Baaghi TV

Category: لاہور

  • سانحہ 9 مئی:مزید 29 افراد  گرفتار،انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش

    سانحہ 9 مئی:مزید 29 افراد گرفتار،انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش

    لاہور: سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 29 افراد کو گرفتار کرکے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق عدالت نے 29 افراد کو شناخت پریڈ پر 14 دن کیلئے جیل بھیج دیا ہے،پولیس کا موقف ہے جناح ہاؤس مقدمہ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جا رہا ہے،ملزمان کی جناح ہاؤس موجودگی پائی گئی ہے،پولیس نے استدعا کی ملزمان کی شناخت پریڈ کی استدعا منظور کی جائے،انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کی شناخت پریڈ کی استدعا منظور کرلی-

    دوسری جانب فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بعد مرکزی قیادت کو بھی نامزد کردیا جبکہ اسد عمر سمیت دیگر رہنماؤں کو عدالت میں طلب کرلیا گیا۔

    سیالکوٹ :تھانہ سمبڑیال کے علاقہ میں کھیت سے 2 نوجوانوں کی لاشیں برآمد

    انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو کو طلب کرلیا، جن رہنماؤں کو طلب کیا گیا ان میں اسدعمر، فرخ حبیب، حماداظہر، عمرایوب، شہبازگل، فواد چوہدری، مسرت چیمہ، جمشید چیمہ، علی امین گنڈا پور، زرتاج گل، یاسمین راشد، مراد سعید اور شبلی فراز شامل ہیں، اعظم سواتی، اسلم اقبال، اکرم ساہی، زین قریشی، صاحبزادہ حامد رضا، خیال کاسترو، لطیف نذر اور دیگر رہنما کو بھی عدالت میں طلب کرلیا گیا۔

    حکومت صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے ہر قسم کا تعاون کرے گی،نگران وزیراعظم

  • لاہور میں 9 سالہ گھریلو ملازم کی پھندا لگی لاش برآمد

    لاہور میں 9 سالہ گھریلو ملازم کی پھندا لگی لاش برآمد

    لاہور: 9 سالہ گھریلو ملازم کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے،-

    باغی ٹی وی: لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں 9 سالہ بچے کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی والدہ نے مالک مکان پر بیٹے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا الزام عائد کردیا، والدہ کے الزام پر پولیس نے پراپرٹی ڈیلر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

    بچے کی والدہ کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ 9 سالہ بیٹے کو 5 سال قبل پراپرٹی ڈیلر کے گھر ملازم رکھوایا تھا، مگر پانچ سال سے بیٹے سے ملنے نہیں دیا گیا،ملزمان نے اچانک کال کرکے بتایا کہ آپ کے بیٹے نے خودکشی کرلی ہے، اور ملزمان ہمارے آنے سے پہلے بیٹے کی لاش کو مردہ خانے پہنچا گئے تھے میرے بیٹے کو مالک مکان نے زیادتی کے بعد قتل کیا ہے،دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

    13 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

    قبل ازیں لاہور کے علاقے پھول نگر میں 13 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتارکیا پندرہ روز قبل 13 سالہ بچے علی حسن کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، ڈی ایس پی عرفان بٹ نے پریس کانفرنس میں ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے بتایا تھا کہ ملزم نے دوران زیادتی بچے کی اپنے موبائل سے ویڈیو بنائی تھی،ملزم سےبرآمد ہونےوالے موبائل کو فرانزک کروا کے ڈیلیٹ شدہ ویڈیو اور نازیبا تصاویر حاصل کرلیں ملزم کی شناخت عبداللہ کےنام سےہوئی جو نواحی گاؤں خان کے موڑ کا رہائشی اور دینہ ناتھ اڈے پر قائم بیکری میں ملازمت کرتا تھا ملزم عبداللہ نے تیرہ سالہ بچے سے زیادتی اور قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔

    سیالکوٹ: مشہور مقدمہ قتل میں مطلوب 4 اشتہاری ملزمان کراچی سے گرفتار

  • سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    لاہور: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار روپے ہے،10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 83 ہزار 477 روپے ہے، عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 15 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 968 ڈالر فی اونس ہے،پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کر کے ایک ہزار 988 ڈالر فی اونس ہے۔

    دوسری جانب انٹربینک میں دوسرے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج منگل کے روز کاروبارکےاختتام پرڈالر کی قیمت میں مزید 1 روپے 10 پیسے کا اضافہ ہوا ہےجس کے بعد ڈالر کی قیمت 285 روپے 29 پیسے سے بڑھ کر 286 روپے 39 پیسے کی سطح پر بند ہوئی،آج صبح کاروبار کے آغازپرانٹر بینک میں ڈالر 66 پیسے مہنگا ہو کر 285 روپے 95 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

    ساڑھے 4 ہزار سال پہلے ابو الہول کی تعمیر کیسے ممکن ہوئی،محققین نے راز جان …

    ملک بھر میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد مارکیٹ میں لوہا بھی مہنگا ہو گیا ہےصدر آل سٹی تاجر اتحاد حماد پونا والا کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمتوں نے چند دنوں کی کمی کے بعد دوبارہ اڑان بھرنا شروع کر دی جس کے بعد مارکیٹ میں لوہا مہنگا ہو گیا ہےعالمی مارکیٹ میں لوہے کی قیمتوں میں بھی 50 ڈالرز فی ٹن اضافہ ہو گیا ہےڈالر کی بڑھتی قیمتوں اور عالمی منڈی میں لوہے کی قیمتوں میں اضافے سے لوکل مارکیٹوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے لوکل مارکیٹوں میں لوہے کی قیمتوں میں 1 ہفتے میں تقریباً 30 ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ ہو چکا ہے۔

    ڈالر مزید مہنگا،سٹاک مارکیٹ بھی پہلی بار ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح …

  • ساڑھے 4 ہزار سال پہلے ابو الہول کی تعمیر کیسے ممکن ہوئی،محققین نے راز جان لیا

    ساڑھے 4 ہزار سال پہلے ابو الہول کی تعمیر کیسے ممکن ہوئی،محققین نے راز جان لیا

    قاہرہ: سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جان لیا کہ آخر ساڑھے 4 ہزار سال پہلے ابو الہول کی تعمیر کیسے ممکن ہوئی-

    باغی ٹی وی: صدیوں پرانے گیزہ کے عظیم ہرم کے ساتھ ساتھ ابو الہول کا مجسمہ عرصے سے سائنسدانوں کے لیے معمہ بنا ہوا ہے جو اب تک یہ سمجھ نہیں سکے تھے کہ ہزاروں سال قبل 20 میٹر اتنا بڑا مجسمہ کیسے تعمیر کیا گیا-

    اب سائنسدانوں نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جان لیا کہ آخر ساڑھے 4 ہزار سال پہلے ابو الہول کی تعمیر کیسے ممکن ہوئی دہائیوں سے ماہرین اس خیال پر متفق تھے کہ ابو الہول کے اس مجسمے کا چہرہ پتھروں کے اوزاروں سے تراشا گیا تھا، مگر وہ یہ سمجھ نہیں سکے تھے کہ اس کا اتنا بڑا جسم کیسے تیار کیا گیا۔

    بابا وانگا کی سال 2024 کے حوالے سے 7 پیشگوئیاں

    نیویارک یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں اس کا ممکنہ جواب دیا گیا تحقیق میں بتایا گیا کہ ایسا صحرا میں صدیوں سے تیز ہواؤں کا سامنا کرنے سے چٹان میں آنے والی تبدیلیوں سے ممکن ہوا لیبارٹری تجربات سے ثابت ہوا کہ ہوا کے تیز بہاؤ سے چٹانوں میں ابو الہول جیسی ساخت کا بننا ممکن ہے تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ عظیم مجسمہ مکمل طور پر قدرت نے تراشا ہے بلکہ چٹان میں آنے والی تبدیلیوں کو قدیم مصریوں نے مجسمے کی شکل دی۔

    اس تحقیق کے لیےمحققین نے چونے پر مبنی ماڈل چٹانیں تیار کیں اور انہیں پانی کی تیز دھار سے دھویا ابو الہول کے مجسمے میں موجود اجزا کا خیال رکھتے ہوئے ان ماڈلز کے لیے نرم چونے کو استعمال کیا گیا اور پانی کے بہاؤ سے ان ماڈلز میں شیر جیسی ساخت بننا شروع ہوگئی، صحرا کے اندر تیز ہواؤں کے باعث اس طرح کی چٹانوں میں قدرتی طور پر کسی جانور کے بیٹھے یا لیٹے ہونے جیسی شکل بن جاتی ہے۔

    طویل القامت پاکستانی غلام شبیر جدہ میں انتقال کرگئے

    1981 میں ایک ماہر ارضیات فاروق الباز نے خیال ظاہر کیا تھا کہ ابو الہول کے مسجمے کی تعمیر میں تیز ہواؤں نے اہم کردار ادا کیا تھااب نئی تحقیق کے نتائج سے اس خیال کو تقویت ملی ہے محققین کے مطابق نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ ابو الہول جیسے اسٹرکچر اس طرح کے حالات میں تشکیل پا سکتے ہیں. مگر انہوں نے تسلیم کیا کہ ابھی بھی اس سوال کا جواب نہیں معلوم ہوسکا کہ مجسمے کا کتنا حصہ قدرتی ہے اور کتنا حصہ انسانوں کا تیار کردہ ہے؛ ہماری تحقیق میں یہ خیال ظاہر کیا گیا کہ سر، گردن اور پنجے کا بیشتر حصہ قدرت کا تراشا ہوا ہے۔

    اسرائیل نے کرائے کے فوجیوں کی بھرتی شروع کر دی،ہسپانوی اخبار کا دعویٰ

  • غفلت کے مرتکب ڈپٹی کمشنر کو سنے بغیر توہین عدالت کی کارروائی ہوگی،عدالت

    غفلت کے مرتکب ڈپٹی کمشنر کو سنے بغیر توہین عدالت کی کارروائی ہوگی،عدالت

    لاہور ہائیکورٹ، سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے کیس کی سماعت 10 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے کے احکامات جاری کردیئے،عدالت نے پنجاب حکومت کو فصلوں باقیات جلانے سے روکنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے ریمارکس دیتےہوئے کہا کہ پورے پنجاب میں سموگ کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے،پورے پنجاب میں کہیں بھی باقیات جلانے کا پتہ چلا تو اس ضلع کے ڈپٹی کمشنر کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی،غفلت کے مرتکب ڈپٹی کمشنر کو سنے بغیر توہین عدالت کی کارروائی ہوگی ،غفلت کے مرتکب ڈپٹی کمشنر کو ملازمت سے برخاست کرنے کی کارروائی ہوگی،کمشنر لاہور سی سی پی او لاہور اور واٹر ممبر کمیشن کے ساتھ میٹنگ کریں،میٹنگ میں لاہور بند روڈ پر ٹائر جلانے والے کارخانوں سیل کیا جائے،جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی

    بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ 

    فردجرم عائد کرنی تھی توکرونا ہو گیا،عدالت نے شہباز شریف کو پھر طلب کر لیا

    نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

    سائیکل کرائے پر دینے کے لیے مختلف پوائنٹ بنانے کے لیے اسیکم بنائی جائے

  • ایم کیو ایم وفد نواز شریف کو ملنے پہنچ گیا

    ایم کیو ایم وفد نواز شریف کو ملنے پہنچ گیا

    ایم کیو ایم کا وفد سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کے لیئے مسلم لیگ سیکرٹیریٹ پہنچ گیا۔

    سابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم وفد کا استقبال کیا، ایم کیو ایم وفد میں خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار شامل ہیں، ایم کیو ایم وفد آج ہی کراچی سے لاہور پہنچا ہے،سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور مسلم لیگ (ن) کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل بلال اظہر کیانی بھی ایم کیو ایم کے وفد کا استقبال کرنے والوں میں شامل تھے

    مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، مریم نواز اور رانا ثناء اللہ بھی دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن پہنچ چکے ہیں، نواز شریف سے ایم کیو ایم وفد سمیت دیگر شخصیات کی ملاقاتیں ہوں گی،

  • غیر ملکیوں کی بے دخلی کیخلاف دائر درخواست خارج

    غیر ملکیوں کی بے دخلی کیخلاف دائر درخواست خارج

    لاہور ہائیکورٹ، افغانیوں سمیت غیر ملکیوں کی بے دخلی کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کردی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ متعلقہ دستاویزات درخواست کے ساتھ لف کرکے دائر کریں، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کردیا ہے ،عدالت نے استفسار کیا کہ نوٹیفکیشن پر اتھارٹی کے دستخط نہیں ہیں ،وکیل نے کہا کہ ہم نے نوٹیفکیشن وزارت داخلہ کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کیا ہے، عدالت نے کہا کہ عدالت میں دستخط شدہ نوٹیفکیشن پیش کرنا ضروری ہے، اس کے علاوہ درخواست کے ساتھ پناہ گزین کارڈ بھی نہیں لگایا گیا ،رجسٹرار آفس نے دستخط شدہ نوٹیفکیشن لف نہ کرنے کا اعتراض لگایا تھا،جسٹس علی باقر نجفی نے خیال نور سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی

    خیال نور سمیت دیگر نے آئینی درخواست بیرسٹر عزت فاطمہ کے توسط سے دائر کی ہے ،درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں کہا گیا کہ درخواست گزاروں کی پیدائش پاکستان میں ہوئی اور رہائشی ہیں، درخواست گزاروں کے خاندان بھی عرصے سے پاکستان میں مقیم ہیں،وفاقی وزیر داخلہ نے خلاف قانون مقیم تمام غیر ملکیوں کو ڈیپورٹ کرنے کا اعلان کیا،پاکستان میں پیدا ہونیوالے بچوں کی بیدخلی کے حوالے سے قوانین موجود نہیں، افغانستان جانے پر درخواست گزاروں کو خطرات لاحق ہیں،قانونی طور پر مقیم مہاجرین کو پناہ دینے کی قانون اجازت دیتا ہے،درخواست گزاروں کو پاکستان میں پیدائش کی بنیاد پر پناہ دی جائے ،وفاقی وزیر داخلہ کا جاری کردہ نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے،

  • ن لیگ نے منشور کمیٹی کے اراکین کا اعلان کر دیا

    ن لیگ نے منشور کمیٹی کے اراکین کا اعلان کر دیا

    پاکستان مسلم لیگ (ن) نے منشور کمیٹی کے ارکان کا اعلان کر دیا

    منشورکمیٹی کے ارکان کی تعداد 33 ہے،پارٹی صدر شہباز شریف کی منظوری سے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے منشور کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ،منشور کمیٹی میں چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اقلیتوں کو نمائندگی دی گئی ہے،منشور کمیٹی کا چئیرمن سینیٹر عرفان صدیقی کو بنایا گیا ہے ،احسن اقبال، پرویز رشید، سعد رفیق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، خرم دستگیر کمیٹی کے رکن مقرر کئے گئے ہیں،رانا احسان افضل، راؤ اجمل، ریاض الحق، سینیٹر مصدق ملک، بیرسٹر ظفر اللہ کمیٹی ارکان میں شامل ہیں

    ڈاکٹر طارق فضل، پیر صابر شاہ، اختیار ولی، کھیل داس کوہستانی، بشیر میمن بھی منشور کمیٹی کا حصہ ہیں،راحیلہ درانی، سیکریٹری اطلاعات سندھ , سیکٹری اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری ، ناصر محمود، کامران مائیکل، سینیٹر نزہت صادق، رانا مشہود احمد خان بھی کمیٹی کے رکن مقرر ہیں،گلگت بلتستان سے حافظ حفیظ الرحمان، آزاد جموں و کشمیر سے شاہ غلام قادر بھی کمیٹی میں شامل ہیں ،سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان، بیرسٹر امجد ملک، سلمہ بٹ، عاشق کرمانی، راحیلہ خادم حسین، رانا سکندر حیات بھی کمیٹی میں شامل ہیں ،مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب، اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل بلال اظہر کیانی، علی پرویز ملک اور شزا فاطمہ خواجہ بھی منشور کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں

    میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے دل کے اندر کبھی کوئی انتقام کا جذبہ نہ لے کر آنا، نواز شریف

    نواز شریف ،عوامی جذبات سے کھیل گئے

     نوازشریف کی ضبط شدہ پراپرٹی واپس کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری

    بشیر میمن ،مسلم لیگ ن سندھ کے صدر مقرر
    دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے صوبہ سندھ میں بڑی تنظیمی تبدیلی کی ہے،بشیر میمن کو مسلم لیگ (ن) صوبہ سندھ کا صدر بنا دیا گیا ،شاہ محمد شاہ مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر مقرر کر دیئے گئے،دونوں تقرریوں سے متعلق باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ،مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے بعد بشیر میمن کو 29 ستمبر 2023 کو استقبالیہ کمیٹی سندھ کا کنوینر بنایا گیا تھا ،یہ استقبالیہ کمیٹی قائد نواز شریف کے 21 اکتوبر کو استقبال کے لئے صوبہ سندھ کے لئے تشکیل دی گئی تھی، گزشتہ روز بشیر میمن کی نواز شریف سے بھی ملاقات ہوئی تھی.

  • آشیانہ ریفرنس،شہباز شریف کی درخواست پر فیصلہ موخر

    آشیانہ ریفرنس،شہباز شریف کی درخواست پر فیصلہ موخر

    احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شہبازشریف اور دیگر کے خلاف آشیانہ ریفرنس پر سماعت ہوئی،

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے احتساب عدالتوں کو حتمی فیصلہ کرنے سے روک رکھا ہے،وکیل ملزمان نے عدالت میں کہاکہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی پیش کر دیتے ہیں اسے معاملہ کلیئر ہو جائے گا، نیب وکیل نے کہاکہ یہ کیس میرٹ پر سنا گیا ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ اس کیس پر اثرانداز نہیں ہوتا،جج احتساب عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ہم سپریم کورٹ کے حکم کے پابند ہیں،عدالت نے شہبازشریف ودیگر کی بریت کی درخواستوں پر مزید معاونت مانگ لی،عدالت نے سپریم کورٹ فیصلے کی کاپی پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی

    دوبارہ سماعت ہوئی تو عدالت نے فیصلہ موخر کر دیا ،عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ابہام پیدا ہو گیا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی وضاحت ہونےپر فیصلہ جاری کیا جائے گا، عدالت نے سماعت 18 نومبر تک ملتوی کردی

    واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں شہباز شریف کو بےگناہ قرار دے دیا تھا نیب نے شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر جواب میں لاہور کی احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کرا دی تھی رپورٹ کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ کے ٹھیکے دینے کے عمل میں بدعنوانی کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔

    شہباز شریف اور احد چیمہ سمیت دیگر نے ناکافی شواہد کی بنیاد ہر بریت کی درخواستیں دائر کر رکھیں ہیں، وکلاء ملزمان کا کہنا ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بننے کیلیے یہ ریفرنس بنایا گیا گواہان عدالت میں بیان دے چکے ہیں کہ شہباز شریف نے آشیانہ اقبال ہاوسنگ سکیم میں کسی قسم کی کوئی بے ضابطگی نہیں کی ہے. نیب سپلیمنٹری تفتیشی رپورٹ میں ملزمان کیخلاف کرپشن کے شواہد نہیں ملے

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    نیب نے شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں کلیئر قرار دیا ہے، نیب کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ میں شہبازشریف کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے کوئی ثبوت نہیں ملے آشیانہ سکینڈل میں شہباز شریف کے خلاف بدنیتی کا کوئی پہلو بھی ثابت نہیں ہوتا ، آشیانہ ہاؤسنگ کے ٹھیکے دینے کے عمل میں بدعنوانی کے کوئی ثبوت نہیں ملے آشیانہ پراجیکٹ شروع کرتے وقت سرکاری خزانے کوکوئی نقصان نہیں پہنچا نہ ہی شہباز شریف نے کوئی فوائد حاصل کیے اور نہ ہی کسی پبلک آفس ہولڈر نے کسی قسم کا کوئی فائدہ لیا

  • 9 مئی حملہ: جیو فینسنگ فہرست میں دو پولیس افسران کے نام  شامل

    9 مئی حملہ: جیو فینسنگ فہرست میں دو پولیس افسران کے نام شامل

    لاہور: 9 مئی کو جناح ہاؤس حملے میں موجود افراد کی جیو فینسنگ فہرست میں دو پولیس افسران کے نام سامنے آئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : میڈیا ذرائع کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن کو فراہم کی گئی لسٹ میں دو پولیس افسران کے نام اور تصاویر بھی شامل ہیں،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی کے پرسنل اسٹاف افسر انسپکٹر عاصم رفیع کا نام فہرست میں موجود ہے،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی کے پرسنل اسٹاف افسر انسپکٹر عاصم رفیع کا نام فہرست میں موجود ہے-

     

    واضح رہے کہ ملک میں 9 مئی کو ہونے والی شرپسندی کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد شرپسندوں کو گرفتار کیا جب کہ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کو تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا۔

    آج تک میں شکیب کی بہت عزت کرتا تھا لیکن وہ سب کچھ کھو بیٹھا،اینجلو …

    پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد اب تک پارٹی کے کئی نامور رہنما اسے خیرباد کہہ چکے ہیں جن میں فواد چوہدری، شیریں مزاری، عامر کیانی، علی زیدی، عمران اسماعیل، پرویز خٹک، محمود خان، فردوس عاشق اعوان، فیاض چوہان، ملیکہ بخاری، آفتاب صدیقی، محمود مولوی بھی شامل ہیں جب کہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر بھی تمام عہدوں سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

    بابا وانگا کی سال 2024 کے حوالے سے 7 پیشگوئیاں