Baaghi TV

Category: لاہور

  • نوازشریف  کی لندن سے پاکستان واپسی کے لیے ٹکٹ بک

    نوازشریف کی لندن سے پاکستان واپسی کے لیے ٹکٹ بک

    لاہور: قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کی لندن سے پاکستان واپسی کے لیے ٹکٹ بک کرالی گئی۔

    باغی ٹی وی: شیڈول کے مطابق نواز شریف 21 اکتوبر کو لندن سے ابو ظہبی انٹرنیشنل ائرپورٹ لینڈ کریں گے جہاں سے وہ پاکستان روانہ ہوں گے 21 اکتوبرکو نوازشریف کی ابوظہبی سے لاہورروانگی کے لیے اتحاد ائرویزکی پرواز 243 کی بکنگ کروالی گئی ہے نوازشریف کی بکنگ اتحاد ائر ویزکی بزنس کلاس میں کروائی گئی، یہ پروازشام 6 بج کر 25 منٹ پر لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پرلینڈ کرے گی پاکستان آمد پر نواز شریف کے ہمراہ ان کا اسٹاف اور مشیران بھی ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی پاکستان روانگی سے قبل عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانےکا امکان ہے نواز شریف کا سعودی عرب میں قیام چار سے پانچ روز ہوگا،عمرے کی ادائیگی کے بعد نواز شریف دبئی پہنچیں گےدبئی میں دو روزہ قیام کے دوران نواز شریف کی متعدد ملاقاتیں طے ہیں،سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبرکو دبئی سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔

    90 روزمیں الیکشن نہ کروانے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

    84 گھنٹوں کے دوران چمن فالٹ لائن میں زلزلے کی پیشگوئی

    عمران خان سائفر کیس:ایف آئی اے کی سماعت اِن کیمرہ کرنے کی درخواست پر فیصلہ ..

  • پولیس کو ایک ہفتے میں شیخ رشید کو پیش کرنے کا حکم

    پولیس کو ایک ہفتے میں شیخ رشید کو پیش کرنے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ نے پولیس کو ایک ہفتے میں شیخ رشید کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی: لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشیدکی حراست کے خلاف دائر درخو است پرسماعت کی آر پی او راولپنڈی سید خرم علی عدالت میں پیش ہوئے۔

    عدالت نے آر پی او سے سوال کیا کہ شیخ رشید اور ا ن کے ساتھ دیگر دو اشخاص کہاں ہیں، آپ لکھ کے عدالت کو دیں گے یا شیخ رشید کو پیش کریں گے؟ عدالت کے پوچھنے پر آر پی او نے عدالت سے مزید 15 دن کا وقت مانگ لیا،اس پر عدالت نے کہا کہ 15 دن بہت زیادہ ہیں یہ عام معاملہ نہیں، دو دن کی بھی مہلت بہت زیادہ ہوگی۔

    جسٹس صداقت علی نے کہا کہ وکیل درخواست گزار سردارعبدالرازق کےکہنے پرمزید 7 دن کی مہلت دیتا ہوں، شیخ رشید ایک ہفتے کے اندر پیش نہ ہوئے تو عدالت ایف آئی آرکا حکم دےگی، شیخ رشید کے ساتھ گرفتار 2 افراد رہائی کے بعد کیا کہہ رہے ہیں۔

    بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کردی۔

  • 90 روزمیں الیکشن نہ کروانے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

    90 روزمیں الیکشن نہ کروانے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

    لاہور: ملک بھرمیں 90 روزمیں الیکشن نہ کروانے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جانے والی اس درخواست میں صدر پاکستان، الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے مطابق 90 روزمیں الیکشن کروانا لازم ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحال 90 روز میں انتخابات کروانے کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا گیا-

    درخواست کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر پاکستان,الیکشن کمیشن کو بھی 90 روز میں الیکشن کروانے کیلئے خطوط لکھے گئے لیکن فلحال آئینی مدت کے دوران الیکشن کروانے کے لیے تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، اسمبلیوں کے تحلیل کے بعد اب 90 روز میں الیکشن کروانے کے لیے وقت بہت کم رہ گیا ہے۔

    ملک کے بیشترعلاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک

    بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں،14 ارب 33 کروڑ 30

    مون سون بارشوں کی کمی، بھارت میں زرعی پیداوار متاثر ہونے کا امکان،خوراک کی افراط …

    عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 90 روز میں الیکشن کروانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے صدر پاکستان کو الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم دیا جائے-

  • بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں،14 ارب 33 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد ریکوری

    بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں،14 ارب 33 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد ریکوری

    سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 14 ارب 33 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد وصولیاں کر لی گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی: سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال نےاپنے بیان میں بتایا کہ بجلی چوری کے خلاف مہم میں اب تک 10 ہزار افراد کو گرفتار جبکہ بجلی چوری کی 23 ہزار 152 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا ہے ریکوری میں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) 3 ارب 85 کروڑ 20 لاکھ روپے وصولیوں کے ساتھ سرفہرست ہے،اور اس نے دس ہزار ایف آئی آرز درج کرائی ہیں۔

    حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو)نے دو ارب 69 کروڑ 40 لاکھ روپے ریکور کئے، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے دو ارب 42 کروڑ کی ریکوری کی،سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی (سیپکو)نے اب تک ایک ارب 63 کروڑ روپے کی ریکوری کی ہے، ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی (میپکو) نے ایک ارب 62 کروڑ 40 لاکھ روپے کی ریکوری کی بجلی چوری کیخلاف مہم میں پنجاب سے 8900 افراد کو پکڑا گیاسندھ اور خیبرپختونخواہ میں صرف 725 افراد کو گرفتارکیا گیا دونوں صوبوں کا بجلی چوری میں شئیر 75 فیصد ہے۔

    خاتون ڈاکٹر پر چھری سے حملہ

    سرگودھا : رات کے وقت کروڑوں روپے مالیتی’9’ایکڑ

    سرگودھا : مرکزی مسلم لیگ کا مقامی ہوٹل میں

  • کٹی پتنگ کی ڈور نوجوان کی گردن پر پھر گئی

    کٹی پتنگ کی ڈور نوجوان کی گردن پر پھر گئی

    گوجرانوالا فلائی اوور پرڈنگہ پھاٹک کے قریب پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان جان بحق ہوگیا ہے اور ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والا نوجوان سٹی ہاؤسنگ سے لاری اڈے کی طرف جا رہا تھا کہ کٹی پتنگ کی ڈور اس کی گردن پر پھر گئی جبکہ ڈور پھرنے سے نوجوان کی گردن پر گہرا کٹ لگا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

    علاوہ ازیں ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ کے فوراً بعد جاں بحق نوجوان مصطفی کی لاش اسپتال منتقل کی گئی اور گوجرانوالا میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی عروج پر ہے ۔ پولیس پتنگ بازی کو روکنے میں بظاہر ناکام دکھائی دے رہی ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایم کیو ایم پورے شہر سے الیکشن لڑے گی. مصطفی کمال
    گرفتار ملزم نے اب تک 328 گردوں کے آپریشن کئے ہیں. نگران وزیراعلی پنجاب
    نواز شریف کا استقبال؛ زیادہ بندے لانے پر ہونڈا 125 بائیک مگر پٹرول اپنا
    پرینکسٹر یوٹیوبر کو گولی مارنے والے کو عدالت نے رہا کردیا
    انقرہ میں دھماکہ کی تحقیقات شروع
    ن لیگ کا انتقامی سیاست اور اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز کا فیصلہ
    تاہم خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کئی ایسے واقعات پیش آئے تھے اور مصری شاہ میں ڈور نے 18سالہ نوجوان کی سانسوں کی ڈور کاٹ دی تھی، پولیس کے مطابق مصری شاہ کا رہائشی18سالہ مبین اپنے کزن کے ساتھ موٹرسائیکل پر جا رہا تھاکہ پتنگ کی ڈور گردن پر پھر گئی، مبین کو ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا تھا

  • سعودی عرب جانے والے 16 بھکاری گرفتار

    سعودی عرب جانے والے 16 بھکاری گرفتار

    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے ملتان ائیرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے عمرےکی آڑ میں سعودی عرب جانے والے 16 بھکاریوں کو گرفتار کرلیا جبکہ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملتان ائیرپورٹ پر امیگریشن کے دوران معلوم ہوا کہ مسافر بھیک مانگنےکے لیے عمرہ ویزا پر سعودی عرب جا رہے ہیں، ان کے ساتھ ایک بچہ بھی سفر کر رہا تھا۔

    تاہم دوران تفتیش مسافروں نے انکشاف کیا کہ وہ سعودی عرب بھیک مانگنےکی غرض سے جا رہے ہیں، مسافروں کو سعودی عرب پہنچنے پر پاکستانی ایجنٹوں نے وصول کرنا تھا اور مسافروں نے مزید انکشاف کیا کہ بھیک کی حاصل کردہ آدھی رقم سب ایجنٹ کے حوالے کر نی تھی، عمرہ ویزے کی مدت پوری ہونے کے بعد مسافروں نے واپس پاکستان آنا تھا۔

    جبکہ نجی مسافروں کو مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل ملتان منتقل کر دیا گیا ہے. گزشتہ دنوں سیکرٹری اوور سیز پاکستانیز نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف کیا تھا کہ ہمارے فقیر سب سے زیادہ باہر جاتے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کرایہ دار کی فائرنگ، ایک ہلاک جبکہ 2 زخمی

    ایم کیو ایم پورے شہر سے الیکشن لڑے گی. مصطفی کمال
    گرفتار ملزم نے اب تک 328 گردوں کے آپریشن کئے ہیں. نگران وزیراعلی پنجاب
    نواز شریف کا استقبال؛ زیادہ بندے لانے پر ہونڈا 125 بائیک مگر پٹرول اپنا
    ان کا کہنا تھا کہ جتنے فقیر گرفتار ہوتے ہیں ان میں سے 90 فیصد پاکستانی ہوتے ہیں، عراقی اور سعودی سفیر ہمیں کہتے ہیں ان کی جیلیں بھر گئی ہے، اب یہ ہیومن ٹریفکنگ کا مسئلہ ہے اور انہوں نے کہا کہ حرم کے اندر سے جتنے جیب کترے پکڑے جاتے ہیں ان میں زیادہ تر پاکستانی ہیں، یہ زیارت پر بھیک مانگنے جاتے ہیں، بھکاری زیادہ تر عمرہ ویزے پر جاتے ہیں۔

  • عالمی منڈی میں پیٹرول اور ڈالر کی قیمت میں کمی کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا. سراج الحق

    عالمی منڈی میں پیٹرول اور ڈالر کی قیمت میں کمی کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا. سراج الحق

    جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں صرف 8روپے کی کمی قوم کیساتھ مذاق ہے کیونکہ عالمی منڈی میں پیٹرول اور ڈالر کی قیمت میں کمی کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا، حکومت عوام کو تکلیف دینے کی بجائے ریلیف دے، پیٹرول کی قیمت 150 روپے فی لیٹر مقرر کی جائے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی صورتحال کی ذمہ دار تینوں حکمران پارٹیاں ہیں، کرپشن،بد انتظامی،لاقانونیت ہر دن پاکستانیوں کی تباہی کا مقدر بنا اور امیر جماعت اسلامی کامزید کہناتھا کہ پیپلز پارٹی نے آئی پی پیز کیساتھ جو معاہدے کیے وہ ایسٹ انڈیا کمپنی کو بھی مات دے گئے، مسلم لیگ ن کی حکومت نے ان معاہدوں کو مزید پروان چڑھایا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایم کیو ایم پورے شہر سے الیکشن لڑے گی. مصطفی کمال

    گرفتار ملزم نے اب تک 328 گردوں کے آپریشن کئے ہیں. نگران وزیراعلی پنجاب
    نواز شریف کا استقبال؛ زیادہ بندے لانے پر ہونڈا 125 بائیک مگر پٹرول اپنا
    پرینکسٹر یوٹیوبر کو گولی مارنے والے کو عدالت نے رہا کردیا
    انقرہ میں دھماکہ کی تحقیقات شروع
    ن لیگ کا انتقامی سیاست اور اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز کا فیصلہ
    تاہم خیال رہے کہ پٹرول کی قیمت میں 8 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 323روپے 38پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 318روپے 18پیسے ہوگئی ہے۔

  • گرفتار ملزم نے اب تک 328 گردوں کے آپریشن کئے ہیں.  نگران وزیراعلی پنجاب

    گرفتار ملزم نے اب تک 328 گردوں کے آپریشن کئے ہیں. نگران وزیراعلی پنجاب

    نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ گردوں کے غیر قانونی ٹرانسپلانٹ کے خلاف پولیس نے کارروائی کی ہے، پولیس گزشتہ ڈیرھ ماہ سے اس ایشو پر کام کر رہی تھی جبکہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے بتایا کہ ڈاکٹر فواد نامی گرفتار ملزم نے اب تک 328 گردوں کے آپریشن کئے ہیں، ملزم کا شاگرد جو آپریشن میں معاونت کر رہا تھا وہ موٹر مکینک تھا، موٹر مکینک ہی بے ہوشی کی دوا دیتا تھا۔

    نگران وزیراعلی پنجاب کے مطابق ڈاکٹر فواد پہلے بھی پانچ دفعہ گرفتار ہو چکا ہے، 328 لوگ جن کے اس نے گردے نکالے ہیں ان کا ریکارڈ ہمارے پاس آچکا ہے، انہوں نے بتایا کہ یہ لوگ پرائیوٹ گھروں میں آپریشن کرتے تھے، یہ مقامی اور بیرون ملک مقیم لوگوں کے بھی آپریشن کرتے تھے اور بیرون ملک مقیم لوگوں سے یہ آپریشن کا ایک کروڑ روپیہ لیتے تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نواز شریف کا استقبال؛ زیادہ بندے لانے پر ہونڈا 125 بائیک مگر پٹرول اپنا
    پرینکسٹر یوٹیوبر کو گولی مارنے والے کو عدالت نے رہا کردیا
    انقرہ میں دھماکہ کی تحقیقات شروع
    ن لیگ کا انتقامی سیاست اور اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز کا فیصلہ
    نواز شریف کا مقصد نظام کی اصلاح، عوام کی فلاح ہے. مریم نواز شریف
    محسن نقوی نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے مجرم کو کیفر کردار تک پہنچا دیں، ٹرانسپلانٹ کے حوالے سے قوانین موجود ہیں، ان کا کہنا تھا کہ گردوں کی بیماری کو لے کر مایوس لوگ ایسے گینگز کی طرف دیکھتے ہیں، ہمیں امید ہے کہ پہوٹا پر ون ونڈو آپریشن شروع کیا جائے، انہوں نے مزید بتایا کہ328 آپریشنز کے معاملے پر اب تک تین اموات ہوئی ہیں، اس دفعہ کوشیش ہوگی کہ زیادہ مضبوطی سے ان ملزمان کا چالان پیش ہو، پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کو زیادہ فعال ہونا چاہئیے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آنکھوں کی بینائی متاثر ہونے کے معاملے پر دو مرکزی ملزمان گرفتار ہوئے ہیں۔

  • نواز شریف کا  استقبال؛  زیادہ بندے لانے  پر  ہونڈا 125 بائیک مگر پٹرول اپنا

    نواز شریف کا استقبال؛ زیادہ بندے لانے پر ہونڈا 125 بائیک مگر پٹرول اپنا

    پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے 21 اکتوبر کا انتخاب کیا گیا ہے اور پارٹی کی جانب سے ان کے استقبال کیلئے تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں اور سینئیر رہنماؤں کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ نواز شریف کے استقبال کیلئے زیادہ سے زیادہ لوگ لے کر مینارِ پاکستان پہنچیں۔

    واضح رہے کہ ک اس کے بعد دوڑ لگ گئی ہے کہ کون پارٹی سے اپنی وفاداری ثابت کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پنڈال تک لانے میں کامیاب ہوگا اور اسی چکر میں بات یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ زیادہ لوگوں کو ن لیگ کے جلسے میں لانے والوں کو لالچ دیا جارہا ہے تاہم اس حوالے سے سوشل میڈیا پر انتہائی دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں زیادہ لوگ لے کر آنے والے کو نئی نویلی ”ہونڈا 125“ موٹر سائیکل انعام میں دینے کا اعلان کیا جارہا ہے۔

    جبکہ وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں صاف دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ اسٹیج پر موجود ایک شخص اپنے خطاب میں کہتا ہے کہ ’یہ بہت بڑا اعلان ہے، مجھے امید ہے کہ میری ٹیم ہی جیتے گی، آپ سب کو بتایا جارہا ہے کہ جو 21 اکتوبر کو نواز شریف کا استقبال کرنے کیلئے زیادہ بندے لے کر آئے گا اسے دو ہونڈا 125 انعام میں دیا جائے گا ، یہ این اے 135 ہے اس میں دو صوبائی حلقے آتے ہیں‘۔

    جبکہ اسٹیج پر پیچھے نوازشریف اور مریم نواز کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی ہیں، وائرل ویڈیو پر عوام کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ”ہونڈا 125“ ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔ تاہم ایکس صارف ناصرہ اعوان لکھتی ہیں میرے خیال سے پیٹرول بھی اچھا خاصا مہنگا ہو گیا ہے، یہ اگر صرف پیٹرول بھی دے دیں تو ان کے بڑے کافی لوگ جمع کر لیں گے، بریانی تو ویسے فری ہے ہی۔

    وقاص اکبر نے موٹر سائیکل کے ساتھ پیٹرول بھی مانگ لیا۔جبکہ ایک صارف نے لکھا، ’ لیڈر وہ ہوتا ہے عوام کو کہے بغیر عوام خود باہر نکلے اپنے لیڈر کے لیے۔ اور اسرار احمد کا کہنا تھا کہ ’اگر اس قوم میں واقع عقل ہوئی تو اس آفر پر لعنت بھیجیں گے‘۔

  • نواز شریف کا مقصد  نظام کی اصلاح، عوام کی فلاح ہے. مریم نواز شریف

    نواز شریف کا مقصد نظام کی اصلاح، عوام کی فلاح ہے. مریم نواز شریف

    مسلم لیگ نواز کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے آ رہے ہیں اور ان کا مقصد نظام کی اصلاح اورعوام کی فلاح ہے جبکہ لاہور میں چیف آرگنائزر مسلم لیگ (نواز) مریم نواز کی زیر صدارت یوتھ والنٹئیرز کا اجلاس ہوا، جس میں پارٹی قائد نواز شریف کے 21 اکتوبر کو استقبال پر مشاورت ہوئی ہے۔

    علاوہ ازیں مریم نواز نے یوتھ والنٹیئرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف بھی آپ اور عوام سے ایسے ہی محبت کرتے ہیں، 21 اکتوبر کوعوام ثابت کریں گے کہ ان کا قائد صرف نواز شریف ہے اورمسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کا آنا پاکستان کے زخموں پر مرہم ہے اور وہ پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے ایک بار پھر آرہے ہیں جبکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ انہیں سرخرو اورسربلند کیا کیونکہ ان کا مقصد
    نظام کی اصلاح اور عوام کی فلاح ہہی ہوتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مریم نواز شریف لندن روانہ ہوگئیں
    امیروں سے مزید ٹیکس لیے جائیں اورغریبوں کو تحفظ دیا جائے،آئی ایم ایف سربراہ

    واضح رہے کہ مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف معیشت بحال، دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے، عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے، اور ملک میں روزگار و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے۔