Baaghi TV

Category: لاہور

  • پنجاب پولیس میں 4 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کا فیصلہ

    پنجاب پولیس میں 4 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کا فیصلہ

    لاہور: آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس میں 4 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: آئی جی پنجاب کے مطابق نفری پوری کرنے کے لیے 4 ہزار کانسٹیبلز بھرتی کئے جائیں گے، آئی جی پنجاب نے بھرتی کے لیے حتمی منظوری کی سمری پنجاب حکومت کو بھیج دی، حکومتی منظوری کے بعد بھرتی کا اشتہار شائع کر دیا جائے گا۔

    دوسری جانب تھانہ کلچر ختم کرنے کےلئے اقدامات تیز، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،قابل پولیس افسروں میں24کروڑ روپے تقسیم کئے ،آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ تھانیداری کلچر کے خاتمے کے لیے انوسٹیگیشن کے جدید ٹیکنالوجی کے ذرائع اور ہیومین انٹیلی جینس میں بہتر کارکردگی کے حامل پولیس اہلکاروں کو اب تک صوبے بھر میں 24 کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی گئی ہے تاکہ ان کی محنت کا کچھ انعام ملے یہ ہر تنخواہ میں ٹرانسفر کی جاتی ہے-

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں 2 اہلکار شہید

    انہوں نے کہا کہ تھانہ کلچر کی فرسودگی اس سے ختم ہو رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسی خان سے ملاقات میں کیا اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی نے آئی جی پی ڈاکٹر عثمان انور کو بتایا کہ اب تک جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ضلع وہاڑی میں ڈکیتی کے دوران کیے گئے 4 مرڈرز اور 10بلائنڈ مرڈرز کو ٹریس کیا جا چکا ہے ۔

    باجوڑ میں دھماکا، انصار الاسلام کے سابق امیر جاں بحق

    اس موقع پر ڈاکٹر عثمان انور نے ٹیکنالوجی ماہر سلیم کی بھی ان سے ملاقات کرائی جنہوں نے آئی جی پی پنجاب کے سوال پر بتایا کہ وہ اس سلسلے میں جیو فینسنگ ،سی ڈی آر ۔اور ریکارڈ ملزمان سے ہیلپ لیتےہیں، ڈی پی او وہاڑی نے بتایا کہ پولیس میٹنگ اہم ایشو پر ایک بجے شب تک جاری رہی رابطے پر سلیم، کمپیوٹر پر مصروف ملی جرائم کو ٹریس کر نے پر آئی جی پی پنجاب نےسلیم کو ذہین قرار دیتے ہوئے سی سی ون سرٹیفیکیٹ اور کیش پرائز دیا گیا۔

    پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے،نگران وزیراعظم

  • ڈی سیل ہونے والی 84 فیکٹریوں کو دوبارہ سیل کرنے کا حکم

    ڈی سیل ہونے والی 84 فیکٹریوں کو دوبارہ سیل کرنے کا حکم

    لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ تدارک کے لیے عدالتی حکم کے خلاف ڈی سیل ہونے والی 84 فیکٹریوں کو دوبارہ سیل کرنے کا حکم دے دیا-

    باغی ٹی وی : مطابق اسموگ پر قابو پانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، دوران سماعت ایل ڈی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 84 فیکٹریاں عدالتی حکم پر سیل کی گئیں جنہیں ماحولیات ٹریبونل نے ڈی سیل کر دیا، ضلع ننکانہ میں فصلوں کی باقیات جلانے پر ذمہ دار افسروں کو معطل کر دیا گیا۔

    عدالت نے آلودہ دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں اور بَھٹوں کو ڈی سیل کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کن کن افسران نے ڈی سیل کیا؟ ان کے نام بتائیں، عدالت ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے خلاف کارروائی کرے گی، ایک دو افسران کے خلاف کارروائی ہوگی تو باقی سب ٹھیک ہوجائیں گے۔

    جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ اگر کسی افسر نے اس عدالت کے علاوہ کسی کا حکم مانا تو اس کو معطل کر دوں گا، میرا حکم ہے کہ اگر عدالت کے حکم پر کوئی چیز سیل ہوتی ہے، تو اسے کسی دوسرے آڈر سے ڈی سیل نہیں کیا جا سکتا۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ

    دوران سماعت عدالت نے محکمہ زراعت سے فصلوں کی باقیات کے لیے سپرسیٹڈیڈ کی رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے استفسار کیا کہ کن کن علاقوں میں کسانوں نے سپر سیٹڈیڈ کو فصلوں کی باقیات کے لیے استعمال کیا؟ عدالت نے اسموگ کے لیے اقدامات پر کمشنر لاہور کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ اقدامات کے باعث اسموگ میں کمی واقع ہوئی ہے، فصلوں کی باقیات کو جلانے سے نہ روکنے پر کارروائیاں جاری ہیں۔

    پنجاب حکومت نے بتایا کہ فصلیں جلانے کے معاملے پر ننکانہ کے 40 افسران کو معطل کردیا گیا ہے، وکیل ممبر کمیشن نے کہا کہ حکومت کے مطابق ہفتے کے دو دن ورک فرم ہوم کا نوٹیفکیشن کچھ دیر بعد جاری کردیا جائے گا۔

    امریکی ڈالر مزید سستا

    عدالت کو بتایا گیا کہ لاہور کو سگنل فری بنایا جارہا ہے جس پر جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ لاہور کو سگنل فری کرنے کی کوشش کی جارہی ہے یہ بہت خطرناک کام ہے، سٹرکوں پر یوٹرن کا معلوم ہی نہیں ہوتا، جیل روڑ کو سگنل فری کرنے کا پروجیکٹ فیل ہوچکا،مختلف محکموں نے عدالتی حکم پر کارکردگی رپورٹس عدالت میں پیش کیں، بعدازاں عدالت نے سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔

    آسٹریلیا کے ورلڈ کپ جیتنے سے سٹے بازوں کو بڑا 

  • 73 برس عمر،کینسر کی مریضہ،پھر بھی قائم اور الیکشن لڑوں گی،ڈاکٹر یاسمین راشد

    73 برس عمر،کینسر کی مریضہ،پھر بھی قائم اور الیکشن لڑوں گی،ڈاکٹر یاسمین راشد

    انسداد دہشت گردی عدالت ، عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کا ٹرائل شروع ہو گیا

    عمر سرفراز چیمہ ، اعجاز چوہدری، ڈاکٹر یاسمین راشد ، خدیجہ شاہ سماعت 65 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا،9 ملزمان کی غیر حاضری کے باعث ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم نہیں ہو سکیں ،عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس پر سماعت 24 نومبر تک ملتوی کر دی ،عدالت نے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کر لیا ،عدالت نے کہا کہ چالان کی کاپیاں تقسیم ہونے کے بعد ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی، ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج ہے

    عدالت پیشی کے موقع پر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ میں 73 سال کی ہوں،کینسر کی مریضہ ہوں،اس کے باجود قائم ہوں الیکشن لڑوں گی، لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطلب یہ نہیں کہ پی ٹی آئی کے تمام لوگوں کو جیل میں ڈال دیں ،پارٹی کو الیکشن لڑنے کا پورا موقع ملنا چاہیے نواز شریف جب بیمار تھے تو ان کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کیا تھا ،

    دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت ، نو مئی کو گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کا معاملہ ، ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی گئی، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی وکیل سے دلائل طلب کر لیے ،انسداد دھشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی،ڈاکٹر یاسمین راشد پر عوام کو فسادات پر اکسانے اور بغاوت کا الزام ہے ،گلبرگ پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کیا

    عدالت پیشی کے موقع پر تحریک انصاف کے رہنما، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں،نو مئی کا فائدہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو ہوا اور جو کہتے تھے عمران خان فتنہ ہے وہ سب سے بڑا فتنہ ہیں اور وہ لوگ 9 مئی کے واقعات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں

    قبل ازیں انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہورنو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات،عمران خان کی بہنوں ،اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی،اسد عمر اور زین قریشی عدالت پیش نہ ہوئے ،حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی،عدالت نے دونوں ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ،عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں 9 دسمبر تک توسیع کردی ، تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان شامل تفتیش نہیں ہورہے،تفتیش بھی مکمل نہیں ہوئی مہلت دی جائے،انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا

  • خدیجہ شاہ کو دوسرے صوبہ منتقلی سے روکنے کی درخواست،جواب طلب

    خدیجہ شاہ کو دوسرے صوبہ منتقلی سے روکنے کی درخواست،جواب طلب

    خدیجہ شاہ کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست پر سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی ،عدالت نے خدیجہ شاہ کو دوسرے صوبہ منتقل کرنے سے روکنے کی متفرق درخواست پر حکومت پنجاب سے جواب طلب کر لیا ،عدالت نے درخواست گزار کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کے روبرو نظر بندی کے خلاف نظر ٹانی کی درخواست دینے کی ہدایت کر دی ،عدالت نے حکم دیا کہ جمعہ کے روز ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم درخواست گزار کو سن کر فیصلہ کرے ،عدالت نے خدیجہ شاہ کو دوسرے صوبہ منتقل کرنے سے روکنے کی استدعا سے اتفاق نہ کیا ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مناسب ہے؟ کہ اگر خدیجہ شاہ کو اسکے گھر پر نظر بند کر دیا جائے، سرکاری وکیل نے کہا کہ مجھے ہدایات لینے کی مہلت دی جائے،عدالت نے خدیجہ شاہ کے وکیل سے کہا کہ اگر اپ مجاز اتھارٹی سے مطمن نہیں ہوتے تو دوبارہ عدالت آجائیں، درخواست گزار کے وکیل نے اس سے اتفاق نہ کیا .

    وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ڈی سی لاہور نے قانون کے مطابق نظر بندی کا فیصلہ نہیں کیا ،سرکاری وکلا نے کہا کہ درخواست گزار پہلے ڈی سی لاہور کو نظر بندی پر نظر ثانی کی درخواست دیں ۔عدالت نے خدیجہ شاہ کے پروڈکش آرڈرجاری کرنے سے اتفاق نہ کیا ،وکیل نے استدعا کی کہ عدالت خدیجہ شاہ کے پروڈکش آرڈرجاری کرئے،عدالت اسکے بیان کی روشنی میں رہا کرے، خدیجہ شاہ ضمانتوں کے باوجود چھ ماہ سے جیل میں ہے، خدیجہ شاہ کریمنل نہ ہے ۔نہ وہ کسی گینگ سے تعلق رکھتی ہے ۔

    عدالت میں ڈی سی لاہور نے جواب جمع کروا دیا،جواب میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے خلاف تین مقدمات ہیں، سیکورٹی اداروں اور ایس پی کینٹ کی رپورٹ کی روشنی میں نظر بند کیا ،درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی جائے،حکومت پنجاب کی طرف سے ایڈشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ملک سرود اور غلام سرور پیش ہوئے ،درخواست گزار کی طرف سے سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے،

    جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں وفاقی حکومت ،ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ خدیجہ شاہ کی نظر بندی بدنیتی پر مبنی ہے۔خدیجہ شاہ کو قانون کے منافی نظر بند کیا گیا ۔پولیس نے مختلف مقدمات میں نامزد تاخیر سے کیا ۔مقدمات میں تفتیش بھی میرٹ پر نہیں ہوئی ۔ عدالت خدیجہ شاہ کو لاہور کی حدود سے باہر لیکر جانے سے روکنے کا حکم دے ۔ عدالت نظر بندی کے نوٹیفکیشن کو غیر قانونی قرار دے

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

  • عمران خان پر ایک اور کتاب،اداکارہ نے لگائے شرمناک الزامات

    عمران خان پر ایک اور کتاب،اداکارہ نے لگائے شرمناک الزامات

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لئے ایک اور مشکل،ریحام خان کی کتاب، خاور مانیکا کا انٹرویو، اب ماضی کی اداکارہ حاجر ہ خان نے بھی اپنی کتاب میں عمران خان پر انتہائی شرمناک الزامات لگائے ہیں

    پاکستانی انڈسٹری کی ایک نامور اداکارہ حاجرہ خان جو کئی عرصے سے پردے سے غائب تھیں اور کوئی نہیں جانتا تھا کہ وہ کہاں چلی گئی ہیں ، کافی عرصے بعد جب وہ دانیال شیخ کی پوڈ کاسٹ میں نظر آئی تو انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے غیر حاضری کی وجہ صرف اور صرف ذہنی ٹارچر اور ڈپریشن تھا۔حاجرہ خان کا کہنا تھا کہ شوبز سے بریک لے کر لندن جا کر انہوں نے کتاب لکھی تھی،حاجرہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خا ن نے ان کا بھر پور طریقے سے غلط استعمال کیا اور جب انہیں ڈر لگا کہ میں کچھ بول نہ دوں تو پھر مجھ پر پاکستان کی زمین تنگ کرتے ہوئے ملک سے بھی نکلوا دیا ، انہوں نے عمران خان کیلئے مبینہ طور پر ’ دجال ‘ کا لفظ بھی استعمال کیا اور انہیں رانگ نمبر بھی قرار دیا ،اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ایک رائیٹر نہیں تھی لیکن میں نے کتاب لکھی،میرا تعلق کوئٹہ سے ہے،مجھے نہیں پتہ تھا میں نے ان بارے بات نہیں کرنی میں نے کسی سیاسی ایجنڈۃ کو لے کر کتاب نہیں لکھی بلکہ عمران کے وزیراعظم بننے سے پہلے لکھی تھی.

    اینکر پرسن زنیرا ماہم نے اپنے یوٹیوب چینل پر اداکارہ حاجرہ خان کی کتاب کا احوال بیان کیا اورساتھ ہی ان کی پوڈ کاسٹ کے دوران کی گئی گفتگو کے کلپس بھی چلائے ،اب اداکارہ حاجرہ خان اس کتاب کو دوبارہ مکمل تفصیل کے ساتھ پاکستان میں شائع کرنے جارہی ہیں جبکہ اس سے قبل امریکہ میں جب یہ کتاب 2014 میں شائع کی تھی تو اس میں سے بہت سار ی چیزیں نکال دی گئیں تھیں،

    اداکارہ حاجرہ خان کا کہناتھا کہ عمران خان کو پتا چل گیا کہ یہ باتیں باہر نہ نکل جائیں تو انہوں نے میرا جینا مشکل کر دیا اور مجھے ملک سے بھی نکلوا دیا جب میں واپس آئی تو انہوں نے اپنے لوگوں کے ذریعے میرے سوشل میڈیا اکائونٹس ہیک کروا دیے عمران خان کے ایک قریبی شخص جس کا نام نعیم الحق تھا نے میری ساتھ بہت نیکی کی،نعیم الحق میرےبھائی جیسے تھے، میں ان کی بہت عز ت کرتی ہوں میں نے فیصلہ کیا کہ میں اب اس پر کبھی بات نہیں کروں گی، جب میں واپس آئی تو عمران خان کے لوگوں نے میرے ای میلز تک بھی ہیک کر دیئے ،مجھے پتا نہیں چلتا تھا کہ میری کتاب کہاں پر فروخت کیلئے پڑی ہوئی ہے ،جب آپ کسی کو عوامی سطح پر جانتے ہیں تو آپ کو بہت سے گمان ہوتے ہیں اور انہین رول ماڈل کہتے ہیں، آپ ہنس رہے ہوتے ہیں لیکن جب آپ انہیں ذاتی حیثیت جانتے ہیں تو وہ بہت بدقسمت ہوتی ہے ۔

    پوڈ کاسٹ کے دوران اینکر نے اداکارہ حاجرہ سے سوال کیا کہ آپ ایک سٹوری رائٹر اور ایکٹریس بھی ہیں تو آپ نے بھی اپنی کتاب میں ایک کہانی لکھی ہے ، یہاں پر اداکارہ نے اینکر کی بات کو کاٹتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی کتاب میں کوئی کہانی نہیں لکھی بلکہ یہ حقیقت ہے  جس طرح عمران خان نے زندگی اور کیریئر تباہ کیا ، مجھے پاکستان سے بھی نکلوا دیا ،انہوں نے کہا کہ جب میں نے یہ کتاب 2014 میں شائع کی تو یہ ایمازون اور کہیں اور فروخت کیلئے موجود ہو گی ،تو اس میں اس وقت ایڈیٹنگ کے دوران بہت سی چیزیں نکال دی گئیں، اس وقت میں بہت ڈری بھی ہوئی تھی ، مجھے اپنے والد کا بھی ڈر تھا ، اس وقت وہ زندہ تھے اگر انہیں پتا لگتا کہ میں اس طرح کی سیاہ زندگی گزار رہی ہوں تو میرے گھر والوں نے میرا ہی جینا محال کر دینا تھا ، اب میرے والد دنیا میں نہیں رہے تو میں نے فیصلہ کیا ہے جس طرح میں نے وہ کتاب حقیقت میں لکھی تھی اب اسے ویسے ہی شائع کروں ،

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا عمران خان اور بشری بی بی پر پھٹ پڑے، خاور مانیکا رہائی کے بعد اہم انکشافات سامنے لے آئے، بشریٰ بی بی کے کرتوت عیاں کر دیئے تو وہیں ریاست مدینہ کا نام لے کر پاکستان میں حکومت کرنیوالے عمران خان کا کچہ چٹھہ بھی کھول دیا،

    جیو ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خاور مانیکا کا کہنا تھاکہ عمران خان میری مرضی کے بغیر میرے گھر آتا تھا، پنکی کی اس سے ملاقاتوں پر میں ناراض تھا، ایک بار عمران میرے گھر آیا تو میں نے نوکر کی مدد سے اسے گھر سے نکلوا دیا، عمران خان کے اسلام آباد میں دھرنوں کے دوران بشریٰ کی بہن مریم وٹو نے بشریٰ کی ملاقات عمران خان سے کرائی، ہماری شادی 28 سال چلی، ہماری بہت خوش گوار زندگی تھی لیکن عمران نے پیری مریدی کی آڑ میں ہمارا ہنستا بستا گھر برباد کر دیا اسلام آباد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقاتیں شروع ہو گئیں. میری والدہ کہتی تھیں کہ عمران خان اچھا آدمی نہیں، اسے گھر میں نہ آنے دیا کرو، رات کے وقت دونوں کی فون پر لمبی لمبی باتیں ہونے لگیں،

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    جن لوگوں کو میری کتاب سے تکلیف ہے وہ مزید برداشت کیلیے تیار رہیں ۔ریحام خان

    واضح رہے کہ ریحام خان وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سابقہ بیوی ہیں جسے عمران خان طلاق دے چکے ہیں، طلاق ملنے کے بعد ریحام خان نے ایک کتاب لکھی جس میں عمران خان سے شادی سے لے کر طلاق تک حالات و واقعات لکھے ،کتاب برطانیہ کے ہی ایک طباعتی ادارے نے شائع کی ہے جس کی کل صفحات 563 ہیں جبکہ اشاعت کی تاریخ 10 جولائی 2018 لکھی گئی ہے۔کتاب کے متن میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کو بے نقاب کیا گیا تھا۔ اپنی کتاب میں ریحام خان نے عمران خان پر اقرباپروری اور جنسی ہراسگی کا الزام بھی عائد کیا تھا۔

  • الیکشن نہیں لڑوں گی،عمران کی رہائی کی امید نہیں، علیمہ خان

    الیکشن نہیں لڑوں گی،عمران کی رہائی کی امید نہیں، علیمہ خان

    انسداد دہشتگردی عدالت میں 9مئی ،جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں پی ٹی آئی چیئرمین کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی،

    انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی،عمران خان کی بہنیں علیمہ خان ، عظمی خان حاضری کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئیں،تفتیشی افسر نے عدالت میں کہاکہ تفتیش مکمل نہیں ہوئی ،ملزمان شامل تفتیش نہیں ہو رہے ،انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے مزیدسماعت9 دسمبر تک ملتوی کر دی.

    عدالت پیشی کے موقع پر علیمہ خان کا کہنا تھا کہ میں الیکشن میں حصہ نہیں لے رہی، پارٹی کے سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کروں گی،انہوں نے فیصلہ کیا ہوا ہے کہ عمران خان کو جیل سے نہیں نکالنا۔پورا عدالتی نظام ان کو سپورٹ کر رہا ہے۔ہمیں عدلیہ، ججز سے ناامید نہیں ہونا چاہئیے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا زبردست فیصلہ دیا کہ جیل ٹرائل نہیں ہونا چاہئیے،ہمیں کوئی امید نہیں کہ عمران خان سائفر کیس سے باہر آئیں گے، عمران خان کو باہر نکالنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے،ہمیں کوئی امید نہیں ہے ان کو جیل سے رہا کریں گے یا ان کی ضمانت ہوگی، عمران خان جیل میں رہیں یا باہر، وہ لیڈر ہیں.

    انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی بہنوں عظمیٰ خان اور علیمہ خان نے گرفتار کارکنوں سے ملاقات کی، عظمیٰ خان اور علیمہ خان نے پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں سے بخشی خانے میں ملاقات کی،اس موقع پر عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان جیل میں بالکل ٹھیک ہیں، آپ نے گھبرانا نہیں ہے.

    جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

    جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

    عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

  • ذکا اشرف کی تقرری کیخلاف درخواست،جواب کے لئے ایک اور مہلت

    ذکا اشرف کی تقرری کیخلاف درخواست،جواب کے لئے ایک اور مہلت

    لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمیں پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا اشرف کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست پر سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی،عدالت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان ،وزرارت بین الصوبائی امور اورذکا اشرف کو جوابات داخل کرانے کے لیے ایک اور مہلت دے دی ،جسٹس انوار حسیں نے شہری حافظ سکندر ہمایوں کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی طرف سے چوہدری اصف شہزد ایڈووکیٹ پیش ہوئے

    ذکا اشرف کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ذکا اشرف سیاسی جماعت کے راہنما ہیں ذکا اشرف اس پوسٹ کی کوالیفیشن پر پورا نہیں اترتے ،انکو سیاسی بنیادوں پر چیرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی لگا دیا گیا ،پاکستان کرکٹ بورڈ آئین کے تحت یہ تقرری نہین ہو سکتی،الیکشن کمیشن پہلے ہی سیاسی تقرریاں ختم کرنے کا حکم دے رکھا ہے عدالت ذکا اشرف کی تقرری کالعدم قرار دے

    ،نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ انڈین میڈیا نے اس حوالے سے غلط خبریں چلائی

    پی سی بی نے کھلاڑیوں کو این او سی دینے کے لیے شرط رکھ دی

    پی سی بی کے بورڈ آف گورننس کے لئے دو اراکین کی منظوری دی گئی

  • سعد رضوی کا 22 سے 29 نومبر غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم مذمت منانے کا اعلان

    سعد رضوی کا 22 سے 29 نومبر غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم مذمت منانے کا اعلان

    امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے قائد و بانی تحریک لبیک پاکستان علامہ حافظ خادم حسین رضوی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے تین روزہ عرس کے تیسرے روز آخری نشست کی تقریب لبیک الاقصیٰ و شہدائے ناموسِ رسالت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ٹی ایل پی کو ختم کردو،

    حافظ سعد رضوی کا کہنا تھا کہ خبردار کوئی یہ کہے کہ اسرائیل اور حماس کی جنگ ہے، یہ اسلام اور یہودیت کی جنگ ہے، عزت کی زندگی جی رہے ہیں اور عزت کی موت ہی مریں گے،کہتے ہیں آپ ن لیگ کے بارے نرم گوشہء ہیں، ن لیگ کے خلاف ختم نبوّت قانون کی ترمیم پر ہم نے دھرنا دیا تھا،ایک دجال کہہ رہا تھا کہ ہم نے بابا رضوی کے ساتھ کیا کیا، وہ شاید بھول رہا ہے کہ ہم نے اس کے ساتھ کیا کیا،ہم نے اپنے کارکنان کو بڑا سنبھال کررکھا ہوا ،بابا جی ختم نبوّت کے چوکیدار تھے ہیں اور تاقیامت رہینگے،

    حافظ سعد رضوی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پر ہمیں اعتماد نہیں، الیکشن کمیشن نے الیکشن کے نتائج ابھی سے مرتب کر لیے ہیں،دوبارہ ایک شخص کو لاڈلا بنایا جا رہا ہے،کسی کو اپنے مینڈیٹ پر ڈاکا نہیں مارنے دیں گے، مسلم حکمرانوں نے پوری امت مسلمہ کو امریکی غلامی میں دھکیل دیا ہے،فلسطین پر جاری ظلم و جنگ صرف زمینی جھگڑا نہیں بلکہ حق و باطل کی جنگ ہے،اسرائیل کا علاج قراردادیں اور مذمتیں نہیں،او آئی سی کا کردار امت مسلمہ کے لیے ایسا ہے جیسا پاکستانی معیشت کے لیے آئی ایم ایف کا کردار ہے، 22 نومبر سے 29 نومبر تک مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم مذمت منائیں گے، گلیوں ، بازاروں اور گھر گھر تک یومِ مذمت کا پیغام پہنچائیں گے،

    عمران خان کیخلاف مکافات عمل،اداروں کی لڑائی میں ملک کا نقصان نہ کریں،سعد رضوی

     تحریک لبیک نے ایک بار پھر میدان میں اترنے کا اعلان کر دیا

    حویلیاں میں عاشقین رسول سے درندگی۔ اصل حقیقت کیا؟ حافظ سعد رضوی نے کھرا سچ میں سب بتا دیا

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    ہرمظلوم کا ساتھ دیں گے، ہم ہر ظالم کا ہاتھ روکیں گے،حافظ سعد رضوی کا اعلان

    قیادت نا اہلوں سے نکل کر ناقابل اعتبار لوگوں کے ہاتھ آ گئی،حافظ سعد رضوی

  • گھوڑوں، خچروں اور گدھوں کی ایسوسی ایشن کو رجسٹر کرنے کا فیصلہ

    گھوڑوں، خچروں اور گدھوں کی ایسوسی ایشن کو رجسٹر کرنے کا فیصلہ

    صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ لائیو سٹاک بریڈنگ اتھارٹی گھوڑوں، خچروں اور گدھوں کی ایسوسی ایشن کو رجسٹر کرائے اور اس حوالے سے اشتہار بھی دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ سٹاف کی ہفتہ وار رپورٹ اگلے اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک پیش کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو منسٹر بلاک میں لائیو سٹاک بریڈنگ سروسز اتھارٹی کے پریزنٹیشن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

    رجسٹرار اتھارٹی ڈاکٹر سجاد اقبال نے صوبائی وزیر کو ایل بی ایس اے کی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اتھارٹی ایل بی ایس اے ایکٹ 2014 کے تحت 2014 میں قائم کی گئی تھی۔ افزائش نسل کی خدمات کے معیار اور ملک میں مقامی جینیاتی وسائل کا تحفظ اور ترقی ہی اسکا مقصد ہے جبکہ ایک ریگولیٹری اور مانیٹرنگ باڈی کے طور پر، اتھارٹی کا کردار پبلک اور پرائیویٹ دونوں شعبوں کے لیے معیارات طے کرنا اور ریگولیٹری فریم ورک کے لیے نسل کی بہتری اور نجی شعبے کی ترقی میں شامل سرکاری اور نجی اداروں کے درمیان قریبی رابطہ قائم کرنا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایل بی ایس اے اپنے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کرنے کے راستے پر ہے تاکہ صوبہ پنجاب کو موثر افزائش نسل کی حکمت عملیوں کے ذریعے اپنی اعلیٰ جینیاتی نسلوں کی شناخت اور ان کا قیام عمل میں لایا جا سکے اور ریگولیشنز کے نفاذ اور پورے خطے میں ان کے نفاذ کے ساتھ نسل کو بہتر بنایا جا سکے۔ پنجاب بریڈنگ ایکٹ 2014 کے تحت ساہیوال کیٹل بریڈرز ، بفیلو بریڈرز اور برہمن بریڈرز ایسوسی ایشنز رجسٹرڈ کی جا چکی ہیں ۔

    صوبائی وزیر لائیو سٹاک نے نسل کی بہتری اور افزائش نسل کے ضوابط پر توجہ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افزائش نسل کے قوانین کی وجہ سے مویشیوں کی نسل میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ اس لیے قوانین پر عملدرآمد بہت ضروری ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ ایل ایس بی اے کمرشل ماڈل کو تبدیل کرے جبکہ بلز اور سیکس سیمینز کی رجسٹریشن کے حوالے سے ایل ایس بی اے پنجاب بھر میں قوانین کے نفاذ کے لیے کریک ڈاؤن کرے۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل لائیو سٹاک ڈاکٹر آ صف ساہی اور دیگر متعلقہ افراد بھی موجود تھے۔

    سب کہتے مگر کرتے کچھ نہیں، اسپتالوں میں گدھے،ڈی سی بادشاہ بنے ہوئے ہیں،سپریم کورٹ برہم

    لاہور کے بعد کراچی میں بھی "گدھے” کا گوشت ،شہر قائد کے مکین ہو جائیں ہوشیار

    گوشت کے بعد گدھے کے دودھ کی فروخت، خبر نے کھلبی مچا دی، سب پریشان

  • ملک کو تباہ کرنے میں لعن طعن کے کلچر کا بڑا ہاتھ ہے،رانا ثناء اللہ

    ملک کو تباہ کرنے میں لعن طعن کے کلچر کا بڑا ہاتھ ہے،رانا ثناء اللہ

    رانا ثناء اللہ خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو تباہ کرنے میں لعن طعن کے کلچر کا بڑا ہاتھ ہے، جبکہ یہ فرعونیت کا عنصر ہے ، انہوں نے چیئرمین پیپلزپارٹی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ایک بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں انکو بڑی بردباری کا مظاہر کرنا چاہیےانہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو ہماری تعریفیں کر کے ہمارا مخالف ووٹ نہیں لے سکتے، ہم پی پی چیئرمین کو اُن کی زبان میں جواب نہیں دیں گے۔
    لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ بہت سے دوست مسلم لیگ ن کا حصہ بنیں گے، ہمیں یقین ہے کہ ایک بار پھر ملک کو اس بحران سے نکالیں گے۔
    مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو اُن کی زبان میں جواب نہیں دیں گے۔ ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ لا محالہ بلاول بھٹو کو ہمارے مخالف کا بیانیہ اختیار کرنا پڑگیا، پی پی چیئرمین ہمارے دوست ہیں، ہم اکٹھے کام کرتے رہے ہیں۔
    ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی رک رہی ہے نہ ڈالر نیچے آ رہا ہے، ملک کو آگے لے کر چلنا ہے تو آپ کو سب کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا۔ رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ پنجاب سمیت دوسرے صوبوں میں بھی اکثریت حاصل کرے گی، نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے پہلے بھی دو بار ملک کو بحران سے نکالا تھا۔
    انہوں نے کہا کہ پاکستان کو باقاعدہ پٹری سے اتارا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں میر جعفر اور میر صادق کے لقب دیے جا رہے تھے۔