Baaghi TV

Category: لاہور

  • پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے سابق ارکان قومی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے سابق ارکان قومی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات

    سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے سابق ارکان قومی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات ہوئی ہے سابق ارکان قومی اسمبلی چوہدری نور الحسن تنویر، ریاض الحق جج اور ملتان سے پارٹی ٹکٹ ہولڈر مہدی حسن لنگاہ کی پارٹی صدر سے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور اور آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے امور پر بات چیت ہوئی.


    اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی جیت مہنگائی کے ستائے عوام کی جیت ہوگی، اور مسلم لیگ (ن) کی جیت پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے ناگزیر ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی اولین ایجنڈا ہے، شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو مہنگائی سے اسی طرح نجات دلائیں گے جس طرح لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی تھی، ان شاءاللہ، جس طرح دہشت گردی اور بد امنی ختم کی تھی، ان شاءاللہ مہنگائی ختم کریں گے،
    شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی کا سنہرا دور شروع ہوگا، ان شاءاللہ، پارٹی کارکنان اور رہنما روایتی جذبے اور عزم کے ساتھ الیکشن کی تیاری کریں، اللہ تعالیٰ کے فضل سے کامیابی آپ کی ہوگی،

  • مردان، بلاول کی کارکنان کو انتخابی تیاریوں کی ہدایت

    مردان، بلاول کی کارکنان کو انتخابی تیاریوں کی ہدایت

    مردان: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پی پی پی مردان ڈویژن کے صدر عمر فاروق ہوتی کی رہائش گاہ آمد ہوئی ہے

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہوتی ہاؤس میں کارکنان اور تنظیمی عہدیداران سے ملاقات کی.بلاول زرداری نے کارکنان اور عہدیداران کو عام انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کی، بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سینیٹر شیری رحمان، نیر بخاری، پی پی پی خیبرپختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچہ، جنرل سیکریٹری شجاع خان، سیکریٹری اطلاعات امجد آفریدی ودیگر موجود تھے،

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گوہر انقلابی، ہمایون خان، ساجد طوری، ابرار سید، فرزند وزیر، اکرم خان، فضل حق ودیگر سے ملاقات ہوئی،بلاول بھٹو زرداری کی نیاز علی یوسفزئی، روبینہ خالد، شازیہ طہماس، شازیہ بی بی، اشبر بی بی، مہرسلطانہ، مردان کے ڈویژنل نائب صدر عبدالواحد خان طورو سے بھی ملاقات ہوئی، بلاول بھٹو زرداری سے ضلع مردان کے ڈویژنل جنرل سیکریٹری جاوید انقلابی، سیکریٹری اطلاعات ابراہیم سید یوسفزئی، پی پی پی ضلع مردان کے قائمقام صدر زاہد درانی ودیگر کی بھی ملاقات ہوئی،بلاول بھٹو زرداری کی ضلع مردان کے قائمقام جنرل سیکریٹری عرفان مہمند، سیکریٹری اطلاعات نیاز علی خان یوسفزئی، پی پی پی مردان سٹی کے صدر جاوید خان ودیگر سے بھی ملاقات ہوئی، بلاول بھٹو زرداری کی مردان سٹی کے جنرل سیکریٹری راحت زیب لودھی، سیکریٹری اطلاعات اعجاز خان، ٹکٹ ہولڈرز سید عابد علی شاہ باچہ ایڈوکیٹ، اسد خان ہتیان ودیگر سے بھی ملاقات ہوئی، بلاول بھٹو زرداری کی ملک شکیل، محمد شہریار، جہانزیب خان، حاجی نورالوہاب، شاہ نواز خان، اسد کشمیری، ہشام باچہ، عمران مہمند، دوست محمد لالہ، عدنان زیب، سجاد خان ودیگر سے بھی ملاقات ہوئی، بلاول بھٹو زرداری کی اسد خان، راشد آفریدی، وجاہت خان، علی خان، اشفاق خان، نعیم خان، ابن امان خان، بلند اقبال ترکئی، عثمان خان ترکئی، صفدر ایڈووکیٹ ودیگر سے بھی ملاقات ہوئی

    کسی کو چوتھی بار وزیراعظم بنانے کے بجائے ہمیں موقع دیں،بلاول

    کیا شہباز شریف اور انکے ساتھی 16 ماہ کی کارکردگی پر الیکشن لڑ سکتے ہیں؟بلاول

    طعنوں کی سیاست سے پرہیز کرنا چاہئے، احسن اقبال کا بلاول کو مشورہ

    ایک الیکشن میں انکو کچھ تکلیف ہے تو ویلکم ٹو دی کلب

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری خیبر پختونخوا کے دورے پر ہیں، انہوں نے گزشتہ روز ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کیا تھا، آج مردان میں جلسے سے خطاب کریں گے، بلاول کا کے پی کا دورہ چار دن کا ہے، بلاول پشاور،کوپاٹ،مالا کنڈ میں بھی جلسوں‌سے خطاب کریں گے

  • الحمراء میں فیسٹیول لہور لہوراے جاری،”کیہہ جانا میں کون“  ڈارمہ پیش

    الحمراء میں فیسٹیول لہور لہوراے جاری،”کیہہ جانا میں کون“ ڈارمہ پیش

    الحمراء میں فیسٹیول لہور لہوراے جاری ہے۔
    فیسٹیول میں آزاد تھیٹر نے اپنا ڈرامہ ”کیہہ جانا میں کون“ پیش کیا۔
    ڈرامہ میں عالمی شہرہ آفاق صوفی شاعر بابا بلھے شاہؒ کی سوچ وفکر کو اُجاگر کیا گیا ہے۔
    ڈرامہ میں دیکھنے والوں کو بابابلھے شاہ ؒ کی شاعری میں موجود آفاقی پیغام بارے بتا یا گیا۔

    بابا بلھے شاہؒ کی شاعری پیار و محبت، امن وسلامتی اور رواداری کے پیغام پر مبنی ہے۔ سربراہ الحمراء طارق محمود چوہدری ڈرامہ ڈاکٹر ریاض بابر نے تحریر کیا جبکہ ملک اسلم ڈرامہ کے ہدایت کار تھے۔  آرٹس کونسل الحمراء میں بسلسلہ فیسٹیول لہور لہور میں لازوال کہانیوں پر مبنی تھیٹر ڈرامے عوامی توجہ کو مرکز بنے ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز آزاد تھیٹر گروپ نے اپنا شہکار ڈرامہ ”کیہہ جانا میں کون“ پیش کیا۔ڈرامہ میں عالمی شہرہ آفاق صوفی شاعر بابا بلھے شاہؒ کی سوچ وفکر کو اُجاگر کیا گیا ہے۔ڈرامہ میں دیکھنے والوں کو بابابلھے شاہ ؒ کی شاعری میں موجود آفاقی پیغام بارے بتا یا گیا۔

    ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء طارق محمود چوہدری نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ بابا بلھے شاہؒ کی شاعری پیار و محبت، امن وسلامتی اور رواداری کے پیغام پر مبنی ہے، الحمراء صوفیاء کرام کے فن و شخصیت سے نوجوان نسل کو روشناس کروا رہا ہے۔ڈرامہ”کیہہ جانا میں ڈاکٹر ریاض بابر نے تحریر کیا جبکہ ملک اسلم ڈرامہ کے ہدایت کار تھے۔

    حوثی باغیوں کے حملے، امریکا کا جنگی بحری جہاز اور لڑاکا طیارے یو اے ای بھجوانے کا اعلان

    ہیلی کاپٹر حادثہ، امریکی ڈرون کے چرچے،جعلی ٹویٹ،سازشی پکڑے گئے

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں،انکشاف

  • میٹرو بس حادثے کا شکار، صوبائی وزیر کا نوٹس، ڈرائیور گرفتار

    میٹرو بس حادثے کا شکار، صوبائی وزیر کا نوٹس، ڈرائیور گرفتار

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں میٹرو بس حادثے کا شکار ہو گئی

    میٹرو بس شاہدرہ سے گجومتہ تک چلتی ہے، میٹرو بس کی سروس رات دس بجے تک ہے، آج میٹرو بس حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں بس کو نقصان پہنچا تا ہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،حادثہ کچہری سٹیشن کے قریب آیا، ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کی وجہ سے میٹرو بس سٹیشن سے ٹکرا گئی،حادثے کے نتیجے میں بس کی ونڈ اسکرین کوشدید نقصان پہنچا ، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے بس حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے،بس ٹکرانے سے اسٹیشن کے انفرا اسٹرکچر کو بھی نقصان ہوا

    صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد کا نوٹس
    شاہدرہ سے گجومتہ جانیوالی میٹرو بس کا کچہری اسٹیشن پر حادثہ،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے میٹرو انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی،ایم ڈی میٹرو نے میٹرو بس کنٹریکٹر کو طلب کرلیا،میٹرو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے بس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد نے کہا ہے کہ تحقیقات کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے ۔ ڈرائیوروں کی آئی ٹیسٹنگ کی رپورٹ مرتب کی جائے ۔نگران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ بس پلیٹ فارم کے اختتام پر لگی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بس کی ونڈ سکرین بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے ۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہی ہماری ترجیح ہونی چاہیے ۔

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

    بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

    لاہور میں ڈرون کے ذریعے منشیات کی منتقلی کا سلسلہ بڑھ گیا ہے

    میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین کی مفت سفری سہولت سکیم کا افتتاح 

    اورنج ٹرین پر سفر کیلئے گھر سے جانیوالی چار بچیاں اغوا

  • لاہور کے مختلف روٹس پر الیکٹرک بسیں چلنے کے لئے تیار

    لاہور کے مختلف روٹس پر الیکٹرک بسیں چلنے کے لئے تیار

    لاہور کے مختلف روٹس پر پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کی زیر انتظام ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلنے کے لیے تیار

    سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب احمد جاوید قاضی، وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی فائق احمد کی خصوصی کاوشوں سے 3سال بعد فائلوں کی حد تک محدود رہنے والے پروجیکٹ کو اخر کار عملی جامہ پہنایا گیا ہے

    نگران وزیراعلی پنجاب نے شہریوں کی سہولت کے لیے الیکٹرک بسوں کے منصوبے کی منظوری دے دی ان الیکٹرک بسوں سے جہاں مسافروں کو بہترین سفری سہولیات میسر ہوں گی اس کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی الودگی پر بھی قابو پایا جا سکے گا۔ ان الیکٹرک بسوں میں جدید ڈیوائسز نظام الیکٹرک سسٹم ٹکٹنگ کا سسٹم بھی نصب ہو گابس سٹاپ پر شہری بس انے کا ٹائم اور روٹس کے متعلق بھی مکمل آگاہی ایک ایپ کے ذریعے حاصل کر سکیں گے ان جدید بسوں میں دین اسلام میں خواتین کے وقار کو مدنظر رکھتے ہوئےمرد حضرات اور خواتین کے لئے الگ الگ پورشن بھی بنائے گئے ہیں الیکٹرک بسوں کے اندر معذور افراد کے لیے الگ سے سیٹیں مختص کی جائیں گی .

    یہ پروجیکٹ لاہور میں ریلوے اسٹیشن تک گرین ٹاؤن 30 کلومیٹر کا ایریا کور کرے گا اس 30 کلومیٹر میں باگڑیاں، میاں چوک ، منہاج یونیورسٹی، ڈپو سٹاپ ، اکبر چوک، جناح ہسپتال، اسلامک سینٹر، پنجاب یونیورسٹی، مسلم ٹاؤن موڑ، اچھرہ بازار ، شادمان مارکیٹ ،لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی، جیل روڈ، گنگارام ہسپتال, چڑیا گھر, باغ جناح سے ریلوے اسٹیشن پر جا کر یہ روٹ اختتام پذیر ہوگا . پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر ان الیکٹرک بسوں کو اس روٹ پر چلایا جا رہا ہے۔ یہ ایک ایسا روٹ ہے جس میں تین یونیورسٹیاں دو ہسپتالوں اور 3 مین بازاروں تک رسائی میں آسانی ہوگی اس روٹ پر ٹریفک کا فلو زیادہ ہونے کی وجہ سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی تعداد بھی زیادہ ہے ان بسوں سے چلنے سے ان علاقوں میں سموگ میں کمی ہوگی کیونکہ ان روٹس پر پہلے ہی سموک کا انڈیکس بہت زیادہ ہے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے ان بسوں کو چلانے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں اس روٹ پر نئے ڈیزائن کے بس شیلٹرز بھی تیار کر دیے گئے ہیں۔ ان بس سٹاپوں پر بھی خواتین کے احترام ک مدنظر رکھا گیا ہے ۔ان بس سٹاپوں پر خواتین اور مردوں کے لیے الگ الگ بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے

    ان بسوں کی فراہمی کے لیے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بجٹ کی فراہمی کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ تین ارب 36 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے لاہور شہر میں الیکٹرک بسیں چلیں گی سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب احمد جاوید قاضی نے تمام ٹیم ممبران کو خریداری کے نظام کو شفاف اور تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ شہریوں کو جلد از جلد سفری سہولیات مل سکیں پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی ایسا ہی ایک منصوبہ جنوبی پنجاب کے لیے بھی لانے جا رہی ہے بہاولپور میں بھی ماحول دوست ایکو فرینڈلی بسیں چلانے کے لیے پروجیکٹ تیار کر لیا گیا ہے جس کے لئے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نےاپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے منظوری بھی لےلی ہے اور جلدہی محکمہ پی این ڈی کے اجلاس میں مشاورت کی جائے گی رپورٹ کے مطابق پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی بہاولپور کے چار مختلف روٹس پر اربن ٹرانسپورٹ چلائے گی فیصل آباد شہر کے لیے بھی سروے شروع کر دیا گیا ہے جہاں پر پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی ماحول دوست ایکو فرینڈلی بسیں چلائے گی۔

    سی ای او فائق احمد اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب احمد جاوید قاضی کی ٹیم اگر اسی طرح کام کرتی رہی تو پنجاب کے تمام شہروں میں مسافروں کونہ صرف بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی بلکہ ماحولیاتی الودگی پر بھی قابوپایا جا سکے گا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی فائق احمد جہاں مسافروں کو بہتر اور معیاری ماحول دوست سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں نظر اتے ہیں وہیں پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کو بھی اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔ اور امید کرتے ہیں کہ تجربہ کار اور پر لگن افسران کی زیر نگرانی پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی صوبہ پنجاب کے دیگر تمام چھوٹے بڑے شہروں میں اربن روٹس کو آپریشننل کرنے میں کامیاب ہو گی

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    سندھ کی جیلوں میں افغانی بچوں کی تصاویر، شرجیل میمن نے حقیقت بتا دی

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    ڈیزل بسوں کو الیکٹرک بسوں سے تبدیل کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا،

     40 مختلف مقامات پر بیٹری سوئیپنگ سنٹر قائم 

  • کم عمر ڈرائیونگ کے خلاف کریک ڈاؤن،تین دن میں 1398 مقدمے

    کم عمر ڈرائیونگ کے خلاف کریک ڈاؤن،تین دن میں 1398 مقدمے

    لاہور ٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیونگ کےخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے

    تین دن میں‌ 1398 مقدمات درج، سینکڑوں گاڑیاں تھانوں میں بند کر دی گئی ہیں،شہر کے پوش علاقوں میں ناکے، سخت کریک ڈاؤن جاری ہے، سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ والدین 18 سال سے کم عمر بچوں کو ہرگز گاڑی،موٹرسائیکل نہ چلانے دیں، والدین اپنے بچوں کے مستقبل کے خود ذمہ دار ہیں، کریمنل ریکارڈ بننے سے سرکاری نوکری اور ویزہ حصول میں مشکلات آسکتی ہیں، اب کم عمر ڈرائیورز کیخلاف ایف آئی آر درج ہو گی، والدین اپنی ذمہ داری نبھائیں اور اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز مت دیں،

    دھواں چھوڑنے والی 6 ہزار سے زائد گاڑیاں بند
    دوسری جانب دھواں چھوڑنے والی 06 ہزار 961 گاڑیاں بند کر دی گئی ہیں،لاہور ٹریفک پولیس کا خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے،ایک ماہ کے دوران 06 ہزار 961 گاڑیوں کو تھانوں میں بند کروا دیا گیا، رواں ماہ 11 ہزار جبکہ رواں سال 47 ہزار سے زائد گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے، سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ سموکی وہیکلز کو دو، دو ہزار روپے کے جرمانے کئے جارہے ہیں، سی ٹی او لاہور کی سموگ کے خاتمے کیلئے عوامی رابطہ مہم بھی جاری ہے،ٹریفک پولیس کا آفیشل واٹس ایپ نمبر 03268888088 متعارف ہے، شہری دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی ویڈیوز، تصاویر واٹس ایپ کریں، سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ شہری کوڑا کرکٹ کو آگ، فصلوں کی باقیات کو جلانے والوں کی ویڈیوز بھی بھیج سکتے ہیں، شہری ٹائر جلانے والوں، آلودگی کا باعث بننے والی وجوہات کی ویڈیوز بھی بھجوا سکتے ہیں،ویڈیوز، تصاویر واٹس ایپ کرنے والے شہریوں کو تعریفی اسناد جاری کی جائیں گیں، سموگ پر قابو نہ پایا گیا تو خطرناک بیماریوں کا باعث بنے گا، تمام شہریوں کو سموگ کے خاتمے کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا،

     عدالت نے حکم دیا کہ بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کو گرفتار کیاجائے

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

    جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

    اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

    کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

    طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

  • بجلی چوروں کیخلاف آپریشن ،70روز میں 12653بجلی چور گرفتار

    بجلی چوروں کیخلاف آپریشن ،70روز میں 12653بجلی چور گرفتار

    وزارت توانائی پاور ڈویڑن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہیں۔70 روز میں 26980ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔

    ترجمان لیسکو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق70روز سے جاری انسداد بجلی چوری مہم کے دوران اب تک12653ملزمان کو گرفتار کیا گیا، مجموعی طور26701 کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے 25704 درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔بجلی چوروں کو اب تک48988233 (چارکروڑنواسی لاکھ اٹھاسی ہزاردو سو تینتیس) یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت2004591917 (دو ار ب پنتالیس لاکھ اکانوے ہزار نو سوسترہ روپے) ہے۔

    بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔سبزہ زار کے علاقے میں کنکشن کو25000یونٹس (350000) روپے،شیخوپورہ کے علاقہ میں کنکشن کو250000روپے،نشترکالونی کے علاقے میں کنکشن کو2089 یونٹس250000 روپے اوراسلام پورہ کے علاقے میں ایک کنکشن کو200000کی رقم چارج کی گئی ہے۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 462 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،456 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جس میں سے265درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ20 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 2 زرعی،22 کمرشل اور438ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو590725(پانچ لاکھ نوے ہزار سات سوپچیس) یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت24221575(دو کروڑ بیالیس لاکھ اکیس ہزار پانچ سوپچھتر) روپے ہے۔ واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویڑن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کیئے جا رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بذاتِ خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

     رانا عظیم بجلی چوری میں ملوث نکلے،

     پرتشدد کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ 

    اسرائیلی میجر جنرل حماس کے ہاتھوں یرغمال؛ کیا اب فلسطینی قیدی چھڑوائے جاسکیں گے؟

    اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی

  • پاکستان میں سپلائی ہونیوالے کھانسی کے شربت میں نقصان دہ اجزا، الرٹ جاری

    پاکستان میں سپلائی ہونیوالے کھانسی کے شربت میں نقصان دہ اجزا، الرٹ جاری

    موسم سرما کا آغاز، سموگ، شہری نزلہ ،زکام کھانسی کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں تو دوسری جانب خبر آئی ہے کہ لاہور کی ایک فارما سیوٹیکل کمپنی نے کھانسی کا شربت بنایا ہے جس میں نقصان دہ اجزا ہیں،

    مالدیپ حکومت اور ڈبلیو ایچ او نے اس ضمن میں الرٹ جاری کیا ہے، الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کھانسی کا شربت لاہور کی کمپنی نے بنایا، اس شربت میں نقصان دہ ڈائی ایتھلین گلائکول اور ایتھلین گلائکول نامی کثافتیں پائی گئی ہیں،الرٹ جاری ہونے کے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کھانسی کے سیرپ کے مختلف بیچ مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کی ہے

    مالدیپ اور ڈبلیو ایچ او نے جس کھانسی کے سیرپ کے حوالہ سے الرٹ جاری کیا ہے، وہ شربت مالدیپ، فجی سمیت دیگر ممالک کو برآمد کیا گیا تھا جبکہ پاکستان کے شہروں میں بھی اسکی سپلائی کی گئی تھی

    کھانسی کے سیرپ میں نقصان دہ اجزا کے الرٹ کے مطابق پنجاب حکومت حرکت میں آ گئی اور کھانسی کے پانچ سیرپ پر پابندی لگا دی، پنجاب کے نگران وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ایسے سیرپ پر پابندی عائد کر دی ہے جن کے بارے میں رپورٹ آئی کہ ان میں نقصان دہ اجزا ہیں،انہوں نے تایا کہ لاہور میں بنائے جانے والے کھانسی کے سیرپ نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی بھیجے جاتے تھے، پنجاب کے تمام میڈیکل اسٹوروں سے ان سیرپس کا اسٹاک فوری طور پر اٹھایا جا رہا ہے جبکہ سیرپ تیار کرنے والی فیکٹری کو سر بمہر کیا جا رہا ہے

    واضح رہے اس سے پہلے بھارتی کھانسی کے سیرپ میں موجود انہی کثافتوں سے کئی اموات ہو چکی ہیں،بھارت نے زہرآلود کھانسی کے شربت پر ایک اور دوا ساز کمپنی کا مینوفیکچرنگ لائسنس معطل کیا تھا،بھارت نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اپریل میں مشال جزائر اور مائیکرونیشیا میں پائے جانے والے کھانسی کے شربتوں میں آلودگی کی نشاندہی کرنے کے بعد دوا بنانے والی کمپنی کا لائسنس معطل کیا تھا

    گذشتہ سال گیمبیا اور ازبکستان میں 89 بچّوں کی اموات کے بعد عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اپریل میں مارشل جزائر اور مائیکرو نیشیا میں اس بھارتی کمپنی کےتیارکردہ کھانسی کےشربت میں زہرآلود اجزا کی نشان دہی کی تھی اس کے بعد سے ہندوستانی ریگولیٹرز دوا سازاداروں کامسلسل معائنہ کررہے ہیں اس نے عالمی سطح پرسستی ادویہ مہیا کرنے والے’’دنیا کی فارمیسی‘‘ کے طور پر مشہور بھارت کے تشخص کو نقصان پہنچایا ہے۔

  • سموگ تدارک کیس،جتنا کردار فیکٹریوں کا اتنا ہی ماحولیات کے افسران کا ہے،عدالت

    سموگ تدارک کیس،جتنا کردار فیکٹریوں کا اتنا ہی ماحولیات کے افسران کا ہے،عدالت

    لاہور ہائیکورٹ، اسموگ کے تدراک سے متعلق کیس کی سماعت 22نومبر تک ملتوی کر دی گئی

    درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے گزارشات پیش کی گئیں، وکیل نے کہا کہ ریسٹورنٹ کو جلد بند کیا جائے گا ،سینما ہال جم وغیرہ بھی بند رہیں گے،عدالت نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ گزارشات غیر ضروری ہیں ،جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ جم کے بند کرنے کا حکم تو کورونا کے دوران دیا تھا،ا سموگ پھیلانے میں جتنا کردار فیکٹریوں کا ہے اتنا ہی ماحولیات کے افسران کا ہے، ہمیں ان افسران کی نشان دہی کروائیں ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی،گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کے خلاف بھی کارروائی یقینی بنائی جائے،ڈولفن والے اور کچھ نہیں کرتے تو گاڑیاں دھونے والے کی تصویر ہی اتار لیں،

    وکیل ایل ڈی اے نے کہا کہ شاہدرہ والا پروجیکٹ ہوگیا ، کیولری گراؤنڈ والا تکمیل کے مراحلےمیں ہے،اکبر چوک والا پراجیکٹ بھی مکمل ہونے کوہے،وکیل ایل ڈی اے نے عدالت کو آگاہ کردیا،جسٹس شاہد کریم نے وکیل ایل ڈی اے سے استفسار کیا کہ وہاں کتنے درحت لگائے ہیں ؟وکیل ایل ڈی اے نے کہا کہ درخت لگانے سے متعلق معاملے پر بھی کام جاری ہیں ،عدالت نے کہا کہ بڑی کمپنیوں سے بات کریں وہ گرین بیلٹس کو بھرنے میں کام کریں کچھ انویسٹ کریں ،اسموگ کے روک تھام کےلیے چین کو خط لکھا وہاں سے جواب آچکاہے ، چین کی جانب سے جو جواب آیا وہ چیف سیکریٹری کے پاس موجود ہے عمل کروائیں،

    وکیل نے کہا کہ محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ ا سموگ کا 40 فیصد بھارت سے آیا ہے ،عدالت نے کہا کہ محکمہ ماحولیات کو کچھ پتہ نہیں ہے ،برطانیہ میں ججز آج بھی سائیکل پر دفتر آتے ہیں،آپ سائیکلنگ کو فروغ دیں لاہور والے 5 ماہ بعد آپ کو سائیکلوں پر نظر آئیں گے، یہ سب حکومتی ادارے کرسکتے ہیں .

    نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

    سائیکل کرائے پر دینے کے لیے مختلف پوائنٹ بنانے کے لیے اسیکم بنائی جائے

    آلودگی پھیلانے والی فیکٹروں کو سیل کرنے کا حکم

     ہفتے میں 2روز گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرائیں

  • عدالت   کا بغیر لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    عدالت کا بغیر لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ میں ڈیفنس میں چھ افراد کی ہلاکت کے واقعہ پر ملزم افنان کی درخواست پر سماعت ہوئی،

    عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ یہ بتائیں کہ یہ درخواست کیسے قابل سماعت ہے؟ جسٹس علی ضیا باجوہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ عدالت کو بتائیں لائسنس کے بغیر گاڑی چلانا کون سا جرم بنتا ہے؟ وکیل نے عدالت میں کہا کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانا جرم ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ڈرائیور کے علاوہ گاڑی کے مالک کیخلاف کارروائی ہو سکتی ہے؟کیا ٹریفک حادثے کے مقدمہ میں دفعہ 302 لگ سکتی ہے؟یہ دیکھنا پڑے گا کہ مقدمہ میں دفعہ 302 لگ سکتی ہے یا نہیں، لاہور ہائیکورٹ نے سی ٹی او لاہور اور ایس ایس پی آپریشنز کو فوری طلب کرلیا.

    وقفے کے بعد سماعت ہوئی، عدالتی حکم پر سی ٹی او لاہور اور ایس ایس پی ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ، عدالت نے حکم دیا کہ بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کو گرفتار کیاجائے،جسٹس علی ضیاء باجوہ نے سی ٹی او لاہور کوہدایت کی کہ بغیر لائسنس کوئی گاڑی روڑ پر نہ آئے، عدالت نے لائسنس کے بغیر گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دے دیا،اور کہا کہ تمام شہریوں کے ساتھ ایک سلوک کیا جائے ،جسٹس علی ضیاء باجوہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کار حادثہ بہت افسوسناک واقعہ ہے،اگر سڑک پر10 لاکھ گاڑیاں ہیں تو لائسنس صرف 2 لاکھ ہیں، سی ٹی او لاہور نے عدالت میں کہا کہ 73لاکھ گاڑیاں ہیں اور13 لاکھ لائسنس ہیں،عدالت نے استفسار کیا کہ بغیر لائسنس کے گاڑیوں کے خلاف کیا اقدامات کر رہے ہیں؟ واقعے کے بعد ہی بتا دیں کہ کیا کارروائی کی ہے؟ سی ٹی او لاہور نے کہا کہ گزشتہ 3دن ہم نے کریک ڈاؤ ن کیا ہے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر ٹریفک وارڈن کسی کوروکتا ہے تو اگلا بندہ کہہ دیتا ہے میں وکیل ہوں،بغیر لائسنس گاڑیوں کوچلانے والوں کے خلاف کارروائی بلا تفریق ہونی چاہیے،جو لوگ بچوں کو گاڑیاں دیتے ہیں انکے خلاف کیا کر رہے ہیں؟ سی ٹی او نے عدالت میں جواب دیا کہ قانون موجود ہے انکے خلاف کارروائی ہوتی ہے، بغیر لائسنس کے گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف 999 مقدمات درج کیے گئے ہیں

    واضح رہے کہ ملزم افنان کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں‌ دائردرخواست میں نگران وزیراعلیٰ اور سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نگران وزیراعلیٰ سمیت دیگر کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کیا جائے، کم عمر ہوں میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے ،کم عمر بچوں کے قوانین کی خلاف وزری کی جارہی ہے ،
    مجھے تحفظ فراہم کیا جائے،

    واضح رہے کہ تحقیقات کے مطابق چھ افراد کی جان لینے والے کم عمر ڈرائیور افنان کی حادثے سے قبل جاں بحق افراد کے ساتھ جھڑپ ہوئی تھی، افنان وائی بلاک سے گاڑی میں بیٹھی خواتین کا کافی دیر تک پیچھا کرتا رہا۔متاثرہ گاڑی کے ڈرائیور حسنین نے کئی بار گاڑی کی اسپیڈ تیز کی کہ افنان پیچھا چھوڑ دے تاہم ملزم افنان نے گاڑی کا پیچھا نہیں چھوڑا اور مسلسل خواتین کو ہراساں کرتا رہا۔وائی بلاک نالے پر متاثرہ گاڑی کے ڈرائیور حسنین نے گاڑی روک کر افنان کو ڈانٹا اور دوسری گاڑی سے حسنین کے والد نے بھی ملزم افنان کو سمجھایا کہ خواتین کو ہراساں مت کرو لیکن اس دوران ملزم افنان انہیں دھمکیاں اور گالیاں دیں ، ملزم نے دھمکی دی کہ میں دیکھتا ہوں تم لوگ ڈیفنس میں گاڑی اب کیسے چلاتے ہو۔ حسنین اپنی بہن اور بیوی کو لے کر آگے نکلا تو ملزم نے دوبارہ پیچھا شروع کر دیا اور میکڈونلڈ چوک پر گھوم کر ملزم افنان نے 160 کی اسپیڈ سے گاڑی خواتین والی گاڑی سے ٹکرا دی، حادثے کے بعد حسنین کی گاڑی 70 فٹ روڈ سے دور جا گری اور سوار تمام افراد جاں بحق ہو گئے

    واضح رہے کہ ڈیفنس لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا،کم عمر نوجوان نے گاڑی چلاتے ہوئے دوسری گاڑی کو ٹکر ماری جس سے دو بچوں سمیت چھ افراد کی موت ہو گئی ہے. ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثے میں مرنیوالوں میں 45 سالہ رخسانہ، 4 سالہ عنابیہ، 4 ماہ کا حذیفہ، 27 سالہ محمد حسین، 30 سالہ سجاد، 23 سالہ عائشہ شامل ہیں،حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتاری، غفلت اور زگ زیگ کے باعث پیش آیا،ڈرائیور کی شناخت افنان شفقت کے نام سے ہوئی، پولیس نے کم عمر ڈرائیور کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

    جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

    اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

    کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

    طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے