Baaghi TV

Category: لاہور

  • 8 فروری کے الیکشن ملک کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے،حمزہ شہباز

    8 فروری کے الیکشن ملک کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے،حمزہ شہباز

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے معیشت کو تباہ کردیا-

    باغی ٹی وی: لاہور میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ 8 فروری کو پورے ملک میں شیر کی دھاڑ ہوگی، الیکشن کے دن کا سورج شیر کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا، عام انتخابات ملک کی تقدیر بدل دیں گے ن لیگ نے ہمیشہ عوام سے کیے وعدے پورے کیے، ہم نے آئی ایم ایف معاہدے کو بحال کیا، 16ماہ دن رات محنت کرکے ملک کو بچایا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے سیاست داؤ پر لگا کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ملک دیوالیہ ہو جاتا تو گلی گلی میں روٹی کیلئے لڑائیاں ہوتیں نوازشریف نے ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، ن لیگ کے دور میں پیٹرول 70 روپے فی لیٹر تھا،قائد ن لیگ کے دور میں چینی 55 روپے فی کلو تھی، ہمارے دورمیں بجلی 7 روپے فی یونٹ تھی۔

    وعدوں کی تکمیل کے لئے عوام ووٹ صرف نواز شریف کو دیں گے،مریم نواز

    گزشتہ روز مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ محض انتخاب جیتنے کی نہیں عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کی جنگ ہے، عوام نے بہت مسائل دیکھ لئے، اب انہیں مسائل کا حل دینا ہے، وعدوں کی تکمیل کے لئے عوام ووٹ صرف نواز شریف کو دیں گے، ہم مہنگائی کا شکار کریں گے، عوام کو ریلیف دیں گے، بے روزگاری اور غریت سے نجات دلانے کا عملی پروگرام تیار کر لیا ہے، عوام 8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر نواز شریف کو وزیراعظم بنائیں گے تاکہ قوم کی ترقی اور مہنگائی سے نجات کے پروگرام پر تیزی سے عمل درآمد ہو۔

    عمران خان کی فوج کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں ہے، یہ ایک غلط فہمی …

    پی ایم ایل این نے قومی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی

  • پی ایم ایل این نے قومی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی

    پی ایم ایل این نے قومی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی

    مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ نے اپنے ٹوئیٹر ہنڈل پر عام انتخابات کیلئے اپنے قومی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی کی 212 نشستوں پر الیکشن لڑیں گے۔ فہرست کے مطابق قائد ن لیگ نواز شریف این اے 15 مانسہرہ اور این اے 130 لاہورسے الیکشن لڑیں گے جبکہ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف این اے 123 اور 132 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز این اے 119 لاہور جبکہ حمزہ شہباز این اے 118 لاہور سے الیکشن لڑیں گے۔


    اس کے علاوہ قومی اسمبلی کی 51 نشستوں پر کوئی ن لیگی امیدوار الیکشن نہیں لڑ رہا، این اے 4، 19، 20، 21، 22، 44، 45، 48 پر کوئی ن لیگی امیدوار نہیں، این اے 54، 64، 88، 92، 117، 128، 143، 149 پربھی کوئی ن لیگی امیدوار نہیں جبکہ این اے 165، 185، این اے 190 سے 204 تک کے حلقوں میں بھی ن لیگ نے اپنے امیدوار کھڑے نہیں کیے۔


    این اے 206 سے 210 تک کسی حلقے پرکوئی ن لیگی امیدوار انتخاب نہیں لڑ رہا، این اے 212، 214، 215، 217، 218 پربھی ن لیگ نے کسی کو ٹکٹ نہیں دیا جبکہ این اے 221، 223، 224، 228، 239، 245، 264، 266 پربھی کوئی ن لیگی امیدوار الیکشن نہیں لڑ رہا۔


    اسحاق ڈار نے فہرست جاری کرنے کے ساتھ تمام امیدواروں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا،

  • ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن  چیلنج

    ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن چیلنج

    لاہور: ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: لاہورہائیکورٹ میں شہری رانا علی حسنین نے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضا فے کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا گیا، درخواست کی جانب سے درخواست میں نگران پنجاب حکومت اور آئی جی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈرائیونگ لائسنس کی قیمتوں میں اضافہ قانون کے منافی ہے، نگران حکومت کے پاس اضافی ٹیکسز لگا کر قیمتوں میں اضافے کا اختیارنہیں ہےنگران حکومت روزمرہ کے معاملات چلانے کے لیے ہے اور قیمتیں بڑھانا اس کے اختیار میں نہیں۔

    برطانوی ممبران پارلیمنٹ کا سکھ کمیونٹی کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہورہائیکورٹ ڈرائیونگ لائسنس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اور پرانے ریٹس پر ہی ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا حکم جاری کرے۔

    توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    تھانےکچہری کی سیاست ختم کروں گا، جہانگیر ترین

  • توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    لاہور: سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 22 جنوری کو سماعت کرے گا،لاہور ہائیکورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل ٹرائل روکنے کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہےعمران خان نے اپنے وکیل سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ توہین الیکشن میں جیل ٹرائل کا نوٹی فکیشن غیر قانونی ہے، اس حوالے سے حقائق کو مد نظر نہیں رکھا گیا لہذا عدالت نوٹی فکیشن کو کالعدم قرار دے ،رجسٹرار آفس نے سابق چئیرمین پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔

    دوسری جانب توشہ خانہ ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی جس میں 2 گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے گئے جبکہ ایک گواہ پر جرح مکمل کرلی گئی، ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے کی، بانی پی ٹی آئی کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا-

    اڈیالہ جیل میں ہونے والی توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران دبئی سے آئے گواہ کے بیان پر جرح مکمل کی گئی، سلطانی گواہ انعام اللہ شاہ اور صہیب عباسی کے بیانات قلمبند ہو گئے جس کے بعد توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

    مالیت کا تخمینہ لگانے والی کمپنی کے ملازم کا بیان قلمبند کرکے جرح مکمل کرلی گئی۔ گواہ کا بیان مکمل ہونے پر وکیل صفائی شہباز کھوسہ نے جرح کی، گواہ کے مطابق کونسل جنرل پاکستان کی جانب سے تخمینہ کیلئے اپروچ کیا گیا، کمپنی نے مجھے ان چیزوں کی مارکیٹ ویلیو سرچ کرنے کا کہا، گراف جیولری سیٹ کا تخمینہ 19.492ملین امریکی ڈالر لگا، تخمینے کی رپورٹ کونسل جنرل پاکستان کے دفتر جمع کرائی۔

    گواہ نے بتایا کہ محسن حبیب نے گراف جیولری سیٹ کے تخمینہ کیلئے تصاویر دیں، میں کمپنی میں بطور پارٹ ٹائم سیلزمین کا کام کرتا ہوں، جیولری کے تخمینہ کیلئے مجھے کوئی ادائیگی نہ کی گئی، مجھے کمپنی کی جانب سے ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے، کونسلیٹ نے کمپنی کو کیا ادائیگی کی مجھے معلوم نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ ایک دن پہلے ہونے والی سماعت میں احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں گواہ عبداللہ کا بیان قلمبند کیا گیا تھا-

  • وعدوں کی تکمیل کے لئے عوام ووٹ صرف نواز شریف کو دیں گے،مریم نواز

    وعدوں کی تکمیل کے لئے عوام ووٹ صرف نواز شریف کو دیں گے،مریم نواز

    لاہور:مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ محض انتخاب جیتنے کی نہیں عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کی جنگ ہے-

    باغی ٹی وی : لاہور این اے 119 میں انتخابی سرگرمیوں کے حوالے سے ن لیگ کا مشاورتی اجلاس ہوا جس کی صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کی،اجلاس میں پارٹی کے سینئر راہنما پرویز رشید، علی پرویز ملک، شائستہ پرویز، مریم اورنگزیب،حنا پرویز بٹ سمیت دیگر راہنما اور عہدیدار شریک ہوئےاجلاس میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا گیاحلقے میں انتخابی سرگرمیو ں پر تجاویز کا تبادلہ ہوا ۔

    اس موقع پر مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ محض انتخاب جیتنے کی نہیں عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کی جنگ ہے، عوام نے بہت مسائل دیکھ لئے، اب انہیں مسائل کا حل دینا ہے، وعدوں کی تکمیل کے لئے عوام ووٹ صرف نواز شریف کو دیں گے، ہم مہنگائی کا شکار کریں گے، عوام کو ریلیف دیں گے، بے روزگاری اور غریت سے نجات دلانے کا عملی پروگرام تیار کر لیا ہے، عوام 8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر نواز شریف کو وزیراعظم بنائیں گے تاکہ قوم کی ترقی اور مہنگائی سے نجات کے پروگرام پر تیزی سے عمل درآمد ہو۔

    الیکشن سےقبل مجھے ایک جلسہ کرنے دیں،سیاسی مخالفین کو لگ پتہ جائے گا،عمران خان

    دوسری جانب مسلم لیگ ن نے پارٹی قائد نواز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی لاہور میں الیکشن ریلیوں کا پلان تیار کر لیا ہےذرائع کے مطابق ن لیگ نے لاہور میں سیاسی ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے اسحاق ڈار اور بلال یاسین کی ملاقات میں کیا گیا نواز شریف اور مریم نواز کا لاہور میں ریلیاں نکالنے کا پلان تیار کر لیا گیا ہے مسلم لیگ ن کے قائدین ایک دو روز میں لاہور کے مختلف حلقوں میں ریلیاں نکالیں گے، نواز شریف اور مریم نواز ریلیوں کے دوران مختلف مقام پر خطاب بھی کریں گے۔

    سینئیر لیگی رہنما کو پارٹی سے نکال دیا گیا،نوٹیفکیشن جاری

    واضح رہے کہ 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات میں نواز شریف قومی اسمبلی کے حلقہ 130 لاہور اور مریم نواز این اے 119 لاہور سے الیکشن لڑ رہی ہیں، شہباز شریف بھی لاہور کے حلقہ این اے 123 اور حمزہ شہباز این اے 118 لاہور سے الیکشن لڑ رہے ہیں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز پنجاب سے صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

    مخالفین خلائی مخلوق سے امید لگائے ہوئے ہیں،بلاول بھٹو

  • پاکستان میں سوشل میڈیا نیٹ ورک ڈاؤن ہونے سے صارفین کو پریشانی کا سامنا

    پاکستان میں سوشل میڈیا نیٹ ورک ڈاؤن ہونے سے صارفین کو پریشانی کا سامنا

    لاہور: پاکستان میں سوشل میڈیا نیٹ ورک ڈاؤن ہونے سے صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے۔

    باغی ٹی وی: پاکستان میں ہفتے کی شام بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے ایکس (ٹوئٹر)، فیس بک اور یوٹیوب کے نیٹ ورک متاثر ہونے کی شکایت موصول ہوئیں، جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست ہونے کی وجہ سے ڈاؤن لوڈنگ اور اپ لوڈنگ میں پریشانی کا سامنا ہے۔

    اس حوالے سے انٹرنیٹ کی نگرانی کرنے والی تنظیم نیٹ بلاکس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر ٹوئٹ میں لکھا کہ یوٹیوب، انسٹاگرام، ایکس اور فیس بک جیسے پلیٹ فارمز میں ’قومی پیمانے‘ پر خلل پڑا ہے یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سیاسی جماعت پی ٹی آئی نے اپنا دوسرا ورچوئل اجتماع شروع کیا ہے۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اپنا دوسرا آن لائن ورچوئل جلسہ آج شام 7 بجے منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • عام انتخابات:تعلیمی اداروں میں کتنی چھٹیاں ہوں گی؟

    عام انتخابات:تعلیمی اداروں میں کتنی چھٹیاں ہوں گی؟

    لاہور: ملک بھر میں 8فروری کو عام انتخابات کے موقع پر تعلیمی اداروں میں 8چھٹیاں ہوں گی،جبکہ پنجاب حکومت نے اسموگ اور شدید سردی کے پیش نظر اسکولز کھولنے کیلئے صبح ساڑھے نو بجے کے مقررہ وقت میں 31 جنوری تک توسیع کر دی۔

    باغی ٹی وی :صوبہ پنجاب میں اسکولز کھلنے کی ساڑھے 9 بجے کے اوقات کار میں 31 جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے اس حوالے سے نوٹی فکیشن کے مطابق یکم فروری سے اسکول ریگولر ٹائمننگ پر کھلیں گے، پنجاب حکومت نے تمام پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں کو پابند کردیا ہے۔

    مخالفین خلائی مخلوق سے امید لگائے ہوئے ہیں،بلاول بھٹو

    دوسری جانب ذرائع کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے 8 فروری کو پولنگ ہو گی، اس موقع پر تعلیمی ادارے 4فروری کو سنڈے،5فروری کو کشمیر ڈے اور 6سے10فروری تک عام انتخابات کی چھٹیوں اور11فروری کوپھر سنڈے پر بند ر ہیں گے،اس طرح 8چھٹیوں کے بعد 12فروری کو تعلیمی ادارے کھلیں گے۔

    لندن :ریستوران کا مالک خاتون کے مشروب میں منشیات ڈالنے کے الزام میں گرفتار

    ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

  • پاک فوج حملہ آورو ں کی مذمت نہیں مرمت کرتی ہے،ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر

    پاک فوج حملہ آورو ں کی مذمت نہیں مرمت کرتی ہے،ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر

    ایران کا حملہ پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری پر حملہ ہے۔ ایران کو سمجھ لینا چاہئے کہ پاک فوج حملہ آورو ں کی مذمت نہیں مرمت کرتی ہے ۔افواج پاکستان کے سپہ سالار جنرل سید حافظ عاصم منیر نے ایران کو منہ توڑ جواب دے کر قوم کے دل جیت لئے ہیں ۔

    ان خیالات کااظہار پاکستان اسلامک کونسل کے چئیرمین اور جامعہ سعیدیہ سلفیہ کے پرنسپل ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر نے کیا ۔انھوں نے کہا کہ بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے دورہ ایران کے فوراََ بعد پاکستان پر حملہ سے یہ بات واضح ہورہی ہے کہ ایران اور بھارت کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے ۔ایران ہمارے ازلی دشمن کے بھارت کے ساتھ کھڑا ہے ۔ ایران اس وقت بھی بھارت کے ساتھ تھا جب کلبھوشن یادیو نے چاہ بہار میں نیٹ ورک بنا رکھا تھا جو کہ پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتیں کررہا تھا اگر اس وقت پاکستان نے ایران سے سختی کے ساتھ باز پرس کی ہوتی تو آج ایران کو پاکستان پر حملہ کی جرات نہ ہوتی ۔ایران کا پاکستان پر حملہ ہمارے لئے ٹیسٹ کیس ہے ۔ایرانی جارحیت کے خلاف فوجی کاروائی کے بعد یہ بھی ضروری ہے کہ سفارتی سطح پر بھی ایران سے جواب طلبی کی جائے اور اس سے پوچھا جائے کہ وہ پاکستان کا دوست ہے یا دشمن ۔۔؟

    ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان سے معافی مانگے اوراپنی پوزیشن واضح کرے ۔ ایران کی سرزمین ایک عرصہ سے پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے بلوچستان میں دہشت گردی کرنے والوں نے ایران میں ٹھکانے بنا رکھے ہیں جبکہ ایرانی حکومت نے دانستہ طور پر آنکھیں بند کررکھی ہیں۔ پاکستان نے حق ہمسائیگی کے تحت ہمیشہ تحمل اور رواداری کا ثبوت دیا ہے لیکن شائد اس تحمل کو کمزوری سمجھ لیا گیا تھا۔ اب اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ضروری ہوچکا تھا ۔ ایران نے ایک دن میں تین ملکوں یعنی عراق ، شام اور پاکستان پر حملہ کیا ہے لیکن جواب صرف پاکستان کی طرف سے ملا ہے ۔ اس کا مطلب ہے کہ پاک فوج ملک کی سرحدوں کے دفاع کےلئے ہمہ وقت چوکس ہے ۔پوری قوم ملک کے دفاع کےلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

  • ثانیہ مرزا سے قبل شعیب ملک کی عائشہ صدیقی سے شادی کی کہانی

    ثانیہ مرزا سے قبل شعیب ملک کی عائشہ صدیقی سے شادی کی کہانی

    شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں علیحدگی ہوئی، شعیب ملک نے ثنا جاوید کے ساتھ شادی کی تو بھارتی میڈیا شعیب ملک کی ایک اور شادی سامنے لے آیا، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شعیب ملک کی یہ دوسری نہیں تیسری شادی ہے، شعیب ملک نے ایک اور بھارتی لڑکی سے ثانیہ مرزا سے شادی کی تھی.

    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ شعیب ملک نے ثانیہ مرز ا سے 2010 میں شادی کی تھی تاہم 2002 میں شعیب ملک نے بھارتی شہر حیدر آباد کی ایک خاتون عائشہ صدیقی سے شادی کی تھی،عائشہ صدیقی کی جانب سے شعیب ملک کے ساتھ شادی پر شعیب ملک نے تردید کی تھی تا ہم عائشہ صدیقی نے شادی کے ثبوت پولیس کو پیش کئے تھے،اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کروایا تھا،عائشہ صدیقی پیشے کے لحاظ سے ٹیچر ہیں، شعیب ملک نے مسلسل تردید کے بعد عائشہ صدیقی کو طلاق بھی دی تھی جس کا فیصلہ حیدر آباد دکن کی اہم مسلم شخصیات کی ثالثی کے بعد طے پایا تھا،بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ 10 سے زائد لوگوں نے اس معاملے میں ثالث کے طور پر مدد کی تھی۔

    عائشہ صدیقی کے والد محمد احمد صدیقی نے فروری 2008 میں دعویٰ کیا تھا کہ شعیب ملک نے جون 2002 میں ان کی بیٹی سے آن لائن افیئر کے بعد ٹیلی فونک نکاح کے ذریعے شادی کی تھی۔تاہم، شعیب ملک کا دعویٰ تھا کہ اس کی صرف اس سے منگنی ہوئی تھی اور خاندانوں کے درمیان مسائل کی وجہ سے شادی منسوخ کردی گئی تھی۔عائشہ صدیقی کی 2001 میں شعیب ملک کے ساتھ دبئی کے ایک ریسٹورینٹ میں اپنی دوست ماہا کے ساتھ ملاقات ہوئی تھی، عائشہ کو اس ملاقات کے بعد شعیب ملک سے پیار ہو گیا اور اس نے اپنے والدین سے رابطہ کرنے اور ٹیلی فونک نکاح کا بندوبست کرنے پر راضی کیا۔2005 میں جب پاکستان کرکٹ ٹیم حیدرآباد میں تھی، صدیقی نے کرکٹ ٹیم کے لیے ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ ایک ویب سائٹ نے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ شعیب ملک کو اس وقت شک ہوا جب اس نے عائشہ سے ملنے کی خواہش ظاہر کی اور اس کے والدین نے کہا کہ وہ شہر سے باہر ہے۔

    شعیب ملک کی جب ثانیہ مرزا سے شادی ہوئی تھی اسوقت عائشہ صدیقی اور اسکے والدین نے شعیب پر دھوکہ دہی کا مقدمہ بھی درج کروا دیا تھا،عائشہ نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے پاس نکاح نامہ کی کاپی ہے اور اس نے پولیس کو بطور ثبوت بھی دی ہے، نکاح نامہ کی کاپی بھارتی و پاکستانی میڈیا پر بھی نشر کی گئی تھی، اس میں دولہا کے کالم پر شعیب کے دستخط اور دلہن کے کالم پر ماہا صدیقی کا نام تھا۔عائشہ کا کہنا تھا کہ میں نے یہ نکاح نامہ جاری کیا ہے کیونکہ شعیب اور ان کے اہل خانہ اس شادی سے مسلسل انکار کررہے تھے،عائشہ کے والد نے دھمکی دی تھی کہ شعیب نے اگر عائشہ کو طلاق دیئے بغیر ثانیہ سے شادی کی تو وہ قانونی کاروائی کریں‌گے،شعیب ملک مسلسل شادی کی تردید کرتے رہے ،عائشہ کا کہنا تھا کہ شعیب نے نکاح نامہ کی کاپی دستخط کے لئے بھیجی تھی، ساتھ ہی پانچ سو روپے پاکستانی حق مہر کی رقم بھی بھیجی تھی،میرا نام ماہا صدیقی ہے، عائشہ وہ نام ہے جو مجھے میری دادی نے دیا تھا۔ ماہا میرے پاسپورٹ میں میرا نام ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پاکستانی ٹیلی ویژن چینل نے 2004 کے ایک انٹرویو کے اقتباسات نشر کیے جس میں شعیب نے اعتراف کیا کہ اس کی عائشہ سے شادی ہوئی ہے۔انٹرویو لینے والے سے یہ پوچھے جانے پر کہ کیا لڑکیوں نے ان کے پاس جانا شروع کر دیا تھا کیونکہ وہ ایک نوجوان اور کامیاب کرکٹر تھا، ملک نے جواب دیا، "ایسا لگتا ہے کہ آپ چاہتے ہیں کہ مجھے میری بیوی مارے، میں پہلے ہی شادی شدہ ہوں، میرا نکاح ہو چکا ہے، وہ جدہ میں رہتی ہے۔ حالانکہ اس کا تعلق ہندوستان کے حیدرآباد سے ہے۔اس کا نام عائشہ ہے اور میں بہت خوش ہوں، اگر خواتین کی طرف سے کوئی کال آتی ہے تو میں انہیں اٹینڈ نہیں کرتا اور میں ان سے اجتناب کرتا ہوں۔

    عائشہ صدیقی نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی کرکٹر محمد یوسف کی اہلیہ ان کی شادی کے بارے میں جانتی تھیں، اس کی آخری بار 2007 میں شعیب سے بات ہوئی تھی اور اس کے بعد اس نے کبھی ان کی کال نہیں سنی،نکاح نامے میں شعیب ملک کا رہائشی پتہ A-4، طارق کالونی سیالکوٹ دیا گیا ہے جو کرکٹر کا آبائی شہر ہے۔نکاح سیالکوٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے رہائشی ذوالفقار ملک نے کیا تھا اور معاہدے میں نامزد دو گواہ مختار علی خان اور سید مبشر علی سیالکوٹ ہیں۔
    nikkah

    ثانیہ مرزا سے شادی سے قبل شعیب نے عائشہ صدیقی کو طلاق دے دی تھی، اس بات کا دعویٰ بھارتی میڈیا نے کیا ، بھارتی میڈیا کے مطابق شعیب ملک نے طلاق کے کاغذات پر دستخط کر دیے ہیں جو عائشہ صدیقہ کو بھیج دیے گئے ہیں۔عائشہ صدیقہ کے وکیل فاروق حسن نے ان خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے خلاف کیس مضبوط تھا۔شعیب ملک اور عائشہ کے خاندان کے درمیان سمجھوتہ ہوا تھا۔ فاروق حسن نے تبصرہ کیا کہ ملک کے پاس شادی کو تسلیم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔

    شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی

    ہمیشہ کر کٹ کھیلنے کے لئے پر جوش ہوں،شعیب ملک

    یں‌ دکھاوے کا قائل نہیں ہوں جو ہے بس وہ ہے

    سلما ن خان کے ساتھ ثانیہ ،شعیب تصاویر بنوا رہے ہیں

  • بلاول بھٹو کو پنجاب میں لیول پلئینگ فیلڈ نہ ملا تو مشکلات ہوں گی،چوہدری سرور

    بلاول بھٹو کو پنجاب میں لیول پلئینگ فیلڈ نہ ملا تو مشکلات ہوں گی،چوہدری سرور

    سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ انتظامیہ اور الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ بلاول بھٹو انٹرنیشنل لیڈر ہیں، پوری دنیا کے آبزرور پاکستان آ رہے ہیں، اگر بلاول بھٹو کو پنجاب میں لیول پلئینگ فیلڈ نہ ملا تو مشکلات ہوں گی،

    سابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے پریس کانفرنس کی اس موقع پر نچارج الیکشن کمپین این اے 127 ذوالفقار علی بدر، پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل، میاں مصباح الرحمن، فائزہ ملک، چودھری محمد ریاض موجود تھے، چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ہم کسی کے لاڈلے نہیں بننا چاہتے بس الیکشن چاہتے ہیں، دیکھ رہا ہوں لاہور کے لوگ اس حلقے سے بلاول کو جتوانا چاہتے ہیں، جس طرح بینظیر بھٹو کو لاہور سے جتوایا گیا بلاول جیتیں گے اور لاہور سے وزیر اعظم بنیں گے ،اپیل ہے کہ کل کے جلسے میں آئیں اور بلاول بھٹو کو سنیں انہیں وزیر اعظم بنوائیں، لیول پلئینگ فیلڈ پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن نے دینا ہے ،میں مسلم لیگ ق کا چیف آرگنائزر ہوں اور فیصلہ کیا ہے کہ جہاں ق کا امیدوار نہیں وہاں جس کو چاہوں سپورٹ کریں ،پیپلز پارٹی سے ذاتی تعلقات ہیں اس لیے انہیں سپورٹ کر رہا ، ابھی تک ن لیگ میں کسی کو سپورٹ نہیں کر رہا ،میرا کوئی ذاتی مفاد نہیں بلاول بھٹو کو ایک کاز سمجھ کر سپورٹ کر رہا ہوں ،

    چوہدری سرورکا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو وزیر اعظم کے بہترین امیدوار ہیں، چوہدری شجاعت حسین کی بہت عزت کرتا ہوں،آصف زرداری صاحب چوہدری شجاعت کی مجھ سے بھی زیادہ عزت کرتے ہیں ، ابھی بلاول بھٹو کو کامیاب کروانے کا مشن ہے، 8 فروری کو ہم این اے 127 سے ان شاءاللہ بلاول بھٹو زرداری کو جتائیں گے ۔

    قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،بلاول

    آج بھی کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے،بلاول

    جو شخص تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے کا ،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار

    ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مہنگائی بھوک اور بے روزگاری سے ہیں،بلاول بھٹو

    ن لیگ بلاول بھٹو زرداری کے لاہور این اے 127 سے خوف زدہ ہے