Baaghi TV

Category: لاہور

  • نئے سال سے ایم ٹیگ کے بغیر موٹر ویز پر گاڑیوں کا داخلہ ممنوع

    نئے سال سے ایم ٹیگ کے بغیر موٹر ویز پر گاڑیوں کا داخلہ ممنوع

    لاہور: 31دسمبر 2023کے بعد ایم ٹیگ کے بغیر موٹر ویز پر گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : این ایچ اے کے مطابق موٹر ویز پر ایم ٹیگ لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے بصورت دیگر گاڑیوں کو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا، اسلام آباد پشاور موٹر وے ایم ون ، پنڈی بھٹیاں ملتان موٹروے ایم فور، ہکلہ ڈی آئی خان موٹر وے ایم فور ٹین ،لاہور عبدالحکیم موٹر وے ایم تھری ، ملتان سکھر موٹر وے ایم فائیو، حسن ابدال مانسہرہ ایکسپریس وے ای تھرٹی فائیو پر یکم جنوری2024سے موٹرویز پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا سختی سے داخلہ ممنوع ہوگا۔

    دوسری جانب ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کا کہناہے کہ روڈ یوزرز گاڑیوں کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کر یں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں،مزید معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130پر رابطہ کریں ۔

    فرنٹیر ورکس آرکنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کی ذیلی کمپنی ون نیٹ ورک کے چیف پراجیکٹ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) فیصل نواز نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’اس وقت 25 لاکھ گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگا ہے جبکہ ہمارا ہدف مزید 50 لاکھ گاڑیوں کو ایم ٹیگ کے نیٹ ورک میں لانا ہےاسلام آباد سے لاہور ایم ٹو موٹر وے پر روزانہ تقریباً سوا لاکھ گاڑیاں سفر کرتی ہے۔ ٹول پلازہ پر جن گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگا ہوتا ہے وہ با آسانی چند لمحوں میں نکل جاتی ہیں جس کی وجہ سے رش سے بچا جا سکتا ہے اور وقت کی بچت ہوتی ہے،اس کا فائدہ یہ ہے کہ ٹول پلازہ پر نقد رقم اکٹھی نہیں ہوگی بلکہ وہ بینک ٹو بینک ٹرانسفر ہو جائے گی ون نیٹ ورک ایپ کی مدد سے آپ اپنا ایم ٹیگ چارج بھی کر سکیں گے۔

  • شاہد آفریدی کے ساتھ مل کر چلیں گے،ذکا اشرف

    شاہد آفریدی کے ساتھ مل کر چلیں گے،ذکا اشرف

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے شاہد آفریدی کو جلد پی سی بی میں اہم عہدہ ملنے کا عندیہ دیتے ہوئے ساتھ مل کر چلنے کی یقین دہانی کرائی کہا کہ شاہد آفریدی کے ساتھ مل کر چلیں گے میں ان کے جذبے کی عزت کرتا ہوں۔

    باغی ٹی وی: ذکا اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کرکٹ بورڈ خوش اسلوبی سے چل رہا ہے اور ہم منفی باتوں پر توجہ نہیں دیتے، کچھ باتوں کو بڑھا چڑھا کر بیان کیا جارہا ہے ہمارے درمیان کوئی لڑائی نہیں بس باتوں کو بڑھا چڑھا کر بیان کیا گیا ہے، حقیقت میں اندرونی کہانی کوئی نہیں ہے،پاکستان اور کرکٹ کے دشمن ایسی منفی خبریں پھیلاتے ہیں،انڈیا کے احمد آباد میں پاکستان کا اتنا بڑا جھنڈاتھا،جو پہلے کہیں نہیں دیکھا، انڈیا میں پاکستان کا اچھا ویلکم ہوا, ٹیم کیلئے سب کی دعائیں ہیں، اللہ کامیاب کرے،کرکٹ بورڈ خوش اسلوبی سے چل رہا ہے، ہم منفی باتوں پرتوجہ نہیں دیتے، اوپنرز نے کمال کی پرفارمنس دی،فخرزمان کو کال کرکے10لاکھ کے انعام کا اعلان کیا-

    بابر اعظم اور محمد رضوان نےغیر قانونی کمپنیوں کی کروڑوں روپے کی پیشکش …

    ذکا اشرف نے کہا کہ باقی ممالک میں کھلاڑیوں کو زیادہ پیسے دئیے جاتے ہیں، وہ اپنے پلیئرز کو لیگز کھیلنے کے لئے نہیں جانے دیتے پاکستان کرکٹ ٹیم نے سب ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا شاہد آفریدی کےساتھ مل کر چلیں گے اور اُن کے جذبے کو عزت دیتا ہوں ، کرشنگ سیزن کا شرو ع ہونا بہت اہم مرحلہ ہے، پاکستان میں تمام انڈسٹریز کو پروڈکشن بڑھانی چاہئے تاکہ ملک ترقی کرے،اس حوالے سے وزیراعظم بھی پاکستان کی بہتری کیلئے کوشش کررہے ہیں۔

    ڈالرکی قیمت میں اضافے کاسلسلہ جاری

  • سیاسی مخالفین لیول پلئینگ فیلڈ کا رونا رونے کی بجائے الیکشن کی تیاری کریں،مریم اورنگزیب

    سیاسی مخالفین لیول پلئینگ فیلڈ کا رونا رونے کی بجائے الیکشن کی تیاری کریں،مریم اورنگزیب

    ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج میاں نواز شریف 4 سال بعد تشریف لائے، آج ان کا اپنے دفتر میں پہلا دن تھا،

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پوری دنیا اور پاکستان نے 21 اکتوبر کو میاں نواز شریف کا استقبال دیکھا،لاہور کے تمام انٹری پوائنٹس چوک ہو چکے تھے، اتنی بڑی موبیلائزیشن پہلے تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی،ہمارے مخالفین بھی دور بین لگا کر دیکھتے رہے تھے اور تسلیم کرنے پر مجبور تھے، سیاسی مخالفین لیول پلئینگ فیلڈ کا رونا رونے کی بجائے الیکشن کی تیاری کریں،شہباز شریف نے پنجاب میں لوگوں کی خدمت کی،نوازشریف پاکستان سے مہنگائی ختم کرنے کے لیے تیار ہیں، ماضی میں نوازشریف نے تمام بڑے منصوبے مکمل کئے

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے آج سینئر قیادت سے میٹنگ کی، ن لیگ وہ واحد جماعت ہے جس نے اپنا الیکشن سیل بنا دیاہے، امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں، اسکے بعد ن لیگ سیکرٹریٹ میں پارلیمنٹری بورڈ بنا دیئے گئے ہیں جلد اعلان کر دیا جائے گا، ہم نواز شریف کی قیادت میں الیکشن کے لئے تیار ہیں، نواز شریف کی قیادت میں پاکستان میں مہنگائی ختم کرنے ،روزگار دینے کے لئے تیار ہیں، نوجوان دردر پھر رہے ہیں، کسان کو سستی کھاد، بجلی دینے کے لئے تیار ہیں، ملک کے اندر امن، اتحاد لانے کے لئے ہم تیار ہیں.آج پاکستان کی عوام 21 اکتوبر کے بعد نواز شریف کے ساتھ امید لگا کر بیٹھی ہے، انکو یقین ہے کوئی ترقی، خوشحالی، روزگار دے سکتا ہے تو وہ نواز شریف ہے،بجلی کی پیداوار یہ بھی نواز شریف کا کارنامہ ہے، شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، ہم نے سیاست نہیں کی پاکستان کو بچایا، شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر یہ کام کیا،

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا ایک اتحاد بنا تھا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں، اس میں پیپلز پارٹی بھی تھی، اسکے بعد اتحادی حکومت آئی، پیپلز پارٹی کے ساتھ ہماری اتحادی حکومت تھی، اب جب لیول پلیئنگ فیلڈ والی بات ہے پاکستان کے عوام کی فیلڈ ہے وہ 21 اکتوبر کو عوام نے دکھا دی، میرا مشورہ ہے کہ لیول پلینگ فیلڈ کا رونا رونے کی بجائے فیلڈ میں الیکشن کی تیاری کریں،لیول پلینگ فیلڈ کا ابھی سے رونا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پاکستان کی عوام نے نواز شریف کے حق میں اعلان کر دیا ہے اور چوتھی بار نواز شریف وزیراعظم کا اعلان 21 اکتوبر کو ہو چکا، ابھی شرجیل میمن پریس کانفرنس کر رہے تھے کہ پی پی کلین سویپ کرے گی، میرا مشورہ ہے کہ الیکشن کی تیاری کریں،فیلڈ میں آئیں

    ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے رابطہ رہنا چاہئے، ملاقاتیں بھی ہونی چاہئے، ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سے نواز شریف کی ملاقاتیں شروع ہونے والی ہیں، شاہدخاقان عباسی کے حوالہ سے سوال کے جواب میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتا، خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ الیکشن الیکشن ہوتا ہے، جب تاریخ آ گئی ہے تو سب لڑیں گے آپ فکر نہ کریں

    سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

    پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

    نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

    میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے دل کے اندر کبھی کوئی انتقام کا جذبہ نہ لے کر آنا، نواز شریف

    نواز شریف ،عوامی جذبات سے کھیل گئے

     نوازشریف کی ضبط شدہ پراپرٹی واپس کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری

  • کانگووائرس ،احتیاط لازمی،گھبرانے کی ضرورت نہیں، وزیر لائیو سٹاک

    کانگووائرس ،احتیاط لازمی،گھبرانے کی ضرورت نہیں، وزیر لائیو سٹاک

    بلوچستان میں کانگو وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز ،صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابراہیم حسن مراد نے محکمہ کو ہدایت جاری کردی

    صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ صوبہ بھر میں قائم تمام سینٹرز پر اینٹی ٹک سپرے لازمی کروایا جائے،صوبائی وزیر کی ہدایت پر سیکرٹری لائیو سٹاک کی آن لائن میٹنگ ہوئی،تمام اضلاع سے ذمہ داران نے میٹنگ میں شرکت کی،میٹنگ میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے پر زور دیا گیا،صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ پنجاب میں ابھی تک کوئی ایسا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔سو سے زائد نسلوں میں سے کسی ایک نسل میں یہ وائرس پایا جاتا ہے ۔ خاص قسم کا جانور کسی دوسرے جانور کو کاٹے تو وائرس پھیلتا ہے۔ سی سی ایچ ایف متاثرہ شخص سے دوسرے شخص میں بھی پھیل سکتا ہے ۔سی سی ایچ ایف ایک ٹِک بون وائرل بیماری ہے۔ متعدد جنگلی اور گھریلو جانور، اس سے متاثر ہوسکتے ہیں ۔ احتیاط لازمی ہے تاہم گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے ۔محکمہ لائیو سٹاک ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بناکر جانوروں کو محفوظ رکھ رہا ہے ۔

    واضح رہے کہ کانگو وائرس ،سول اسپتال میں ہرنائی کے مریض سے وائرس پھیلا،یہ مریض 22 اکتوبر کو سول اسپتال کوئٹہ لایا گیاتھا۔وائرس کے 44 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، صوبےمیں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے،کانگو سے متاثرہ سول ہسپتال کی ایک خاتون فارماسسٹ کو کراچی منتقل کردیا گیا۔ کراچی منتقل ہونیوالوں کی تعداد 9 ہوگئی،بلوچستان میں اس سال کانگو وائرس سےانتقال کرنے والے افراد کی تعداد 18ہو گئی ہے۔ اب تک کانگو وائرس کے 44 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب فاطمہ جناح ہسپتال میں کانگو کا ایک اور مریض دم توڑ گیا مریض کو تشویشناک حالت میں گذشتہ روز فاطمہ جناح ہسپتال لایا گیا تھا، جاں بحق مریض کی عمر 37 سال تھی جس کا تعلق پشین کے علاقے برشور سے ہےمتاثرہ شخص کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں عارضی طور پر مقیم تھا،

    کانگو سوائرس سے اب تک 13 ڈاکٹرز، 6 پیرامیڈیکس 2 نرسز متاثر ہو چکی ہیں، ہسپتال میں زیر علاج 2 ڈاکٹرز کی حالت تشویشناک ہے، ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز کانگو وائرس نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی تھی، کانگو وائرس کا شکار ڈاکٹر شکراللہ جان کی بازی ہار گئے

    کانگو وائرس جس کا سائنسی نام کریمین ہیمریجک کانگو فیور یا کریمین ہیمریجک کانگو بخار ہے۔ یہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والی بیماری ہے یہ جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا مرض ہے ،کانگو وائرس مختلف جانوروں مثلاً بھیڑ، بکری، گائے، بھینس اور اونٹ کی جلد میں پایا جاتا ہے کانگو وائرس سے متاثرہ جانور ذبح کرنے کے دوران کسی شخص کے ہاتھ میں کٹ لگ جائے تو یہ وائرس انسانی خون میں شامل ہو جاتا ہے۔

    عللامات:
    کانگووائرس کامریض تیزبخارمیں مبتلا ہو جاتا ہےاسےسردرد، متلی، قے، بھوک میں کمی، نقاہت، کمزوری اورغنودگی، منہ میں چھالے ،اورآنکھوں میں سوجن ہوجاتی ہےتیز بخار سے جسم میں وائٹ سیلز کی تعدادانتہائی کم ہوجاتی ہےجس سے خون جمنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ متاثرہ مریض کے جسم سے خون نکلنے لگتا ہے اورکچھ ہی عرصے میں اس کے پھیپھڑے تک متاثر ہوجاتے ہیں، جبکہ جگر اور گردے بھی کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں اور یوں مریض موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔

     ممکنہ منکی پاکس کیسز اور بارڈر ہیلتھ سروسز ہدایات کی روشنی میں ایئرپورٹس پر حفاظتی انتظامات

     پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا،

     اسلام آباد میں منکی پاکس کے 20 مشتبہ کیسز رپورٹ 

  • فرح شہزادی کے نام پی سی ایل سے نکالنے کیلیے انٹرکورٹ اپیل،نوٹس جاری

    فرح شہزادی کے نام پی سی ایل سے نکالنے کیلیے انٹرکورٹ اپیل،نوٹس جاری

    لاہور ہائیکورٹ: فرح شہزادی کے بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے لیے دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی

    عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ،عدالت نے سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کر دی ،
    جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی ،اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ سنگل بینچ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا ، فرح شہزادی کے بچوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ہیں ،سرکاری وکیل نے کہا کہ دونوں کے نام اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے محکمہ داخلہ کو دیے، عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کوئی پبلک آفس ہولڈر نہیں ہیں، فرح شہزادی کے دونوں بچے بالغ ہیں،اپیل فراز اقبال اور ایمان اقبال نے ہائیکورٹ میں دائر کررکھی ہے

    اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل

    طیبہ گل ویڈیو اسکینڈل،میں خاتون سے نہیں ملا، اعظم خان مکر گئے

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    واضح رہے کہ عدالت نے فرح شہزادی،فرح گوگی کے بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے لیے دائر درخواست مسترد کردی تھی،جسٹس رسال حسن سید نے ایمان اقبال اور فراز اقبال کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا تھا ،فرح شہزادی کے بچوں نے نام پی سی ایل سے نکالنے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا تھا

  • اسموگ کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت کا بھارت کو خط لکھنے کا فیصلہ

    اسموگ کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت کا بھارت کو خط لکھنے کا فیصلہ

    لاہور: آلودگی اسموگ کی روک تھام کے لیے حکومت پنجاب نے بھارت کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے اس حوالے سے حکومت پنجاب کو مراسلہ بھجوایا ہے جس میں کہا گیا کہ بھارتی پنجاب کے علاقوں میں فصلوں کی باقیات کو جلایا جا رہا ہے، گوگل امیجز سے بھارت میں فصلوں کی باقیات کو لگنے والی آگ کو دیکھا جا سکتا ہے،بھارت کے شہر جالندھر،لدھیانا میں سب سے زیادہ آگ لگائی جارہی ہے جبکہ پاکستان میں لاہور ، شیخوپورہ ، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں فصلوں کی باقیات کو جلایا جا رہا ہے، ڈپٹی کمشنرز ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریں۔

    خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع

    ڈی جی تحفظ ماحولیات پنجاب ظہیر عباس ملک نے کہا کہ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس بڑھنے کی بڑی وجہ بھارت ہے، پنجاب میں آلودگی پھیلانے والے عناصر کو تو روکا جا سکتا ہے لیکن بھارت سے آنے والی ہواؤں کو نہیں، لہذا بھارت کو خط لکھ کر اس پر اسموگ کی روک تھام کےلیے دباؤ ڈالا جائے۔

    اسرائیل میں ہزاروں افراد کا نیتن یاہو کے خلاف احتجاج

    دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں بدترین فضائی آلودگی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اسکول مزید ایک ہفتے کیلئے بند کردیے گئے نئی دلی میں فضائی معیار خطرناک حد تک خراب ہو گیا ہے بتایا جارہا ہے کہ نئی دلی کے فضائی معیار عالمی صحت کی تنظیم(ڈبلیو ایچ او ) کی جانب سے مقرر کی گئی حد سے100گنا تجاوز کرگیا ہے۔

    بدترین فضائی آلودگی کی وجہ سے حکومت نے دارالحکومت کے اسکول مزید ایک ہفتے تک بند رکھنے کی ہدایات جاری کردیں، نئی دلی کے وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ پرائمری اسکول 10 نومبر تک بند رہیں گے جبکہ 6 سے 12 ویں جماعت کی کلاسز کو آن لائن کرنےکا آپشن دیا گیا ہے، رئیل ٹائم ائیر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) نئی دلی کے مختلف حصوں میں 500 سے زیادہ ہے جبکہ دوپہر کے وقت نئی دلی میں فضائی معیار کی سطح 859 ریکارڈ کی گئی۔

    ملک بھر کی جیلوں سے 496 غیر ملکی قیدی ڈی پورٹ

  • نواز شریف کا سیاسی قیادت سے مشاورت کا فیصلہ،رہنماؤں کی پی ٹی آئی وفد کو مدعو کرنے کی تجویز

    نواز شریف کا سیاسی قیادت سے مشاورت کا فیصلہ،رہنماؤں کی پی ٹی آئی وفد کو مدعو کرنے کی تجویز

    لاہور: ن لیگ کے قائد نواز شریف نے سیاسی قیادت سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے تحریک انصاف کے وفد کو بھی مدعو کرنے کی تجویز دی ہے۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں جمہوری نظام کی مضبوطی اور معاشی مسائل کے حل کے لئے قائد ن لیگ نواز شریف نے ملکی سیاسی قیادت سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، نوازشریف انتخابی مہم شروع کرنے سے قبل سیاسی قیادت کو ظہرانے پر اکٹھا کریں گے، اور وہ خود چند روز میں اس حوالے سے سیاسی رہنماؤں سے رابطے کریں گے ، نوازشریف قابل اعتماد ساتھیوں سےقومی و سیاسی امور پر مشاورت کر رہے ہیں، پارٹی کےسینیئر رہنماؤں نے نوازشریف کو تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ بٹھانے اور تحریک انصاف کے وفد کو بھی مدعو کرنے کی تجویز دی ہے۔

    راولپنڈی:مسافر وین میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک خاتون ہلاک ایک زخمی

    ذرائع کے مطابق نوازشریف سیاسی قیادت کے ساتھ ملک کو درپیش چیلنجوں پر گفتگو کریں گے، اور ان چیلنجز اور معاشی مسائل سے نمٹنے کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی، اس کے علاوہ سیاسی جماعتوں کو ذاتی مخالفت یا سیاسی انتقام نہ لینے کے بیانیے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

    خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع

  • اسد قیصر کی گرفتاری کے ذمہ دار پرویز خٹک ہیں،پی ٹی آئی ترجمان

    اسد قیصر کی گرفتاری کے ذمہ دار پرویز خٹک ہیں،پی ٹی آئی ترجمان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان شعیب شاہین نے کہا ہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی گرفتاری کے ذمہ دار پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرین (پی ٹی آئی پی) کے سربراہ پرویز خٹک ہیں-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ انہیں اسد قیصر نے خود پرویز خٹک کے کردار سے متعلق بتایا تھا اسد قیصر نے پرویز خٹک کے ایک حریف کو پی ٹی آئی میں شامل کروایا تھا اس لیے اسد قیصر کی معلومات کے مطابق پرویز خٹک کا ان کی گرفتاری میں کردار ہے۔

    یاد رہے کہ اسد قیصر کو دو روز قبل اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کیے تھے،پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیااسلام آباد کی مقامی عدالت نے اسد قیصر کو وفاقی پولیس کے حوالے کرتے ہوئے جوڈیشل لاک اپ میں رکھنے کا حکم دیا تھاآج اسلام آباد پولیس نے قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر کو مقامی عدالت میں پیش کیا تھا اس موقع پر تفتیشی افسر نے کہا کہ جب تک خیبر پختون خوا پولیس نہیں آتی، انہیں جوڈیشل کر دیا جائےانہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ اسد قیصر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا جائےجس پر عدالت نے اسد قیصر کو وفاقی پولیس کے حوالے کرتے ہوئے جوڈیشل لاک اپ میں رکھنے کا حکم دیا تھا۔

    اڈیالہ جیل میں پرویز الہی کی فیملی سے ملاقات

    سانحہ نو مئی،شاہ محمود قریشی نے بیان ریکارڈ کرا دیا

    اسرائیلی فوج کا رات کی تاریکی میں غزہ پر حملہ،51 فلسطینی شہید سینکڑوں زخمی

  • میانوالی ائیر بیس پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر  بہادر فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،خالد مسعود سندھو

    میانوالی ائیر بیس پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر بہادر فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،خالد مسعود سندھو

    لاہور : مرکزی مسلم لیگ کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے القدس خواتین مارچ آج لاہور میں ہوگا۔

    باغی ٹی وی: پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے ملک میں پیدا ہونے والی حالیہ دہشتگردی کی لہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے میں سیسہ پلائی دیوار کی طرح مقابلہ کیا ہے دہشتگردی کے اس ناسور کیخلاف پاکستان آرمی کے سب سے زیادہ افسران اور جوانوں نے قربانیاں پیش کی ہیں صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو نے میانوالی ائیر بیس پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر بہادر فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    پیپلز پارٹی ملک بھر میں موثر انتخابی مہم اور بہترین منشور کے ساتھ میدان میں …

    پاکستان کے عوام دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ملک میں نفرت کی دیواریں کھڑی کرنے والوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملک میں اپنی موئثر آواز بلند کرتی رہے گی خالد مسعود سندھو کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی کی غزہ پر جاری وحشیانہ بمباری اور کھلی دہشتگردی کیخلاف آج مال روڈ پر القدس خواتین مارچ میں اپنی ماؤں بیٹیوں اور بہنوں کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں گھروں سے نکلے اور اپنے فلسطینی بھائی بہنوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک موئثر آواز بنیں۔

    عام انتخابات 2024 : پیمرا نےمیڈیا کوریج بارے ہدایات جاری کردیں

  • 13 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

    13 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

    لاہور: پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے پھول نگر میں 13 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے پھول نگر میں پندرہ روز قبل 13 سالہ بچے علی حسن کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، جس کے کیس میں پیشرفت کے حوالے سے ڈی ایس پی عرفان بٹ نے پریس کانفرنس کی اور ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے بتایا کہ ملزم نے دوران زیادتی بچے کی اپنے موبائل سے ویڈیو بنائی تھی،ملزم سےبرآمد ہونےوالے موبائل کو فرانزک کروا کے ڈیلیٹ شدہ ویڈیو اور نازیبا تصاویر حاصل کرلیں ملزم کی شناخت عبداللہ کےنام سےہوئی جو نواحی گاؤں خان کے موڑ کا رہائشی اور دینہ ناتھ اڈے پر قائم بیکری میں ملازمت کرتا تھا ملزم عبداللہ نے تیرہ سالہ بچے سے زیادتی اور قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔

    اوکاڑہ: بااثر افراد کا حاملہ خاتون پر تشدد،بچہ پیٹ میں جاں بحق،پولیس کا رروائی کرنےسے …

    دوسری جانب نارتھ ناظم آباد سے کچرا کنڈی سے تین بچوں کے بوتلوں میں بند جنین ملے ہیں جو بوتلوں میں بند کرکے پھینکے گئے تھے،یہ افسوسناک واقعہ شاہراہ نور جہاں تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں واقعہ پیش آیا، ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق شہری کی جانب سے ہیلپ لائن پر بچوں کے بوتلوں میں بند جنین کی اطلاع دی گئی، خدارا ایسی حرکتیں نہ کی جائیں ، کوئی بھی نوزائیدہ کو کچرا کنڈی ندی نالوں میں نہ پھینکے،اطراف کے مقامات سے سی سی ٹی وی حاصل کی جارہی ہیں لاشیں کس نے پھینکی فوٹیج کی مدد سے تلاش کیا جائے گا،واقعہ بظاہر اسقاط حمل کا معاملہ لگتا ہے واقعے کا مقدمہ قانون کے مطابق درج کیا جائے گا۔

    کراچی:مین ہول سے اسلحے سے بھرا بورا برآمد