Baaghi TV

Category: لاہور

  • سانحہ جڑانوالہ پر جے آئی ٹی نہیں بنائی جائے گی,محسن نقوی

    سانحہ جڑانوالہ پر جے آئی ٹی نہیں بنائی جائے گی,محسن نقوی

    نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی پنجاب کابینہ کے ہمراہ سروسز ہسپتال پہنچ گئے

    وزیراعلیٰ محسن نقوی اورپوری پنجاب کابینہ نے سروسز ہسپتال میں بنائے ماڈل وارڈ اورماڈل روم کامعائنہ کیا ،وزیراعلیٰ محسن نقوی اورکابینہ نے ماڈل وارڈ اورماڈل روم میں فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا ،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ماڈل کوریڈور،نرسنگ کاؤنٹر،وارڈ اورروم میں لگائی ٹائلز اورونڈوزکا مشاہدہ کیا ،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ماڈل وارڈ اورماڈل روم کو مزید بہتر بنانے کیلئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کابینہ کا متفقہ فیصلہ ہے کہ سانحہ جڑانوالہ پر جے آئی ٹی نہیں بنائی جائے گی ،کابینہ اجلاس میں لاہور کی 6 تحصیلوں کی تعداد بڑھاکر 9 تحصیلیں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور میں دو ڈپٹی کمشنرز ہونے چاہئیں یا نہیں، اس بات کا تعین کرنے کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ انجکشن سکینڈل پرائیویٹ ہسپتالوں میں پیش آیااوراس میں پرائیویٹ لوگ شامل ہیں۔ جیسے ہی انجکشن سکینڈل کے بار ے میں معلوم ہوا فوری کارروائی شروع کرکے ملزمان کو گرفتار کیا۔انجکشن سکینڈل میں ملوث تمام بااثر عناصرکوقانون کی گرفت میں لائے ہیں۔آشوب چشم کا انجکشن سکینڈل کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ،آشوب چشم پورے پاکستان میں پھیلی ہوئی ہے،صرف پنجاب میں نہیں۔ آشوب چشم سے بچاؤ کے لئے ہم پوری کوشش کررہے ہیں،یہ ایک وباء ہے جو ہم کرسکتے ہیں وہ کررہے ہیں۔سکول اس لئے بند کیے کہ آشوب چشم کے بڑھنے کی رفتار کم ہو۔ میرے علم ہے کہ ایم ایس سروسز ہسپتال کو باقاعدہ طورپر تھریٹ کیا جارہا ہے،جو لوگ بھی ایم ایس کو تھریٹ کررہے ہیں ان سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ پورے سروسز ہسپتال کی اپ گریڈیشن ہورہی ہے

    نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیا ہے

    جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے

     مسیحی قائدین کے پاس معافی مانگنے آئے ہیں،

    جڑانوالہ ہنگامہ آرائی کیس،گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

    توہین کے واقعہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعہ سزا دی جائے،تنظیم اسلامی

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اہلیہ کے ہمراہ متاثرہ علاقے کا دورہ کیا

    آئی جی پنجاب عثمان انور نے جڑانوالہ سانحہ کے حوالہ سے پریس کانفرنس میں اہم انکشافات کئے ہیں

  • عمرہ کےنام پرروانگی سے قبل بچےاورخواتین سمیت بھکاریوں کاگروہ گرفتار

    عمرہ کےنام پرروانگی سے قبل بچےاورخواتین سمیت بھکاریوں کاگروہ گرفتار

    لاہور: عمرہ کے نام پر بچے اور خواتین سمیت بھکاریوں کا گروہ سعودی عرب روانگی سے قبل گرفتار کرلیا گیا-

    باغی ٹی وی: ایف آئی اے امیگریشن نے ایک کارروائی کے دوران عمرہ کے نام پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنےو الا بھکاریوں کا گروہ گرفتار کرلیا ڈائریکٹر ایف آئی اے خالد انیس کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے تحقیقات کیں تومعلوم ہوا کہ نورو نامی ایجنٹ انہیں سعودی عرب لے کر جاتا اور ان سے بھیک منگواتا ہے گرفتار افراد میں 8 خواتین، 4 مرد اور4 بچےشامل ہیں، جن کا تعلق کسووال سے ہے,ملتان ائیرپورٹ ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی کے بعد گرفتار افراد سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    دوسری جانب ائیرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف)نے پشاور ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے مسافر کے بیگ سے 755 گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی مسافر محمد فاروق دبئی جانے کیلئے پشاور ائیرپورٹ پہنچا تھا، اس دوران اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے بیگ کی چیکنگ کے دوران ہیروین کی نشاندہی کی, آئس ہیروئن بیگ کی تہہ میں نہایت مہارت سے چھپائی گئی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران 755 گرام آئس ہیروئن برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    انتخابات:پی ٹی آئی کے ساتھ قطعاً کوئی سختی 

    آئندہ عام انتخابات جیتنےکیلیے مودی حکومت کا

    انتخابات:پی ٹی آئی کے ساتھ قطعاً کوئی سختی نہیں برتی جائے گی,نگراں وزیرِ اعظم

  • پنجاب میں آشوب چشم کے 15,105 نئے مریض رپورٹ

    پنجاب میں آشوب چشم کے 15,105 نئے مریض رپورٹ

    پنجاب میں آشوب چشم کی صورتحال،گزرشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں آشوب چشم کے 15,105 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔

    محکمہ پرائمری ہیلتھ پنجاب کے مطابق رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں آشوب چشم کے کل تین لاکھ 79 ہزار چھ سو 90 مریض رپورٹ ہوئے۔ رواں سال لاہور میں آشوب چشم کے 22,481 مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 916 نئے مریض سامنے آئے۔ رواں سال آشوب چشم کے سب سے زیادہ مریض بہاولپور میں 74,314 رپورٹ ہوئے ۔بہاولپور میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 3324 نئے مریض سامنے آئے۔رواں سال ملتان میں آشوب چشم کے کل 15,134 مریض رپورٹ ہوئے،ملتان میں گزرشتہ روز آشوب چشم کے 1217 نئے مریض سامنے آئے۔رواں سال فیصل آباد میں آشوب چشم کے کل 29,144 مریض رپورٹ ہوئے،فیصل آباد میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 1827 نئے مریض سامنے آئے۔ رواں سال راولپنڈی میں آشوب چشم کے کل 8877 مریض رپورٹ ہوئے،راولپنڈی میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 242 نئے ڈینگی مریض سامنے آئے۔

     انجکشن رپورٹ آنے میں 7سے 8 روز لگ جائیں گے

    طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

    پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

    لاہور میں فوگ کے ساتھ اسموگ کا بھی راج ہو چکا

    آشوب چشم کی بڑھتی ہوئی وبا سے بچاؤ کے لئے لاہور جنرل ہسپتال نے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے باقاعدہ ہیلپ لائن قائم کر دی ہے جس سے مستفید ہوتے ہوئے شہری گھر بیٹھے ماہرین امراض چشم سے صبح8تادوپہر2بجے تک طبی مشورہ اور رہنمائی حاصل کر سکیں گے۔

    پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے بتایا ہے کہ کوئی بھی شہری 042-99268877 اور 042-99268816 پر رابطہ کر سکتا ہے اور آشوب چشم سے متعلق مکمل آگاہی دی جائے گی۔

  • ہمیشہ حکومت میں آکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ مریم نواز شریف

    ہمیشہ حکومت میں آکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ مریم نواز شریف

    مسلم لیگ ( نواز ) کی سینئر نائب اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیرصدارت اہم بیٹھک میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے استقبال کے لیے پارٹی رہنماؤں کو دیے گئے اہداف کا جائزہ لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ہمیشہ حکومت میں آکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے اور پارٹی ذرائع کے جاتی امراء رائیونڈ میں سینئر نائب صدر مریم نواز کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اجلاس ہوا۔

    جبکہ اجلاس میں صدر نون لیگ پنجاب رانا ثناء اللہ، مریم اورنگزیب، پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق، صدر لاہور سیف الملوک کھوکھر، اور سابق اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی اور اجلاس میں قائد مسلم لیگ (نواز) نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔

    علاوہ ازیں شرکاء نے 18 ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں دیے گئے اہداف کے حوالے سے مریم نواز کو بریفنگ دی اور پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز نے نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے لاہور میں یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے 7 جلسوں کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی
    پی ڈی ایم پر آرٹیکل 6،جنرل باجوہ کا احتساب
    امریکی وزیرخارجہ بلینکن نے بجایا گٹار
    واضح رہے کہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر پرتباک استقبال کیا جائے گا، وہ وطن واپس آکر ملک کو مہنگائی، بے روزگاری اور مشکلات سے نکالیں گے، چیف آرگنائزر ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے ہمیشہ عوام کی خدمت میں کوئی کمی نہیں رکھی۔

  • رانا ثناء  نے کارکنان کی جلسے میں موجودگی چیک کرنے کیلئے ایپ بنوا لی

    رانا ثناء نے کارکنان کی جلسے میں موجودگی چیک کرنے کیلئے ایپ بنوا لی

    گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں کی ہے کہ 21 اکتوبر کو500 بندے لانے کا ٹارگٹ پورا کرنا ہے، 500 بندوں کو ہم نے فون کر کے چیک بھی کرنا ہے، ہم نے فون کے ذریعے ایپ تیارکروائی ہے، ہمیں پتا چل جائے گا کتنے لوگ آئے اور کتنے نہیں آئے، جو ورکرز کو لانے کا ٹارگٹ پورا کریں گے ان کو شاباش دی جائے گی۔
    https://twitter.com/NaikRooh/status/1707440669495640287
    علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف 21 اکتوبر کو پاکستان آرہے ہیں، نوازشریف مینار پاکستان پر پوری قوم سے خطاب کریں گے، خوشحالی کی طرف بڑھتے ہوئے پاکستان کو بحران سے دوچار کیا گیا، نوازشریف ملک کو مشکلات سے نکالنے کا حل بتائیں گے، نوازشریف کے بتائے گئے راستے پر چل کر ملک بحرانوں سے نکلے گا، ہمارا بیانیہ ایک ہی ہے اور وہ پاکستان کی خدمت ہے۔


    جبکہ اس بارے میں پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے کہا کہ ن لیگ کو خود کو بھی اتنا پکا یقین ہے کہ کوئی خوشی اور مرضی سے تو آئے گا نہیں اس لئے بقول رانا ثناء اللہ کارکنوں کے فون نمبرز لے رہے ہیں اور ایک ایپ کے ذریعے ان کی جیو فینسنگ کریں گے کہ یہ نوازشریف کا استقبال کرنے آئے ہیں یا نہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی
    پی ڈی ایم پر آرٹیکل 6،جنرل باجوہ کا احتساب
    امریکی وزیرخارجہ بلینکن نے بجایا گٹار
    اسرائیل کو تسلیم کرنے بارے امریکہ میں بھی سوالات ہوئے,نگران وزیر خارجہ
    علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر اس بارے میں بحث چھڑگئی ہے کہ کیا اب نواز لیگ کو بھی اتنا یقین نہیں ہے ان کے جلسے میں لوگ نہیں آئیں گے اس لیئے فون نمبرز لے ہیں اور رہنماؤں کو زبردستی لوگوں کو لانے کا کہہ رہے ہیں،

  • عمران خان سے وکیل کی جیل میں ملاقات کی استدعا منظور

    عمران خان سے وکیل کی جیل میں ملاقات کی استدعا منظور

    چئیرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئی ،بیرسٹر علی ظفر، شیرافضل مروت، نعیم حیدر پنجوتھہ ، بابر اعوان اور انتظار حسین پنجوتھہ اڈیالہ جیل  موجود ہیں، سلیمان اکرم راجہ بھی قانونی ٹیم کے ہمراہ موجود ہیں،قانونی ٹیم چئیرمین پی ٹی آئی کو مقدمات کے متعلق اب تک کی پیش رفت سے اگاہ کرینگے ،قانونی ٹیم آئندہ کے لائحہ عمل کے متعلق مشاورت بھی کریگی۔پہلے مرحلے میں بابر اعوان ، سلیمان اکرم راجہ اور شیرافضل کو اندر جانے کی اجازت دی گئی ،نعیم حیدر پنجوتھہ، انتظار حسین پنجوتھہ اور بیرسٹر علی ظفر کو تاخیر سے اجازت ملی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ان کے وکیل کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی استدعا منظور کر لی گئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتظار پنجوتھہ ایڈووکیٹ کو ملاقات کی اجازت دے دی ،چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کے بعد تحریری احکامات جاری کر دیئے ،عدالت نے حکم دیا کہ جیل حکام قانون کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ان کے وکیل کی ملاقات کرائیں ،

    واضح رہے کہ عمران خان کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل میں شفٹ کر دیا گیا ہے، عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں اور آج انکا اڈیالہ میں دوسراا دن ہے، ابھی تک انکے وکلا کی ملاقات نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے وکلا نے عدالت میں ملاقات کے لیے درخواست دائر کی تھی جو منظور کر لی گئی ہے

    دوسری جانب عمران خان کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس سے سی کلاس سیکیورٹی وارڈ منتقل کردیا گیا,چئیرمین پی ٹی آئی کو سیکورٹی بیرک میں رکھا گیا ہے، سی کلاس میں چئیرمین پی ٹی آئی کو ایک چارپائی، ٹیبل اور کرسی فراہم کی گئی ہے،  سی کلاس میں جیل مینیول کے مطابق سہولیات دی جاتی ہیں

    واضح رہے کہ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں عدالت نے سزا سنائی تھی تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی سزا معطل کر دی، جس کے بعد عمران خان کو سائفر کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، عمران خان سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں گزشتہ روز عدالت نے توسیع کی تھی ،کیس کی سماعت اٹک جیل میں کی گئی تھی،

    جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

    جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

    عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

  • سابق ایم پی اے شبیر گجر کے دو بھائیوں کو جیل بھجوا دیا گیا

    سابق ایم پی اے شبیر گجر کے دو بھائیوں کو جیل بھجوا دیا گیا

    لاہور انسداد دہشت گردی عدالت ،سابق ایم پی اے کے ڈیرے پر چھاپے کے دوران پولیس پارٹی پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی،

    عدالت نے سابق ایم پی اے شبیر گجر کے دو بھائیوں کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ،انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی ،خالد گجر اورطارق گجر کو پولیس نے گرفتار کیا تھا ،خالد گجر اور طارق گجر پی ٹی آئی کے سابق اہم پی اے شبیر گجر کے بھائی ہیں

    خالد گجر تحریک انصاف کا سینئر نائب صدر لاہور ہے ،پولیس نے خالد گجر کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں اشتہاری قرار دیا تھا ،تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ خالد گجراورطارق گجرپرڈیرے پر چھاپے کے دوران پولیس پارٹی پر حملہ کا الزام ہے ،ملزمان کیخلاف تھانہ رائے ونڈ میں مقدمہ نمبر 551/23 درج ہے

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد نو مئی کو لاہور میں دیگر مقامات کی طرح ن لیگ کے دفتر ماڈل ٹاون پر حملے، جلاو گھیراو میں بھی شبیر گجر ملوث ہے، ن لیگ نے پارٹی سیکرٹریٹ توڑ پھوڑ کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماء اعجاز چوہدری،ڈاکٹر یاسمین راشد،میاں اسلم اقبال،میاں محمودالرشید،شبیر گجر،سرفراز کھوکھر،شیخ امتیاز سمیت 200 افراد کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست درج کرائی گئی ہے۔

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات
    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

  • ڈسچارج کرنے کا اختیار مجسٹریٹ یا متعلقہ عدالت کو ہے,لاہور ہائیکورٹ

    ڈسچارج کرنے کا اختیار مجسٹریٹ یا متعلقہ عدالت کو ہے,لاہور ہائیکورٹ

    لاہور ہائیکورٹ: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کو مقدمات سے ڈسچارج کرنے کا معاملہ،پنجاب حکومت کی چوہدری پرویزالٰہی کو ڈسچارج کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،

    عدالت نے درخواست پر سماعت تھوڑی دیر تک ملتوی کردی ،عدالت میں فریقین کے وکلا نے دلائل دیئے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم قانون ساز اداروں کے بنائے قوانین اور رولز پر سپروائزی کردار ادا نہیں کر سکتے ۔عدالت میں پرویز الٰہی کے وکیل عامر سعید راں نے دلائل دیے ،عامر سعید راں نے عدالتی حکم پر تحریری دلائل بھی پیش کر دیے

    وکیل پرویز الٰہی نے عدالت میں کہا کہ پولیس کسی کو گرفتار کرنے کے بعد چوبیس گھنٹے تک تحویل میں رکھ سکتی ہے ،چوبیس گھنٹے کے بعد مجسٹریٹ اس شخص کی حراست کا فیصلہ کرتا ہے ،مجسٹریٹ پر منحصر ہے کی وہ اس شخص کا ریمانڈ دے یا جوڈیشل کر دے ،جوڈشل مجسٹریٹ ریمانڈ دیتے وقت اپنے فیصلے میں وجوہات لکھے گا ۔کسی شخص کے خلاف ریمانڈ کے لیے ٹھوس وجوہات نہ ہونے پر مجسٹریٹ اسکو مقدمہ سے ڈسچارج کر دے گا ۔

    ایڈشنل پراسیکوٹر جنرل نے عدالت میں کہا کہ پولیس کسی بھی شخص کو تفتیش کے لیے پندرہ روز تک اپنی حراست میں رکھ سکتی ہے ۔اگر دوران تفتیش محسوس کرے کہ اس شخص کے خلاف مواد کافی نہیں تو وہ خود تفتیش میں ڈسچارج کرنے کی سفارش کر دیتی ہے ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بادی النظر میں ڈسچارج کرنے کا اختیار مجسٹریٹ یا متعلقہ عدالت کو ہے۔ ایڈشنل پراسیکوٹر جنرل نے کہا کہ مجسٹریٹ نے انویسٹی گیشن پراسسس اور ریکوری کو غیر قانونی ایک سٹروک سے ختم کر دیا ۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ کسی کی حراست کو غیر قانونی قرار نہیں دے سکتا ۔ڈیوٹی مجسٹریٹ کی زمہ داری ہے کہ وہ ایسے کیسوں کو ٹرائل کے لیے متعلقہ مجسٹریٹ کو بھیج دے ،متعلقہ مجسٹریٹ پندرہ روز میں ٹرائل کی بابت رپورٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کو بھجوانے کا پابند ہے ،دوران سماعت عدالت نے وکلا کو کراس ٹاک کرنے سے روک دیا

    حکومت پنجاب کی طرف سے ایڈشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب غلام سرور نہنگ اور ایڈشنل پراسیکوٹر جنرل عبدالصمد خان پیش ہوئے، جسٹس سلطان تنویر احمد نے پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت کی ، حکومت کی درخواست میں متعقلہ ججز سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ کا مقدمات خارج کرنے کا اقدام غیر آئینی قرار دے،

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

  • فرخ حبیب گرفتار کرلیئے گئے

    فرخ حبیب گرفتار کرلیئے گئے

    تحریک انصاف کے رہنماء فرخ حبیب کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اسے اغوا کا نام دیا ہے تاہم ذرائع کے مطابق انہیں قانون نافذ کرنے والے اداوں نے گرفتار کیا ہے اور تحریک انصاف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صدر پاکستان تحریک انصاف ویسٹ پنجاب فرخ حبیب کو بھی اغوا کر لیا گیا ہے۔ ان کا جرم صرف یہ ہے کہ انہوں نے چیئرمین عمران خان کی حمایت ترک کرنے سے انکار کر دیا۔ وہ اس فسطائیت کے خلاف ڈٹ کے کھڑے ہیں۔ سپریم کورٹ، اعلیٰ عدالتیں اس لاقانونیت کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔


    تاہم واضح رہے کہ اس سے قبل اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو اینٹی کرپشن فیصل آباد ریجن نے گزشتہ 20 مارچ کو صبح 10 بجے طلب کیا تھا لیکن بار بار بلانے پر بھی
    وہ تفتیشی افسر کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔

    جبکہ یہ بھی یاد رہے کہ واضح رہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں تھئ
    انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے تحریک انصاف کی ریلی کے دوران پولیس پر تشدد، اقدام قتل، جلاؤ گھیراؤ اور کار سرکار میں مداخلت سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنماء کی ضمانت کی درخواستیں خارج کیں تھی

  • پنجاب یونیورسٹی کے چانسلر اور گورنر پنجاب کا فیصلہ معطل

    پنجاب یونیورسٹی کے چانسلر اور گورنر پنجاب کا فیصلہ معطل

    لاہور ہائیکورٹ،پنجاب بار کونسل کےسابق عہدیداروں کی ڈگریوں کی تصدیق کے لئے جاری کاروائی روکنے کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی،

    عدالت نے پنجاب یونیورسٹی کے چانسلر اور گورنر پنجاب کے فیصلے کو معطل کردیا ،عدالت نے پنجاب یونیورسٹی کو سینڈیکیٹ کے اجلاس کی کاروائی کا ریکارڈ عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے کیس کی سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کردی ،جسٹس عاصم حفیظ نے کیس پر سماعت کی

    عدالت نے کہا کہ سینڈیکیٹ نے تو شک کا فائدہ دیتے ہوئے پانچ امیدواروں کو کلئیر قرار دیا،سینڈیکیٹ نے کلئیر کئے گئے پانچوں امیدواروں کو کلین چٹ تو کہیں نہیں دی،عدالت عالیہ کے فیصلے کے نتیجے میں سینڈیکیٹ کیسے شک کی بنیاد پر ہی معاملے کو کلئیر قرار دے سکتاہے،معاملہ شک کا ہوتو انکوائری ہونی چاہئیے تھی،وکیل شاہنواز اسماعیل گجرنے کہا کہ معاملے کی انکوائری کی گئی جس کی رپورٹ سینڈیکیٹ کے سامنے رکھی گئی،امیدواروں کے یونیورسٹی کے پاس موجود ریکارڈ میں ٹیمپرنگ تھی،ٹیمپرڈ ریکارڈ کا امیدواروں سے کوئی تعلق نہیں،

    درخواست گزار شاہ نواز اسماعیل گجر کے وکیل اشتیاق اے خان نے دلائل دئیے،وکیل شاہنواز اسماعیل گجر نے کہا کہ سینڈیکیٹ کے معاملات میں تو ہائیکورٹ بھی مداخلت نہیں کرتی۔ یونیورسٹی کےچانسلر نے سینڈیکیٹ کےایجنڈا آئٹم نمبرسات کی کاروائی کو معطل کردیا۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایجنڈا آئٹم سات میں ہونے والی سینڈیکیٹ کی کاروائی کو عدالت عالیہ نے تو جائزہ لینا ہے،وکیل شاہنواز گجر نے کہا کہ یونیورسٹی کا چانسلر سیاسی بنیادوں پر تعینات ہوتاہے،چانسلر تین سال پہلے کے معاملے پر ہونے والی کاروائی کو معطل کرنے کااختیار نہیں رکھتے،چانسلر کی کاروائی سے درخواست گزاروں کی ڈگریاں روک دی گئیں،

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جڑانوالہ آمد

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی

    آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

    عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

    تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

    سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

    سپریم جوڈیشل کونسل کے ہوتے ہوئے کوئی کمیشن قائم ہونا ممکن نہیں، چیف جسٹس نے واضح کر دیا 

    زیر تحقیق 9 آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری