Baaghi TV

Category: لاہور

  • پنجاب حکومت کی جانب سے الیکٹرک رکشے متعارف

    پنجاب حکومت کی جانب سے الیکٹرک رکشے متعارف

    لاہور : لاہور میں پنجاب حکومت کی جانب سے الیکٹرک رکشے متعارف کرائے گئے ہیں ،یہ الیکٹرک رکشے سنگل چارج پر 150 کلومیٹر تک سفر کر سکتے ہیں جس سے ایندھن کے اخراجات بچانے میں مدد ملے گی۔

    باغی ٹی وی : صوبے میں فضائی آلودگی کی روک تھام کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے الیکٹرک رکشے متعارف کرائے گئے ہیں، سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب احمد جاوید قاضی کی سربراہی میں ایک اجلاس میں الیکٹرک رکشے کو متعارف کرایا گیا، الیکٹرک رکشے کو محکمہ ٹرانسپورٹ اور ایک مقامی نجی کمپنی کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے اس موقع پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے ماہرین کے ساتھ الیکٹرک رکشہ چلانے کا تجربہ بھی کیا –

    انہوں نے کہا کہ الیکٹرک رکشوں سے فضائی اور آواز کی آلودگی کی شرح میں نمایاں کمی آئے گی،یہ الیکٹرک رکشے سنگل چارج پر 150 کلومیٹر تک سفر کر سکتے ہیں جس سے ایندھن کے اخراجات بچانے میں مدد ملے گی۔

    لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

    واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے میں چنگ چی رکشہ بند کروانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے، چنگ چی رکشے محکمہ ٹرانسپورٹ سے منظور کروانے کیلئے 1 ماہ کی مہلت دی گئی ہے، چنگ چی رکشہ بنانے والی کمپنیوں کو بھی رجسٹریشن یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، ایک ماہ بعد غیر منظور شدہ اور رجسٹر نہ ہونے والے رکشوں کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گاعلاوہ ازیں پنجاب حکومت نے طالب علموں کو الیکٹرک بائیکس دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، نئی سکیم کے تحت یونیورسٹیز اور کالجز کے طلبہ کو قرعہ اندازی کے ذریعے رعایتی قیمت پر الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی، بینک آف پنجاب صوبائی حکومت کو مالی معاونت فراہم کرے گا۔

    اسرائیل کی جارحیت جاری، شمالی غزہ کے تمام اسپتال غیر فعال ہو گئے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے طلبہ کو بجلی پر چلنے والی بائیکس دینے کا اعلان کرنے کے بعد اس سکیم کا ایک فارمولہ تیار کیا گیا ہے، جس کے تحت پہلے مرحلے میں صرف یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طالب علموں کے لیے یہ سکیم متعارف کروائی جائے گی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ کی زیر صدارت 11 رکنی سب کمیٹی اس پر کام کررہی ہے، آئندہ ماہ سکیم منظور ہونے کا امکان ہے۔

    آج رواں سال کی سب طویل رات ہو گی

  • مسلم لیگ ن، پی پی پی اور پی ٹی آئی نے مل کر ریلوے کو تباہ کیا،سراج الحق

    مسلم لیگ ن، پی پی پی اور پی ٹی آئی نے مل کر ریلوے کو تباہ کیا،سراج الحق

    لاہور میں مزدور کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت کوئی ادارہ ایسا نہیں ہے جو مزدور کے بارے میں کچھ سوچ رہا ہو، ہماری اسمبلیوں اور سینیٹ میں صرف جاگیردار بیٹھا ہے، یہاں جو نظام ہے اس میں ہر حکومت میں ایک جیسے لوگ ہی نظر آتے ہیں۔پاکستان کا مزدور لاوارث نہیں ہے، ہماری پوری ٹیم آپ کے ساتھ ہے، مزدور پاکستان کی جان اور عزت ہے مگر ریاست اور پاکستان کا نظام ایسا ہے کہ مزدور سے کام تو لیا جاتا ہے لیکن ان کے گھر والوں کا خیال نہیں رکھا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اگر آج ڈھائی کروڑ بچہ تعلیم سے دور ہے اور سات کروڑ سے زائد نوجوان روزگار سے محروم ہے تو اس کی وجہ مسلم لیگ ن، پی پی پی اور پی ٹی آئی ہیں، ریلوے کی ناکامی کی وجہ اس کا مزدور نہیں بلکہ اس کی کرپٹ مینجمنٹ ہے، اگر وزیر خزانہ کی تنخواہ میں تاخیر ہوتی ہے تو یہ مزدور بھی انتظار کر لیں گے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ریلوے میں مزدوروں کی بہت ساری آسامیاں خالی ہیں، جو مزدور مر چکے ہیں ان کے بچوں کو ملازمت ملنی چاہئے، لیکن یہ لوگ وہ آسامیاں ختم کر دیتے ہیں، مسلم لیگ ن، پی پی پی اور پی ٹی آئی نے مل کر ریلوے کو تباہ کیا، جب تک یہ لوگ بیٹھے ہیں مزدور ترقی نہیں کرے گا، صرف سرمایہ کار اور جاگیردار ہی ترقی کرے گا۔سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت مزدوروں کا خیال نہیں رکھتی، جن لوگوں کو آپ اپنی بات سنانا چاہتے ہیں وہ اندھے اور بہرے ہیں، آپ لوگ باہر ہیں اندر کوئی اور فیصلے کر رہا ہے، پاکستان میں کچھ گھرانے ملک کے تمام وسائل کو کنٹرول کر رہے ہیں، جماعت اسلامی ہی پاکستان کے ریلوے نظام کو بہتر کر سکتی ہے۔

  • سابق چیف جسٹس کے گھر پو حملے کا شبہ کالعدم تنظیم پر ظاہر کیا جا رہا ہے، ایف آئی آر درج

    سابق چیف جسٹس کے گھر پو حملے کا شبہ کالعدم تنظیم پر ظاہر کیا جا رہا ہے، ایف آئی آر درج

    کالعدم تنظیم پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکے گھر پر دستی بم حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے کانسٹیبل سجاد حسین کی مدعیت میں درج کر لیا۔
    لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں درج ایف آئی آر دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت درج کی گئی ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق حملے سے 2 گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دستی بم گیراج اور صحن کے درمیان کھڑی گاڑی پر پھینکا گیا۔درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ دستی بم حملے میں 3 افراد کانسٹیبل عامر علی، خرم شہزاد اور سجاد حسین زخمی ہوئے۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ حملہ کرنے والوں کا تعلق کسی کالعدم تنظیم سے لگتا ہے۔واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی رہائش گاہ پر گزشتہ روز دستی بم حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی جانب سے پھینکا گیا کریکر سابق چیف جسٹس کے گیراج میں گرا اور وہاں کھڑی گاڑی کو نقصان پہنچا، دھماکے سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس کے اہلِ خانہ محفوظ ہیں۔

  • حسان نیازی کن شرائط اور کس قانون کے تحت نااہل ہوسکتا ہے؟ عدالت

    حسان نیازی کن شرائط اور کس قانون کے تحت نااہل ہوسکتا ہے؟ عدالت

    لاہور ہائیکورٹ حسان نیازی کے کاغذات نامزدگی پر دستخط کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کیا حسان نیازی کو سزا ہوچکی ہے، وکیل نے کہا کہ حسان نیازی کا ٹرائل چل رہا ہے ابھی وہ نااہل نہیں ہوئے،عدالت نے سرکاری وکیل سے سوال کیا کہ درخواست گزار کن شرائط اور کس قانون کے تحت نااہل ہوسکتا ہے ،وکیل نے کہا کہ اس قانونی نقطے کی تشریح ضروری ہے، عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی، جسٹس علی باقر نجفی نے حسان نیازی کی والدہ کی درخواست پر سماعت کی

    واضح رہے کہ عمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے- حسان نیازی کی والدہ نےکاغذات نامزدگی پر دستخط کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں وفاقی و پنجاب حکومت اور کمانڈنگ افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا ہے، حسان نیازی نااہل ہیں اور نہ ہی سزا یافتہ ہیں، وہ اس وقت حراست میں ہیں،عدالت حسان نیازی کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا پراسیس مکمل کرنےکی اجازت دے، عدالت اوتھ کمشنرکو حسان نیازی سے ملاقات کرکےکاغذات نامزدگی کی تصدیق او ردستخط کی اجازت دے۔

    حسان نیازی کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، نو مئی کے واقعہ کے بعد حسان نیازی روپوش ہو گئے تھے، انہیں دوست کے گھر سے پولیس نے گرفتار کیا تھا،حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی، تحریک انصاف کے خلاف ہیں،انہوں نے ٹویٹر پر تصدیق کی کہ حسان نیازی کو گرفتار کر لیا گیا ہے،

    واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے شرپسندوں نے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ کیا تھا، لاہور میں جناح ہاؤس سمیت دیگر عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا وہیں ن لیگ کے دفتر کو بھی آگ لگائی گئی تھی، شرپسند عناصر کے‌ خلاف کاروائیاں جاری ہیں، کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، کئی روپوش ہیں، تحریک انصاف کے رہنما پارٹی چھوڑ رہے ہیں تو دوسری جانب کارکنان اظہار لاتعلقی کر رہے ہیں

    حسان خان نیازی کو 18 اگست کو عدالت پیش کرنے کا حکم

    پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

  • شاداب خان  پنجاب پولیس کا حصہ بن گئے

    شاداب خان پنجاب پولیس کا حصہ بن گئے

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان پنجاب پولیس کا حصہ بن گئے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان پولیس کے مطابق شاداب خان کی انٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب سے ملاقات ہوئی، اس دوران انہیں پنجاب پولیس کا برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری نے شاداب خان کو اعزازی ڈی ایس پی کا رینک لگایا ہے-
    https://x.com/OfficialDPRPP/status/1737435301143085431?s=20
    شاداب خان نے اعزازی ڈی ایس پی مقرر کرنے پر آئی جی پنجاب کو سلیوٹ کیا قومی کرکٹر نے کہا کہ اعزازی ڈی ایس پی بننے کا خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ پنجاب پولیس کا حصہ بنوں گا، پنجاب پولیس کے ساتھ منسلک ہو کر اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کروں گا،بوقت ضرورت پنجاب پولیس کیلئے ہمیشہ دستیاب ہوں گا، کبھی سوچا نہیں تھا کہ پنجاب پولیس کا حصہ بنوں گا۔

    ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری نے شاداب خان کو سنٹرل پولیس آفس کے مختلف حصوں کا وزٹ کروایا اور مختلف ورکنگ شعبوں سے متعلق آگاہی فراہم کی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ماضی میں بھی کئی نامور اتھلیٹس اور سپورٹس مین پنجاب پولیس کا حصہ رہ چکے ہیں-

  • حسان نیازی کا عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ،لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    حسان نیازی کا عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ،لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما حسان نیازی نے عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق حسان نیازی کی والدہ نےکاغذات نامزدگی پر دستخط کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں وفاقی و پنجاب حکومت اور کمانڈنگ افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا ہے، حسان نیازی نااہل ہیں اور نہ ہی سزا یافتہ ہیں، وہ اس وقت حراست میں ہیں،عدالت حسان نیازی کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا پراسیس مکمل کرنےکی اجازت دے، عدالت اوتھ کمشنرکو حسان نیازی سے ملاقات کرکےکاغذات نامزدگی کی تصدیق او ردستخط کی اجازت دے۔

    سارہ انعام کیس، شاہنواز امیر نے سزائے موت کیخلاف اپیل کر دی

    واضح رہے کہ عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے اور جمع کرانے کے سلسلے کا آغاز ہو گیا،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 دسمبر ہے، این اے 124 سے رانا مبشر اقبال، عبد اللہ خان نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ہیں۔

    پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے والد نے بیٹی کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے ہیں، گزشتہ روز خبر آئی تھی کہ وہ مریم نواز کے خلاف الیکشن لڑیں گی، جبکہ محمد مزمل، فہیم ٹھاکر سمیت دیگر امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے طاہر اقبال سندھو نے اقلیتی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

    عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

    راولپنڈی میں این اے 53 کے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے، چودھری نثار، نعیم اعجاز،قمر اسلام،اجمل صابر سمیت 21 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے،امیدواران نے اپنے نمائندوں کے ذریعے کاغذات نامزدگی حاصل کیے، دوسری جانب شیخ راشد شفیق نے اپنے اور شیخ رشید کے این اے 55،56 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں۔

  • نواز شریف نے ٹکٹ کے معاملے پر خفا باپ بیٹے کے درمیان صلح کرادی

    نواز شریف نے ٹکٹ کے معاملے پر خفا باپ بیٹے کے درمیان صلح کرادی

    لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے میاں نواز شریف نے سابق ایم این اے میاں محمد فاروق اور ان کے بیٹے میاں معظم فاروق کے درمیان صلح کرا دی –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے لئے مسلم لیگ ن فیصل آباد کے امیدواروں کی ٹکٹیں فائنل کرنے کے لئے لاہور میں ہونے والے اجلاس میں میاں نواز شریف نے سابق ایم این اے میاں محمد فاروق اور ان کے بیٹے میاں معظم فاروق کے درمیان صلح کرا دی،دونوں باپ بیٹا ٹکٹ کے معاملے پر خفا تھے-

    سابق ایم این اے میاں محمد فاروق مسلم لیگ ن کے کارکن ہیں جبکہ ان کے بیٹے میاں معظم فاروق مسلم لیگ ن فیصل آباد ضلع کی تنظیم کے صدر ہیں اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے این اے 99 فیصل آباد پانچ سے ٹکٹ کے لئے لیگی قیادت کو درخواست دے رکھی ہے جبکہ میاں معظم فاروق سابق چئیرمین ضلع کونسل ہیں انہوں نے بھی اسی حلقے سے پارٹی سے قومی اسمبلی کا ٹکٹ مانگا ہے، دونوں آج مسلم لیگ ن کے لاہور میں ہونے والے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شریک تھے۔

    وہ ممالک جو ہم سے کہیں پیچھے تھےآج آگے چلے گئے،نواز شریف

    میاں نواز شریف نے میاں معظم فاروق کو ہدایت کی کہ وہ اپنے والد میاں فاروق سے معذرت کریں ان کی قدموں کو چھوئیں اور اپنے لئے دنیا و آخرت میں آسانیوں کے طلب گار ہوں میاں معظم فاروق معذرت کے لئے اپنے والد کے پاس گئے اور معافی مانگی جس پر میاں فاروق نے اُن کی معافی کو قبول کیا اور معظم فاروق کے سر پر بوسہ بھی دیا۔

    کسی کو بچانے یا پھنسانے کے لئے سوالات نہیں کررہے ہیں،عدالت

  • ٹی 20 سیریز : نیوزی لینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

    ٹی 20 سیریز : نیوزی لینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی:لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے شاداب خان انجری کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل نہیں، محمد حارث کو بھی اس سیریز میں آرام دیا گیا ہے-

    پریس کانفرنس کے دوران وہاب ریاض نے 17 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کیا، ٹی ٹوئنٹی قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی ہوں گےعامر جمال، عباس آفریدی، ابرار احمد، اعظم خان، بابراعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر اور زمان خان اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
    https://x.com/TheRealPCB/status/1737054699491369169?s=20
    وہاب ریاض نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں ہمارے پانچ ٹی ٹوئنٹی ہیں، امید ہیں یہ کھلاڑی اچھا پرفارم کریں گے، البتہ پی ایس ایل تک حسنین اور نسیم شاہ دستیاب ہوں گے جب کہ احسان اللہ کو مزید وقت لگے گا۔

    جسٹس عقیل احمد عباسی نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

    الیکشن کرانا آئینی ضرورت ،اس کے نتیجے بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا،نگران وزیراعظم

    سیاسی جماعتیں اور جمہوریت کا ڈھونگ ،پاکستانی عوام کا ہجوم، جعلی وکلا نظر کیوں نہ …

  • وہ ممالک جو ہم سے کہیں پیچھے تھےآج آگے چلے گئے،نواز شریف

    وہ ممالک جو ہم سے کہیں پیچھے تھےآج آگے چلے گئے،نواز شریف

    لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ وہ ممالک جو ہم سے کہیں پیچھے تھےآج آگے چلے گئے، 2013 میں جب ہم آئے تو لوڈشیڈنگ کا کیا حال تھا، سب سے زیادہ احتجاج فیصل آباد میں ہوتا رہا۔

    باغی ٹی وی: ماڈل ٹاؤن سیکٹریٹ لاہور میں پارٹی کے 13ویں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےسابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پہلے میں پنجاب کا وزیراعلیٰ رہا، پھراللہ تعالیٰ نے مجھے وزیراعظم بنایا تھا جس کے فوری بعد کام شروع کیا اور پالیسیاں بنائیں ان پالیسیوں کےاچھےنتائج نکلے اور گروتھ دن بدن بڑھتی گئی، پہلی موٹروے کی بنیاد بھی اسی زمانے میں رکھی گئی تھی، موٹر وے اسلام آباد سے لاہوراور پشاور سے اسلام آباد تک بنائی، اس زمانے میں بڑی تیزی سے کام ہو رہا تھا۔
    https://x.com/pmln_org/status/1737038885090476383?s=20
    نواز شریہف کا کہنا تھا کہ وہی دور جاری رہتا تو آج ملک اپنی منزل پر پہنچ چکا ہوتا، وہ ممالک جو ہم سے کہیں پیچھے تھےآج آگے چلے گئے، 2013 میں جب ہم آئے تو لوڈشیڈنگ کا کیا حال تھا، سب سے زیادہ احتجاج فیصل آباد میں ہوتا رہا فیصل آباد میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج پر شہباز شریف نے کہا بول دیں 6 ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کریں گے، میں نے کہا جو سچ ہے وہی کہوں گا، ہم نے کہا اپنے دورمیں لوڈشیڈنگ ختم کردیں گے، ہم 2017 میں پالیسی ریٹ کو 515 فیصد پر لے کر آگئے تھے۔

    جسٹس عقیل احمد عباسی نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

    اپنے خطاب میں نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ جیسے عمران خان آیا ڈالر کو پر لگ گئے اور اڑنے لگا، البتہ ہم نے 2016 کے آخر میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا تھا، اپنے دور میں دہشت گردی کا خاتمہ کیا، ہمارے دور میں ڈالر کی مجال کہ 4 سال اپنی جگہ سے ہلا ہو ہ عمران خان کے دور میں آئی ایم ایف کو دوبارہ لایا گیاشرائط ماننا پڑیں ہم نےآئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا کہ اب ضرورت نہیں، ہمارے دور میں پاکستان کی ایکسپورٹ بڑھ رہی تھی، مگر اب وہ دن کہاں گئے؟، دہشت گردی واپس آگئی اور ڈالر بھی 104 سے 300 پر چلا گیا 2017میں اچھا ملک چل رہاتھاروپیہ مٹی میں مل گیا گروتھ ریٹ ختم ہو کر رہ گیا –

    نواز شریف نے کہا کہ ہمارے زمانے میں سبزیاں، دالیں، آٹا سستا تھا، 2018 میں وہ جماعت جیت نہیں رہی تھی ہمارے بندے شامل کرائے گئے مگر اس کے باوجود بھی نہیں جیت رہے تھے جس کے بعد آر ٹی ایس بٹھا کر انہیں جتوایا گیا سلیکٹڈ وزیراعظم کو 4 ووٹوں کی برتری سے جتوایا گیا جس میں ایم کیو ایم، بلوچستان اور فاٹا کے لوگ شامل تھے مگر افسوس ہے ہم دیکھ کر بھی خاموش رہتے ہیں، خاموش رہ کر بھی کئی جھوٹے کیسز میں جیلوں میں جاتے ہیں-

    الیکشن کرانا آئینی ضرورت ،اس کے نتیجے بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا،نگران وزیراعظم

    سربراہ ن لیگ نے کہا کہ 70 سال سے دیکھ رہے ہیں آئین توڑا جاتا ہے تو ججز آئین توڑنے والے کو ہار پہناتے ہیں ایسے فیصلے سب نے ہوتے ہوئے دیکھے، جو ہورہا ہے اسے روکو ورنہ زبان سے کہو ورنہ دل میں برا جانو ہم نے تیسرا آپشن چنا، ہمیں سابقہ ججز کے ذریعے جیلوں میں ڈالا گیا اور موجودہ ججز نے چند پیشیوں پر کیسز ختم کردئیے ہمارے بارے میں کہا گیا کہ مریم اور نواز کو جیل سے باہر نہیں آنا چاہیے ورنہ ہماری محنت ضائع ہوجائے گی۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں باہر سے بھارت یا امریکا نے نقصان نہیں پہنچایا ہم آج اپنی وجہ سے اس حال میں ہیں ہم نے خود ہی اسے نقصان پہنچایا، جھوٹ، یوٹرن، بدتمیزی، دھاندلی یہ سب کچھ ایک لیڈر نے تبدیلی کے نام پر کرکے دکھایا اور اسے ریاست مدینہ کا نام دیا اسے اللہ سے ڈر نہیں لگا، مسجد نبوی میں نعرے لگاتے ہیں، قوموں کی تعمیر ایسے ہوتی ہے؟ یہ تو قوم کو بربادی کی جانب لے جانے والی بات ہے، یہ ہماری بہت بری تاریخ ہے ٹکٹ حاصل کرنے کے خواہشمند نیت رکھیں کہ ٹکٹ ملنے پر قوم کو اس گرداب سے ضرور نکالیں گے۔

    سیاسی جماعتیں اور جمہوریت کا ڈھونگ ،پاکستانی عوام کا ہجوم، جعلی وکلا نظر کیوں نہ …

  • میری تقریر کے دوران عمران خان کے نعرے لگے جس پر مجھے خوشی ہوئی،بلاول

    میری تقریر کے دوران عمران خان کے نعرے لگے جس پر مجھے خوشی ہوئی،بلاول

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے لاہور ہائیکورٹ بار میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ امید ہے قائد عوام اور اس ملک کے عوام کو انصاف ملے گا،

    بلاول زرداری آئین کی گولڈن جوبلی کےموقع پر لاہورہائیکورٹ میں خطاب کرنےپہنچے تو وکلاء کی جانب سے انکا شاندار استقبال کیا گیا ، بلاول کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں،خطاب کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ہماری 2 نسلیں انصاف مانگنے یہاں آتی رہی ہیں، آج تک لاہور ہائیکورٹ کو کرائم سین کی صورت میں دیکھا جاتا ہے،امید ہے قائد عوام کو اتنے عرصے بعد انصاف ملے گا،آصف علی زراری کا 12 سال پہلے کا ریفرنس آج سنا جارہا ہے،

    بلاول زرداری کے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان کے نعرے لگے جس پر بلاول کا کہنا تھا کہ میں آیا ہوں تو آپ عمران خان کے نعرے لگا رہے تھے، مجھے خوشی ہوئی، میری تقریر کے دوران عمران خان کے نعرے لگے جس پر مجھے خوشی ہوئی،میں سیاسی لیڈر سے مختلف رائے رکھ سکتا ہوں لیکن میں سیاسی کارکن کا احترام کرتا ہوں خواہ وہ پیپلز پارٹی سے ہوں، ن لیگ سے یا تحریک انصاف سے،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ آج میں فخر کے ساتھ گولڈن جوبلی نہیں منا سکتا، نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ اگر کوئی بیوقوف بنانے کی کوشش کرے تو اسکی بات نہ مانیں، ملک کا مستقبل آپ کے ہاتھ میں ہے، ہم نے حق چھیننا ہے تا کہ ملک کو،عوام کو مہنگائی، غربت، بے روزگاری سے بچا سکیں، سیلاب سے کتنے خاندان متاثر ہوئے، شرمناک حقیقت ہے کہ پاکستان کی حکومتیں، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے سے لڑتی رہیں لیکن سیلاب متاثرین کی مدد نہ کر سکیں،عمران خان کے بعد جو معاشی ٹیم آئی وہ بھی مہنگائی پر قابو نہ کر سکی،یہ میرا ملک ہے، آپ کا ملک ہے، ملکر اس ملک کی ترقی میں حصہ ڈالیں، نوجوان نسل کے پاس امید ہے، انکو ہم مایوس نہیں کرنا چاہتے، آج نہیں تو کل ہم مشکل سے نکلیں گے، وہ وعدے جو قائد عوام نے کئے تھے میں اور آپ ملکر وہ وعدے پورے کریں گے،اس موقع پر وکلا کی جانب سے وزیراعظم بلاول کے نعرے لگائے گئے،

    خواتین اگر اسی لگن سے کام کرتی رہیں گی تو جیت انشااللہ پیپلزپارٹی کی ہی ہوگی،

    قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،بلاول

    آج بھی کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے،بلاول

    عمران خان کی جانب سے تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ افسوسناک تھا،بلاول بھٹو

    ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مہنگائی بھوک اور بے روزگاری سے ہیں،بلاول بھٹو

    جو شخص تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے کا ،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار