Baaghi TV

Category: لاہور

  • لاہور ڈی ایچ اے حادثے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائے،وزیر اعلی پنجاب

    لاہور ڈی ایچ اے حادثے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائے،وزیر اعلی پنجاب

    لاہور ڈی ایچ اے حادثے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائے وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی لواحقین سے ملاقات کے دوران گفتگو،وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ مقدمہ میں قتل کے دفعات شامل کئے گئے ہے کیونکہ یہ حادثہ نہیں بلکہ ایک سوچی سمجھی شازش تھی جس کے تحت پورے خاندان کو موت کے منہ میں دھکیل دیا گیا،
    لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 7 میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے 6 افراد کی موت کے مقدمے میں قتل کی دفعہ 302 بھی شامل کر دی گئی، واقعے کی تفتیش بھی تبدیل کر کے ڈی ایس پی کاہنہ کو مارک کر دی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کم عمر ڈرائیور افنان شفقت کی گاڑی کی ٹکر سے ایک ہی گھرانے کے 6 افراد جاں بحق ہونے کے واقعے کے مقدمے میں دفعہ 302 بھی شامل کر دی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ 302 کی تفتیش کے لیے ملزم افنان کی طلبی کرائی جائے گی۔
    ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کے ورثا نے ملزم پر انہیں ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا، ان ذرائع نے مزید بتایاکہ واقعے کی تفتیش بھی تبدیل کردی گئی ہے، واقعے کی تفتیش اب ڈی ایس پی کاہنہ کو مارک کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ کار کی ٹکر سے 2 بچوں سمیت 6 افراد کے جاں بحق ہونے کا واقعہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب پیش آیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم افنان مقدمہ درج ہونے کے بعد جیل جا چکا ہے۔ دوسری جانب6 افراد کی ہلاکت کے مقدمے کے ملزم افنان شفقت نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا، درخواست میں نگران وزیراعلیٰ، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
    کمسن ملزم افنان شفقت نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ مجھے تحفظ فراہم کیا جائے، درخواست میں فریق بنائی گئی تمام شخصیات کو عدالت طلب کرے۔

    تحقیقات میں حیران کن انکشافات

    لاہور کے علاقے ڈیفینس فیز 7 میں تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی موت کے کیس میں تحقیقات کے دوران نئے انکشافات سامنے آئے تھے۔
    ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق کم عمر ڈرائیور افنان کی حادثے سے قبل جاں بحق افراد کے ساتھ جھڑپ ہوئی تھی، افنان وائی بلاک سے گاڑی میں بیٹھی خواتین کا کافی دیر تک پیچھا کرتا رہا، متاثرہ گاڑی کے ڈرائیور حسنین نے کئی بار گاڑی کی اسپیڈ تیز کی کہ افنان پیچھا چھوڑ دے لیکن ملزم افنان نے گاڑی کا پیچھا نہیں چھوڑا اور مسلسل خواتین کو ہراساں کرتا رہا۔
    ذرائع کا بتانا ہے کہ وائی بلاک نالے پر متاثرہ گاڑی کے ڈرائیور حسنین نے گاڑی روک کر افنان کو ڈانٹا، دوسری گاڑی سے حسنین کے والد نے بھی ملزم افنان کو سمجھایا کہ خواتین کو ہراساں مت کرو، اس دوران ملزم افنان دھمکیاں اور گالیاں دیتا رہا اور کہتا رہا میں دیکھتا ہوں تم لوگ ڈیفینس میں گاڑی اب کیسے چلاتے ہو۔
    ذرائع پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ حسنین اپنی بہن اور بیوی کو لے کر آگے نکلا تو ملزم نے دوبارہ پیچھا شروع کر دیا، مکڈونلڈ چوک پر گھوم کر ملزم افنان نے 160 کی اسپیڈ سے گاڑی خواتین والی گاڑی سے ٹکرا دی، حادثے کے بعد حسنین کی گاڑی 70 فٹ روڈ سے دور جا گری اور سوار تمام افراد جاں بحق ہو گئے،

  • لاہور : میگا پراجیکٹ شاہدرہ فلائی اوور کا افتتاح

    لاہور : میگا پراجیکٹ شاہدرہ فلائی اوور کا افتتاح

    صوبائی دارالحکومت لاہور کا ایک اور میگا پراجیکٹ شاہدرہ فلائی اوور مکمل ہونے کے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے اافتتاح کر کے ٹریفک کے لئے کھول دیا . شاہدرہ چوک فلائی اوور منصوبے کا 10 ماہ کا کام ریکارڈ 6 ماہ سے بھی کم مدت میں مکمل کیا گیا ہے جہاں جی ٹی روڈ اور این فائیو سے منسلک تین، تین لینز پر مشتمل 850 میٹر طویل دو رویہ فلائی اوورز تعمیر کیے گئے ہیں۔

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی مانیٹرنگ کی بدولت شاہدرہ چوک فلائی اوور 6 ماہ سے بھی کم مدت میں ٹریفک کیلئے کھولا جا رہا ہے جس کی بدولت شہر کے اہم داخلی و خارجی راستے پر ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگا۔ اس حوالے سے نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ شاہدرہ فلائی اوورز سے یومیہ تین لاکھ سے زائد گاڑیاں مستعفید ہوں گی اور شہریوں کے قیمتی وقت اور ایندھن کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔

  • لفظ ” پاکستان ” کے خالق  چوہدری رحمت علی

    لفظ ” پاکستان ” کے خالق چوہدری رحمت علی

    کتنا ہے بد نصیب ظفرؔ___ دفن کے لیے
    دو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں

    چوہدری رحمت علی

    آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔. . . . ۔۔۔

    لفظ ” پاکستان ” کے خالق اور تحریک پاکستان کے اہم رہنما چوہدری رحمت علی 16 نومبر 1897 میں مشرقی پنجاب ہندوستان کے شہر جالندھر کے ایک گائوں موراں ضلع ہوشیار پور میں پیدا ہوئے انہوں نے ابتدائی تعلیم جالندھر میں اور مزید تعلیم لاہور میں حاصل کی تحریک پاکستان میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔ ہندوستان کی تقسیم کے بعد وہ پاکستان آ گئے،وہ ایچی سن کالج لاہور میں لیکچرر مقرر ہوئے بعد ازاں صحافت سے وابستہ ہو گئے ۔

    انہوں نے اپنے صحافتی کیریئر کا آغاز کشمیر گزٹ کے اسسٹنٹ ایڈیٹر کی حیثیت سے کیا اس کے بعد متعدد اخبارات میں مدیر کی حیثیت سے کام کیا جبکہ برطانیہ میں کیمبرج سے انہوں نے اپنا ہفت روزہ اخبار ” پاکستان ” جاری کیا، چوہدری رحمت علی کو پاکستان کا نام تجویز کرنے پر دنیا کا پہلا پاکستانی اور طارق عزیز کے والد کو عزیز پاکستانی کہلانے پر دوسرا پاکستانی مانا جاتا ہے۔

    1948 میں پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان نے چوہدری رحمت علی کو قائد اعظم محمد علی جناح سے اصولی اختلافات کی بنا پر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا اور ان کا سب کچھ ضبط کر لیا گیا جس پر چوہدری رحمت علی خالی ہاتھ پاکستان سے برطانیہ چلے گئے جہاں 3 فروری 1951 میں ان کی وفات ہوئی کیمبرج میں 20 فروری کو چوہدری صاحب کو لاوارث قرار دے کر ان کی میت کی بطور امانت تدفین کی گئی مگر افسوس کہ مرنے کے بعد بھی ان کی میت پاکستان نہیں لائی گئی جنہوں نے اس وطن کو پاکستان کا نام دیا تھا۔

    نوٹ : مضمون کا ٹائٹل شعر بہادر شاہ ظفر کا ہے جو میں نے یہاں چوہدری رحمت علی صاحب کے حالات کی مناسبت سے درج کیا ہے (آغا نیاز مگسی )

  • وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر بنائے جانے کا امکان

    وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر بنائے جانے کا امکان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر اور نوید اکرم چیمہ کو ٹیم مینجر بنائے جانے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی:ذرائع کےمطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےوہاب ریاض کوپاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کاعہدہ سنبھا لنے کیلئے کلیئرنس دے دی ہے، وہاب ریاض چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بھی نگران کابینہ کا حصہ رہیں گے،پی سی بی جلد وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر بنانے کا کانٹریکٹ بجھوائے گا، خیال رہے کہ وہاب انٹرنیشنل کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔

    کسی کو چوتھی بار وزیراعظم بنانے کے بجائے ہمیں موقع دیں،بلاول

    دوسری طرف یہ بھی خبریں سامنے آئی ہیں کہ نوید اکرم چیمہ کو پاکستان ٹیم کا مینیجر بنائے جانے کا امکان ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کپتان اور کوچنگ اسٹاف کے ساتھ نئے ٹیم مینجر کے تقرر کا بھی فیصلہ کیا ہے، ریحان الحق کی جگہ سابق ٹیم مینجر نوید اکرم چیمہ کو پاکستان ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا بھیجا جائے گا، نوید اکرم چیمہ ماضی میں بھی قومی ٹیم کے مینیجر رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ ڈائیریکٹر کرکٹ محمد حفیظ نے کوچنگ اسٹاف کے لیے ملکی کرکٹرز سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔

    نیب کی چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں 3 گھنٹے انکوائری

  • 9 مئی واقعات میں ملوث خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور

    9 مئی واقعات میں ملوث خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور

    لاہور : انسداد دہشتگردی کی عدالت نے معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کے خلاف 9 مئی سے متعلق چوتھے اور آخری مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔

    باغی ٹی وی : جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور پر حملہ کرنے سے متعلق پہلے سے درج دو مقدمات میں ضمانت پر رہا ہونے کے بعد سرور روڈ پولیس نے خدیجہ شاہ کو کنٹونمنٹ کے علاقے میں پولیس کی گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کے مقدمے میں دوبارہ گرفتار کر لیا تھا۔

    اس سے قبل 9 مئی کو جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ کے دوران سوشل میڈیا پر لوگوں کو مبینہ طور پر فوج کے خلاف اشتعال دلانے کے لیے پیغامات پوسٹ کرنے پر ایف آئی اے نے سائبر کرائم کیس میں ان کو گرفتار کیا تھا، تاہم سیشن کورٹ نے سائبر کرائم کیس میں ان کی ضمانت منظور کرلی تھی۔

    بنوں میں چیک پوسٹ پر شرپسندوں کا حملہ

    خدیجہ شاہ کے وکیل نے کہا کہ پولیس کے پاس درخواست گزار کیخلاف کوئی شواہد موجود نہیں ، انہوں نے محض دیگر زیر حراست ملزمان کے بیانات کی بنیاد پر درخواست گزار کو پھنسایا، ضمانت منظور کی جائے جبکہ پراسیکیوٹر نے کیس ریکارڈ پیش کرتے ہوئے عدالت کو آگاہ کیا کہ استغاثہ کے گواہوں نے جیل میں ملزمہ کی شناخت پریڈ کے دوران ان کوشناخت کیا درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔

    فریقین کے دلائل سننے کے بعد جج ارشد جاوید نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض درخواست گزار کی ضمانت منظور کر لی۔

    دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث سابق ایم این اے ساجد مہمند سمیت تمام 23 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی، تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا،پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کےواقعات میں ملوث23 ملزمان کی مقدمے کی سماعت ہوئی، سماعت اے ٹی سی جج جہانزیب شنواری نے کی، واقعات میں نامزد تمام 23 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، جب کہ پولیس نے تحقیقات مکمل کرکے چالان عدالت میں جمع کرادیا۔

    گرفتاری کا خوف، بشریٰ بی بی پھر عدالت پہنچ گئی

    پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے نو مئی کو ضلع مہمند میں مین غلنئی روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کیا تھا، اور سیکیورٹی فورسز اور دیگر قومی اداروں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کیں، ملزمان کے خلاف تھانہ غلنئی میں مقدمہ درج ہے۔

    انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان بھی طلب کرلیے اور کیس کی مزید سماعت 4دسمبر تک ملتوی کردی۔

  • عمران خان سے جیل میں ملنے کون آتا؟ پرویز الہیٰ نے سچ بتا دیا

    عمران خان سے جیل میں ملنے کون آتا؟ پرویز الہیٰ نے سچ بتا دیا

    تحریک انصاف کے صدر، سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ خدا کی قسم مجھے آج تک کسی نے پریس کانفرنس کا نہیں کہا،

    عدالت پیشی کے موقع پر چودھری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی میرے ساتھ والے سیل میں ہیں،آئی ایم ایف اور یورپی یونین کے لوگ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے آتے ہیں، پی ٹی آئی کو اتنے ووٹ پڑیں گے جس کی کوئی حد نہیں ہو گی،ن لیگ کے پاس لاہور سمیت پورے پاکستان میں الیکشن کے لیےبندے نہیں ،ہمارے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہمیشہ ہی اچھے تعلقات رہے ہیں ،چیئرمین پی ٹی آئی کیساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ،
    الیکشن کی تاریخ سپریم کورٹ کے کہنے پر ملی ہے ،اس الیکشن میں دھاندلی نہیں ہو گی

    ضلع کچہری لاہور، پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ ،جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے پرویز الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی ،عدالت میں پرویز الٰہی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر پرویز الہی کو پیش کیا گیا ،جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے پرویز الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ پر سماعت کی ،عدالت نے پرویز الٰہی کو ملاقات کی اجازت بھی دے دی

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ: پرویز الہی کو مجسٹریٹ کی جانب مقدمے سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کو معطل کرنے کا معاملہ ،پرویز الہی کی سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی،دورکنی بنچ نے اپیل پر سماعت 23 نومبر تک ملتوی کر دی ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے اپیل کے قابل سماعت ہونے پر تیاری کے لیے مہلت طلب کی ،وکیل پرویز الہیٰ نے کہا کہ مجسٹریٹ نے ریکارڈ دیکھ کر پرویز الٰہی کو ڈسچارج کیا۔جسٹس شہرام نے کہا کہ آپ کے کیس میں نظر ثانی کی درخواست مسترد ہو چکی ہے ۔مناسب ہے اپ نظر ثانی کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ جاتے ۔بادی النظر میں سرکار نے بھی قانون کو بائی پاس کرکے سنگل بنچ سے رجوع کیا.

    عدالت میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب پیش ہوئے اور اپیل کے قابل سماعت نہ ہونے پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انٹر کورٹ اپیل قابل سماعت نہین ہے ، جسٹس شہرام نے استفسار کیا کہ آپ یہ بات نہ کریں ۔آپکا سنگل بنچ سے رجوع کرنا کیا درست تھا؟پرویز الٰہی کی طرف سے افتاب باجوہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے،جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی،اپیل میں‌موقف اختیار کیا گیا کہ سنگل بینچ نے حقائق کے برعکس جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ معطل کیا ،گوجرانولہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے قانون کے مطابق فیصلہ دیا تھا ،عدالت سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے.

  • آج بھی عمران خان وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہاہے،جاوید لطیف

    آج بھی عمران خان وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہاہے،جاوید لطیف

    سابق وفاقی وزیر،ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پریس کانفرنس کا مقصد حقائق سامنے لانا ہے، جب بھی کوئی انتخابات قریب آتے ہیں تو نواز شریف کی مقبولیت دیکھتے ہوئے علاقائی جماعتیں نواز شریف سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرتی آئی ہیں، آج اس عوامی حمایت کو اسٹیبلشمنٹ سے جوڑا جا رہا ہے،

    جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے 4 سال میں کرپشن کی داستانیں رقم کیں، عمران خان کی کرپشن اپنی جگہ لیکن بشری بی بی المعروف پنکی صاحبہ اور فرح گوگی نے بھی لوٹا، گزشتہ سالوں میں ہر ہاوسنگ سوسائٹی کے پیچھے ثاقب نثار ،جنرل فیض کھڑے نظر آئیں گے،آج بھی عمران خان وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہاہے، ایک وکیل کہتا ہے کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے پاوں پڑنے پر تیا رہے، دوسرا وکیل کہتا ہے کہ انتخابات میں ہمارا مقابلہ ہی اسٹیبلشمنٹ سے ہے،گزشتہ 4 سال میں کرپشن کی وہ داستانیں سنیں جو 75 سال میں نہ ہوئیں، عمران خان، بشریٰ بی بی اور فرح گوگی نے پاکستان کو کیسے لوٹا، اس پر بات کرنے کو تیار نہیں ہیں، انہوں نے پاکستان کا پیسہ لوٹ کر باہر منتقل کیا۔ جہاں 6،6 گھنٹے بغیر گرفتاری کے ہمیں کھڑا کیا جاتا تھا، وہاں ان کو کھڑا کر دیں

  • عوام کو مہنگائی،غربت سے نجات دلانا ہماری ذمہ داری ہے،نواز شریف

    عوام کو مہنگائی،غربت سے نجات دلانا ہماری ذمہ داری ہے،نواز شریف

    لاہور: قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کا کہنا ہے کہ 1990 کے بعد ہم نے کاروبار کو روایتی دائروں سے آزادی دلائی، ہم نے پالیسیاں بنائیں تو خزانہ بھرنا شروع ہوگیا-

    باغی ٹی وی : لاہور چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ 1990 کے بعد ہم نے کاروبار کو روایتی دائروں سے آزادی دلائی، ہم نے پالیسیاں بنائیں تو خزانہ بھرنا شروع ہوگیا،عوام کو مہنگائی،غربت سے نجات دلانا ہماری ذمہ داری ہے،2013 سے 2017 کے دوران پاکستان دنیا کی چوبیسویں معیشت بن چکا تھا، ہم نے 4 سال ڈالر کو 104 پر باندھ کر رکھا، ہمارے دور کی ترقی اور پالیسی جاری رہتی تو ڈالر 40 یا 50 روپے کا ہوتا-

    نواز شریف یا جو بھی منتخب ہو ،حلف لینے کی ذمہ دار ی …

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ 1998 میں ایٹمی دھماکے کیے تو اسلامی ممالک پاکستان کو اپنا رکھوالا سمجھنے لگے تھے آج حالت یہ ہو گئی ہے کہ ایک ایک ارب ڈالر کے لئے محتاج ہو گئے ہیں، ہمارے دور میں سوا چھ فیصد پالیسی ریٹ تھا، آج 22 فیصد پر ہے، اس پالیسی ریٹ سے کون کاروبار کر سکتا ہے، ہم نے خود پارلیمنٹ اور وزرائے اعظم کے ساتھ نا انصافیاں کیں، اور پھر ملک کس کے حوالے کر دیا گیا، روپیہ، معیشت اور نظام تباہی کا شکار ہو گیا، بلوں میں اضافہ ہو گیا، پانچ پانچ گنا قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے۔

    ایف آئی اے افسر بن کر سرکاری افسران سے سونا ہتھیانے والا مکینک گرفتار

    ہم پاکستان کی معاشی مشکلات کو سمجھتے ہیں، آپ سے ہمیشہ مشاورت کی ہے اور مشاورت سے ہی آگے بڑھیں گے، ہماری بنائی پالیسیوں سے پاکستان کی کاروباری برادری نے بھرپور عمل کیا، ہماری بنائی پالیسیوں کو بھارت نے اپنایا اور معاشی ترقی حاصل کی،ہم نے ہی نجکاری اور لبرلائزیشن شروع کی تھی اور میں لبرلائزیشن کا حامی ہوں، پاکستان کو پرامن بنایا، ضربِ عضب اور ردالفساد آپریشن کیے،کراچی میں امن قائم کیا، ترقیاتی بجٹ تقریباً ایک ہزار ارب روپے تک لے گئے تھے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آئی ایم ایف پروگرام ہم نے مکمل کیا، ہم سی پیک لے کر آئے، تھرکے کوئلے کو نکالنے اور پھر اس سے بجلی بنانے کے منصوبے بنائے، اس وقت ملک اور عوام کو درپیش تمام مسائل پر ہماری نظر ہے-

    اسرائیلی جنگی جرائم پر انصاف کے عالمی اداروں کو متحرک ہونا ہوگا،دفتر خارجہ

  • آج بھی  لاہور دنیا کے سب سے آلودہ شہروں میں سرفہرست

    آج بھی لاہور دنیا کے سب سے آلودہ شہروں میں سرفہرست

    لاہور: آج پھر لاہور دنیا کے سب سے آلودہ شہروں میں سرفہرست رہا۔

    باغی ٹی وی: لاہور میں آج بھی اسموگ نے ڈیرے جمائے رکھے ،لاہور میں صبح 7 بجے پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 343 ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ صبح تعداد 264 تھی،پارٹیکولیٹ میٹرز کی زیادہ تعداد انتہائی مضر صحت فضا کی نشاندہی کرتی ہے۔

    واضح رہے کہ لاہور بدھ کو بھی فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا میں پہلے نمبر پر رہا، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے اسموگ کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اہم اجلاس طلب کرلیا تھااجلاس کے دوران پنجاب میں ہفتے کے روز اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں بند رکھنے اور ہفتے کے روز کاروباری کھلنے کیلئے اوقات کار کے تعین کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے گئے، ہفتے کے روز مارکیٹیں دوپہر 3 بجے کے بعد کھلیں گی جبکہ اسموگ سے متاثرہ علاقوں میں مصنوعی بارش کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔

    پٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں کمی ،نوٹیفیکشن جاری

    کابینہ کمیٹی برائے انسداد سموگ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اعلان کیا کہ کسی کے روز گار کو متاثر نہیں کرنا چاہتے، اسموگ کے خاتمے کے لیے تاجر برادری تعاون کرے، ہوا کے رُخ کی وجہ سے اسموگ بڑھ سکتی ہے اور بارش کا امکان بھی نہیں۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سموگ پر قابو پانے کے لیے اعلیٰ اختیاراتی انوائر مینٹل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مصنوعی بارش برسانے کے لیے بہاؤ الدین ذکریا یونیورسٹی ملتان اور پنجاب یونیورسٹی کے ماہرین سے فوری رابطہ کر لیا گیا جبکہ سرکاری سطح پر فیول والی موٹر سائیکل خریدنے پر پابندی لگائی جا رہی ہے،اب الیکٹرک بائیک ہی خریدی جائیں گی۔

    ایران نے حماس کو ہتھیار بنانے کی تربیت دی،اسرائیل

    محسن نقوی نے کہا کہ لاہور سمیت تمام اضلاع میں غیر معیاری فیول کی چیکنگ تیز کر دی ہے، اسموگ کی وجہ سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے، پاکستان میں 10 فیصد فصلوں کی باقیات کو جلایا جاتا ہے جبکہ انڈیا میں 90 فیصد فصلوں کی باقیات جلاتا ہے، انڈیا میں باقیات جلانے کی روک تھام پر کوئی کنٹرول نہیں جس کا ہم پر بُرا اثر پڑ رہا ہے۔

  • لاہور : ڈرم سے ملنے والی لاش کس کے تھے؟

    لاہور : ڈرم سے ملنے والی لاش کس کے تھے؟

    لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں گزشتہ روز ڈرم سے دو افراد کی لاشیں ملی تھی جنکی پہچان ہو گئی ،پولیس کے مطابق مقتولین میاں بیوی تھے جنہیں لڑکی کے بھائیوں نے مبینہ طور پر جائیداد میں حصہ مانگنے پر قتل کیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز نشتر کالونی کے علاقے کماہاں سے پلاسٹک کے ایک ڈرم سے خاتون اور مرد کی لاشیں ملی تھیں، جن کی شناخت عمران اور فرزانہ کے ناموں سے ہوئی۔ مقتولین میاں بیوی تھے جنہیں لڑکی کے بھائیوں نے مبینہ طور پر جائیداد سے حصہ مانگنے پر قتل کیا، ملزمان نے دونوں کو قتل کرکے لاشیں ڈرم میں ڈال کر پھینک دی تھیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیے۔