Baaghi TV

Category: لاہور

  • سلمان بٹ میری ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے،چیف سلیکٹر وہاب ریاض

    سلمان بٹ میری ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے،چیف سلیکٹر وہاب ریاض

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ میرا فیصلہ ہے کہ مجھے کن لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے ، سلمان کو کنسلٹنٹ بنانے کا فیصلہ بھی میرا ہی تھا اور اب میں ہی انہیں ہٹا رہا ہوں-

    باغی ٹی وی : پریس کانفرنس کے دوران وہاب ریاض نے کہا ہے کہ سلمان بٹ کے نام پر بہت بات ہوئی ہے ، سلمان بٹ کو بتا دیا ہے کہ وہ ہماری ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے ،وہ کرکٹ کو سمجھتے ہیں ، لیکن وہ میری ٹیم کا حصہ نہیں ہیں ،کرکٹ میں چیزیں آگے چلنی چاہییں، جو اس نے کیا اس پر وہ بھگت چکے ہیں ، کسی کا دباوؤ نہیں ، سلمان کو کنسلٹنٹ بنانے کا فیصلہ بھی میرا ہی تھا اور اب میں ہی انہیں ہٹا رہا ہوں،سلمان بٹ کا نام اب واپس لے لیا گیا ہے ، ابھی وہ پی سی بی سے وابستہ نہیں ہوئے ہیں۔

    آسٹریلوی وزیر اعظم کی پاکستانی ٹیم کو ملاقات کی دعوت

    دورہ آسٹریلیا کے حوالے سے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ٹیم سلیکشن میں سلمان بٹ کا کوئی رول نہیں تھا، سلمان بٹ کی تقرری زیر غور تھی تاہم غور کرنے کے بعد فیصلہ کیا ہے ہم کنسلٹنٹ ممبر کے طور پر ان کا تقرر نہیں کر رہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹرز کامران اکمل، راؤ افتخار انجم اور سلمان بٹ کو چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے کنسلٹنٹ کی ذمہ داریاں تفویض کیں تھیں۔

    پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ ناروا سلوک، آسٹریلین کرکٹ بورڈ انتظامیہ کو شدید تنقید کا …

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ بیٹر اسد شفیق کو سلیکٹر اور کنسلٹنٹ بنانےکا فیصلہ کیا ہے، اسد شفیق پہلی بار پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے اور ٹیسٹ کرکٹر کراچی سے سلیکٹر بنیں گے،اسد شفیق یکم جنوری سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں توصیف احمد اور وہاب ریاض کی معاونت کریں گے،اسد اس وقت قومی ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کر رہے ہیں اور وہ اگلے چند دن میں اپنی دستیابی سے آگاہ کریں گےچار سال سے قومی ٹیم سے باہر ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق سندھ پریمیئرلیگ کھیل کر اپنی ذمہ داریاں شروع کریں گے۔

    ن لیگ پہلا پارلیمانی بورڈ اجلاس اختتام پذیر: آئندہ الیکشن کیلئے سرگودھا سے امیدواروں کے …

  • ن لیگ پہلا پارلیمانی بورڈ اجلاس اختتام پذیر: آئندہ الیکشن کیلئے سرگودھا سے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل

    ن لیگ پہلا پارلیمانی بورڈ اجلاس اختتام پذیر: آئندہ الیکشن کیلئے سرگودھا سے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس تقریباً 7 گھنٹے جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہو گیا-

    باغی ٹی وی : مرکزی پارلیمانی بورڈ کےپہلے اجلاس کی صدارت قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے کی،پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤ ن میں ہونے والے 35 رکنی پارلیمانی بورڈ کے طویل اجلاس میں چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز اور چیئرمین الیکشن سیل سینیٹر اسحاق ڈار شریک ہوئےاس کے علاوہ پارٹی جنرل سیکرٹری احسن اقبال، صوبائی صدر رانا ثنا اللہ اور ڈویژنل کو آرڈینیٹر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سمیت سینئر قیادت بھی شریک ہوئی۔

    اجلاس میں سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع کے لئے قائم کی گئی سب پارلیمانی پارٹی کی جانب سے شارٹ لسٹ کیے گئے 105 امیدواروں کو طلب کیا گیا اجلاس میں سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 34 مجموعی حلقوں سے پارٹی ٹکٹوں کے خواہشمندوں کے انٹرویو کئے گئے سرگودھا ڈویژن کی قومی اسمبلی کی کل 11 نشستوں کے لیے 38 اور صوبائی اسمبلی کی کل 23 نشستوں کے لئے 67 امیدواروں کے انٹرویو کیے گئے۔

    پی آئی اے کے دو طیاروں کا بیرون ملک پارکنگ کا خرچہ ڈیڑھ کروڑ …

    امیدواروں کے انٹرویو نواز شریف نے خود کیے، جس میں ٹکٹ کے امیدواروں سے ان کی حلقے میں شہرت اور پارٹی سے وابستگی کے حوالے سے سوالات کیے گئے پارلیمانی بورڈ کے سینئر ارکان کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں پارٹی کے مخلص، قربانیاں دینے والے اور جیتنے کی صلاحیت رکھنے والے کارکنوں کو ترجیح دی جائے گی۔

    آج کے اجلاس میں 80 فیصد حلقوں کے امیدواروں کے نام فائنل کرلیے گئے ہیں جن کا اعلان آئندہ چند روز میں کر دیا جائے گا مرکزی پارلیمانی بورڈ پیر کے روز راولپنڈی ڈویژن سے ٹکٹ کے امیدواروں کے انٹرویوز کریگا اور یہ سلسلہ 19 دسمبر تک جاری رہے گا سرگودھا ڈویژن کے ممکنہ امیدواروں کا آج ہی اعلان کیے جانے کا امکان ہے، اجلاس کے بعد پارٹی صدر شہباز شریف ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ سے واپس روانہ ہو گئے۔

    نگراں صوبائی وزیر احمد شاہ کو 3 محکموں کے قلمدان سونپ دئیے گئے

    دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی تاریخ میں تبدیلی سابق وزیراعظم نوز شریف کے 7 دسمبر کو اسلام آباد کی عدالت میں سماعت کی وجہ سے کی گئی پارلیمانی بورڈ کا دوسرا اجلاس کل 3 دسمبر کے بجائے 4 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا 4 دسمبر کو راولپنڈی ڈویژن کے امیدواروں کے انٹرویو کیے جائے گیے جبکہ 5 دسمبر کو خیبر پختونخوا کے ہنزہ اور مالاکنڈ ڈویژن کے امیدواروں کے انٹرویو کیے جائیں گے، اس کے علاوہ 6 دسمبر کو مالاکنڈ ڈویژن کے امیدواروں کے انٹرویو کیے جائے گے۔

  • نگراں صوبائی وزیر احمد شاہ کو 3 محکموں کے قلمدان سونپ دئیے گئے

    نگراں صوبائی وزیر احمد شاہ کو 3 محکموں کے قلمدان سونپ دئیے گئے

    لاہور: نگراں صوبائی وزیر احمد شاہ کو 3 محکموں کے قلمدان سونپ دئیے گئے جبکہ وہ محکمہ اطلاعات، اقلیتی امور اور سوشل پروٹیکشن کے وزیر مقرر کیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق نگران صوبائی وزیر کو 3 محکموں کے قلمدان سونپ دئیے گئے،احمد شاہ کو محکمہ اطلاعات، اقلیتی امور اور سوشل پروٹیکشن کا قلمدان دے دیا گیا،نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول بابر کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    اس سے قبل معروف ادیب اور سماجی شخصیت احمد شاہ کو صوبائی وزیر تعینات کر دیا گیا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی موجودگی میں احمد شاہ سےحلف لیا،حلف کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی، جسمیں صوبائی وزرا، ادیب، فنکاروں اور صحافیوں نے شرکت کی جب کہ میزبانی کےفرائض چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر فخر عالم نےانجام دئیے،حلف کے بعد گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ، چیف سیکریٹری سندھ، ادیبوں اور دوستوں نے احمد شاہ کو مبارکباد دی۔

     

    24 بچوں کے باپ اور 4 بیویوں کے شوہر کی شاہ رخ خان کو دھمکی

    سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دے دیا گیا

    پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ ناروا سلوک، آسٹریلین کرکٹ بورڈ انتظامیہ کو شدید تنقید کا …

  • پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ  ناروا سلوک، آسٹریلین کرکٹ بورڈ انتظامیہ کو شدید تنقید کا سامنا

    پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ ناروا سلوک، آسٹریلین کرکٹ بورڈ انتظامیہ کو شدید تنقید کا سامنا

    لاہور: پاکستانی کرکٹرز کیساتھ سڈنی ایئرپورٹ پر ناروا سلوک، پاکستانی کرکٹرز نے ایئرپورٹ پہنچنے پر اپنا بھاری بھرکم سامان خود ٹرک میں لوڈ کروایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم کپتان شان مسعود کی قیادت میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے گزشتہ روز سڈنی پہنچی ایئرپورٹ سے نکلنے کے بعد قومی کرکٹرز نے اپنا سامان خود ٹرک میں لوڈ کروایا ہے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں محمد رضوان اور وسیم جونیئر سمیت دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت اپنا بھاری بھرکم سامان ٹرک میں لوڈ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے آسٹریلین کرکٹ بورڈ انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
    https://x.com/CricketopiaCom/status/1730497732111122581?s=20
    واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 14 دسمبر سے ہوگا، 2 دسمبر کو آرام کرنے کے بعد 3 دسمبر سے اپنے ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گی جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کینبرا میں 6 سے 9 دسمبر تک چار روزہ میچ کھیلے گی پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 14 دسمبر کو ہوگا، قومی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جنہیں پہلی مرتبہ کپتانی کی ذمے داریاں سونپی گئی ہیں،تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ پرتھ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن اور سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

  • مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے انتخابی منشور کے لیے کمیٹی تشکیل

    مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے انتخابی منشور کے لیے کمیٹی تشکیل

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن کی بجائے سلیکشن کا شور انتہائی تشویشناک ہے اس سے ملک ترقی کی بجائے مزید تنزلی کا شکار ہوگا۔ عوام کی طاقت ہی جمہوریت کا سرچشمہ ہے۔ سیاسی جماعتوں کو ملکر ملکی مسائل کے حل کی طرف جانا چاہیے جو صرف الیکشن سے ہی ممکن ہے.

    دوسری جانب پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے کہا ہے کہ مرکزی مسلم لیگ نے انتخابی منشور کی تیاریوں پر کام شروع کر دیا۔جس کے لیے باقاعدہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔مرکزی مسلم لیگ کا منشور عوام کی امنگوں کے عین مطابق اور ملک کو موروثی سیاست سے نجات دلانے والا ہوگا۔ اشرافیہ کے لیے اب اس ملک کوئی جگہ نہیں ہوگی۔

    مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سابقہ سیاسی جماعتوں نے ملک میں سیاسی اور معاشرتی اخلاقیات کا جنازہ نکال کر رکھ دیا ہے۔ جن جماعتوں کو ایک دوسرے پر تنقید الزامات اور کیچڑ اچھالنے سے فرصت نہ ملے وہ عوام کے مسائل کا حل خاک کریں گی۔مرکزی مسلم لیگ کا منشور عوام کے حل طلب مسائل کے گرد گھومتا ہے۔ جلد پارٹی منشور منظر عام پر لایا جائے گا۔ جو مرکزی مسلم لیگ کی سیاست کا مظہر ہوگا۔

    مرکزی مسلم لیگ کا لاہور ڈویژن کے تمام حلقوں سے امیدوار لانے کا اعلان

    مرکزی مسلم لیگ کے وفد کی فلسطینی رہنما خالد مشعل سے قطر میں ملاقات

    ملک کی ترقی میں مزدوروں اور محنت کشوں کا بنیادی کردار ہوتا ہے

    بہن بھائیوں کو بھی عید کی خوشیوں میں اپنے برابر کاشریک کریں 

    قرضے لیکر معیشت میں کبھی بھی استحکام پیدا نہیں کیا جا سکتا،

     ہم ملکی سیاست کا ٹرینڈ تبدیل کرنے جارہے ہیں۔

  • ڈیفنس کار حادثہ،ملزم افنان کے مزید جسمانی ریمانڈ‌کی استدعا مسترد

    ڈیفنس کار حادثہ،ملزم افنان کے مزید جسمانی ریمانڈ‌کی استدعا مسترد

    ڈیفنس میں گاڑی کی ٹکر سے چھ افراد کی ہلاکت کے مقدمہ میں کم عمر ڈرائیور افنان کو انسداد دہشت گردی عدالت نے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی

    ملزم افنان کو عدالت پیش کیا گیا، تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ ملزم افنان کی تمام میڈیکل ٹیسٹ کروا لیے گئے ہیں ،ملزم افنان سے مزید تفتیش درکار ہے ،فاضل جج نے استفسار کیا کہ ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ کیوں چاہیے ؟ وکیل مدعی نے کہا کہ ملزم کے شریک ملزمان سے تفتیش جاری ہے،ملزم کا فون ریکور کرنا ہے میڈیکل رپورٹس کا انتظار ہے ،عدالت نےپولیس سے استفسار کیا کہ کیا ملزم کا فون ریکور کرنا ہے؟ تفتیشی نے عدالت میں کہا کہ ملزم کا فون ریکور کرنے کی استدعا نہیں کی ،انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی ،تھانہ ڈیفنس پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے

    ڈیفنس کار حادثے کے مقدمہ میں ملزم افنان کے والد شفقت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج عدالت میں پیش ہوئے ہیں ،عدالت میں تمام شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں ،جو الزام ہمارے اوپر ہیں وہ مدعیوں نے ثابت کرنا ہے ،اللہ تعالی رحم کرے ،ہم سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں ،میڈیا درست خبر دے،ہم نے کسی کو کوئی دھمکی نہیں دی ،اگر کوئی دھمکی ہے تو اسکو ثابت کریں ،وہ پولیس کو آگاہ کریں ،جو جس نے کیا اسکو اسکی سزا ملنی چاہیے ،بچے نے جو نہیں کیا اسکی سزا بچے کو نہیں ملنی چاہیے,میڈیا سچائی کو دیکھے ،بچے سے زیادتی نہ کی جائے

    ڈی ایچ اے حادثہ کی کہانی، افنان شفقت کے والد کی زبانی

    ملزم افنان کے والد شفقت کا مکمل انٹرویو سننے کے لئے یہاں کلک کریں

    واضح رہے کہ ڈیفنس لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا،کم عمر نوجوان نے گاڑی چلاتے ہوئے دوسری گاڑی کو ٹکر ماری جس سے دو بچوں سمیت چھ افراد کی موت ہو گئی ہے. ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثے میں مرنیوالوں میں 45 سالہ رخسانہ، 4 سالہ عنابیہ، 4 ماہ کا حذیفہ، 27 سالہ محمد حسین، 30 سالہ سجاد، 23 سالہ عائشہ شامل ہیں،حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتاری، غفلت اور زگ زیگ کے باعث پیش آیا،ڈرائیور کی شناخت افنان شفقت کے نام سے ہوئی، پولیس نے کم عمر ڈرائیور کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا

     عدالت نے حکم دیا کہ بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کو گرفتار کیاجائے

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

  • پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن،یہ دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے،مریم اورنگزیب

    پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن،یہ دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے،مریم اورنگزیب

    سابق وفاقی وزیر، مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کے پراسس کو مکمل خفیہ رکھا گیا، یہ دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو پتا ہی نہیں الیکشن کیا ہوتے ہیں،ن لیگ کے انٹراپارٹی الیکشنز ہوئے تھے تو پورا عمل لائیو دیکھایا گیا تھا، 100 خالی کرسیاں لگا کر ڈیڑھ گھنٹا پریس ریلیز روکی گئی، یہ پارٹی کس منہ سے صاف شفاف الیکشن کا مطالبہ کر رہی ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کروایا گیا ،انٹرا پارٹی الیکشن کے پورے فیصلے کو خفیہ رکھا گیا،15 منٹ میں سلیکشن کی گئی ، انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے کوئی ووٹر لسٹ فائنل نہیں کی گئی،پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن سلیکٹ کی عملی تصویر ہے،الیکشن کمیشن اب اس پر نوٹس لیں گے تو ان کے خاندان کو گالیاں دی جائیں گی ،نواز شریف اور شہباز شریف عدالتوں میں پیش ہوئے کسی کو گالی نہیں دی گئی ،

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ایک مافیا ہے جو ملک کے اندر افراتفری چاہتے ہیں ،پی ٹی آئی کس منہ سے لیول پلنگ فیلڈ اور صاف شفاف الیکشن کا مطالبہ کر رہی ہے، پی ٹی آئی نے ملک کے اندر معیشت کی تباہی مچائی، اداروں کو تباہ کیا گیا ،پی ٹی آئی کے لوگوں نے اقتدار میں اپنے اثاثوں میں اضافہ کیا اور انگوٹھیاں غائب کی ، نواز شریف کو اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کی وجہ سے سزا سنائی گئی، جیل کے اندر سے اب بھی تماشا کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا 9 مئی کا تماشا کارکنان نے کیا،شہداء کے مجسموں کو توڑا گیا، مساجد کو جلایا گیا اور کیا گیا ہمیں نہیں پتہ ،انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے پریس ریلیز جاری کی گئی کہ الیکشن ہو گئے ،پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ اب کوئی بھی کھڑا نہیں ہو رہا، پارٹی تتربتر ہو گئی ہے،

    واضح رہےکہ ،بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ تحریک انصاف کے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں،چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن میں ایک پینل سامنے آیا ، قواعد کے مطابق اعلان کر رہے ہیں، قانون کی بالا دستی اور پاسداری پر ملک قائم ہوگا ،

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    بشریٰ بی بی کی سڑک پر دوڑیں، مکافات عمل،نواز شریف کی نئی ضد، الیکشن ہونگے؟

    جعلی رسیدیں، ضمانت کیس، بشریٰ بی بی آج عدالت پیش نہ ہوئیں

    عمران خان، بشریٰ بی بی نے جان بوجھ کر غیر شرعی نکاح پڑھوایا،مفتی سعید کا بیان قلمبند

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کا بلے کا نشان برقرار رکھتے ہوئے 20 روز میں دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دے رکھا ہے، الیکشن کمیشن نے کہا کہ تحریک انصاف 20 دن میں انٹرا پارٹی الیکشن یقینی بنائے،الیکشن کے 7 دن بعد رپورٹ جمع کرائی جائے، اگر پارٹی الیکشن نہ کرائے گئے تو تحریک انصاف انتخابی نشان کے لیے نااہل ہو گی.

  • زمان پارک پولیس حملہ کیس، صنم جاوید کی ضمانت منظور

    زمان پارک پولیس حملہ کیس، صنم جاوید کی ضمانت منظور

    انسدادِ دہشت گردی عدالت: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے خلاف زمان پارک میں پولیس پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے صنم جاوید کی مقدمہ میں درخواست ضمانت منظور کر لی ،عدالت نے صنم جاوید کو دو لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ،انسداد دھشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا ،وکیل نے کہا کہ صنمجاوید کو بار بار نئے مقدمات میں ملوث کیا جا رہا ہے، صنم جاوید کی ضمانت منظور کی جائے، پراسیکیوٹر نے کہا کہ صنم جاوید اور دیگر کارکنان زمان پارک کے باہر پولیس پر پیٹرول بم پھینکے،زمان پارک میں ڈی آئی جی پر تشدد کیا گیا پولیس کی گاڑیاں جلائی گئی ،صنم جاوید نے زمان پارک کے باہر انگیز تقاریر کیں اور کارکنان کو پولیس پر حملہ کے لئے اکسایا،

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا

    واضح رہے کہ صنم جاوید کی کئی مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے تا ہم عدالت سے رہائی کے بعد صنم جاوید کو دوبارہ نئے مقدمے میں گرفتار کر لیا جاتا ہے،صنم جاوید نے لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت میں انکے خلاف دو مقدمات ظاہر کرتے ہوئے تیسرے مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا ،عدالت آئی جی پنجاب پولیس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے.

    آٹھ نومبر کو پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا،20 اکتوبر کو بھی تحریک انصاف کی رکن صنم جاوید خان اور ان کی ساتھی خواتین کو کوٹ لکھپت جیل سے رہائی ملنے کے بعد ان کے جیل سے باہر نکلتے ساتھ ہی پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا تھا،25 ستمبر کو بھی جناح ہاؤس حملہ کیس میں رہائی پانے والی پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور دیگر خواتین کو پھر سے گرفتار کرلیا تھا،

  • ن لیگ پارلیمانی بورڈ اجلاس،بیگم نجمہ حمید،بیگم کلثوم نواز،مشاہداللہ خا ن کو خراج عقیدت پیش

    ن لیگ پارلیمانی بورڈ اجلاس،بیگم نجمہ حمید،بیگم کلثوم نواز،مشاہداللہ خا ن کو خراج عقیدت پیش

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس شروع ہو گیا

    پارٹی قائد محمد نواز شریف اور صدر شہباز شریف اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں،اجلاس کے آغاز میں سینئیر پارلیمینٹیرین بیگم نجمہ حمید اور مشاہداللہ خان کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ،بیگم نجمہ حمید کی آج پہلی برسی پر اجلاس نے ان کی ملک و قوم اور پارٹی کے لئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ،اجلاس میں کہا گیا کہ بیگم نجمہ حمید مسلم لیگ (ن) کی پہچان تھیں، بیگم کلثوم نواز کو بھی اجلاس میں خراج عقیدت پیش کیا گی اور کہا گیا کہ بیگم کلثوم نواز کی جدوجہد کے دوران ان کا کردار ناقابل فراموش ہے،مشاہداللہ خان پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے، مشاہداللہ خان کی کمی ہمیں ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی،مشاہداللہ خان نے سخت ترین حالات کا بہادری سے مقابلہ کیا، وہ نہایت وفادار، پارٹی کے نظریہ پر کاربند اور مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کرنے والی نیک دل اور نیک نیت راہنما تھے

    اجلاس پارٹی کے لاہور میں مرکزی سیکریٹریٹ میں جاری ہے،پارلیمانی بورڈ کا یہ پہلا اجلاس ہے پارلیمانی بورڈ میں سینئیر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز ، الیکشن سیل کے سربراہ سینیٹر اسحاق ڈار، پارٹی سیکریٹری جنرل احسن اقبال اور پارٹی کے مرکزی و صوبائی عہدیدار شامل ہیں ،اجلاس میں متعلقہ ڈویژن کے کوآرڈینیٹرز بھی شرکت کررہے ہیں

    قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور شہباز شریف پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچے،د نواز شریف نے شہباز شریف کے ہمراہ پارلیمانی بورڈ کے تمام ارکان سے ملے،ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا آج پہلا اجلاس سرگودھا کے ٹکٹوں کا فیصلہ کرے گا راولپنڈی3،ہزارہ،مالاکنڈ 6، بلوچستان 7، بہاولپور، ڈی جی خان 8، ملتان 9، ساہیوال ڈویژن کا فیصلہ 11 دسمبر کو ہو گا.

    آئے روز وزیراعظم کو اتار دیا جائےتو پھر ملک کیسے چلے گا ،نواز شریف

    قصے،کہانیاں سن رہے ہیں،یہ کردار تھا ان لوگوں کا،نواز شریف کا عمران خان پر طنز

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

    پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

    نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

  • لاہور : ڈی جی اینٹی کرپشن کے اختیارات محدود،انکوائیریز سے پہلے اجازت لازمی

    لاہور : ڈی جی اینٹی کرپشن کے اختیارات محدود،انکوائیریز سے پہلے اجازت لازمی

    حکومت پنجاب نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کے اختیارات محدود کر دئیے،جسکا نوٹیفکیشن گورنر پنجاب کے منظوری کے بعد جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق افسران کیخلاف انکوائریز، مقدمات کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب، وزیر اعلیٰ پنجاب کی اجازت لازم قرار دے دی گئی۔ سیکرٹریز کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرنے کی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب دیں گے، ڈپٹی کمشنر اور کمشنرز کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرنے کا اختیار چیف سیکرٹری پنجاب کو دیدیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز اور گریڈ 17 کے افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا اختیار ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو دیدیا گیا، اختیارات میں کمی کا حکومت پنجاب نے باضابطہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور گریڈ 20 کے افسر کےخلاف مقدمہ درج کرنے سے قبل چیف سیکریٹری سے اجازت لینا ہوگی، سرکاری ملازمین کی گرفتاریوں کیلئے بھی متعلقہ محکموں کے سربراہوں سے اجازت لی جائے گی، اعلیٰ سرکاری افسران کے خلاف مقدمات کا جائزہ لینے کیلئے تین رُکنی کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق نگراں پنجاب حکومت کی جانب سے اینٹی کرپشن آرڈیننس میں تبدیلی کا فیصلہ گزشتہ دنوں چند سرکاری ملازمین کی گرفتاری پر کیا گیا تھا اور نگراں وزیر اعلیٰ نے اینٹی کرپشن آرڈیننس میں تبدیلی کی سمری منظور کی تھی۔