Baaghi TV

Category: لاہور

  • شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو رمضان شوگر ملز ریفرنس میں طلبی کا نوٹس جاری

    شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو رمضان شوگر ملز ریفرنس میں طلبی کا نوٹس جاری

    احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو رمضان شوگر ملز ریفرنس میں طلبی کا نوٹس جاری کردیا ہے اور لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ کو 29 نومبر کو طلب کرلیا ہے اور نیب لاہور نے سپریم کورٹ کے حکم پر ریفرنس واپس عدالت میں جمع کروایا تھا، اور احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز پر سماعت کرتے ہوئے طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے.

    تاہم اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کرلی تھی جبکہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت 11 فروری تک ملتوی کردی گئی تھی جس کی وجہ سے انہیں ابھی رہائی نہیں ملے گی۔ حمزہ شہباز کو نیب نے لاہور ہائی کورٹ سے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور رمضان شوگر ملز کیس میں ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا تھا اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔
    رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو واپس نہیں بھیج رہے. نگران وزیراعظم
    نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس
    نیب ترمیم کیس؛ پہلی سماعت پر ہی وفاقی حکومت نے التوا مانگ لیا
    شاہ محمودقریشی؛ سائفر کیس میں دستاویزات فراہمی اور ضمانت کی درخواست سماعت کے لئے منظور
    پولیس پر حملہ اہلکار سمیت پانچ افراد جاں بحق

    وفاقی وزرا کی سیاسی وابستگی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا
    روانڈا سینیٹ کے صدر کی چیئرمین سینیٹ سے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات
    حمزہ شہباز سات ماہ سے جیل میں بند رہے رمضان شوگر ملز کیس میں نیب کا موقف یہ ہے کہ لاہور میں پنجاب حکومت نے ایک نالا بنوایا جو کہ رمضان شوگر ملز کے فائدے کے لیے تھا۔ اس کیس میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور مریم نواز پر بھی ملوث ہونے کا الزام ہے۔

  • نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس

    نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس

    مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں سابق وزیراعظم کے ملک بھر کے دروں کے ابتدائی شیڈول سمیت دیگر امور زیر غور ہیں، جب کہ دیگر سیاسی جماعتوں سے روابط کا آغاز کرنے پر بھی مشاورت کی جاری ہے۔ جبکہ نوازشریف کی رہائشگاہ جاتی امرا رائیونڈ میں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس ہورہا ہے، جس کی صدارت قائد ن لیگ نوازشریف کررہے ہیں۔

    اجلاس میں شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، اسحاق ڈار، ملک احمد خان، انوشہ رحمان، سلیمان شہباز، پرویزرشید، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف، سعد رفیق، میاں جاوید لطیف، رانا تنویر حسین، احسن اقبال، سردارایاز صادق، عابد شیرعلی، عطا تارڑ اور طلال چوہدری شریک ہیں۔
    نیب ترمیم کیس؛ پہلی سماعت پر ہی وفاقی حکومت نے التوا مانگ لیا
    شاہ محمودقریشی؛ سائفر کیس میں دستاویزات فراہمی اور ضمانت کی درخواست سماعت کے لئے منظور
    پولیس پر حملہ اہلکار سمیت پانچ افراد جاں بحق
    تاہم ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات سمیت دیگر اہم امور پرغور جاری ہے، جب کہ نواز شریف کی سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں پارٹی کی انتخابی مہم کے آغاز، انتخابی منشور پر مشاورت اورنواز شریف کے ملک بھر کے دوروں کا ابتدائی شیڈول بھی زیرغور ہے، جب کہ دیگر سیاسی جماعتوں سے روابط کا آغاز کرنے پر بھی مشاورت ہوگی۔

  • وزیراعظم کے لمز  تاخیر پر پہنچنے پر نوجوان کا شکوہ

    وزیراعظم کے لمز تاخیر پر پہنچنے پر نوجوان کا شکوہ

    وزیراعظم صاحب ! ہم اپنی کلاسز چھوڑ کر طلباء ، پروفیسرز آپکا انتظار کر رہے تھے اور آپ 50 منٹ تاخیر سے آئے ہیں، میں اس بات پر شرمندہ ہوں کے میرے وزیراعظم کو علم عزت نہیں- لمز یونیورسٹی میں دیر سے آنے پر نوجوان کا نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے شکوہ کرڈالا جبکہ واضح رہے کہ آج لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے طالب علموں کے ساتھ خصوصی نشست میں شریک ہوئے ہیں.


    جبکہ اس موقع پر نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکٹر نے کہا کہ نگراں حکومت کا قیام آئینی طریقے سے عمل میں آیا ہے اور الیکشن کی تاریخ دینا نگراں حکومت کا نہیں، الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے، نگران حکومت کا کام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو معاونت فراہم کرنا ہے، ہم اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں گے، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو ملک بدر کیا جا رہا ہے۔

    معیشت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح انتہائی کم ہے، لوگوں کی اکثریت ٹیکس دینا گوارہ نہیں کرتی، اگر 40 فیصد لوگ بھی ٹیکس دینا شروع کر دیں تو بلوچستان سمیت ملک بھر کی محرمیوں کا ازالہ کیا جا سکتا ہے اور ترقیاتی منصوبے آگے بڑھ سکتے ہیں اور انوار الحق کاکڑ نے مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک میں آپ ٹیکس دیے بغیر وہاں ایک دن بھی نہیں رہ سکتے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تعصبات سے بالاتر ہو کر ہمیں قومی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالنا ہو گا، انسان غلطیوں سے ہی سبق سیکھتا ہے. وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے یہ بھی کہا کہ ایک مہذب معاشرے کی تشکیل کے لیے جدو جہد کرنا پڑتی ہے، بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ابھی تک لوگ لسانیت اور فرقہ واریت کا شکار ہو کر ایک دوسرے کو نقصان پہنچاتے ہیں جس کے بھیانک نتائچ پورے معاشرے کو برداشت کرنا پڑتے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سوئس خاتون کو پلاسٹک بیگ میں ڈال کرمبینہ دوست نے کیا قتل
    معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کا نماز جنازہ ادا کردیا گیا
    ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ اور اثاثہ ہیں مگر عسکریت پسندوں نے بالخصوص بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں نوجوانوں کے ذہنوں میں نفرت کے بیج بوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ مدرسوں اور تعلیمی درسگاہوں میں نصابی سرگرمیوں کی جانچ پڑتال کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہوتی ہے اور اس کے لیے بھی قانون سازی کی گئی ہے۔ نگراں وزیر اعظم نے طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کے سامنے پوری زندگی پڑی ہے اس لئے صحیح اور غلط کے درمیان فرق آپ نے خود کرنا ہے۔

  • مسلم لیگ ن نے   پارٹی رہنماؤں کا اجلاس کل طلب کرلیا

    مسلم لیگ ن نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس کل طلب کرلیا

    مسلم لیگ (نواز) کے قائد نوازشریف مری میں ایک ہفتہ قیام کے بعد لاہور واپس آگئے ہیں جبکہ مری میں اپنے قیام کے دوران نوازشریف مختلف کیسز میں اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش ہوئےتھے اور وہ کل سے لاہور میں اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو سخت سیکیورٹی میں جاتی امراء رائیونڈ پہنچایا گیا، نواز شریف سہہ پہر 4 بجے کے قریب اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہوئے تھے اور اسلام آباد سے براستہ موٹر وے لاہور پہنچے

    جبکہ واضح رہے کہ نواز شریف کی جاتی امراء میں اہم رہنماوں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے 2 دن بعد نواز شریف مری چلے گئے تھے اور نوازشریف کل سے باقاعدہ سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سوئس خاتون کو پلاسٹک بیگ میں ڈال کرمبینہ دوست نے کیا قتل
    معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کا نماز جنازہ ادا کردیا گیا
    اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف مری سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے تھے۔ نواز شریف چھانگلہ گلی سے مری ایکسپریس وے کے ذریعے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئے تھے اور ان کی روانگی کے وقت سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
    لیگ ( ن ) کی چیف آرگنائزر مریم نواز ، ان کے بیٹے جنید صفدر اور ان کی فیملی کے دیگر ممبران بھی نواز شریف کے ساتھ اسلام آباد پہنچے۔

  • معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کا نماز جنازہ ادا کردیا گیا

    معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کا نماز جنازہ ادا کردیا گیا

    معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کا نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے جبکہ اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے کہا کہ جوان سال بیٹے کا صدمہ بہت بڑا صدمہ ہے، جنازے میں شرکت کرنے پر آپ عوام کا بہت شکریہ، میرا بیٹا بہت نیک اور پیارا تھا، ہم اللہ کی رضا پر راضی ہیں. مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے زندگی کا دھاگہ ایک دن ٹوٹے گا.
    https://twitter.com/MohUmair87/status/1719005412102701059/photo/1
    مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ میں اللہ کا شکر گزار ہوں اور اتنا بڑا اجتماع دیکھ کر مجھ حوصلہ ہوگیا ہے، آخرت کی تیاری ضروری ہے، اگر اللہ راضی ہے تو موت خوبصورت تحفہ ہے، ایک دوسرے کو معاف کرنا سیکھو، میرا بیٹا بیماری کی وجہ سے پریشان رہتا تھا،
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سوئس خاتون کو پلاسٹک بیگ میں ڈال کرمبینہ دوست نے کیا قتل
    میٹا نے نیا پروگرام متعارف کروا دیا
    گیس کی قیمتوں میں اضافہ، نگراں وفاقی کابینہ نے تاحال روک لگادی
    ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا بیٹا اکثر کہتا تھا بابا میں اللہ سے ملوں گا اور میرا بیٹا بیماری کی وجہ سے پریشان رہتا تھا لہذا بالآخر اسے وہ بیماری لے گئی ہے مگر میں سب لوگوں کا اس موقع پر شکریہ ادا کرتا ٰ ہوں جو جنازہ کیلئے دور دور سے تشریف لائے ہیں.

  • پنجاب کابینہ اجلاس،چارماہ کا عبوری بجٹ منظور

    پنجاب کابینہ اجلاس،چارماہ کا عبوری بجٹ منظور

    نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا،

    پنجاب کابینہ کا ورکرز کی کم از کم اجرت کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا،ورکرز کی کم از کم اجرت 32 ہزار روپے کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہوگا.‏پنجاب کی نگران کابینہ نے 4 ماہ (نومبر 2023 تا فروری 2024) کے لیے عبوری بجٹ کی منظوری دے دی ،4 ماہ کےلئے بجٹ کا تخمینہ 2076.2 ارب روپے لگایا گیا،زرعی شعبہ کی ترقی کے لیے 10 ارب روپے بجٹ میں مختص کیے گئے،نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے لیے ایک ارب 80 کروڑ روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا،پنجاب ٹیکسٹ بکس کے لیے 5 ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دی گئی،غیرملکیوں کو بھجوانے کے لیے 40 کروڑ روپے بجٹ میں مختص کئے گئے،موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے 7 ارب 30 کروڑ روپے مختص کرنے کی منظوری دی گئی،ترقیاتی سکیموں کیلئے 351 ارب روپے بجٹ میں مختص کیے گئے،غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 1718 ارب روپے بجٹ میں مختص کیے گئے ،صحت کے شعبہ کے لیے 208 ارب روپے اور تعلیم کے لئے 222 ارب روپے بجٹ میں مختص کیے گئے،صوبے کی عوام کو ریلیف دینے کے لیے 50 ارب روپے بجٹ میں مختص کیے گئے،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے لیے 170 روپے بجٹ میں مختص کیے گئے،پنشن کی مد میں 130 ارب روپے بجٹ میں مختص کیے گئے،

    ،پنجاب میں غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کی واپسی کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئیں، غیر قانونی غیر ملکی افراد کے انخلا کیلئے تیاریاں فیصلہ کُن مراحل میں داخل ہو گئیں ،مختلف آبادیوں میں لوگوں کی سکیننگ اور غیر ملکی افراد کے میپنگ کا عمل تقریبا مکمل ہو گیا،یکم نومبر سے غیر قانونی غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر لیے گئے،غیر قانونی غیر ملکی افراد کے لیے مختلف اضلاع میں ہولڈنگ ایریاز اور عارضی کیمپس قائم کر دیئے گئے،ان کیمپوں میں رہائش، کھانے پینے، طبی امداد اور سیکیورٹی کے جامع انتظامات کیے گئے ہیں.

    نگران کابینہ کے اجلاس کے بعد نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی کابینہ نے آئندہ 4ماہ کیلئے بجٹ کی منظوری دیدی ہے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 351ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کیلئے 2ارب روپے مختص کئے ہیں.غیرقانونی غیرملکیوں کیخلاف یکم نومبر سے کریک ڈاؤن ہوگا، عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے.

    عمران خان نااہل ہو کر باہر جائیں گے؟

    موجودہ حکومت نے مشکلات کے باوجود اچھا بجٹ پیش کیا

    یہ بجٹ سود خوروں کا ہے، عوام کیلئے کوئی ریلیف نہیں. سینیٹر مشتاق احمد

    وفاقی بجٹ میں 200 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز عائد. چیئرمین ایف بی آر

    سرکاری ملازمین کی پنشن ،تنخواہ،اجرت میں اضافہ،پی ڈی ایم کا دوسرا بجٹ اسمبلی میں پیش

     وفاقی بجٹ میں نئے انتخابات کیلئے بھی رقم

  • نواز شریف سے عوام کی عدالت میں مقابلہ ہوگا، یاسمین راشد

    نواز شریف سے عوام کی عدالت میں مقابلہ ہوگا، یاسمین راشد

    تحریک انصاف کی رہنما سابق وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد کو اے ٹی سی لاہور میں پیش کردیاگیا

    عدالت پیشی کے موقع پر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ مجھے مزید 11 مقدمات میں نامزد کردیا گیا ہے، یہ مقدمات درج کرتے کرتے تھک جائیں گے، یہ تھک جائیں گے مگر پریس کانفرنس نہیں کروا سکیں گے،بے بنیاد مقدمات جلد ردی کی ٹوکری میں ہوں گے، ہم جیل میں رہ کر بھرپور مقابلہ کریں گے،نواز شریف سے عوام کی عدالت میں مقابلہ ہوگا، پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں خواتین کو قید کیا ہوا ہے، یہ خواتین سے بھی مقابلہ کرنے سے ڈرتے ہیں

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کو نو مئی ،جلاؤ گھیراؤ مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، یاسمین راشد جیل میں ہیں،انکی درخواست ضمانت مسترد ہو چکی ہے،تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری، میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ و دیگر بھی گرفتار ہیں اور جیلوں میں ہیں

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا

  • بھائی نے خود کشی کی، مولانا طارق جمیل کے دوسرے بیٹے کا ویڈیو پیغام

    بھائی نے خود کشی کی، مولانا طارق جمیل کے دوسرے بیٹے کا ویڈیو پیغام

    مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی وفات پر سوشل میڈیا پر کہا جا رہا تھا کہ انہیں قتل کیا گیا ہے خود کشی نہیں کی، تاہم اب انکے بھائی مولانا یوسف جمیل کا ویڈیو پیغام آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ عاصم جمیل نے خود کشی ہی کی ہے

    مولانا طارق جمیل کے بیٹے مولانا یوسف جمیل کا کہنا تھا کہ میں انتہائی بوجھل دل سے ویڈیو پیغام ریکارڈ کروا رہا ہوں کہ آج شام کو میرے چھوٹے بھائی عاصم جمیل کی موت ہوئی، میڈیا پر غلط خبریں چل رہی ہیں اسلئے وضاحت کے لئے حاضر ہوا ہوں، بچپن سےمیرے بھائی ڈپریشن کا شکار تھے، پچھلے چھ ماہ سے انہیں الیکٹرک شاٹ لگائے جا رہے تھے، آج اتفاقا وہ گھر میں اکیلے تھے، انہوں نے گارڈ سے بندوق لی اور خود کو مار لیا، کوئی دشمنی نہیں تھی، باقی سب باتیں غلط ہیں، ہم اللہ کی رضا پر راضی ہیں.

    دوسری جانب ریجنل پولیس افسر ملتان سہیل چودھری کا کہنا ہے کہ مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے خودکشی کی ہے،ڈی پی او نے خودکشی کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی ہے،آر پی او ملتان کے مطابق عاصم جمیل نفسیاتی مریض تھے اور کئی سال سے ادویات لے رہے تھے، انہوں نے 30 بور کے پستول سے خود کو گولی ماری، عاصم جمیل نے اپنے ملازم عمران سے پستول منگوایا، چھاتی کی جانب پستول کیا تو عمران نے ایسا کرنے سے منع کیا،عاصم جمیل نے پسند کی شادی کی تھی اوربعد میں طلاق ہوگئی تھی

    مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے مرحوم عاصم جمیل کی نمازِ جنازہ آج ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی جائے گی،نماز جنازہ آج سوموار کو رات ساڑھے ساے بجے رئیس آباد تلمبہ میں ادا کی جائے گی،

    مساجد میں جانے سے اگر بیماری پھیلتی ہے تو جان کی حفاظت بھی ہمارے دین کا حصہ ہے، مولانا طارق جمیل

    مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ

    مولانا طارق جمیل نے کوئی غلط بات نہیں کی، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں مبشر لقمان نے مزید کیا کہا؟

  • مسلم لیگ ن کے صدر  شہباز شریف سے سینٹ چئیر مین کی ملاقات

    مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے سینٹ چئیر مین کی ملاقات

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ہفتہ کو ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران سنجرانی نے شہباز شریف کو مسلم لیگ ن کی 21 اکتوبر کے جلسے اور اس کے بعد العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں نواز شریف کی اپیلوں کی بحالی پر مبارکباد دی۔
    صادق سنجرانی نے مخلوط حکومت کی خدمات کو بھی سراہا۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سابق وزیراعظم شہبازشریف سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی،
    صادق سنجرانی نے اپنے حالیہ دورہ چین کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ دریں اثناء شہباز شریف سے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام نے ملاقات کی۔
    ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور اور آئندہ کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ انہیں پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کے جذبے پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات میں بھرپور جذبے اور عزم کے ساتھ حصہ لے گی۔شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو معاشی طاقت بنائیں گے اور مہنگائی سے نجات دلائیں گے۔سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پارٹی کارکنوں اور راہنماﺅں کے جذبے پر فخر ہے، ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) قوم کی امیدوں پر پورا اترے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ 21 اکتوبر کے جذبے سے عام انتخابات میں تاریخی عزم سے اتریں گے، نوازشریف کی قیادت میں ملک کو معاشی قوت بنائیں گے، عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

  • دو روزہ جسمانی ریمانڈ میں 41 لاکھ روپے پرویز الہی سے ریکور کیا،اینٹی کرپشن

    دو روزہ جسمانی ریمانڈ میں 41 لاکھ روپے پرویز الہی سے ریکور کیا،اینٹی کرپشن

    ضلع کچہری لاہور پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں مبینہ بدعنوانی کا مقدمہ ،پرویز الٰہی بھرتیاں کیس کی سماعت ہوئی،

    پراسیکوٹر نے دو روزہ ریمانڈ کی استدعا کر دی ، پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ پرویز الہی کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ میں 41 لاکھ روپے پرویز الہی سے ریکور کیا ہے، پرویز الہی کی ظہور الہی روڑ پر واقع رہائش گاہ سے پیسے ریکور کیے ، پرویز الہی سے مزید دستاویزات ریکور کرنا مقصود ہے،وہ دستاویزات اہم نوعیت کی ہیں عدالت جسمانی ریمانڈ فراہم کرے،وکیل پرویز الہیٰ نے کہا کہ یہ ریمانڈ پیپرز فرضی ہیں ،پیسے دے کر بھرتی ہونے والے کیسے استعفیٰ دے سکتے ہیں ،ریکارڈ میں تفصیلات ظاہر نہیں کیں، پرویز الٰہی کے وکیل نے ریمانڈ کی مخالف میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ معاہدہ کے تحت این ٹی ایس نے امتحان لینا تھا ،این ٹی ایس نے طریقہ کار واضح کر دیا تھا،این ٹی ایس نے تحریری امتحان اور انٹرویو کے نتائج جاری کیے ،یہ رزلٹ وٹس اپ پر اپ لوڈ ہوا ،میں نے گزشتہ سماعت پر بھی یہ ریکارڈ پیش کیا تھا،ٹاپ والے بارہ امیدواروں کو کامیاب ڈیکلیر کر دیا گیا،رزلٹ کے اعلان کے بعدکس طرح ردوبدل ہو سکتا ہے ،

    دوران سماعت پرویز الٰہی کے وکیل آبدیدہ ہو گئے اور کہا کہ جھوٹ کے پاوں نہیں ہوتے،انٹی کرپشن والے فائل نہیں پڑھتے، انکو لکھی ہوئی فائل آتی ہے یہ عدالت میں فائل پڑھتے ہیں،کیا کسی متاثرہ امیدوار نے ایف آئی آر کروائی ،کیا پکڑی ہوئی رقم کی وصولی کا بتایا گیا، یہ جعلی ریکوری ہے،انٹی کرپشن کو پیسے کی کمی نہیں ،یہ جہاں چھاپے مارتے ہیں زیورات لے آتے ہیں ،ریکوری کی بابت ایف آئی آر میں زکر نہیں،اینٹی کرپشن اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر رہی ہے،محض اینٹی کرپشن کی خواہشات پر ریمانڈ نہیں دیا جاسکتا ،پرویز الٰہی مسلسل اینٹی کرپشن حراست میں ہیں، پرویز الٰہی سے مزید کیا ریکوری کرنا ہے، اینٹی کرپشن کو ایک ایک منٹ کا حساب دینا ہوگا ،برامد شدہ نوٹوں کی جانچ پرتال ضروری ہے،

    پراسیکیوٹر نے کہا کہ قانون شہادت آرڈر کی شق 141کے تحت رقم کی جانچ پڑتال ضروری نہیں،اینٹی کرپشن عدالت ہی ریکوری کی جانچ پڑتال کراسکتی ہے ،الزامات صرف ٹرائل میں ثابت ہوں گے،ریمانڈ میں الزامات نہیں دیکھے جاسکتے ہیں، وایئٹ کالر کرائم میں پرویز الٰہی ملوث ہیں، آئی او کو تفتش اگے بڑھانے کے کیے مزیدجسمانی ریمانڈ کی ضرورت ہے ،دو روزہ جسمانی ریمانڈ کم تھا، پرویز الٰہی کو گھر سے کھانا لانے کی سہولت ہے،

    میں نے لوگوں کی خدمت کی وہ شہباز شریف والی خدمت نہیں ،پرویز الہیٰ
    دوران سماعت پرویز الہی روسٹرم پر آگئے ،پرویز الہیٰ نے کہا کہ میں نے اپنی ساری زندگی اللہ کی رضا کے لیے کام کیا ہے ،میں نے لوگوں کی خدمت کی ہے وہ شہباز شریف والی خدمت نہیں ،میں نے ایک روپیہ نہیں کھایا، رات کو میرے پاس کوئی بندہ نہیں آیا ،پتہ نہیں کہاں سے ریکوری ڈال کرلے آئے،میں رات بھر اینٹی کرپشن میں سویا رہا ہوں، مجھے تو ادھر آکر پتہ چلا ریکوری ڈال لائے ہیں،یہ اپنی نوکریاں پکی کرنے کے چکر میں ہیں سب سے زیادہ نوکریاں بھی میں نے دی ہیں،جوڈیشیل مجسٹریٹ نے کہا کہ کیوں تفتیشی صاحب چوہدری صاحب تو کہتے ہیں کہیں لیکر ہی نہیں گے، تفتیشی افسر نے کہا کہ سر آپکو پتہ ہے ہر ملزم ہی یہی کہتا ہے، ہم تو چوہدری پرویز کو لیکر گئے انکے گھر ،یہ رقم کہاں سے آئی پھر ،

    سابق وزیر اعلی پرویز الٰہی کے ریمانڈ کا معاملہ ،عدالت نے پرویز الٰہی کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا منظور کر لی،عدالت نے پرویز الٰہی کو دو روزہ ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا،جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے اینٹی کرپشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے،اینٹی کرپشن نے پرویز الہی کے مزید بارہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی.

    اینٹی کرپشن چوہدری پرویز الٰہی سے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی تقرریوں کے کیس میں تفتیش کر رہا ہے۔اینٹی کرپشن کا الزام ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر نےمیرٹ سے ہٹ کر غیر قانونی تقرریاں کیں۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر لاہور منتقل کیا گیا، ان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج ہے، انہیں ایڈیشنل سیشن کے فیصلے کے مطابق لاہور لایا گیا

    نواز شریف اورشہباز شریف کے لیے ہی سارے ریلیف ہیں

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو