Baaghi TV

Category: لاہور

  • نگران وزیراعلی پنجاب سے عراقی سفیر کی ملاقات

    نگران وزیراعلی پنجاب سے عراقی سفیر کی ملاقات

    لاہور: نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے عراق کے سفیر حامد عباس لفطانے ملاقات کی –

    باغی ٹی وی: ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراوردوطرفہ تعلقات بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا اورمذہبی سیاحت اور ثقافت کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی، وزیر اعلی نے عراق کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں،عراق اور پاکستان کے عوام میں عقیدت،محبت اوراخلاص کے رشتے ہیں، مذہبی سیاحت کے فروغ کا بہت پوٹینشل ہے۔

    وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب نے سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا ہے، لاہور میں سرمایہ کاری کیلئے فسیلییٹیشن سنٹر قائم کیا گیا ہے،سنٹر میں 20 وفاقی و صوبائی محکموں کے دفاتر ایک چھت تلے موجود ہیں اور بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے 106 این او سیز دو ہفتے میں جاری کئے جائیں گے۔

    حبا چوہدری کے دیور فیصل چوہدری پر الزامات کی بوچھاڑ

    محسن نقوی نے کہا کہ ایسے سنٹرز راولپنڈی، ملتان، گوجرانولہ اور دیگر بڑے شہروں میں ایک ماہ میں فعال ہوں گے عراق اورپنجاب کے درمیان مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے تیزی سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،عراقی سفیر نے وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے قابل قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں، باہمی برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم اور پنجاب میں موجود سرما یہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

    سردیوں کی چھٹیوں کے دوران دستیاب ججز پر مشتمل بینچز تشکیل

  • پنجاب میں گندم کی فی من پیداوار کا ہدف یوریا کی کمی سے متاثر ہو سکتا ہے  ،محسن نقوی

    پنجاب میں گندم کی فی من پیداوار کا ہدف یوریا کی کمی سے متاثر ہو سکتا ہے ،محسن نقوی

    لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں گندم کی کاشت اور یوریا کی دستیابی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

    باغی ٹی وی: اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹریز، زراعت، آبپاشی، خوراک، اطلاعات، کمشنر لاہور اور محکمہ زراعت کے متعلقہ افسروں نے اجلاس میں شرکت کی، صوبائی وزیر زراعت ایس ایم تنویر اور تمام ڈویژنل کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں گندم کی فی من پیداوار کا ہدف یوریا کی کمی سے متاثر ہو سکتا ہے وزیراعلیٰ نے کمشنرز کو ایپ پر متعلقہ اضلاع میں کھاد کی نقل وحمل کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی جبکہ کھاد کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے تمام ترانتظامی اقدامات اٹھانےکا بھی فیصلہ کیا گیا محسن نقوی نےکہا کہ کھاد بنانے والی کمپنیوں اور ڈیلرز سےبھی رابطہ کیاجائےگا، کمپنیوں اور ڈیلرز کا اجلاس طلب کرلیا، کہا کہ ہم کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ کریں گے، یوریا کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔

    سردیوں کی چھٹیوں کے دوران دستیاب ججز پر مشتمل بینچز تشکیل

    دوران اجلاس نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں ایک کروڑ 60 لاکھ ایکڑ اراضی پر گندم کی بوائی کا ٹارگٹ حاصل کیا گیا ہے، ہدف سے زیادہ 6 لاکھ ایکڑ اراضی پر مزید کاشت بھی ہوگی، پنجاب بھر میں گندم کی پیداوار 30 سے 34 من فی ایکڑ متوقع ہے، بروقت بوائی اور ڈی اے پی کے استعمال میں 52 فیصد اضافے سے بہتر پیداوار متوقع ہے جبکہ پنجاب میں تصدیق شدہ بیج کے استعمال میں بھی 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    حبا چوہدری کے دیور فیصل چوہدری پر الزامات کی بوچھاڑ

  • جلاؤ گھیراؤ کیس:  دس ملزمان اشتہاری قرار

    جلاؤ گھیراؤ کیس: دس ملزمان اشتہاری قرار

    لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت نے نومئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں دس ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا۔

    باغی ٹی وی:لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جج عبہر گل خان نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان نے خود کو روپوش کررکھا ہےملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں، انسداد دہشت گردی عدالت نے حماد اظہر، اسلم اقبال، مسرت چیمہ جمشید چیمہ،غلام عباس سمیت دس ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

    ملزمان کے خلاف ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

    جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے،ترجمان ڈریپ

    واضح رہے کہ 9 مئی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنان نے فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملے کیے جس میں جناح ہاؤس لاہور اور ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

    ملک میں 9 مئی کو ہونے والی شرپسندی کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد شرپسندوں کو گرفتار کیا جب کہ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کو تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا۔

    سردیوں کی چھٹیوں کے دوران دستیاب ججز پر مشتمل بینچز تشکیل

    پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد اب تک پارٹی کے کئی نامور رہنما اسے خیرباد کہہ چکے ہیں جن میں فواد چوہدری، شیریں مزاری، عامر کیانی، علی زیدی، عمران اسماعیل، پرویز خٹک، محمود خان، فردوس عاشق اعوان، فیاض چوہان، ملیکہ بخاری، آفتاب صدیقی، محمود مولوی بھی شامل ہیں جب کہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر بھی تمام عہدوں سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

  • لاہور کی سڑکوں اور شاہراہوں کے واشنگ پروگرام کا باضابطہ آغاز

    لاہور کی سڑکوں اور شاہراہوں کے واشنگ پروگرام کا باضابطہ آغاز

    لاہور کو ڈسٹ فری شہر بنانے کے پلان پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق لاہور کی 79سڑکوں اور شاہراہوں کو ڈسٹ فری بنایا جائے گا،شہر کی سڑکوں اور شاہراہوں کے واشنگ پروگرام کا باضابطہ آغازکردیا گیا ہے،نگران وزیراعلی ٰ پنجاب نے جیل روڈ کا دورہ کیا اور واشنگ کے عمل کا معائنہ کیا، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صبح اور رات کو سڑکوں کو واش کرنے کی ہدایت کی،محسن نقوی نے ہدایت کی کہ ٹریفک میں روانی کیلئے دوپہر یا شام کو سڑکوں کو واش نہ کیا جائےسڑک کنارے غیر قانونی ڈمپنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے دسمبر میں بہت زیادہ بارشیں نہ ہونے کی پیشگوئی کردی، ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات کاکہنا تھا کہ دسمبرمیں موسم اور بارشوں کےحوالے سےمحکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ دسمبرمیں بارشوں کےایک یا دو اسپیل آسکتے ہیں،فوگ یا اسموگ میں کمی نہیں آئے گی کچھ عرصےسےدسمبر میں معمول سے کم بارشیں ہو رہی ہیں،صبح کے درجہ حرارت میں کولڈ ونڈ کی وجہ سے کمی ہو رہی ہے،آنے والے دنوں میں درجہ حرارت مزید کم ہوگا، ملک میں خشک سردی کی وجہ سے نزلہ زکام اور دیگر امراض میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

  • ملکی ترقی کے خواب ادھورے رہ گئے  تھے جن کو پورا کرنا ہے ،نواز شریف

    ملکی ترقی کے خواب ادھورے رہ گئے تھے جن کو پورا کرنا ہے ،نواز شریف

    سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے پارلیمان بورڈ کے اجلاس سے خطابب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے صرف لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ تھا لیکن اب تو بجلی کی قیمتوں کا مسئلہ بھی سامنے ہے، کسی اناڑی کے ہاتھ میں ملک کی بھاگ دوڑ دینے کا یہی نتیجہ ہوتا،کوئی ہے جو ان سے پوچھے کہ آپ نے اس ملک کا یہ حشر کیوں کیا؟نواز شریف نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے کو مکمل طور تباہ کرنے کہ کوشش کی گئی ، کہ کچھ کرداروں نے ترقی کرتے پاکستان کو برباد کیا، وقت ثابت کر رہا ہم صحیح تھے۔ نواز شریف نے کہا کہ 2017 تک جب ہماری حکومت تھی ملک ترقی کر رہا تھا 5 سالوں میں کو اندھیروں میں دھکیل دیا گیا ،

    مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے چھٹا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہم نظروں سے اوجھل لیکن دل کے بہت قریب رہے ہیں، دعا ہے اللہ قوم کو مشکلوں سے نکالے اور 25 کروڑعوام کو آسانی والی زندگی عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں ملک ترقی کر رہا تھا، قوم نے پچھلے 4 سال میں بہت مشکل وقت دیکھا، کچھ کردار ایسے آئے جنہوں نے بھاگتے ہوئے پاکستان کو ٹھپ کردیا۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں معاشرتی، سماجی کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں تھا، اس وقت ملک میں اقتصادی ترقی ہو رہی تھی، ہمارے دور میں معاشی بہتری کا دنیا بھی اعتراف کررہی تھی مگر پتا نہیں وہ خواب تھا جو ادھورا رہ گیا اس خواب کو پورا ہونا چاہئے تھا۔کیونکہ ترقی کی میدان میں ہم ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بہت پیچھے رہ گئے ہے، اپنے قوم کے لئے دعا یا دوا کسی بھی چیز کی ضرورت ہو کرتے رہے گے،

  • بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے توہینِ الیکشن کمیشن کی کارروائی اور جیل ٹرائل کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

    بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے توہینِ الیکشن کمیشن کی کارروائی اور جیل ٹرائل کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

    درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو فریق بنا کربانی چیئرمین پی ٹی آئی نے توہینِ الیکشن کمیشن کی کارروائی اور جیل ٹرائل کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا .درخواست سلمان اکرم راجہ اور بیرسٹر سمیر کھوسہ کی وساطت سے دائر کی گئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اس کیس میں جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا ہے جو غیر قانونی ہے، جیل میں خفیہ ٹرائل آئین کے آرٹیکل 4 کی خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن نے 13 دسمبر کی تاریخ جیل میں فردِ جرم کی کارروائی کے لیے مقرر کی ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے غیر قانونی طور پر توہینِ الیکشن کمیشن کی کارروائی شروع کی ہے، الیکشن کمیشن کے پاس اس کارروائی کا اختیار نہیں ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ الیکشن کمیشن کا جیل ٹرائل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

  • مریم اورنگزیب انسداد دہشگردی عدالت میں پیش،وارنٹ گرفتاری منسوخ

    مریم اورنگزیب انسداد دہشگردی عدالت میں پیش،وارنٹ گرفتاری منسوخ

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب انتشار انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش ہوگئیں۔ انتشار انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے میں لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے 2022ء میں مقدمہ درج کیا تھا۔ تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے مریم اورنگزیب کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے جبکہ عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔عدالت نے مریم اورنگزیب کی بریت کی درخواست پر پراسیکیوشن سے دلائل بھی طلب کر رکھے ہیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم پردہشت گردی کے مقدمات بناتے رہے، خود 9 مئی کو ریاست پر حملہ آور ہوئے، دوسروں کو دہشت گرد کہنے والا خود 9 مئی کا مجرم ہے۔ ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ شہداء کی یادگاروں کو جلانے والے کو حساب دینا ہوگا، کیا 9 مئی کو نواز شریف آپ کے رہنماؤں کو ہدایات دے رہے تھے؟ 190 ملین پاؤنڈ ملکی خزانے میں آنے تھے عدالتی اکاؤنٹ میں نہیں۔
    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کو کھوکھلا کیا، 190 ملین پاؤنڈز ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکا تھا، دوسروں کو چور کہنے والے نے 190ملین پاؤنڈ کا ڈاکا ڈالا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب کے عوام کے پیسوں کو امانت سمجھ کر خرچ کیا، نوازشریف نے ملکی ترقی میں اضافہ کیا، لہٰذا انہیں چوتھی بار وزیراعظم بنا ئیں گے جس کے بعد ملک دوبارہ ترقی کرے گا۔ لیگی رہنما نے کہا کہ جو آئین و قانون کی بات کرتے تھے ان پر مقدمات بنائے گئے، ہمارے لیے قانون، انصاف کے تقاضے اور جب کہ اُن کیلئے اور ہیں، لاڈلے کے لیے صبح 8 بجے عدالت لگتی، رات 8 بجے کہتا تھا حاضری کا موڈ نہیں۔اسی موقع پرمیاں جاید لطیف کا کہنا تھا کہ ہم پر دہشت گردی کے مقدمات بنائے گئے، دنیامیں ہمارا جوامیج بن گیا ہے کیا وہ ختم ہو سکے گا، آج جس کیس میں پیش ہوئے وہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے بنائے ہوئے ہیں۔

  • جہانگیر ترین کی شہباز شریف سے ملاقات،سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر ہوئی بات

    جہانگیر ترین کی شہباز شریف سے ملاقات،سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر ہوئی بات

    استحکام پاکستان پارٹی کے قائد جہانگیر ترین کی سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے

    آئندہ انتخابات کی تیاریاں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین کی دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات اور رابطے جاری ہیں،استحکام پاکستان پارٹی کے قائد جہانگیر ترین اور عون چوہدری کی شہباز شریف کی رہائش ماڈل ٹاؤن آمد ہوئی ہے، جہانگیر ترین اور شہباز شریف کی ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورتحال، آمدہ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا

    شہباز شریف اور جہانگیر ترین کی ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین کی جانب سے پنجاب اور لاہور سمیت قومی اسمبلی کی 15 سے زائد اور پنجاب کی 25 سے زائد سیٹ پر ایڈجسٹمنٹ کی ڈیمانڈ کر دی گئی ،مسلم لیگ ن کی جانب سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے قائد اور کور کمیٹی کی مشاورت سے کیا جائے گا ،شہباز شریف جہانگیر ترین کی ڈیمانڈ نوا ز شریف کے سامنے رکھیں گے، نواز شریف اجلاس میں حتمی فیصلہ کریں گے

    سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ جو دیوار پھلانگ کر آئے گا تو ہم اسے مہمان کا درجہ نہیں دے سکتے ہیں

    غیر قانونی افراد کو جیلوں کی بجائے سینٹرز میں رکھا جائے گا،سرفراز بگٹی

    آرمی چیف نے واضح کہا فوج کے لوگ اسمگلنگ میں ملوث ہوئے تو کورٹ مارشل ہوگا،سرفراز بگٹی

    ہم دہشتگردوں کو ان کے بلوں سے ڈھونڈ نکالیں گے، سرفراز بگٹی

  • سٹنٹ پڑا تو 235 طوائف میری عیادت کیلئے آئیں،مولانا طارق جمیل

    سٹنٹ پڑا تو 235 طوائف میری عیادت کیلئے آئیں،مولانا طارق جمیل

    پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ خواتین انہیں اب بھی دوسری شادی کیلئے پیغامات بھجواتی ہیں

    نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ عالم دین نہ ہوتا،تو ڈاکٹر تو میں نے نہیں بننا تھا، میں نے شوبز میں چلے جانا تھا،اور آجکل میں رو رہا ہوتا کہ میں نے زندگی کدھر خراب کر دی، میں مولانا نہیں ،بلکہ صرف طارق جمیل ہوں،میری ایک ہی شادی ہے، مجھے تو خود پچھلے سال تک شادی کی آفرز آئیں خواتین کی طرف سے،مجھے اس امتحان سے کتنے سال گزرنا پڑا، میری زندگی بہت ٹف گزری،میری بیگم نے میرا ساتھ دیا، میں وہ احسان نہیں بھول سکتا، اسلئے میں سارے وسائل کے باوجود بیگم سے و فا کی، اس نے بہت مشکل وقت دیکھا ہے میری وجہ سے،میں کبھی کہیں،کبھی کہیں، ملک سے غیر حاضر ہوتا تھا، میرے بچے پیدا ہوئے تو میں غیر حاضر ہوتا تھا، جب شادی کی آفر آتی ہے تو اللہ کنٹرول دیتا ہے،مرد کی سب سے بڑی کمزوری عورت ہے، لیکن میرے سامنے ایک مقصد تھا،

    مولانا طارق جمیل کا مزید کہنا تھا کہ میں ایک عام سا لڑکا تھا، کچھ بھی نہیں تھا، اللہ نے کیا کر دیا، میں اس کا شکر گزار ہوں،اللہ کا فضل ہے جو عزت ملی، کبھی یہ نہیں سوچا تھا، ایک آدمی نے کہا تھا کہ آپ محبت کی باتیں کرتے ہیں پھر ہمارے دل میں آپ کے لئے محبت آتی ہے،قاضی واجد تھے ایک ایکٹر، بڑے سینئر، ڈراموں میں آتے تھے، وہ ایک بار ملنے آئے اور کہنے لگے میں مولویوں سے نہیں ملتا لیکن آپ سے ملنے آیا ہوں، جب میرا سٹنٹ پڑا، یہاں 235 طوائف ہیں، سب میرا حال پوچھنے میرے ڈیرے پر آئیں،یہ ایک ورلڈ ہسٹری ہے کہ کسی مولوی کو پوچھنے طوائف آئیں، یہ سب ایک دن نہیں آئیں بلکہ الگ الگ دنوں میں ٹولیوں کی‌صورت میں آئیں ،کہتی تھیں کہ ہمیں باپ نے کبھی بیٹی نہیں کہا آپ ہمیں بیٹی کہتے ہو،

    مساجد میں جانے سے اگر بیماری پھیلتی ہے تو جان کی حفاظت بھی ہمارے دین کا حصہ ہے، مولانا طارق جمیل

    مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ

    مولانا طارق جمیل نے کوئی غلط بات نہیں کی، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں مبشر لقمان نے مزید کیا کہا؟

  • احتساب عدالت نے احد چیمہ کو ریفرنس سے بری کر دیا

    احتساب عدالت نے احد چیمہ کو ریفرنس سے بری کر دیا

    احتساب عدالت لاہور،احتساب عدالت میں مشیر وزیراعظم احد چیمہ کے خلاف امدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے مشیر وزیراعظم احد چیمہ کو بری کر دیا،عدالت نے احد چیمہ کی بریت کی درخواست کو منظور کر لیا,عدالت نے گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،احتساب عدالت کے جج ملک علی ذولقرنین اعوان نے فیصلہ سنایا،احد چیمہ کے وکلاء کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کی گئی تھی،نیب کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی

    عدالتی فیصلہ کے بعد عدالت سے باہر نکلتے ہوئے احد چیمہ کا کہنا تھا کہ مجھے آج انصاف ملا آج بڑی خوشی کا دن ہے، جب یہ سب ہو رہا تھا تو سول سیکریٹریٹ افسران نے مجھ پر اعتماد کیا، چیئرمین نیب کی بات خوش آئند ہے جہاں غلطی ہو اس کو تسلیم کیا جائے، ادارے کے سربراہ کا کام ہے غلطی کو درست کیا جائے

    محنتی سرکاری افسران کو سیاسی بنیادوں پر جھوٹے مقدمات میں الجھا یا گیا،شہباز شریف
    سابق وزیراعظم شہباز شریف نےاحد چیمہ کی بریت پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ احد چیمہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس سے بریت پر انہیں اور ان کے اہل خانہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،چیمہ صاحب جیسے انتہائی قابل اور محنتی سرکاری افسران کو سیاسی بنیادوں پر جھوٹے مقدمات میں الجھا یا گیا، نہ صرف احد چیمہ، ان کی والدہ مرحومہ، اور بچوں کو نا قابل برداشت تکلیف پہنچائی گئی ،بیوروکریسی میں دل لگی سے کام کرنے والے افسران کی بھی حوصلہ شکنی کی گئی، امید ہے کہ آج کے انصاف پر مبنی فیصلے سے ایک مثبت روایت دوبارہ سے قائم ہو گی،

    احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر نیب کی جمع کرائی گئی رپورٹ سامنے آ گئی،نیب رپورٹ میں کہا گیا کہ احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کانیب ریفرنس نہیں بنتا۔ احد چیمہ کے تمام اثاثے انکی آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں۔احد چیمہ کے مبینہ بے نامی داروں نے اپنی ذاتی انکم سے پراپرٹیز بنائیں۔ احد چیمہ کے مبینہ بے نامی داروں کی پراپرٹیز کو احد چیمہ سے لنک نہیں کیا جا سکتا۔ احد چیمہ کے رشتہ داروں سعدیہ منصور،منصور احمد اور نازیہ اشرف کے اکاونٹس احد چیمہ کے بے نامی اکاونٹس نہیں۔ری انوسٹی گیشن کے مطابق احد چیمہ کی کل آمدن 213 ملین اور اخراجات 131 ملین ہیں۔ احد چیمہ کے بنائے گئے اثاثے انکی آمدن کے مطابق ہی ہیں۔ری انوسٹی گیشن کے دوران احد چیمہ نے اپنی انکم اور منافع سے متعلق ریکارڈ نیب کو فراہم کیا۔

    احد چیمہ کی جانب سے جمع کرائے گئے ریکارڈ کی تصدیق کی گئی، ریکارڈ درست ثابت ہوا۔ احد چیمہ کے اثاثے انکی آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں،نیب کیس نہیں بنتا۔

    احسن اقبال کے خلاف ریفرنس کب تک دائر کیا جائے؟ عدالت نے نیب کو بڑا حکم دے دیا

    نیب کی غفلت سے میرا بازو مستقل ٹیڑھا ہو گیا، احسن اقبال نیب اور حکومت پر برس پڑے

    ناروال اسپورٹس کمپلیکس کیس،ریفرنس دائر ہونے کے بعد احسن اقبال نے کیا مطالبہ کر دیا؟