Baaghi TV

Category: لاہور

  • بابراعظم کی ویڈیو نے مداحوں کو سلمان خان کی یاد دلا دی

    بابراعظم کی ویڈیو نے مداحوں کو سلمان خان کی یاد دلا دی

    لاہور: سوشل میڈیا صارفین پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی وائرل ویڈیو کو بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے ساتھ جوڑ رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنے اہلخانہ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے وائرل ویڈیو میں شاہین شاہ آفریدی، امام الحق، کپتان شان مسعود اور ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کو اپنی اپنی اہلیہ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے اسی ویڈیو کے آخرمیں بابر اعظم بھی موجود ہیں جو تن تنہا سر جھکائے اپنا سازوسامان اٹھاتے ہوئے جارہے ہیں۔

    پاکستان کے تمام مسائل کا حل پیپلز پارٹی کے منشور میں موجود ہے،بلاول

    بابر اعظم کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، سوشل میڈیا صارفین کو بابر اعظم کی اس تنہائی سے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی یاد آگئی جو بھارتی ایوارڈ شوز میں ہمیشہ سلمان خان بھی اکیلے ہی نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے ان سے متعلق کافی میمز بنائی جاتی ہیں،تاہم اب اس ویڈیوز پر بھی بابر اعظم کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے مزاحیہ تبصرے کئے ،طوبی نامی صارف نے لکھا کہ ہمارے بابر بھائی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلمان خان ہیں-

    نورجہان کی 23ویں برسی پرنگران حکومت کا منفرد خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ

    https://x.com/Toobabutt2001/status/1730096317530304963?s=20
    جیمراز نامی‌صارف نے لکھا کہ بابر اعظم لیجنڈری اداکار سلمان خان کے لمحات دہرا رہے ہیں-
    https://x.com/Jimmrz_/status/1730100895424377030?s=20
    بابر اعظم کے فین اکاؤنٹس کی جانب سے کہا گیا کہ بابر اعظم اپنے سلمان خان کے دور میں-
    https://x.com/babarazamking_/status/1730066531860598879?s=20
    https://x.com/iMIbrarr/status/1730177728836706642?s=20
    https://x.com/hitmayn51/status/1730140981348151757?s=20
    https://x.com/belikeinaya/status/1730170859829280889?s=20

  • نورجہان کی 23ویں برسی پرنگران حکومت کا منفرد خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ

    نورجہان کی 23ویں برسی پرنگران حکومت کا منفرد خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ

    لاہور:گلوکارہ ملکہ ترنم نورجہاں کو ہم سے بچھڑے تقریباً 23 برس بیت گئے ، نگراں حکومت کی جانب سے نورجہاں کی برسی سے قبل انہیں خراج عقیدت پیش کا جائے گا-

    باغی ٹی وی : نگراں حکومت کی جانب سے نورجہاں کی برسی سے قبل انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سرکاری ٹی وی پریکم سے 23 دسمبر تک ہر روز اُن کے مقبول گیت نشر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے نگراں وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کے مطابق قومی ٹیلی ویژن یکم دسمبر سے میڈم نورجہاں کی 23 ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کی دھنیں نشر کرے گا،جمعہ یکم دسمبر سے 23 دسمبر تک ہرروز رات 11 بجے ملکہ ترنم نورجہاں کا ایک گانا نشر کیا جائے گا-

    ثناء جاوید اور عمیر جیسوال کے درمیان علیحدگی ہو گئی؟

    ملکہ ترنم نورجہاں پلے بیک گلوکارہ اوراداکارہ تھیں جنہوں نے پہلے برٹش انڈیا اور پھر پاکستانی سنیما میں کام کیا۔ ان کا کیریئر چھ دہائیوں محیط تھا میڈم نور جہاں کو 23 دسمبر کو ہم سے بچھڑے 23 برس مکمل ہو جائیں گے 2000 میں کراچی میں 74 برس کی عمر میں ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا تھاآج بھی ان کے گائے ہوئے گیت عوام میں بے پناہ مقبول ہیں، انہیں شاندار پرفارمنس کے باعث صدارتی ایوارڈ برائے حسنِ کارکردگی اور تمغۂ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا،انہوں نے اردو، پنجابی اور سندھی سمیت مختلف زبانوں میں تقریبا 30،000 گانے ریکارڈ کروائے۔

    بھارتی پنجابی اداکار وگلوکار گپی گریوال کے گھر فائرنگ

  • لاہور میں مصنوعی بارش کا منصوبہ ناکام ، چنگ چی رکشہ بند کروانے کا فیصلہ

    لاہور میں مصنوعی بارش کا منصوبہ ناکام ، چنگ چی رکشہ بند کروانے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب حکومت کا لاہور میں مصنوعی بارش کا منصوبہ ناکام ہوگیا، حکومت کے پاس موجود اسپرے کرنے والے 6 طیارے ناکارہ ہوگئے جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک حکام بھی مصنوعی بارش کے منصوبوں سے متفق نہیں ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق 6 اسپرے طیارے والٹن ایئرپورٹ پر گراونڈ کر دئیے گئے، طیارے پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر استعمال تھے فنڈز کی کمی کے باعث طیاروں کی بحالی بھی التوا کا شکار ہے،بھاری اخراجات اور بادلوں کی غیر یقینی صورتحال کے باعث غیرملکی فضائی کمپنیوں سے بھی طیارہ نہیں لیا جا رہا۔

    دوسری جانب لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زاہد اختر زمان نے کہا کہ اسموگ کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ لینا ہوگا، اسموگ پر قابو پانے کے لیے ورلڈ بینک کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں،پنجاب میں اسموگ سے نمٹنے کے لیے مصنوعی بارش کے دو منصوبے زیر غور ہیں تاہم ورلڈ بینک حکام مصنوعی بارش کے منصوبوں سے متفق نہیں، اسموگ کے خاتمے کے لیے 30 الیکٹرک بسیں امپورٹ کر رہے ہیں، بہتر سفری سہولیات کے لئے لاہور کو 14 سو بسوں کی ضرورت ہے۔

    عمران خان کی بیوی اور بہنوں میں اقتدار کی جنگ، بشری بی بی،لطیف کھوسہ کی …

    چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ چنگ چی رکشہ بند کروانے کا اصولی فیصلہ ہوچکا ہے، اس کی 900 غیر قانونی ورک شاپس ہیں، نیا چنگ چی رکشہ بنے گا اور نہ ہی وہ مارکیٹ میں آئے گا اسموگ کو جانچنے والے آلات بھی تسلی بخش نہیں جب کہ اسموگ کے حوالے سے مختلف اداروں کے ڈیٹا میں بھی تضاد ہے۔

    پی ٹی آئی کے مزید 4 رہنماؤں نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

  • پی ٹی آئی پاکستان میں ہر سیٹ پر اپنا امیدوار کھڑا کرے گی،پرویز الہی

    پی ٹی آئی پاکستان میں ہر سیٹ پر اپنا امیدوار کھڑا کرے گی،پرویز الہی

    لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے رہنما پرویزالہیٰ کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر ضلع کچہری لاہور میں پیش کیا گیا۔

    باغی ٹی وی: پولیس نے پرویزالٰہی کو راولپنڈی اڈیالہ جیل سے لاہورضلع کچہری میں پیش کیا اور جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی عدالت نے پرویزالٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روزہ توسیع کردی اور انہیں 14 دسمبرکو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    پیشی کے بعد لاہور کی ضلع کچہری کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ کیا اب بھی نوازشریف کے لاڈلے ہونے میں کوئی شک باقی رہ گیا ہے، یہ دونوں بھائی عوامی عدالت میں حساب دینے کیلئے تیار رہیں،شریف برادران اللہ اور عوام کی عدالت سے کیسے بچیں گے، اس بار قوم انہیں الیکشن میں آٹے دال کا بھاؤ یاد کروا دیں گے، مہنگائی کے شہنشاہ شہبازشریف کو الیکشن میں لگ پتا جائے گا، عوام ان لاڈلوں کو ووٹ کی پرچی کے ذریعے باہر نکالیں گے،یہ عوامی غیض وغضب سےنہیں بچ سکیں گےن لیگ ہر بارعوام کو گمراہ کرکےاقتدار حاصل کرتی ہے، اب ان لاڈلوں کو چاہئے کہ عوام کی جان چھوڑ دیں، شہباز شریف نے 16 ماہ میں وائے لیول پلیئنگ فیلڈ حاصل کرنے کے کچھ نہیں کیا۔

    عمران خان توشہ خانہ کیس: ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا پر فیصلہ …

    پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں گے، تحریک انصاف بلے کے نشان کے ساتھ الیکشن میں اترے گی، اور پورے پاکستان میں ہر سیٹ پر اپنا امیدوار کھڑا کرے گی، یہ بات نہایت افسوسناک ہے کہ سستی شہرت کے کاموں پر اربوں روپے ضائع کیے جا رہے ہیں۔

    190 ملین پاؤنڈ کیس:چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری دائر

  • پی ٹی آئی کے مزید 4 رہنماؤں نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

    پی ٹی آئی کے مزید 4 رہنماؤں نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مزید 4 رہنماؤں نے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا-

    باغی ٹی وی: 2 سابق ارکان قومی اسمبلی اور ایک سابق صوبائی وزیر نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی،جس میں ملکی سیاسی حالات پر گفتگو کی اور استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا فیصٌہ کیا جبکہ آئندہ چند روز میں باضابطہ پریس کانفرنس میں آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

    جہانگیر ترین سے ملاقات کرنے والوں میں سابق ایم این اے سردار ذوالفقار ، سابق ایم این اے غلام محمد لالی اور سابق صوبائی وزیر کرنل ریٹائرڈ محمد انور شامل ہیں، ملاقات میں آئی پی پی رہنما غلام سرور خان، اسحا ق خاکوانی، عون چودھری، سعید اکبر نوانی بھی شریک تھے-

    عمران خان توشہ خانہ کیس: ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا پر فیصلہ …

    سابق ایم این ایز اور سابق صوبائی وزیر نےجہانگیر ترین کاساتھ دینے کا فیصلہ کیا، تینوں ارکان چند روز میں باضابطہ پریس کانفرنس میں آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے، جہانگیرترین نے تینوں رہنماں کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

    دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے ارباب غلام رحیم نے جے ڈی اے کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، ارباب غلام رحیم کا کہنا تھا کہ پیر پگاڑا کے ساتھ ہوں،مل کر الیکشن لڑیں گے، پیپلز پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں،انہوں نے مزید کہا کہ بشیر میمن مسلم لیگ (ن) کے لیے کام کر رہے ہیں۔

    190 ملین پاؤنڈ کیس:چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری دائر

  • پنجاب میں سافٹ اسموگ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز

    پنجاب میں سافٹ اسموگ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز

    پنجاب بھر میں بڑھتی ہوئی اسموگ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے سافٹ اسموگ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: گزشتہ رات ہونے والی بارش کے باوجود اسموگ میں کمی نہ آسکی، لاہور اب بھی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے اس حوالے سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرِ نگرانی کابینہ کمیٹی برائے انسداد اسموگ کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی محکموں نے سافٹ اسموگ لاک ڈاؤن ،جمعہ کو اسکول، کالج، یونیورسٹیاں اور ہفتے کے روز مارکیٹیں، جم، سنیما، تھیٹر اور فیکٹریاں مکمل بند کرنے کی تجاویز تیار کرلیں ہیں اسموگ کی روک تھام کیلئے ہفتے کے روز ریسٹورینٹس بھی بند کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے اس روز صرف ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی، شہر میں پبلک اور پرائیویٹ گاڑیوں کی آمد ورفت بھی محدود کی جائےگی جبکہ سرکاری دفاتر میں نصف عملہ کام کرے گا لاہورمیں اسموگ میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ غیر معمولی ٹریفک ہے، خلاف قانون کام کرنے والی فیکٹریوں کو سیل کرکے اور بھاری جرمانے کیے جائیں گے ۔

    لاہور میں نجی کالج کی طالبہ اغوا، 30لاکھ روپے تاوان مانگ لیا

    دوسری جانب شہر قائد میں ایئر کوالٹی انڈیکس 289 تک پہنچ گیا جس کے بعد کراچی آلودگی میں پہلے نمبر پر آ گیا کراچی میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا جس کے بعد کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر گیا۔

    کراچی میں ایئرکوالٹی انڈیکس 289 ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہور 278 ایئرکوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے ساتھ آلودگی میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ لاہور کا آلودہ ترین علاقہ یو ایس قونصلیٹ کا ہے جس کا اے کیوآئی 411 ہے،ویتنام کا شہر ہنوئی 238 اے کیو آئی کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اور کولکتہ آلودگی میں چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

    پاکستان اوپی سی ڈبلیو کے ایگزیکٹوبورڈ کا رکن منتخب

  • لاہور میں نجی کالج کی طالبہ اغوا، 30لاکھ روپے تاوان مانگ لیا

    لاہور میں نجی کالج کی طالبہ اغوا، 30لاکھ روپے تاوان مانگ لیا

    لاہور : ملت پارک میں نجی کالج کی طالبہ کو اغوا کر لیا گیا ہے, نامعلوم اغواکاروں نےتاجرسے30لاکھ روپے تاوان مانگ لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے تاجر مسعود کی بیٹی سماویہ کو اغواء کیا ہے، طالبہ کو اس کا والد کالج چھوڑ کر گھر آیا تھا کہ اسے میسج آیا کہ تمہاری بیٹی کو کالج سے واپسی پر اغوا کر لیا گیا ہے ا غواکاروں نے تاجر مسعود سے بیٹی کی بازیابی کے لئے 30 لاکھ روپے تاوان مانگا ہے، اور طالبہ کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دی ہے مغویہ کے والد کی شکایت پر پولیس نے نامعلوم اغوا کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    ایک ٹوٹی ہوئی زنجیر کی فریاد ہیں ہم ، اور دنیا یہ سمجھتی ہے …

    دوسری جانب ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق قتل کے مقدمات میں مطلوب دو خطرناک اشتہاری مجرموں کودبئی سے گرفتار کر لیا ہے جس کے بعد بیرون ممالک سے گرفتار ہونے والے اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد رواں برس 141 ہو گئی ہے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم اویس نصیر فیصل آباد پولیس کو اور اشتہاری محمد ارشد ملتان پولیس کو مطلوب تھا قتل کے مقدمات میں مطلوب دونوں اشتہاریوں کو دبئی سے گرفتار کرکے پولیس ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے، اور مجرموں سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

    ریفرنس میں نوازشریف کی گاڑی لکھی جس کی واپسی کا ریکارڈ نہیں،وکیل نواز شریف

  • اشتہاری مونس الٰہی سے متعلق مختلف جگہوں پر اشتہارات آویزاں

    اشتہاری مونس الٰہی سے متعلق مختلف جگہوں پر اشتہارات آویزاں

    لاہور: اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور کے جج نے مونس الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری کی کاروائی شروع کر دی، ایف آئی اے نے چالان عدالت جمع کرا رکھا ہے۔

    باغی ٹی وی: ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے میں عدالتی حکم پر مونس الٰہی کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کردی گئی ہےمونس الٰہی سے متعلق مختلف جگہوں پر اشتہارات آویزاں کر دئیے گئے ہیں جس میں تحریر کیا گیا ہے کہ مونس الٰہی کو آج عدالت میں پیش ہونے کی مہلت دی گئی تھی لیکن وہ روپوش ہیں اور وہ عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔
    fir
    واضح رہے کہ چوہدری مونس الہٰی پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کک بیکس وصول کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے، نیب لاہور ایک ارب روپے سے زائد کرپشن کی تحقیقات کررہا ہے 13 نومبر کو لاہور کی احتساب عدالت میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں کی کک بیکس وصول کرنے کا کیس کی سماعت ہوئی تھی جج نسیم احمد نے نیب کی درخواست پر کارروائی کی تھی ، نیب نے عدالت میں مؤقف اختیار کرتے ہوئے استدعا کی تھی کہ مونس الہیٰ گرفتار نہیں ہوئے اور نہ ہی تفتیش جوائن کی، عدالت نے مونس الہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں، عدالت مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دے۔

    احتساب عدالت نے چوہدری مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دے دیا تھا اور ان کی جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرلیا تھا جس کے بعد 23 نومبر کو مونس الہی کو وطن واپس لانے کیلئے قانونی عمل کا آغاز ہوگیا، اور نگران وفاقی حکومت نے مونس الٰہی کو وطن واپس لانے کیلئے انٹرپول سے رابطہ کیا تھا، جبکہ مونس الٰہی کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں عدالتی حکم پر بینک اکاؤنٹس منجمد کردئیے گئے تھے، جن کی تفصیلات سامنے آئی تھیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ نگراں پنجاب حکومت نے تمام ڈیٹا ایف آئی اے کے حوالے کیا، ایف آئی اے اور وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت سے ڈیٹا مانگا تھا، مونس الہی کے لاہور میں 8 مختلف بینک اکاؤنٹس منجمد کیے گئے ہیں، ان کے مختلف بینک اکاؤنٹس میں 48 کروڑ 76 لاکھ سے زائد کی رقم آئی، اور انہوں نے ساری رقم ان بینک اکاؤنٹس سے نکلوا لی، مونس کے رقم جمع کرانے اور منتقل کرنے میں استعمال ہونے والے بینک اکاؤنٹس منجمدکردیئے، ان کے مختلف بینک اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کیلئے استعمال ہوئے ہیں، مونس الٰہی کی 6 مختلف پراپرٹیز کو بھی منجمد کر دیا گیا ہے، ان کی قصور میں5 اور راولپنڈی میں ایک پراپرٹی کو منجمد کیا گیا، انہوں نے پراپرٹیز منی لانڈرنگ سے بنائی ہیں، اور عدالت کے حکم پر ان کے بینک اکاؤنٹس اور پراپرٹیز کو منجمد کیا گیا ہے۔

  • لاہور پولو کلب میں رے منٹ 61 کے تعاون سے جاری پولو کپ میں پولو کے دلچسپ مقابلہ

    لاہور پولو کلب میں رے منٹ 61 کے تعاون سے جاری پولو کپ میں پولو کے دلچسپ مقابلہ

    پولو کلب کے زیراہتمام پولو کپ 2023ء کے دوسرے روز میچ کھیلا گیا جس میں ٹوٹل نیوٹریشن نے گارڈ گروپ /لوٹو کارپٹس کی ٹیم کو 6.5-3 گول سے ہرا دیا۔ لاہور پولو کلب میں رے منٹ 61 کے تعاون سے جاری پولو کپ میں پولو کے دلچسپ مقابلے کھیلے گئے جن کو دیکھنے کیلئے لاہور پولو کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز، فیملیز اور بچوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ گزشتہ روز ایک ہی میچ کھیلا گیاجس میں ٹوٹل نیوٹریشن کی ٹیم نے گارڈ گروپ /لوٹو کارپٹس کی ٹیم کو 6.5-3 گول سے ہرایا۔ ٹوٹل نیوٹریشن کی طرف سے سیف نون نے تین، محمد وحید نے دو اور بلال حئی نے ایک گول سکور کیا۔ گارڈ گروپ /لوٹو کارپٹس کی طرف سے عمران عابد میر، تیمور مواز اور تیمور علی ملک نے ایک ایک گول سکور کیا۔ آج بروز جمعرات پونے دو بجے پہلا میچ ریمنگٹن /نیوایج کیبلز اور اولمپیاء کے درمیان جبکہ پونے تین بجے دوسرا میچ زیڈ ایس پولو اور ٹوٹل نیوٹریشن کے درمیان کھیلا جائے گا۔

  • بیوہ کی زمین پر قبضہ،کیپٹن ر صفدر،جنید صفدر کو توہین عدالت کے نوٹس جاری

    بیوہ کی زمین پر قبضہ،کیپٹن ر صفدر،جنید صفدر کو توہین عدالت کے نوٹس جاری

    کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا جاتی امرا سے ملحق بیوہ کی 46 کنال پر قبضہ کا معاملہ،لاہور ہائیکورٹ میں کیپٹن ر صفدر اور بیٹے جنید صفدر کیخلاف توہین عدالت درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست پر کیپٹن صفدر، جنید صفدر سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے،جسٹس شمس محمود مرزا نے بیوہ سلامن بی بی کے بیٹے کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی طرف سے راجہ جاوید اقبال ایڈووکیٹ پیش ہوئے،درخواست میں کہا گیا کہ پولیس سمیت انتظامیہ نے قبضے میں مداخلت اور ہراساں نہ کرنے کی عدالت میں یقین دہانی کرائی، عدالت نے انتظامیہ کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی،کیپٹن رصفدر اور جنید صفدر کی موجودگی اور ایما پر 46 کنال اراضی پر زبردستی قبضہ کرلیا گیا، درخواست گزار کی 46 کنال اراضی پر موجود تعمیرات گرا دی گئیں،کیپٹن رصفدر، جنید صفدر اور انتظامی افسران نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی ،عدالت کیپٹن ر صفدر، جنید صفدر سمیت افسران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے .

    خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

    سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ

    موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار

    فحش ویڈیوز کا دھندہ کرنیوالے 20 ملزمان گرفتار

    لاہور سے چار بہنیں اغوا،ماں کی مدعیت میں مقدمہ درج

    مدرسہ کے تدریسی کمرہ میں 11 سالہ بچی سے فحش حرکات کرنے والا قاری گرفتار

    نکاح کا جھانسہ دیکربیوہ خاتون کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار