Baaghi TV

Category: لاہور

  • کرونا کا ایک بار پھر خدشہ،ایئرپورٹس پر کرونا کی اسکریننگ دوبارہ شروع

    کرونا کا ایک بار پھر خدشہ،ایئرپورٹس پر کرونا کی اسکریننگ دوبارہ شروع

    ملک بھر کے ایئرپورٹس پر کرونا کی اسکریننگ دوبارہ شروع ہو گئی ہے

    سول ایوی ایشن کے مطابق تمام بین الاقوامی فلائیٹس کے دو فیصد مسافروں کی اسکریننگ کے احکامات فوری نافذ العمل ہوں گے، ملک کے بڑے ائرپورٹس پر این سی او سی ہدایات کے بعد مسافروں کی کورونا اسکریننگ بتدریج شروع ہو گئی ہے، ہدایت کے مطابق ہر فلائٹ کے دو فیصد مسافروں کا ٹیسٹ ہوگا،ایئرپورٹس پر دن میں کم سے کم ایک مرتبہ مسافر لاونجز میں فیومیگیشن کرنے کی بھی ہدایت جاری کر دی گئیں، ایئرپورٹس پر عملے کو بارڈر ہیلتھ سروسز اہلکاروں کو ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایات کی گئی ہے

    واضح رہے کہ دنیا میں کرونا کی نئی قسم پھیل رہی ہے، گزشتہ روز سینیٹ اجلاس میں بھی کرونا کی نئی قسم پر سوال اٹھائے گئے جس پر نگران وزیر صحت نے جواب دیا کہ پاکستان میں ابھی تک کرونا کی نئی قسم کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا، کرونا کی نئی قسم کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا ہے،دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب نے کرونا کے نئے ویرینٹ کے کیسز رپورٹ ہونے پر صوبے میں دوبارہ کورونا ٹیسٹنگ شروع کرنے کیلئے مراسلہ جاری کر دیا، محکمہ صحت پنجاب نے ضلعی ہیلتھ اتھارٹیز کو مراسلہ ارسال کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، تمام مشتبہ کیسز کی کورونا ٹیسٹنگ شروع کی جائے

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کا نیا ویرینٹ جے این ون کئی ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ اب یہ نیا کورونا ویرینٹ امریکا، بھارت، چین، سنگاپور، برطانیہ، سوئیڈن، فرانس اور کینیڈا سمیت 41 ممالک میں سامنے آ چکا ہے۔جے این ون چار سال قبل عالمگیر وبا کی شکل اختیار کرنے والے سارس کووڈ کا ورژن ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے جے این ون کو ویرینٹ آف انٹریسٹ کا نام دیا ہے۔

    دو سال سے دھکے کھانے والے ڈاکٹر کو سپریم کورٹ سے حق مل ہی گیا

    کرونا از خود نوٹس کیس، وزارت صحت نے سپریم کورٹ میں جمع کروائی رپورٹ

    کرونا وائرس، اخراجات کا آڈٹ ہو گا تو حقیقت سامنے آئے گی،سارے کام کاغذوں میں ہو رہے ہیں، چیف جسٹس

    صوبائی وزیر کا دماغ بالکل آؤٹ، دماغ پر کیا چیز چڑھ گئی ہے پتہ نہیں، چیف جسٹس کے ریمارکس

    تمام ایگزیکٹو ناکام، ضد سے حکومت نہیں چلتی، ایک ہفتے کا وقت دے رہے ہیں یہ کام کریں ورنہ..سپریم کورٹ برہم

    کرونا نے حکومت سے وعدہ کر رکھا ہے کہ ہفتہ اتوار کو نہیں آئے گا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

    کرونا اس لئے نہیں آیا کہ کوئی پاکستان کا پیسہ اٹھا کر لے جائے، چیف جسٹس

    کرونا از خود نوٹس کیس، سماعت کل تک ملتوی، تحریری حکمنامہ جاری

    سرکاری کٹس سے ٹیسٹ مثبت،پرائیویٹ سے منفی کیوں؟ چیف جسٹس نے بھی اٹھائے سوالات

  • عوام کو کسی صورت انکے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا،سراج الحق

    عوام کو کسی صورت انکے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا،سراج الحق

    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان اور کے پی میں بدامنی کی وجہ سے الیکشن ملتوی کرنا بدامنی پھیلانے والوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہو گا۔ الیکشن التوا کے حق میں سینیٹ کی قرارداد ملک و جمہوریت کے خلاف سازش ہے۔ لاہور سے جاری اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ جمہوریت کی گاڑی پٹری سے اتر گئی تو اسے کون ٹریک پر چڑھائے گا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں امن و استحکام شفاف اور بروقت الیکشن سے ہی آئے گا۔ شفاف الیکشن کے ذریعے اپنے نمائندے منتخب کرنا عوام کا حق ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ عوام کو کسی صورت اس بنیادی حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔ جماعت اسلامی 8 فروری کو پورے ملک میں صاف و شفاف انتخابات چاہتی ہے۔

  • عوام کی خدمت میرا منشور،بلاول کا خواتین سے خطاب

    عوام کی خدمت میرا منشور،بلاول کا خواتین سے خطاب

    سابق وزیر خارجہ ،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی تین نسلوں سے عوام کی نمائندگی کرتی آرہی ہے ۔میں نفرت و تقسیم کی سیاست کو دفن کر کے عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں خواتین ورکرز کنونشن میں آمد ہوئی، اس موقع پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 96ویں سالگرہ کے موقع پر خواتین کے ہمراہ کیک کاٹا گیا۔اس موقع پر بلاول زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو انقلابی منصوبے لے کر آتی ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرح مزدوروں، کسانوں ،نوجوانوں‌کو بینظیر کارڈ دلوائیں گے ، مہنگائی، بے روزگاری غربت عروج پر ہے، ہم لوگوں کی مدد کریں گے،میں نفرت، گالم گلوچ، پرانی سیاست پر یقین نہیں رکھتا، تقسیم، نفرت کی سیاست ختم کرنا چاہتا ہوں، مفت تعلیم، صحت کے ادارے بنانا چاہتا ہوں، خواتین جو آج موجود ہیں گھر گھر جائیں، خواتین سے بات کریں ،پیپلز پارٹی کا منشور ان تک پہنچائیں، جیت تیر کی ہو گی، جیت پیپلز پارٹی کی ہو گی،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خواتین باشعور ہیں، پاکستان کو مشکل معاشی حالات کا سامنا ہے، خواتین کو اچھی طرح معلوم ہے کہ ملک کو کیا مسائل درپیش ہیں، پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے، قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے کمزور اور پسماندہ طبقوں کے لیے آواز بلند کی، خواتین پیپلز پارٹی کی سفیر بن کر گھر گھر انتخابی مہم چلائیں، اقتدار میں آئے تو عوام کو 300 یونٹ بجلی مفت فراہم کریں گے، ہم حکومت بناکرغریب خاندانوں کوسہولت دیں گے، میں ملک میں بھوک مٹاؤ پروگرام لانا چاہتا ہوں، غریب بچوں کے لیے مفت معیاری تعلیم چاہتا ہوں

    دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی این اے 127 فیصل ٹاؤن میں سماجی رہنما اور رکن امن کمیٹی سید علی مہدی شاہ کی رہائش گاہ آمد ہوئی، بلاول بھٹو زرداری نے لاہور کی مختلف امام بارگاہوں کے متولیان اور شیعہ برادری کے رہنماؤں سے ملاقات کی،

    خواتین اگر اسی لگن سے کام کرتی رہیں گی تو جیت انشااللہ پیپلزپارٹی کی ہی ہوگی،

    قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،بلاول

    آج بھی کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے،بلاول

    عمران خان کی جانب سے تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ افسوسناک تھا،بلاول بھٹو

    ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مہنگائی بھوک اور بے روزگاری سے ہیں،بلاول بھٹو

    جو شخص تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے کا ،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار

  • اچھرہ میں گھر میں آتشزدگی،چار بہن بھائی جاں‌بحق، وزیراعلیٰ کا نوٹس

    اچھرہ میں گھر میں آتشزدگی،چار بہن بھائی جاں‌بحق، وزیراعلیٰ کا نوٹس

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، اچھرہ میں گھر میں آتشزدگی سے 4 بچے جاں بحق ہو گئے، آگ عمارت کی پانچویں منزل پر لگی۔

    اعظم چوک اچھرہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا،آگ لگنے سے گھر میں موجود 4 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔آتشزدگی میں جاں بحق ہونے والوں میں 12سالہ امان ،8سالہ نور ،5سالہ ابراہیم ،2سالہ اسماعیل شامل ہیں،ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا جبکہ کولنگ کا عمل بھی مکمل ہوگیا ہے،پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی کارروائی مکمل کر لی، پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کے تعین کیلئے تحقیقات کی جا رہی ہیں، ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ سلنڈر کی وجہ سے لگی،رات کو سلنڈر جل رہا تھا،

    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی اور آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی ہے اور بچوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں

    4 بہن بھائیوں کے جھلس کر جاں بحق ہونے کی افسوسناک اطلاع نے نہایت غمزدہ کر دیا،شہباز شریف
    سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اچھرہ، لاہور میں ایک گھر میں آتشزدگی سے 4 بہن بھائیوں کے جھلس کر جاں بحق ہونے کی افسوسناک اطلاع نے نہایت غمزدہ کر دیا ہے۔ گیس سلنڈرز کے معیار کو بہتر بنانے اور خصوصاً سردیوں میں چولہوں اور ہیٹرز کے استعمال کو محفوظ بنانے کے لیے ایک آگاہی مہم کی اشد ضرورت ہے تاکہ معصوم جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے، آمین۔

    صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب کا اچھرہ آگ سے متاثرہ گھر کا دورہ،لواحقین سے کی ملاقات
    صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے اچھرہ میں آتشزدگی سے مرنے والوں کے لواحقین سے ملاقات کی، انہوں نے گھر میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کے رشتہ داروں سے تعزیت کی،صوبائی وزیر ہاؤسنگ بیرسٹر اظفر علی ناصر اور کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا بھی ہمراہ تھے، اس موقع پر عامر میر کا کہنا تھا کہ صبح کے وقت عمارت کی پانچویں منزل میں آگ بھڑکنے سے چار بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔ دکھ اور غم کی گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ریسکیو ٹیموں نے بروقت جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کر دی تھیں۔ پولیس اس واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش بھی کر رہی ہے۔

    عامر میر اور اظفر علی ناصر نے عمارت کی 5ویں منزل پر جلنے والے کمرے کا جائزہ بھی لیا، ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی رپورٹ کے مطابق کمرے میں آگ چولہے کے باعث لگی۔ آگ اچانک بھڑکی اور منٹوں میں پورا کمرہ آگ کی لپیٹ میں آگیا۔کمشنر لاہور کے مطابق تمام انتظامی افسران موقع پر موجود ہیں، متاثرہ خاندان سے رابطے میں ہیں۔صوبائی وزیر ہاوسنگ پنجاب بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے دعا کرائی۔

    ڈاکٹر مہر تاج روغانی نے ادویات کی قلت پر توجہ دلاؤ نوٹس دیا،

    فوج مخالف پروپیگنڈہ کےخلاف سینیٹ میں قرارداد متفقہ طور پر منظور

    تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

  • استحکام پاکستان پارٹی کو جھٹکا،سعید اکبر کا آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ

    استحکام پاکستان پارٹی کو جھٹکا،سعید اکبر کا آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ

    استحکام پاکستان پارٹی کو بڑا جھٹکا، بھکر سے سعید اکبر خان نوانی نے آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا

    سعید اکبر خان نوانی استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما ہیں، بھکر سے انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں تا ہم وہ پارٹی نشان عقاب کی بجائے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں‌گے، سعید اکبر نوانی نے سربراہ آئی پی پی جہانگیر ترین کو بھی اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے،سعید اکبر نوانی نے بھکر کے دو حلقوں این اے91 اور پی پی91 سے کاغذات جمع کروا رکھے ہیں،ذرائع کے مطابق سعید اکبر نوانی جہانگیر ترین کے قریبی ساتھی بھی ہیں،سعید اکبر نوانی استحکام پارٹی کی سینٹرل ایگزیگٹو کمیٹی کے رکن بھی ہیں

    دوسری جانب مرکزی رہنما استحکام پاکستان پارٹی محمد شعیب صدیقی کی لاہور ڈویژن آفس میں عوامی نمائندوں سے ملاقاتیں ہوئیں،ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی آئی پی پی شعیب صدیقی کی جنرل سیکرٹری مینارٹی ونگ شہباز مغل سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں حلقہ 149 سے عوامی نمائندے ڈاکٹر خالد محمود و دیگر بھی موجود تھے،ملاقات میں حلقہ کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،مرکزی رہنما آئی پی پی نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا،اقلیتی آبادیوں کے لئے تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی،تمام اقلیتی ووٹرز نے عبد العلیم خان کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا،

  • انتخابی حلقوں میں سروے پر پابندی،الیکشن کمیشن کا وکیل طلب

    انتخابی حلقوں میں سروے پر پابندی،الیکشن کمیشن کا وکیل طلب

    لاہور ہائیکورٹ، میڈیا پر انتخابی حلقوں میں سروے اور پروگرامز پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو فوری طلب کر لیا،جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ بادی النظر میں الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن صرف الیکشن ڈے کیلئے ہے، ایسی پابندی لگانے کی وجہ سمجھ نہیں آتی، پوری دنیا میں الیکشن کے دوران حلقوں کے مسائل پر بات ہوتی ہے، سروے ہوتے ہیں،جسٹس علی باقر نجفی نے منیر باجوہ کی مفاد عامہ کی درخواست پر سماعت کی ،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں ٹی وی چینلز پر الیکشن سروے پر پابندی کا اقدام چیلنچ کردیا گیا تھا،صحافی منیر احمد نے ایڈوکیٹ میاں داود کی وساطت سے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، دائر درخواست میں پیمرا، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے خلاف قانون الیکٹرانک،پرنٹ، ڈیجٹل میڈیا پر پابندی لگائی ہے، الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کی کلاز 12 آئین پاکستان کے متصادم ہے، الیکشن کمشن نے آئین کے آرٹیکل 4 ،19 اور 19 اے کیخلاف ورزی ہے،الیکشن کمیشن کا اقدام بنیادی انسانی حقوق اور معلومات تک رسائی کے اقدام کیخلاف ہے،عدالت الیکشن کمیشن کیجانب سے لگائی گئی پابندی کا اقدام کالعدم قرار دے،

    واضح رہے کہ انتخابات سے متعلق سروے کرنے پر ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی کا حکم، الیکشن کمیشن نے پیمرا کو ہدایت دے دی،الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پیمرا کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے میڈیا کے خلاف ایکشن لیا جائے,بعض چینلز پول سروے نشر کر رہے ہیں، ضابطہ اخلاق کے مطابق اسکی ممانعت ہے ، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو پولنگ اسٹیشن اور حلقوں سے سروے اور پول کرانے سے روکا گیا ہے ،یہ سرگرمیاں ووٹر پر اثر انداز ہوتی ہیں اور الیکشن عمل میں خلل ڈالتی ہیں، پیمرا ایسے چینلز کے خلاف فوری ایکشن لے کر رپورٹ جمع کرائے

     پیمرا نے عمران خان کی کوریج پر پابندی لگا دی 

    اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

  • لیگی رہنما پی پی میں شامل

    لیگی رہنما پی پی میں شامل

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی-

    باغی ٹی وی: سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد سرگودھا سے تعلق رکھنے والے (ن) لیگ کے رہنمامہر محمد یار خان لک نے پی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی،بلاول ہاؤس میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے پی پی 76 سرگودھا کے یار محمد لک نے ملاقات کی اور مسلم لیگ (ن )چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا،یار محمد لک کی پی پی پی میں شمولیت کے موقع پر پیپلزپارٹی کے ڈویژنل صدر تسنیم احمد قریشی، محسن ملہی، رانا قمر اقبال اور شیخ عمران افضل بھی موجود تھے۔

    پیپلزپارٹی نے الیکشن 2024 کیلئے اپنا ابتدائی شیڈول جاری کردیا

    ایک دہائی سے کسی بھی بھارتی وزیراعظم کی پریس کانفرنس نا کرنے کا انکشاف

    امریکہ کی 9 ریاستوں میں بم کی اطلاعات، سرکاری عمارتوں کو خالی کروا لیا گیا

  • آئندہ ہفتے بارش کی پیشگوئی

    آئندہ ہفتے بارش کی پیشگوئی

    لاہور: محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے بارشوں کی پیشگوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر میدانی علاقوں میں آئندہ ہفتے منگل کے روز سے ہلکی بارش کا امکان ہے جس سے سموگ کی شدت میں واضح کمی کا امکان ہے تاہم سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ رواں ہفتے اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دُھند کی لپیٹ میں رہیں گے-

    جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا اسلام آباد سمیت پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخواکے میدانی علاقوں میں شدید دُھند اور سموگ چھائے رہی، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

    ڈالرمزید سستا،سونے کی قیمت میں بھی معمولی کمی

    ملک میں سب سے زیادہ ایک ہزار روپے کے جعلی نوٹ سرکولیشن میں ہیں، اسٹیٹ …

    ایک دہائی سے کسی بھی بھارتی وزیراعظم کی پریس کانفرنس نا کرنے کا انکشاف

  • ن لیگ کے لاہور کی 12 نشستوں پر امیدواروں کے نام فائنل،سردار ایاز صادق شامل نہیں

    ن لیگ کے لاہور کی 12 نشستوں پر امیدواروں کے نام فائنل،سردار ایاز صادق شامل نہیں

    لاہور: مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے لاہور کی 12 نشستوں پر امیدواروں کے نام فائنل کرلیے ہیں، جس میں سابق سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا نام شامل نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی: ن لیگ نے صوبائی دارالحکومت لاہور سے قومی اسمبلی کی 14 میں سے 12 نشستوں پر امیدواروں کے ناموں کو شارٹ لسٹ کر لیا تاہم لاہور کے بڑے بڑے نام ن لیگی ٹکٹ سے محروم رہ گئے ہیں ن لیگ کے ٹکٹ سے محروم رہنے والوں میں سردار ایاز صادق، رانا مبشر ، سردار نصیر بھٹہ، سابق ایم این اے وحید عالم، رانا مشہود اور میاں مرغوب احمد شامل ہیں جبکہ سردار ایاز صادق کو ضمنی انتخابات میں میدان میں اتارا جائے گا جبکہ انہیں سینیٹ کا ٹکٹ بھی دیئے جانے کا امکان ہے۔

    ملک میں سب سے زیادہ ایک ہزار روپے کے جعلی نوٹ سرکولیشن میں ہیں، اسٹیٹ …

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے117 میں بھی استحکام پارٹی کے ساتھ ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے آئی پی پی کے صدر علیم خان اور ن لیگ ملک ریاض میں سے کسی ایک امیدوار کا فیصلہ نہیں ہوسکا، تاہم آئی پی پی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہونے کی صورت میں مسلم لیگ ن کے اپنے امیدوار انتخابی دنگل لڑیں گے۔

    ایک دہائی سے کسی بھی بھارتی وزیراعظم کی پریس کانفرنس نا کرنے کا انکشاف

  • پیپلزپارٹی نے الیکشن 2024 کیلئے اپنا ابتدائی شیڈول جاری کردیا

    پیپلزپارٹی نے الیکشن 2024 کیلئے اپنا ابتدائی شیڈول جاری کردیا

    لاہور: پیپلزپارٹی نے الیکشن 2024 کے لئے اپنا ابتدائی شیڈول جاری کردیا-

    باغی ٹی وی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں 30 سے زائد جلسے کریں گے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 10 جنوری کو صوابی اور 11 جنوری کو تاندلیاں والا فیصل آباد میں جلسہ کریں گے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 12 جنوری کو لیہ، 13 جنوری کو بہاول پور اور 14 جنوری کو نصیرآباد بلوچستان میں جلسہ کریں گے-

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 14 جنوری کی شام خیرپور میں جلسہ کریں گے جبکہ 15 جنوری کو لاڑکانہ میں انتخابی مہم کے لئے جائیں گے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 16 جنوری کو قمبر شہداد کوٹ جبکہ 17 جنوری کی صبح بدین اور شام میں سانگھڑ میں جلسہ کریں گےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری 18 جنوری کی صبح نوشہرو فیروز جبکہ شام میں میہڑ، دادو میں جلسہ کریں گے-

    دل کی تکلیف پر لندن بھاگنے والوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا،بلاول بھٹو

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 19 جنوری کو رحیم یار خان اور 20 جنوری کو کوٹ ادو میں جلسہ کریں گے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا 21 جنوری کو لاہور میں جلسہ ہوگا چنیوٹ میں 23 جنوری اور سرگودھا میں 24 جنوری کو جلسہ ہوگا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 25 جنوری کو لالہ موسی، 26 جنوری کو ملتان اور 27 جنوری کو پشاور میں جلسہ کریں گے-

    ہمارے پاس آئینی نسخہ تیار ہے جس میں تمام مسائل کا حل ہے،ایم کیو ایم

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 28 جنوری کو راولپنڈی، 29 جنوری کو ضلع کرم اور 30 جنوری کو ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسہ کریں گے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 31 جنوری کو مالاکنڈ اور یکم فروری کو خضدار میں جلسہ کریں گے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دو فروری کو دن میں کندھ کوٹ ایٹ کشمور اور شکار پور میں جلسے کریں گے جبکہ شام میں جیکب آباد میں جلسہ ہوگاچیئرمین بلاول بھٹو زرداری تین فروری کو میرپور خاص، چار فروری کو حیدرآباد اور اور پانچ فروری کو کراچی میں جلسہ کریں گے، بلاول بھٹو زرداری چھ فروری کو لاڑکانہ جائیں گے جہاں وہ جلسے سے خطاب کریں گے-

    بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ