Baaghi TV

Category: لاہور

  • اگر پیپلز پارٹی وعدے سے نہ پھرتی تو اب تک الیکشن ہو جاتے،مولانا فضل الرحمان

    اگر پیپلز پارٹی وعدے سے نہ پھرتی تو اب تک الیکشن ہو جاتے،مولانا فضل الرحمان

    لاہور: جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ پیپلز پارٹی نے آخری وقت میں تحریک عدم اعتماد لانے پر زور دیا تھا۔

    باغی ٹی وی: لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر فوری الیکشن ناگزیر ہیں، ملک میں عام انتخابات فروری کے آخر تک ہوں گے پیپلزپارٹی آخری وقت میں آکر فیصلے سے پھرگئی تھی، ایم کیو ایم اور اختر مینگل سمیت دیگرنے اتفاق رائے سے فوری الیکشن کرانےکا فیصلہ کیا تھا، اگر پیپلز پارٹی وعدے سے نہ پھرتی تو اب تک الیکشن ہو جاتے، پیپلز پارٹی نے آخری وقت میں تحریک عدم اعتماد لانے پر زور دیا تھا۔

    سپریم کورٹ میں سانحہ جڑانوالا کیس سماعت کیلئے مقرر

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں انتخابات فروری کے آخر تک ہوں گے، جو حالات قبائلی علاقوں میں ہیں ان میں الیکشن مہم چلانا مشکل ہے، جمہوری ممالک میں نگران حکومتوں کا تصور ہی نہیں ہےپی ٹی آئی چیئرمین لانے والوں نے اعتراف کیا کہ ان کا ایجنڈا کچھ اور ہے، پی ٹی آئی کو ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنے کے لیے لایا گیا تھا جو صورتحال قبائلی علاقوں کی ہے وہاں انتخابی مہم چلانا مشکل ہوگا۔

    باجوڑ میں دھماکا،ایک شخص جاں بحق ایک زخمی

  • لیسکوریجن میں اہم شخصیات سمیت 330 افراد بجلی چوری میں ملوث

    لیسکوریجن میں اہم شخصیات سمیت 330 افراد بجلی چوری میں ملوث

    لاہور : لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران اہم شخصیات سمیت 330 افراد بجلی چوری میں ملوث پائےگئے-

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان لیسکو کے مطابق کارروائی کے دوران 130ایف آئی آر درج کرکے 11 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے سابق رکن قومی اسمبلی مہر سعید ظفر پڈہار بھی بجلی چوری میں ملوث پائےگئے، ان پر 8620 یونٹس کے 2 لاکھ 50 ہزار روپے چارج کردیئے گئے-

    ترجمان لیسکو کے مطابق سابق چیئرمین ضلع کونسل رانا ایوب کو 1096 یونٹس کے 69 ہزار 457 روپےچارج کیےگئےسابق وائس چیئرمین اللہ توکل کو 5 ہزار 156 یونٹس کے 2 لاکھ 68 ہزار 112 روپے چارج کیےگئے، پی ٹی آئی رہنما طارق جاوید کو 4 ہزار 753 یونٹس کے 2 لاکھ 5 ہزار247 روپے چارج کیےگئے۔

    سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

    ترجمان لیسکو نے بتایا کہ ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کو 71 ہزار 943 یونٹس کے 35 لاکھ 97 ہزار 150 روپے چارج کیےگئے، 330 ملزمان کو مجموعی طور پر 4 کروڑ 74 لاکھ 27 ہزار روپے چارج کیےگئے۔

    قبل ازیں 3ستمبر کو چیف ایگزیکٹو لیسکوانجینئر شاہد حیدر کی ہدایات پرتمام سرکلز میں بجلی چوروں کیخلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کئے گئے۔ترجمان لیسکو کا کہنا تھا کہ اسی سلسلے میں سپرنٹنڈنگ انجینئر نادرن سرکل کی زیر نگرانی ایس ڈی او ساندہ عرفان علی نے اپنے سٹاف کے ہمراہ خضر ٹاؤن اور سگیاں روڈ کے علاقوں میں آپریشن کیا۔

    انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرمزید سستا

    سرکاری خبررساں ادرے "اے پی پی ” کے مطابق دوران چیکنگ 15 کنکشنز کو ڈائریکٹ سپلائی چلاتے پکڑا گیا لیسکوٹیم نے تمام بے ضابطہ کنکشن منقطع کر دئیے اور ان صارفین کو ڈٹیکشن بل کی مد میں 60ہزار یونٹس اور تینتیس لاکھ روپے ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے۔دوسری جانب ایس ڈی او چوبرجی پارک نصیر احمد نے اپنے سٹاف کے ہمراہ چوبرجی پارک سب ڈویژن کے علاقے نگینہ ٹاؤن میں آپریشن کرتے ہوئے صارفین کے گھروں سے بجلی چوری پکڑی جو کہ ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری کر رہے تھے۔

    حکومت پنجاب کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    کنکشن منقطع کرنے پر ملزمان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ لیسکو ٹیم پر حملہ کر دیا، ملزمان کے تشدد سے میٹر ریڈر محمد عامر اور سکندر شدید زخمی ہو گئے۔ملزمان نے لیسکو ٹیم کو حبس بے جا میں رکھا،جنہیں بعد میں پولیس کی جانب سے بازیاب کروایا گیا۔ایس ڈی او چوبرجی پارک نصیر احمد کے مطابق بجلی چوروں کو 16ہزار یونٹس اور آٹھ لاکھ اسی ہزار روپے ڈٹیکشن بل کی مد مین چارج کئے گئے ۔دریں اثنا سپرنٹنڈنگ انجینئر ساؤتھ سرکل عقیل ظفر سلہری کی زیر نگرانی ایس ڈی او حمزہ ٹاؤن رانا دلیر طارق نے اپنے سٹاف کے ہمراہ چندرائے روڈ کے علاقوں میں آپریشن کیا۔

    ڈیرہ غازیخان: تعلیمی بورڈ نےانٹرمیڈیٹ پارٹ 2، دوسرے سالانہ امتحان کا شیڈول جاری کر دیا

    دوران چیکنگ بجلی چوروں نے لیسکو ٹیم پر حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں لائن مین محمد خان شدید زخمی ہو گیا زخمی لائن مین کو جنرل ا سپتال منتقل کیا گیا، سپرنٹندنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل احمد شہزاد کی زیر نگرانی ایکسئین رینالہ ملک عرفان اللہ نے اپنے سٹاف کے ہمراہ ڈویژن کے زیرانتظام علاقوں میں آپریشن کیا۔

    دوران چیکنگ مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ پکڑے جانے والے کنکشنزڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کر رہے تھے۔ تمام بے ضابطہ کنکشن منقطع کرکے4,027 یونٹس اور دو لاکھ اکیس ہزار چار سو پچاسی روپے ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔ تمام پکڑے جانے والے بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔

    5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ بند ہو رہے؟ ترجمان سٹیٹ بینک کا موقف

    واضح رہےکہ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے یہ کریک ڈاؤن نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پر کیا جارہا ہے گزشتہ روز نگران وزیر توانائی محمد علی نے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ جب تک بجلی چوری ختم نہیں ہوتی اور لوگ بل ادا نہیں کرتے اس وقت تک عوام کو سستی بجلی نہیں ملے گی۔

  • پن بجلی کا پیداواری ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ

    پن بجلی کا پیداواری ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پن بجلی کا پیداواری ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی: نیپرا کے مطابق پن بجلی کا اوسط پیداواری ٹیرف 3 روپے 85 پیسے سے بڑھا کر 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا ہے نیپرا نے واپڈا کی درخواست پر ٹیرف بڑھانےکی منظوری 2022-23 کیلئے دی اور ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔

    اس کے علاوہ نیپرا نے واپڈا کے پن بجلی اسٹیشنز کا کیپسٹی ٹیسٹ کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے نیپرا کی جانب سے سی پی پی اے کو ٹیسٹ کرانے کے احکامات جاری کردیئےگئےہیں نیپرا کے مطابق تمام پن بجلی اسٹیشنز کے کیپسٹی ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایات کی گئی ہے واپڈا پانی کی پیمائش کیلئے واٹر فلو میٹر نصب کرے۔

    سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

    دوسری جانب حکومت نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی شروع کردی سیکرٹری توانائی ک کہنا تھا کہ بجلی چوروں کیخلاف آج سے کریک ڈاؤن شروع ہوگیا ہے، کریک ڈاؤن میں تمام چیف سیکرٹریز اور آئی جی پولیس کا تعاون ہے، ہمیں معلوم ہے چوروں کے خلاف یہ مہم آسان نہیں لیکن ناکامی کی کوئی کنجائش نہیں ہے فیلڈ فارمیشن کو ہدایت کی ہے کہ بجلی چوروں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کریں۔

    واضح رہے کہ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے یہ کریک ڈاؤن نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکٹر کی ہدایت پر کیا جارہا ہے،گزشتہ روز نگران وزیر توانائی محمد علی نے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ جب تک بجلی چوری ختم نہیں ہوتی اور لوگ بل ادا نہیں کرتے اس وقت تک عوام کو سستی بجلی نہیں ملے گی۔

    ڈیرہ غازیخان: تعلیمی بورڈ نےانٹرمیڈیٹ پارٹ 2، دوسرے سالانہ امتحان کا شیڈول جاری کر دیا

    پریس کانفرنس میں وزیر توانائی محمد علی نے کہا تھا کہ اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان ڈسکوز میں 79 ارب یونٹس بجلی کا نقصان ہوتا ہے، صرف ان 5 ڈسکوز میں 100 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے، ان پانچ ڈسکوز میں سے 3044 ارب کی بلنگ ہوتی ہے اور 100 ارب کا نقصان ہوتا ہے۔

  • ڈالر کی ذخیرہ اندوزی پر فتویٰ جاری

    ڈالر کی ذخیرہ اندوزی پر فتویٰ جاری

    مرکزی علما کونسل دارالافتاء نے منافع خوری کیلئے ڈالر ذخیرہ کرنا حرام قرار دیدیا۔

    باغی ٹی وی : مرکزی علماء کونسل کے دارالافتاء نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی پر فتویٰ جاری کرتے ہوئے اس فعل کو حرام قرار دیا ہے ، مرکزی علماء کونسل پاکستان کے دارالافتاء نے اپنے فتوی میں کہا کہ مسلمان بالخصوص پاکستانی شہری حرام منافع حاصل کرنے کیلئے غیر شرعی طریقے استعمال نہ کریں، بلکہ حلال تجارت کو فروغ دیں ۔

    فتوے میں کہا گیا کہ ملک کو معاشی و اقتصادی محاز پر متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، ایسے حالات میں ڈالرخرید کر ذخیرہ کرنا اور قیمت بڑھنے پر اسے فروخت کر کے نفع کمانا ریاست کے ساتھ بے وفائی کے مترادف ہے پاکستان کے دار الافتاء کی طرف سے جاری فتوی میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈالر کو خرید کر اپنے پاس رکھنا اور قیمت بڑھنے پر فروخت کرنا شرعی طور پر حرام ہے اور اس میں ملوث افراد گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں۔

    سوات اور گرد و نواح میں زلزلہ

    واضح رہے کہ چیئر مین مرکزی علما کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کی زیر صدارت اجلاس میں مرکزی علما کونسل کے مفتیان مفتی محمد سلیم نواز، مفتی منظور احمد، مفتی رب نواز اور مفتی محمد سلیمان نے متفقہ طورپرفتویٰ جاری کیا-

    سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

  • زیادتی کے مقدمات، سپیشل یونٹ بنانے کا حکم

    زیادتی کے مقدمات، سپیشل یونٹ بنانے کا حکم

    جنسی زیادتی کے مقدمات کی تحقیقات کے لئے لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں سپیشل یونٹ بنانے کا حکم دے دیا

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے اجتماعی زیادتی کا شکار سیالکوٹ کی خاتون کی درخواست پر فیصلہ سنایا، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ کئی مقدمات میں ناقص تحقیقات کی وجہ سے فیل ہو جاتے ہیں، اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت کئی اضلاع میں سپیشل یونٹ نہیں بنے،سپیشل یونٹ میں خاتون پولیس افسر کا ہونا ضروری ہے بچوں کے کیسز میں خاتون پولیس افسر کی اہمیت کئی گنا بڑھ جاتی ہے جنسی زیادتی کیسز میں دیگر فوجداری کیسز کی طرح تفتیش کی ضرورت ہے

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے فیصلے میں کہا کہ ثبوت لیبارٹری بھیجنے میں تاخیر یا میڈیکل وقت پر نہ ہونے سے کیس کمزور ہو جاتا ہے جس کا فائدہ ملزم کو ہوتا ہے ،عدالت نے ڈی پی او سیالکوٹ کی رپورٹ کی روشنی میں خاتون کی درخواست نمٹا دی

    ابھی ایم پی او کو کالعدم تو نہیں کیا بلکہ کچھ شرائط عائد کی ہیں

    پرامن احتجاج ہرکسی کا حق ہے،9 مئی کو جو کچھ ہوا اسکےحق میں نہیں 

    عدالت کے گیٹوں پر پولیس کھڑی ہے آنے نہیں دیا جارہا 

    کنیز فاطمہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی ایسی واقعات کو پسند نہیں کرتا،

     شہریار آفریدی کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا یے

  • صوبہ بھر میں تھیٹرز کے ڈرامہ سکرپٹ منسوخ

    صوبہ بھر میں تھیٹرز کے ڈرامہ سکرپٹ منسوخ

    صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر کی ہدایت پر پنجاب آرٹس کونسل نے صوبہ بھر میں تھیٹرز کے ڈرامہ سکرپٹ منسوخ کر دئیے۔

    صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر کا کہنا تھا کہ سکرپٹ منسوخی کی بنیادی وجہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی تھی۔ منسوخی کے بعد اب کوئی بھی تھیٹر ڈرامہ نہیں دکھا سکے گا۔ نئے ڈرامہ سکرپٹس کی منظوری ترمیم شدہ ڈرامہ ایکٹ نافذ ہونے پر دی جائے گی۔ پنجاب آرٹس کونسل بہترین اور معیاری ڈراما سکرپٹ کی منظوری کو یقینی بنائے گی۔اس سے پہلے مس کنڈکٹ کرنے والے ایکٹرز اور ڈائریکٹرز پر بھی پابندی لگ چکی ہے۔ ترمیم شدہ ایکٹ میں سٹیج ڈراموں سے ڈانسز نکال دیے گئے ہیں۔

    دوسری جانب وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عامر میر کی زیر صدارت پنجاب کونسل آف آرٹس کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس 8 برس کے طویل وقفے کے بعد منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عامر میر نے کہا کہ بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کا مقصد پنجاب میں آرٹ اور کلچر کی ترویج کا موثر روڈ میپ بنانا ہے۔ پنجاب کی تمام 12 آرٹس کونسلز کو مکمل طور پر فعال کرنے کے لیے پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کے دوران بورڈ آف گورنرز نے متفقہ طور پر مری میں 6 برس سے تالا بند آرٹس کونسل کے سینما گھر کو 8 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا۔

    اجلاس میں ریٹائرڈ فنکاروں کو پنجاب حکومت کی جانب سے ماہانہ اعزازیہ دینے کی پر زور سفارش کی گئی جسے حتمی منظوری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں 150 برس پرانے ڈرامیٹک پرفارمینس ایکٹ 1876 میں ترامیم کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر عامر میر نے کہا کہ سٹیج ڈراموں میں لچر بازی اور فحاشی کو آرٹ اینڈ کلچر قرار نہیں دیا جاسکتا۔ فنون لطیفہ کی بحالی کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرنے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

    پنجاب آرٹس کونسل کے اجلاس کے دوران متفقہ طور پر آرٹس کونسلز کے ضلعی مینجمنٹ بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ یہ فیصلہ بھی ہوا کہ آرٹ اینڈ کرافٹ میوزیمز کے بورڈ آف گورنرز کی از سر نو تشکیل کی جائے۔ یہ بھی طے ہوا کہ آرٹس کونسلز کی تمام عمارتوں کی مرمت اور بحالی کے لیے خصوصی فنڈ قائم کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آرٹسٹک سرگرمیوں کے فروغ کے لیے پنجاب کے 24 اضلاع میں آرٹس کونسل کے دفاتر قائم کیے جائیں گے۔ آرٹس کونسل کے دفاتر ابتدائی طور پر ڈی جی پی آر کے دفاتر سے استفادہ کریں گے۔ اس موقع پر عامر میر نے کہا کہ اس اجلاس کے فیصلوں کے فوری فالو اپ کے لیے پنجاب آرٹس کونسل کے بورڈ آف گورنرز کا اگلا اجلاس 16 اکتوبر کو ہوگا۔

    بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں سیکرٹری انفارمیشن پنجاب علی نواز ملک اور پنجاب آرٹس کونسل کے سربراہ بلال حیدر کے علاوہ پنجاب کالج آف آرٹس کی پرنسپل سمیرا جواد، ڈرامہ آرٹسٹ نعیم طاہر، راشد محمود، شجاعت ہاشمی، آرکیٹیکٹ کامل خان، معروف پینٹر شاہنواز زیدی، مسعود شورش، پنجابی شاعر خالد مسعود، اور شاعرہ ثروت محی الدین نے بھی شرکت کی

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    کمسن بچوں کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا سفاک ملزم اہل محلہ نے پکڑ لیا،فحش ویڈیوز بھی برآمد

     فحش حرکات کرنے والی 18 ڈانسرز پر پنجاب بھر میں پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

    یاد رہے کہ اس سے پہلے عامر میر نے الحمراء مال روڈ لاہور میں فحش ڈانس کرنے اور فحاشی پھیلانے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے سٹیج ڈراموں کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ان ڈراموں کے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز پر نہ صرف پابندی عائد کی گئی بلکہ فحش اور بیہودہ حرکات کرنے والی ڈانسرز شمع رانا اور پائل چوہدری کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کروائی گئیں۔ اس کے علاوہ عامر میر کی ہدایت پر الحمراء مال روڈ میں ہر قسم کے کمرشل سٹیج ڈراموں پر مکمل پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے۔

  • پرویز الہیٰ نے جعلسازی سے دس ارب روپے کا فائدہ حاصل کیا

    پرویز الہیٰ نے جعلسازی سے دس ارب روپے کا فائدہ حاصل کیا

    ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چھٹہ کا کہنا ہے کہ لاہور ماسٹر پلان کیس میں پرویز الہیٰ نے جعلسازی سے دس ارب روپے کا فائدہ حاصل کیا۔ تفتیش کیلئے ان کی گرفتاری اور ریمانڈ ضروری ہے۔ فرح گوگی کی گرفتاری کیلئے جلد ریڈ نوٹس جاری کروانے کی اسٹیج پر ہوں گے۔ عثمان بزدار کے خلاف بھی مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا کہ لاہور ماسٹر پلان کیس میں پرویز الہیٰ نے قصور میں واقع ذاتی اراضی کو جعلسازی کے ذریعے منصوبے میں شامل کیا، جس سے ان کے خاندان کو دس ارب روپے کا فائدہ پہنچا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    سعودی مملکت اور ایران کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنائیں گے. عبداللہ بن سعود
    امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا
    ایشیا کپ،بنگلہ دیش نے پاکستان کو 194 کا ہدف دے دیا
    سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ رحیم یار خان شوگر ملز کیس اور پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں بھی پرویز الہیٰ واضح طور پر ملوث ہیں، ان کا ریمانڈ لے کر تفتیش کرنا بہت ضروری ہے۔ مجسٹریٹ کی جانب سے پرویز الہیٰ کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کی وجہ سے کیس پر بہت برا اثر پڑا جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ فرح گوگی کے خلاف مقدمہ درج ہے، ان کی گرفتاری کیلئے جلد ریڈ نوٹس جاری کروایا جائےگا۔

  • متروکہ املاک کے کرائے مارکیٹ ریٹ کے مطابق کیے جائیں گے: انیق احمد

    متروکہ املاک کے کرائے مارکیٹ ریٹ کے مطابق کیے جائیں گے: انیق احمد

    متروکہ وقف املاک کے کرائے مارکیٹ ریٹ کے مطابق کیے جائیں گے۔ یہ بات نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے متروکہ وقف املاک بورڈ ہیڈ آفس کے دورے اور بریفنگ کے دوران کہی۔

    انہوں نے کہا کہ انڈیا سے آنے والے ہندو اور سکھ یاتریوں کی تعداد بڑھانے پر متعلقہ اداروں سے بات کی جائے گی۔ بورڈ املاک کو غیر قانونی قابضین سے واگزار کرنے کیلئے فوری اقدام کرونگا۔ بورڈ غیر مسلم طلباء کے وظائف کو بڑھانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔ بورڈ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر سطح پر بات کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان آنے والے غیر مسلم یاتریوں کو بھرپور سہولتیں فراہم کی جائیں۔ پاکستان کا دنیا بھر میں سافٹ امیج جانا چاہیے۔ میں پاکستان میں رہنے والے تمام مذاہب کے ماننے والوں کا بھی وزیر ہوں۔ کچھ عناصر پاکستان کو بدنام کرنے کے درپے ہیں، انکی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔ اس سے قبل چیئرمین ETPB سید عطاء الرحمن نے ادارے کے اغراض و مقاصد اور سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ ادارہ وقف اور ٹرسٹ املاک کی دیکھ بھال اور آمدن کے حسابات کا ذمہ دار ہے۔ پاکستان بھر میں ایک لاکھ ایکڑ 9 ہزار ایکڑ زرعی و غیر زرعی اراضی موجود ہے۔ ادارے کے زیر انتظام 11 ہزار 495 رہائشی و کمرشل یونٹس اور 19 پلازے موجود ہیں۔ 99 فیصد املاک اور 92 فیصد زمینوں کی جیو ٹیگنگ مکمل ہو چکی ہے۔ پاک انڈیا معاہدے کے تحت 7 ہزار 5 سو سکھ جبکہ ایک ہزار ہندو یاتری پاکستان آتے ہیں۔ بورڈ غیر مسلم طلباء کو 13 ملین کے تعلیمی وظائف دے رہا ہے۔

    دوسری جانب وزیر مذہبی امور انیق احمد نے حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری۔ قبر پر چادر پوشی اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صاحب مزار اور بزرگان دین کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے قابل تقلید قرار دیا

    اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ،ساتھ مزید کس کو زمین الاٹ کی گئی؟ عدالت میں نیا انکشاف

    مندر کی تعمیر پر اعتراض کرنے والے خواجہ آصف کی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    مندر کی تعمیر کے فیصلے کو فوری واپس لیا جائے،پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    اسلام آباد میں مندر کی تعمیر، مولانا فضل الرحمان کا موقف بھی آ گیا

    مندر کی تعمیر کی مخالفت وہ عناصر کر رہے ھیں جو پاکستان کے سافٹ امیج کے مخالف ہیں۔ لال مالہی

  • خدیجہ شاہ،عالیہ حمزہ سمیت دیگر کی کی ضمانت کی درخواستوں پر آیا فیصلہ

    خدیجہ شاہ،عالیہ حمزہ سمیت دیگر کی کی ضمانت کی درخواستوں پر آیا فیصلہ

    لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ,عالیہ حمزہ سمیت 97 افراد کی رہائی کی درخواست ضمانتوں پر فیصلہ سنا دیا

    دورکنی بنچ نے ضمانت کی درخواستیں واپس ٹرائل کورٹ کو بھیج دیں ،جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گورال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ سنایا ،حکومت پنجاب کی مقدمات میں نئی دفعات شامل کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی، عدالت نے کہا کہ مقدمات میں نئی دفعات شامل ہوچکی ہیں، ملزمان نئی دفعات کے مطابق شامل تفتیش ہوں، ملزمان نئی دفعات کے بعد ضمانت کےلیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کریں،

    سپشل پراسیکوٹر فرہاد شاہ نے درخواست ضمانتوں کی مخالف کی، اور کہا کہ مقدمہ میں نئی دفعات لگا دی گئیں ہیں،زیادہ تر ملزمان ریمانڈ پر ہیں ۔مقدمہ کی تفتیش جاری ہے ۔

    پولیس نے خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمے میں کورکمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے سے متعلق الزامات عائد کئے ہیں،خدیجہ شاہ جیل میں ہیں، امریکی حکام نے بھی خدیجہ شاہ سے ملاقات کی ہے، خدیجہ شاہ نے ایک ویڈیو بیان جاری کر کے معافی بھی مانگی تھی، خدیجہ شاہ کو عدالت پیش کیا گیا تا ہم وہ خاموش رہیں اور سوالوں کے جواب نہیں دیئے ، خدیجہ شاہ نے خود تھانے میں پیش ہو کر گرفتاری دی تھی ،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تحریک انصاف کی خاتون رہنما خدیجہ شاہ کو پولیس نے پیش کیا تو اس موقع پر خدیجہ شاہ کے منہ پر کپڑا ڈالا گیا تھا، خدیجہ شاہ نے ہاتھ میں تسبح پکڑ رکھی تھی،

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا

  • پنجاب حکومت کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ

    چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ڈویژنل کمشنرز، آرپی اوز کو ہدایات جاری کر دیں ،چیف سیکرٹری کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کی روک تھام قومی مقصد ہے، بجلی چوری کا بوجھ عام صارف کو اٹھانا پڑتا ہے، شہری بجلی چوری کیخلاف قومی مہم میں حکومت کا ساتھ دیں،بجلی چور قومی خزانے کو براہ راست نقصان پہنچا رہے ہیں، ایسے عناصر کو قرار واقعی سزا دلوانا ضروری ہے،

    اجلاس میں بجلی چوری کی سرپرستی کرنے والے سرکاری ملازمین و افسران کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں بجلی چوروں کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج کے بعد پراسیکیوشن کا طریقہ کار بہتر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا، چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ڈیٹا کے مطابق پنجاب میں لیسکو اور میپکو کے زیر انتظام علاقوں میں لائن لاسز سب سے زیادہ ہیں، بجلی چوروں کیخلاف آپریشن میں انتظامیہ اور پولیس مکمل معاونت فراہم کریگی، مانیٹرنگ کیلئے صوبے کی سطح پر کمیٹی قائم کی جائے گی، انڈسٹریل یونٹس میں بجلی چوری کی نشاندہی کیلئے سپیشل برانچ کو نگرانی کے فرائض تفویض کر دیئے گئے

    بجلی کے بھاری بلوں کیخلاف پہیہ جام ہڑتال جاری

    مہنگائی، بچوں کو بھوکا دیکھنا مشکل کام خود کشیاں، احتجاج، بجلی بل موت کا پروانہ

    نگران حکومت سے عوام کی توقعات ، تحریر:ڈاکٹر سبیل اکرام

    سیاستدان سیاست پر ملک کے مفاد کو ترجیح دیں، ڈاکٹر سبیل اکرام

    پاکستان کا زرعی ومعاشی مستقبل نئے ڈیموں کی تعمیر سے وابستہ ہے ،ڈاکٹر سبیل اکرام

    حکومت بھارت کی آبی جارحیت کا فوری سدباب کرے،ڈاکٹر سبیل اکرام