Baaghi TV

Category: لاہور

  • کراچی کو امن ہم نے دیا ووٹ کسی اور کو پڑ گیا،نواز شریف

    کراچی کو امن ہم نے دیا ووٹ کسی اور کو پڑ گیا،نواز شریف

    قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوچا بھی نہ تھا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر فارغ کردیا جائے گا۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ 1999 میں صبح وزیراعظم تھا اور رات کو ہائی جیکر بن گیا، 2017 میں بھی بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کی وجہ سے مجھے فارغ کردیا گیا،ایک لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ نہ لینے پر فارغ کردیا گیا، 2017 میں پٹرول سستا تھا، روپیہ بھی مضبوط تھا، 2017 میں ملک میں سی پیک آرہا تھا، دفاع بھی مضبوط تھا، دنیا کہہ رہی تھی پاکستان چند برسوں بعد جی 20 میں آجائے گا،2017 میں آٹا، چینی، دالیں اور گوشت مہنگا نہیں تھا، ملک ترقی میں آگے دوڑ رہا تھا، خطے کے دیگر ممالک ہم سے پیچھے تھے،ہر سال کروڑوں لوگ غربت کی لکیر سے باہر نکل رہے تھے،آج ملک میں سب کچھ ریورس ہوگیا ہے، وہ مومینٹم چلتا رہتا تو آج پاکستان بہت آگے ہوتا، سلیکٹڈ بندے کو لانے کیلئے وزیراعظم کو فارغ کر دیا گیا،ہم وہ کام کرسکتے ہیں جو عام قومیں نہیں کرسکتیں، ہمارا شمار پہلے 10 آبادی والے ممالک میں ہوتا ہے، ہمارے پاس مین پاور ہے، پاکستان 25 کروڑ آبادی والا ملک ہے، یہ کوئی معمولی بات نہیں،

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا، پشاور سے سکھر تک ہم نے موٹرویز بنائیں، غیر ملکی قرضے واپس کردیے تھے، ہم نے ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا، ڈیمز بنائے، لواری ٹنل ہم نے بنایا ووٹ کسی اور کو پڑ گیا،کراچی میں ترقیاتی کام کیوں نہیں ہوئے ؟ کراچی کو امن ہم نے دیا ووٹ کسی اور کو پڑ گیا، کام ہم کریں ووٹ کسی اور کو پڑ جائے، کراچی اور چترال والے سوچیں ایسا کیوں کہ ووٹ کسی اور کو دیا؟ نا انصافیاں ہوتی ہیں ہم خاموشی کے ساتھ برداشت کرجاتے ہیں،ہمیں نظر کھا گئی، شاید ہم اپنے ساتھ اتنے مخلص نہیں جتنا ہونا چاہیے تھا، 2018 میں آرٹی ایس بٹھا کر جو حکومت دلائی گئی وہ ایک موٹروے بھی نہیں لاسکی، ہماری حکومت نہ توڑی جاتی تو سکھر سے حیدر آباد موٹروے تیار ہوچکی ہوتی،

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا بارھواں اجلاس ہوا، نواز شریف اور پارٹی صدر محمد شہباز شریف نے اجلاس کی صدارت کی،پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف ارگنائزر مریم نواز شریف، الیکشن سیل کے سربراہ اسحاق ڈار، سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور پارٹی کے پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ بھی اجلاس میں شریک تھے،بورڈ اجلاس میں پارٹی کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے علاوہ ڈویژنل کوآرڈینیٹرز بھی شریک ہیں ،مسلم لیگ (ن) کا پارلیمانی بورڈ آج صوبہ سندھ اور کراچی سے موزوں امیدواروں کا انتخاب کر رہا ہے ،صوبہ سندھ اور کراچی سے 135 سے زائد درخواستوں پر آج غور ہو گا ،پارلیمانی بورڈ 2 دسمبر سے اب تک سرگودھا ڈویژن، ڈسٹرکٹ راولپنڈی، ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن، صوبہ بلوچستان، ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، خانیوال، وہاڑی، لودھراں، ملتان، گوجرانولہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور بہاولپور سے پارٹی امیدواروں کے ناموں پر غور کرچکا ہے

    آئے روز وزیراعظم کو اتار دیا جائےتو پھر ملک کیسے چلے گا ،نواز شریف

    قصے،کہانیاں سن رہے ہیں،یہ کردار تھا ان لوگوں کا،نواز شریف کا عمران خان پر طنز

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

    پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

    نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

  • جب بغاوت ناکام ہو جائے تو لیول پلئنگ فیلڈ کا مطالبہ کیا جاتا ہے،جاوید لطیف

    جب بغاوت ناکام ہو جائے تو لیول پلئنگ فیلڈ کا مطالبہ کیا جاتا ہے،جاوید لطیف

    سابق وفاقی وزیر، ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ آج کل لیول پلئنگ فیلڈ کی بہت بات ہو رہی،جب کوئی بغاوت کرے اور حملہ آور ہو جائے تو اس کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ جب بغاوت ناکام ہو جائے تو لیول پلئنگ فیلڈ کا مطالبہ کیا جاتا ہے، یہ سلسلہ ظہیر الاسلام سے شروع ہوا اور چلتے چلتے فیض عام ہوا،پھر فیض اور جنرل باجوہ نے منصوبہ بندی کی وہ ثاقب نثار تک گئی، 16 ماہ کی حکومت کا بڑا ذکر کیا جاتا ہے کہ ریلیف نا ملا، 16 ماہ کی قومی حکومت ناکام ہوئی اور 2017 کا پاکستان نا بنا سکی، اگر وہ پلان کامیاب ہو جاتا تو اس کا سب پاکستان عوام نے بھگتنا تھا، آج بغاوت کرنے والے کھلے عام پھر رہے ہیں، جو پکڑا ہوا ہے وہ جیل کے اندر ایسے زندگی گزار رہا جیسے کلبھوشن ہو، آپ سرحد پار سے آکر یہی کام کریں تو دہشتگرد اگر ملک کے اندر سے کریں تو سیاسی معاملہ, یہ نہیں ہو سکتا، سب جماعتیں نواز شریف کی قیادت میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں، سب علاقائی جماعتیں نواز شریف کا ماضی جانتے ہیں،آج بھی جنرل فیض اور باقی لوگ سمجھتے ہیں کہ فیض آباد دھرنا سنا جا سکتا ہے،ہم انتقام پر یقین نہیں رکھتے لیکن پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کو کٹہرے میں لانا چاہیے،

    آئے روز وزیراعظم کو اتار دیا جائےتو پھر ملک کیسے چلے گا ،نواز شریف

    قصے،کہانیاں سن رہے ہیں،یہ کردار تھا ان لوگوں کا،نواز شریف کا عمران خان پر طنز

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

    پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

    نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

  • توہین الیکشن کمیشن کیس،جیل ٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد

    توہین الیکشن کمیشن کیس،جیل ٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد

    لاہور ہائیکورٹ: بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے اڈیالہ جیل میں ٹرائل کرنے کے اقدام کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    عمران خان کو توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف فوری ریلیف نہ مل سکا،لاہور ہائیکورٹ نے فوری جیل ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کردی اور الیکشن کمیشن کو نوٹس کر کے کاروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی،
    عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ،الیکشن کمیشن کے وکیل نے ہوم ڈیپارٹمنٹ کے جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن سے متعلق فل بینچ کو آگاہ کردیا ، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن ہوم ڈیپارٹمنٹ نے 8 دسمبر کو جاری کیا ،عدالت نے کہا کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہے اس عدالت کا دائرہ اختیار اسلام آباد اور راولپنڈی کا ہے،وکیل عمران خان نے کہا کہ درخواست گزار جب لاہور میں تھا اس وقت نوٹسز زمان پارک میں وصول کروائے گئے، کل فرد جرم عائد ہونا ہے حکم امتناعی جاری کیا جائے،عدالت نے کہا کہ درخواست میں جو گروانڈز تھی وہ نوٹیفکیشن کی حد تک تھی ،آپ دوبارہ ترمیمی درخواست دائر کریں

    قبل ازیں فل بنچ نے بانی چیئرمیں پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت تھوڑی دیر تک ملتوی کر دی،عدالت نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ وہ اڈیالہ جیل کے ٹرائل کے نوٹیفکیشن کی بابت آگاہ کریں ، جسٹس عالیہ نیلم نےکہا کہ آپ عمران خان کی درخواست چیف جسٹس کے علم میں لاتے، چیف جسٹس ہمارے دائرہ اختیار کا تعین کرتے ۔پھر درخواست ہمارے پاس سماعت کے لیے آتی تو بہتر ہوتی ۔

    عمران خان کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اختیار نہیں کہ وہ جیل ٹرائل کرے ،جسٹس اسجد جاوید گورال نے کہا کہ ابھی اڈیالہ جیل کے ٹرائل کا نوٹیفیکیشن نہیں ہوا، مناسب ہے نوٹیفکیشن ہونے کے بعد چیلنج کرتے، جسٹس شہرام نے کہا کہ نوٹیفکیشن کے بغیر جیل ٹرائل نہیں ہو سکتا، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پھر آپ جیل ٹرائل روک دی

    تین رکنی فل بینچ نے فواد چوہدری کی درخواست چیف جسٹس کو بھجوا دی،عدالت نے نوٹ میں کہا کہ معاملہ پنڈی بنچ ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے ۔مناسب ہے درخواست کو پنڈی بنچ لگا دیا جائے، جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ آپکا دائرہ اختیار اسلام آباد کا ہے ،آپ اسلام آباد ہائی کورٹ، یا پنڈی ہائیکورٹ چلے جائیں، وکیل فواد چودھری نے کہا کہ مناسب ہے آپ میری درخواست کو پنڈی بنچ ٹرانسفر کر دیں ، جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ آپکے کچھ دستاویزات مصدقہ نہیں ہیں، پہلے مصدقہ دستاویزات لے کریں آئیں پھر سنیں گے ،وکلا درخواست گزار نے کہا کہ عدالت جیل ٹرائل کا آرڈر کالعدم قرار دے ،جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں فل بنچ نے بانی چیئرمیں پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی،بنچ کے اراکین میں جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس اسجد جاوید گورال شامل ہیں ،درخواست میں وفاقی حکومت الیکشن کمیشن ۔سیکرٹری الیکشن کمیشن اور ڈی جی لا کو فریق بنایا گیا ہے

    درخواست گزار کی طرف سے اشتیاق احمد خاں اور سمیر کھوسہ ایڈووکیٹس پیش ہوئے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بانی چیئرمین سابق وزیر اعظم اور ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں ۔الیکشن کمیشن انتظامی ادارہ ہے ،الیکشن کمیشن جوڈیشل اختیارات استعمال نہیں کر سکتا۔الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں سیاسی بنیادوں پر نااہل کر دیا، اب پارٹی صدارت سے ہٹانے کا شوکاز دے دیا، الیکشن کمیشن نے شوکاز کی کارروائی جیل میں کرنے کے لیے وزرات داخلہ کو لکھ دیا ،ایسا کیا جانا بدنیتی پر مبنی اور غیر قانونی ہے ،عدالت اسکا جیل ٹرائل کرنے کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد معطل کرے۔عدت الیکشن کمیشن کو دائرہ اختیار میں رہ کر شوکاز نوٹس پر سماعت کا حکم دے،

    پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن،یہ دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے،مریم اورنگزیب

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    بشریٰ بی بی کی سڑک پر دوڑیں، مکافات عمل،نواز شریف کی نئی ضد، الیکشن ہونگے؟

    جعلی رسیدیں، ضمانت کیس، بشریٰ بی بی آج عدالت پیش نہ ہوئیں

    عمران خان، بشریٰ بی بی نے جان بوجھ کر غیر شرعی نکاح پڑھوایا،مفتی سعید کا بیان قلمبند

  • ایم ڈی کیٹ کی حتمی  میرٹ لسٹ  کے خلاف درخواست پر جواب طلب

    ایم ڈی کیٹ کی حتمی میرٹ لسٹ کے خلاف درخواست پر جواب طلب

    لاہور ہائیکورٹ: ایم ڈی کیٹ کی حتمی میرٹ لسٹ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سمیت دیگر سے جواب طلب کرلیا ،جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی،درخواست مدثر علی ہاشمی نے وکیل میاں سہیل شعیبب ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی،درخواست میں یو ایچ ایس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ میرٹ لسٹ میں 2021 کے سٹوڈنٹس کو رولز کے برعکس نمبر دیے گئے،اس اقدام سے 2022 اور 2023 کے سٹوڈنٹس متاثر ہوئے ہیں درخواست میں ایم ڈی کیٹ کی حتمی میرٹ لسٹ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے

  • جے یو آئی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے 3 سیاسی جماعتوں  کا رابطہ

    جے یو آئی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے 3 سیاسی جماعتوں کا رابطہ

    لاہور: جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی) کے رہنما راشد محمود سومرو نے پارٹی ہدایت پر لاڑکانہ سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے راشد محمود سومرو کا کہنا تھاکہ پارٹی نے کہا ہے بلاول بھٹو زرداری کے خلاف لاڑکانہ سے میں الیکشن لڑو ں تاثردیا گیا ہے سندھ میں ون مین شو ہے کوئی دوسری جماعت کامیاب نہیں ہوسکتی،دھاندلی کے خلاف ایسی تحریک چلائیں گے جو حکومت کو ہلا دے گی، جے یو آئی روز اول سے سندھ میں عوام کی بھلائی کے کام انجام دیتی رہی ہے۔

    دوسری جانب ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ڈی آئی خان کے عوام کی خواہش ہے مولانا فضل الرحمان کو دوسری بار بھی شکست دوں، مولانا فضل الرحمان این اے 44 سے انتخاب لڑے تو انہیں دوسری بار شکست دوں گا، مولانا فضل الرحمان شکست سے بچنے کے لئے انتخابات سے بھاگ رہے تھے،مولانا فضل الرحمان نے معیشت، سردی اور امن و امان کے بہانے بنائے تھے۔

    مسلم لیگ ق کی کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی ،چوہدری سالک

    بعد ازاں فیصل کریم کنڈی کے مولانا فضل الرحمان کو الیکشن ہرانے کے بیان پر جے یوآئی نے ردعمل دیا،ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا کہ جمہوریت کو بہترین انتقام قرار دینے والے اب بیساکھیوں کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں،ایک صوبہ سنبھالا نہیں جا رہا ،ملک سنبھالنے کے خواب دیکھ رہے ہیں،پی پی نہ تین میں ہے نہ تیرہ میں ، سندھ میں دی جانے والی ڈوز کا اثر کے پی میں ظاہر ہورہا ہے ،انتخابات جیسے جیسے قریب آئیں گے ،پی پی کی تکلیف دیکھنے لائق ہوگی ، زرداری اینڈ کمپنی نے پندرہ سال سندھ کو لوٹا ،پی پی ،پی ٹی آئی کی بی ٹیم بن گئی ہے ۔

    پاکستان میں ایکس سمیت دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹ ڈاؤن، صارفین پریشان

    واضح رہے کہ رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں بھی لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 200 سے بلاول بھٹو زرداری رکن منتخب ہوئے تھے اور انہوں نے راشد محمود سومرو کو شکست دی تھی۔ راشد محمود سومرو 50 ہزار ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے تھے۔

    ادھر جے یو آئی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے 3 سیاسی جماعتوں نے رابطہ کیا ہے، صوبائی ترجمان جے یو آئی عبدالجلیل جان کے مطابق سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر عوامی نیشنل، قومی وطن پارٹی اور پیپلزپارٹی نے رابطہ کیا ہے تینوں جماعتوں کے ساتھ کل علیحدہ علیحدہ مذاکرات ہوں گے ، جے یو آئی مذاکراتی کمیٹی کے مسلم لیگ ن سے مذاکرات کے 2 دور ہوچکے ہیں،تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے لیے دروازے کھلے ہیں۔

    اسرائیلی حملوں کی مکمل بندش تک مزید یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا جائے گا،حماس

  • ن لیگ کا   آئندہ انتخابات کے لیے 9 نکاتی  ایجنڈا   تیار

    ن لیگ کا آئندہ انتخابات کے لیے 9 نکاتی ایجنڈا تیار

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن نے آئندہ عام انتخابات کے لیے 9 نکاتی ایجنڈا تیار کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کی تیاریاں جاری ہیں، مسلم لیگ ن آئندہ عام انتخابات کے لیے 9 نکاتی ایجنڈے پر انتخابی مہم چلائے گی، سرکاری اور انتظامی امور کے اخراجات میں کمی کی جائے گی، آمدنی اور محصولات میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ ٹیکس کے نظام میں اصلاحات بھی ایجنڈے میں شامل ہیں، برآمدات میں اضافے کے لیے فوری اور ہنگامی اقدامات کیے جائیں گے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ، توانائی، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی بھی ن لیگ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

    دوسری جانب صدر ن لیگ شہباز شریف سے پارٹی رہنماؤں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں،سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال، میاں ثاقب خورشید، جاوید علی شاہ، عائشہ ارشد لودھی ،نوید اسلم لودھی ، شیخ فیاض، عابد رضا کوٹلہ سید مبین، قطب کوریجہ، مخدوم مبین، چوہدری محمود عالم، چوہدری ارشد اور منور کھیتران نے پارٹی صدر سے ملاقات کی۔

    اسرائیلی حملوں کی مکمل بندش تک مزید یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا جائے گا،حماس

    اس موقع پر سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور سابق وزیر ملک محمد احمد خان بھی موجود تھے، ملاقات میں پارٹی امور اور عام انتخابات کے حوالے سے گفتگو ہوئی، رہنماؤں نے سیاسی انتقام پر مبنی مقدمات سے قائد نواز شریف کی بریت پر پارٹی صدر کو مبارک دی۔

    شہباز شریف نے نیک تمناؤں کے اظہار پر رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کی سزاؤں سے بریت دلائیں گے، نواز شریف کو سزائیں سنا کر قوم اور ملک کو سزا دی گئی مقدمات ہی نہیں، مقدمات بنانے والے بھی جھوٹے نکلے، قوم کی ترقی پر پوری توجہ اور صلاحیتیں مرکوز کریں گے، 16 ماہ کے دوران ریاست کے مفادات میں کئے گئے ہمارے مشکل مگر درست فیصلوں کے نتیجے میں معیشت بہتر ہو رہی ہے انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ 8 فروری کے عام انتخابات کی بھرپور تیاریاں کریں، ملاقات میں رہنماؤں نے اپنے اپنے علاقوں میں انتخابی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا۔

    اسلام آباد:ڈاکوؤں نے پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو بیٹے سمیت گولیاں مار کر شہید کر …

  • پاکستان میں ایکس سمیت دیگر سوشل میڈیا  ویب سائٹ ڈاؤن، صارفین پریشان

    پاکستان میں ایکس سمیت دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹ ڈاؤن، صارفین پریشان

    لاہور: پاکستان میں سوشل میڈیا نیٹ ورک ڈاؤن ہونے سے صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے۔

    باغی ٹی وی: پاکستان میں اتوار کی شام بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ایکس ، فیس بک اور یوٹیوب کے نیٹ ورک متاثر ہونے کی شکایت موصول ہوئیں، جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست ہونے کی وجہ سے ڈاؤن لوڈنگ اور اپ لوڈنگ میں پریشانی کا سامنا ہےعوام اور دیگر کاروباری اداروں کو اپنے روزمرہ معاملات نمٹانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے سروس کیوں ڈاؤن ہوئی تاحال اس کی وجہ سامنے نہیں آسکی دوسری جانب انٹرنیٹ کے تعطل کے بارے میں حکومت نے کوئی بیان نہیں دیا ہے-

  • پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں بیڈ شیٹس کا نیا نظام نافذ کرنے کا فیصلہ

    پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں بیڈ شیٹس کا نیا نظام نافذ کرنے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب حکومت نے یکم جنوری سے پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں بیڈ شیٹس کا نیا نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی :نگران وزیر پرائمری ہیلتھ پنجاب کے مطابق پنجاب کے ڈی ایچ کیو اسپتالوں میں یکم جنوری سے 3 رنگوں کی بیڈ شیٹس استعمال کی جائیں گی، ہر دن مختلف رنگ کی بیڈ شیٹ بچھائی جائے گی، تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتالوں میں تھری کلر بیڈ شیٹس کا نظام 15 جنوری سے شروع ہوگاپ

    نگران وزیر پرائمری ہیلتھ پنجاب جمال ناصر کے مطابق ایمرجنسی وارڈز کے لیے ڈسپوزیبل بیڈ شیٹس استعمال کی جائیں گی، سرکاری اسپتالوں میں بیڈ شیٹس روزانہ تبدیل کی جائیں گی، تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتالوں میں ایکسرے رومز اور لیبارٹری رات کو بھی آپریشنل رہیں گی. انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری اسپتالوں کی ری ویمپنگ ایک ماہ میں مکمل کرلی جائے،تمام ایم ایس روزانہ ایک سے زیادہ مرتبہ اسپتال کا راؤنڈ کریں-

    نگران وزرا کو ہٹانے کی درخواست الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر

    شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کویت کے نئے امیر مقرر

    ڈیرہ غازیخان:تھانہ کالا پولیس نے موٹرسائیکل چور گرفتار کرلیا

  • وہاج علی ایشیا کی 10 مقبول ترین شوبز شخصیات میں شامل

    وہاج علی ایشیا کی 10 مقبول ترین شوبز شخصیات میں شامل

    لاہور:معروف اداکار وہاج علی ایشیا کی 10 مقبول ترین شوبز شخصیات میں شامل ہوگئے۔

    باغی ٹی وی:برطانوی اخبار ’ایسٹرن آئی‘نے 2023کی’ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز‘ کی فہرست جاری کردی، یہ فہرست ہر سال کے آخر میں شائع جاری ہوتی ہے، فہرست میں ان لوگوں کو شامل کیا جاتا ہے جنہوں نے فلم، ٹیلی ویژن، موسیقی، ادب اور دیگر مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے،فہرست میں وہاج علی کے علاوہ دیگر پاکستانی فنکار بھی شامل ہیں جبکہ ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز کی فہرست میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان پہلے نمبر پر موجود ہیں،وہاج علی فہرست میں نویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

    ٹاپ گلوبل ایشین سلیبریٹی 2023 کی فہرست کو مرتب کرنے والے برطانوی اخبار ایسٹرن آئی انٹرٹینمنٹ کے ایڈیٹر اسجد نذیر نے وہاج علی کے سُپر ہٹ ڈراما سیریل "تیرے بن” میں ان کی شاندار پرفارمنس کی تعریف کی-

    گلوبل ایشین سلیبریٹی 2023 کی فہرست میں شامل ہونے پر وہاج علی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں پہچان بنانا اچھا لگتا ہے لیکن ہر بار میری توجہ اپنی بہترین کارکردگی دکھانے پر مرکوز ہوتی ہے، میں اپنے مداحوں کی محبت کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا، میں مزید محنت اور بہترین کام کرتا رہوں گا۔

    واضح رہے کہ پاکستانی اداکار وہاج علی نے ڈرامہ انڈسٹری سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ہے، وہاج کے مقبول ڈراموں میں ‘تیرے بن’، ‘عہد وفا’، ‘فتور’ سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

  • بہاولپور ڈویژن سے  ن لیگ کے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویو  مکمل

    بہاولپور ڈویژن سے ن لیگ کے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویو مکمل

    لاہور: مسلم لیگ (ن) کا 11 واں پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں بہاولپور ڈویژن سے قومی و صوبائی اسمبلی کے لئے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویو کئے گئے۔

    باغی ٹی وی: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف کی صدارت میں پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہونے والے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کی ،اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف، نائب صدر اور سابق وزیر اعلی حمزہ شہباز، الیکشن سیل کے سربراہ اسحاق ڈار، سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور پارٹی کے پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ ،بورڈ اجلاس میں پارٹی کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے علاوہ ڈویژنل کوآرڈینیٹرز بھی شریک ہوئے۔

    اجلاس میں بہاولپور ڈویژن کے 3 اضلاع بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان کے امیدواروں کے انٹرویوز کیے گئے، اجلاس میں بہاولپور میں مسلم لیگ (ق) کے ساتھ ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت لیگی و اتحادی امیدواروں کے ناموں پر بھی غور کیا گیا۔

    واضح رہے کہ پارلیمانی بورڈ 2 دسمبر سے اب تک سرگودھا ڈویژن، ڈسٹرکٹ راولپنڈی، ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن، صوبہ بلوچستان، ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، خانیوال، وہاڑی، لودھراں، ملتان، گوجرانولہ، گجرات، سیالکوٹ اور نارووال سے پارٹی امیدواروں کے ناموں پر غور کرچکا ہے-