؤس میں ملاقات کامشترکہ اعلامیہ جاری –

    باغی ٹی وی : ‏ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی میں سیاس تعاون پر اصولی اتفاق رائے، ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور مستقبل میں سیاسی تعاون پر تفصیلی بات چیت ہوئی ،قائدین نے ملک کو سیاسی استحکام سے ہم کنار کرنے کے لئے سیاسی تعاون کرنے پر اتفاق کیا-

    دونوں جماعتوں کے قائدین نے ملاقات میں اتفاق کیا کہ سیاسی عدم استحکام سے ملک کو بچائیں گے، ملاقات میں دونوں جماعتوں نے صورتحال پر مشاورت کی اور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا، پی پی پی قیادت نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی تجاویز کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سامنے رکھیں گے عوام کی اکثریت نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے، ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے-

    قبل ازیں مسلم لیگ ن کا وفد بلاول ہاؤس لاہور پہنچا ،مسلم لیگ ن کے وفد میں شہباز شریف ، احسن اقبال، سعد رفیق شامل ہیں ،مسلم لیگی وفد میں رانا تنویر، اعظم نذیر تارڑ، ایاز صادق اور ملک احمد خان بھی شامل ہیں،ن لیگ کا وفد سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے حکومت سازی کے معاملات پر بات چیت کرے گا- پی پی پی قیادت نے ن لیگ وفد کو جواب دیا کہ حکومت سازی میں تعاون کے حوالے سے آپ کی پیش کش پر کل سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں تبادلہ خیال ہوگا-

    https://x.com/MediaCellPPP/status/1756700658240012753?s=20
    واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان حکومت سازی کیلئے ملاقاتوں اور مذاکرات کے دور جاری ہیں، جن میں اس بات پر متفق ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ وزیراعظم کون ہوگا اور صدر مملکت کس کو بنایا جائے گا اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان ملاقات کا ایک راؤنڈ ہوچکا ہے، جبکہ دیگر ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، ن لیگ ایم کیو ایم سمیت دیگر اتحادیوں سے بھی رابطے کر رہی ہے۔

    نوازشریف اورآصف زرداری کی آج جاتی امرا میں ملاقات کا امکان

    حکومت کا حصہ بننے کیلئے آزاد امیدواروں کی جانب سے سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا سلسلہ بھی جاری ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں ہونے والی بات چیت میں بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنانے پر مذاکرات جاری ہیں، جبکہ نواز شریف کو صدرِ مملکت بنائے جانے پر بھی غور ہو رہا ہے، یوسف گیلانی کو اسپیکر قومی اسمبلی بنایا جاسکتا ہے،حکومت سازی کے اس فارمولے پر مذاکرات تاحال جاری ہیں-

    نواز شریف کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے این اے 15 کا نتیجہ روک …

    8 فروری کوالیکشن کم اورسودا گری کا بازار زیادہ تھا، ایمل ولی خان

  • این اے 121 سے کامیاب  پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار ن لیگ میں شامل

    این اے 121 سے کامیاب پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار ن لیگ میں شامل

    لاہور: قومی اسمبلی حلقہ NA-121 سے کامیاب پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار وسیم قادر نے باضابطہ طور پر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی:وسیم قادر نے پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے ہمراہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں وسیم قادر جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف لاہور اپنے گھر واپس آگیا ہوں میں اپنے علاقے کی ترقی کیلئے اور اپنے علاقے کے لوگوں کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں-

    https://x.com/pmln_org/status/1756679499616223245?s=20

    پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی میں اونٹوں پر لدی چرس سے بھری 75 بوریاں …

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما ملک سیف الملوک کھوکھر بھی اس موقع پر موجود تھے وسیم قادر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا کہا کہ حلقہ کے عوام اور دوستوں کی مشاورت سے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو رہا ہوں، اس موقع پر مریم نواز شریف نے وسیم قادر کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور مبارکباد دی-

    نواز شریف کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے این اے 15 کا نتیجہ روک …

    علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 97 چنیوٹ سے نومنتخب آزاد امیدوار ثاقب خان چدھڑ مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے،لاہور میں ثاقب خان چدھڑ نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی اور ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا،شہباز شریف نے ثاقب خان چدھڑ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور انہیں مبارک باد دی۔

    کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ہونے والا دھماکہ خود کش حملہ قرار

  • الیکشن کمیشن نے سب کے لئے لیول پلینگ فیلڈ مہیا نہیں کی،سراج الحق

    الیکشن کمیشن نے سب کے لئے لیول پلینگ فیلڈ مہیا نہیں کی،سراج الحق

    الیکشن کمیشن نے ن لیگ، پی پی اور ایم کیو ایم کو سپورٹ کیا، سب کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں تھی، یہ ووٹرز کے ساتھ زیادتی تھی جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہااُنہوں نے کہا کہ جعلی الیکشن کے نتیجےمیں جو حکومت بنے گی وہ بھی جعلی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کروانےکی آئینی ذمہ داری پوری کرنےمیں ناکام ہوا، الیکشن نتائج جعلی اور دھاندلی زدہ ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ تحقیقات کے لیے آزاد اور غیر جانبدار کمیشن قائم کیا جائے، کراچی میں جماعت اسلامی کا مینڈیٹ چرایا گیا، تمام آزاد سرویز کے مطابق کراچی میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا، ایم کیو ایم کہیں موجود نہیں تھی۔


    سراج الحق نے کہا کہ عالمی اداروں اور میڈیا نے بھی الیکشن پر سوالات اٹھا دیے، پولرائزیشن بڑھا دی گئی، انتخابات سے مزید عدم استحکام ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالتے ہوئے ایم کیو ایم کو جتوایا گیا، کراچی کے عوام اس جعل سازی کو قبول نہیں کریں گے، جماعت اسلامی اس کے خلاف بھرپور احتجاج کر رہی ہے، الیکشن کمیشن نے نتائج کو درست نہ کیا تو احتجاج اس کے ہیڈ آفس اسلام آباد تک بڑھا سکتے ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آزاد امیدوار بھی ہمارے ساتھ مظاہرے میں شریک ہونا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے۔

  • پنجاب میں دھاندلی کا تماشہ سلمان اکرم راجہ نے شروع کیا ،عظمیٰ بخاری

    پنجاب میں دھاندلی کا تماشہ سلمان اکرم راجہ نے شروع کیا ،عظمیٰ بخاری

    پنجاب کے تما م 100 فیصد رزلٹ دیکھ کر پی ٹی آئی نے شور مچا نا شروع کیا اور دھا ندلی کے تماشے کی ابتدا سلمان اکرم راجہ نے کی، عظمیٰ بخاری نے کہا کہ الیکشن ٹربیونلز کے اندر ہر امیدوار کو ثبوت دینے ہوتے ہیں، جسے اعتراض ہے الیکشن ٹربیونل جا کر بات کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ذمےدار پارٹی ہے، ہم جھوٹ اور فساد پر یقین نہیں رکھتے، پنجاب میں مسلم لیگ ن واحد اکثریتی پارٹی ہے، مسلم لیگ ن بغیر سپورٹ تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ ایک شخص اور ایک فتنے کے لیے پاکستان کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، قانون ہاتھ میں لینا اور دوبارہ سے فتنہ فساد کی کوشش قبول نہیں کی جائے گی۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ قومی اسمبلی میں بھی مسلم لیگ ن اکثریتی پارٹی ہے، نواز شریف نے شہباز شریف کے ذمے لگایا ہے وہ پارٹیز سے بات کر رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان کو مستحکم کرنے اور آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا، شہباز شریف کی سربراہی میں ن لیگ کی کمیٹی کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اس وقت بیٹھی ہیں اور بات کر رہی ہیں۔مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آزاد امیدواروں کو پارٹی نہیں کہا جاسکتا۔