Baaghi TV

Category: لاہور

  • انتخابات میں کوئی بندیال ، فیض, کھوسہ نہیں صرف پاکستان کے عوام ہوںگے،جاوید لطیف

    انتخابات میں کوئی بندیال ، فیض, کھوسہ نہیں صرف پاکستان کے عوام ہوںگے،جاوید لطیف

    سابق وفاقی وزیر، ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ کل سے پاکستان بھر میں خوشیاں منائی جا رہی ہیں،دو سال قید کاٹنے کے بعد انصاف کا چہرہ دیکھنے کو ملا،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ سات سال پہلے منصوبہ بندی کرنے والے فیصلہ لینے اور دینے والے آج آرام سے زندگی گزار رہے ہیں، 74 سالہ رنگیلا بابا شادیوں کا شوقین جیل میں بیٹھ کر لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کر رہا، دباؤ میں غلط فیصلے دیتے ہیں, پھر ملک کس طرح ترقی کر سکتا، آج نواز شریف کو سات سال بعد صرف بری کیا جائے تو وہ کافی نہیں، ذوالفقار علی بھٹو ووٹ کی عزت کے لیے پھانسی چڑھ گئے، سی پیک اور پاکستان میں خوشحالی دینے کی وجہ سے نواز شریف تاحیات نااہل ہو گئے، بیٹے سے تنخواہ نا لینے پر نااہل کر دیا گیا، عوام کو بتایا جائے کہ وہ کردار کون تھے،

    جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ دیگر صوبوں میں ن لیگ مقامی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر انتخابات میں حصہ لے گی، ہماری ترجیحات 25 کروڑ عوام کی ترجیحات ہیں، فیض آباد دھرنے کی ججمنٹ سب کے سامنے ہے،9 مئی کے واقع کو ہی دیکھ لیں ، عمران خان کو جو سہولیات جیل میں میسر ہیں کیا وہ کسی اور قیدی کو میسر ہیں ،یہ ناانصافی ہے، جیل کے دیگر قیدیوں کو بھی ملنی چاہیں، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے چوہدری شجاعت سے دو تین سیٹ کی ہو سکتی ہیں، دیگر جماعتوں کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوگا، آدھی صدی گزرنے کے بعد آج ذولفقار علی بھٹو کا کیس سنا جا رہے ، تو قوم کو حق ہے کہ وہ پوچھیں کہ ہمیں کیوں دو وقت کی روٹی میسر نہیں ، نواز شریف سڑکوں پر آکر سوال کرتا تھا کہ مجھے کیوں نکالا،ایک نوجوان لیڈر سولہ ماہ کی حکومت میں شامل تھے ان سولہ ماہ میں ان کو علم تھا کہ ان کو کیوں نکالا ،بینظیر بھٹو شہید کو معلوم تھا کہ کیوں اور کیسے نکالا جاتا ہے،ان کو علم رہنا چاہیے کہ ووٹ کا تقدس ہونا چاہیے ، ذوالفقار علی بھٹو کو ووٹ کے تقدس کی وجہ سے پھانسی چڑھے، کیا وجہ تھی کہ پاکستان کے اندر سے منصوبہ بندی تھی یا پاکستان کو خوشحال نہ دیکھنے والی بیرون ملک کی قوتیں تھیں،2024 کے انتخابات میں کوئی بندیال ، فیض, کھوسہ نہیں ہو گا صرف پاکستان کے عوام ہوں گے،

    آئے روز وزیراعظم کو اتار دیا جائےتو پھر ملک کیسے چلے گا ،نواز شریف

    قصے،کہانیاں سن رہے ہیں،یہ کردار تھا ان لوگوں کا،نواز شریف کا عمران خان پر طنز

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

    پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

    نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

  • توہین عدالت کی درخواست،چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری

    توہین عدالت کی درخواست،چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری

    لاہور ہائیکورٹ، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے توہین عدالت درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب کو 21 دسمبر کیلئے نوٹس جاری کر دیئے،جسٹس عابد عزیز شیخ نے ڈاکٹر اظہر احسان بٹ کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی طرف سے میاں دائود ایڈووکیٹ پیش ہوئے ،عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کو ویڈ لاک پالیسی کے برعکس گجرات سے تونسہ شریف ٹرانسفر کردیا گیا ،عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو ایک ماہ میں پالیسی کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا ،ایک ماہ گزرنے کے باوجود چیف سیکرٹری نے درخواست پر فیصلہ نہیں کیا ،چیف سیکرٹری نے حکم عدولی کرکے توہین عدالت کی،عدالت چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے

    سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

    سائفر معاملہ؛ اعظم خان کے بعد فارن سیکرٹری بھی عمران خان کیخلاف گواہ بن گئے

    سائفر کیس، عمران خان کو بیٹوں سے بات کروانے کی اجازت

  • اگرکسی خاتون کو 4 شادیوں کی اجازت ہوتی تو  کیاہوتا؟خلیل الرحمان قمر کا نیا بیان وائرل

    اگرکسی خاتون کو 4 شادیوں کی اجازت ہوتی تو کیاہوتا؟خلیل الرحمان قمر کا نیا بیان وائرل

    لاہور: پاکستان کے معروف مصنف خلیل الرحمان قمر نے شادی کیلئے لڑکے اورلڑکی کی رضامندی کو لازمی قراردیا ہے، اسلام میں مرد کو چار شادیاں کرنے کی اجازت دی گئی ہے-

    باغی ٹی وی: سوشل میڈیا پر خلیل الرحمان قمر کا ایک پوڈکاسٹ انٹرویو ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے مرد و خواتین کی فطرت اور شادی سے متعلق اپنا نکتہ نظر پیش کیا ،خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ مردوں کی ایک فطرت ہوتی ہے جہاں وہ ایک یا دو بار محبت کرسکتے ہیں اسلام میں مرد کو چار شادیاں کرنے کی اجازت دی گئی ہے،مردوں میں یہ ایک مینوفیکچرنگ ڈیفالٹ ہے، لیکن اگرکسی خاتون کو بھی ایسا کرنے کی اجازت دی گئی ہوتی تو ہم گلیوں میں ڈی این اے میچنگ کلینک کھول کے بیٹھے ہوتے۔

    سیاسی ایلیٹ کے ہاتھوں نہیں کھیلا اس لیے سب بھگت رہا ہوں،جسٹس مظاہر علی اکبر …

    نامورمصنف نے خواتین سے متعلق کہا کہ ہاں ایک عورت دھوکہ ملنے پرمرد کو چھوڑسکتی ہے لیکن آخرمیں اسے دوبارہ کسی دوسرے مرد کے پاس جانا پڑے گا اور تمام مردوں کی فطرت ایک جیسی ہوتی ہے،انہوں نے شادی پررضامندی سے متعلق والدین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شادی اگر لڑکے اور لڑکی کی مرضی سے ہو تو وہ خراب نہیں ہوتی۔

    پاکستان نے افغانستان سے ڈی آئی خان واقعہ پر احتجاج کیا ہے

  • علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فل سکیل ہنگامی مشق کا انعقاد

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فل سکیل ہنگامی مشق کا انعقاد

    لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فل سکیل ہنگامی مشق کا انعقاد کیا گیا-

    باغی ٹی وی : مشق کا مقصد سول ایویشن کے داخلی محکموں، ایئر لائنز اور بیرونی ریسکیو ایجنسیوں کے مربوط ہنگامی رسپانس کا جائزہ لینا تھا مشق میں ایندھن سے لگی آگ کو فرضی ہوائی حادثہ سے لگی اگ کے طور پر بجھایا گیا،دوسرے مرحلے میں 777 جہاز سے مسافروں کو باہر نکالنے کی کارروائی کی گئی –

    مشق میں پی آئی اے، اے ایس ایف، ایئر لائنز آپریٹنگ کمیٹی، گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنسیز نے شرکت کی،مشق میں مختلف ہسپتالوں، ہنگامی سروسزکے اداروں، اور سرکاری محکموں نے بھی شرکت کی، پاکستان آرمی ایوی ایشن نے ہیلی کاپٹر اور ہنر مند میڈیکل ٹیم کے ذریعے مشق میں حصہ لیا، مشق کو ہوا بازی کے غیر جانبدار امپائرز اور پیشہ ور طبی حضرات نے دیکھا اور مشق کے اعلی معیار کوسراہا، مشق کے اختتام پر ائرپورٹ مینیجر نے تمام اسٹیک ہولڈرز اور رضاکاروں کا مشق میں بھرپور حصہ لینے پر شکریہ ادا کیا۔

    تھانہ آئی نائن کی حدود میں تین دن میں 26 لاکھ 73700 سے زائد کی …

    اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث بین الصوبائی اور بین الاقوامی گروہ …

    مچھر اور مکھیوں کو گھروں سے دور بھگانے کا آسان گھریلو ٹوٹکا،ویڈیو

  • اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث  بین الصوبائی اور بین الاقوامی گروہ  کے 3 ملزمان  گرفتار

    اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث بین الصوبائی اور بین الاقوامی گروہ کے 3 ملزمان گرفتار

    لاہور: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور کی بڑی کاروائی ، اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث بین الصوبائی اور بین الاقوامی گروہ کے 03 ملزمان کو گرفتار کر لیا –

    باغی ٹی وی:ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خان ورک کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل لاہور میاں محمد صابر کی زیر نگرانی لاہور ، راولپنڈی اور گجرات میں کاروائی کرتے ہوئے اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث بین الصوبائی اور بین الاقوامی گروہ کے 03 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ،اینٹی کرپشن سرکل ، لاہور نے پنجاب ھیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی (PHOTA) لاہور کی طرف سے موصول ہونے والی ایک شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے ندیم اختر اسٹنٹ ڈائریکٹر ، محمد امتیاز نیازی SHO و دیگران پر مشتمل ایک ریڈنگ ٹیم تشکیل دی جس نے نیفرالوجسٹ ڈاکٹر شہباز ملک کو ضلع گجرات سے ، بدنام زمانہ ایجنٹ شہزاد اور ایک پرائیوٹ لیب اٹینڈنٹ ابرار حسین کو ضلع راولپنڈی سے گرفتار کیا ۔

    ملزم ڈاکٹر شہباز ملک نے ایک مریض فیملی سے انکا گردہ تبدیل کرنے کے عوض ٹوٹل 40 لاکھ روپے طلب کئے جس میں سے 05 لاکھ روپے لاہور میں وصول کیئے جبکہ 05 لاکھ روپے ٹشو ٹائپنگ ٹیسٹ ہونےکے بعد اسکے نمائندہ ایجنٹ شہزاد نے راولپنڈی میں وصول کیے جو کہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور کی ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم ایجنٹ شہزاد کو گرفتار کر کے وصول کی گئی رقم 05 لاکھ روپے برآمد کر لی ۔

    ملزم ڈاکٹر شہزاد ملک نفرالوجسٹ ہے جو غیر قانونی طور پرگردہ ٹرانسپلانٹ کے مریض ایجنٹ شہزاد کو بھجواتا ہے اور آپریشن ہونے کے بعد گجرات کے مختلف پرائیوٹ ہسپتالوں میں انکا اپنی زیر نگرانی علاج کرتا ہے۔ درج مقدمہ کا مریض بھی ملزم ڈاکٹر شہباز نے ہی ریفر کیا تھا۔

    ملزم شہزاد بدنام زمانہ ایجنٹ ہے جو اس غیر قانونی گھناونے جرم میں اہم ملزم ہے۔ ملزم مختلف کارندوں کے ذریعے غریب دیہاتی لوگوں کو ورغلاپھسلا کر ان کا گردہ نکالتے ہیں اور بعدازاں وصول کنندہ جن میں بین الصوبائی اور بین الاقوامی مریض شامل ہیں، کو بھاری رقوم کے عوض بیچنے میں ملوث ہیں۔

    ملزم ابرار حسین پرائیوٹ لیب اٹینڈ نٹ ہے جو کہ ملزم شہزاد کے کہنے پر اسکے ڈونرز یا وصول کنندہ کے گردہ تبدیلی سے پہلے ہونے والی ضروری ٹیسٹ کر کے دیتا تھا اور اسکے لیے اپنا حصہ وصول کرتا تھا ملزم ابرار حسین تقریبا 70 سے ذائد افراد کے ٹیسٹ کر چکا تھا۔
    ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

  • لاہور ہائیکورٹ بار ‘ وکلا کی چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ پر سخت تنقید

    لاہور ہائیکورٹ بار ‘ وکلا کی چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ پر سخت تنقید

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ بار ‘ کے وکلا نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس قاضی فائزعیسی صاحب جب تمھاراوقت آئے گاپھر کوئی نہیں سُنے گا،روگے،ایسے ججوں کی قبروں پر-

    باغی ٹی وی : لاہور بار ہائیکورٹ کے وکلا نے کہا کہ جس دور سے ہم آج گزر رہے ہیں پہلے کبھی اتنا سخت اور تنگ دور تھا ہی نہیں اور جس طرح اسٹینڈ آج کی کابیینہ نے لیا ہے شاید کسی کو لینا نہیں پڑا ،وجہ اس کی یہ ہے کہ جب پہلا مارشل لا لگایا تھا نا تو اس وقت جسٹس بشیرجیسے مکروہ لوگ چیف جسٹس تھے تو انہوں نے نظریہ ضرورت لے کر آگئے،اس کے بعد مشرف کا دور آیا اور شیخ ریاض چیف جسٹس تھے اور ان کے کار خاص افتخار چوہدری تھے وہ نظریہ مہا مہا ضرورت لے کر آ گئے،اور وہ کچھ دے دیا ظفر علی شاہ کیس میں کہ تین سال مشرف کی مزید توثیق کر دی ،نظریہ ضرورت پیچھے رہ گیا اب ہمارے محترم نظریہ فوجداری کے ساتھ کر رہے ہیں اشرف المخلوقات ہیں یہ اپنے نظریے بنا رہے ہیں اپنے قانون بنا رہے ہیں اور اپنے نظریے بنا رہے ہیں وہ جو قانون اور آئین کی کتابیں ہم پڑھ رہے ہیں نا وہ ان کویاد نہیں ہیں،ان کو وہ چیزیں یاد ہیں جو ان کے اپنے ذہن میں آتی ہیں ،افسوس ہے کہ ان لوگوں کی خاطر ہمارے وکلا نے جانیں دی ہیں خون دیا ہے اس کا صلہ کیا دیا افتخار محمد چودھری جب آپ آیا تو آپ اپنے رفقا کو نوازا کرپشن کی خزانے بڑھے اس کو کسی نے پوچھا تو وہ ڈنڈا لے کر کھڑا ہو گیا کہ آپ کون ہوتے ہیں میری کرپشن پر بات کرنے والے ،قاضی صاحب آپ کو سلام آپ پر بات آئی آپ پر بھی وہی حرکت دہرائی ہم بے وقوف نکلے ہم آپ کے ساتھ ادھر تقریریں کرتے رہے آپ کو تحفظ دیتے رہے کہ نہیں جی قاضی صاحب آئیں گے یہ بڑے جوشیلے ہیں کہتے ہیں جی میں رول آف لاء آئین کی بات کرتا ہوں اور کیا کیا آپ نے آئین کی بات آپ تو ان سے بھی آج جیسے حالات تو کبھی ہوئے ہی نہیں تھے آج جیسی غربتیں کبھی پامال ہوئی ہی نہیں جاتے ہیں دندناتے ہوئے اور جب ہم آپ سے کچھ کہتے ہیں اپنا نقطہ نظریہ بیان کرتے ہیں تو کہتے ہیں ثبوت لاؤ ثبوت کیا لانا ہوتا ؟یاد رکھو جب وقت کا دھارا بدلتا ہے تو پھر ثبوت نہیں ہوتے میں آپ کویاد کراتا ہوں ان ججوں کو جن ججوں نے یہاں معاشرے میں ظلم کئے ان کے ساتھ کیا ہوا مولوی مشتاق کے جنازے پہ کیا ہوا اس کی قبر پہ کیا ہوا یہ اللہ کا نظام ہے ظالم کو اللہ پکڑتا ہے چودھری افتخار کو دیکھو اس کے ساتھ کیا ہوا اس کا جنازہ نہیں لوگوں نے پڑھا اس کی قبر پر لوگ جوتے مارتے ہیں وہا ں پر پہرا بٹھایا ہوا ہے کوئی اللہ کا خوف کھاؤ ، انہوں نے چیف جسٹس پر اشعار بھی پڑھے کہ: تیری گفتار پہ حیرت ، تیرے کرادر پہ خاک، قاضئی است تیرے عدل کے دربار پر خاک ،قاضی صاحب آپ بہت زیادہ پڑھتے ہیں آپ بہت زیادہ آیات پڑھ کر سناتے ہیں ہمیں ،قاضی صاحب قرآن و سنت کی باتیں کرتے ہیں او ذرا سوچو تو سہی سنت ہے کیا سنت وہ ہے جس کو نبھانا پڑتا ہے دعوی جو تمہارا ہے وہ عملاٌ بھی دکھاؤ، آؤ ذرا سنت کے تقاضے بھی بنھاؤ ،حضور کے فرمان دیکھو ورنہ دیکھو مولوی مشتاق کا حشر تمہارے لئے تیار ہے،اور میں اچھے ججز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں-

  • میں بڑا صبر والا آدمی، لیکن رٹ آف دی سٹیٹ قائم کرنا بھی جانتا ہوں،محسن نقوی

    میں بڑا صبر والا آدمی، لیکن رٹ آف دی سٹیٹ قائم کرنا بھی جانتا ہوں،محسن نقوی

    وزیراعلی پنجاب محسن نقوی فیصل آباد کے دورے کے فورا بعد پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور پہنچ گئے۔

    وزیراعلی محسن نقوی نے زیر تکمیل ایمرجنسی بلاک کا دورہ کیا ا ور ایمرجنسی بلاک میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کامشاہدہ کیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے ایمرجنسی بلاک میں تعمیراتی معیار کا بھی جائزہ لیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ دسمبر کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اور پی آئی سی کی اوپی ڈی کو بھی اپ گریڈکرنے کا حکم دیا۔وزیراعلی نے کہا کہ پی آئی سی او پی ڈی کی اپ گریڈیشن کا پراجیکٹ اگلے ہفتے شروع ہو جائے گا۔صوبائی وزرا عامر میر،ڈاکٹر جاوید اکرم،سیکرٹری مواصلات وتعمیرات،سیکرٹری صحت، سی سی پی او،کمشنر لاہور ڈویژن اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

    وزیراعلی محسن نقوی نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مشاورت کے ساتھ پی آئی سی کا ڈیزائن بنایا گیا ہے،30دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔پی آئی سی میں میں بیڈز کی کمی تھی،اپ گریڈیشن کے بعدمزید108بیڈز کا اضافہ ہو گا۔ٹیسٹ کے لئے آنے والے مریضوں کو انتظار کرنا پڑتا تھا،ہم نے سیٹلائٹ کلینک شروع کر دئیے ہیں۔کوٹ خواجہ سعید اور شاہدرہ میں کارڈیالوجی کے مریضوں کے لئے سیٹلائٹ کلینک فنکشنل ہو چکے ہیں۔ میاں منشی ہسپتال میں سیٹلائٹ کلینک بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔سیٹلائٹ کلینک میں کارڈیالوجی کے مریضوں کا علاج ہو گا اگر ضرورت پڑی تو پھر ہی مریض بڑے ہسپتال میں جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ او پی ڈی کی تزئین وآرائش کا کام اگلے ہفتے شروع کر دیا جائے گا۔ پوری ٹیم دن رات ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے لئے محنت کررہی ہے۔پی آئی سی تھرڈ فلور،گراؤنڈ فلور،عرفان بلاک پر کام جاری ہے۔ پرائمری این جی اوز اور ڈریپ شفٹنگ کررہے ہیں،کوشش ہے جہاں پر ممکن ہو دل کے مریض کو جلد بنیادی علاج مہیا ہو۔ساہیوال میں ہارٹ کلینک بن رہا ہے۔ڈیرہ غازی خان میں دل کے نامکمل ہسپتال کو مکمل کررہے ہیں۔ملتان میں کارڈیالوجی سنٹر اپ گریڈ ہوچکا ہے۔ سیالکو ٹ میں بھی کارڈیالوجی کی سہولت پر فوکس کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ تقریباً تمام بڑے اضلاع میں کارڈیالوجی کی سہولتیں دی جا رہی ہیں۔

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میں بڑا کلیئر ہوں،میں نے صرف ڈاکٹرز کیلئے نہیں کہا تھا جو بھی بندہ کام نہیں کرتا ہے اس کے لئے کہا تھا۔میرا بیان ڈاکٹرز کے لئے نہیں تھا،تمام محکموں کے لئے تھا۔اگر میں بھی حکومت سے تنخواہ لوں اور کام پورا نہ کروں تو میں بھی اس کیٹگری میں ہوں۔میرا بیان ان تمام لوگوں کے لئے تھا جو اپنے ڈیوٹی اوقات پورا نہیں کرتے۔اگر سی سی پی او لاہور اپنا ڈیوٹی اوقات پوری نہیں کرتا تو ان کا ڈیپارٹمنٹ بھی اسی کیٹگری میں شامل ہو گا۔میری فیملی میں ڈاکٹرز ہیں،کام پورا کرنے والے ڈاکٹرز کو ایسا ہر گز نہیں کہہ سکتا کیونکہ ڈاکٹرز ہمارے لئے بہت قابل احترام ہیں۔انہو ں نے کہاکہ ہمارے ڈاکٹروں کی بڑی تعداد بہترین کام کررہی ہے،8گھنٹے کی ڈیوٹی والا ڈاکٹر12گھنٹے بھی کام کرتا ہے۔جو لوگ بھی ڈیوٹی میں ڈنڈی مارتے ہیں،کام نہیں کرتے،کام چھوڑ دیتے ہیں،میں نے ان کو کہا ہے۔احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز اپنا شوق پورا کر لیں۔لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق ڈاکٹرز احتجاج نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہاکہ ایک روپیہ میں حرام کھانے والے لعنت بھیجتا ہوں۔اپنے اور اپنے بچوں کے لئے حرام کی کمائی کی لعنت نہیں لے سکتا۔جھوٹا الزام لگانے والوں کے بارے میں قرآن پاک میں واضح تعلیمات موجود ہیں۔میں نے اللہ تعالی کو جواب دینا ہے،کسی اور کو نہیں۔ہم صبر کررہے ہیں کہ عوام کو کسی قسم کی تنگی نہ ہو۔ اپنے مسائل پر روشنی ضرورڈالیں لیکن لائن کراس نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ اگر کسی نے لائن کراس کی تو ریاست موجود ہے۔صوبائی وزیرصحت اور سیکرٹری صحت کسی کے ملازم نہیں ہیں،ان کو کو پورا پنجاب دیکھنا ہوتا ہے۔وزراء اور سیکرٹریزصرف عوام کو جوابدہ ہیں۔جن کو اپ گریڈیشن پر اعتراض ہے،ان کو کوئی جواب نہیں دیا جائے گا۔میں بڑا صبر والا آدمی ہوں لیکن رٹ آف دی سٹیٹ قائم کرنا بھی جانتا ہوں

  • 9 مئی واقعات:مراد سعید سمیت 3 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار

    9 مئی واقعات:مراد سعید سمیت 3 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار

    لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں میاں اسلم اقبال، حماد اظہر اور مراد سعید سمیت دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور کے جج عبہر گل نے پولیس کی درخواستوں پر سماعت کی دوران سماعت عدالت نے میاں اسلم اقبال، حماد اظہر اور مراد سعید سمیت دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا جبکہ دیگر ملزمان میں کرامت علی کھوکھر، حافظ فرحت، احمد خان نیازی، زبیر خان نیازی، حامد رضا، امتیاز محمود اور واثق قیوم عباسی شامل ہیں۔

    دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد اور دیگر ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

    انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مسلم لیگ (ن) آفس کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت کی عدالت نے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی 8 جنوری تک ملتوی کردی۔

    یاد رہے کہ یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔

  • ایس ایس پی عمارہ اطہر نے سی ٹی او لاہور کا چارج سنبھال لیا،

    ایس ایس پی عمارہ اطہر نے سی ٹی او لاہور کا چارج سنبھال لیا،

    ایس ایس پی عمارہ اطہر نے سی ٹی او لاہور کا چارج سنبھال لیا،

    سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کی زیر صدارت ٹریفک افسران کی میٹنگ ہوئی،سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے ٹریفک افسران کو واضح پیغام دیا کہ بغیر ہیلمٹ، بغیر لائسنس کوئی گاڑی موٹرسائیکل چلاتے نظر نہ آئے، کم عمر ڈرائیور کےخلاف مزید سخت کریک ڈاؤن کا حکم بھی دیا،اور کہا کہ آج سے لین لائن سٹاپ لائن پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے،نامناسب ٹرن آؤٹ، فرائض میں غفلت اور اختیارات سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں، شہر میں مزید نئے پولیس خدمت مراکز قائم کئے جائیں گیں، حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین کی پاسداری اولین ترجیح ہے،

    میٹنگ میں ایس پی سٹی شہزاد خان، ایس پی ملک اکرام اللہ،ایس پی ہیڈکوارٹرز سہیل فاضل، ڈی ایس پی لائسنسنگ بشری عبدالغنی نے شرکت کی،میٹنگ میں تمام سرکل افسران نے بھی شرکت کی،

    سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا تعلق 36 ویں کامن سے ہے، 2009 میں بطور اے ایس پی محکمہ پولیس جوائن کیا، عمارہ اطہر بطور ایس ڈی پی او سرگودھا، ایس ڈی پی او بھلوال اور ایس ڈی پی او نارتھ کینٹ لاہور فرائض سرانجام دے چکی ہیں، عمارہ اطہر ایس پی انوسٹی گیشن کینٹ اور ایس پی آپریشنز کینٹ بھی فرائض سرانجام دے چکی ہیں، عمارہ اطہر ایس پی صدر انوسٹی گیشن، ایس پی انوسٹی گیشن ماڈلٹاؤن، ایس پی آپریشنز اقبال ٹاؤن لاہور بھی فرائض سرانجام دیتی رہیں،

    عمارہ اطہر ایس پی سیکیورٹی لاہور، ایس ایس پی آپریشنز ملتان بھی فرائض سرانجام دیتی رہیں، وہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا بھی تعینات رہیں، سی ٹی او لاہور سے پہلے وہ بطور اے آئی جی ایڈمن اینڈ سیکیورٹی تعینات تھیں، ایس ایس پی عمارہ اطہر کا شمار انتہائی پروفیشنل اور محنتی افسران میں ہوتا ہے،

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بہت ہی اہم خبر لے کر آیا ہوں، 

    مبش لقمان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کی مدد کرنے والوں میں نواز شریف سب سے آگے تھے

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    وزیراعظم سمیت کروڑوں کا ڈیٹا لیک،سیاست کا 12واں کھلاڑی کون

  • خدیجہ شاہ کا راہداری ریمانڈ معطل کرنے کی استدعا مسترد

    خدیجہ شاہ کا راہداری ریمانڈ معطل کرنے کی استدعا مسترد

    لاہور ہائیکورٹ: خدیجہ شاہ کے دو روزہ راہداری ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    دورکنی بنچ نے خدیجہ شاہ کی درخواست پر سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کر دی ،عدالت نے راہداری ریمانڈ معطل کرنے کی درخواست گزار کے وکیل کی استدعا مسترد کر دی ،عدالت نے خدیجہ شاہ کی درخواست پر حکومت پنجاب، پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کر لیا ،عدالت نے اے ٹی سی جج سے بھی جواب طلب کر لیا ،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ اے ٹی سی جج کے علم میں تمام حقائق لائے؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ تمام مقدمات میں خدیجہ شاہ کی ضمانتیں منظور ہو چکی تھیں ۔جب نظر بندی کا آردڑ واپس ہو جائے تو ریمانڈ نہیں ہو سکتا، عدالت نے خدیجہ شاہ کو لاہور سے باہر لے جانے سے روک دیا تھا ،اے ٹی سی نے مجھے سنے بغیر خدیجہ شاہ کا دو روزہ راہداری ریمانڈ دے دیا، آئی جی پنجاب پولیس نے اعتراف کیا کہ پنجاب پولیس کو اطلاع دیے بغیر خدیجہ شاہ کا کوئٹہ پولیس نے ریمانڈ لیا۔عدالت مجھے بروقت ریلیف دیتی تو یہ صورتحال نہ ہوتی۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے خدیجہ شاہ کے راہداری ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت کی

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی