Baaghi TV

Category: لاہور

  • فیض آباد دھرنا،ماسٹرمائنڈ کا نام لینے کی طرح فیصلے میں بھی دس سال نہ لگیں،جاوید لطیف

    فیض آباد دھرنا،ماسٹرمائنڈ کا نام لینے کی طرح فیصلے میں بھی دس سال نہ لگیں،جاوید لطیف

    مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما،سابق وفاقی وزیر جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے تاریخ انتخابات کااعلان کیا ہے وہ ریاستی ضرورت تھی جسے قوم سراہتی ہے،

    جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ انتخابات منصفانہ آزادانہ اور لیول پلینگ فیلڈ ہر ایک کو ملنی چاہئیے ،فیض آباد دھرنے کا ماسٹر مائینڈ کے بارے میں پوچھا جا رہا ہے جو عدالتی نظام میں تبدیلی سے ہی پوچھا جا رہا ہے،جس طرح دس سال ماسٹر مائنڈ کا نام نہ لیا تو کہیں اسے کٹہرے میں لاتے دس سال نہ لگ جائیں۔ایک ملزم جس کے بارے میں روز سن رہے ہو فارن فنڈنگ سائفر اور ایک سو نوے ملین پائونڈ کی کرپشن کی، اس کے کیسز ایسے لٹکائے جاتے ہیں ہزاروں لوگ بھرتی کیے گئے سرکاری وسائل پر اور اربوں کھربوں ہمیں گالی دینے کےلئے ،کیا کسی اور چیز کی ضرورت ہے ان پر ہاتھ ڈالا جائے۔ہمارے خلاف ذہن بنائے گئے چور ڈاکو لٹیرے ہیں ناپختہ ذہن کو بتایا جائے تمام لوگ ریاست مخالف لوگ ہیں۔لیول پلینگ فیلڈ سب کو ملنی چاہئیے تمام کیسز اور ثبوت پاس ہوں تو میرے کیسز پر ایک دن میں فیصلہ آ سکتا ہے

    جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ فیض آباد دھرنے کا ماسٹر مائنڈ جنرل فیض تھا ماسٹر مائنڈ کے کہنے پر سی پیک بند کیا گیا، ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس گئے تو مقبوضہ کشمیر بھارت کو دے آئے اس ماسٹر کا نام قوم کے سامنے آنا چاہئے۔ایک شخص جیل میں ہو فائیو سٹار ہوٹل کی طرح لگژری سہولیات دی جا رہی ہوں، کسی اور ملزم کو لگژری فرنیچر اور لاکھوں روپے کی مشینیں پہنچائی جا رہی ہیں اس سے پوچھا جاتا دیسی مرغی یا لاہور کی کڑاہی کھائیں گے، جیل کے تمام قیدیوں و ملزمان کو اسی طرح کی خوراک سہولتیں دی جائیں،ہمیں ہاتھ والا پنکھا بھی سیل میں جاتا تھا آٹھ چار سیل میں لاڈلا کہتا وہ بھی چھین لوں گا، آج گلی کوچوں میں محنت مزدوری کرنے والا جانتا ہے کون کون کس وقوعہ کا ماسٹر مائنڈ ہے،ثاقب نثار یا جسٹس بندیال جانتے ہیں ججز ریمانڈ پر بیل دے دیتے ہیں قوم کی خواہش ہے جو عدل میں اچھی فضا و امید ملی ہے وقت ضائع نہ ہو خدا کےلئے ان ماسٹر مائنڈ تک پہنچنے کا آئینی قانونی تقاضے کےلئے فیصلے آنے شروع ہوئے ہیں،

    سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

    پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

    نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

    میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے دل کے اندر کبھی کوئی انتقام کا جذبہ نہ لے کر آنا، نواز شریف

    نواز شریف ،عوامی جذبات سے کھیل گئے

     نوازشریف کی ضبط شدہ پراپرٹی واپس کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری

  • صنم جاوید کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت

    صنم جاوید کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت

    لاہور ہائیکورٹ: صنم جاوید کی پولیس افسران کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست پر سماعت دس نومبر تک ملتوی کردی ،عدالت نے آئی جی پنجاب پولیس کو توہیں عدالت نوٹس کا جواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی ،جسٹس علی باقر نجفی نے صنم جاوید کی توہین درخواست پر سماعت کی،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عدالتی حکم پر پولیس رپورٹ میں بتایا کہ صنم جاوید کے خلاف دو مقدمات درج ہیںرہائی کی روبکار کے بعد صنم جاوید کو دوبارہ گرفتار کیا گیا ،عسکری ٹاور کے مقدمے میں گرفتار کیا اور اے ٹی سی نے ڈسچارج کردیا گیا ،پھر ماڈل ٹاؤن کے مقدمے میں نامزد کیا گیا، سرکاری وکیل نے کہا کہ نو مئی کے مقدمات میں روزانہ کی بنیاد پر کوئی نا کوئی پیش رفت ہوتی ہے، صنم جاوید کو بھی اس طرح دیگر مقدمات میں نامزد کیا گیا ،

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا

  • خدیجہ شاہ کیس،نو مئی کو ان لوگوں نے طالبان کی طرح حملے کیے،آئی جی پنجاب

    خدیجہ شاہ کیس،نو مئی کو ان لوگوں نے طالبان کی طرح حملے کیے،آئی جی پنجاب

    لاہور ہائیکورٹ: سوشل ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ کو عدالتی حکم کے باوجود رہا نہ کر نے پر آئی جی پنجاب پولیس اور سی سی پی او لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست پر سماعت دس نومبر تک ملتوی کر دی،عدالت نے آئی جی کو توہیں عدالت کیس کا جواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی،عدالت نے اس دوران درخواست گزار کے وکیل کو مجاز عدالت سے رجوع کی ہدایت کر دی، سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ یہ بہت پیچیدہ کیس ہے ،کیس کا تفتیشی دو ہزار ملزمان کو ڈیل کر رہا ہے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اب اگرچہ خدیجہ شاہ کو ایک اور کیس میں گرفتار کر لیا ہے ،مناسب ہے انکے وکیل مجاز عدالت سے رجوع کریں،

    عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں تفتیشی کیوں پیش نہ ہوا ،وکیل خدیجہ شاہ نے کہا کہ تفتیشی دانستہ پیش نہ ہوا نہ ریکارڈ پیش کیا،اب ایف آئی اے نے خدیجہ شاہ کے خلاف جھوٹا کیس بنا دیا ہے ،اسکو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے ،عدالت کے حکم کے برعکس خدیجہ شاہ کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا ،عدالت نے آئی جی پنجاب پولیس پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ جب ضمانت کے بعد روبکار جاری ہو گئی اور ٹرائل کورٹ نے ریمانڈ نہ دیا تو اپنے اسکو کیوں نہ چھوڑا ،آئی جی پنجاب نے عدالت میں کہا کہ جلاو گھیراو کیس میں 45 ہزار لوگ ملوث ہیں ،واٹس اپ گروپ اور سیف سیٹی کیمروں اور ٹی وی رپورٹس اور سیکورٹی اداروں کی رپورٹ کی روشنی میں کاروائی کی گئی ایک ہزار لوگوں کو گرفتار کیا گیا ،ہم نے خدیجہ شاہ کو شامل تفتیش کی اجازت کے لیے ٹرائل کورٹ سے قانون کے تحت ریمانڈ لیا ،نو مئی کو ان لوگوں نے طالبان کی طرح حملے کیے ،یہ کیس بہت بڑا ہے،لوگوں سے چیزیں مل رہی ہیں ،عدالت کی حکم عدولی نہیں کی،

    عدالت نے آئی جی پنجاب سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہت اچھی تقریر کی ،آپ نے پہلے ہی خدیجہ شاہ کو شامل تفتیش کیا ۔ضمانت کے بعد کیوں نیا کیس بنایا گیا ،آپ نے صرف دو مقدمات دینے کا بیان کیوں دیا،عدالت پر بہت پریشر ہے ،آپکو قانون کے تحت پراسس کرنا چاہیے تھا، اپ اپنے اختیارات کو مس یوز نہ کریں،آپ نے خدیجہ شاہ کو ایک اور کیس میں ملوث کرنے کے لیے ضمانت ملنے کا کیوں انتظار کیا ۔آئی جی پنجاب نے عدالت میں کہا کہ اس کیس میں جب تین ملزمان گرفتار ہوئے تو اسکی روشنی میں ریمانڈ لیا ،ہم نے ٹرائل کورٹ کی اجازت لے کر خدیجہ شاہ کو شامل تفتیش کیا،اس کیس میں میاں اسلم اور حماد اظہر کی تلاش جاری ہے ۔

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور پیش ہوئے،عدالت نے دونوں پولیس افسران کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا تھا ،،ایڈشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب غلام سرور نہنگ نے عدالت میں کہا کہ پولیس اس کیس میں قانونی تقاضے پورے کرکے کاروائی کر رہی ہے ،عدالت نے کہا کہ آپ کے پاس پہلے سے فیک ایف ائی ار پڑھی ہیں اس میں کسی کو ملوث کر دیتے ہیں ،

    جسٹس علی باقر نجفی خدیجہ شاہ کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی طرف سے سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے.

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا

  • سموگ تدارک کیس،عدالت کا آلودگی والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کا حکم

    سموگ تدارک کیس،عدالت کا آلودگی والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ: اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق کی درخواست پر سماعت کی

    عدالت نے آلودگی پھیلانے والی فیکٹروں کو سیل کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ جو فیکٹراں کالا دھواں چھوڑ رہی ہیں، انہیں سیل کیا جائے،جب تک وہ بیان حلفی نہیں دیں گے تو ڈی سیل نہیں کیا جائے گا،بیان حلفی یہ دیں کہ اگر دوبارہ خلاف ورزی ہوئی تو فیکٹری کو مسمار کر دیا جائے گا ،کمشنر لاہور محمد علی رندوا عدالت کے روبرو پیش ہوئے،عدالت نے کہا کہ لگتا ہے اب ہم صحیح راستے پر جا رہے ہیں، کمشنر لاہور نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کریں گے ،عدالت نے کہا کہ پی ڈی ایم اے تو سویا ہوا ہے، ہم ان کو جگاتے ہیں،کمشنر لاہور نے کہا کہ ہم نے ٹریفک پولیس کو بھی ہدایت کی ہے کہ سموگ پھیلانے والی گاڑیوں کو بند کیا جائے، عدالت نے کہا کہ اگر کوئی گاڑی سموگ کا باعث بن رہی ہے تو اس کی تصویریں بنائیں ،اگلے سال سے ہمیں شروع میں ہی بڑے اقدامات اٹھانے پڑیں گے، یہ دو ماہ بہت اہم ہیں،

    کمشنر لاہور نے کہا کہ ہم نے سائیکلنگ کے رجحان کے لیے کافی اقدامات کیے ہیں،ہم نے ٹیپا سے بات کی ہے کہ سائیکلنگ کے لیے ایک ٹریک بنایا جائے، ہم کوشش کریں گے کہ سائکلنگ والے افراد کو ہوٹلوں پر چیزیں ڈسکاؤنٹ سے ملیں، عدالت نے کہا کہ آپ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی اس میں شامل کریں،ہم ان پانچ، چھ ماہ میں سائکلنگ کو دوبارہ شروع کر سکتے ہیں، کمشنر لاہور نے کہا کہ ہم اب اخبار میں اشتہار دیں گے کہ درخت کاٹنا ایک جرم ہے،عدالت نے کیس کی سماعت 7 نومبر تک ملتوی کر دی

    بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ 

    فردجرم عائد کرنی تھی توکرونا ہو گیا،عدالت نے شہباز شریف کو پھر طلب کر لیا

    نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

    سائیکل کرائے پر دینے کے لیے مختلف پوائنٹ بنانے کے لیے اسیکم بنائی جائے

  • نو مئی مقدمات ، شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتیں بحال کروانے کی درخواست

    نو مئی مقدمات ، شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتیں بحال کروانے کی درخواست

    لاہور:انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور ،نو مئی مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتیں بحال کروانے کی درخواست پر سماعت ہوئی

    درخواست گزرا کے وکلاء نے دلائل کے لیے مہلت کی استدعا کردی ،ایسوسی ایٹ وکیل نے کہا کہ سینئر کونسل لاہور سے باہر ہیں دلائل کی مہلت دی جائے،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی ،انسداددہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواست پر سماعت کی

    شاہ محمود قریشی نے اپنے وکلاء کی وساطت سے ضمانتیں بحال کرنے کی درخواست دائر کی ،درخواست میں کہا گیا کہ سائفر کیس میں گرفتار کے بعد ضمانت خارج ہوئیں،عدم پیروی کی بنیاد پر عبوری ضمانتیں خارج ہوئیں ،عدالت ضمانتیں بحال کرنے اور میرٹ پر منظور کرنے کا حکم دے

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

  • عابد باکسر پر تشدد کی ویڈیو وائرل

    عابد باکسر پر تشدد کی ویڈیو وائرل

    سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کی لاہور میں گرفتاری کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عابد باکسر پر تشدد کیا جا رہا ہے

    عابد باکسر کو گزشتہ ماہ انکے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا، گرفتاری کے بعد پولیس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ عابد باکسر فرار ہو گئے، بعد ازاں پولیس نے انہیں قصور سے گرفتار کر کے عدالت پیش کیا، عدالت نے عابد باکسر کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا،اب عابد باکسر کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں کچھ افراد عابد باکسر پر بہیمانہ تشدد کر رہے ہیں،ویڈیو کب کی ہے اور کون تشدد کر رہا ہے اس بارے کچھ معلومات سامنے نہیں آ سکیں

    دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت لاہور ،پولیس حراست سے فرار ہونے اور سرکاری اسلحہ چھیننے کا مقدمہ ،عدالت نے سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کی درخواست ضمانت منظور کرلی ،عدالت نے عابد باکسر کی ضمانت ایک لاکھ روپے مچکوں کے عوض منظور کی ،انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عابد باکسر کی ضمانت منظور کی،ملزم عابد باکسر کے خلاف تھانہ فیصل ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے،عابد باکسر کی جانب سے سابق سیکرٹری لاہور بار مقصود کھوکھر عدالت پیش ہوئے

    واضح رہے کہ عابد باکسر پر بھتہ،اغوا اور دھمکیاں دینے کے مقدمات درج ہیں۔

  • پنجاب بھر میں سموگ ایمرجنسی نافذ

    پنجاب بھر میں سموگ ایمرجنسی نافذ

    لاہور: پنجاب بھر میں سموگ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: پنجاب بھر میں اسموگ ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی جبکہ ایک ماہ کے لیے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں طلبا و طالبات کے لیے ماسک لازمی قرار دے دیا گیا،نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انسداد اسموگ اقدامات پر غور کیا گیا،ماہرین ماحولیات اور ماہرین صحت نے اسموگ سے متعلق اجلاس میں سموگ میں کمی اور سموگ کے اثرات سے بچاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے بارے میں بریفنگ دی۔

    اجلاس میں صوبائی وزراء، ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم، عامر میر، منصور قادر، ابراہیم مراد، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹریز، زراعت، صحت، ٹرانسپورٹ، ماحولیات، لوکل گورنمنٹ، سکول ایجوکیشن، انڈسٹریز، چیئرمین پی آئی ٹی بی، کمشنر لاہور، ڈی جی پی ڈی ایم اے، ڈی جی پی ایچ اے، ڈپٹی کمشنر، سی ٹی او لاہور، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی اور متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

    بھارت میں قرض دار باپ بیٹے کو فروخت کرنے پر مجبور

    ماہرین ماحولیات نے کہا کہ اسکولوں میں چھٹی اور ٹرانسپورٹ بند کرنے سے فرق نہیں پڑے گا، جس پر پنجاب بھر میں اسموگ ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ایک ماہ کے لیے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں طلبا و طالبات کے لیے ماسک لازمی قرار دے دیا گیا۔

    نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ طلباو طالبات کی صحت کے لیے ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے،عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں،صوبائی وزراء کو کل سے سرکاری و نجی اسکولوں کے دورے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،گھروں کی تعمیر کے دوران مٹی، ریت اور ملبہ پر چھڑکاؤ نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

    آئی سی سی ورلڈکپ: جنوبی افریقا کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 358 …

    کمشنر لاہور ڈویژن، محکمہ بلدیات اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں اسموگ کے دوران کاشتکاروں کے خلاف چالان واپس لینے کا حکم دیا گیا ہےوزیر اعلیٰ محسن نقوی نے اس ضمن میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو ہدایات دیں محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کاشتکار بھائی فصلوں کی باقیات نہ جلائیں بلکہ انہیں مناسب طریقے سے تلف کریں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فیکٹریوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے، جو کچھ انسانی بس میں ہے اسموگ میں کمی کے لیے ہر وہ اقدام اٹھایا جائے، تمام متعلقہ محکمے فعال طریقے سے انسداد سموگ کے لئے کام کریں۔

    کیپٹن (ر) صفدر اشتعال انگیز تقاریر اور بغاوت کے مقدمے سے بری

  • انتخابات،امیدواروں کے لئے ن لیگ نے فارم جاری کر دیا

    انتخابات،امیدواروں کے لئے ن لیگ نے فارم جاری کر دیا

    مسلم لیگ ن نے آئندہ انتخاب کے حوالے سے سرگرمیاں شروع کر دی ہیں

    مسلم لیگ ن نے قومی اور صوبائی حلقوں کے امیدواروں کے لیے فارم جاری کر دیے ،مسلم لیگ ن نے صوبائی اسمبلی کے امیدوار کے لیے ایک لاکھ روپے فیس درخواست گزار کے لیے مخصوص کر دی ،قومی اسمبلی کے امیدوار کے لیے دو لاکھ روپے فیس مختص کی گئی، قومی اسمبلی کی مخصوص نشت کے لیے بھی فیس ایک لاکھ روپے رکھی گئی ،جبکہ صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشت کے لیے بھی ایک لاکھ روپے مختص کی گئی ،تمام امیدوار درخواست ماڈل ٹاؤن سیکٹریٹ میں جمع کروائیں گے ،فیس جمع کروانے کے لیے مسلم لیگ ن کا آفیشل اکاؤنٹ نمبر بھی فارم میں دیا گیا ہے.

    دوسری جانب ن لیگ کی جنرل کونسل کا اجلاس 4 نومبر ہفتے کو ہوگا ،ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی زیرصدارت جنرل کونسل کا اجلاس رائیونڈ میں ہو گا ،جنرل کونسل کا اجلاس فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منعقد ہوگا،احسن اقبال کی نگرانی میں الیکشن سیل اورپارلیمانی بورڈز بھی تشکیل دے کا فیصلہ کیا ،انتخابات کے لیے پارٹی امیدواروں سے درخواستوں کی وصولی آج سے شروع ہو گئی ہیں،پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواستیں 10 نومبر تک جمع کرائی جا سکتی ہیں ،پارٹی منشور کی تیاری کے لیے عرفان صدیقی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ،سینیٹر عرفان صدیقی منشور کمیٹی کے دیگر ارکان کا اعلان کریں گے،

    سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

    پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

    نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

    میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے دل کے اندر کبھی کوئی انتقام کا جذبہ نہ لے کر آنا، نواز شریف

    نواز شریف ،عوامی جذبات سے کھیل گئے

     نوازشریف کی ضبط شدہ پراپرٹی واپس کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری

  • سابق وزیر اعظم اور حمزہ شہباز کا احتساب عدالت نے طلب کر لیا

    سابق وزیر اعظم اور حمزہ شہباز کا احتساب عدالت نے طلب کر لیا

    احتساب عدالت نے ایک بار پھر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو طلب کرلیا احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو رمضان شوگر ملز ریفرنس میں طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔ لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ کو 29 نومبر کو طلب کرلیا ہے۔
    نیب لاہور نے سپریم کورٹ کے حکم پر ریفرنس واپس عدالت میں جمع کروایا تھا، اور احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز پر سماعت کرتے ہوئے طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے۔

  • اسد عمر کو پنجاب حکومت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی کی جانب سے طلب کر لیا گیا

    اسد عمر کو پنجاب حکومت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی کی جانب سے طلب کر لیا گیا

    نو مئی کے واقعات کے حوالے سے تحقیقات ،اسد عمر کو پنجاب حکومت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی نے طلب کر لیا۔سابق سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر کو پانچ مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔جاری نوٹس کے مطابق لاہور پولیس نے اسد عمر طلبی کا سمن اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ بھیج دیا۔ اسد عمر پانچ مقدمات میں نامزد ملزم ہیں 1 نومبر کو جے آئی ٹی کے روبروپیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
    دوران سماعت تفتیشی افسرنے بتایا کہ دو ماہ سے عبوری ضمانتیں چل رہی ہیں مگر تاحال ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے عدالت آکر غلط بیانی کی جارہی ہے کہ تفتیشی افسر نہیں ملا۔ ملزمان کے وکیل برہان معظم نے مؤقف اختیار کیا کہ تفتیشی افسرنے پہلے ہی ملزمان کو قصوروار ڈکلئیر کردیا ہے۔
    عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے عبوری ضمانتوں میں 22 نومبر تک توسیع کردی۔ خیال رہے کہ رہنما تحریک انصاف اسد عمر سمیت دیگر ملزمان پر 9مئی کے پرتشدد واقعات پر مقدمات درج ہیں۔