Baaghi TV

Category: لاہور

  • یاسمین راشد سمیت دیگر کی درخواست ضمانت خارج

    یاسمین راشد سمیت دیگر کی درخواست ضمانت خارج

    لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کی درخواست بعدازگرفتاری ضمانت خارج کردی

    سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ مقدمے میں نئی دفعات شامل ہوچکی ہیں نئی دفعات کے کے تحت ملزمان سے تفتیش کرنی ہے ، جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پہلے شامل تفتیش ہوں پھر ٹرائل کورٹ میں ضمانتیں فائل کریں،جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی ،ملزمان نے تھانہ شادمان میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانتیں دائر کررکھی ہیں

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے رہائی کیلیے درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے ،ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر کیخلاف تھانہ سرور روڑ نے مقدمہ درج کر رکھا ہے ،ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر پر تھانہ شادمان میں جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے فوجی تنصیبات پر ملک بھر میں حملے کئے تھے، شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جا چکا ہے، گرفتار افراد کا کہنا ہے منظم منصوبہ بندی کے تحت حملے کئے گئے، شرپسند افراد نے ویڈیو بیان بھی جاری کئے ہیں جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا، پی ٹی آئی رہنما بھی گرفتار ہیں تو اس واقعہ کے بعد کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں

  • ایشیا کپ، سری لنکا کا افغانستان کو جیت کیلئے 292 رنز کا ہدف

    ایشیا کپ، سری لنکا کا افغانستان کو جیت کیلئے 292 رنز کا ہدف

    ایشیا کپ ون ڈے کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو جیت کے لیے 292 رنز کا ہدف دے دیا۔

    باغی ٹی وی : ایشیا کپ ون ڈے کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے،افغانستان اور سری لنکا کے درمیان گروپ اسٹیج کا یہ آخری میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے دونوں ٹیمیں اب تک ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں سری لنکا کو فتح جب کہ اپنے پہلے میچ میں افغانستان کو بنگلادیش سے شکست ہوئی تھی۔

    ایشیا کپ ون ڈے کے چھٹے میچ میں افغانستان کے بولر گلبدین نائب نے تنہا ہی سری لنکا کے تین کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیج دیا سری لنکا نے 17 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنالیے ہیں، گلبدین نائب نے پاتھوم نسانکا، دیموتھ کرونارتنے اور سدیرا کو آؤٹ کیا کریز پر اس وقت کوشال مینڈس اور چریتھ اسالنکا موجود ہیں۔

    سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 291 رنز اسکور کیے، کوشل مینڈس 92 رنز بناکر نمایاں رہے،دونوں اوپنرز کے درمیان 63 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی،کوشل مینڈس اور آسالنکا کےدرمیان 102رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر آسالنکا 36 رنز بناکر راشد خان کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد ڈی سلوا بھی 14 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے، ایسے میں کوشل مینڈس نے ذمہ درانہ اننگز کھیلی لیکن وہ بھی 92 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔

    اختتامی اوورز میں والیلاگے اور تھکشانا نے شاندار بیٹنگ کی اور ٹیم کا اسکور291 رنز تک پہنچایا۔ والیلاگے نے 33 اور تھکشانا نے 28 رنز اسکور کیے افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب نے 3، راشد خان نے 2 اور مجیب الرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

  • آئی سی سی کی ورلڈکپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

    آئی سی سی کی ورلڈکپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ورلڈکپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی۔

    باغی ٹی وی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ورلڈکپ ٹرافی کو 3 روز کے دورے پر پاکستان لایا گیا ہے ورلڈکپ ٹرافی کو تاریخی مقامات پر لے جایا جائے گا جبکہ کرکٹ فینز فینز کو ورلڈکپ ٹرافی دیکھنے کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا میگا ایونٹ کی ٹرافی رواں سال جون میں اپنے سفر کا آغاز بھارت سے کیا تھا، جو ایونٹ کا میزبان ہے۔

    واضح رہے کہ میگا ایونٹ کو آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا جبکہ قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا مچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی میگا ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے، خیال رہے کہ ورلڈ کپ ٹرافی نے جون میں انڈیا سے سفر کا آغاز کیا تھا۔

    سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری

    رواں برس اکتوبر میں بھارت میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کی ٹرافی کی خلا میں رونمائی کی ویڈیو جاری کی گئی تھی،بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جے شاہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی کی خلا میں رونمائی کے ساتھ کیپشن بھی تحریر کیا جس میں کہا گیا تھا کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کی ٹرافی کی دنیا سے باہر خلا میں رونمائی کی گئی، کسی بھی اسپورٹس ایونٹ کی پہلی آفیشل ٹرافی ہے جسے خلا میں بھیجا گیا،ٹرافی کو ایک لاکھ 20 ہزار فٹ کی بلندی تک لے جایا گیا جہاں پر درجہ حرارت منفی 65 ڈگڑی سینٹی گریڈ تھا، ٹرافی کا 99 اعشاریہ 5 فیصد حصہ زمین کے مدار سے باہر تیرتا رہا، ٹرافی کو بھارت کے نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں اتارا گیا۔

    شازیہ مری بارے جعلی خبر،پی ٹی آئی سوشل میڈیا کارکنان شکنجے میں

  • حضرت داتا گنج بخشؒ  کے 980 ویں عرس کی  تقریبات کا آغاز

    حضرت داتا گنج بخشؒ کے 980 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

    عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخشؒ کے 980 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزاراقدس پر حاضری دی اورعرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزار پر چادر پوشی کی اس موقع پر انہوں نے ملکی کی ترقی وسلامتی اورعوام کی خوشحالی کیلئے دعا کی۔

    عرس کے دوران قرأت، نعت خوانی اور سماع کی محفلیں عروج پر ہوں گی،صوفی بزرگ علی ہجویریؒ کے عرس پر لنگر کے انتظامات مکمل ہیں، دودھ کی سبیلیں بھی لگائی جارہی ہیں، مٹھائیوں اور دیگر اشیا کی دکانیں بھی سج گئیں۔

    دوسری جانب وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے عرس مبارک داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے داتا دربار کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر سیکرٹری اوقاف سید طاہر رضا بخاری، کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر دین صاحب سمیت دیگر انتظامی افسران بھی ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر نے عرس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کے لیے سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشنز کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔ بیرسٹر اظفر علی ناصر نے عرس کے حوالے سے سکیورٹی، صفائی ستھرائی، محفل سماع کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

    اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی عرس مبارک کے تمام انتظامات کو خود مانیٹر کر رہے ہیں۔ زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام انتظامی اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ بیرسٹر اظفر علی ناصر نے مزید کہا کہ سی ایم پنجاب کی ہدایات کے مطابق زائرین کے لیے فقید المثال اور شاندار انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سماع ہال سے باہر موجود زائرین کے لیے محفل سماع کی لائیو سٹریمنگ کے لیے سکرینیں لگائی جائیں گی۔ اذان و جماعتوں کے دورانیے کا احترام کیا جائے گا، جبکہ داتا دربار کے اطراف کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجایا جائے گا۔ بیرسٹر اظفر علی ناصر نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی لنگر، دودھ اور پانی کی سبیلوں کے حوالے سے بہترین انتظامات کو یقینی بنائے۔ عرس کے تینوں روز ریسکیو، صفائی، پولیو، ڈینگی اور صحت کی خصوصی ٹیمیں دربار پر تعینات ہونگی۔

    حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے 980 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات ،ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے دربار حضرت داتا گنج بخش کا تفصیلی دورہ کیا اور تیاریوں کو حتمی شکل دی۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر داتا دربار اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی واثق عباس ہرل نے ڈی سی لاہور کو بریفنگ دی۔داتا دربار عرس کی تقریبات 5 سے 7 ستمبر تک جاری رہیں گی۔ داتا صاحب عرس کی تین روزہ تقریبات کے لیے مربوط سیکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے۔نہ صرف عرس مبارک پر آنے والے زائرین کے لئے لائٹنگ اور پارکنگ کا بہترین انتظام کیا گیا ہے بلکہ سول ڈیفنس اہلکار، پولیس کے ساتھ ملکر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ تین شفٹوں میں 350 ورکرز اور میشنری کے ساتھ صفائی کو یقینی بنائے گا۔ عرس تقریبات کو مانیٹر کرنے کے لئے داتا دربار میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔مزید انہوں نے کہا زائرین کے سہولت کے لیے داتا دربار کے اطراف نہ صرف عارضی تجاوزات ختم کروائی گئی ہیں بلکہ سبیل مخصوص جگہ لگائی جائے گی تاکہ زائرین کی آمدورفت متاثر نہ ہو

    داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر چھٹی کا اعلان

    کرائم ونگ کی ٹیم نے اسلام آباد میں بھروسہ ایپ کے دفتر پر چھاپہ مارا 

    26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور

    کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا

    سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌

  • بشریٰ بی بی کی درخواست پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری

    بشریٰ بی بی کی درخواست پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری

    لاہور ہائیکورٹ، چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ پر مقدمات، انکوائریوں کی تفصیلات کے حصول کی درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیئے،عدالت نے حکم دیا کہ جو محکمہ جس روز رپورٹ جمع کرائے اس کے بعد ایف آئی آر یا انکوائری نہیں نکلنی چاہئے،اگر عدالت کے حکم کی خلاف ورزی ہوئی تو متعلقہ افسران ذمہ دار ہونگے، لاء افسران متعلقہ حکام سے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کو یقینی بنائیں، عدالت نے درخواست کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی جسٹس عالیہ نیلم نے سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی

    درخواست میں حکومت پاکستان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی درخواست گزار کے خاوند اور جیل میں قید ہیں، درخواست گزار کیخلاف ملک بھر میں کیسز درج ہیں،درخواست گزار کیخلاف مختلف حکام کی جانب سے نظربندی کے احکامات جاری کیے گئے، نیب، ایف آئی اے، انٹی کرپشن اور پولیس میں ایف آئی آرز، انکوائرئیز زیر التوا ہیں، عدالت تمام معلوم اور نامعلوم کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے، عدالت تمام کیسز میں درخواست گزار کی حفاظتی ضمانت منظور کرے، عدالت درخواست گزار کو کسی بھی کیس میں گرفتاری سے روکنے کا حکم دے،

     بشریٰ بی بی کی 12 ستمبر تک عبوری ضمانت منظور

    نشہ آور اشیاء چیئرمین پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں پہلی لڑائی کی وجہ بنی،

    امریکہ کے خلاف تحریک چلانے والی پی ٹی آئی اب عمران خان کی رہائی کے لئے امریکہ سے ہی مدد مانگ لی

    عدلیہ،فوج،حکومت پر کب دباؤ ڈالنا؟ بشریٰ بی بی کی ہاتھ سے لکھی ڈائری پکڑی گئی

    بشریٰ بی بی پھنس گئی،بلاوا آ گیا، معافی مشکل

    عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    رات کے اندھیرے میں بشریٰ بی بی،بزدار یتیم خانوں میں کیا کرتے تھے؟

    واضح رہے کہ عمران خان سائفر کیس میں اٹک جیل میں ہیں، عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا ہوئی تھی تا ہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطل کر دی تھی، عمران خان اب بھی جیل میں ہیں، توشہ خانہ کیس میں نیب نے بشریٰ کو طلب کیا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئیں، نیب نے القادر یونیورسٹی کس میں بھی بشریٰ کو طلب کیا تھا، بشریٰ نے عدالت سے ضمانت کروا رکھی ہے تا ہم پھر بھی انکو گرفتاری کا خوف کھائے ہوئے ہے، بشریٰ بی بی جیل میں عمران خان سے ملنے بھی جا چکی ہیں

  • امریکی سفیر کا سنٹرل پولیس آفس کا دورہ،آئی جی سے ملاقات

    امریکی سفیر کا سنٹرل پولیس آفس کا دورہ،آئی جی سے ملاقات

    پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم کی سنٹرل پولیس آفس آمد،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورسے ملاقات کی
    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کسی بھی امریکی سفیر کا سنٹرل پولیس آفس کا یہ پہلا دورہ ہے، امریکی قونصل جنرل کرسٹین ہاکنز، اکنامکس آفیسر ڈگلس جونسٹن، سکیورٹی اتاشی مائیک ڈائمنڈ، سکیورٹی ایڈوائزر صفدر علی راؤ وفد میں شامل تھے، ملاقات میں پنجاب پولیس اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ سکیورٹی امور میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا،امریکی سفیر نے دہشت گردی، مذہبی انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد میں پنجاب پولیس کی قربانیوں، کردار اور کامیابیوں کو سراہا،پنجاب پولیس اور امریکی سکیورٹی اداروں کے مابین دہشت گردی و شدت پسندی کے تدارک کیلئے ورکنگ ریلشن شپ بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،امریکہ کے سکیورٹی ٹریننگ پروگرامز میں پنجاب پولیس کے نوجوان افسران کی نمائندگی مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا،

    امریکی سفیر اور آئی جی پنجاب نے ڈویژنل پولیس ہیڈ کوارٹرز میں فارنزک لیبس کے سیٹلائٹ یونٹ کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو سنٹرل پولیس آفس کی شہدا اور غازی والز کا وزٹ کروایا،امریکی سفیر کو سی پی او میوزیم میں پولیس سے متعلقہ تاریخی نوادرات بھی دکھائی گئیں، دوران ملاقات لاہور سمیت پنجاب بھر میں امریکی شہریوں کے سکیورٹی امور، یو ایس ایڈ پروگرامز بھی زیر غور آئے،آئی جی پنجاب نے امریکی سفیر کو سنٹرل پولیس ڈیش بورڈ کی ورکنگ اور مانیٹرنگ سسٹم بارے بھی بریف کیا

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ امریکی شہریوں، سرمایہ کاروں اور ماہرین کی فول پروف سکیورٹی اولین ترجیح ہے، وکٹم سپورٹ خواتین افسران کو جدید تربیت فراہم کرنے پر یو ایس آئی ڈی کے شکر گذار ہیں،پنجاب پولیس صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے پر کاربند، پنجاب پولیس 15 فیصد خواتین پولیس افسران و اہلکاروں پر مشتمل ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے امریکی سفیر کو تحفظ مراکز اور میثاق سنٹرز کے اغراض و مقاصد اور سہولیات بارے آگاہ کیا اور کہا کہ شہریوں کو خدمات کی بہتر فراہمی کے لئے آئی ٹی اصلاحات اور سیف سٹیز کا دائرہ کار دیگر اضلاع تک بڑھا رہے ہیں،ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد پولیس خدمت مراکز کی سٹیٹ آف دی آرٹ آن لائن سہولیات سے استفادہ کر چکے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے امریکی سفیر کو منشیات کے خاتمے کیلئے جاری اقدامات سے آگاہ کیا ۔اور کہاکہ امریکی تعاون سے پولیس کے ٹریننگ اداروں کے تربیتی معیار میں اضافہ، فورس کو جدید ساز و سامان سے آراستہ کیا جائے گا، پنجاب پولیس کے مرکزی فنگر پرنٹس بیورو کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی جدید سکلز سے اپ گریڈ کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے امریکن سفیر کو یادگاری شیلڈ پیش کی،ترجمان پنجاب پولیس

    ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی لاجسٹکس اطہر اسماعیل ، اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر ، ایس ایس پی ندا عمر چھٹہ، ایس پی اقبال ٹاؤن عقیلہ نقوی، اے ایس پی سیدہ شہربانو سمیت سینئر افسران موقع پر موجود تھے۔

    امریکہ بہادر کا فیصلہ آگیا، کاکڑ اور ہمنوا پریشان

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

     امریکی سفیر کی چیف الیکشن کمیشن سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہیں

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

  • چینی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ اسمگلنگ

    چینی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ اسمگلنگ

    سیکرٹری فوڈ پنجاب محمد زمان وٹو کا کہنا ہے کہ غیر معمولی منافع کو لوٹ مار کہنا بے جا نہ ہو گا اور سیکرٹری فوڈ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ ا سمگلنگ ہے، شوگر ملز مہنگی چینی کےباوجود اربوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث ہیں۔

    خیال رہے کہ انہوں نے کہا ہے کہ 7لاکھ ٹن سے زائد چینی افغانستان ا سمگل کر دی گئی ہے، شوگر ملز اور مافیا نے عوام کی جیبوں سے 50 ارب روپے لوٹ لئے، چینی کی ملز کے منافع سمیت پیداواری لاگت 95 روپے بنتی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سی ٹی ڈی کی کاروائی،سات مبینہ دہشتگرد گرفتار
    ہیلی کاپٹر حادثے پر بہت دکھ ہوا،اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند کرے، نواز شریف
    اگلے 10 دن اہم،بازی پلٹ گئی،نواز شریف،مریم پر ریڈ لائن ختم، بڑی تیاریاں شروع
    اوپن مارکیٹ؛ ڈالر 331 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
    سیکرٹری فوڈ پنجاب زمان وٹو نے کہا ہے کہ عدالتی حکم امتناع کے باعث پنجاب حکومت شوگر مافیا کے سامنے بے بس ہے، پنجاب اور سندھ کی شوگر ملز کی مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے، پنجاب اور سندھ کی شوگر ملز میں ایف بی آر کے انسپکٹرز تعینات ہیں، اس حوالے سے شوگر ملز مالکان کا موقف لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

  • پرویز الہی بازیابی کیس؛ کل کی کازلسٹ سے نکال دیا گیا

    پرویز الہی بازیابی کیس؛ کل کی کازلسٹ سے نکال دیا گیا

    لاہورہائیکورٹ میں پرویز الہی کی بازیابی کا کیس کل کی کازلسٹ سے نکال دیا گیا ہے جبکہ جسٹس امجد رفیق نے سیشن جج کو کل پرویز الہی کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا اور جسٹس امجد رفیق کل سے لاہورہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر کیسز کی سماعت نہیں کریں گے ۔جسٹس امجد رفیق نے آئی جی اسلام آباد کو بھی توہین عدالت عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا.

    خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہٰی کی بازیابی کیس کی لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی تھی اور عدالت نے انہیں اٹک جیل سے بازیاب کرانے اور کل عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ عدالت نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک کو حکم دیا کہ وہ بطور بیلف کل اٹک جیل سے پرویز الہٰی کو بازیاب کروائیں جب کہ آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا تھا۔

    لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یہ توہین عدالت نہیں کیونکہ عدالت کے اندر نہیں ہوئی، یہ فوجداری اور سول توہین عدالت ہے، ان افسران پر فرد جرم بھی عائد کروں گا اور اس کیس میں توہین عدالت اور محکمانہ کارروائی ہوگی اور عدالت نے کہا کہ پرویز الہٰی کو حوالے کرتے ہوئے قانون کو نظر انداز کیا گیا۔ اب سب کچھ قانون کے مطابق ہوگا۔

    سماعت کے دوران سینیئر قانون دان لطیف کھوسہ پیش ہوئے اور کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری پری پلان تھی، یونیفارم میں ملبوس افسران سے سادہ لباس اہلکار پرویز الہٰی کو لے گئے، اگر انہیں اس عدالت کی حدود سے لے جایا گیا ہے تو عدالت کو اختیار ہے کہ وہ کسی بھی صوبے میں حکم دے سکتی ہے، اس طرح عدالتی حکم کی خلاف ورزی 50 سال کی وکالت میں نہیں دیکھی جبکہ اس موقع پر عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے استفسار کیا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ پرویز الہٰی کہاں ہیں؟ جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ وہ پنجاب کی کسی اتھارٹی یا ادارے کے پاس نہیں ہیں۔ آئی جی پنجاب نے بھی پرویز الہٰی سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا، ان کے اس جواب پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

    علاوہ ازیں عدالت نے آئی جی سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو اسلام آباد سے کوئی مراسلہ آیا کہ ہماری ٹیم آ رہی ہے جس پر انہوں نے بتایا کہ جی سی سی پی او کو رپورٹ دینے کا کہا جو رجسٹرار آفس میں جمع کرا دی، عدالت نے کہا کہ اگر کوئی اسلام آباد پولیس کا آتا ہے تویونیفارم میں ہونا چاہیے جس پر پنجاب پولیس چیف نے کہا کہ میں اسلام آباد پولیس کا ذمے دار نہیں، میں تمام حقائق تحریری رپورٹ میں آپ کے سامنے رکھوں گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سی ٹی ڈی کی کاروائی،سات مبینہ دہشتگرد گرفتار
    ہیلی کاپٹر حادثے پر بہت دکھ ہوا،اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند کرے، نواز شریف
    اگلے 10 دن اہم،بازی پلٹ گئی،نواز شریف،مریم پر ریڈ لائن ختم، بڑی تیاریاں شروع
    اوپن مارکیٹ؛ ڈالر 331 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
    تاہم خیال رہے کہ عدالت نے کہا کہ اگر کسی مجسٹریٹ کا نظر بندی کا حکم تھا تو وہ الگ معاملہ ہے، آپ اس معاملے کی محکمانہ انکوائری کرائیں جبکہ آئی جی پنجاب سے عدالت سے استدعا کی کہ اس معاملے پر شوکاز نوٹس جاری نہ کیا جائے بلکہ صرف نوٹس کریں، پہلے ڈی آئی جی کا پہلے ڈی آئی جی کا موقف سن لیں پھر جو آپ کا حکم ہو گا اس پر عمل کریں گے تاہم واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کو یکم ستمبر کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم اسی روز انہیں اسلام آباد پولیس نے نقص امن کے تحت ظہور الٰہی روڈ سے گرفتار کیا، ان کی ایم پی او قوانین کے تحت گرفتاری عمل میں لای گئی اور انہیں خصوصی ہیلی کاپٹر سے اسلام آباد منتقل کرنے کے بعد اٹک جیل بھیج دیا گیا تھا۔

  • اعتزاز احسن کا وکلا تحریک چلانے کا اعلان

    اعتزاز احسن کا وکلا تحریک چلانے کا اعلان

    نامور وکلا،پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن اور سردار لطیف کھوسہ نے لاہور ہائیکورٹ بار میں پریس کانفرنس کی ہے

    اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ حالات یہ ہوچکے ہیں کہ ملک کو آئین پاکستان کے بغیر چلانے کی کوشش کی جارہی ہے دو صوبوں میں 90 روز کے اندر الیکشن نہیں کروائے گئے ،سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف وزری ہوئی ، ہائیکورٹ ججز کے احکامات نہیں مانے جارہے صحافی عمران ریاض لاپتہ ہیں پرویز الہی کو دن دیہاڑے اغوا کرلیا جاتا ہے ، اگر الیکشن وقت پر ہو جائیں تو ملک ٹھیک چل سکتا ہے۔ ہم موجودہ صورتحال میں خاموش نہیں رہیں گے بلکہ وکلا تحریک چلائیں گے، وکلا تحریک کا آغاز پشاور سے ہوگا

    اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ 15 اپریل کو ایک راونڈ ٹیبل کانفرنس ہوئی تھی، ہم اب اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ وکلا کا کردار اس میں اب ادا ہونا چاہیئے، وکلا راہنماوں سے مشاورت کرکے اسی کانفرنس کے تسلسل میں مستقبل کی حکمت عملی طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، طوائف الملوکی چل رہی ہے،نگران حکومت نگران نہیں بلکہ چیئر ٹیکر ہے ، مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے ،ابجلی اور چینی کی قیمتوں میں چئیر ٹیکر حکومت کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ،آج ہم اپنا لائحہ عمل دے رہے ہیں پاکستان لائرز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،

    اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ جو کیسز سنے جا چکے ہیں ہماری درخواست ہے کہ عمر عطا بندیال ریٹائرمنٹ سے پہلے پہلے اُن کے فیصلے سنا کر جائیں، بندیال صاحب کے پاس دو اوور ہیں چھکے ماریں اور میچ جیت جائیں،

    دوسری جانب پاکستان لائیرز ایکشن کمیٹی نے حکومت کے سامنے اپنے مطالبات رکھ دیئے ، وکلا ایکشن کمیٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صدر کی جانب سے جن بلوں پر دستخط نہیں کیے گئے وہ پارلیمنٹ کے ایکٹ نہیں ہیں ۔آئین کو بحال کر کے سب اسکے تابع ہوں ۔ ملٹری کورٹس میں سویلین کے ٹرائل نہیں ہو سکتے ۔ نوے دن کے اندر قانون کے مطابق الیکشن کروائے جائیں ۔ الیکشن میں ہر سیاسی جماعت کو حصہ لینے کی اجازت ہونی چاہیے ۔ بجلی کے بلوں میں عائد اضافی ٹیکسز کو فوالفور واپس لیا جائے

    پاکستان بار کونسل نے 5 ستمبر کو وکلا تنظیموں کی کانفرنس کا اعلان کیا ہے،

    پاکستان شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کر رہا. راجہ پرویز اشرف
    تشدد سے پاک معاشرے کے فروغ کی طرف جانا ہو گا،مولانا عبدالخبیر آزاد
    نگران وزیر تجارت کا سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان
    عوام مشکل میں،ہمیں اخراجات بڑھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں،مرتضیٰ سولنگی
    عمران خان کو بچانے میں کردار ادا کریں، تحریک انصاف نے امریکہ سے مدد مانگ لی

  • یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر دلائل طلب

    یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر دلائل طلب

    شیر پاؤ پل ہر ٹریفک بلاک کرکے اداروں کیخلاف تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کا معاملہ ،تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی

    عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر مزید سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کر دی ،عدالت نے وکلاء سے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر دلائل طلب کر لیے،انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی ،

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے رہائی کیلیے درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے ،ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر کیخلاف تھانہ سرور روڑ نے مقدمہ نمبر 97/23 درج کر رکھا ہے ،ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر پر شیر پاؤ پل ہر ٹریفک بلاک کرکے اداروں کیخلاف تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے فوجی تنصیبات پر ملک بھر میں حملے کئے تھے، شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جا چکا ہے، گرفتار افراد کا کہنا ہے منظم منصوبہ بندی کے تحت حملے کئے گئے، شرپسند افراد نے ویڈیو بیان بھی جاری کئے ہیں جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا، پی ٹی آئی رہنما بھی گرفتار ہیں تو اس واقعہ کے بعد کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں