Baaghi TV

Category: لاہور

  • مریم اورنگزیب کی عدالت پیشی،عمران خان کے حق میں نعرے لگانیوالا وکیل گرفتار

    مریم اورنگزیب کی عدالت پیشی،عمران خان کے حق میں نعرے لگانیوالا وکیل گرفتار

    انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کی پیشی کے موقع پر عمران خان کے نعرے لگانے والے وکیل کو پولیس نے گرفتار کر لیا

    مریم اورنگزیب کی آج عدالت پیشی تھی، اس موقع پر ایک وکیل نے عمران خان کے نعرے لگائے تو پولیس حرکت میں آ گئی، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے وکیل کو گرفتار کر لیا،

    عدالت پیشی پر مجھے آج جج نے گڈ ٹو سی یو، وشنگ یو گڈلک نہیں کہا،مریم اورنگزیب
    سابق وفاقی وزیر، ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ
    جنہوں نے ایک شخص کو لاڈلہ بنایا وہ بھی خمیازہ بھگت رہے ہیں،مسلم لیگ (ن) ہی ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتی ہے،ایک شخص جواب دیتا ہے نہ احتساب چاہتا ہے،ایک شخص عدالت کے گریبان پر ہاتھ ڈالتا ہے،ن لیگ کے تمام افراد قانون کا سامنا کررہے ہیں، جھوٹے مقدمات کے باوجود عدالتوں کے احترام میں پیش ہوتے ہیں،
    ایک شخص عدالتوں کو جواب دہ نہیں ہوناچاہتا، انتخابات میں پاکستان کےعوام شیر پر مہر لگائیں گے، نوازشریف کے پاس قوم کو مہنگائی سے چھٹکارا دلانے کا فارمولا موجود ہے،نواز شریف جانتے ہیں ملک کو کس طرح ترقی کے راستے پر گامزن کرنا ہے، مسلم لیگ (ن) نے اپنےدور حکومت میں نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا،نواز شریف کے پاس سستی گیس، بجلی، روزگار اور امن کا فارمولا ہے، عدالت پیشی پر مجھے آج جج نے گڈ ٹو سی یو، وشنگ یو گڈلک نہیں کہا،
    مسلم لیگ (ن) نے سیاسی اتحاد کیا ہے، سیاسی اتحاد کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں ٹکٹیں دی گئی ہیں،

    قبل ازیں اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے میں مریم اورنگزیب اورمیاں جاوید لطیف سمیت دیگر کے خلاف کیس پر سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج نوید اقبال نے کی،لیگی رہنما مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف حاضری کیلئے عدالت میں پیش ہوئے،مریم اورنگزیب ، جاوید لطیف، راشد خان ، سہیل احمد کی عدالت میں حاضر ی مکمل کی گئی،جاوید لطیف کے وکیل نے بریت کی درخواست پر دلائل دیئے،مقدمہ مدعی نے بیان دیا کہ مجھے علم نہیں میری مدعیت میں کیسے ایف آئی آر درج ہوئی،وکیل جاید لطیف نے کہا کہ مدعی اس مقدمے سے مکمل لاعلم ہے،ایف آئی آر میں مدعی مقدمے کا نہ ایڈریس ہے نہ فون نمبر ہے،جاوید لطیف پر جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا، عدالت نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا

    ایران کے پاس اب آپشن ہے کہ یا تو خاموش ہو جائے یا پھر جنگ کے طویل سفر کے لئے تیار ہو جائے

    پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت پر یہ حملہ ایران کی طرف سے جارحیت کا کھلا ثبوت

    پاکستان نے ایران سے اپنے سفیر کو بلانے اور ایرانی سفیر کو واپس بھیجنے کا اعلان کیا 

    نئی عالمی سازش،ایران کا پاکستان پر حملہ،جوابی وار تیار،تحریک انصاف کا گھناؤنا کھیل

    پاکستان میں ہمارا ہدف دہشت گرد تھے ، پاکستانی شہری نہیں

  • عمران خان، قریشی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی

    عمران خان، قریشی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی

    تحریک انصاف کے رہنما، سابق وزیراعظم عمران خان، شاہ محمود قریشی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی

    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف کے رخصت پر ہونے کے باعث آج ہونے والی سماعت ملتوی کردی گئی، تمام تھانوں کی پولیس کی تفتیشی ٹیموں اور پراسیکیوٹرز کو آئندہ تاریخ پر پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے،عدالت نے عمران خان، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کی۔ تینوں سیاسی رہنماؤں نے سانحہ 9 مئی، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے 12 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں، جس پر عدالت نے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز سے مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کیا تھا

    عمران خان کے 12 مقدمات، شاہ محمود قریشی کے 6 اور شیخ رشید کی ایک مقدمہ میں ضمانت کی درخواست دائر ہے، اب سماعت 24 جنوری کو ہو گی

    قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،بلاول

    آج بھی کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے،بلاول

    جو شخص تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے کا ،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار

    ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مہنگائی بھوک اور بے روزگاری سے ہیں،بلاول بھٹو

  • پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر حملہ، چیف الیکشن کمشنر کا مقدمے کا حکم

    پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر حملہ، چیف الیکشن کمشنر کا مقدمے کا حکم

    پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 162 میں پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر پیٹرول بم پھینکنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا

    تھانہ ستو کتلہ میں پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کیا ہے، مقدمہ امیدوار منظر عباس کھوکھر کے بیٹے کی مدعیت میں 10 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ،مدعی مقدمہ کے مطابق نامعلوم افراد نے پیٹرول سے بھری بوتلیں لے کر دفتر پر حملہ کیا، پیٹرول سے بھری بوتلیں آفس کے دروازوں اور بینرز پر پھینک کر آگ لگائی گئی، حملہ آور آفس میں موجود 50 ہزار مالیت کی 30 کرسیاں اور ڈیڑھ لاکھ مالیت کا جنریٹر چوری کر کے لے گئے،پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا.

    قبل ازیں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر حملے کا نوٹس لے لیا،الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی شکایت پر ایف آئی آر کے اندراج کا حکم دے دیا گیا ہے، اس حوالے سے آئی جی پنجاب کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں,پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں پی پی پی الیکشن آفس پر حملے اور کراچی میں پارٹی کی کارنر میٹنگ پر فائرنگ کی مذمت کی تھی.

    ن لیگ بلاول بھٹو زرداری کے لاہور این اے 127 سے خوف زدہ ہے،پلوشہ خان
    پی پی پی کی سینیٹر پلوشہ خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز لاہور اور کراچی میں پیپلز پارٹی کے دفتر پر حملہ کیا گیا،ن لیگ بلاول بھٹو زرداری کے لاہور این اے 127 سے خوف زدہ ہے،ن لیگ کے کسی رہنما نے کہا سندھ کے کسی بندے کو پنجاب میں داخل نہیں ہونے دینگے ،نواز شریف اگر لاڑکانہ سے الیکشن پڑنا چاھیں تو خوش آمدید کہیں گے ،الیکشن کمیشن اور ن لیگ متعصبانہ ٹوئیٹ کا نوٹس لیں ،یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ پنجاب کسی کی جاگیر ہے،ن لیگ کی ٹاپ لیڈر شپ کی جانب سے اس طرح کی ٹویٹ کا کیا مطلب ہے، اس ٹویٹ کا الیکشن کمیشن نوٹس لے،کہ الیکشن کی آڑ میں یہ لوگ کس حد تک جا سکتے ہیں، نفرت انگیزی کا بیج پہلے بھی یہ بو چکے ہیں، جاگ پنجابی جاگ کے نعرے کے ذریعے پہلے انہوں نے نفرت بوئی، لاہور میں ایک حلقہ کی وجہ سے ن لیگ بوکھلا گئی ہے ،کیا وجوہات ہیں ن لیگ نے جلسے منسوخ کردیئے ہیں،جلسے منسوخ ہونے کی وجہ سے ایسے بیانات ن لیگ دے رہی ہے، ایک حلقے میں بلاول آیا تو یہ بوکھلا گئے،اور اس طرح کی حرکتیں کر رہے ہیں،اگر آپ اتنے مقبو ل ہیں تو کیا وجوہات ہیں کہ شیر کو گھر میں نظر بند کر رکھا ہے، پنجاب میں جلسے منسوخ کرنے پر مجبور کیوں‌ہو رہے ہیں، سندھ پر تنقید ضرور کریں لیکن یہ بتائیں کام کئے تو سندھ کا رخ کیوں نہیں کرتے، سندھ کے امیدواروں کو لاہور بلایا گیا، سندھ کے فیصلے لاہور میں کئے گئے، یہ صرف اور صرف صوبائیت کو ہوا دے رہے ہیں،

    پلوشہ خان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے جلسوں‌میں منشور کہا ں ہے، ایک قیدی کی مہم ن لیگ جلسوں میں چلا رہی ہے، پہلی بار دیکھا کہ کوئی پارٹی کہے کہ ہم منشور پیش نہیں کر رہے، عوام کے پاس جانے کے لئے ن لیگ کے پاس کونسا نعرہ ہے؟ کونسا وعدہ ہے؟ حلقوں میں کوئی رسپانس نہیں، چند ہزار لوگوں کی وجہ سے جلسے انکو منسوخ کرنا پڑے،ن لیگ پہلے بھی کئی بار اقتدار میں رہی عوام کو کچھ نہیں دیا ن لیگ کا منشور آئی ایم ایف کے آگے سر جھکانا ہے، منشور بنانے کے لیے کئی کمیٹیاں بنا ڈالی پر کچھ سامنے نہیں آیا ن لیگ کو ایک ٹولہ ڈبو رہا ہے تمام سینئرز پارٹی لیڈر شپ آپ سے پیچھے ہٹ چکی ہے بلاول بھٹو زرداری کی کمپین سے ان کو تکلیف پہنچ رہی ہے میاں صاحب آئیں آپ لاڑکانہ سے انتخاب لڑیں پیپلزپارٹی خوش آمدید کہے گی،

    پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو گولیوں اور بم حملوں سے ڈرانے کی کوشش ناکام ہوگی،آصفہ بھٹو
    آصفہ بھٹو زرداری نےلاہور اور کراچی میں پی پی پی کی کارنر میٹنگ اور لاہور میں انتخابی دفتر پر حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو گولیوں اور بم حملوں سے ڈرانے کی کوشش ناکام ہوگی،پیپلزپارٹی کی ملک بھر میں مقبولیت دیکھ کر سیاسی مخالفین کو اپنی شکست صاف نظر آرہی ہے،کراچی کے انتخابی حلقے این اے 230 گلشن بونیر میں اس وقت فائرنگ کی گئی جب جیالا امیدوار کارنر میٹنگ سے خطاب کررہا تھا،بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے این اے 230 کراچی میں کارنر میٹنگ پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے جیالوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی،آصفہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لاہور این کے 127 کے صوبائی حلقے پی پی 162 کے انتخابی دفتر کو نشانہ بنانا بزدلانہ حرکت ہے، لاہور پولیس پی پی 162 کے الیکشن آفس پر حملے کی ایف آئی آر فی الفور درج کرے،پاکستان پیپلزپارٹی کا انتخابی میدان میں مقابلہ کرنے کے بجائے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آنا دراصل شکست کا اعتراف ہے،

    سرزنش پر ڈیل کرکے ملک چھوڑ کر بھاگنے والے شکست کے خوف میں مبتلا ہیں،شازیہ مری
    پیپلز پارٹی کی رہنما، سابق وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا تھا کہ لاہور میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے انتخابی کیمپ پر حملہ بزدلانہ حرکت ہے،لاہور کے جیالوں نے آمروں کا مقابلہ کیا ہے آمروں کے چیلے کس کھیت کی مولی ہیں ،پولیس کی طرف سے ایف آئی آر داخل کرنے سے انکار تمام راز فاش کر رہا ہے،تھوڑی سی سرزنش پر ڈیل کرکے ملک چھوڑ کر بھاگنے والے شکست کے خوف میں مبتلا ہیں،این اے 127 میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جیت سے مخالفین بدحواس ہو گئے ہیں

    واضح رہے کہ لاہور میں پیپلزپارٹی کے لاہور سے پی پی 162 سے امیدوار منظر عباس کھوکھر کے ٹاؤن شپ میں دفتر پر پٹرول بم سے حملہ کیا گیا ہے،نامعلوم افراد سحری کے وقت گیٹ پر پٹرول بم پھینک کر فرار ہو گئے،پٹرول بم سے گیٹ پر لگے تمام بینرز اور فلیکیسں جل گئی ہیں،منظر عباس کھوکھر نے تھانہ ٹاؤن شپ میں پرچہ درج کرانے کے لیے درخواست دے دی

    پیپلز پارٹی کے الیکشن آفس پر حملہ تشویشناک اور قابل مذمت ہے،شیری رحمان
    نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے این اے 127 میں پیپلز پارٹی کے دفتر پر حملے مذمت کی اور کہا ہے کہ چند پیپلز پارٹی مخالف لوگوں نے این اے 127 میں پیپلز پارٹی کے الیکشن آفس پر پیٹرول بموں سے حملہ کیا ہے،این سے 127 لاہور میں پیپلز پارٹی کے الیکشن آفس پر حملہ تشویشناک اور قابل مذمت ہے،پولیس ہماری ایف آئی آر درج کرنے سے بھی انکار کر رہی ہے،

    قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،بلاول

    آج بھی کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے،بلاول

    جو شخص تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے کا ،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار

    ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مہنگائی بھوک اور بے روزگاری سے ہیں،بلاول بھٹو

  • سعودی سفیر بھی وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے معترف

    سعودی سفیر بھی وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے معترف

    وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی۔

    سعودی عرب کے سفیرنے وزیراعلیٰ محسن نقوی کی عوامی خدمات کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور وزیراعلی محسن نقوی کی غیر معمولی رفتار سے عوامی منصوبوں کو مکمل کرنے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بالخصوص لاہور میں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ان تھک محنت نظر آرہی ہے۔ وزیراعلی محسن نقوی اوران کی ٹیم ہر وقت کام کرتی نظر آتی ہے۔ پنجاب میں ایک سال کے دوران محسن سپیڈ کی بدولت غیر معمولی ترقی کی نئی مثال قائم ہوئی اور لاہور سمیت کئی شہر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے پہلے سے زیادہ خوبصورت نظر آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب کچھ ہے، محسن نقوی جیسے مخلص لوگوں اورپلاننگ کی ضرورت ہے۔

    وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کا رشتہ ازل سے ہے، ابد تک رہے گا۔ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کے لئے سعودی عرب کے کردار کو فراموش نہیں کرسکتے۔محسن نقوی نے کہا کہ سعودی عرب کے بے مثال تعاون پر سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ آفس آمد پر سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعیداحمد المالکی کا پرتپاک استقبال کیا۔صوبائی وزراء ایس ایم تنویر،عامر میر،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،سیکرٹری وزیر اعلی، سیکرٹری وزیر اعلی عملدرآمد اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    عام آدمی سے ملاقات میں نرمی او رپیار کا رویہ اپنائیں۔محسن نقوی
    وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے وزیر اعلیٰ آفس میں سول سروس اکیڈمی کے 50ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنروں کے وفد نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنروں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف ہر سرکاری افسر کی ترجیحات میں سر فہرست ہونا چاہیے۔ عام آدمی سے ملاقات میں نرمی او رپیار کا رویہ اپنائیں۔ سرکاری افسران کو عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ غلط کام کبھی نہ کریں،بہتر پبلک ہینڈلنگ سے ہی اچھا نام اور اچھا کیرئیر ملتا ہے اور افسران کوہر ایک سے اچھا تعلق رکھنا چاہیے اوربغیر کسی دباؤ کے فرائض سرانجام دینے چاہئیں۔ بہترین سروس ڈلیوری سے ترقی کے راستے خود بخو دکھل جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقو ں میں تبادلے سے نہ گھبرائیں بلکہ تجربہ حاصل کریں۔ تعمیر و ترقی کے لئے خواتین کا مساوی کردار ضروری ہے، سول سروسز میں خواتین افسران کا آنا خوش آئند امر ہے۔ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے بھی زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنروں سے خطاب کیا۔ صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر،چیف سیکرٹری ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ بورڈ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،سیکرٹری سروسز، کمشنر لاہورڈویژن اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے.

    وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ، ایف ڈبلیو او کی کارکردگی کو سراہا
    وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری،گوجرانوالہ ایکسپریس وے، دودوچھہ ڈیم، جہلم لئلہ روڈاور دیگر منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے پنجاب میں عوام کی فلاح کیلئے جاری منصوبوں کے حوالے سے ایف ڈبلیو او کی کارکردگی کو سراہا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ فلاح عامہ کے منصوبوں کی جلد تکمیل ترجیح ہے۔ پوری کوشش ہے کہ دن رات محنت کرکے لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کو فروری کے آغاز میں ٹریفک کیلئے کھول دیاجائے۔ لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری میگا پراجیکٹ ہے،مقررہ مدت سے قبل کھول کر عوام کوجلد ازجلد آمد ورفت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے دودوچھہ ڈیم پراجیکٹ کے حوالے سے فوری اقدامات اور چن دا قلعہ فلائی اوور پراجیکٹ پرجلد کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ہدایت کی کہ چند دا قلعہ فلائی اوور پراجیکٹ کے حوالے سے ٹریفک کے متبادل روٹس کا جائزہ لیا جائے۔ اجلاس میں جہلم لئلہ روڈاورراولپنڈی کے عمار چوک کو کچہری تا سکیم تھری اور جے ایس ہیڈکوارٹر تا کچہری کو سگنل فری پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔ایف ڈبلیو او حکام نے مختلف پراجیکٹس پر ہونے والے پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، ڈی جی ایف ڈبلیو اومیجر جنرل عبدالسمیع، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری ہاؤسنگ، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی

    پاکستان کا جوابی وار، ایران میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،

     پاکستانی خود مختاری کی خلاف ورزی تعلقات، اعتماد اور تجارتی روابط کو نقصان پہنچاتی ہے

    شہباز شریف نے ملکی فضائی حدود میں ایرانی دراندازی کی مذمت کی

    وجہ سمجھ نہیں آتی جو ایران کی طرف سے ہوا

     انڈین وزیر خارجہ کے دورہ ایران سے شکوک وشبہات میں اضافہ ہورہا ہے ۔

    پاکستان نے بدلہ لے لیا،بڑی کاروائی،میزائلوں کی بارش،دشمنوں پر کاری ضرب

    ایران کے پاس اب آپشن ہے کہ یا تو خاموش ہو جائے یا پھر جنگ کے طویل سفر کے لئے تیار ہو جائے

  • پی ٹی آئی کے خوف سے دونوں لاڈلوں کی نیندیں حرام ہیں،پرویز الہیٰ

    پی ٹی آئی کے خوف سے دونوں لاڈلوں کی نیندیں حرام ہیں،پرویز الہیٰ

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں

    پرویز الہی کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں کبھی کسی کو نہیں چھوڑا،ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت تحریک انصاف کو انتخابات نہ لڑنے دینا کون سی جمہوریت ہے،انشاء اللہ 8 فروری کو پی ٹی آئی کے نامزد افراد ہی اللہ کے فضل سے کامیاب ہوں گے،سابق چیئرمین اور پی ٹی آئی کے خوف سے دونوں لاڈلوں کی نیندیں حرام ہیں،ن لیگ کے خالی اجتماع اس بات کا ثبوت ہیں کہ عوام نے ان لاڈلوں کو مسترد کر دیا ہے،لاڈلوں میں عوام کا سامنا کرنے کی جرات نہیں،ہمیں آزادانہ الیکشن مہم چلانے نہیں دی جا رہی،ہم سیاسی مقابلے کیلئے تیار ہیں، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے

    واضح رہے کہ پرویز الہیٰ مختلف مقدمات میں گرفتار ہیں اور جیل میں ہیں، انکے کاغذات نامزدگی بھی مسترد ہو گئے ہیں

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

     این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    پیپلز پارٹی کی ایک کارنر میٹنگ میں اپنے ہی جیالوں کو دھمکی

    سمیرا ملک نے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا

    عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں

    صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

    عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،

  • لاہور کے سیاستدانوں سے ڈرنے والے نہیں،مقابلہ کرینگے،بلاول

    لاہور کے سیاستدانوں سے ڈرنے والے نہیں،مقابلہ کرینگے،بلاول

    لیاقت پور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انتخابی مہم کے دوران جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہایسا نہ ہو کہ آپکی تعداد دیکھ کر شیر واپس گھر میں چھپ کر بیٹھ جائے،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ بڑی مشکل سے کل شیر نظر آیا،ان کو بس فکر ہے کہ کسی نہ کسی طرح چوتھی بار کرسی پر بیٹھ جائیں،آپ کتنی مشکل سے گزر رہے ہو ملک کا نقصان ہو رہا ہے، لاہور کے سیاست دانوں کو پیغام ہے کہ ہم ڈرنے والوں میں سے نہیں ڈٹ کے مقابلہ کرنے والوں میں سے ہیں ،پاکستان کےعوام اس وقت مشکل صورتحال سےدوچارہیں،ہماری خواہش اورکوشش ہوگی عوام کی آمدن دگنی کریں،غریبوں کو سولر کے ذریعے300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کریں گے،غریبوں کو30 لاکھ گھربناکردیں گے،یہ اس شخص والا وعدہ نہیں جوکہتاتھا 50لاکھ گھربناکردوں گا،صرف پیپلزپارٹی اپنےمنشورپرالیکشن لڑر ہی ہے

    بے نظیر بھٹو کی خواہش تھی کوئی بچہ بھوکا نہ سوئے، یوسی کی سطح پر بھوک مٹاؤ مہم شروع کریں گے،بلاول
    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کو بلاسود قرض دیں گے، اقتدار میں آکر بے نظیر کسان کارڈ لائیں گے،عوام اعتماد کریں تیر پر ٹھپہ لگائیں، نوجوانوں کو ایک سال کے لیے مالی مدد فراہم کریں گے، بے نظیر بھٹو کی خواہش تھی کوئی بچہ بھوکا نہ سوئے، یوسی کی سطح پر بھوک مٹاؤ مہم شروع کریں گے، پیپلزپارٹی کا مقابلہ غربت ،بھوک، بیروزگاری اور مہنگائی سے ہے، اقتدار میں آکر تمام مسائل کا حل نکالیں گے،شیرعوام کا خون چوستا ہے اور اس کا پیٹ نہیں بھرتا، چوتھی بار وزیراعظم بن کر پھرعوام کا خون چوسے گا.

    واضح رہے کہ بلاول زرداری ملک بھر میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں، روز دوسے تین جلسوں سے خطاب کرتے ہیں، آصفہ زرداری نے بھی پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم شروع کر رکھی ہے

     8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگائیں۔

    بلاول نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

    لگ رہا ہے لوگ ن لیگ سے نفرت کر رہے ہیں

    قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،بلاول

    آج بھی کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے،بلاول

    جو شخص تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے کا ،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار

    ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مہنگائی بھوک اور بے روزگاری سے ہیں،بلاول بھٹو

  • ایئر سیال کے طیارے میں دوران پرواز آگ کا الارم،پروا ز کی ہنگامی لینڈنگ

    ایئر سیال کے طیارے میں دوران پرواز آگ کا الارم،پروا ز کی ہنگامی لینڈنگ

    ائیرسیال کے طیارے میں دوران پرواز آگ کا الارم بج اٹھا
    پرواز پی ایف 736 نے لاہور سے مسقط کیلئے اڑان بھری تو کاک پٹ میں الارم بج اٹھے ،طیارے کے کپتان نے فوری کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا،طیارے کو بحفاظت واپس لاہور ائیر پورٹ اتار لیا گیا ،طیارے میں آگ کے الارم بجے کی وجہ تلاش کی جارہی ہے .اے 320 طیارے میں اڑھائی سو سے زائد مسافر سوار تھے ۔ آگ کا الارم بجنے سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا،

  • نواز شریف ایک 73 سالہ بوڑھی خاتون سے ڈر کر اندر بیٹھا ہوا ہے،یاسمین راشد

    نواز شریف ایک 73 سالہ بوڑھی خاتون سے ڈر کر اندر بیٹھا ہوا ہے،یاسمین راشد

    انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور ،نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات،ڈاکٹر یاسمین راشد ،اعجاز چوہدری سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

    جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزم اعجاز چوہدری اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو عدالت پیش کیا گیا ،عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 جنوری تک توسیع کردی ،انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی، ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ اور شادمان میں مقدمات درج ہیں

    لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے ورکرز اور سپورٹرز کو میری انتخابی مہم نہیں کرنے دی جارہی ،میرے آفس سے ملازموں کو گرفتار کیا جارہا ہے،نواز شریف ایک 73 سالہ بوڑھی خاتون سے ڈر کر اندر بیٹھا ہوا ہے،نواز شریف باہر نکلیں انکو لوگ بتائیں گے،آٹھ فروری کو عوام گھروں سے باہر ضرور نکالیں اور ووٹ کا حق استعمال کرے،یہ جنگ عوام کے مستقبل کی جنگ ہے ،عوام اپنے ووٹ استعمال کرنے کے بعد ووٹ کی حفاظت بھی کرے ،ووٹ کی حفاظت نہ کی تو عوام کے ووٹ چور لوٹ لیں گے .

    انسپکٹر سہیل شہزاد نے یاسمین راشد سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میڈم میرا اور میرے پورے خاندان کا ووٹ پی ٹی آئی کا ہے ، ڈاکٹر یاسمین راشد سے پولیس کی تلخ کلامی ہوئی، یاسمین راشد نے کہا کہ میں آٹھ ماہ سے خاموش ہوں بات کرنے پر بھی پابندی ہے

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

  • سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس لینے کا قانون چیلنج

    سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس لینے کا قانون چیلنج

    ‏امیدواروں سے انتخابی نشان واپس لینے کا معاملہ،لاہور ہائیکورٹ میں اظہر صدیق نے الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215 چیلنج کردیا گیا

    دائر درخواست مین الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215 آئین کے متصادم ہے، سپریم کورٹ متعدد فیصلوں میں طے کر چکی ہے کہ پارٹی الیکشن کا جنرل انتخابات پر کوئی اثر نہیں پڑتا، آئین کے ارٹیکل 17 کے تحت کسی بھی سیاسی جماعت کو صرف 2 صورتوں میں پابندی لگائی جاسکتا ہے ،سیکشن 215 کے تحت کسی بھی سیاسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لیا جا سکتا ہے، عوام کی نمائندہ جماعت اور ووٹرز کی اپنی مرضی سے ووٹ دینے سے روکا نہیں جا سکتا،عدالت الیکشن ایکٹ کا سکیشن 215 کو کلعدم قرار دے،

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے انتخابی نشان بلا واپس لے لیا ہے، آٹھ فروری کو عام انتخابات ہو رہے ہیں ، کسی بھی امیدوار کوبلےکا نشان نہیں دیا گیا بلکہ تحریک انصاف کے امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں.

    8 فروری کے انتخابات ملتوی ہونے کی وارننگ

    انتخابی نشانات کی تبدیلی سے اجتناب کریں۔

    تیزاب گردی، مبشر لقمان پھٹ پڑے،کہاسرعام لٹکایا جائے

     سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کریں گے،

    صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

    مجھے نہیں معلوم بشریٰ بی بی کہاں ہیں، میرا بشریٰ بی بی سے کوئی رابطہ نہیں

     (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا نشان بھی نہیں ہونا چاہیے ۔

  • سموگ تدارک کیس، خلاف ورزی کرنیوالے کیفے سیل کرنے کا حکم

    سموگ تدارک کیس، خلاف ورزی کرنیوالے کیفے سیل کرنے کا حکم

    سموگ کے تدراک کے خلاف متفرق درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،
    سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کی، دوران سماعت وکیل نے عدالت میں کہا کہ طالب علموں کو الیکٹریک بائیک دینی چاہیے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسکےلیے ہمیں بیٹری چارجنگ کے لیے پوائنٹ کھولنے پر بھی توجہ دینا ہوگی

    ممبرجوڈیشل واٹر کمیشن نے کہا کہ جوہر ٹاؤن کےایریا میں 94 کیفے خلاف ورزی کرتے نظر آئے ہیں،اے سی ماڈل ٹاؤن کو اطلاع دی لیکن کوئی کارروائی نہ کی جاسکی،یہ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ انکے پاس پولیس کی نفری نہیں ہوتی،ہم چاہتے ہیں کہ ایک ٹاسک فورس بنا دی جائے جوہر ٹاون میں بہت خلاف ورزی ہے، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کیفے خلاف ورزی کرتے ہیں پہلے خلاف ورزی پر آپ انہیں جرمانہ کریں اگر دوبارہ خلاف ورزی کرے توا ن کے کیفے کو سیل کر دیا جائے،عدالت نے جوہر ٹاؤن کے علاقے میں کیفے کھولنے والوں کو تاحیات سیل کرنے کا حکم دے دیا

    عدالت میں سرکاری وکیل کی جانب سے رپورٹ جمع کروائی گئی،سرکاری وکیل نے کہا کہ ڈی سی کمیشز اور ڈی جی ایل ڈی اے کی جانب سے دو ایریا پر پودے لگانے کا فیصلہ کیا ہے،ایل ڈی اے ایونیو اور ماڈل ٹاؤن ایریا میں پودے لگائے جائینگے،ممبر جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ لیسکو والے درختوں کو کاٹ رہے ہیں، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ لیسکو کو انفارم کریں کہ وہ ایسا نہ کرے، لیسکو کو پیغام دیں کہ پی ایچ اے کو ساتھ مل کر کام کریں۔پی ایچ اے والے تو ہائیکورٹ سے پودے لیکر گئے ہیں اور کسی کے گھر میں لگائے۔

    درخواست گزار وکیل نے کہا کہ ایم اے او کالج کی گراؤنڈ پر بھی اگر توجہ دی جائے تو بہت بہتر ہوسکتا ہے وہاں پھلوں کے درخت لگائیں جاسکتے ہیں۔عدالت سے استدعا ہے کہ ایسا قانون بنا دیں کہ ایک درخت کو کاٹنے پر 5 پودے لگائیں جائے،درخت کاٹنے پرصرف ایف آئی آر نہ دی جائے بلکہ اسکی جگہ پودے لگانے کا حکم دیا جائے،خالی پلاٹ پر پی ایچ اے کو ہدایت دی جائے کہ وہاں پودے لگائے جائیں،پی ایچ اے کو چاہیے کہ پودے لگانے والوں کو انعام دیا جائے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ کام ایل ڈی اے کر سکتا ہے،عدالت درخواست گزار وکیل کی گزارشات پر غور کرے گی،بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی کر دی.

    سائیکل کرائے پر دینے کے لیے مختلف پوائنٹ بنانے کے لیے اسیکم بنائی جائے

    آلودگی پھیلانے والی فیکٹروں کو سیل کرنے کا حکم

     ہفتے میں 2روز گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرائیں

    گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کے خلاف بھی کارروائی یقینی بنائی جائے