Baaghi TV

Category: لاہور

  • متحدہ عرب امارات کی مدد سے لاہور میں پھر مصنوعی بارش برسائی جائیگی

    متحدہ عرب امارات کی مدد سے لاہور میں پھر مصنوعی بارش برسائی جائیگی

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں متحدہ عرب امارات کی مدد سے ایک بار پھر مصنوعی بارش برسائی جائے گی

    لاہور میں مصنوعی بارش کا انتظام کرنے والی متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کی کلاؤڈ سیڈنگ ٹیم نے اپنے سربراہ احمد الکمال کی سربراہی میں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے ملاقات کی ہے ،ملاقات کرنے والوں میں چیف پائلٹ مائیکل اینسٹس(Mr.Michael Anstis) اورپائلٹ کرنل عبید بھی شامل تھے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سموگ میں کمی کے لئے مصنوعی بارش برسانے والے یو اے ای کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اوران کا شکریہ ادا کیا ۔

    اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی ٹیم مطلوبہ بادل آتے ہی مصنوعی بارش برسا ئے گی تاکہ سموگ لیول میں مزید کمی لائی جاسکے، پاکستان میں پہلی بارمصنوعی بارش برسا کریواے ای کی ٹیم کا نام تاریخ کا حصہ بن چکا ہے

    نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھاکہ پاکستانی قوم متحدہ عرب امارات کے پائلٹس کی اس کاوش کو فراموش نہیں کرسکتی، مصنوعی بارش برسانے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کی قیادت کے بے پایاں تعاون کے شکرگزار ہیں، جنوری میں مطلوبہ بادل آتے ہی مصنوعی بارش برسانے کا دوسرا تجربہ کیا جائے گا

    متحدہ عرب امارات کی ٹیم کے سربراہ احمد الکمال اور وفد کے دیگر ارکان نے شاندار مہمان نوازی پر وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ انہیں لاہور میں بہت پیار ملا،پاکستان ہمارا دوسر اگھر ہے،

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مصنوعی بارش کا تجربہ کامیاب رہا،

     مصنوعی بارش برسانے کے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ورکنگ گروپ قائم

    سائیکل کرائے پر دینے کے لیے مختلف پوائنٹ بنانے کے لیے اسیکم بنائی جائے

    آلودگی پھیلانے والی فیکٹروں کو سیل کرنے کا حکم

     ہفتے میں 2روز گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرائیں

    گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کے خلاف بھی کارروائی یقینی بنائی جائے

  • دو جانیں لینے والے کم عمر ڈرائیور کو تھانے میں پروٹوکول

    دو جانیں لینے والے کم عمر ڈرائیور کو تھانے میں پروٹوکول

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، پولیس کی سر توڑ کوشش کے باوجود کم عمر ڈرائیور سڑکوں‌پر آنے سے باز نہ آ رہے، ایک اور حادثہ پیش آیا، کم عمر ڈرائیور کی تیز رفتاری کی وجہ سے دو افراد کی موت ہو گئی ہے

    واقعہ گرین ٹاؤن تھانے کی حدود میں پیش آیا،حادثے میں دو خواتین کی موت ہوئی ہے، خواتین کی شناخت 45 سالہ رضیہ اور 50 سالہ غفوراں کے نام سے ہوئی جنہیں انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں خواتین زندگی کی بازی ہار گئی ہیں

    پولیس کے مطابق کم عمر ڈرائیور نے چند روز قبل تیز رفتار کار رکشہ میں مار دی تھی،ملزم کی شناخت 13 سالہ ابراہیم کے نام سے ہوئی تھی، پولیس نے کم عمر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا تھا، مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس ملزم کو تھانے میں پروٹوکول دے رہی ہے، کم عمر ڈرائیور کو کمرے میں ہیٹر لگا کر دیا گیا ہے اور وہ موبائل پر گیمیں کھیلتا ہے

    ڈی ایچ اے حادثہ کی کہانی، افنان شفقت کے والد کی زبانی

    ملزم افنان کے والد شفقت کا مکمل انٹرویو سننے کے لئے یہاں کلک کریں

     عدالت نے حکم دیا کہ بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کو گرفتار کیاجائے

  • عمر ڈاربازیابی کیس، کل تک رپورٹ طلب

    عمر ڈاربازیابی کیس، کل تک رپورٹ طلب

    لاہور ہائیکورٹ،عمر ڈار کی بازیابی سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی

    عدالت نے پولیس کو کل تک تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا،جسٹس علی باقر نجفی نے درخواست پر سماعت کی، آئی جی پنجاب کی جانب سے رپورٹ جمع کروا دی گئی، رپورٹ میں کہا گیا کہ عمر ڈار پولیس کی حراست میں نہیں ہے،عدالت نے حکم دیا کہ آئی جی کو دی گئی فوٹیج دکھائیں،فوٹیج میں نظر آنے والے پولیس اہلکاروں کے بارے بتائیں،وکیل عمر ڈار نے کہا کہ تمام سی سی ٹی وی فوٹیج پیش کرنے کی ہدایت دے دیں، عدالت نے حکم دیا کہ علاقے کے ہوٹلز وغیرہ سے فوٹیج کے کر آئی جی کو دکھائیں،

    جسٹس علی باقر نجفی نے عثمان ڈار کی والدہ کی درخواست پر سماعت کی,دائر درخواست میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پولیس یونیفارم میں ملبوس افراد سمیت 40 سے زائد لوگ عمر ڈار کو اغوا کر کے لے گئے،مغوی کی والدہ سیالکوٹ سے خواجہ آصف کیخلاف الیکشن لڑ رہی ہیں.مغوی کے خاندان کو مسلسل سیاسی انتقام کا نشان بنایا جا رہا ہے،

    تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

     این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

    ٹکٹوں کی تقسیم،ن لیگ مشکل میں،امیدوار آزاد لڑیں گے الیکشن

    تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین چیف جسٹس پاکستان کے سامنے پیش

    انتخابات سے متعلق سروے کرنے پر ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی کا حکم

  • پی پی پی نے  مسلم لیگ ن کی لاہور سے بڑی وکٹ گرا دی

    پی پی پی نے مسلم لیگ ن کی لاہور سے بڑی وکٹ گرا دی

    لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کی لاہور سے بڑی وکٹ گرا دی-

    باغی ٹی وی: سابق صوبائی وزیر عبدالغفور میونے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا.چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 3جنوری کو جاتی امرامیں سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات چودھری عبدالغفور میو کے فارم ہاؤس پر دن ایک بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گے، چودھری عبدالغفور میو جلسہ عام میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

    چودھری عبدالغفور این اے 122,123اور125 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں اور انہیں این اے125سے پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے انتخابی میدان میں اتارا جائے گا چودھری عبدالغفور میو پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری جنرل رانا جمیل منج کی کاوشوں کے باعث پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔

    نوبیل انعام یافتہ بنگلادیشی ماہراقتصادیات محمدیونس کو6ماہ قیدکی سزا

    آسڑیلیا میں پادری نے 45 سال چرچ کیلئے وقف کرنے کے بعد اسلام قبول …

    مولانا فضل الرحمان کا الیکشن میں تاخیر کا مطالبہ

  • خرم لطیف کھوسہ  کو  رہا کرنے کا حکم

    خرم لطیف کھوسہ کو رہا کرنے کا حکم

    لاہور: سابق گورنر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کے صاحبزادےخرم لطیف کھوسہ کو لاہور ہائی کورٹ رہا کرنے اور درج کی گئی ایف آئی آر بھی خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: لاہور ہائیکورٹ میں خرم لطیف کھوسہ کی بازیابی کےلیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ،جسٹس علی باقر نجفی نے درخواست پر سماعت کی،جس میں عدالت نے انہیں پیش کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ انہیں کس کیس میں گرفتار کیا گیا؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ جو ایف آئی آر آپ کے سامنے رکھی تھی، اسی کیس میں گرفتار کیا گیا، پہلے ایف آئی آر ہوئی، پھر انہیں گرفتار کیا گیا۔

    سرکاری وکیل نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم کا کہنا ہے کہ اس کی گرفتاری کل ہوئی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق ان کی گرفتاری آج ہوئی، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آپ نے وکلا کو ہتھکڑیاں لگا کر کیوں عدالت میں پیش کیا؟ جس پر سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ قانون سب کےلیے ایک ہے۔

    ادارہ شماریات نے مہنگائی کے نئےاعداد و شمار جاری کر دیئے

    اس سے قبل تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ خرم لطیف کھوسہ نے پولیس افسر سے کہا تم مجھے جانتے نہیں ہو، میں 5 نسلوں سے وکالت میں ہوں،جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ انہوں نے پولیس افسر کے کپڑے پھاڑے ہیں، عدالت نے ریمارکس دیے تو پھر آپ نے شرٹ قبضے میں لی ہوگی، جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ جی، وہ شرٹ قبضے میں لی ہے سرکاری وکیل نے کہا کہ کسی ملزم کے عمل کو دیکھا جاتا ہے اس کے وکیل ہونے کو نہیں،عدالت نے دوبارہ استفسار کیا کہ ویڈیو میں شرٹ پھاڑنے کا عمل ریکارڈ ہوا ہوگا۔ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ جی نہیں، وہ کسی اور ویڈیو میں ہوا ہوگا۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ اگر کسی نے غصہ میں کوئی بات کہہ دی تو کیا آپ دہشتگری کا پرچہ کاٹیں گے؟ جس پر سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ٹنر روڈ پر پولیس کا جانا منع تو نہیں، 9 مئی کو بھی لوگوں نے جو کچھ کیا، اس کا تصور نہیں کیا جاسکتاعدالت نے ریمارکس دئیے کہ آپ 9 مئی والے واقعے کا اس سے نہ موازنہ نہ کریں، سرکاری وکیل نے کہا کہ نہ ہی یہ گرفتاری غیر قانونی ہے اور نہ غلط ہے،خرم لطیف کھوسہ کے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ ایف آئی آر میں جو درج ہے، ایسا کچھ نہیں ہوا، اگر ایسا کچھ ہوتا تو ویڈیو میں بھی ہوتاعدالت نے دلائل سننے کے بعد خرم لطیف کھوسہ کی ہتھکڑیاں کھولنے کا حکم دے دیا، اور درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

    پنجاب کو فنڈ کی ضرورت نہیں یہ کماؤ پتر ہے،نگران وزیراعظم

  • سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو نہ نکالا جاتا تو ملک دیوالیہ ہو جاتا،حمزہ شہباز

    سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو نہ نکالا جاتا تو ملک دیوالیہ ہو جاتا،حمزہ شہباز

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو نہ نکالا جاتا تو ملک دیوالیہ ہو جاتا۔

    باغی ٹی وی: لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ 8 فروری کے انتخابات کی بہت اہمیت ہے، اس الیکشن نے ملکی تقدیر کا فیصلہ کرنا ہے، مزدور، ریڑھی والے کا مستقبل بھی الیکشن سے جڑا ہے، وزیراعلیٰ کہلوانے کے بجائے ورکر کہلوانے پر فخر ہوتا ہے ہم نے گروتھ ریٹ کو ایک سے 6 فیصد سے زائد تک پہنچا دیا تھا، ہمارے دور میں دوست ملک چین نے 52 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی، جنوبی ایشیا میں پہلی موٹر وے پاکستان میں نوازشریف نے بنائی، ہمارے دور حکومت میں مہنگائی نہیں تھی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو نہ نکالا جاتا تو ملک دیوالیہ ہو جاتا۔

    نیب سزا یافتہ کی 10سال نااہلی کی مدت بحال کریں،نیب نے عدالت سے رجوع کر …

    حمزہ شہباز نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کے دور میں پیٹرول 71 روپے لٹر تھا آج 267 روپے لٹر ہے , 2013 میں جب مسلم لیگ ن کا اقتدار آیا تو گروتھ ریٹ 1.9 فیصد تھا 5 سال کی شبانہ روز محنت کے بعد ہم نے 1.9 گروتھ ریٹ کو 6.2 فیصد کردیا،آج مہنگائی نے ایک عام آدمی کی نیندیں حرام کردی ہیں وہ گیس کا بل جمع کرائے , بجلی کا بل جمع کرائے یا اپنے بچوں پیٹ پالے یا انکو سکول بھیجے، یاد کیجیے 2013 سے 2018 کا وقت , آج ڈالر آسمان سے باتیں کررہا ہے لیکن اُس وقت ڈالر کی قیمت 105 روپے تھی۔

    پنجاب کو فنڈ کی ضرورت نہیں یہ کماؤ پتر ہے،نگران وزیراعظم

    رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ 2013 میں جب محمدنوازشریف کو اللہ کے بعد آپ لوگوں نے اپنے ووٹوں سے وزیراعظم بنایا تو اس وقت 20 , 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی اس ملک میں , شبانہ روز محنت کے بعد جب 2018 میں ہم نے اپنی آئینی مدت مکمل کی تو ملک میں زیرو لوڈشیڈنگ تھی،پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں انتخابات کا انعقاد ہوتا آیا ہے لیکن 8 فروری کو جو الیکشن ہونے جارہا ہے اسکی اہمیت اس حوالے سے بہت زیادہ ہے کہ اس الیکشن نے اس ملک کی تقدیر کا فیصلہ کرنا ہے-

    ادارہ شماریات نے مہنگائی کے نئےاعداد و شمار جاری کر دیئے

  • پنجاب کو فنڈ کی ضرورت نہیں یہ کماؤ پتر ہے،نگران وزیراعظم

    پنجاب کو فنڈ کی ضرورت نہیں یہ کماؤ پتر ہے،نگران وزیراعظم

    لاہور: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ الیکشن ہوں گے اور الیکشن کو پُرامن بنایا جائے گا، میں بھی 8 فروری کو ووٹ ڈالنے جاؤں گا۔

    باغی ٹی وی: لاہور میں مال روڑ پر الفلاح سنٹر میں قائم بزنس فیسلیٹیشن سنٹر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے صوبے میں کاروباری برادری کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت پنجاب کی زیر قیادت بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کے کردار کو سراہا انہوں نے کہا کہ ملک کے باقی شہروں میں لاہور بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کی طرز پر ادارے تعمیر کرنا ملکی معیشت کے لئے سود مند ثابت ہوگا ، کاروباری برادری کو تمام سہولیات فراہم کرنا وفاقی اور صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے، حکومت اور کاروباری برادری کے باہمی تعاون کی بدولت ملک اس وقت معاشی استحکام اور بحالی کی راہ پر گامزن ہے ، اس موقع پر نگران وزیر اعلی ٰپنجاب محسن نقوی،چیف سیکرٹری پنجاب،آئی جی پنجاب ،بزنس کمیونٹی سمیت دیگر بھی موجود تھے-

    وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب کو فنڈ کی ضرورت نہیں یہ کماؤ پتر ہے، وفاق پنجاب کے ساتھ مل کر آگے کام کرے گاایف بی آر نے جو ٹیکس اکٹھا کیا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، آئی ایم ایف سے اگلی قسط مل جائے گی، قرض لینا کوئی بری بات نہیں، امریکا سب سے بڑا مقروض ہے، مگر قرض لے کر غیر ضروری خرچ کرنا بری بات ہے۔

    نیب سزا یافتہ کی 10سال نااہلی کی مدت بحال کریں،نیب نے عدالت سے رجوع کر …

    بزنس فسیلیٹیشن سینٹر کے خیال کو سراہتے ہوئے نگران وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت کاروبار کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی اور اسے سندھ،خیبرپختونخوا اور بلوچستان تک بڑھایا جائے گاانہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے کاروباری شعبے کے لیے متعدد اقدامات کے ذریعے ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کا بھی یقین دلایا انہوں نے کاروبار کے فروغ کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔

    نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ پنجاب کے لوگ بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، اور ان کو بلوچوں سے ہمدردی ہے، مجھے اور ہم سب کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، جو اپنے پیاروں کیلئے احتجاج کر رہے ہیں یہ ان کا حق ہے، میں تو نگران وزیراعظم ہوں، میں تو جانے والا ہوں، لیکن میں بلوچستان سے ہوں تو مجھ پر انگلی اٹھ رہی ہے۔

    ادارہ شماریات نے مہنگائی کے نئےاعداد و شمار جاری کر دیئے

    انوارالحق نے مزید کہا کہ لواحقین پہلے بھی احتجاج کرتے ہیں آئندہ بھی کرتے رہے گے، رات کے معمولی واقعے کو بڑھا کر پیش کیا جارہاہے، اور احتجاج والوں کے ساتھ پولیس کی جھڑپ کو غزہ سے جوڑا جا رہا ہے، پاکستان کو اسرائیل سے تعبیر کرنے والے حیا کریں، جس کو دیکھو وہ ہمدرد بنا پھرتا ہے، آزادی رائے اور احتجاج کا سب کو حق ہے مگر آئین میں رہ کر کرنا چاہیے، 9 مئی کے احتجاج کرنے والوں کا بھی یہی ایشو تھا، وہ لوگ بھی احتجاج کرتے ہوئے قانون کے دائرے سے باہر آگئے تھے۔

    نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ ریاست اور مسلح تنظیموں کے درمیان جھگڑا ہے، پاکستان ریاست کی جنگ لڑ رہا ہے اور لڑتا رہا ہے، جن لوگوں نے بلوچستان میں یہ سب کیا وہ مسلح تنظیموں کے لوگ ہے، اگر آپ بلوچستان جائیں گے تو آپ کو گولی ماری دیں گے، یہ لوگ تین سے پانچ ہزار لوگوں کو مار چکے ہیں یہ لوگ دہشت گردی کو جدوجہد کہتے ہیں، احتجاج کی آڑ میں دہشت گردوں کو سپورٹ کر رہے ہیں، ان کو قبول نہیں کریں گے، جن لوگوں نے ان کی حمایت کرنی وہ ان مسلح تنظیموں کا کیمپ جوائن کریں، مجھ پر بار بار تنقید کرنے والے پہلے اپنے گریباں میں جھانکیں، بھارت کی فنڈنگ سے یہ مسلح تنظیمیں چل رہی ہیں۔

    ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

  • لاہور ہائیکورٹ نے خرم لطیف کھوسہ کو 6 بجے پیش کرنے کا حکم دے دیا

    لاہور ہائیکورٹ نے خرم لطیف کھوسہ کو 6 بجے پیش کرنے کا حکم دے دیا

    خرم لطیف کھوسہ کی گرفتاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی

    ربیعہ باجوہ ایڈوکیٹ نے عدالت میں کہا کہ خرم کھوسہ کے چیمبر پر دھاوا بولا گیا ہراساں کیا گیا ،اگر یہ صورتحال رہی ہائی کورٹ بھی محفوظ نہیں رہے گی ، لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ غیر قانونی حراست کا معاملہ ہے عدالت مداخلت کرے ، عدالت اس معاملے میں پر فوری حکم جاری کرے ، خرم لطیف کھوسہ نے ایسا کیا کیا کہ دہشت گردی کی دفعات لگائی گئیں،ہم آج صبح سے تمام عدالتیں چھان کر آ گئے خرم کو پیش نہیں کیا گیا ،جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ دکھائیں وہ ویڈیو کدھر ہے،

    سرکاری وکیل کی ہائیکورٹ بار کی نائب صدر سے تلخ کلامی ہوئی،ربیعہ باجوہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ ٹنل روڈ بار کا حصہ ہے، وہ سینئر وکیل ہیں،ایک وقت تھا کہ ظلم اور زیادتی ہوتی تھی تو سرکاری وکیل مخالفت کرتے تھے، لیکن اب تو انتہا ہوچکی ہے، لطیف کھوسہ نے کہا کہ اگر یہ ویڈیو میں ثابت کردیں کہ وردی پھاڑی یا گریبان پکڑا تو ہم اپنی درخواست واپس لے لیں گے،سرکاری وکیل نے کہا کہ جو ویڈیو عدالت میں دیکھائی گئی وہ صرف اس حد تک نہیں ہے، لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ پھٹی وردی عدالت میں پیش کردیں، سرکاری وکیل نے کہا کہ یہ ہائیکورٹ ہے وہ تفتیش ہوگی اور کورٹ آف لاء میں پیش کی جائے گی یہاں نہیں، لاہور ہائیکورٹ نے خرم لطیف کھوسہ کو 6 بجے پیش کرنے کا حکم دے دیا

    واضح رہے کہ خرم لطیف کھوسہ کو گزشتہ روز پولیس نے گرفتار کیا تھا

  • عمر ڈار کو آج ہی بازیاب کروانے کا حکم

    عمر ڈار کو آج ہی بازیاب کروانے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ ، عمر ڈار کے مبینہ اغواء کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نےآئی جی پنجاب کو عمر ڈار کو آج ہی بازیاب کروا کر جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ کل ہماری ہوٹل مالک سے ملاقات ہوئی ہے،وہ ہمیں سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں دے رہے،ہم نے ہوٹل مالک سے کہا ہمیں فوٹیج دیں تو انکا کہنا ہے میرا ہوٹل بند ہو جائے گا،ہوٹل مینیجر کی ویڈیو میرے پاس ہے، وہ اقرار کر رہا ہے پولیس ہوٹل میں آئی اور عمر ڈار کو گرفتار کیا،جسٹس علی باقر نجفی نے عثمان ڈار کی والدہ کی درخواست پر سماعت کی

    دائر درخواست میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پولیس یونیفارم میں ملبوس افراد سمیت 40 سے زائد لوگ عمر ڈار کو اغوا کر کے لے گئے،مغوی کی والدہ سیالکوٹ سے خواجہ آصف کیخلاف الیکشن لڑ رہی ہیں.مغوی کے خاندان کو مسلسل سیاسی انتقام کا نشان بنایا جا رہا ہے،عدالت عمر ڈار کو بازیاب کروا کر پیش کرنے کا حکم دے، عدالت نے آئی جی پنجاب کو عمر ڈار کو آج ہی بازیاب کروا کر جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا

    قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں عمر ڈار کی بازیابی کی درخواست پر پولیس نے رپورٹ جمع کرا دی،پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ عمر ڈار پولیس کی حراست میں نہیں ہیں،

    میرے بابا سے بیان دلوادیں یا کوئی اور پارٹی جوائن کروالیں،ہم عمران کے ساتھ ہیں، بیٹی عمر ڈار
    عمر ڈار کی بیٹی کا کہنا تھا کہ پولیس نے میرے والد کو اغوا کیا، فوٹیج موجود مگر نہیں دی جا رہی،میں واضح کر دوں کہ میں اور میرے گھر کی تمام خواتین ہم دادی کے ساتھ ،عمران خان کے ساتھ کھڑی ہیں،ملک اب بدل چکا، نوجوانوں‌کا ملک ہے،میرے بابا سے بیان دلوادیں یا کوئی اور پارٹی جوائن کروالیں،لیکن ہم خواتین عمران خان کے ساتھ ہیں.عمران خان کے نظریئے کے ساتھ ہیں،

    تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

     این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

    ٹکٹوں کی تقسیم،ن لیگ مشکل میں،امیدوار آزاد لڑیں گے الیکشن

    تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین چیف جسٹس پاکستان کے سامنے پیش

    انتخابات سے متعلق سروے کرنے پر ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی کا حکم

  • صنم جاوید کی عدالت پیشی،بنایا وکٹری کا نشان،بولیں،مریم کا مقابلہ کروں گی

    صنم جاوید کی عدالت پیشی،بنایا وکٹری کا نشان،بولیں،مریم کا مقابلہ کروں گی

    سیشن کورٹ لاہور ،مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کا مقدمہ ،پولیس نے صنم جاوید کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت پیش کر دیا

    اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، صنم جاوید قیدی وین سے اتریں تو اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں، اس موقع پر صنم جاوید نے وکٹری کا نشان بھی بنایا، پولیس نے صنم جاوید کا مزید جسمانی ریمانڈ مانگ لیا،پولیس نے عدالت میں کہا کہ صنم جاوید سے تفتیش کرنی ہے، جسمانی ریمانڈ دیا جائے، صنم جاوید کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کر دی،عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جو اب سنا دیا گیا ہے، عدالت نے صنم جاوید کا ایک روز کا مزید جسمانی ریمانڈ دے دیا، تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے صنم جاوید کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

    صنم جاوید کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ قیدی وین میں موجود ہیں، صنم جاوید سے سوال کیا گیا کہ الیکشن کہاں سے لڑیں گی، جس کے جواب میں صنم جاوید نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ “جہاں سے مریم نواز الیکشن لڑے گی، اسی حلقے سے میں لڑوں گی، میری سمجھ میں نہیں آرہا ڈر کس بات کا ہے؟کاغذ بھی ریجکٹ کروانے ہیں ضمانتیں بھی نہیں ہونے دینی “میں سچی ہوں سچ کے ساتھ کھڑی ہوں اب یہ جیلیں یہ ریمانڈ میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے میرے لئے میرا اللہ کافی ہے

    واضح رہے کہ صنم جاوید کے  نظر بندی کے احکامات واپس لئے گئے تھے، صنم جاوید کی رہائی کا امکان تھا تا ہم بعد میں پولیس نے انہیں ایک اور مقدمے میں گرفتار کر لیا،

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    واضح رہے کہ صنم جاوید کی کئی مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے تا ہم عدالت سے رہائی کے بعد صنم جاوید کو دوبارہ نئے مقدمے میں گرفتار کر لیا جاتا ہے,آٹھ نومبر کو پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا،20 اکتوبر کو بھی تحریک انصاف کی رکن صنم جاوید خان اور ان کی ساتھی خواتین کو کوٹ لکھپت جیل سے رہائی ملنے کے بعد ان کے جیل سے باہر نکلتے ساتھ ہی پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا تھا،25 ستمبر کو بھی جناح ہاؤس حملہ کیس میں رہائی پانے والی پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور دیگر خواتین کو پھر سے گرفتار کرلیا تھا،