Baaghi TV

Category: لاہور

  • میانوالی: پولیس مقابلے میں ہلاک دونوں دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی

    میانوالی: پولیس مقابلے میں ہلاک دونوں دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی

    میانوالی میں پولیس مقابلے میں ہلاک دونوں دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی۔

    باغی ٹی وی: سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت زبیر نواز اور محمد خان کے ناموں سے ہوئی ہے جن کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا زبیر نواز کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹیپو گروپ سے تھا جو لکی مروت کے ٹی ٹی پی امیر ارشد نواز کا بھائی تھا، زبیر نواز پنجاب میں فرقہ وارانہ قتل، بھتہ خوری اور سنگین جرائم میں مطلوب تھا،دوسرے ہلاک دہشتگرد کی شناخت محمد خان کے نام سے ہوئی ہے، محمد خان کا تعلق بھی کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹیپو گروپ سے تھا،دونوں دہشتگردوں کی شناخت انٹیلی جنس ایجنسیوں اور جدید سافٹ وئیرز کی مدد سے ہوئی۔

    کراچی میں شہریوں کی فائرنگ سے2 ڈاکو ہلاک 4 زخمی

    واضح رہے کہ گزشتہ رات میانوالی میں کنڈل کے مقام پر پیٹرولنگ پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ دو دہشتگرد مارے گئے تھے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ دس سے بارہ دہشتگردوں نے کنڈل پیٹرولنگ پوسٹ پر حملہ کیا تھا، چیک پوسٹ کی چھت پر موجود اہلکار کی جوابی فائرنگ سے دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے چیک پوسٹ پر دواطراف سے حملہ کیاگیا تھا، پنجاب پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے کنڈل پیٹرولنگ پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا ہے، پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد دو دہشتگرد ہلاک جبکہ دیگر فرار ہو گئے،جبکہ ایک جوان نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

    پاک فوج کے جنوبی وزیرستان میں بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کیلۓ اہم اقدامات

    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بھی میانوالی میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنانے والے پولیس اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا۔

  • شاہد خاقان عباسی کو اپنی پارٹی میں ہی رہنا چاہیے، ن لیگ نے شاہد خاقان کوعزت دی،رانا تنویرحسین

    شاہد خاقان عباسی کو اپنی پارٹی میں ہی رہنا چاہیے، ن لیگ نے شاہد خاقان کوعزت دی،رانا تنویرحسین

    لاہور: سابق وزیر رانا تنویرحسین نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی پرتاریخی استقبال کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : سابق وزیر نے کہا کہ ملک میں کسی اور سیاسی جماعت کی گنجائش نہیں، ملک میں پہلے ہی بہت سیاسی جماعتیں ہیں ن لیگ ملک اور قوم کی خدمت کررہی ہے، شاہد خاقان عباسی کو اپنی پارٹی میں ہی رہنا چاہیے، ن لیگ نے شاہد خاقان کوعزت دی، وزیراعظم بنایا ،نواز شریف کی وطن واپسی پرتاریخی استقبال کیا جائے گا، الیکشن کمیشن نےحلقہ بندیوں پر اپنی گائیڈلائن سے انحراف کیا حلقہ بندیوں پر تحفظات ہیں، حلقہ بندیاں درست کروانے کی پوری کوشش کریں گے۔

    نواز شریف پاکستان کے مسائل کا واحد حل ہے،رانا ثناء اللہ

    واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر قانونی مسائلِ کے معاملے پر،نواز شریف کی قانونی ٹیم کی نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سے تفصیلی مشاورت مکمل ہو گئی ہے،قانونی ٹیم نے لیگی قیادت کی باہمی رضامندی سے اپنی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی، نواز شریف کی وطن واپسی سے 2 روز قبل لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی جائے گی، قانونی ٹیم کو لاہور ہائیکورٹ سے 3 سے 7 روز کی حفاظتی ضمانت ملنے کا یقین ہے، قانونی ٹیم کا موقف ہے کہ حفاظتی ضمانت کی وجہ سے قانون نافذ کرنے والے ادارے نواز شریف کو ایئرپورٹ پر گرفتار نہیں کر سکیں گے،حفاظتی ضمانت لینے پر نواز شریف کو وطن واپسی پر فوری طور پر جیل بھی نہیں جانا پڑے گا-

    نوازشریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے کمر کس لی ہے،شہباز شریف

    نواز شریف وطن واپسی پر جلسہ کرنے کے بعد سوموار کو اسلام آباد کی عدالت میں سرنڈر کر دیں گے، نواز شریف کو جس کیس میں سزا ہوئی ہوئی ہے، اس کیس میں مریم نواز باعزت بری ہو چکی ہیں،مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی بریت سے نواز شریف کو عدالت سے بھرپور قانونی فائدہ ملنے کا امکان ہے،امکان ہے کہ متعلقہ ٹرائل کورٹ میں سرنڈر کرنے کے بعد عدالت نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ معطل کر دے گی-

    ن لیگ کا انتقامی سیاست اور اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز کا فیصلہ

  • ہائی وے اور موٹروے پر قانون کی خلاف ورزی پر جرمانےکا اطلاق شروع

    ہائی وے اور موٹروے پر قانون کی خلاف ورزی پر جرمانےکا اطلاق شروع

    لاہور: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے نافذ کیےگئے نئے جرمانوں کا اطلاق ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق ملک بھر کے نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز پر سفر کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو اب نئی شرح سے جرمانہ ادا کرنا ہوں گے۔
    https://x.com/NHMPofficial/status/1708195255177421157?s=20
    موٹروے پولیس ذرائع کے مطابق ان جرمانوں کا اطلاق یکم اکتوبر کی رات 12 بجے کر دیا گیا ہے جرمانوں کی اس نئی شرح کا اطلاق موٹروے ایم نائن پر سفر کرنے والوں کے لیے نہیں ہےکراچی حیدرآباد کے درمیان سفر کرنے والے شہری خلاف ورزی کی صورت میں پرانی شرح کے جرمانے ادا کریں گے۔

    رواں مالی سال کیلئے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی

    نئے اعلامیے کے مطابق موٹر وے پر بغیر لائٹ گاڑی چلانے کا جرمانہ 1000 روپے سے بڑھا کر 5000روپے کیا گیا ہے ایمرجنسی وہیکل کے راستے میں رکاوٹ بننے کی صورت میں جرمانہ 500 کی بجائے 5000 ادا کرنا ہوگا, ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے کی صورت میں بھی جرمانہ 750 نہیں بلکہ 5000 روپے دینا ہوگاپرائیویٹ گاڑی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں یا پولیس کی غیر قانونی لائٹس لگانے پر بھی جرمانہ 5 ہزار روپےکیا گیا ہے۔

    زیر سمندر جانے والی آبدوز ٹائٹن کے حادثے پر فلم

    نئے اعلامیے کے مطابق گاڑی پر فینسی نمبر پلیٹ لگا کر موٹروے پر جانے والی گاڑی کو 1000 روپے جرمانہ دینا ہوگا ڈرائیوروں کے لیے اذیت کا سبب بننے والی لائٹس کے استعمال پر 2 ہزار روپے جرمانہ رکھا گیا ہے، سیٹ بیلٹ نہ پہننے والوں کو 1500 روپے جرمانہ دینا ہوگا، موٹروے پر رکنے کے اشارے کی خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ 500 کے بجائے 3 ہزار روپے کیا گیا ہے، جبکہ ٹریفک روانی میں خلل ڈالنے پر دو ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    روس پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے کو تیار ہے،صدر پیوٹن

    ون وے کی خلاف ورزی کی صورت میں بھی جرمانہ 500 کے بجائے 2500 کیا گیا ہے، تیز رفتاری کی صورت میں جرمانہ 750 سے بڑھا کر 2500 روپے کر دیا گیا ہے، ممنوعہ جگہ سے اوورٹیک کرنے کی صورت میں 300 نہیں اب 1500 روپے جرمانہ دینا ہوگا، دھواں دینے والی گاڑی کو 1250، بغیر رجسٹریشن کی گاڑی کو 2 ہزار روپے، غفلت لاپرواہی کرنے والے ڈرائیورز اور بغیر اشارے کے لائن تبدیل کرنے والے کو ایک ایک ہزار روپے جرمانہ دینا ہوگا موٹروے پر لائن توڑنے کی صورت میں بھی جرمانہ1000روپے رکھا گیا ہےاگلی گاڑی کے بہت قریب گاڑی چلانے پر ایک ہزار روپے جرمانہ ہوگا جبکہ پہلی اسکرین ڈھانپ کر گاڑی چلانے پر 750 روپے کا جرمانہ دینا ہوگا۔

    موبائل چوری و ڈکیتی کا 24 گھنٹوں میں ایف آئی آر کا اندراج نہ ہونے …

  • موبائل چوری و ڈکیتی کا 24 گھنٹوں میں ایف آئی آر کا اندراج نہ ہونے پر ایس ایچ او  فوری معطل

    موبائل چوری و ڈکیتی کا 24 گھنٹوں میں ایف آئی آر کا اندراج نہ ہونے پر ایس ایچ او فوری معطل

    لاہور: نگرن وزیر اعلیٰ پنجاب نے تھانہ فیکٹری ایریا میں موبائل چوری و ڈکیتی کی درخواستوں پر 24 گھنٹے کے اندر ایف آئی آر کا اندراج نہ ہونے پر ایس ایچ او کو فوری طور پر معطل کر دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے مختلف تھانوں کا دورہ کیا،محسن نقوی نے تھانوں کے دورے کے دوران ڈیسک پر شہریوں کی درخواستوں پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا، تھانوں کے دورے کے دوران مال خانے،محرر روم، انوسٹیگیشن روم اور دیگر شعبوں کا بھی مشاہدہ کیا تھانہ فیکٹری ایریا میں موبائل چوری و ڈکیتی کی درخواستو ں پر 24 گھنٹے کے اندر ایف آئی آر کا اندراج نہ ہونے پر ایس ایچ او کو فوری طور پر معطل کر دیا-

    مستونگ خود کش حملہ:اتحاد اہلسنت کی صوبے

    نگراں وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ مقدمہ کے اندراج میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی حوالات میں ملزمان سے ان کے کیسز کے بارے پوچھا اور سود کا کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیاوزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تھانہ شفیق آباد کے مال خانہ کو بہتر جگہ منتقل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

    کراچی: افغانستان سے بحرین کے پارسل سےساڑھے 14 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

  • عمران خان نے شاید سائفر کو سیاسی رائفل سمجھ کر اپنے پاس رکھا تھا، فردوس عاشق اعوان

    عمران خان نے شاید سائفر کو سیاسی رائفل سمجھ کر اپنے پاس رکھا تھا، فردوس عاشق اعوان

    استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر اسٹیٹ سیکریٹ کے غلط استعمال کا الزام لگادیا۔

    باغی ٹی وی: سائفر کیس کا چالان جمع کرائے جانے پر رد عمل دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر اپنے پاس رکھا اور اسٹیٹ سیکریٹ کا غلط استعمال کیا،جہاں کی اینٹ وہیں پر ٹھیک‘ ایف آئی اے کی جانب سے سائفر کیس کا چالان جمع کرانے کا خلاصہ ہے، عمران خان نے شاید سائفر کو سیاسی رائفل سمجھ کر اپنے پاس رکھا تھا۔

    فردوس عاشق اعوان کاعمران خان کو اناڑی قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ سائفر نما رائفل اناڑی نے اپنے آپ پر ہی چلالی ہے، اب اس رائفل کے دیے گئے زخموں سے خون رسنا شروع ہو چکا ہے،قومی راز قومی وقار اور تشخص کے حامل ہوتے ہیں، ان کو افشا کرنا سنگین جرم ہے، چئیرمین پی ٹی آئی اینڈ کمپنی سے یہ سنگین گناہ سرزد ہوا ہے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کورٹ معاملے کو اس کے منطقی انجام تک پہنچائے گی۔

    کراچی جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر چوہوں نے ایف

    واضح رہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو قصوروار قرار دیا گیا ہے، چالان میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی قصوروار قرار دیئے گئے،ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو ٹرائل کرکے سزا دینے کی استدعا کر دی،اسد عمر ملزمان کی لسٹ میں شامل نہیں ،سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ایف آئی اے کے مضبوط گواہ بن گئے ،اعظم خان کا 161 اور 164 کا بیان چالان کے ساتھ منسلک ہے-

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر اپنے پاس رکھا اور اسٹیٹ سیکرٹ کا غلط استعمال کیا ، شاہ محمود قریشی نے 27 مارچ کی تقریر کی پھر چیئرمین پی ٹی آئی کی معاونت کی ، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی 27 مارچ کی تقریر کا ٹرانسکرپٹ سی ڈی منسلک ہے-

    ن لیگ کا انتقامی سیاست اور اسٹیبلشمنٹ سے

    ایف آئی اے نے 28 گواہوں کی لسٹ چالان کےساتھ عدالت میں جمع کرا دی ،سیکرٹری خارجہ اسد مجید اور سابقہ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی گواہوں میں شامل ہیں،ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ فیصل نیاز ترمزی بھی ایف آئی اے کےگواہوں میں شامل ہیں،سائفر وزا ر ت خارجہ سے لیکر وزیراعظم تک پہنچنے تک تمام چین گواہوں میں شامل ہیں-

  • ایل پی جی مزید مہنگی,گھریلو سلنڈر  کی قیمت میں  246روپے 15پیسے اضافہ

    ایل پی جی مزید مہنگی,گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 246روپے 15پیسے اضافہ

    حکومت نے سردیوں کی آمد سے قبل ایل پی جی مزید مہنگی کردی، یکم اکتوبر سے فی کلو قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے،ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا ۔

    باغی ٹی وی: اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق یکم اکتوبر سے فی کلو قیمت میں 20 روپے 86 پیسے کا اضافہ کیا گیا ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 246.15 روپے اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی نئی قیمت 3079 روپے ہوگئی،ستمبر میں ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 2833 روپے مقرر تھی، نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا۔

    سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کا کچے میں بیک

    یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہرکیا جارہا ہے ذرائع کے مطابق ڈالرکے مقابلے میں روپے میں استحکام کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوسکتی ہے،عالمی مارکیٹ میں بھی خام تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزارت خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔

    کراچی: افغانستان سے بحرین کے پارسل سےساڑھے

    اس سے قبل بعض وفاقی وزرا کی جانب سے بھی آئندہ ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا تھا تاہم اوگرا کی جانب سے جاری بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبروں کو قیاس آرائیاں قرار دیا گیا تھا۔

    کراچی جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر چوہوں نے ایف

  • سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کا کچے میں بیک وقت آپریشن کرنے پر اتفاق

    سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کا کچے میں بیک وقت آپریشن کرنے پر اتفاق

    نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ملاقات میں کچے میں بیک وقت آپریشن کرنے پر اتفاق کیا۔

    باغی ٹی وی: وزیراعلیٰ ہاؤس میں نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اہم امور پر بات چیت کی،ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ پنجاب کے کچے میں وہاں کی ایجنسیز آپریشن کریں گی، سندھ کی جانب سے بھی اُسی وقت آپریشن شروع کیا جائے گا تاکہ کوئی ڈاکو سندھ سے پنجاب اور پنجاب سے سندھ کی حدود میں داخل نہ ہوسکے۔
    https://x.com/sindhinfodepart/status/1708138294859427854?s=20
    دونوں رہنماؤں نے آپریشن کے فیصلہ کن ہونے پر اتفاق کیا، آپریشن میں دونوں صوبوں کی پولیس، دیگر ایجنسیاں اور انٹیلی جنس ایک دوسرے سے رپورٹ شیئر کریں گی دونوں وزرائے اعلیٰ نے گندم کی قیمت مقرر کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا، گند م کی نئی قیمت کو ایک دوسرے کی مشاور ت کے بعد نوٹیفائی کیا جائے گا۔

    دوسری جانب قمبر شہداد کوٹ میں انتظامیہ کی جانب سے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں، انتظامیہ نے ذخیرہ کی گئی سولہ ہزار گندم کی بوریاں برآمد کرکے تین رائس ملز سیل کر دیں اسسٹنٹ کمشنر قمبر اور مختیار کار رفیق ناریجو نے نجی گوداموں سے ذخیرہ کی گئی گندم کی 16 ہزار بوریاں برآمد کیں اور ذخیرہ اندوزی پر تین نجی رائس ملز کو سیل کردیاسیل کی گئیں رائس ملوں میں ایوب رائس ملز، سبحان رائس ملز اور امام رضا رائس ملز شامل ہیں۔

  • ن لیگ کا  انتقامی سیاست  اور اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز کا فیصلہ

    ن لیگ کا انتقامی سیاست اور اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کے لندن میں ہونے والے اجلاسوں میں آئندہ دنوں میں پارٹی بیانیہ کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ہیں شہباز شریف اور اسحٰق ڈار نے لندن میں نواز شریف سے اہم ملاقاتیں کیں۔

    سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار لندن میں قیام کے بعد پاکستان روانہ ہوگئے اور وہ دبئی سے ہوتے ہوئے پاکستان پہنچیں گےنوازشریف کو وطن واپسی اور آئندہ کی حکمت عملی پر شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے مشورے دیے جبکہ لیگی قیادت کی چند اہم میٹنگز میں مریم نواز نے بھی شرکت کی-

    کراچی جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر چوہوں نے ایف

    ذرائع کے مطابق میٹنگزمیں اتفاق کیاگیاکہ پارٹی مستقبل میں معاشی ایجنڈے پر فوکس کرے گی اور انتقامی سیاست سے گریز کیا جائے گا اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز اور پاکستان کے بڑے مسائل کے حل کیلئے مل کر چلنے کا فیصلہ کیا گیاموجودہ حالات کو انتقامی سیاست کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے مستقبل میں مفاہمت بڑھانےکا فیصلہ کیا گیا پارٹی مستقبل میں معاشی ایجنڈے پر فوکس کرے گی، مسلم لیگ (ن) کی پہلی ترجیح پاکستان کو معاشی گرداب سے نکالنا ہوگا، پاکستان کے بڑے مسائل کے حل کیلئے مل کر چلنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

    فارسی زبان کے عظیم صوفی شاعر مولانا رومی

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی پاکستان روانگی سے قبل عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانےکا امکان ہےذرائع کے مطابق نواز شریف کا سعودی عرب میں قیام چار سے پانچ روز ہوگا،عمرے کی ادائیگی کے بعد نواز شریف دبئی پہنچیں گے ذرائع کا کہنا ہےکہ دبئی میں دو روزہ قیام کے دوران نواز شریف کی متعدد ملاقاتیں طے ہیں،سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبرکو دبئی سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔

  • نوازشریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے کمر کس لی ہے،شہباز شریف

    نوازشریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے کمر کس لی ہے،شہباز شریف

    لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے کمر کس لی ہے۔

    باغی ٹی وی: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں پارٹی قائد نوازشریف کی 21 اکتوبر کو آمد پر استقبال کی اب تک کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا،مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں نے اب تک کے انتظامات کے حوالے سے پارٹی صدر شہباز شریف کو آگاہ کیا شہبازشریف نے پارٹی رہنماﺅں، عہدیداروں اور کارکنوں کے جذبے کو سراہا۔
    https://x.com/pmln_org/status/1708111316441817412?s=20
    اس موقع پر سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے کمر کس لی ہے، معاشی اندھیرے مٹانا اور عوام کو ریلیف دلانا یہی نوازشریف کا ایجنڈا ہے معیشت کی بحالی، قومی اتحاد اور دہشت گردی کا خاتمہ اولین ایجنڈا ہے، ہماری توجہ، صلاحیتوں اور اقدامات کا رُخ عوام کو مسائل سے نجات دلانے کی طرف تھا، ہے اور رہے گا، نواز شریف کا اصل ایجنڈا عوام کو تکلیف سے نکالنا اور ریلیف دینا ہےنوجوانوں کو روشن مستقبل دے کر پاکستان کا معمار بنانا ہے، انہیں تعلیم یافتہ اور ہنر مند بنانا ہے-

    شہباز شریف نے چیف آرگنائزر مریم نواز شریف، دیگر عہدیداروں اور رہنماؤں کو پارٹی کو فعال اور متحرک کرنے پر شاباش دی اور اب تک کے اقدامات کو سراہا شہبازشریف نے پارٹی رہنماﺅں کو تمام تنظیموں کے ساتھ کوآرڈی نیشن کو مؤثر بنانے کی بھی ہدایت کردی۔

  • جناح ہاؤس کیس:پی ٹی آئی کے کئی رہنما  اشتہاری قرار

    جناح ہاؤس کیس:پی ٹی آئی کے کئی رہنما اشتہاری قرار

    لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی: انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے ان 9 رہنماؤں کو دانستہ روپوش ہونے پر اشتہاری قرار دیا اوران کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ان میں حماد اظہر، فرخ حبیب، مراد سعید، اعظم سواتی، علی امین گنڈا پور شامل ہیں،جبکہ میاں اسلم اقبال، زبیر نیازی، کرامت کھوکھر اور عندلیب عباس کو بھی اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔

    ان رہنماؤں کے خلاف تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ درج ہے اور اس سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

    الیکشن کمیشن مجوزہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات

    واضح رہے کہ 9 مئی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنان نے فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملے کیے جس میں جناح ہاؤس لاہور اور ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

    ملک میں 9 مئی کو ہونے والی شرپسندی کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد شرپسندوں کو گرفتار کیا جب کہ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کو تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا۔

    منی لانڈرنگ کیس: مونس الہٰی کے قابل ضمانت

    پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد اب تک پارٹی کے کئی نامور رہنما اسے خیرباد کہہ چکے ہیں جن میں فواد چوہدری، شیریں مزاری، عامر کیانی، علی زیدی، عمران اسماعیل، پرویز خٹک، محمود خان، فردوس عاشق اعوان، فیاض چوہان، ملیکہ بخاری، آفتاب صدیقی، محمود مولوی بھی شامل ہیں جب کہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر بھی تمام عہدوں سے مستعفی ہوچکے ہیں۔