Baaghi TV

Category: لاہور

  • اتوار کے روز مکمل لاک ڈاؤن ،نوٹیفکیشن جاری

    اتوار کے روز مکمل لاک ڈاؤن ،نوٹیفکیشن جاری

    لاہور میں بڑھتی ہوئی سموگ کے پیشِ نظر نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کیجانب سے اقدامات کے تحت اتوار کے روز مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔

    باغی ٹی وی: پنجاب حکومت نے اسموگ کے تدارک کے حوالے سے اتوار کے روز کے لیے نیا حکم نامہ جاری کردیا، اتوار کے روز پنجاب کے 6 ڈویژنز میں تمام مارکیٹس بھی بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا، اس پابندی کا اطلاق لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان اور ساہیوال ڈویژن کے تمام اضلاع پر ہو گا۔

    محکمہ صحت کیجانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق شہر میں چھوٹی بڑی مارکیٹس اور تجارتی مراکز بند رہیں گے جبکہ لاک ڈاؤن کے تحت مال روڈ پر گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی ،ڈپٹی کمشنر لاہور محکمہ صحت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق عملدرآمد کروانے کے پابند ہوں گے، اتوار کے روز ریسٹورنٹس 4 بجے کے بعد کھولنے کی اجازت ہو گی تاہم فارمیسیز، میڈیکل و کریانہ سٹورز، بیکریز، پیٹرول پمپس، یوٹیلیٹی اسٹورز، کال سنٹرز اور انٹرنیشنل آئی ٹی سنٹرز کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے،نوٹیفکیشن میں تمام شہریوں کو آؤٹ ڈور میں ماسک پہننے کی بھی ہدایت کی ہے۔

    بجلی چوروں اور نادہندگان کے گرد گھیرا مزید تنگ کیے جانے کا امکان

    ریلیف کمشنر نبیل جاوید نے کہا کہ متعلقہ افسر فیلڈ میں موجود رہیں اور احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں، گزشتہ 2 روزہ لاک ڈاؤن سے اسموگ میں کمی واقع ہوئی ہے شہری ماسک کا استعمال یقینی بنائیں، عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بچوں کا خاص خیال رکھیں، اسموگ جیسی خطرناک آفت کا مقابلہ مل کر کرنا ہو گا، شہری موجودہ صورتحال میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔

    سیاسی جماعتوں سے رابطے کیلئے آصف زرداری نے مذاکراتی کمیٹیاں بنا دیں

  • اپنی صلاحیتیں دکھانے کیلئے شان مسعود کے پاس اچھا موقع ہے،بابر عظم

    اپنی صلاحیتیں دکھانے کیلئے شان مسعود کے پاس اچھا موقع ہے،بابر عظم

    لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ نئے کپتان شان مسعود کے پاس بہت اچھا موقع ہے کہ وہ اپنی صلا حیتیں دکھائیں۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جو نئےکھلاڑی آئے ہیں ان کے لیے سنہری موقع ہے، دو سر ی جانب ڈائریکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا جیسے دورے ریگولر طور پر کرنے کی ضرورت ہے، بائی لیٹرل سیریز زیادہ سے زیادہ ہونی چاہیئں، آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو بھی چاہیے کہ وہ بھی پاکستان آئیں، ہمارا پریکٹس میچ بھی آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے ساتھ ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کاآغاز اگلے ماہ سے ہوگا پہلا ٹیسٹ میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا-

    دوسری جانب گزشتہ روز عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ اور اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کافی سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا یہی صحیح وقت ہے۔

    عماد وسیم نے 2015 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا، 55 ایک روزہ اور 66 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 34 سالہ کرکٹر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 109 وکٹیں اور 1472 رنز اسکور کیے، وہ 2017 کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے اور انہوں نے 2016 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، 2019 کا 50 اوورز کا ورلڈکپ اور 2021 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی کھیلا۔

  • 35کروڑ روپے کی لاگت سے مصنوعی بارش کی خبریں،عامر میر نے تردید کر دی

    35کروڑ روپے کی لاگت سے مصنوعی بارش کی خبریں،عامر میر نے تردید کر دی

    وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر داتا دربار ہسپتال کے انتظامی اختیارات محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر کو منتقل کیے جا رہے ہیں۔ہسپتال کے انتظامی اختیارات کی محکمہ صحت کو منتقلی کا فیصلہ گزشتہ رات ہسپتال کے دورے کے بعد کابینہ سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔جس کامقصد ہسپتال کی حالت زار میں بہتری اور شہریوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی ہے۔سموگ پر کنٹرول کے لیے 35کڑوڑ روپے کی لاگت سے مصنوعی بارشوں کے انتظامات کی خبر درست نہیں ہے۔ نہ ہی محکمہ خزانہ کو ایسی کوئی سمری بھیجوائی گئی ہے۔سموگ کی بڑی وجہ دھواں ہے۔ دھوئیں پر کنٹرول کے لیے الیکٹرک گاڑیاں متعارف کروانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت طلبہ اور سرکاری ملازمین کو امدادی قیمتوں پر الیکٹرک موٹر سائیکلیں مہیا کرنے کی تجویز پر بھی غور کر رہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے داتا دربار ہسپتال میں وزیر اوقاف اظفر علی ناصر اور وزیر برائے پرائمری ہیلتھ ڈاکٹرجمال ناصر کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے سموگ پر کنٹرول کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے جو مصنوعی بارشوں کے لیے نسبتاً ایک کم خرچ ٹیکنالوجی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور میں چند مقامات پر مصنوعی بارش کی تیاری کی جا رہی ہے۔ تاہم اس کے لیے آسمان پر قدرتی بادلوں کی موجودگی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کلاوڈ سیڈنگ میں مصنوعی بارش کے لیے بادلوں پر ایک مخصوص سالڈ کا چھڑکاؤ کیا جاتاہے۔ سالڈ کے چھڑکاؤ کے لیے جو جہاز استعمال لایا جانا تھا اسے چالو کیا جا رہا ہے. جہاز کی بحالی تک مصنوعی بارشوں کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ ممکن نہیں۔ مزید برآں کلاؤڈ سیڈنگ کیونکہ بادلوں سے مشروط ہے اس لیے مصنوعی بارش کے لیے حتمی طور پر کسی تاریخ کا تعین بھی ممکن نہیں۔ وزیر اوقاف اظفر علی ناصر نے داتا دربار ہسپتال کی محکمہ پرائمری ہیلتھ کو منتقلی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مزکورہ ہسپتال 1961 میں قائم کیا گیا تھا۔آج 64 سال گزر جانے کے بعد بھی یہاں مقامی لوگوں کو علاج معالجے کی بنیادی سہولیات دستیاب نہیں۔

    وزیر برائے پرائمری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر نے ہسپتال کے انتظامی ڈھانچے کی اصلاح کے لیے وزیراعلی پنجاب کے محکمہ صحت پر اعتماد پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ اس سے قبل طیب اردگان ٹرسٹ کے زیر اہتمام پانچ ہسپتالوں سمیت شہر کے سات سے زائد ہسپتالوں کا انتظام سنبھال چکا ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہمیں اگر کسی چیز کی ضرورت ہے تو وہ ڈاکٹرز کی محنت اور نیک نیتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ہسپتال کی بہتری کے لیے ہم پر اعتماد کیا ہے۔ہم انشائاللہ ان کی امیدوں پر پورا اتریں گے

    نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

    سائیکل کرائے پر دینے کے لیے مختلف پوائنٹ بنانے کے لیے اسیکم بنائی جائے

    آلودگی پھیلانے والی فیکٹروں کو سیل کرنے کا حکم

     ہفتے میں 2روز گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرائیں

    گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کے خلاف بھی کارروائی یقینی بنائی جائے

  • پاکستانیوں کے بائیکاٹ کا اثر،میکڈونلڈ نے قیمتیں 60 فیصد کم کر دیں

    پاکستانیوں کے بائیکاٹ کا اثر،میکڈونلڈ نے قیمتیں 60 فیصد کم کر دیں

    اسرائیلی فوج کو مفت کھانا دینے والی میکڈونلڈ نے پاکستان میں اپنے متعدد مینو آئٹمز میں قیمتیں 60 فیصد کم کر دی ہیں

    سات اکتوبر کو حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا تو اسرائیل نے اسی روز سے غزہ پر جوابی کاروائی کی اور غزہ میں بے تحاشا بمباری کی، غزہ میں 15 ہزار کے قریب شہری شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے، اب کل سے جنگ بندی شروع ہے اور حماس اور اسرائیل دونوں‌نے قیدیوں کو رہا کیا ہے

    اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد میکڈونلڈ نے اسرائیلی فوجیوں‌کو مفت کھانا دینے کا اعلان کیا تھا جس پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں میکڈونلڈ سمیت دیگر اسرائیلی مصنوعات کی بائیکاٹ کی مہم چلائی گئی تھی، پاکستان میں بھی میکڈونلڈ ویران ہو گئے تھے ،شہریوں‌نے میکڈونلڈ پر جانا چھوڑ دیا تھا، جس پر میکڈونلڈ نے وضاحت بھی جاری کی تھی، تاہم اب میکڈونلڈ نے کھانوں کی قیمتوں میں کمی کر پاکستانی شہریوں کو ایک بار پھر اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش ہے

    سوشل میڈیا پر صارفین کا کہنا ہے کہ میکڈونلڈ کا بائیکاٹ جاری رہے گا،سوشل میڈیا صارفین نے اب قیمتوں میں کمی کو بائیکاٹ کا نتیجہ قراردیا،ایک صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ *واہ پاکستانیوں کمال کر دیا*غیور پاکستانی عوام کی جانب سے بھرپور بائیکاٹ کے باعث اسرائیلی کمپنی میکڈونلڈ نے لوگوں کو اپنی طرف کھینچنے کے لئے بڑا ڈسکاؤنٹ جاری کر دیا

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ میکڈونلڈ کے خلاف بائیکاٹ شدید سے شدید ہونا چاہیے ھرگز نہیں بھولیں ابھی تک پندرہ ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جس میں 5 ہزار سے زائد صرف بچے ہیں آپ نے ایسی مثال قائم کرنی ہے کہ کل کو کوئی یہودی کمپنی مسلمانوں کے خلاف جنگ میں اترنے سے پہلے میکڈونلڈ کا حشر یاد رکھے..!

    دوسری جانب ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فرانس میں مظاہرین نے میکڈونلڈز کے صحن کو گوبر سے بھر دیا۔ایسا اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کی جاری نسل کشی کی حمایت کی وجہ سے کیا گیا

    ایک صارف سجاد عثمانی کا کہنا تھا کہ بائیکاٹ کا سلسلہ یہ جاری رہا کہ کچھ دنوں بعد فری تقسیم کریں گے ۔۔۔

    پاکستانیوں کا بائیکاٹ میکڈونلڈ ویران

    میکڈونلڈ کے برگر سے چوہوں کا فضلہ نکلنے پر برانچ پر جرمانہ، سیل

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

  • ڈیفنس کار حادثہ، ملزم افنان کا جسمانی ریمانڈ چیلنج کرنے کا فیصلہ

    ڈیفنس کار حادثہ، ملزم افنان کا جسمانی ریمانڈ چیلنج کرنے کا فیصلہ

    ڈیفنس کار حادثہ، ملزم افنان نے جسمانی ریمانڈ چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا

    کار حادثے کے مرکزی ملزم افنان شفقت نے انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کی جانب سے دیے گئے جسمانی ریمانڈکو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ملزم افنان شفقت جسمانی ریمانڈ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں گے ، ملزم کی جانب سے وکیل نے درخواست تیار کرلی گئی،درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم کم عمر ہے تمام تفتیش مکمل ہوچکی ہے، فری اینڈ فئیر ٹرائل ملزم کا بنیادی حق ہے لہذا عدالت انسداد دہشتگری کی جانب سے دیا گیا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے،

    واضح رہے کہ ڈیفنس لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا،کم عمر نوجوان نے گاڑی چلاتے ہوئے دوسری گاڑی کو ٹکر ماری جس سے دو بچوں سمیت چھ افراد کی موت ہو گئی ہے. ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثے میں مرنیوالوں میں 45 سالہ رخسانہ، 4 سالہ عنابیہ، 4 ماہ کا حذیفہ، 27 سالہ محمد حسین، 30 سالہ سجاد، 23 سالہ عائشہ شامل ہیں،حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتاری، غفلت اور زگ زیگ کے باعث پیش آیا،ڈرائیور کی شناخت افنان شفقت کے نام سے ہوئی، پولیس نے کم عمر ڈرائیور کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا

     عدالت نے حکم دیا کہ بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کو گرفتار کیاجائے

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

  • مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    اشتعال انگیز گفتگو کے مقدمے میں ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری

    لاہور میں انسدادِ دہشت گردی عدالت میں جج عبہر گل نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت کی،مریم اورنگزیب آج عدالت میں پیش نہ ہوئیں، ن لیگی رہنما جاوید لطیف سمیت دیگر شریک ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی،عدالت نے عدم پیشی پر ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،عدالت نے کیس کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی،تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے

    عدالت پیشی کے موقع پر ن لیگی رہنما جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف بیانیہ بنایا گیا اور انہیں چور ڈاکو کہا گیا،نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا، آج ان کرداروں کے فیصلوں کو عوام بھگت رہے ہیں، اداروں میں خود احتسابی کا سلسلہ شروع ہونا احسن قدم ہے، 2024ء کا الیکشن صاف شفاف ہو گا،ن لیگ کو آج بھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی ہے، اگر لیول پلیئنگ فیلڈ ہوتی تو نواز شریف کیلئے ریڈ کارپٹ بچھایا جاتا۔

    پولیس چھاپہ،کوئی نہ آیا، پولیس کے جاتے ہی پرویز الہیٰ سے یکجہتی کیلئے گھر کا دورہ

    اس بار تو پولیس نے آپ پر ڈکیتی کی دفعہ بھی لگا دی ہے

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

  • تمباکو نوشی کیخلاف الخدمت نے مہم کا آغاز کر دیا

    تمباکو نوشی کیخلاف الخدمت نے مہم کا آغاز کر دیا

    الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے”اسموگ فری پریمسیز”کا آغاز کردیا مہم کی افتتاحی تقریب الخدمت کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔

    پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کا نمائندہ ڈاکٹر پالیتھا مہیپالا،صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن،سیکرٹری جنرل سیدوقاص جعفری،چیئرمین الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن پروفیسرڈاکٹرمحمد زاہد لطیف، نائب صدور سید احسان اللہ وقاص، ڈاکٹر مشتاق مانگت، ذکراللہ مجاہد، سمیت دیگرذمہ داران نے مہم کے آغاز پر اس عزم کااظہارکیا کہ پاکستانی معاشرے بالخصوص الخدمت سے منسلک اداروں میں تمباکونوشی کے مضراثرات کے بارے میں موثرآگاہی دی جائے گی جس کا مکمل پلان تیارکرلیا گیا ہے۔ ہر چھ سیکنڈ میں تمباکو نوشی کے باعث ایک شخص موت کے منہ میں جارہا ہے جبکہ پاکستان میں ہرسال تمباکونوشی کے استعمال کی وجہ سے پیداہونے والی بیماریوں کے باعث سالانہ 2لاکھ افراد مررہے ہیں۔مہم کا مقصد تمباکو کی وجہ سے پیداہونے والی بیماریوں کی روک تھا م ہے۔

    ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کمیونٹی کی بہترین صحت اورآلودگی سے پاک معاشرہ الخدمت کی ترجیح ہے کمیونٹی کواس مہم کا حصہ بناکر عوام الناس کو تمباکونوشی کے مضراثرات سے آگاہی دیں گے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے سٹاف،رضاکاروں اور سفیروں کے لیے ٹریننگ ورکشاپس کاانعقاد کررہے ہیں تاکہ ہمارے اپنے ہرسطح کے دفاتر،اورفن آغوش ہومز،ہسپتال،تعلیمی اداروں سے منسلک افرادکو آگاہی کے ذریعے تمباکونوشی کے مضراثرات سے بچایاجاسکے۔ہمارے رضاکاراور سفیر یونیورسٹیز، کالجز، سکولز، دفاترسمیت پبلک مقامات پراس حوالے سے عوام الناس کوآگاہی دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم تمباکونوشی سے پاک معاشرے کی اس مہم میں میڈیااورسوشل میڈیا کاموثراستعمال بھی کریں گے۔ ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاکہ ہم نمائندہ ڈبلیو ایچ او نمائندہ ڈاکٹر پالیتھا مہیپالاکے شکرگزارہیں کہ وہ پاکستانی کمیونٹی کوتمباکونوشی کے مضراثرات سے بچانے کے لیے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں، ان کی یہاں موجودگی اس مہم کی اہمیت اور ساکھ میں مزید اضافہ کررہی ہے۔

    تقریب کے مہمان خصوصی نمائندہ ڈبلیو ایچ او نمائندہ ڈاکٹر پالیتھا مہیپالانے اس مو قع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤندیشن کی معاشرے کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن تمباکونوشی کے نقصانات سے معاشرے کوبچانےکےلیے الخدمت فاؤنڈیشن سے مکمل تعاون اورمددکرے گا۔ پروفیسرڈاکٹرمحمد زاہد لطیف نے کہاکہ معاشرے کوتمباکونوشی سے پاک کرنے کی مہم کے موثرنتائج برآمدہوں گے یہ مہم ہیلتھ کے مسائل کوکم کرنے میں مدددے گی اوراس کے دورس اثرات ہوں گے انھوں نے کہاکہ الخدمت کے اداروں میں مہم کی کامیابی دیگرکمیونٹی کے لیے رول ماڈل ہوگی جس کی تقلید کی جائے گی۔

    شفقت کی "شفقت” لڑکیوں کے لیے سگریٹ مہنگا۔۔۔۔ نوجوان کس حال میں؟

    تمباکو پر ہیلتھ لیوی ٹیکس – ایک جائزہ ،تحریر: راجہ ارشد

    ہیلتھ لیوی ،تحریر:ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

    ویسے تو ہیلتھ لیوی کی منظوری 2019جون میں ہوچکی ہے

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    ” ہیلتھ لیوی کے نفاذ میں تاخیر کیوں” تحریر: افشین

     اگر کھلے مقام پر کوئی سگریٹ پی رہا ہو تو اسکو "گھوریں”

    تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

    تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

    smoke

  • پنجاب میں صنفی تشدد کے خلاف 16 روزہ مہم کی تیاریاں مکمل

    پنجاب میں صنفی تشدد کے خلاف 16 روزہ مہم کی تیاریاں مکمل

    سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سمیرا صمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پنجاب میں صنفی تشدد کے خلاف عالمی 16 روزہ مہم کی تیاریاں مکمل کر لیں۔

    محکمہ 25 نومبر سے 10 دسمبر تک صنفی تشدد کے خلاف آگاہی مہم کا سلسلہ مؤثر سرگرمیوں کے ذریعے شروع کر رہا ہے۔اس حوالے سے صنفی تشدد سے نمٹنے اور ان کا مقابلہ کرنے کے لیے 25 نومبر کو ہر سال عالمی سطح پر خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کا دن منایا جاتا ہے جبکہ اس دن کو صنفی تشدد کے خلاف یکجہتی اور عزم کا ایک طاقتور نمائندہ مانا جاتا ہے۔اس کا مقصد اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت سے صنفی تشدد سے نمٹنے اور روکنے کے لیے فوری کارروائی کرنا ہے۔

    سیکرٹری ویمن سمیرا صمد نے کہا کہ ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام صنفی تشدد کے خلاف 16 روزہ آگاہی مہم جامع اقدامات سے بھرپور ہو گی۔ اس سال کی مہم کی تھیم ”UNiTE! خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کو روکنے کے لیے سرمایہ کاری کریں ” ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کل شام مینارِ پاکستان اور پنجاب اسمبلی کی عمارت کو نارنجی روشنیوں سے منور کر دے گا۔ اس کے علاوہ ”نارنجی رنگ” جو صنفی تشدد کے تدارک کا علامتی رنگ تصور کیا جاتا ہے اسی مناسبت سے 16 روزہ آگاہی مہم کے دوران پنجاب سول سیکرٹریٹ میں صنفی تشدد کی روک تھام سے متعلق مواد کی نمائش کی جائے گی جو کہ خواتین کو ان کے قانونی حقوق، دستیاب معاون خدمات، اور صنفی تشدد کے واقعات کی اطلاع دینے کے راستے کے بارے اہم معلومات دی جائیں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن کے تعاون سے پنجاب جینڈر پیریٹی رپورٹ 2022 کا اجراء کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں سرکاری افسران کے لیے خواتین کو مرکزی دھارے میں شامل کرنے، صنفی جوابی منصوبہ بندی، اور صنفی جوابی بجٹ کے بارے میں ضروری تربیت کا بھی انعقاد کیا جائے گا اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے ذریعے آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ اس موقع پر سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ سمیرا صمد کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے مہم کو وسعت دینے کیلئے ”OrangeTheWorld#” اور ”16 Days” جیسے ہیش ٹیگز استعمال کیے جائیں گے۔

    عورت مارچ نا منظور،مردان میں "مرد مارچ” کے نعرے

    مرد دوسری شادی کے بعد پہلی بیوی کو گھر سے نکال دیتا ہے،وزیراعظم

    تاثر غلط ہے کہ ہراسمنٹ کا قانون صرف خواتین کے لیے ہے،کشمالہ طارق

    عورت مارچ کے خلاف برقع پوش خواتین سڑکوں پر آ گئیں، بے حیائی مارچ نا منظور کے نعرے

    اسلام آباد: عورت مارچ اور یوم خواتین ریلی کے شرکا میں تنازع، عورت مارچ شرکاء نے دیکھتے ہی غلیظ نعرے اورپتھراو شروع کردیا

    عورت مارچ پر پتھراوَ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج

    حنا پرویز بٹ "عورت مارچ” کے حق میں کھڑی ہو گئیں

  • نو مئی جلاؤ گھیراؤ کیس،200 سے زائد  ملزمان کا چالان  جمع

    نو مئی جلاؤ گھیراؤ کیس،200 سے زائد ملزمان کا چالان جمع

    فیصل آباد :نو مئی کو گھیراؤ جلائو کے مقدمات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے 200 سے زائد ملزمان کا چالان جمع کروادیا گیا،پولیس نے چارمقدمات کے ملزمان کے چالان عدالت میں جمع کروائے ہیں ،حساس ادارے پر حملہ کرنےوالے109 ملزمان کے خلاف چالان داخل کروایا گیا ہے ،پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنےوالے 25 ملزمان کے خلاف چالان جمع کروادیا گیا ،سابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے گھر پر حملے کرنےوالے 57 ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا،پولیس وین کو آگ لگانے والے 9 ملزمان کے خلاف بھی چالان عدالت میں جمع کروا دیا گیا،انسداددہشت گردی کی عدالت کی طرف سے مقدمات کی سماعت جلد مکمل کرنے کیلئے ملزمان کو طلب کیا جائے گا ،نو مئی کے مقدمات میں ملوث 100 سے زائد ملزمان اس وقت جیلوں میں بند ہیں

    عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس، سماعت 29 نومبر تک ملتوی
    عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس، سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کی،عمر سرفراز چیمہ ، خدیجہ شاہ اور فہمیدہ مرزا کی جیل سے آن لائن حاضری مکمل کی گئی،پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری ، ڈاکٹر یاسمین راشد ،محمود الرشید سمیت دیگر 45 ملزمان کو عدالت پیش کیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت میں 73 ملزمان کے خلاف چالان عدالت پیش کیا جا چکا ہے،دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چالان میں نامزد ملزمان کی تعداد پوری ہونے پر ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کی جائیں گی،چالان کی کاپیاں تقسیم ہونے کے بعد ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی،عدالت نے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے کیس کی سماعت 29 نومبر تک ملتوی کر دی

  • نگراں وزیر اعلی کی اشتہاری مہم پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب

    نگراں وزیر اعلی کی اشتہاری مہم پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب

    لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی تصویر کے ساتھ اشتہاری مہم کے خلاف درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا

    جسٹس سلطان تنویر نے فرحان طارق کی درخواست پر تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا ،عدالت نے ایل ڈی اے سے نگراں وزیر اعلی کی اشتہاری مہم پر آنے والی اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں تحریری حکم میں حکم کہا گیا کہ عدالت نے نگراں وزیر اعلی محسن نقوی صوبائی وزیر خزانہ اور ڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس جاری کردیے ،تمام فریقین 29 نومبر کو شق وار جواب جمع کرائیں ،ڈی جی ایل ڈی اے عدالتی معاونت کے لیے زمہ دار افسر تعینات کریں، اشتہاری مہم پر آنے والے اخراجات سے متعلقہ دستاویزات بھی آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کی جائیں ،درخواست گزار حافظ اسرار الحق نے فلائی اوور کی تعمیر پر نگران وزیر اعلی کی تشہیر کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا

    قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی تصویر کے ساتھ اشتہاری مہم کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی تھی،جسٹس سلطان تنویر نےعوام کے ٹیکس کے پیسے سے محسن نقوی کی تشہیر کرنے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ اہم نوعیت کا معاملہ ہے،یہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے ضائع نہیں ہونے دیں گے،عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے تشہیر کرنے والوں کی جیبوں سے پیسہ نکلوائیں گے،عدالت نے فلائی اوورز کی تعمیر پر نگران وزیر اعلی کی تشہیر کے لیے خرچ کیے گئے پیسے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔عدالت نے ایل ڈی اے ڈائریکٹر کو مکمل ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دے دیا، درخواست گزار حافظ اسرار الحق نے فلائی اوور کی تعمیر پر نگران وزیر اعلی کی تشہیر کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا

    عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

    چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

     عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی